Baaghi TV

Tag: عارف علوی

  • عارف علوی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

    عارف علوی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

    لاہور کی سیشن کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

    ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ نے اپنے تحریری فیصلے میں قرار دیا ہے کہ اگر کوئی غیر قانونی اقدام ہوا ہے تو ایف آئی اے قانون کے مطابق کارروائی کرے، عدالت نے ایف آئی اے کو معاملے پر ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی۔

    یہ درخواست شہری شہزادہ عدنان کی جانب سے وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی تھی،درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ سابق صدر عارف علوی نے بیرون ملک تقریر کے دوران توہین آمیز الفاظ استعمال کیے، جس پر ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی گئی مگر کارروائی نہیں کی گئی۔

    عزیر بلوچ کے خلاف 2 مقدمات کا فیصلہ مؤخر

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائےسابق صدر نے گستاخانہ الفاظ استعمال کیے اور اس حوالے سے موجود ویڈیو یوٹیوب پر موجود ہے، تاہم پولیس کو درخواست دینے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

    قطر: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات

  • عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنادیا گیا

    عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنادیا گیا

    سیشن کورٹ لاہور نے سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف گستاخانہ الفاظ کے استعمال سے متعلق مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

    ایڈیشنل سیشن جج نے درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا،عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا سے متعلق معاملات کے لیے حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی قائم کر رکھی ہے، لہٰذا درخواست گزار متعلقہ ادارے سے رجوع کرے۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ معاملہ اس کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

    یہ درخواست شہری شہزادہ عدنان کی جانب سے وکیل محمد مدثر چوہدری کے توسط سے دائر کی گئی تھی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق صدر عارف علوی نے گستاخانہ الفاظ استعمال کیے، جن کی ویڈیو یوٹیوب پر موجود ہے، اور اس پر پولیس کو درخواست دینے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

    عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

  • پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے،  عارف علوی

    پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے، عارف علوی

    تحریک انصاف کے رہنما سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے جو اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن اور طاقت کے تناسب کو برقرار رکھنے کی جدوجہد میں مصروف ہے۔ ہم اپنے جارح پڑوسی کے ساتھ سیکیورٹی کی غیر متوازن صورتحال سے بچنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ ہمارے میزائل ٹیکنالوجی بھی مقامی سطح پر تیار کی گئی ہے اور اس کا مقصد صرف امن قائم رکھنا ہے، لیکن اس وقت ہمیں بھارت کی طرف سے ہائپرسونک میزائلوں کی تیز تر ترقی کی وجہ سے یہ توازن خطرے میں نظر آ رہا ہے۔

