Baaghi TV

Tag: عالمی دن

  • دودھ کے عالمی دن کی مناسبت سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آگاہی سیمینار،واک

    دودھ کے عالمی دن کی مناسبت سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آگاہی سیمینار،واک

    دودھ کے عالمی دن کی مناسبت سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے کانفرنس اور آگاہی سیمینار کا انوقاد کیا گیا.کانفرنس کا انعقاد پنجاب فوڈاتھارٹی اور یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسزروای کیمپس پتوکی کے اشتراک سے کیا گیا جس میں ڈیری انڈسٹری سے وابستہ افراد، کسان اور اینیمل سائنسز کے سٹوڈنٹس اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد دودھ کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے جدید سائنسی طریقوں کو متعارف کروانا ہے،دوددھ ہماری غذا کا بنیادی جزو ہے
    ،روزمرہ کی زندگی میں دودھ کا استعمال ہر عمر کے افراد میں کیا جاتا ہے۔ دودھ اور دودھ سے تیار ہونے والی تمام مصنوعات کی پیداوار بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی اور اپنے بچوں کی کھانے پینے کی عادات بدلنا ہوں گی۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بچے ناشتہ نہیں کرتے دودھ نہیں پیتے لیکن کاربونیٹیڈ ڈرنکس بہت پیتے ہیں ،ہمیں دودھ کی پروڈکشن اور سپلائی کے عمل کو انتہائی موثر اور شفاف بنانے کی سخت ضرورت ہے۔ پنجاب فوڈاتھارٹی یوواس کے ساتھ مل کر پیداوار میں درپیش چیلنجز کو دور کرنے میں مدد کرے گی۔ ڈیری انڈسٹری کو جدید ٹیکنالوجی پر شفٹ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

    یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز کےوی سی نسیم احمد نے کہا کہ پنجاب فوڈا تھارٹی کی چیکنگ کا عمل انڈسڑی کی اصلاح ہے۔ عوام کے ساتھ ساتھ انڈسڑی کو حفظان صحت اصولوں پر کاربند رکھنا فوڈاتھارٹی کا قابل ستائش عمل ہے۔ ورلڈ ملک ڈے ایک ایسا مستند دن ہے جس کو یو این او بھی مناتا ہے۔ انتہائی اہمیت کا حامل ڈیری ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ پہلی دفعہ یوواس نے متعارف کروایا گیا ہے۔ موسمی تبدیلی نا صرف ہمارے ماحول بلکہ ڈیری اور میٹ کی پیداوار کو بھی متاثر کر رہی ہے۔

    سٹوڈنٹس، اساتذہ انڈسٹری سے آئے افراد نے آگاہی واک میں بھی حصہ لیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے یوواس ملک پاسچرائزیشن یونٹ کا بھی دورہ کیا

  • تمباکو نوشی کی روک تھام کا عالمی دن،ٹویٹر پر #TobaccoExposed ٹاپ ٹرینڈ

    تمباکو نوشی کی روک تھام کا عالمی دن،ٹویٹر پر #TobaccoExposed ٹاپ ٹرینڈ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تمباکو نوشی کی روک تھام کے لئے عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

    تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن کے موقع پر کرومیٹک کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں شرکاء کو تمباکو نوشی کے نقصانات کے حوالہ سے آگاہ کیا گیا،تمباکو نوشی کی روک تھام اور کمسن بچوں کو تمباکو نوشی سے بچانے کے لئے شرکا کو بریفنگ دی گئی، دیگر شہروں میں بھی تمباکو نوشی کے خلاف آگاہی مہم کے سلسلہ میں واک،سیمینار کا انعقاد کیا گیا

    دوسری جانب تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن کے موقع پر #TobaccoExposed ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا ،صارفین نے ٹویٹرپر ٹویٹس کیں اور اپنے جذبات کا اظہار کیا، صارفین نے مطالبہ کیا کہ تمباکو سے بچوں کو بچانے کے لئے ٹیکس میں اضافہ کیا جائے تا کہ سگریٹ بچوں کی پہنچ سے دور ہو، سگریٹ نوشی کے حوالہ سے بنائے گئے قوانین پر سختی سے عمل کروایا جائے اور تعلیمی اداروں اور اسکے اطراف مین سگریٹ کی خریدو فروخت پر پابندی ہونی چاہئے،

