Baaghi TV

Tag: عالمی بینک

  • وزیرِ اعظم  کا ورلڈ بینک کے 20 ارب ڈالرز کے وعدے کاخیرمقدم

    وزیرِ اعظم کا ورلڈ بینک کے 20 ارب ڈالرز کے وعدے کاخیرمقدم

    وزیرِ اعظم پاکستان، شہباز شریف نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کو 10 سال کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک (سی پی ایف) کے تحت 20 ارب ڈالرز کے وعدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس شراکت داری کے تحت ورلڈ بینک کی مدد پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ سی پی ایف کے تحت پاکستان کی قومی ترجیحات کے مطابق چھ اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ان شعبوں میں بچوں کی غذائیت، معیاری تعلیم، صاف توانائی، ماحولیاتی استحکام، جامع ترقی اور نجی سرمایہ کاری شامل ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ان شعبوں پر مرکوز کام پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی کی راہ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ورلڈ بینک کا یہ اقدام پاکستان کی ترقی کے لیے ایک سنگین اور مؤثر مدد فراہم کرے گا۔

    وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ اس شراکت داری کے ذریعے ملک میں اقتصادی ترقی کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے عوام کے لیے بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے اپنی کوششوں کو مزید مستحکم کرے گا۔وزیرِ اعظم نے اس موقع پر آرمی چیف اور دیگر متعلقہ حکام کی محنت اور کاوشوں کو بھی سراہا، اور کہا کہ سی پی ایف پاکستان کے معاشی استحکام اور صلاحیت پر ورلڈ بینک کے اعتماد کی ایک بڑی علامت ہے۔انہوں نے آخر میں کہا کہ پاکستان اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر ان شعبوں میں ترقی کو تیز کرے گا اور ملک کی ترقی کے لیے کوششوں کو مزید ہم آہنگ کرے گا تاکہ لوگوں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

    بھارتی بحریہ کا اسرائیلی تعاون سے تیار’درشٹی 10 ‘ ڈرون ٹیسٹنگ کے دوران حادثے کا شکار

    شمالی وزیرستان،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،4 خوارج جہنم واصل

    ملزم ملٹری ٹرائل میں جرم کی نیت نہ ہونے کا دفاع لے سکتا ہے،جسٹس امین الدین

  • عالمی بینک کا پاکستان کو 20 ارب ڈالرز دینے کا وعدہ

    عالمی بینک کا پاکستان کو 20 ارب ڈالرز دینے کا وعدہ

    عالمی بینک نے 10 سالہ پارٹنر شپ کے تحت پاکستان کو 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کرلیا۔

    ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق عالمی بینک 20 ارب ڈالر کا تقریباً تین چوتھائی حصہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے) کے ذریعے فراہم کرے گا، بقیہ رقم انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ (آئی بی آر ڈی) کے تحت فراہم کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ توسیعی فریم ورک میں چھ کلیدی ترقیاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کیا جائے گا۔ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کی طرف سے اضافی فنڈنگ سے سی پی ایف کی تکمیل ہوگی۔ سی پی ایف کا مقصد چائلڈ اسٹننگ کو کم کرنا، موسمیاتی تبدیلی کی روک تھام، سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانا، صاف پانی کی فراہمی، جامع ترقی کے لئے عوامی وسائل اور پرائیویٹ سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔

    مخصوص اہداف میں ٹیکس ریونیو کو جی ڈی پی کے 15 فیصد سے زائد کرنا، قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں 10 گیگا واٹ کا اضافہ، 12 ملین طلبا کو معیاری تعلیم اور 50 ملین افراد کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا شامل ہیں، سی پی ایف میں 60 ملین افراد کو صاف پانی اور صفائی ستھرائی کی سہولیات کی فراہمی بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق 30 ملین افراد کے لئے غذائی تحفظ کو مضبوط بنانا اور 30 ملین خواتین تک مانع حمل کی رسائی کو بڑھانے جیسے اہداف ہیں، سیلاب اور دیگر آفات اور خطرات سے نمٹنے کے لئے اہداف مقرر، 75 ملین افراد مستفید ہوں گے۔10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کی منظوری کے لئے 24 میں سے 19 ڈائریکٹرز نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