    عارف علوی نے اپنے بیان میں بھارت کی ترقی پذیر میزائل ٹیکنالوجی، خاص طور پر براه موس 1 اور براه موس 2 کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مارچ 2022 میں ایک براه موس 1 میزائل کا تجربہ کیا تھا، جو ہریانہ سے پاکستان کی سرحد پر گرا۔ یہ میزائل 3،700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پاکستان کی سرحد تک پہنچا اور اس کا پرواز کا وقت محض سات منٹ تھا۔ بھارت نے اس واقعے کو ایک حادثہ قرار دیا، لیکن اس سے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی۔ بھارت نے حال ہی میں براه موس 2 کا تجربہ کیا ہے جس کی رفتار 9،800 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، اور اس کی پرواز کا وقت پہلے سے بھی کم، یعنی محض 2 منٹ رہ گیا ہے، جس سے پاکستان کے پاس جوہری ردعمل کے لیے کوئی وقت نہیں بچتا۔ انہوں نے کہا کہ براه موس میزائل جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور اس طرح کی ترقی پاکستان کے لیے ایک سنگین سیکیورٹی چیلنج بن سکتی ہے۔عارف علوی نے بھارت کی جوہری پروگرام کے حوالے سے اس کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو بھی بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں جوہری مواد کی سمگلنگ اور اس کی بلیک مارکیٹنگ کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں، جس میں 1992 سے لے کر 2024 تک متعدد واقعات شامل ہیں۔ ان میں سے چند سنگین واقعات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں متعدد مرتبہ یورینیم کی سمگلنگ کی کوششیں کی گئی ہیں، جو جوہری مواد کے غیر قانونی استعمال کی واضح مثالیں ہیں۔ ان واقعات میں 1992 میں 2 کلو یورینیم کی سمگلنگ، 2008 میں نیپال جانے والے یورینیم کی سمگلنگ، اور 2024 میں کیلیفورنیئم کی سمگلنگ جیسے سنگین معاملات شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے برعکس، پاکستان میں ایسی کوئی سنگین وارداتیں رپورٹ نہیں ہوئیں، اور اس سے واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کی جوہری پالیسی اور اس کے رویے کے حوالے سے عالمی برادری کا موقف انتہائی جانبدار ہے۔عارف علوی نے اپنے بیان میں امریکہ کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے حالیہ پابندیوں کی مذمت کی، جو ان کے مطابق، بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو نظر انداز کرتے ہوئے پاکستان کو غیر منصفانہ طور پر ہدف بنا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پابندیاں پاکستان کے لیے ایک موجودہ خطرہ بن سکتی ہیں اور اس سے خطے میں ایک نیا تناؤ پیدا ہو گا، جو ایک ممکنہ دھماکے کے خطرے کو بڑھا دے گا۔پاکستان تحریک انصاف نے بھی ان پابندیوں کی شدید مخالفت کی اور کہا کہ ان پابندیوں کا مقصد پاکستان کی سیکیورٹی کو مزید کمزور کرنا ہے۔ پارٹی نے اس بات پر زور دیا کہ ان پابندیوں کے نتائج پاکستان کی بقاء کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن سکتے ہیں۔

    گورنرسندھ کا مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان

    190 ملین پاؤنڈ کتنی بڑی کرپشن کا کیس , عمران خان قومی مجرم

    طالبان کے حمایتی عمران خان کے ساتھ امریکی ہمدردیاں کیوں؟

    سلمان احمد کو بشری پر تنقید مہنگی پڑ گئی، پارٹی میں رہنے کیلیے بشری کی وفاداری ضروری

  • عارف علوی کو سندھ ہائی کورٹ سے ریلیف  مل گیا

    عارف علوی کو سندھ ہائی کورٹ سے ریلیف مل گیا

    سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کو 19 دسمبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق عارف علوی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کے کیس کی سماعت کے دور ان عدالت نے ایف آئی اے کو بھی عارف علوی کی گرفتاری سے روک دیا۔عارف علوی کے وکیل نے کہا ہے کہ ہمیں خدشہ ہے کہ ہمیں گرفتار کر کے کسی اور صوبے میں منتقل کر دیا جائے گا۔عدالت نے کہا کہ عارف علوی سابق صدر ہیں انہیں ایسے کیوں گرفتار کریں گی ان پر اگر بدنیتی پر مبنی مقدمات درج کیے گیے ہیں تو عدالت ان مقدمات کو ختم کر دے گی۔اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے 12 دسمبر تک سابق صدر عارف علوی کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔

    کراچی میں پانی بحران کا خدشہ، آٹھ روز کی مرمت کے بعد پائپ پھر لیک

  • حکومت کے پاس عمران خان کو رہا کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں،عارف علوی

    حکومت کے پاس عمران خان کو رہا کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں،عارف علوی

    پشاور: سابق صدر اور رہنما پی ٹی آئی عارف علوی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو رہا کرنا پڑے گا اور حکومت کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے،بانی پی ٹی آئی کے لیے جان دینےکو تیار ہوں۔

    باغی ٹی وی : تحریک انصاف کے پشاور سے نکلنے والے قافلے میں شریک سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ آج تک بانی پی ٹی آئی کی کوئی کال ناکام نہیں ہوئی، مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، حکومت کو عمران خان کو رہا کرنا پڑے گا کیونکہ ان کے اس کے علاوہ کئی اور چارہ نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی نے آج تک کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، اسی لیے اگر الیکشن کے دن 70 فیصد لوگ ہمارے ساتھ تھے تو آج 90 فیصد لوگ ہمارے ساتھ ہیں ، دنیا سوال اٹھا رہی ہےکہ یہ لوگ اپنے ملک کے ساتھ کیا کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے لیے جان دینےکو تیار ہوں۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف نے آج اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دے رکھی ہے جبکہ انتظامیہ نے احتجاج کے پیش نظر دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف راستوں کو بند کردیا ہے جب کہ تمام راستوں پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور قانون ہاتھ میں لینے والوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی بھی شر انگیزی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، اسلام آباد میں کسی قسم کے احتجاج، ریلی یا مجمعے پر پابندی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،سکیورٹی پلان کا مقصد شر انگیزی کو روکنا ہے-

