Baaghi TV

Tag: عاطف اسلم

  • گلوکار عاطف اسلم کا  نیا  نعتیہ کلام ریلیز

    گلوکار عاطف اسلم کا نیا نعتیہ کلام ریلیز

    کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنا نعتیہ کلام ریلیز کردیا۔

    باغی ٹی وی : عاطف اسلم نے نئی نعت ’’میں صدقے یا رسول اللہ ﷺ‘‘ یوٹیوب پر ریلیز کی ہے اور ساتھ ہی لکھا کہ یہ کلام براہ راست میرے دل سے ہے جس کے ہر لفظ کا اپنا منفرد اور طاقتور معنی ہے، مجھے امید ہے کہ آپ سب اس سے جُڑیں گے۔

    اس سے قابل عاطف اسلم نے رمضان المبارک کی آمد پر دلوں کو چُھو لینے والی اپنی آواز میں نیا کلام ’اللّٰہ ہو اللّٰہ‘ جاری کیا تھا جسے خوب پسند کیا گیا تھا،دیں اثناء عاطف اسلم کی پڑھی گئی نعتوں ’تاجدارِ حرم‘ اور ’مصطفیٰ جانِ رحمت پر لاکھوں سلام‘ نے بھی خوب پذیرائی حاصل کی تھی،عاطف اسلم نے اپنی سحر انگیز آواز میں اذان پیش کی تھی جبکہ ان کی آواز میں 99 ناموں ”اسماء الحسنیٰ“، حمد”وہی خدا ہے،کو بھی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

    ایک انٹرویو میں اُن کا کہنا تھا کہ نعت اور حمدیہ کلام نہ صرف مداح بلکہ خود ان کے اور ان کے بچوں کیلئے بھی بہت معنی رکھتے ہیں، یہ کلام اُنہیں روحانی سکون پہنچاتے ہیں، عاطف اسلم کی خواہش ہے کہ وہ مکہ میں اذان دینے کا شرف حاصل کریں۔

  • انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر  ایف بی آر کی عاطف اسلم کو  ڈیڈ لائن

    انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر ایف بی آر کی عاطف اسلم کو ڈیڈ لائن

    لاہور: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ معروف گلوکار عاطف اسلم فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ریڈار پر آ گئے-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق عاطف اسلم ایڈوانس ٹیکس کی عدم ادائیگی سال 2023 کے گوشوارے اور آڈٹ کے لیے ریکارڈ جمع نہ کرانے پر ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئے ایف بی آر نے عاطف اسلم کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 دسمبر کی ڈیڈلائن دے دی۔

    ذرائع کے مطابق گلوکار عاطف اسلم نے متعدد نوٹسز کے باوجود سال 2020 کے آڈٹ کے لیے بھی ایف بی آر کو ریکارڈ بھی جمع نہیں کرایا تھا ایف بی آر نے نوٹسز کے باوجود آڈٹ کے لیے ریکارڈ جمع نہ کرانے پر گلوکار عاطف اسلم کو جرمانہ عائد کیا تھاگلوکار عاطف اسلم نے ڈیڈلائن گزرنے کے باوجود تاحال دوسرے کوارٹرز کا ایڈوانس ٹیکس بھی جمع نہیں کرایا۔

    جلی مزید مہنگی کرنے کی تیار

    خیال رہے کہ روں ماہ جون میں ایف بی آر ذرائع نے بتایا تھا کہ گلوکار نے سال 2020 میں آمدن 7 کروڑ 80 لاکھ روپے ظاہر کی اور انہوں نے 4 کروڑ روپے کے ذاتی اخراجات جبکہ 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کے واجبات ظاہر کئے ہیں ریکارڈ موصول ہونے کے بعد گلوکار عاطف اسلم کے ٹیکس معاملات کی چھان بین کی جائے گی۔

    مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا،محکمہ موسمیات

  • عاطف اسلم نے کی اپنے بیٹے کو ایک نصیحت

    عاطف اسلم نے کی اپنے بیٹے کو ایک نصیحت

    گلوکار اور اداکار عاطف اسلم جن کے مداح پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں. انہوں گزشتہ برس ڈراموں کی دنیا میں بھی قدم رکھا ان کی اداکاری کو بے ھد سراہا گیا. عاطف اسلم کے بیٹے کی حال ہی میں برتھ ڈے تھی انہوں نے اپنے بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میرے پیارے بیٹے آپکو سالگرہ کی مبارکباد. آپ ایک مضبوط بوائے بن رہے ہو ماشاءاللہ . یاد رکھنا کہ کبھی بھی کسی کا دل نہ دکھانا ایسا نہیں کرو گے تو یقینا آپ کے ساتھ بھی ایسا نہیں ہو گا. دوسرا یہ کہ کبھی کسی کو کسی پر ترجیح نہ دینا اور عورت کی ہمیشہ بہت زیادہ عزت کرنا اور اپنی ماں کو بالکل

    بھی تنگ نہ کرو. عاطف اسلم نے اس خوبصورت پیغام کے ساتھ اپنے بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دی. عاطف اسلم کی اس پوسٹ کے بعد ان کی سوچ کو بہت زیادہ سراہا گیا اور ان کے بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دی. یاد رہےکہ عاطف اسلم نے سارا بھروانہ سے شادی کی اور دونوں ہنسی خوشی زندگی بسر کررہے ہیں. عاطف کو پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی بہت زیادہ پسند کیاجاتا ہے اور بھارت کے نامور میوزیشنز ان کے ساتھ کام کرنے کو اعزاز سمجھتے ہیں .

  • جواد احمد نے کھل کر کر دی تعریف نئے گلوکاروں کی

    جواد احمد نے کھل کر کر دی تعریف نئے گلوکاروں کی

    گلوکار جواد احمد جو اب ایک سیاسی جماعت کو بھی چلا رہےہیں ، برابری پارٹی کے چئیرمین کے طور پر وہ ملکی سیاست پر گفتگو بھی کرتے ہیں اور نوجوانوں‌میں بیداری پھیلانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے رہتے ہیں. جواد احمد چونکہ بنیادی طور ہر گلوکار ہیں لہذا وہ گلوکاری کو بہت اچھا سمجھتے ہیں ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں‌نے ابرار الحق ، حدیقہ کیانی ، عاطف اسلم نے جس دور میں گایا تب چینلز کم ہوتے تھے کسی کا کوئی گانا تھوڑا سا بھی اچھا ہوتا وہ چل جاتا بلکہ ہٹ ہوجاتا تھا لیکن اب حالات اور وقت بدل چکے ہیں . جہاں تک آج کے گلوکاروں کی بات ہے تو وہ ہم سے بہت زیادہ اچھا گاتے ہیں. بلکہ میں تو کہوں گا کہ وہ ہم سے بہتر گاتے ہیں

    اور لوگ انہیں‌پسند بھی کرتے ہیں. جواد احمد نے کہا کہ آج کے گلوکاروں‌کی صلاحیتیں شاید ہم سے کہیں زیادہ ہیں اور وہ پاکستان کی نمائندگی پوری دنیا میں کررہے ہیں گوکہ ہم بھی کرتے تھے اور کرتے ہیں. یاد رہے کہ جواد احمد عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سیاست سے نکال دیا جانا چاہیے انہوں‌نے پاکستان کی سیاست کو زہر آلود کر دیا ہے.

  • عاطف اسلم نے ایک بار پھر میدان مار لیا

    عاطف اسلم نے ایک بار پھر میدان مار لیا

    گلوکار عاطف اسلم جو پاکستان سمیت پوری دنیا میں بے حد مقبول ہیں . ان کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ بھارت کے بڑے سے بڑا سنگر اور کمپوزر ان کا دیوانہ ہے. ان کے گائے ہوئے گیت نامور بالی وڈ ہیروز پر پکچرائز ہو چکے ہیں. عاطف اسلم کے حوالے سے تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائے کی جانب سے جاری کی گئی نئی رینکنگ میں پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے گلوکاروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں راحت فتح علیخان اور علی ظفر جیسے گلوکار نیچے نظر آتے ہیں. عاطف اسلم نے رواں برس اپنے کیرئیر کا پہلا ڈرامہ کیا جس کانام سنگ ما ہے. اس میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا . فلم بول سے انہوں نے اپنا فلمی کیرئیر شروع کیا تاہم ابھی تک وہ

    کسی دوسری پاکستانی فلم میں نظر نہیں آئے. یوں عاطف اسلم نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی قسمت آزمائی ہے ان کو ان کے مداح ہر روپ میں قبول کرتے ہیں . یاد رہے کہ آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائے کی رینکنگ کو معمولی نوعیت کی رینکنگ نہیں کہا جاتا ، اس رینکنگ کو سنجیدہ لیا جاتا ہے. ان کے مداح ان کو سننے کے لئے بے تاب رہتے ہیں.

