Baaghi TV

Tag: طالب علم

  • معروف دانشور پروفیسر فتح محمد ملک کی آج چھیاسویں سالگرہ  منائی گئی

    معروف دانشور پروفیسر فتح محمد ملک کی آج چھیاسویں سالگرہ منائی گئی

    پروفیسر فتح محمد ملک 18 جون 1936 کو ضلع چکوال تحصیل تلہ گنگ کے چھوٹے سے گاؤں ٹہی میں ایک غریب کسان ملک گل محمد کے ہاں پیدا ہوئے۔ والدگل محمد کی تعلیم میٹرک تک تھی لیکن وہ اپنے بیٹے فتح محمد ملک کو ہمیشہ تقاریر، مناظرے اور علمی مجالس میں لے جایا کرتے تھے۔ اور گھر میں بھی بچوں کے مطالعہ کیلئے کتب رکھی ہوئی تھی تاکہ ان میں ذوق مطالعہ بڑھے۔ آج پروفیسر فتح محمد ملک کی انکے اسلام آباد کے گھر پر چھیاسویں سالگرہ منائی گئی۔


    پروفیسر فتح محمد ملک نے اردو اور انگریزی زبان میں درجن بھر کتب لکھی ہیں، جن میں “تعصبات، انداز نظر، تحسین و تردید، فلسطین اردو ادب میں، اقبال فکر و عمل، اقبال فراموشی، اقبال اسلام اور روحانی جمہوریت، فیض شاعری اور سیاست، ن م راشد شخصیت اور شاعری، منٹو ایک نئی تعبیر، ندیم شناسی، انتظار حسین شخصیت اور فن، انجمن ترقی پسند مصنفین، فیض کا تصور انقلاب، اردو زبان ہماری پہچان، پاکستان کا روشن مستقبل، اقبال کی سیاسی فکر، پاکستان کے صوفی شعرا، پنجابی شناخت، اسلام بمقابلہ اسلام” وغیرہ شامل ہیں۔ اور یہ جتنی بھی کتابیں ہیں ساری اکٹھی کرکے نیشنل بک فاؤنڈیشن نے دو جلدوں میں چھاپی ہیں جن میں ایک کا نام “آتش رفتہ کا سراغ” اور دوسری “کھوئے ہوؤں کی جستجو” ہے۔ یعنی یہ دو کتابیں باقی تمام کتب کا مجموعہ ہیں۔جبکہ حال ہی میں پروفیسر محمد ملک کی نئی کتاب Spiritual Heritage of Pakistan کے نام سے شائع ہوئی ہے۔

    باغی وی سے بات کرتے ہوئے پروفیسر فتح محمد ملک نے کہا کہ: میرا جزبہ اور جنوں درس و تدریس اورتحقیق ہے اور میں چاہتا ہوں کہ نوجوان نسل زیادہ سے زیادہ علامہ محمد اقبال اور قائداعظم محمد علی جناح کا مطالعہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ: اساتذہ کو مشورہ دیتا ہوں کہ آپ اپنا کردار ایسا بنائیں کہ طالب علم کو آپ کو اپنا رول ماڈل سمجھیں کیونکہ اساتذہ ہی طالب علموں کے دل میں علمی تجسس پیدا کرکے انہیں ترقی دے سکتے ہیں۔

  • مدرسے کے طالب علم سے نازیبا حرکات کرنے والا استاد گرفتار

    مدرسے کے طالب علم سے نازیبا حرکات کرنے والا استاد گرفتار

    لاہور میں مدرسے کے طالب علم سے نازیبا حرکات کرنے والا استاد گرفتار-

    باغی ٹی وی : پنجاب میں بچوں اور خواتین سے جنسی تشدد کے واقعات میں کمی نہ آ سکی پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مدرسے کے طالب علم سے نا زیبا حرکات کرنے والے استاد کو گرفتار کر لیا گیا-

    سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

    پولیس کے مطابق 15 پرکال موصول ہونے کے بعد غازی آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مدرسے کے طالب علم سے نازیبا حرکات کرنے والے مدرسے کے استاد کو گرفتارکرلیا۔

    ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کا کہنا ہے کہ ملزم قاری حیات نے مدرسے میں زیرتعلیم 13سالہ بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کیں تھی۔ اطلاع ملنے پربچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا گیا۔

    ایس پی کینٹ کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصرکوسخت سزا دلوائی جائے گی۔

    اے این ایف کی بڑی کاروائی ،100 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی

     

    قبل ازیں لاہور کے علاقہ کاہنہ میں دو بہن بھائی سکول جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا، درج مقدمے کے مطابق گلشن منیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی محمد آصف شہزاد کی تیرہ سالہ بیٹی نور اور 12 سالہ بیٹا حماد رحمت پارک سکول کے لئے گھر سے نکلے، لیکن واپس نہ آئے، گھر والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کیا لیکن نہیں ملے، کاہنہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے بچوں کی تلاش شروع کر دی ہے-

    دوسری جانب پنجاب کے شہر پاکپتن میں سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ترجمان پاکپتن پولیس کے مطابق 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے، ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان نےوقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔تھانہ ڈلوریام پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم مختار عرف تارا کو گرفتار کر لیا۔

    امریکا: سپریم کورٹ کے جج کو قتل کرنے کی نیت سے آنیوالا مسلح شخص گرفتار

  • مدرسہ کے چار طالب علم لاپتہ ہونے پر پولیس ان ایکشن

    مدرسہ کے چار طالب علم لاپتہ ہونے پر پولیس ان ایکشن

    مدرسہ کے چار طالب علم لاپتہ ہونے پر پولیس ان ایکشن

    محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات کارروائی کرتے ہوئے سگھر مدرسہ کے 4 طالبعلم بازیاب کروا لئے گئے