  • عارف علوی کا کلینک سیل کرنے سےمتعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

    عارف علوی کا کلینک سیل کرنے سےمتعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت میں کہا کہ لگتا ہے تمام چیزوں پر کنٹرول حاصل کرے کی کوشش کی جا رہی ہے-

    باغی ٹی وی: سندھ ہائیکورٹ میں سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے ایس بی سی اے کے وکیل سے استفسار کیا کہ ہمیں یہ سمجھایا جائے کہ وہاں کیا غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں؟

    ایس بی سی اے کے وکیل نے بتایا کہ اس مقام پر کمرشل سرگرمیوں کا سلسلہ جاری تھا جس کی وجہ سے ہماری جانب سے کارروائی کی گئی، 1991 میں یہ بلڈنگ بنائی گئی تھی جس کے بعد 2002 میں اس میں تبدیلی بھی کی گئی اس پلاٹ کے اپروول پلان میں بھی کہیں ذکر نہیں کیا گیا کہ اس جگہ پر کلینک بنایا جارہا ہے، یہاں رہائشی بلڈنگ کا پلان اپروول لیا گیا اور تعمیرات کی گئی ہیں، جب ہمیں اس بلڈنگ کے حوالے سے شکایت ملی تو نوٹس جاری کئے گئے اور قانون پر عمل درآمد کیا گیا۔

    26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے کے لیے قانونی عمل کا جائزہ لے رہے …

    عارف علوی کے وکیل انور منصور خان نے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے کوئی بھی نوٹس نہیں دیا گیا، سیل جو کیا گیا ہے وہ غیر قانونی تعمیرات پر کیا گیا ہے اور جو نوٹس کیا گیا ہے وہ مس یوز آف پراپرٹی پر کیا گیا، ہمارا کلینک غیر قانونی طور پر سیل کیا ہوا ہے-

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جس شہری نے شکایت کی ہے وہ تو خالد بن ولید روڈ پر رہائش پذیر ہے لگتا ہے کہ جس طرح تمام چیزوں پر کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اسی طرح یہاں بھی ہو رہا ہے،بعدازاں عدالت نے سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے کلینک کو سیل کرنے سے متعلق وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق نظرثانی درخواست خارج

  • کراچی:سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل

    کراچی:سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل

    کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کر دیا۔

    باغی ٹی وی : سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے گزشتہ روز سندھی مسلم کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی بلاک بی مکان نمبر 23 بی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈینٹل کلینک جو رہائشی بنگلے میں قائم تھا سیل کر دیا،ایس بی سی اے پولیس کی بھاری نفری نے اس کاررروائی میں حصہ لیا-

    ترجمان ایس بی سی اے کے مطابق کلینک رہائشی مکان میں ہونے پر سیل کیا گیا، یہ ایک معمول کی کارروائی تھی، ایسی کارروائیاں پورے شہر میں کی جا رہی ہیں۔

    علوی ڈینٹل کلینک کو سیل کرنے کے خلاف سابق صدر عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی اور بیٹے اواب علوی نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی،جس میں کہا گیا ہے کہ ایس بی سی اے نے سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع ڈینٹل کلینک سیل کر دیا، کلینک سیل کرنے کی وجہ محض سیاسی انتقام ہے، ڈاکٹر عارف علوی کو صرف سیاسی بنیادوں پر ہراساں کیا جا رہا ہے، ڈینٹل کلینک طویل عرصے سے ہے، سیل کرنے سے پہلےکوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔

    سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کرنے کے خلاف درخواست منظور کرلی۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان سے …

