Baaghi TV

Tag: طلال چوہدری

  • پمز آتشزدگی: ریسکیو آپریشن میں کوئی کوتاہی نہیں ہوئی،طلال چودھری

    پمز آتشزدگی: ریسکیو آپریشن میں کوئی کوتاہی نہیں ہوئی،طلال چودھری

    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نےکہا ہے کہ نرسری میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خود مانیٹر کرتے رہے-

    طلال چودھری نے پمز اسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نرسری میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خود مانیٹر کرتے رہے جبکہ کنٹرول روم کو اطلاع ملنے کے 6 منٹ بعد تمام ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود تھیں ریسکیو آپریشن کے دوران 19 افراد کو بحفاظت نکالا گیا، جن میں 7 بچے، 10 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں، ریسکیو آپریشن میں تمام متعلقہ افسران موقع پر پہنچے جبکہ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر اور آئی جی اسلام آباد بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 14 نومولود بچوں کی میتیں ان کے والدین کے حوالے کر دی گئی ہیں، واقعے کی ابتدائی ریسکیو رپورٹ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے،وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی، جس کے بعد ذمہ داروں کے خلاف سزا اور جزا کا عمل شروع ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ انکوائری میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ ایمرجنسی کے دروازے کیوں بند تھے، اسپتال میں کتنے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملہ موجود تھا، فائر سیفٹی کے کیا انتظامات تھے اور ہسپتال میں کہاں کہاں خامیاں موجود تھیں ریسکیو آپریشن میں کوئی کوتاہی نہیں ہوئی، ریسکیو اہلکاروں نے لوگوں کو نکالنے کے لیے دیواریں اور شیشے توڑے جبکہ تین مقامات پر شیشے توڑ کر سیڑھیوں کے ذریعے لوگوں کو ریسکیو کیا گیا،نرسری ایک ایسا کمرہ ہوتا ہے جہاں پیدائش کے بعد انتہائی نگہداشت کے محتاج نومولود بچوں کو رکھا جاتا ہے، اس لیے واقعے کی سنگینی کا اندازہ کیا جا سکتا ہے، انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک واقعے پر ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

  • توہین عدالت تو پی ٹی آئی نے کی ہے جو اسپتال کے باہر جمع ہوئے تھے،طلال چوہدری

    توہین عدالت تو پی ٹی آئی نے کی ہے جو اسپتال کے باہر جمع ہوئے تھے،طلال چوہدری

    وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو اسپتال لانے کی ضرورت ہو تو انہیں بغیر کسی عدالتی حکم کے اسپتال لایا جاتا ہے

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان بالکل تندرست ہیں،اگر عمران خان کو اسپتال لانے کی ضرورت ہو تو انہیں بغیر کسی عدالتی حکم کے اسپتال لایا جاتا ہے، یہ لوگ ہمدردی کا کارڈ کھیلنا چاہتے ہیں عدالتیں بدل چکی ہیں، یہ نئی عدلیہ ہے جو جوڈیشل این آر او دینے کے لیے نہیں ہے یہ اپنی خواہشات کا اظہار کرتے رہیں، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    طلال چوہدری نے کہاکہ عمران خان کی طبیعت ٹھیک ہے اور وہ تندرست ہیں عمران خان کی بہن اس بہانے سے کوئی این آر او لینا چاہتی ہیں تو یہ پھر ان کی اپنی خواہش ہے توہین عدالت تو ان لوگوں نے کی ہے جو اسپتال کے باہر جمع ہوئے تھےجیل میں عمران خان کا تین بار چیک اپ ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم حکومت نے سابق وزیراعظم کا پمز اسپتال میں چیک اپ کرانے کے بعد انہیں دوبارہ جیل منتقل کردیا ہے،دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخوا ست دائر کردی ہے،جبکہ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کی گئی ہے۔

  • عمران خان کی  اسپتال منتقلی کے  سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیچھے کوئی سازش نہیں،طلال چوہدری

