Baaghi TV

Tag: عارف علوی

  • پاکستانیو!تمہارا وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ پر کامل یقین رکھتا ہے : صدر مملکت

    اسلام آباد:اسلام آباد میں بین الاقوامی رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس سے خطاب میں صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلمنے امت کو اسلام کا بہت واضح تصور دیا لیکن آج امت مسلمہ کو کئی چیلنجز اور مسائل کا سامنا ہے اور وہ مضبوط قیادت کی منتظر ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ پر کامل یقین رکھتے ہیں۔

    نبی کریم ﷺ ہمارے لیے رول ماڈل ہیں، وزیراعظم

    ڈاکٹرصدرعارف علوی کہتے ہیں کہ موجودہ حکومت ایک بہتراسلامی ریاست کے قیام کے لیے ریاست مدینہ کی پیروی کرنے پر پختہ یقین رکھتی ہے اور حکومت کی طرف سے شروع کیا گیا احساس پروگرام فلاحی ریاست کی جانب ایک قدم ہے جس میں ریاست آبادی کے کمزور طبقوں کی دیکھ بھال کرے گی۔

    نبی کریم ﷺ نے ظلم، تعصب، نفرتوں اور ناانصافی کا خاتمہ کیا؛ نور الحق قادری

    صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نا صرف ریاست مدینہ پر کامل یقین رکھتے ہیں بلکہ اس حوالے سے اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں۔صدرمملکت نے وزیراعظم کی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلمسے محبت کے بارے میں یہ کہہ کرخوشخبری دی کہ عمران خان جب بھی بات کرتا ہے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلمکی کرتا ہے

    مقبوضہ کشمیر میں عید میلادالنبی ﷺ پر بھی کرفیو، نوجوانوں کا بھرپور احتجاج

  • فنی تعلیم وہ دیں جس کی ضرورت ہو، عارف علوی ماہرتعلیم بن گئے

    فنی تعلیم وہ دیں جس کی ضرورت ہو، عارف علوی ماہرتعلیم بن گئے

    اسلام آباد:بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو صدرمملکت دیا ہے وہ تعلیم کےمیدان کا ماہر ہے اور اپنی قوم کے ہونہاروں کی تعلیم وتربیت کے متعلق فکر مند بھی اور اچھی تعلیم فراہم کرنے کے حوالےسے کوشاں بھی ہے، اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیوں میں انجینیئرز کو مارکیٹ کی طلب کے تحت تعلیم دی جانی چاہیئے، انجینئرز اور ڈاکٹرز کی تعلیم پر ملک کا خطیر سرمایہ خرچ ہوتا ہے۔

    ماہرہ خان کے ایفل ٹاور کے سامنے ڈانس سے لبنانی اداکارہ کیا ہوا؟

    ذرائع کےمطابق یہ ا ہم گفتگو اسلام آباد میں دوسری بین الاقوامی انجینئرنگ ایجوکیشن کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب کیا۔صدرمملکت نےکہا کہ بڑی خوشی کی بات ہےکہ پاکستان میں 100 سے زائد جامعات انجینیئرنگ کی تعلیم دے رہی ہیں، جامعات میں تعلیم مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق دی جانی چاہیئے۔

    پردیسیوں کی قسمت جاگ اٹھی ، یونان میں موقع مل گیا

    پاکستانی میں بے روزگاری کا حل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں انجینیئرنگ کو مارکیٹ کی طلب کے تحت تعلیم دی جانی چاہیئے، پاکستان کو توانائی میں خود کفیل بنانے کے لیے انجینیئرز اپنا کردار ادا کریں۔ انجینئرز اور ڈاکٹرز کی تعلیم پر ملک کا خطیر سرمایہ خرچ ہوتا ہے۔اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ نوجوان پڑھ لکھ کر بیکار نہیں رہےگا بلکہ جونہی تعلیم سے فارغ ہوگا روزگار مل جائے گا

    مقبوضہ کشمیر: کرفیوکا 71 واں دن،بھارتی فوج کے مظالم ، کشمیریوں کی مزاحمت جاری

  • صدر پاکستان عارف علوی کمنٹیٹر بن گئے

    صدر پاکستان عارف علوی کمنٹیٹر بن گئے

    صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ کمنٹری کے فرائض بھی انجام دیے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ کے مہمان خصوصی صدر پاکستان عارف تھے جنہوں نے دونوں ٹیموں سے ملاقات کی۔