    آئی فون صارفین سے زیادہ پیسے بٹورے جانے کا انکشاف

    بیرون ملک میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ لازمی قرار

    ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق

    وزیراعظم کا پی آئی اے کے ’احمقانہ اشتہار‘ کی تحقیقات کا حکم

  • کراچی فراہمی و نکاسی آب کیلئے 24 کروڑ ڈالر منظور

    کراچی فراہمی و نکاسی آب کیلئے 24 کروڑ ڈالر منظور

    عالمی بینک نے کراچی کو فراہمی و نکاسی آب کے منصوبے کے لیے 24 کروڑ ڈالرز قرض کی فنانسنگ کی منظوری دے دی۔

    عالمی بینک کے مطابق منصوبے کے تحت کراچی کے شہریوں کو صاف پانی فراہم کیا جائے گا اور شہر میں نکاسی آب کا نظام بہتر ہوسکے گا۔
    عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو فراہم کیے جانے والے 24 کروڑ ڈالر کے فنڈز کراچی واٹر اینڈ سیوریج پروجیکٹ 2 پر خرچ کیے جائیں گے۔
    عالمی بینک کے مطابق منصوبے سے ایک کروڑ 60 لاکھ شہریوں کو صاف پانی کی سہولت میسر آسکے گی جبکہ 75 لاکھ شہریوں کے لیے نکاسی آب کی سہولت بہتر ہوگی۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ منصوبے کے لیے اضافی 25 کروڑ ڈالر حکومت پاکستان فراہم کرے گی، نجی شعبے سے 26 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا کمرشل قرض لیا جائے گا۔واضح رہے شہر قائد کو اس وقت صاف پانی اور گندے نکاسی آب منصوبے کی اشد ضرورت ہے شہر بھر میں کروڑوں لوگ متاثر ہو رہے ہیں.

    سندھ حکومت ائیر ایمبولینس، مرٰیض سکھرسے کراچی منتقل

    مزید آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہونے سےسینکڑوں ارب کی بچت

    محض شک کے بنا پرشوہر نے حاملہ بیوی کو نہر میں پھینک دیا

  • وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت عالمی بینک منصوبوں کا جائزہ اجلاس

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت عالمی بینک منصوبوں کا جائزہ اجلاس

