Baaghi TV

Tag: طلال چوہدری

  • قائمہ کمیٹی اجلاس میں نبیل گبول اور طلال چوہدری میں تلخ کلامی

    قائمہ کمیٹی اجلاس میں نبیل گبول اور طلال چوہدری میں تلخ کلامی

    پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) نبیل گبول نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے رویے پر اجلاس سے واک آؤٹ کردیا ۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس خرم نواز کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں نبیل گبول نے وزیر مملکت اور چیئرمین سی ڈی اے کے رویے پر احتجاج کیا، چیئرمین کمیٹی اور دیگر ممبران نبیل گبول کو روکتے رہے، اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور شازیہ مری کے درمیان نوک جھوک بھی ہوئی۔

    شازیہ مری نے کہا کہ قومی اسمبلی کی داخلہ کمیٹی کے اجلاس میں سی ڈی اے کی عمارتوں میں معذور افراد کے داخلے سے متعلق عدم سہولتوں کے حوالے سے بل دیا، 10 فیصد لوگ ہیں، جن کو جسمانی طور پر کئی چیلنجز کا سامنا ہے، سی ڈی اے کی عمارتوں میں تمام لوگوں کی رسائی کو یقنی بنانے کی بات کی، آئین کے مطابق قانون سازی ہمارا حق ہے،وفاقی حکومت ہمیں قانون سازی سے روک رہی ہے، ہمیں آئینی حق استعمال کرنے پر بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں-

    اداکارہ حمیرا اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    شازیہ مری سی ڈی اے ترمیمی بل پیش کرنے میں مبینہ رکاوٹ پر برہم ہوگئیں اور چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان کیااس پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے چیئرمین سی ڈی اے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ شازیہ مری تحریک استحقاق لائیں وہ اس کا سامنا کریں گے۔

    شازیہ مری نے جواباً کہا کہ طلال چوہدری دھمکی دے رہے ہیں، اس پر وزیر مملکت نے کہاکہ دھمکی شازیہ مری دے رہی ہیں،بعد ازاں پی پی رہنما نبیل گبول وزیر مملکت کے رویے پر احتجاجاً اجلاس سے واک آوٹ کرگئے۔

    نبیل گبول نے کہا کہ حکومت کو خیرات میں جو دو تہائی اکثریت ملی ہے اس سے طلال چوہدری مغرور ہوگئے ہیں، پیپلز پارٹی نے پہلے بھی ان کو حکومت گرا کر دکھائی تھی، اب بھی یہ کام کرسکتے ہیں،واک آؤٹ کرنے پر چیئرمین کمیٹی نبیل گبول کو روکتے رہی لیکن اس کے باوجود وہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔

    اوورسیز پاکستانیوں نےترسیلات زر وطن بھیجنےکا نیاریکارڈ قائم کر دیا

  • یہ نہیں ہو سکتا جو پاکستان میں سرمایہ کاری لائے ان پر  کوئی بھی حملہ آور ہو،  طلال چوہدری

    یہ نہیں ہو سکتا جو پاکستان میں سرمایہ کاری لائے ان پر کوئی بھی حملہ آور ہو، طلال چوہدری

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی وفاق کی ذمہ داری ہے، جس پر صرف مرکزی حکومت کو عملدرآمد کا اختیار حاصل ہے۔

    باغی ٹی وی : طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کےبانی نے صوبائی حکومت کو افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی ہدایات دی تھیں، جو ان کے بقول ایک غیر آئینی اقدام ہے پی ٹی آئی کی پالیسیوں اور اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ پارٹی دہشتگردوں کے لیے نرم گوشہ رکھتی ہے، جو کہ قومی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردی پر قابو پانے کی بجائے جرگے جیسے اقدامات کا واویلا کر رہی ہے حالیہ اہم سکیورٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت قابل افسوس ہے، جبکہ ملک میں دہشت گردی کے سب سے زیادہ واقعات خیبرپختونخوا میں ہو رہے ہیں، اس کے باوجود صوبائی حکومت سنجیدہ اقدامات کے بجائے توجہ ہٹانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

    جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے

    طلال چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے سدباب کے لیے متعدد تجاویز مرتب کی ہیں، اور جب مناسب سمجھا گیا تو صوبائی حکومت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گاخارجہ پالیسی وفاق کی ذمہ داری ہےجس پر صرف مرکزی حکومت کو عملدرآمد کا اختیار حاصل ہے۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے قومی یکجہتی اور سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، نہ کہ غیر سنجیدہ بیانات اور نمائشی اقدامات، ریاست اپنے فرائص سے غافل نہیں، کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں اور حملے کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے کچھ روز سے انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے کیے جا رہے ہیں، پاکستان میں تقریباً 20 مختلف مقامات پرنجی ریسٹورنٹ پر حملے ہوئے، 25 ہزار پاکستانی ان فاسٹ فوڈ چینز میں نوکریاں کر رہے ہیں، یہ نہیں ہو سکتا جو پاکستان میں سرمایہ کاری لائے ان پر کوئی بھی حملہ آور ہو، حملہ آوروں کو جب گرفتار کیا گیا تو وہ معافی تلافی کرنے لگے۔

    مسلسل تباہی لیکن آخر کب تک..تجزیہ :شہزاد قریشی

  • واضع فیصلہ ہے کہ افغانیوں کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں کسی قسم کی توسیع نہیں ہوگی،طلال چوہدری

    واضع فیصلہ ہے کہ افغانیوں کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں کسی قسم کی توسیع نہیں ہوگی،طلال چوہدری

    اسلام آ باد:وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ افغان ہمارے بھائی ہیں لیکن فیصلہ زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے کیا گیا-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ غیر قانونی غیرملکیوں کو واپس بھیجنے کی پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے، اس حوالے سے بہت سارے شکوک و شہبات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، محکمہ وار غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ان لوگوں کو واپس بھیجا گیا جن کے پاس کوئی دستاویزات نہ تھیں، 13 فروری 2025 کو دوسرے مرحلے میں افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، تیسرے مرحلے میں پی او آر ہولڈرز کو واپس بھیجا جائے گا، 13 فروری کو کابینہ نے فیصلہ کیا اس پر پہلی میٹنگ 20 فروری کو کی گئی، وزارت داخلہ نے تمام صوبوں کو آن بورڈ لیا اب تک 8 لاکھ 57 ہزار 157 افراد کو واپس بھیجا گیا۔

    نیپرانے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

    طلال چوہدری نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی توسیع نہیں ہونے دی جارہی، افغان شہری ایک بڑی تعداد کی صورت میں پاکستان میں موجود تھے، افغان ہمارے بھائی ہیں لیکن فیصلہ زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے کیا گیا، پاکستان میں نارکوٹکس کی سپلائی افغانستان سے آتی ہے، دنیا کا 40 فیصد ڈرگز افغانستان میں پیدا کیا جا رہا ہے، وہی جرائم پیشہ اور دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہم نے کئی سال تک اپنے افغان بہن بھائیوں کی مہمان نوازی کی مگر بغیر پاسپورٹ کے پاکستان میں رہنے کی اب کوئی گنجائش نہیں، 13 فروری کو فیصلہ ہوا اور ٹرانزٹ پوائنٹس تمام صوبوں میں بنائے، پنجاب میں 38 ٹرانزٹ پوائنٹس اسلام آباد میں ایک بنا افغان کارڈ ہولڈرز کو پہلے ان پوائنٹس پر رکھا جاتا ہے جس میں ہم نے کسی قسم کی عزت نفس میں کمی نہیں آنے دی، مہمانوں کے طور پر ان کی خدمت اور بعد ازاں رخصتی کی جاتی ہے اس حوالے سے ہماری خصوصی ہیلپ لائن بھی ایکٹو ہے۔

    بھارتی ائیر لائن کی پرواز میں میں تمام کیبن کریو ایک ہی وقت میں سو گیا

    وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ یکم اپریل کے بعد 11 ہزار 230 افغان کارڈ ہولڈرز واپس جاچکے ہیں، بہت سارے افغان ابھی تک ان سینٹرز میں موجود ہیں، افغان کارڈ ہولڈرز 8 لاکھ 15 ہزار 245 پاکستان میں رجسٹرڈ ہیں، پی او آر ہولڈرز 14 لاکھ 69 ہزار 522 پاکستان میں ر جسٹرڈ ہیں۔