    عمران خان کی اسپتال منتقلی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیچھے کوئی سازش نہیں،طلال چوہدری

    وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیچھے کوئی سازش نہیں-

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے ہوتے ہوئے کسی قسم کی سازش کی گنجائش نہیں، دونوں واضح سوچ رکھنے والے لوگ ہیں اور ان کے سامنے پاکستان، پاکستانی عوام کے مسائل اور ملکی مفادات ہیں تحریک انصاف نے اس فیصلے پر ’جلدی مٹھائی کھا لی ہے‘، کیونکہ یہ عدالتی فیصلہ ہے اور اسے سیاسی تبدیلی یا کسی سازش سے جوڑنا درست نہیں۔

    طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف خود عمران خان کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت دے دیتی، ان کے مطالبے پر طبی رپورٹس کی تفصیلات فراہم کردیتی اور خاندان کے مطالبے کے مطابق عمران خان کا مناسب علاج کرادیتی تو آج سپریم کورٹ سے یہ فیصلہ نہ آتا، حکومت کی جانب سے عمران خان کو اسلام آباد میں پہلے بھی تین سے چار مرتبہ اسپتال لایا گیا، انہیں مکمل سیکیورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں، جبکہ ملاقاتوں کے معاملے پر بھی حکومت کو کوئی اعتراض نہیں رہا۔

    وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر تحریک انصاف نے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا تھا اور توہین عدالت کی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی کارروائی پر بھی سوالات اٹھائے ہیں، تحر یک انصاف پہلے پارلیمنٹ، آئینی ترامیم اور عدالتی نظام کو تسلیم نہ کرنے کی بات کرتی رہی، لیکن سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد اچانک عدلیہ کو ’روشنی کی کرن‘ اور انصاف کی علامت قرار دیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے اور حکومت سمجھتی ہے کہ اس میں کئی قانونی نکات پر مزید غور کیا جاسکتا ہے،طلال چوہدری نے عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کو مستقبل میں بنی گالا منتقل کیے جانے کے امکان سے جوڑنے کو بھی مسترد کیا جب تک موجودہ قیادت اور نظام موجود ہے، کوئی سازش نہیں ہوگی، پاکستان بدل چکا ہے، ادارے بھی تبدیل ہوئے ہیں اور اب توجہ ملکی معیشت، پاکستان اور عوام کے مسائل حل کرنے پر مرکوز ہے۔

    طلال چوہدری نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے چند گھنٹوں بعد ہی پارٹی کا مؤقف تبدیل ہوگیا اور عدلیہ، پارلیمنٹ اور نظام اچھا دکھائی دینے لگا، جو ان کے بقول تحریک انصاف کے ’دوہرے معیار‘ کی عکاسی کرتا ہے۔

  • راولپنڈی واقعہ: ملزم کے پی ہاؤس میں رہتا رہا اور پی ٹی آئی قیادت سے  ملتا رہا، طلال چوہدری

    راولپنڈی واقعہ: ملزم کے پی ہاؤس میں رہتا رہا اور پی ٹی آئی قیادت سے ملتا رہا، طلال چوہدری

    وزیر مملکت برائے داخلہ طلا ل چوہدری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں افسوسناک واقعہ ہوا، سکیورٹی فورسز پرحملہ کرکے ان کی جان لینے کی کوشش کی گئی۔