    عالمی طاقتیں اسرائیل کے تنازع سے دور رہیں،ایران کا انتباہ

  • بجٹ میں غریب اور متوسط  طبقات  کا خاص خیال رکھیں ، صدر مملکت

    بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کا خاص خیال رکھیں ، صدر مملکت

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت ملک میں گندم کی خریداری سے متعلق امور پر اجلاس ہوا

    اجلاس میں وفاقی وزیر برائے تحفظِ خوراک رانا تنویر حسین ، وزارت اور پاسکو کے سینئر حکام نے شرکت کی،اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے زرعی شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے ، گندم کی مناسب قیمت ، بروقت اقدامات اور خریداری کا عمل ہموار بنانا ضروری ہے ، کسانوں کی حوصلہ افزائی سے ملک میں گندم کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی، کسانوں کو گندم کی مناسب قیمت ، بار دانہ کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ملک کی تقریباً 65 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں مقیم ہے ،کسانوں کو گندم کی مناسب قیمت کی فراہمی سے دیہی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا، غذائی تحفظ ، مستقبل کی غذائی ضروریات پورا کرنے کیلئے اسٹریٹجک ذخائر برقرار رکھنا ہوں گے،گندم ذخیرہ کرنے کی جدید سہولیات کی تعمیر کیلئے نجی شعبے کو آسان قرضے فراہم کیے جائیں، بروقت پالیسی اقدامات ، مستقبل کی ضروریات کی درست پیشگوئی کیلئے قابل اعتماد ڈیٹا کی دستیابی کی ضرورت ہے ،

    دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں وفاقی وزیر ِمنصوبہ بندی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال بھی موجود تھے ،ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی اور مالی صورتحال پر گفتگو کی گئی.ملاقات میں آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کا خاص خیال رکھیں ،

    صدر مملکت اور وزیرِ اعظم نے آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر بات کی ،وزیراعظم نے صدر مملکت کو حالیہ دورہِ چین کے بارے میں بھی آگاہ کیا.صدر مملکت نے وزیرِ اعظم کو ملکی ترقی اور معاشی اہداف کے حصول میں تعاون کی یقین دہانی کرائی

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

  • عمران خان نے حمود الرحمان کمیشن  رپورٹ پڑھنے کا کہا تو کیا غلط ہے؟،عارف علوی

    عمران خان نے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ پڑھنے کا کہا تو کیا غلط ہے؟،عارف علوی

    کراچی: سابق صدر مملکت و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھو تو کیا غلط ہے؟

    باغی ٹی وی : کراچی میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھو تو کیا غلط ہے؟ بھٹو صاحب نے حمود الرحمان کمیشن پر پردہ ڈالا لیکن آپ نے انہیں لٹکا دیا، ہر سول حکومت نے پردہ ڈالا، لیکن آپ نے کیا کیا، کبھی غفار خان کو تو کبھی ولی خان کو تو کبھی مفتی محمود کو اور کبھی بانی پی ٹی آئی کو غدار بنا دیتے ہیں،ہمیں دہشت گردوں کو پکڑنے کے قانون کے تحت پکڑا جارہا ہے، اگر جزا اور سزا نہ ہو تو ایسا قانون بیکار ہے۔

    انہوں نے کہاکہ حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ جو پڑھتا ہے اس پر ایف آئی آر ہو جاتی ہے، حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھنےکا مشورہ دینا کون سی غداری ہے؟ آپ نے اپنے ذہن میں ایک نظریہ بنارکھا ہے جس پرآپ غدار قرار دے دیتے ہیں، حمودالرحمان دیانت دار جج تھے ان کے بیٹے آج بھی فیڈرل شریعت کورٹ کےجج ہیں۔