    انہوں ںے کہا کہ حکومت کا واضع فیصلہ ہے کہ کسی قسم کی توسیع نہیں ہوگی، تمام غیر ملکیوں کے لیے ون ڈاکومنٹ رجیم کو فالو کرنا ہوگا، افغان شہریوں کو افغانستان میں رکھنا وہاں کی حکومت کی ذمہ داری ہے، اے سی سی کارڈ ہولڈرز کی مدت 31 مارچ کو ختم ہوچکی ہے اور پی او آر کارڈ ہولڈرز کو 30 جون تک مہلت دی گئی ہے۔

    پاکستانی ڈراموں کی شہرت کی اصل طاقت کیا ہے؟ فاطمہ بھٹو

  • علی امین گنڈا پور فرض نبھانے کے بجائے بہانے بنارہے ہیں،طلال چوہدری

    علی امین گنڈا پور فرض نبھانے کے بجائے بہانے بنارہے ہیں،طلال چوہدری

    فیصل آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان سے ریڈ کارپٹ بچھا کر اور بارڈر کھول کر عمران خان نے 4 ہزار دہشت گردوں کو پاکستان اور خیبرپختونخوا میں بسایا، علی امین گنڈا پور فرض نبھانے کے بجائے بہانے بنارہے ہیں-

    باغی ٹی وی : فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ آج کچھ حقائق سامنے رکھنا چاہتا ہوں، پاکستان اور افغانستان کا بارڈر 2600 کلو میٹر تک ملا ہوا ہے، سرحدی کوئی ہموار زمین پر نہیں بلکہ کہیں پہاڑ اور کہیں وادیاں ہیں، اس کے باوجود اس پر فینس اس کا کام 92 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ بارڈر پر 1400 چوکیاں قائم ہیں، جس پر پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار موجود ہیں، بارڈر کی حفاظت کی ذمہ داری دو ملکوں کی ہوتی ہے اور اگر ایک ملک کرے اور دوسرا نہ کرے تو پھر 2600 کلو میٹر کے اس بارڈر کی حفاظت اور ذمہ داری پوری کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے پاکستان کے پاس ریسورسز اتنے نہیں ہیں، جتنے امریکا کے پاس ہیں، امریکا کا جو بارڈر میکسکو کے سا تھ ہے، امریکا اس بارڈر کو آج کے دن تک محفوظ بنانے کے لیے پوری کوشش کرتے ہیں، لیکن نہیں بناسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ بات بارڈر کی فینس کی نہیں ہے، فینس موجود ہے، چوکیاں موجود ہیں مگر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا یہ کہنا کہ وہاں سے لوگ آ جاتے ہیں، وہاں سے لوگ آئے نہیں ہیں، وہاں سے ریڈ کارپٹ بچھا کر اور بارڈر کھول کر عمران خان نے 4 ہزار دہشت گردوں کو پا کستان اور خیبرپختونخوا میں بسایا ہے، علی امین گنڈا پور فرض نبھانے کے بجائے بہانے بنارہے ہیں، محدود وسائل کے باوجود سرحد محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے۔

    طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بارڈر فینس نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردی نہیں ہے، اپنا گریبان جھانکیں، سی ٹی ڈی کمزور ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہوتی ہے، کس دہشت گردوں سے ہماری لڑائی ہے، ہماری جنگ ان لوگوں سے ہے، جن سے مسجدیں محفوظ ہیں اور نہ نمازیں، جنہوں نے نہ رمضان شریف کا کوئی احترام کیا ہے، نہ نہتے عورتوں اور بچوں کا کوئی احترام کرتے ہیں یہ کونسا جہاد ہے کہ رمضان شریف ہو، نمازی نماز پڑھ رہے ہوں اور حملہ آور ہونے والے کہیں کہ وہ جہاد کر رہے ہیں، یہ جہاد نہیں دہشت گردی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی جنگ ہے، یہ ان لوگوں کے ساتھ جنگ ہے، جو اتنے بے رحم ہیں کہ نہ نہتے عورتیں اور بچوں کو چھوڑ تے ہیں اور نہ وہ رمضان اور مسجد کا کوئی خیال کرتے ہیں، پاکستان میں جو بیانیہ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ اس میں حساس اداروں کی ناکامی ہے، بارڈر صحیح طرح ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے، ذرا اس سے آگے بھی آ جائیں، صحت، تعلیم، امن و امان اور بہترین گور ننس کس کا فرض بنتا ہے؟ کس نے ادارے بنانے تھے؟ کس نے امن و امان کے لیے بہترین فورس کو کھڑا کرنا تھا؟-