    پریس کانفرنس سیں طلا ل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت راولپنڈی مال روڈ واقعے سے خود کو بری الذمہ نہیں قرار دے سکتی، ہلاک ملزم خیبر پختونخوا ہاؤس میں رہتا رہا اور تحریک انصاف کی قیادت سے بھی ملتا رہاجوابی کارروائی میں جاں بحق شخص کا دماغی توازن درست نہیں تھا ، اگر ذہنی توازن درست نہیں تھا تو پہلے ہی خود سے الگ کیوں نہیں کیا گیا ؟ کیا حملہ آورنے اپنے گھر کے کسی فرد پر حملہ کیا؟پی ٹی آئی اپنے کارکنوں کی اچھی تربیت کرے ، پی ٹی آئی کے سیاسی رہنما متنفر ہو کر پارٹی سے الگ ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی نفرت اور انتشار کی سیاست ترک کرے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز جس اہلکار پر حملہ کیا گیا ، وہ ڈیوٹی کر رہا تھا، کیا جلاؤ گھیراؤ کی سیاست سے ملک کی خدمت ہو رہی ہے؟ سیاست کا نام خدمت ہے ،خیبر پختونخوا میں 17 سال سے آپ کی حکومت ہے وہاں کے لوگوں کو کیا دیا ہے؟ جب لوگوں کے ذہنوں میں نفرت بھر دی جائے تو ایسے واقعات ہوتے ہیں،بیرون ملک بیٹھے عناصر ویوز اور کمائی کے لیے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں، پاکستان میں استحکام آ رہا ہے ، امن کو خراب کرنے نہیں دیں گے۔

  • بار بار اپنی فوج پر جھوٹے الزامات لگانے سے کسی کی نااہلی، نالائقی یا کرپشن چھپ نہیں سکتی،طلال چوہدری

    بار بار اپنی فوج پر جھوٹے الزامات لگانے سے کسی کی نااہلی، نالائقی یا کرپشن چھپ نہیں سکتی،طلال چوہدری

    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہےکہ وادی تیراہ میں آپریشن کے حوالے سے مخالفین کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔

    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوج کو کسی آپریشن کی ضرورت ہو تو نوٹیفکیشن کون جاری کرتا ہے، یہ سوال مخالفین سے ہے، پاکستان میں پہلے بھی کئی کامیاب آپریشن کیے جا چکے ہیں اور جب بھی ضرورت پڑے گی، حکومت شفاف طریقے سے کارروائی کرے گی اور آپریشن کا اعلان کرے گی۔

    طلال چوہدری نے وادی تیراہ میں آپریشن کی مخالفت کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بار بار اپنی فوج پر جھوٹے الزامات لگانے سے کسی کی نااہلی، نالائقی یا کرپشن چھپ نہیں سکتی، میں نے فلور آف دی ہاؤس بھی کہا تھا کہ اس معاملے پر شفافیت سے بات کی جائے اور یہ بھی واضح کیا کہ آیا کے پی حکومت کی کیبنٹ نے آپریشن کا فیصلہ کیا یا نہیں، اور یہ کہ 4 ارب روپے آپریشن کے لیے مختص کیے گئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

    وزیر مملکت نےکہا یہ 4 ارب روپے وادی تیراہ کے عوام کے بجائے کسی اور کی جیب میں گئے تو اس کے بعد مخالفین نے جھوٹے الزامات کا سلسلہ شروع کر دیا،کچھ لوگ اپنی بیانیہ کے ذریعے سیاست کو چمکانا چاہتے ہیں، لیکن جو کام کیا گیا، اس کی مکمل ذمہ داری ان کی ہے اور اسے کسی اور پر منتقل نہیں کیا جا سکتا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

  • مفتی منیب الرحمن کی  محسن نقوی اور  طلال چوہدری سے ملاقات

    مفتی منیب الرحمن کی محسن نقوی اور طلال چوہدری سے ملاقات

    اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، وفد میں علامہ لیاقت حسین اظہری، مفتی عابد مبارک المدنی اور ملک محمد ابراہیم شامل تھے، وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک میں قیام امن اور استحکام کے لیے مفتی منیب اور دیگر علمائے کرام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے وفد کو ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،محسن نقوی نے کہا کہ مفتی منیب الرحمن سب کے لئے قابل احترام ہیں اور ہمیشہ اتحاد اتفاق اور یکجہتی کی بات کرتے ہیں، مفتی منیب الرحمن سب کو متحد رکھنے کا کردار ادا کرتے ہیں، ہم سب ایک ہیں اور پاکستان سب سے پہلے ہے۔

    ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ مسائل کے حل کا جائزہ لیا جائے گا اور حل کے لئے اقدامات کئے جائیں گے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی، مفتی منیب الرحمن اور دیگر علما گرام بھی اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے، کمیٹی مسائل کے حل کیلئے قابل عمل حل کیلئے سفارشات پیش کرے گی۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ علمائے کرام کی پاکستان کے لئے خدمات قابل ستائش ہیں، مفتی منیب الرحمن نے ملک کی سالمیت، ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

  • حکومت یا وزیراعظم کی کوئی انا نہیں، پاکستان کا مفاد ہر چیز سے بڑا ہے،طلال چوہدری

    حکومت یا وزیراعظم کی کوئی انا نہیں، پاکستان کا مفاد ہر چیز سے بڑا ہے،طلال چوہدری

    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت یا وزیراعظم کی کوئی انا نہیں، پاکستان کا مفاد ہر چیز سے بڑا ہے-

    طلال چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف اورسی ڈی ایف کی پارٹنرشپ پاکستان کیلئے مثبت نتائج دے رہی ہے اور اسی شراکت داری نے نہ صرف بھارت کے خلاف جنگ جیتی بلکہ ملکی معیشت کو بھی بہتر بنایا اور دور دور تک کوئی ایسا بولرنظر نہیں آتا جو اس جوڑی کی وکٹ لے سکے یہی پارٹنرشپ پاکستان کی سفارت کاری کو عروج پر لے کر گئی ہے، دعا ہے کہ یہ جوڑی اسی طرح وکٹ پر کھڑی ر ہے اور پاکستان کے لیے رنز بناتی رہے،بھارتی وزیر خارجہ کا مصافحہ اللہ کرے اخلاص والا ہو، منافقت والا نہ ہو، کیونکہ ماضی میں بھارت کے بیشتر مصافحے منافقت پر مبنی رہے ہیں۔

    ایران میں مہنگائی کیخلاف احتجاج پر تشدد مظاہرے میں تبدیل،2 شہری ہلاک متعدد زخمی

    انہوں نے کہا کہ حکومت یا وزیراعظم کی کوئی انا نہیں، پاکستان کا مفاد ہر چیز سے بڑا ہے، اسی لئے جب بھارت نے حملہ کیا تو کوشش کی گئی کہ تمام سیاسی قوتوں کوآن بورڈ لیا جائےمئی کی جنگ نے دنیا میں بہت کچھ بدل دیا ہے، اب عالمی سطح پر پاکستان کا وزن بھارت سے زیادہ ہے بھارت نہ صرف جنگ ہارا بلکہ عالمی سطح پراس کا بیانیہ بھی شکست کھا گیا، جبکہ پہلگام اور پلوامہ جیسے واقعات بی جے پی کی سازشیں تھیں۔

    این سی سی آئی اے نے موبائل اور ڈیٹا صارفین کیلئے الرٹ جاری کردیا

    طلال چوہدری نے کہا کہ مشیر اطلاعات کے پی اور عظمیٰ بخاری کے درمیان استعمال ہونے والی زبان مناسب نہیں تھی، تاہم بعض اوقات جواب دینا ناگزیر ہو جاتا ہےبانی پی ٹی آئی کا مشن پاکستان کے مسائل حل کرنا نہیں، بلکہ کچھ اور ہے، تاہم حکومت مسائل پر بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہے،نواز شریف کہیں گم نہیں، آج بھی رہنمائی انہی کی ہے اور حکومت کی توجہ صرف کارکردگی پر ہے۔

    پاکستان کی معیشت میں بہتری اور پالیسیوں‌ میں استحکام رہا،بلوم برگ

  • محسن نقوی اور  طلال چوہدری  کاایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر کا دورہ