    اب سعودی خواتین سرحدوں کی حفاظت کریں گی ، محمد بن سلمان کا انوکھا فیصلہ

    میچ کے دوران ایک موقع پر صدر پاکستان عارف علوی نے معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ کے ہمراہ کمنٹری کے فرائض بھی انجام دے کر اس ٹی20 میچ کو یادگار بنا دیا۔اس میچ کو بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی کے لیے ‘پنک ڈے’ سے منسوب کیا گیا تھا اور اسی سلسلے میں صدر مملکت نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو گلابی رنگ کے ربن لگائے۔
    پنک ڈے سےمنسوب میچ میں گلابی رنگ نمایاں نظرآیا اور باؤنڈریز پر لگے بورڈ اور پانی پلانے والی گاڑی سمیت اسٹیڈیم میں نصب تمام اہم چیزوں کو پنک کلر سے رنگ دیا گیا تھا۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے چیریٹی کے لیے گلابی رنگ کی بڑی گیند پر دستخط کیے جبکہ اسٹیڈیم میں اس دن کی مناسبت سے کئی تماشائی بھی پنک کلر کی شرٹس پہن کرآئے تھے۔

    آزادی نہیں فسادی مارچ ،توڑ پھوڑ کے منصوبے ، ریاست کے خلاف شرارت ہے ، شوکت یوسفزئی

    میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صدر پاکستان عارف علوی نے کہا کہ عارف علوی نےسری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ جلد پاکستان میں مکمل طور پر عالمی کرکٹ بحال ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ میچ میں پنک ڈے منانے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا مشکور ہوں اور ساتھ ساتھ خواتین کو ہدایت کی کہ وہ بریسٹ کینسر کے حوالے سے خود خیال رکھیں۔

    اقوام متحدہ بھی کنگال، پیسےمک گئے ،سیکرٹری جنرل نے پردہ چاک کردیا

    صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے لیے اب پرامن ملک ہے اور کرکٹ کا پاکستان میں نہ ہونا زیادتی ہے لیکن ہم سری لنکن ٹیم کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے پاکستان آ کر ہمارے سونے میدانوں کو آباد کیا۔

  • آرایس ایس، بی جے پی نازی ازم کی جدید شکل ہے، صدر نے قلعی کھول دی

    آرایس ایس، بی جے پی نازی ازم کی جدید شکل ہے، صدر نے قلعی کھول دی

    اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف الرحمن علوی نے بھارت میں ہندو انتہا پسندی اور مذہبی دہشت گردی سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ آر ایس ایس ، بی جے پی اور ہندتوانظریہ نازی ازم کی جدید شکل ہے. صدرمملکت نے دنیا بھر کی قوتوں کو بھارتی عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں ہٹلر کی تاریخ دہرائی جارہی ہے.

    صدرمملکت ڈاکٹر عارف الرحمن علوی نے اپنے پیغام کے ذریعے دنیا کو یہ باور کرادیا ہے کہ جس طرح مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم و زیادتی کی جارہی ہے . اس پر دنیا کو نوٹس لیتے ہوئے بھارت کے خلاف ایکشن لے اورکشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلائے


    صدرمملکت نے بھارت سمیت عالمی برادری پر واضح کردیا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتے ، بہت جلد کشمیر آزاد ہونے والا ہے. ڈاکٹر عارف الرحمن علوی نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی تحریک آزادی کی بھر پور حمایت کرتا ہے . بہت جلد کشمیریوں کو خوشخبری ملنے والی ہے. پاکستانی قوم کشمیریوں کی آزادی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیارہے.

  • سرسبز ماحول انسان کی فطرت میں شامل ہے: صدر عارف علوی کا سرسبز تحریک میں خطاب

    سرسبز ماحول انسان کی فطرت میں شامل ہے: صدر عارف علوی کا سرسبز تحریک میں خطاب

    کراچی: سرسبز ماحول انسان کی فطرت میں‌شامل ہے ان خیالات کا اظہار صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی میں ایک تقریب کے دوران کیا .انہوں‌نے کہا کہ سرسبز ماحول انسان کی فطرت میں شامل ہے، نظام قدرت میں ہر ایک چیز کی اپنی اہمیت اور حیثیت ہے۔ان خیالات کا اظہار صدر مملکت نے کراچی میں تعمیر قوم کے تحت سرسبزتحریک سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ ملک کو سرسبز و شاداب بنانے میں بلین ٹری سونامی منصوبہ اہمیت رکھتا ہے۔

    اپنے خطاب میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک میں جنگلات کی سطح تشویش ناک حد تک کم ہو رہی ہے، ایسے میں وزیر اعظم عمران خان کا ٹری منصوبہ سنگ میل کی حیثیت اختیار کر گیا۔ان کا کہنا تھا خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ ملک کو صاف اور سرسبز بنانے اور گلوبل وارمنگ کے اثرات سے نمٹنے کے لیے موجودہ قیادت پر خلوص ہے۔

    تقریب سے خطاب کے دوران ڈاکٹر علوی نے کہا کہ اسلام ہمیں روحانی اور جسمانی پاکیزگی کی تعلیم دیتا ہے۔ہمارے مذہب میں ماحول کی پاکیزگی پر بہت زور دیا گیا ہے،انھوں نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملک میں سستی بجلی پیدا کرنے کے لیے توانائی کے متبادل ذرایع بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