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن ہسین کی سربراہی میں ٹیم کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس کے دوران سندھ میں جاری 3.1 ارب ڈالر مالیت کے 13 ترقیاتی پروگراموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے دوروان وزیراعلیٰ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ ( کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) کی اہمیت پر زور دیا۔یہ منصوبہ صاف پانی کی فراہمی اور کراچی واٹر بورڈ کی آپریشنل صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔انہوں نے منصوبے کے تین اہم حصوں پر روشنی ڈالی جن میں آپریشنل اصلاحات، انفرا اسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور انتظامی بہتری شامل ہیں۔ اجلاس میں کے 4 توسیعی منصوبہ،سکھر بیراج کے دروازے گرنے کی وجوہات پر مبنی رپورٹ کے ساتھ شمسی توانائی منصوبہ، انفرا اسٹرکچر کی بحالی اور شہری نقل و حرکت میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ 25 کروڑ 60 لاکھ ڈالر مالیت سے بننے والے کے 4 توسیعی منصوبے پر کام کا اغاز 30 دسمبر 2024 کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زمین کا حصول اور ضروری درستگی کے اقدامات فروری 2025 تک مکمل کرلیے جائیں گے۔ انہوں نے عالمی بینک پر زور دیا کہ وہ فنڈز جاری کرے تاکہ منصوبہ 2025 کے آخر تک مکمل کیا جاسکے۔ عالمی بینک کی طرف سے امداد کی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ تجویز دی گئی کہ حکومت سندھ ابتدا میں اپنے فنڈز استعمال کرے جو بعد میں واپس کردیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ کے 4 توسیعی منصوبے کےلیے فنڈز کے اجرا کا بندوبست کریں۔اجلاس میں زیر غور آنے والے دیگر منصوبوں میں سکھر بیراج کی مرمت کا منصوبہ بھی تھا جس میں بتایا گیا کہ دروازے گرنے کی وجوہات پر مشتمل رپورٹ کی تیاری جاری ہے۔ اس موقع پر دیکھ بھال، مرمت اور انتظامی ڈویژن کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا۔اس کے علاوہ اکرم واہ کی مرمت اور زرعی پانی کے درست استعمال اور سیلاب زدہ کسانوں کی مدد سے متعلق سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ ( ایس ڈبلیو اے ٹی) پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں ایک اور اہم منصوبہ کراچی موبلٹی پروجیکٹ ( کے ایم پی ) بھی زیر بحث آیا۔ 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے اس منصوبے کے تحت ییلو لائن بی آرٹی کے ذریعے شہر میں نقل و حرکت کو آسان بنانا ہے۔بتایا گیا کہ منصوبے پر 12 فیصد پیش رفت ہو چکی ہے جس میں ڈیزائن کی پہلے ہی منظوری دی جا چکی ہے۔ ورلڈ بنک کی ٹیم نے جاری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔اجلاس کے دوروان صوبے میں شمسی توانائی کی پیداوار میں اضافے اور بجلی کی فراہمی کے سندھ سولر انرجی پروجیکٹ پر بھی غور کیا گیا۔ سولر ہوم سسٹم کی پہلی کھیپ 11 دسمبر کو پہنچی تھی جبکہ دوسری کھیپ فروری اور مارچ 2025 میں آئے گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ بتایا کہ 19 عمارتیں دسمبر 2024 میں مکمل کرلی جائیں گی جبکہ بقیہ 4 عمارتیں جنوری 2025 تک مکمل کیے جانے کی توقع ہے۔سولر پارکس کے قیام کے معاملے پر بھی غور کیا گیا اور بتایا گیا کہ لینڈ لیز کے معاہدے اور ایڈوائزری سروسز پر کام جاری ہے۔500 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے سیلاب متاثرین کے گھروں کے منصوبے پر کام کی رفتار اور معیار کی تعریف کی گئی۔سیلاب متاثرین کی بحالی کے اہم منصوبے کےلیے 38 کروڑ 33 لاکھ ڈالر جاری کیے جا چکے ہیں۔اجلاس میں سینیئر وزرا، سیکریٹریز اور ورلڈ بینک کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے آخر میں وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو فنڈز کے اجرا میں تیزی اور تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ مراد علی شاہ نے صوبے کی ترقی کے اہم منصوبوں کی تکمیل کےلیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا.

    فورتھ شیڈول خلاف ورزی،مولانا اورنگزیب فاروقی کی ضمانت منظور

    تین روز میں فی تولہ سونا 6 ہزار300 روپے مہنگا

    سندھ حکومت نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کر دیے

    مرکزی مسلم لیگ کا مقابلہ حسن قرآت 14دسمبرکو ہوگا

    سندھ حکومت نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کر دیے

  • سندھ:فارن فنڈنگ اسکیموں کے لیے سو ارب سے زائد کے فنڈز جاری

    سندھ:فارن فنڈنگ اسکیموں کے لیے سو ارب سے زائد کے فنڈز جاری

    صوبائی حکومت کو عالمی بینک کے تعاون اور فارن فنڈنگ سے چلنے والی مختلف ترقیاتی اسکیموں کے لیے ایک کھرب 13 ارب روپے جاری کر دیے گئے۔