    پاکستان میں رواں سال کا چوتھا پولیو کیس رپورٹ

    سابق صدر کا کہنا تھاکہ چند لوگ نوجوانوں کے ٹھیکے دار بنے ہوئے ہیں، آپ لوگ قانون کی حکمرانی قائم کرنے کے لیے متفق ہو جائیں، اسٹیک ہولڈرزکوٹیبل پرلائے بغیر حل ممکن نہیں، اس وقت دو سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر ہیں، ایک بانی پی ٹی آئی کیونکہ عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، فارم 47 والوں کا مینڈیٹ نہیں ہے، فارم 47 والوں کو لوگ مینڈیٹ دے دیں کہ وہ جوبات کریں گے اس پرہم بھی کھڑے رہیں گےتووہ بھی بات کرسکتےہیں، اسٹیک ہولڈرمیزپر نہیں ہوں تو فیصلہ نہیں ہوگا۔

    عارف علوی نے کہا کہ سقراط کی طرح عمران خان نے بھی نوجوانوں کو گمراہ کیا ہے، عمران خان نے بھی سقراط کی طرح ملک چھوڑنے سے انکار کردیا، ملک میں کارگل کا بھی سانحہ ہوا ہے جن لوگوں نے حمود الرحمن کمیشن رپورٹ نہیں پڑھی وہ کارگل پر ریسرچ کرلیں کہتے ہیں سوشل میڈیا نوجوان نسل کو گمراہ کررہا ہے۔

    ہم جنس پرستوں سے متعلق ماہرین کا نیا انکشاف

    سابق صدر نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئے گی جب تک لوگوں آپ پر اعتماد نہیں، کیونکہ آپ ظالم ہیں آپ لوگوں کو ٹارچر کرتے ہیں، عورتوں کو اٹھایا جاتا ہے اتنا ظلم تو پرویز مشرف کے مارشل لاء میں بھی نہیں ہوا پاکستان میں ایسا قانون کیسے چلے گا، دہشت گرد آزاد ہے اور عام آدمی پر اے ٹی اے لگایا جاتا ہےموجودہ صدر استثنی لے رہے ہیں، لیکن میں پیش ہوتا تھا، مجھ پر بندوقیں سپلائی کا مقدمہ ہے۔

    عارف علوی نے کہا میں عمران خان کا سپاہی ہوں، 6 ججز کو خراج تحسین یش کرتا ہوں، تمام اسٹیک ہولڈرز جن میں بانی پی ٹی آئی شامل ہیں ان سے بات کریں، یہ چور، کرپٹ اور ظالم ایک طرف ہیں اور دوسری جانب بانی پی ٹی آئی ہے، برداشت نہ کرنے والا معاملہ بانی پی ٹی آئی کا نہیں ہے بانی پی ٹی آئی بدلہ نہیں لے گا، زوم ان کریں کہ معاملہ کیسے ٹھیک ہوسکتا ہے، ایم کیو ایم کو جتوایا گیا، کیا ایم کیو ایم کراچی میں جیت سکتی تھی؟۔ ہم نے ایم کیو ایم سے اس شہر کو آزاد کرایا، اب وہ دوسروں کے ساتھ ملکر اس شہر پر ظلم کررہے ہیں۔

    صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کی جوڈیشل تحقیقات کے لیے درخواست دائر

    کنونشن میں سابق رکن قومی اسمبلی علی محمد خان، رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار، حلیم عادل شیخ، رہنما فردوس شمیم نقوی، جنرل سیکریٹری علی پلھ، کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ، وکلا رہنما نعیم قریشی سمیت وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

  • چاہتا ہوں کمیشن بنے،  9 مئی کی تحقیقات کی جائیں اور سزا دی جائے، عارف علوی

    چاہتا ہوں کمیشن بنے، 9 مئی کی تحقیقات کی جائیں اور سزا دی جائے، عارف علوی

    سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی پی ٹی آئی رہنماؤں کی پیشی کے موقع پر عدالت پہنچ گئے،

    عارف علوی نے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری ،ڈاکٹر یاسمین راشد ،سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز اور میاں محمود الرشید سے ملاقات کی۔اس موقع پر عارف علوی کا کہنا تھاکہ عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول رہنما ہیں،میں اپنے دوستوں سے ملنے آیا تھا، ان کا حال احوال اور پریشانیاں سنیں، وہ انصاف کے متقاضی ہیں، جو ٹرائل کرنا ہے کریں،8 فروری کے لیے نشان تک چھینا لیکن پھر بھی عوام نے ساتھ دیا، کل کی پریس کانفرنس میں کمیشن کا کہا گیا، میں نے پورا اتفاق کیا،چاہتا ہوں کمیشن بنے، اس میں 9 مئی کی تحقیقات کی جائیں اور سزا دی جائے، دونوں طرف کے لوگوں کو درگزر کرنا پڑے گا، عوام اور ملک کا سوچیں، عمران خان جیل میں میں مشورہ کس کو دوں؟جو مشکل میں ہے یا جو مشکل پیدا کررہا ہے؟