    طلال چوہدری نے کہا کہ یہ جنگ ہم جیت رہے ہیں، دہشت گرد روز مارے جاتے ہیں، وہ سافٹ ٹارگٹ پر حملہ کرتے ہیں، ہماری حکومتوں کی کمی، کوتاہیوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں، اگر صوبائی حکومت نے سیف سٹی کیمرے لگائے ہوتے، اگر حکومت خیبرپختونخوا نے سی ٹی ڈی کا بہترین محکمہ بنایا ہوتا، تو سوال ہی پیدا نہیں ہوسکتا تھا کہ دہشتگردی پنجاب اور سندھ کی طرح وہاں بھی ختم نہ ہوتی، دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا مسلک نہیں، رمضان میں حملے کرنا جہاد نہیں، دہشت گردی ہے، بے گناہوں پر حملہ کرنے والوں سے ہمدرد ی کی جاتی ہے، پی ٹی آئی 10 سے 12 سال سے دہشت گردوں سے نہیں لڑرہی، دہشت گردوں نے کبھی پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر حملہ نہیں کیا۔

  • سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے نئے آپریشن کا شوشہ چھوڑا گیا،طلال چوہدری

    سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے نئے آپریشن کا شوشہ چھوڑا گیا،طلال چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی میں کسی نئے آپریشن کی بات نہیں ہوئی-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی ایک بار پھر زور پکڑ رہی ہے، قومی سلامتی کمیٹی میں بعض سیاسی جماعتوں نے شرکت نہیں کی، خاص طور پر پی ٹی آئی اس اجلاس میں شریک نہیں ہوئی۔

    طلال چوہدری نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں دہشت گردوں کو لا کر بسایا گیا اور اگر انہیں نہ بسایا جاتا تو آج یہ حالات نہ ہوتے انہوں نے واضح کیا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں کسی نئے آپریشن کی بات نہیں ہوئی بلکہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے نئے آپریشن کا شوشہ چھوڑا گیا ہے۔

    وزیر مملکت نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوں، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف کسی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، جو ایک تشویشناک بیان ہے۔

    انہوں نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جعفر ایکسپریس حادثے کی مذمت ایک ہفتے بعد کی جبکہ پی ٹی آئی نے اس واقعے پر کوئی واضح ردعمل نہیں دیا، انٹیلی جنس ایجنسیوں کا کام معلومات فراہم کرنا ہے جبکہ خیبرپختونخوا حکومت کو بتانا چاہیئے کہ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف کیا اقدامات کیے؟-

    طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے تمام وسائل فراہم کیے گئے، مگر وہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات کرنے کے لیے تیار نہیں ہے وزیر مملکت نے واضح کیا کہ ہتھیار اٹھانے والوں سے کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی، سیکیورٹی فورسز ملک کے دفاع کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہیں۔

    انہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ کوئی نیا آپریشن شروع کیا جا رہا، عزمِ استحکام اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا دہشت گردی کے زیادہ تر واقعات خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ہورہے ہیں اور قوم کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ کون دہشتگردوں کے خلاف ہے اور کون ان کے ساتھ کھڑا ہے، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 13 سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے، اس کے باوجود وہاں دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