  • عاطف اسلم  اور انکی اہلیہ کی بھارتی اداکار سنجے کپور کی سالگرہ میں شرکت

    عاطف اسلم اور انکی اہلیہ کی بھارتی اداکار سنجے کپور کی سالگرہ میں شرکت

    عاطف اسلم کا شمار پاکستان کے ان گلوکاروں میں ہوتا ہے جن کی آواز کا جادو بالی وڈ فنکاروں اور میوزیشنز کے سر چڑھ کر بولتا ہے. عاطف اسلم اپنی آواز بالی وڈ کے نامور ستاروں کو دے چکے ہیں. لیکن پچھلے کچھ عرصےسے بالی وڈ میں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی اینٹری بند ہے. لیکن اس کے باوجود پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لوگوں اور بالی وڈ سٹارز کے آپسی تعلق اور دوستی میں بالکل بھی فرق نہیں آیا. اس کی واضح مثال عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ سارا بھروانہ کی بھارتی اداکار سنجے کپور کی سالگرہ میں شرکت ہے. انیل کپور کے بھائی سنجے کپور نے دبئی میں اپنی سالگرہ کی ایک پارٹی رکھی اس میں انہوں نے بھارت اور پاکستان کے ہر دلعزیز گلوکار عاطف اسلم اور ان کی

    اہلیہ کو مدعو کیا. دونوں نے اس پارٹی میں شرکت کرکے اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دئیے. سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہےکہ عاطف اسلم اور سارا بھروانہ چکنی پانڈے، سنجے کپور ، کترینہ کیف اور انیل کپور و دیگر کے ساتھ کھڑے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں. اس تقریب میں بالی وڈ سے اور بہت سارے ستاروں نے بھی شرکت کی . شائقین کی جانب سے ان تصاویر کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے.

  • عاطف اسلم اور آشا بھوسلے کے ایک بڑے جھگڑے کے بعد صلح کی وجہ کیا بنی؟

    عاطف اسلم اور آشا بھوسلے کے ایک بڑے جھگڑے کے بعد صلح کی وجہ کیا بنی؟

    پاکستان اور انڈیا سمیت پوری دنیا میں مقبول گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں احمد علی بٹ کو ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی آشا بھوسلے کے ساتھ صلح کیسے ہوئی. عاطف اسلم اور آشا بھوسلے ایک میوزک شو میں ساتھ تھے اور اس شوکو جج کیا تھا اس شو کے دوران عاطف اسلم اور آشا بھوسلے کی اکثر نوک جھوک ہوتی رہتی تھی اور ایکبار تو خاصی لڑائی ہو گئی تھی. یوں ان دونو‌ں کے تعلقات اچھے نہیں تھے لیکن عاطف بتاتے ہیں کہ یہ تعلقات اور لڑائی جھگڑا صرف اس بات پر ختم ہوا کیونکہ آشا بھوسلے کی بیٹی میری مداح تھیں . مجھے آشا بھوسلے نے ایک دن فون کرکے کہاکہ میری بیٹی تمہاری مداح ہے اور وہ مجھ سے ناراض ہو رہی ہے کہ میں تم سے کیوں لڑتی ہوں

    یوں ہمارے درمیان کی تمام رنجیشیں صرف اس ایک وجہ سے ختم ہو گئیں اس کے بعد آشا بھوسلے کا رویہ میرے ساتھ ٹھیک ہوا گیا اور میں نے بھی جو کچھ سخت بولا تھا اسکو بھی آشا بھول گئیں. یاد رہے کہ عاطف اسلم کو بھارت میں بہت زیادہ پسند کیاجاتا ہے لیکن وہاں کے گلوکاروں‌کو عاطف اسلم کی شہرت ہضم نہیں ہوتی عاطف اسلم کے خلاف وہاں کے مشہور گلوکار ابھیجیت بھی بول چکے ہیں لیکن عاطف اس کے باوجود وہاں کے میوزک ڈائریکٹرز کی اولین چوائس ہیں.