    #سگریٹ_ٹیکس_بڑھاؤ ، ٹویٹر پر صارفین کا مطالبہ

    چلغوزے سستے،پڑھا لکھا ایس ایچ او،تمباکو کی قیمت ،مردم شماری کیلئے فنڈ ،کابینہ کے فیصلے

    تمباکو نوشی کے استعمال کے خلاف مہم،ویب سائٹ کا افتتاح

     تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس :کس کس نے اور کیا گفتگو کی تفصیلات آگئیں

    تمباکو سیکٹر میں سالانہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

    جب حکمران ٹکٹ ہی ان لوگوں کو دیں جن کا کاروبار تمباکو اور سگریٹ سے وابستہ ہو تو کیا پابندی لگے گی سینیٹر سحر کامران

    تمباکو نوشی کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان مان گئے

    تمباکو پر ٹیکس عائد کر کے نئی حکومت بجٹ خسارے پر قابو پا سکتی ہے،ماہرین

    تمباکو اور میٹھے مشروبات پر ٹیکس میں اضافہ آنیوالے بجٹ میں کیا جائے، ثناء اللہ گھمن

    تمباکو پر ٹیکس، صحت عامہ ، آمدنی کے لئے جیت

    سگریٹ مافیا کتنا تگڑا ہے؟ اسد عمر ،شبر زیدی نے کھرا سچ میں بتا دیا

    https://twitter.com/ASP0028/status/1531501376441880578?t=0v2mNzLPtd3Ew9052fCBYw&s=09

    https://twitter.com/talha_abubakar4/status/1531508851849166850?s=20&t=9G-6wWGZAaYvwLiuC3jEpA

    https://twitter.com/Ahtweeted/status/1531504733978079233?t=kMbvjWjUhzVGlkkU8dyxIg&s=08

  • خواتین پر تشدد کی روک تھام کا عالمی دن:مگرکشمیری خواتین پرمظالم جاری

    خواتین پر تشدد کی روک تھام کا عالمی دن:مگرکشمیری خواتین پرمظالم جاری

    لاہور: دنیا بھر میں آج خواتین پر تشدد کی روک تھام کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ ایک طرف تو عالمی ایوانوں میں خواتین کے حق میں بلند و بانگ دعوے سنائی دیتے ہیں تو دوسری جانب کشمیری خواتین بین الاقوامی برادری کی مجرمانہ خاموشی کا شکار ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 1989 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں سفاک بھارتی فوجیوں نے 2 ہزار300 سے زائد کشمیری خواتین کو شہید کیا جبکہ 11 ہزارسے زائد خواتین کے تقدس کو پامال کیا گیا۔

    اقوامِ متحدہ کے مطابق کرونا کی عالمی وبا کے دوران دنیا بھر میں خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں ایسے واقعات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، مگر ہمارے ہاں خواتین پر جتنا بھی ظلم ہو، ہم اسے ہمیشہ ہلکا ہی لیا جاتا ہے، ایک طرف تو عالمی ایوانوں میں خواتین کے حق میں بلند و بانگ دعوے سنائی دیتے ہیں تو دوسری جانب کشمیری خواتین بین الاقوامی برادری کی مجرمانہ خاموشی کا شکار ہیں۔ عالمی برادری کا دہرا معیار۔ کشمیر کی بیٹیاں بھارتی ظلم و ستم کا شکار۔

    خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام کے عالمی دن پر بھی کشمیری خواتین مسیحائی کی منتظر ہیں۔ جنت نظیر وادی پر ناجائز بھارتی تسلط کے باعث خوف، دہشت، عدم تحفظ، ظلم و تشدد، سوگ اوراذیت کا شکار کشمیری خواتین کا ہر دن جبر کے سائے میں گزرتا ہے۔ کسی کو بیٹے کی شہادت کا غم مارتا ہے، تو کوئی شوہر کی شہادت کی خبر سن کر بے موت مر جاتی ہے۔ کسی بہن کا بھائی قابض فورسز کی سفاکیت کا شکار ہوتا ہے، تو کسی مظلوم پر خود بھارتی درندے آ جھپٹتے ہیں۔