  • کرپشن کو اسلامی ٹچ دینا پی ٹی آئی کا طریقہ واردات ہے،طلال چوہدری

    کرپشن کو اسلامی ٹچ دینا پی ٹی آئی کا طریقہ واردات ہے،طلال چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز میگا کرپشن اتفاق نہیں بلکہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا جبکہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ کرپشن کو اسلامی ٹچ دینا پی ٹی آئی کا طریقہ واردات ہے-

    باغی ٹی وی: سینیٹر طلال چوہدری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارر نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس کا آج فیصلہ ہونا تھا لیکن ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے انہوں نے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی عادت بنا لی ہے۔

    عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں 6 سال تک غیر حاضری اور تاخیری حربے استعمال کیے گئے توشہ خانہ کیس میں بھی انہوں نے تاخیری حربے استعمال کیے کبھی وکیل تبدیل کیے تو کبھی وکالت نامے تبدیل کیے گئے بے گناہ لوگ کبھی وکالت نامے اور وکیل تبدیل نہیں کرتے، عدالتی کیسز میں تاخیری حربے استعمال کرنا ان کا وتیرہ رہا ہے ان عناصر نے مقدمات کو طول دینے کے لیے تمام حربے استعمال کیے ہیں۔

    فیصلہ فیصلہ کا راگ الاپنے والوں کا پورا ٹبر عدالت سے غائب رہا،عظمیٰ بخاری

    انہوں نے کہا کہ انہیں کابینہ میں بند لفافہ لے کر جانے کی کیا ضرورت تھی؟۔پی ٹی آئی دور کی کابینہ نے 190 ملین پاؤنڈز ڈاکے کی توثیق کی بند لفافے میں حقائق بتائے بغیر فیصلہ کر دیا گیا 190 ملین پاؤنڈز کیس پاکستان کی تاریخ کا میگا کرپشن کیس ہے تاریخ میں اتنی بڑی کرپشن کی مثال کہیں نہیں ملے گی۔ ہیرے کی انگوٹھیاں، القادر ٹرسٹ کے لیے زمین، اس کیس سے منسلک ہیں یہ محض اتفاق نہیں تھا، سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔

    عمران کو سزا سنانے والے ججز اسلام آباد ہائیکورٹ میں لگائے جا رہے،اسد قیصر

    وفاقی وزیر نے کہا کہ بند لفافے میں منظوری وہ لیتا ہے جسے ڈر ہو اس طرح اربوں روپے معاف کرنے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی فراڈ ٹرسٹ کے ذریعے بلیک منی کو وائٹ کیا گیا۔ میگا کرپشن سے انہوں نے لاہور میں اپنے گھر کو دوبارہ سے تعمیر کیا جس شخص کے اربوں روپے معاف کیے، اس سے اربوں روپے وصول کیے میگا کرپشن سے یہ اس لیے بھاگ رہے ہیں کہ انہیں پتا ہے کہ اس کرپشن میں ان کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں۔

    پی ایس ایل 2025:ڈرافٹ کی تقریب،تینوں کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب

    سینیٹر طلال چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کرپشن کو اسلامی ٹچ دینا پی ٹی آئی کا طریقہ واردات ہے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ توشہ خانہ لوٹ کر کھا گئے۔ پی ٹی آئی والے مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے ڈیل کا تاثر دیتے ہیں، نواز شریف اور ان کے خاندان نے سیاسی انتقام کا بہادری سے مقابلہ کیانواز شریف فیصلہ سننے برطانیہ سے پاکستان آ گئے تھے، لیکن ایک شخص اس قابل نہیں کہ چند قدم چل کر آئے، عدالت میں پیش ہو کر اپنے مقدمات کا سامنا کرے۔

    پاکستان نے سکھ اور ہندو یاتریوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کر دی

  • علیمہ خان کو اپنے بھائی اور تحریک انتشار کی ناکامیوں کا ملال ہے،طلال چوہدری

    علیمہ خان کو اپنے بھائی اور تحریک انتشار کی ناکامیوں کا ملال ہے،طلال چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر طلال چوہدری نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشرہ علیمہ خان کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ علیمہ خان کو اپنے انٹرویو میں عوام سے معافی مانگنی چاہئے تھی۔