  • ہم ایوارڈز میں شرکت کے لئے سٹائلنگ پر ، عاطف اسلم نے کیا اپنی اہلیہ سارا کا شکریہ ادا

    ہم ایوارڈز میں شرکت کے لئے سٹائلنگ پر ، عاطف اسلم نے کیا اپنی اہلیہ سارا کا شکریہ ادا

    پاکستانی گلوکار لاکھوں دلوں کی دھڑکن عاطف اسلم ایک ایسا نام ہے جو کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ وہ 17 سال سے زائد عرصے سے میوزک انڈسٹری سے منسلک ہیں۔ پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرنے سے لے کر بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کرنے والے عاطف اسلم کی جادوئی آواز نے ہر دل کو جیتا ہے. بالی وڈ کے نامور ہیروز پر عاطف اسلم کی آواز میں گائے گانے پکچرائز ہو چکے ہیں . عاطف اسلم نے حال ہی میں کینڈا میں ہونے والے ہم ایوارڈز میں شرکت کی ہے اور اس میں وہ ایک منفرد انداز میں نظر آئے ان کی سٹائلنگ کافی ہٹ کر تھی . عاطف اسلم نے اپنی سٹائلنگ کی تصویر انسٹاگرام پر شئیر کرکے اپنی اہلیہ سارا بھروانہ کا شکریہ ادا کیا. یوں کہا جا سکتا ہے کہ ہر دلعزیز گلوکار عاطف اسلم اس

    بار ہم ایوارڈز میں ایک الگ ہی انداز میں نظر آئے۔ گلوکار کو ان کی اہلیہ سارہ بھروانہ نے سٹائلنگ کروائی . عاطف اسلم نے ہم ایوارڈز میں پرفارم بھی کیا. یاد رہے کہ عاطف اسلم نے سارا بھروانہ سے محبت کی شادی کی دونوں ایک دوسرے کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں. دونوں 2013 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے. عاطف اسلم گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کرتے بھی کبھی کبھار دکھائی دیتے ہیں. عاطف اچھے گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے اداکار بھی ہیں.

  • ماہرہ ، احسن خان، آئزہ خان، اسامہ خالد بٹ ، عمران اشرف ،اقرا عزیز نے ہم ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا

    ماہرہ ، احسن خان، آئزہ خان، اسامہ خالد بٹ ، عمران اشرف ،اقرا عزیز نے ہم ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا

    حال ہی میں کینڈا میں ہم ایوارڈز کا انعقاد ہوا ہے جن کو ایوارڈز ملے ہیں ان کی تفصیلات کچھ یوں ہیں. بیسٹ ایکٹر میل جیوری ایوارڈ احمد علی اکبر کو ملا یہ یوارڈ انہیں ماہرہ خان اور شہزاد خالد نے دیا. اقراء عزیزکو بیسٹ فی میل ایکٹریس جیوری ایوارڈ ڈرامہ سیریل رقیب سے کے لئے ملا یہ ایوارڈ انہیں نعمان اعجاز اور محمد شاہنواز نے دیا. مومنہ درید کو بیسٹ ڈرامہ پری زاد کے لئے جیوری ایوارڈ ملا یہ ایوارڈ انہیں سلطانہ صدیقی اور دانیال کامران نے دیا. آئزہ خان اور اسامہ خالد بٹ کو بیسٹ کپل ایوارڈ چپکے چپکے کےلئے دیا گیا انہیں یہ ایوارڈ ہانیہ عامر اور فرحان سعید نے دیا. آئزہ خان کو چپکے چپکے کےلئے بیسٹ فی میل پاپولر ایکٹریس کا ایوارڈ دیا گیا ان کو یہ ایوارڈ کاشف مجید اور احسن خان نے دیا. بیسٹ ڈائریکٹر شہزاد کشمیری کو پری زاد کے لئے ایوارڈ ملا یہ