    محسن نقوی اور طلال چوہدری کاایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر کا دورہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے جاری تربیتی پروگراموں کا جائزہ لیا اور مختلف کورسز کی کارکر د گی کا معائنہ کیا جن میں کیپیٹل ایلیٹ ٹریننگ کورس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کورس شامل ہیں،دورے کے دوران وزرا نے مشقیں اور دیگر جسمانی تربیتی ڈرلز کا معائنہ کیا اور ٹرینیز کی تیاری اور فٹنس کی سطح کا مشاہدہ کیا۔

    محسن نقوی نے ٹریننگ سینٹر کے ترقیاتی اور پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لیا اور دستیاب تربیتی سہولیات کا معائنہ کیا، وزیر داخلہ نے ایلیٹ ٹر یننگ سینٹر کے افسران اور انسٹرکٹرز سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کی تعریف کی، ایلیٹ فورس کی تربیتی معیارات کو بہتر بنانے اور خاص طور پر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مسلسل خطرات کے پیش نظر رسپانس ٹائم کو کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

    سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئی

    محسن نقوی نے ٹرینیز کی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی مزید تعریف کی اور کہا کہ ایلیٹ ٹریننگ سکول سیکورٹی فورسز کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا،اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل علی ناصر رضوی نے وزیر داخلہ کو سینٹر میں جاری تربیتی سرگرمیوں، سکیورٹی انتظامات اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ زیر تربیت اہلکاروں کی فائرنگ کی مہارتوں کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔دورے کے دوران سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، ڈی آئی جیز اور دیگر متعلقہ پولیس افسران بھی موجود تھے۔

    شہید بے نظیربھٹو نےبدترین آمریت کا سامنا کیا،شیری رحمان

  • سوشل میڈیا کمپنیز کے عدم تعاون پر حکومت کا سخت کارروائی کا عندیہ

    سوشل میڈیا کمپنیز کے عدم تعاون پر حکومت کا سخت کارروائی کا عندیہ

    اسلام آباد:وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستانی قوانین پر عمل نا کیا تو کارروائی کی جائے گی،، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جدید ٹیکنالوجی اے آئی اور الگوردم سے دہشتگردی پھیلائی جارہی ہے-

    اسلام آباد میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وزیرمملکت برائے قانون بیرسٹر دانیال نے مشترکہ پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اور افغانستان سے بیٹھ کر پاکستان میں سوشل میڈیا پر دہشتگردی پر مبنی مواد چلایا جارہا ہے، سوشل میڈیا کمپنیوں کوپہلے بھی کہا تھا پاکستانی قوانین پر عمل کریں۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستانی قوانین پر عمل نا کیا تو کارروائی کی جائے گی، افغانستان کے حکومتی اداروں کے آفیشل اکاونٹس سے دہشتگردی پر مبنی مواد پھیلایا جارہا ہےسوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں دفاتربنانا ہوں گے اور اگر ایسانا کیا گیا تو پھر ہم کارروائی پر مجبور ہوں گے دہشتگردی پر مبنی سوشل میڈیا اکاونٹس کی پاکستانی ادارے متعلقہ کمپنیوں سے رابطہ کرتے ہیں، پاکستانی اداروں کی درخواستوں پر مختلف سوشل میڈیا کمپنیاں مختلف جواب بھی دیتی ہیں تاہم اس کی روک تھام نہیں کی جاتی جبکہ کچھ کمپنیوں کا جواب انتہائی کمزور ہوتا ہے۔