    25نومبر کو دنیا بھر میں خواتین پرتشدد کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا،مقبوضہ کشمیرمیں کشمیر ی خواتین بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروںکی طرف سے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں ۔میڈیا کی ایک خصوصی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جنوری 1989 سے اب تک بھارتی فوجیوں نے 2201خواتین کو شہید کیا ۔

    بھارتی فوجیوں نے جنوری 2001سے اب تک کم سے کم700خواتین کو شہید کیا۔1989 میں ہندوستان سے آزادی پسندجدوجہد شروع ہونے کے بعد سے کشمیر میں خواتین کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ خواتین کے ساتھ زیادتی کی گئی ، تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، معذور اور قتل کیا گیا۔ کشمیری خواتین دنیا میں بدترین جنسی تشدد کا شکار ہیں۔

    ایک اندازے کے مطابق 9فیصد کشمیری خواتین جنسی استحصال کا شکار ہوئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ 1989سے اب تک 22ہزار سے زائد خواتین بیوہ ہوئیں جبکہ بھارتی فوجیوں نے 11,142خواتین کی بے حرمتی کی جن میں کنن پوشپورہ میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والے خواتین بھی شامل ہیں۔

    بھارتی فوج کی چوتھی اجپوتانہ رائفلز کے جوانوں نے 23 فروری 1991 کو جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ایک گاؤں کنن پوش پورہ میں سرچ آپریشن شروع کیا ۔جس کے بعد 23 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔ ہیومن رائٹس واچ سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق خواتین کی تعداد اس سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ شوپیاں میں جنسی زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی دو خواتین بھی اس میں شامل ہیں

  • عثمان بزدار کا  ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر  اہم پیغام۔

    عثمان بزدار کا ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر اہم پیغام۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر پیغام ہے کہ ریڈیو ابلاغ عامہ کا بہترین اور موثر ذریعہ ہے۔الیکٹرانک و سوشل میڈیا کی تیزی سے ترقی کے باوجود ریڈیو کی اہمیت اب بھی مسلمہ ہے۔بلاشبہ ریڈیو مستند انفارمیشن کا اہم ترین ذریعہ ہے۔وقت کے ساتھ ریڈیو میں بھی جدت آئی ہے۔ زمانہ جنگ ہو یا امن، ریڈیو پاکستان نے ہر دور میں نہایت احسن انداز میں ذمہ داری نبھائی۔ ریڈیو پاکستان نے زمانہ جنگ میں اپنے سامعین کو ہر پل کی خبر سے باخبر رکھا۔ 1965 اور 1971 کی جنگ کے دوران ریڈیو پاکستان کا کردار نہایت اہم رہا۔ میرے اپنے علاقے میں جب بجلی کی سہولت نہیں تھی، میں ریڈیو کی نشریات سے مستفید ہوتا رہا ہوں۔ ریڈیو پاکستان سے جاری ہاکی اور کرکٹ میچوں کی کمنٹری نے کھیلوں کے شائقین تک ہر لمحے کی صورتحال پہنچائی۔ ریڈیو سے جاری ہونے والے پروگرامز مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے دلچسپی کے حامل ہیں۔ شعبہ زراعت، صحت، کھیل الغرض تمام شعبوں سے متعلق ریڈیو اپنے سامعین کی آج بھی رہنمائی کر رہا ہے۔پولیو مہم ہو، ڈینگی کے خلاف جنگ ہو یا کوویڈ19 سے آگاہی مہم، ریڈیو پاکستان نے بھرپور انداز میں حصہ لیا۔ ریڈیو پاکستان کا مثالی کردار آج بھی قابل ستائش ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ عوام تک حکومتی اقدامات اور مختلف پروگرامز سے آگاہی کیلئے آج بھی ریڈیو کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