    ایوارڈ انہیں ثانیہ سعید اور درید قریشی نے دیا. ہاشم ندیم کو بیسٹ ڈرامہ رائٹر کا ایوارڈ پری زاد کے لئے دیا گیا انہیں یہ ایوارڈ نعمان اعجاز اور زیبا بختیارنے دیا .احسن خان کونیگیٹیو کردار کےلئے قصہ مہربانو پر ایوارڈ دیا گیا انہیں یہ ایوارڈ اسامہ خالد بٹ اور سلوا لیون نے دیا. شہزاد شیخ کو بیسٹ نیگٹیو کردار ڈرامہ سریل پھانس کے لئے دیا گیا.ثانیہ سعید کو ڈرامہ سیریل رقیب سے میں امپیکٹ فل کردار کرنے پر ایوارڈ دیا گیا. پری زاد میں بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر کا ایوارڈ عدیل افضل کو دیا گیا اسی طرح سے صبور علی کو بیسٹ فی میل سپورٹنگ ایکٹریس کا ایوارڈ ملا.
    عمران اشرف اقراء عزیز کو ڈرامہ سیریل رانجھا رانجھا کردی کے لئے ایوارڈ دیا گیا . نو بجے کی سلاٹ کے لئے مرزا زین اور زینب شبیر کو یار نہ وچھڑے کے لئے ایوارڈ دیا گیا. بے مول وفا کے لئے علی عباس اور کومل میر کو ایوارڈ دیا گیا.بشری انصاری کو سپیشل ایوارڈ دیا گیا. زارا نور عباس اور عروہ حسین نے ایکساتھ پرفارمنس دی.ہانیہ عامر اور فرحان سعید نے بھی پرفارمنس دی.عاطلف اسلم نے پرفارم کیا .ماہرہ خان اور بلال اشرف نے ایک ساتھ پرفارمنس دی. اذان سمیع خان نے بھی پرفارمنس دی. اشنا شاہ ، حریم شاہ اور احسن خان ، علی رحمان خان اور یاسر حسین نے شو کو ہوسٹ کیا. احمد علی بٹ نے شو کے دوران مزاحیہ سیشن پیش کیا . زاوایار نعمان ، ارسلان نصیر ، مومن ثاقب ، ایمن سلیم کو بیسٹ سینسیشل ایوارڈز دئیے گئے.

  • عاطف اسلم کو خدا نے سب دیا لیکن پھر بھی انکی ہے ایک ایسی خواہش جس کے پورے ہونے کے ہیں وہ منتظر

    عاطف اسلم کو خدا نے سب دیا لیکن پھر بھی انکی ہے ایک ایسی خواہش جس کے پورے ہونے کے ہیں وہ منتظر

    پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم جنہیں بھارت میں بھی بہت زیادہ سراہا جاتا ہے انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے خدا نے سب کچھ دیا ہے لیکن میری پھر بھی ایک ایسی خواہش ہے جس کا میں پورے ہونے کا منتظر ہوں. عاطف اسلم نے اپنی خواہش کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ میں مدینہ میں اذان دوں . مجھے امید ہے کہ میری یہ خواہش ضرور پوری ہو گی اور اللہ تعالی میری ضرور سنے گا. عاطف اسلم نے کہا کہ میں بہت زیادہ فضول خرچ نہیں ہوں میں ایک بار جو کپڑے پہنتا ہوں وہ دوبارہ بھی پہنتا ہوں

    کبھی یہ نہیں سوچا کہ میں نے ایک بار کپڑے پہن لئے ہیں دوبارہ کیوں پہنوں . انہوں نے کہا کہ ہم حلال کماتے ہیں اور اسی حلال کی کمائی سے کپڑے خریدتے ہیں تو پھر کیوں ہم اپنے پیسوں کو ضائع کریں بھئی اپنے ہی کپڑے دوبارہ پہننے میں کیا حرج ہے. عاطف اسلم نے کہا کہ زندگی میں سادگی ہونی چاہیے اور پیسہ ہی سب کچھ نہیں زندگی میں سکون سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے کوشش کریں کہ زندگی پر سکون ہو اور اللہ تعالی کے احکامات کے مطابق زندگی گزاریں. خدا اور خدا کے بندوں کو ناراں نہ کریں.