    رنویر سنگھ کی فلم ’’دھریندر‘‘ کو خلیجی ممالک میں پابندی کا سامنا

    وزیرمملکت نے کہا کہ 24 جولائی 2025 کو سوشل میڈیا ریگولیشن کا انتباہ جاری کیا تھا، جس میں واضح کیا تھا کہ پاکستان میں سروسز کو جاری رکھنے کیلیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو دفاتر کھولنے ہوں گے، انتباہ میں یہ بھی کہا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا دہشتگرد آزادنہ استعمال کررہے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جدید ٹیکنالوجی اے آئی اور الگوردم سے دہشتگردی پھیلائی جارہی ہے، دہشت گردی میں ملوث 19اکاؤنٹس بھارت اور 28 افغانستان سے آپریٹ کیے جارہے تھے، جس پر ایکس اور فیس بک کو شکایت درج کرائی تو انہوں نے انتہائی کمزور رسپانس دیا۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت ایک بار پھر مطالبہ کرتی ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پاکستان میں اپنے دفاتر بنائیں،چائلڈ پورنو گرافی کا ڈیٹا اور فلسطین سے متعلق کوئی بھی پوسٹ آٹو ڈیلیٹ ہوجاتی ہے تو دہشگردی کا کیوں نہیں ہوتا، مطالبہ کرتے ہیں کہ اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشگردی میں ملوث اکاؤنٹس اور ان کے مواد کو آٹو ڈیلیٹ کیا جائے۔

    بلاول بھٹو نے فیض حمید کے حوالے سے فوجی عدالت کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا

    بیرسٹر عقیل نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا پاکستان کے حوالے سے دہرا معیار ہے، فلسطین کے معاملے پر 24گھنٹوں میں ویڈیو ڈیلیٹ کردی جاتی ہیں، ایکس کی جانب سے دہشتگردی میں ملوث اکاؤنٹس کے آئی پی ایڈریس تک نہیں دیئے جاتے، اگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے ہمارے ساتھ تعاون نہ کیا تو برازیل ماڈل کو بھی اپنایا جاسکتا ہے، برازیل ماڈل میں ایکس کو بند کر کے جرمانہ بھی عائد کیا گیا جبکہ ہم اس معاملے پر عالمی عدالت سے بھی رجوع کرسکتے ہیں۔

  • پاپولر ہونے کا مطلب بے گناہی نہیں ہوتا،طلال چوہدری

    پاپولر ہونے کا مطلب بے گناہی نہیں ہوتا،طلال چوہدری

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہےکہ،کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا ہے مگر نیشنل ایکشن پلان کےتحت کارروائیاں کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا۔

    قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ شیطان بھی بہت مقبول ہے مگر وہ فرشتہ نہیں بن سکا، اگر اڈیالہ جانا تھا تو یہاں کیوں آئے تھے، بہانے بنائے جا رہے ہیں، مقبول ہونے کی بات بار بار کی جاتی ہے مگر پاپولر ہونے کا مطلب بے گناہی نہیں ،ہمیں معلوم ہے آپ کو درد کیا ہے؟ ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو یہاں لاکر کس نے بٹھایا تھا ، آپ دہشتگردوں کے ساتھ ہیں یا ریاست کے ساتھ؟ جس صوبے میں 700 ارب این ایف سی سے لیا وہاں انہوں نے سی ٹی ڈی بنانے کے لیے کچھ نہیں کیا۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا ہے مگر نیشنل ایکشن پلان کےتحت کارروائیاں کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا، دہشتگرد حملے ان پر نہیں ہوتے باقی سب جماعتوں پر ہوتے ہیں، کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا ہے مگر نیشنل ایکشن پلان کےتحت کارروائیاں کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا، زائرین بہت بڑی تعداد میں جاتے ہیں ، ایران، اسرائیل جنگ کے بعد کچھ سکیورٹی مسائل پیدا ہوئے ہیں، اس کے بعد زمینی راستے سے جانے پر پابندی لگائی گئی ہے ، اس متعلق مذاکرات کیے گئے ہیں۔

    امریکی سینیٹر لنزی گراہم کا ٹرمپ کے بھارت پر ٹیرف لگانے کے فیصلے کی بھرپور حمایت

    فیفا نے ویمن فٹبال کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی

    انڈونیشیا کا جزیرہ گالانگ پر غزہ کے زخمیوں کے لیےطبی سہولت قائم کرنے کا اعلان