    سرکاری دستاویز کے مطابق سندھ میں مجموعی طور پر فارن فنڈنگ کے اشتراک سے 38 اسکیمیں جاری ہیں، رواں مالی سال کے بجٹ میں 3 کھرب 60 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے غیر ملکی امداد کے اشتراک سے صوبائی حکومت نے پورے کرنے ہیں۔غیر ملکی فنڈنگ کا مجموعی تخمینہ 3 کھرب 34 کروڑ روپے ہے، اور اب تک ایک کھرب 13 ارب روپے موصول ہو چکے ہیں۔ دستاویز کے مطابق فارن فنڈنگ سے مختلف شعبوں کے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں، جن میں تعلیم، صحت، توانائی، انفراسٹرکچر کے منصوبے پورے ہوں گے۔محکمہ بلدیات کی 5 اسکیموں کے لیے 15 ارب 98 کروڑ کی رقم سندھ حکومت کو دیے گئے، محکمہ صحت کی 3 اسکیموں کے لیے 4 ارب 52 کروڑ سے زائد رقم جاری کی گئی، محکمہ تعلیم کی 6 اسکیموں کے لیے 7 ارب 26 کروڑ سے زائد رقم جب کہ پی ایند ڈی کی 5 اسکیموں کے لیے 13 ارب سے زائد رقم سندھ حکومت کو دی گئی۔دستاویز کے مطابق محکمہ ایس جی اے اینڈ سی ڈی کی دو اسکیموں کے لیے 43 ارب 38 کروڑ سے زائد رقم، محکمہ زراعت کے لیے 5 ارب 86 کروڑ سے زائد کی رقم، محکمہ ٹرانسپورٹ کی دو اسکیموں کے لیے 4 ارب 68 کروڑ کی رقم، محکمہ توانائی کی ایک اسکیم کے لیے 3 ارب 29 کروڑ سے زائد رقم، اور محکمہ خزانہ کی ایک اسکیم کے لیے 83 کروڑ جب کہ محکمہ آب پاشی کی 5 اسکیموں کے لیے 3 ارب 35 کروڑ کی رقم دی گئی ہے۔

    ملائیشیا کیلئے بک کنٹینر سے 700 کلو آئس برآمد

  • عالمی بینک کا پاکستان میں ریونیو بڑھانے کی کوششوں کیلئے حمایت جاری رکھنے کا عزم

    عالمی بینک کا پاکستان میں ریونیو بڑھانے کی کوششوں کیلئے حمایت جاری رکھنے کا عزم

    اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے عالمی بینک کے وفد نے ملاقات کی، جس میں عالمی بینک نے پاکستان میں محصولات بڑھانے کے لیے کوششوں میں اپنا تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

    ایف بی آر سے جاری اعلامیے کے مطابق ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین ایف بی آرراشد محمود لنگڑیال سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجی بیہنسن کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی اورملاقات میں پاکستان ریزز ریونیو پراجیکٹ کو ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ چیئرمین ایف بی آر نے عالمی بینک کی ٹیم کو ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کے بارے میں حکومت کے وژن سے آگاہ کیا اور کہا کہ ٹرانسفارمیشن پلان کامقصد محصولات میں اضا فہ اور ٹیکس کمپلائنس میں سہولت فراہم کرنا ہے،چیئرمین ایف بی آرکا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن اورانسانی وسائل کی صلاحیت بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ایف بی آر کی ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں وسیع تر اصلاحات کی جارہی ہیں۔

    ایف بی آر نے اعلامیے میں کہا کہ چیئرمین ایف بی آر نے عالمی بینک کی ٹیم سے ان اصلاحاتی ا قدامات کے لیے مزید تعاون کا کہا جن میں ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز کا قیام، سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن اور ان اقدمات کے لیے درکار فزیبلٹی اسٹڈیز شامل ہیں، عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے پاکستان میں ریونیو بڑھانے کی کوششوں کے لیے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان ریونیو پروجیکٹ کے تحت ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کی سرگرمیوں میں تعاون کے لیے مل کر کام کریں گے۔