    مرزا محمد یسین ایکٹنگ ایس ٍڈی پی او تلہ گنگ سرکل کی سربراہی میں عبدالقیوم خان انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ ٹمن اور پولیس چوکی میال کے اے ایس آئی ظفر اقبال کی شاندار کارروائی ،سگھر مدرسہ شاہ ہمدان اسلامک کمپلیکس سگھر کے شعبہ حفظ کے 04 طلباء صابر امیر ولد جہانگیر خان ساکن کھوئیاں، فواد عمر ولد محمد یعقوب، عادل کریم ولد فضل کریم سکنائے سگھر اور رضوان حیدر ولد غلام شبیر ساکن پیڑھہ جانگلہ جو مدرسہ سے اپنی مرضی سے بغیر اطلاع کے چلے گئے جس پر محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ھدایات پر تھانہ ٹمن میں مقدمہ درج کرلیا گیا

    محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے مرزا محمد یسین SDPO تلہ گنگ کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس میں ظفر اقبال ASI انچارج پولیس چوکی میال جنہوں نے جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے چاروں طلباء کو 48 گھنٹوں کے اندر لاہور سے بازیاب کرالیا ،محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے چاروں طلباء سے اپنے آفس میں ملاقات کی جنہوں نے بتلایا کہ وہ اپنی مرضی اور بغیر اطلاع و اجازت لاہور چلے گئے تھے اور انہیں کسی نے اغوا نہیں کیا ہے محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے اس مقدمہ کے تفتیشی افسر انچارج چوکی میال ASI ظفراقبال اور انکی ٹیم کو بھرپور شاباش دی اور طلباء کو ان کے والدین حوالے کردیا گیا

    تھانہ لاوہ پولیس کی کارروائی فراڈ کے کیس میں ملوث مجرم اشتہاری گرفتار،مرزا محمد یسین ایکٹنگ سب ڈویژنل پولیس آفیسر تلہ گنگ سرکل کی سربراہی میں مظہر اکرام انسپکٹر SHO تھانہ لاوہ اور انکی ٹیم میں محمد رمضان ASI نے کارروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری محمد اشرف ولد محمد بخش ساکن بھکر جو سال 2020 سے ارتکاب جرم کے بعد سے روپوش تھا کو جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے

    دوسری کارروائی میں بشارت محمود SI نے ہمراہی ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ملزم طیب خان ولد نواز خان ساکن پچنند جو کہ قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم ہے کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے کلہاڑی بھی برآمد کرلی گئی ،تیسری کارروائی میں شکیل احمد ASI نے ہمراہی فورس کیساتھ کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان محمد ذاکر ولد محمد اکبر اور عبدالرزاق ولد عبدالمناف سکنائے ڈھرنال کو گرفتار کرلیا اور مالمسروقہ میں 100% ریکوری بھی کرلی گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

  • بابا مجھے معاف کردینا:آپ کی بیٹی مجبورہے:خودکشی کرنے والی میڈیکل کی طالبہ کا والدین کو لکھا گیا آخری خط

    بابا مجھے معاف کردینا:آپ کی بیٹی مجبورہے:خودکشی کرنے والی میڈیکل کی طالبہ کا والدین کو لکھا گیا آخری خط

    دادو: خودکشی کرنے والی میڈیکل کی طالبہ کا والدین کو لکھا گیا آخری خط:معاشرے کی بے حسی کوبے نقاب کرگیا ،اطلاعات ہیں کہ گزشتہ روز مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی میڈیکل کی طالبہ کا والدین کو لکھا گیا آخری خط سامنےآگیا۔اس خط میں لکھے گئے الفاظ نے معاشرے کی بے حسی اور طاقتور کے ظلم کو بے نقاب کردیا ہے

    میڈیکل کی طالبہ عصمت کی جانب سے والدین کو لکھے گئے آخری خط میں کہا گیا کہ آپ دونوں سے معافی چاہتی ہوں، آپ کو بہت دکھ ہو گا لیکن میں کمزور ہو گئی ہوں، مجھے معاف کر دیجیےگا۔

    دوسری جانب ویمن پروٹیکشن سیل نے میڈیکل کی طالبہ عصمت کے زیر استعمال اشیاء تحویل میں لے لی ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پیپلز میڈیکل کالج نوابشاہ کی طالبہ عصمت کی لاش گزشتہ روز گھر سے ملی تھی، لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے، رپورٹ کا انتظارہے۔

    عصمت کے والدین کا کہنا ہے کہ بیٹی نے خودکشی کی ہے، اس کے سینے پر گولی کا نشان ہے جبکہ 3 روز قبل طالبہ کو ہراساں کرنے کا مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    ایف آئی آر کے مطابق ثمن سولنگی نامی شخص عصمت کو بلیک میل کر رہا ہے، ثمن سولنگی جعلی نکاح نامہ بنوا کر عصمت کو ہراساں کر رہا ہے۔ عصمت کے والد کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں یہ بھی لکھوایا گیا کہ ثمن سولنگی نے بیٹی کو دھمکیاں دے کر اس سے 90 ہزار روپے بھی لیے ہیں، میری بیٹی رقم ثمن سولنگی کے اکاؤنٹ میں منتقل کرتی رہی، بیٹی عصمت شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد ایک ملزم گرفتار ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