    باغی ٹی وی : رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور تحریک انتشار کا وژن صرف جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد سیاست ہے یہ وہ ٹولہ ہے جو اپنے سیاسی مفاد کے لئے ہر حربہ استعمال کرنا چاہتا ہےعلیمہ خان یہ بتائیں کہ ان کے بھائی نے اقتدار میں رہتے ہو ئے عوام کو کیا دیا؟ بانی پی ٹی آئی نے صرف اپنے اور اپنے خاندان کے مفادات کا تحفظ کیا، سلائی مشینوں کی کمائی سے جائیدادیں بنانے کا دعویٰ کرنے والوں کو کیا معلوم کہ ملک معاشی وژن سے چلتا ہے سلائی مشینوں کی کمائی سے نہیں۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ علیمہ خان کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ان کے بھائی نے اقتدار میں رہتے ہوئے قومی پیسہ لوٹ کر اپنے اور اپنے خاندان کے لئے جائیدادیں بنائیں توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کی چوری کا حساب تو دینا ہوگا عمران خان نے جو جرم کیا اس کی سزا بھگت رہے ہیں، توشہ خانہ چوری، القادر ٹرسٹ پراپرٹی ،ممنوعہ فنڈنگ اور 9 مئی واقعات عوام نہیں بھولے، علیمہ خان کو اپنے بھائی اور تحریک انتشار کی ناکامیوں کا ملال ہےاسی وجہ سے ایسی بے بنیاد باتیں کر رہی ہیں۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ علیمہ خان کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ آپ اور آپ کی پارٹی 9 مئی اور 26 نومبر کے سانحات میں ملوث ہے، آپ لاشوں کا جھوٹا بیانیہ بنا کر اپنے کئے پر پردہ نہیں ڈال سکتیں پولیس اور رینجرز کے جوانوں کا خون حساب مانگ رہا ہے بانی پی ٹی آئی نے ملک کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیاعوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے تحائف دیئے علیمہ خان کو اپنے انٹرویو میں عوام سے معافی مانگنی چاہئے تھی۔

    دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے مطالبات نہ مانے گئے تو ترسیلات زر روکنے کی کال دوں گا،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام اور بے گناہ کارکنوں کی رہائی بانی کے مطالبات ہیں، بانی نے یہی دو مطالبات دے کر اپنے لوگوں کو حکومت کی طرف بھیجا ہے۔

  • خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہر بار اپنی نوکری پکی کرتے ہیں،طلال چودھری

    خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہر بار اپنی نوکری پکی کرتے ہیں،طلال چودھری

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ہر احتجاج کے بعد ایک نئی تاریخ کا اعلان کر دیا جاتا ہے اور ایک بار پھر آخری کال دی گئی ہے ان کے احتجاج کا وہی نتیجہ ہو گا جو پہلے آیا تھا-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ غریب آدمی کو ریلیف دلانا نہیں، بلکہ ریاست پر چڑھائی کرنا ہے ریاست پر چڑھائی کرکے معافی نہیں ملے گی، بلکہ معافی اپنے گناہوں کی سزا کے بعد ہی ملے گی۔

    طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ہر احتجاج کے بعد ایک نئی تاریخ کا اعلان کر دیا جاتا ہے، اور ایک بار پھر آخری کال دی گئی ہے، ان کے احتجاج کا وہی نتیجہ ہو گا جو پہلے آیا تھا پاکستان میں معاشی استحکام آ رہا ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہر بار اپنی نوکری پکی کرتے ہیں، علی امین گنڈا پور کہتے کچھ اور کرتے کچھ اور ہیں۔

    رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کسی کو معاشی استحکام کو نقصان نہیں پہنچانے دیا جائے گا بہن اور بھابھی کے درمیان پارٹی پر قبضہ کی لڑائی ہے، جبکہ کبھی ہیرے کی انگوٹھیاں اور کبھی توشہ خانہ کھا جانا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، پی ٹی آئی اندرونی طور پر شدید انتشار کا شکار ہوچکی، اور پی ٹی آئی کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

  • پی ٹی آئی کے جلسے کا مقصد اڈیالا کے مجرم کو سزاؤں سے معافی دلانا ہے،طلال چوہدری