    عالمی بینک کے وفد میں لیڈ کنٹری اکانومسٹ ٹوبیاس اختر حق، پبلک سیکٹر اسپیشلسٹ ارم توقیراور سینئرآپریشنزآفیسرایوا لیزلوٹ لیسکرا ویٹ شامل تھے۔

  • پاکستان کا پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ بنا ،عالمی بینک

    پاکستان کا پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ بنا ،عالمی بینک

    کراچی: عالمی بینک نے معاشی استحکام کیلئے سیاسی اتفاق رائے اور آئی ایم ایف پروگرام پر عمل کو ضروری قرار دیا ہے جبکہ اس سال غربت کی شرح بڑھ کر 40.5 فیصد تک جانے کا انکشاف بھی کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال غربت کی شرح بڑھ کر 40.5 فیصد تک جانے کا امکان ہے، 2023 میں غربت کی شرح 40.2 فیصد تھی، عالمی بینک نے پاکستان ڈویلپمنٹ اپ ڈیٹ پاور سیکٹر ڈسٹری بیوشن اصلاحات رپورٹ 2024 جاری کی ہے، جس میں پاکستان میں سالانہ 16 لاکھ نئے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع ناکافی قرار دیے۔

    رپورٹ کے مطابق بڑھتی غربت کی وجہ سست معاشی ترقی رہی ہے رواں مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 2.8 فیصد ہے جبکہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا تخمینہ 0.6 فیصد ہے، مالی خسارے کا تخمینہ جی ڈی پی کا 7.6 فیصد ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان کا پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ بنا اور پاور جنریشن میں جدید ٹیکنالوجی کا فقدان رہا،بجلی ترسیل اور تقسیم بھی ناقص منصوبہ بندی کا شکار رہی، پاکستان معاشی بحران سے باہر آیا ہے، معاشی ترقی 2.5 فیصد رہی جبکہ زرعی شعبے نے بھی ترقی کی ہے، مہنگائی کی شرح کم ہوئی ہے تاہم پاور سیکٹر کا گردشی قرض مسئلہ ہےپاکستان میں ایکسچینج ریٹ میں استحکام آیا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں۔

  • عالمی بینک،پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالر کا قرض منظور

    عالمی بینک،پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالر کا قرض منظور

    پاکستانی معیشت کے لئے ایک اور اچھی خبر،عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کرلیا ہے

    عالمی بینک کی جانب سے 15 کروڑ ڈالر کی منظور رقم پنجاب میں اسکول سے باہر رہنے والے بچوں کی تعداد کم کرنے کے منصوبے پرخرچ کی جائے گی،عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پری پرائمری اور پرائمری سکول تعلیم اور گریڈز میں بہتری کے لئے رقم خرچ کی جائے گی، قرض کی منظوری سے معیاری تعلیم سمیت سیکھنے کے عمل کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی اس منصوبے سے 50 لاکھ بچے مستفید ہوں گے۔ رکاری سکولوں کے3 ہزار ٹیچرز اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ٹیچرز منصوبے سے مستفید ہوں گے، پنجاب میں سکولوں سے باہر 70 ہزار بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے یہ منصوبہ مددگار ثابت ہوگا۔

    قبل ازیں رواں ماہ عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری دی تھی، یہ قرض کی رقم داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے استعمال ہو گی۔ورلڈ بینک کے مطابق منصوبے سے بجلی کی سپلائی میں بہتری اور توسیع ہوگی۔واضح رہے کہ داسو ہائیڈرو منصوبہ دنیا کی بہترین سائٹس میں سےایک ہے، داسو صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں واقع ہے۔

    آئی سی سی پی کی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر تمام افسران کو شاباش
    ممی کو 128 سال بعد مناسب طریقے سے دفنانے کی اجازت دے دی گئی
    انتخابات میں عالمی مبصرین کو بلانے بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس
    امریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا

  • توانائی اور دوسرے شعبوں میں  پاکستان کے ساتھ تعاون کر یں گے،عالمی بینک

    توانائی اور دوسرے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کر یں گے،عالمی بینک

    اسلام آباد: جنوبی ایشیا کیلئے عالمی بینک کے علاقائی نائب صدرمارٹن ریزر نے کہاہے کہ توانائی اور دوسرے شعبوں میں عالمی بینک پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔

    باغی ٹی وی : جنوبی ایشیا کیلئے عالمی بینک کے علاقائی نائب صدرمارٹن ریزر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ان کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران عالمی بینک اورپاکستان نے ملک کی سماجی اوراقتصادی ترقی کی بنیادوں کو مضبوط کرنے سے اتقاق کیاہے توانائی اور دوسرے شعبوں میں عالمی بینک پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن کے ضمن میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون جاری کریں گے کیونکہ نئی ٹیکنالوجیز کے استعمال سے نہ صرف شہریوں کو خدمات کی فراہمی بلکہ اس سے گورننس میں بھی بہتری آتی ہے،ہم پاکستان کے ساتھ رابطہ کاری جاری رکھیں گے۔

    حزب اللہ کے شمالی اسرائیل میں میزائل حملے،چار اسرائیلی فوجی زخمی

    دوسری جانب ایک لمبے عرصے بعد غیر ملکی سرمایہ کار بتدریج واپس آرہے ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان میں قلیل المدتی سرمایہ کاری 84 فیصد اضافے کے ساتھ 30 ماہ کی بلند ترین سطح 501.30 ارب روپے پر پہنچ گئی، اسٹیٹ بینک کی ہفتہ وار اپڈیٹ کے مطابق جون 2023 میں مجموعی سرمایہ کاری 12 سال کی کم ترین سطح 272.54 ارب روپے پر پہنچ گئی تھی، پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس سی 100 انڈیکس کامیابی کے ساتھ 74 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا، یہ دسمبر 2023 میں 61,500 اور جون 61,500 میں 40,000 ہزار کی سطح پر تھا،اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ کر 449.24 ارب روپے ہوگئی ہے جو جون 2023 میں 271.45 تھی۔

    پاکستان جولائی کے آخر تک 8 بلین ڈالر کا نیا آئی ایم ایف …

  • عالمی  بینک سے پاکستان کو داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کیلئے کتنا قرضہ ملے گا؟

    عالمی بینک سے پاکستان کو داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کیلئے کتنا قرضہ ملے گا؟

    اسلام آباد: عالمی بینک پاکستان کو داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کیلئے ایک ارب ڈالر قرض دے گا۔

    باغی ٹی وی : دستاویزات کے مطابق فنڈ 2160 میگاواٹ کے داسو ہائیڈرو پراجیکٹ پر خرچ کیا جائےگا، منصوبے کی تعمیر سے پاکستان کو فیول کی لاگت کی مد میں سالانہ 1.8 ارب ڈالر کی بچت ہوگی سرکاری دستاویزات میں یہ بات بھی شامل ہے کہ عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے جون میں قرض کی منظوری متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ داسو ہائیڈرو منصوبہ 7 سال کی تاخیر سے سال 2028 تک مکمل ہوگا، منصوبہ 2013 میں شروع ہوا تھا اور منصوبے کو مکمل کرنے کی پہلی ڈیڈ لائن دسمبر 2021 تھی مگر مختلف وجوہات کی بنیاد پر منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا داسو ہائیڈرو منصوبے میں تاخیر کے باعث لاگت 4.3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 4.9 ارب ڈالر ہو گئی ہے، منصوبہ مکمل ہونے سے پاکستان کو 3 سینٹ فی یونٹ کے حساب سے سستی بجلی حاصل ہو گی۔