    اگر بیلٹ پیپپر کو تحفظ نہیں ملا تو خدشہ ہے حالات کسی اور طرف نہ جائیں،عارف علوی
    بعد ازاں سابق صدر عارف علوی کی پنجاب اسمبلی آمد ہوئی ، اپوزیشں لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر سے ملاقات کی ۔ حافظ فرحت عباس،احمر بھٹی سمیت دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔سابق صدر عارف علوی نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آاپ جانتے ہیں کہ جس طرح سے اسمبلی بنی، بڑا تعجب ہوتا ہے کہ فام 45 اور 47 کا ایشو ہوا، پاکستان کا اصل مینڈیٹ چوری ہوا ہے،ٹریبونلز کے اندر ججز کی تعیناتی جلد کی جائے ، جھوٹ کی بنیاد پر جو عمارتیں تعمیر ہوں گی تو وہ کھوکھلی ہی ہوں گی، ہماری خواہش ہے کہ مثبت ڈائریکشن میں معاملات جائیں ، منافرت کی سیاست نہیں ہونی چاہیئے، میڈیا کی آزادی ضروری ہے، اگر سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں ہیں تو غزہ کا کیسے معلوم ہوتا،یہ نہیں ہوتا کہ ساری چیزیں بند کر دی جائیں، صرف ایک ہی طرف کی خبرآئے گی تو افواہیں بڑھیں گی، اسٹیٹ کی ٹھیکیداری ہم نے لی ہوئی ہے، فوج بھی ہمارا ادارہ ہے،اگر بیلٹ پیپپر کو تحفظ نہیں ملا تو خدشہ ہے حالات کسی اور طرف نہ جائیں، عمران خان ہمیشہ مثبت احتجاج کا کہتے ہیں، میرا لیڈر ہمیشہ مثبت مذاکرات کا کہتا رہا ہے،اس وقت ملک کے معاملات کو جوڑنا ہے،قوم نے فیصلہ دے دیا، تخریب کی جانب نہیں جانا چاہیئے، جوڈیشل کمیشن کی حامی بھری گئی،کمیشن بننا چاہیئے ،میرے صدارت کے وقت بھی خان صاحب کہتے رہے کہ مذاکرات ہونے چاہیئے، میرا ملک ہے ، عمران خان جمہوری لیڈر ہے، 9 مئی کے ذمہ داران کی تحقیقات کرکے انہیں سزا ملنی چاہیئے،معافی اس مسئلے کا حل ہے، جو ظلم کرے وہ معافی مانگے، جو مظلوم ہے کیا صرف ان سے معافی منگوائی جائے، عدلیہ کے اندر یہ معاملہ چل رہا ہے ،انصاف ہو، میں اس کو سراہتا ہوں ،میں وکیلوں کو سپورٹ کرنا چاہتا ہوں، وکیلوں کی ہمیشہ انصاف کی جدوجہد رہی ہے، دو سال سے مذاکرات ہو نہیں رہے، رکاوٹوں کا سب کو پتہ ہے کہ کون رکاوٹ بن رہا ہے،ہمیشہ عدالتوں کے فیصلے قبول کیے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ وزیراعظم اپنی مدت پوری کریں گے ، یہ آرٹیفشل حکومت ہے، گنتی کے ذریعے یہ حکومت آئی،

    9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

    9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

    عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

    اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

    نومئی، پی ٹی آئی نے احتجاج پروگرام تشکیل دے دیا

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری

    یہ لوگ منصوبہ کرچکے ہیں نو مئی کا واقعہ دوبارہ کروایا جائے

    نو مئی جلاؤ گھیراؤ، پہلا فیصلہ آ گیا، 51 ملزمان کو ملی سزا