    پی ٹی آئی کے جلسے کا مقصد اڈیالا کے مجرم کو سزاؤں سے معافی دلانا ہے،طلال چوہدری

    لاہور:مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کا مقصد اڈیالا کے مجرم کو سزاؤں سے معافی دلانا ہے-

    باغی ٹی وی: سینیٹر طلال چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک نہیں 100 جلسے کر لے این آر او نہیں ملے گا اور نہ ہی سیاسی انتشار اور 9 مئی کرنے دیا جائے گا،پی ٹی آئی کے جلسے کا مقصد اڈیالا کے مجرم کو سزاؤں سے معافی دلانا ہے، جیسے ہی 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ قریب آیا تو انہیں جلسہ یاد آگیا انتظامیہ پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے سہولیات دے گی لیکن قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ایک مہینے سے جلسہ جلسہ کا راگ الاپ رہے ہیں لیکن ان کے پاس جلسے کے لیے نہ فنڈز ہیں، نہ بندے ہیں اور نہ ہی سہولت کاری ہے جلسے میں اداروں کے خلاف جو زہر اگلنا ہے وہ بیانات اور پریس کانفرنس میں بھی اگل رہے ہیں، اڈیالہ جیل کا قیدی جیل سے نکلنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔

    جنگ بندی معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر نیتن یاہو کیخلاف اسرائیلی سڑکوں پر نکل …

    قبل ازیں پاکستان ہائی کمیشن لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے نہ تو مذاکرات ہو رہے ہیں اور نہ کوئی امکان ہےپہلے 9 مئی کے کیس کا فیصلہ ہو جانے دیں، سوشل میڈیا پر آزادی کے حوالے سے برطانوی حکام سے بات ہوئی، پہلے وہ ہمیں آزادی کے حوالے سے طعنے دیتے تھے۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ساؤتھ پورٹ کے واقعے کے بعد ملوث افراد کے خلاف برطانیہ میں سرعت کے ساتھ انصاف کیا گیا،پاکستان میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف ملٹری کورٹس میں سماعت کا فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا، ہمیں اپنے عدالتی نظام میں اصلاحات کرنا ہوں گی۔

    پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے قریب بیگ سے بم اور ہینڈ گرنیڈ …

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی آج اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں جلسہ کرے گی جس کے باعث اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی ہے، امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔

  • ن لیگ کا طلال چوہدری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ

    ن لیگ کا طلال چوہدری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ

    لاہور: مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کے رہنما طلال چوہدری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع ن لیگ کے مطابق رانا ثنا اللہ نے طلال چوہدری کوپارٹی فیصلے سے آگاہ کیا ہے رانا ثنا اللہ نے طلال چوہدری سے گفتگو میں کہا کہ پارٹی آپ کی قربانیوں اور محبت کی قدر کرتی ہے، قومی اسمبلی کا ٹکٹ نہ دینے کا مطلب آپ کو نظر انداز کرنا نہیں۔

    ذرائع کے مطابق پارٹی نے طلال چوہدری کو صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں کے ٹکٹ دینے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے پی پی101 پر طلال چوہدری کے والد محمد اشرف چوہدری الیکشن لڑیں گے اور پی پی100 پرطلال چوہدری کے نامزد خان بہادر ڈوگر الیکشن میں امیدوار ہوں گے-

    ن لیگ کے لاہور کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری،ایاز صادق کو بھی ٹکٹ مل گیا

    واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے این اے 96 سے طلال چوہدری کو ٹکٹ نہیں دیا بلکہ پی ٹی آئی سے منحرف ہوکر ن لیگ میں شامل ہونے والے سابق رکن قومی اسمبلی نواز شیر وسیر کو ٹکٹ دیا ہے،گزشتہ دنوں این اے 96 سے ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جو کہ منظور بھی ہوگئے تھے،ن لیگ نے دانیال عزیز کو بھی ٹکٹ نہیں دیا جس کے بعد انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

    ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے پر سمیرا ملک کا آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان

    3 ماہ کیلئے انتخابات ملتوی کرنے کی قرار داد سینیٹ میں جمع