Baaghi TV

Tag: عالمی مارکیٹ

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 24 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 49 پیسے تک اضافے کی توقع ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 93 پیسے اور مٹی کا تیل 5 روپے تک مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق، عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں ملکی سطح پر بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے جا رہی ہیں۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو ارسال کی گئی ہے، جس کے بعد اوگرا عالمی مارکیٹ کے مطابق قیمتوں کا تعین کرے گا۔ اوگرا 31 جنوری کو نئی قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ وزیرِاعظم شہباز شریف ان قیمتوں کی حتمی منظوری دیں گے۔وزارتِ خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور یہ نئی قیمتیں یکم فروری سے 15 فروری تک نافذ العمل ہوں گی۔

    بچت سکیموں پر منافع کی شرح کم ہو گئی

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی کراچی کے طلبا و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست

    حوالہ ہنڈی ،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا نیٹ ورک بے نقاب؛ 3 ملزمان گرفتار

    دو روز میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار900 روپے کا اضافہ

  • دو روز میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار900 روپے کا اضافہ

    دو روز میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار900 روپے کا اضافہ

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی دو روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3344 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار300 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی پھر بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 372 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
    نئی قیمت 2 لاکھ 48 ہزار 885 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ 22 سے 10 فیصد کم ہو کر 12 فیصد پر آگیا ہے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جب بھی پالیسی بناتے ہیں تو مسائل کو سامنے رکھتے ہیں، دنیا میں کوویڈ کے مسائل آئے تو ہم نے ان کے حل کے لیے کوشش کی، پوسٹ کوویڈ پیریڈ میں اکانومی میں تیزی سے گروتھ آئی۔ انہوں نے کہا کہ 2022 میں سیلاب کے باعث کافی مشکلات آئیں، پالیسی ریٹ 22 سے 10 فیصد کم ہو کر 12 فیصد پرآگیا ہے، ہم ایکسپورٹرز کو ہر صورت مکمل سہولتیں دینا چاہتے ہیں، کسی بھی فیصلے کا مقصد معیشت کو مضبوط کرنا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پچھلے ماہ مہنگائی بڑھنے کی شرح 4.1 فیصد تھی اس ماہ بھی کم ہوگی، بزنس کمیونٹی کے تعاون سے معاشی مسائل حل ہوئے۔

    ڈرامائی موسمی تبدیلیاں، تھر صحرا قصہ پارینہ بن جائے گا

    سری لنکا کیخلاف جوش انگلس کی ٹیسٹ ڈیبیو پر تیز ترین سنچری

    افغانستان سے مذاکرات کے لیے پختونخوا حکومت کا وفد بھیجنے کا فیصلہ

  • عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

    روس اور ایران پر مزید پابندیوں کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ کے سودے 2.23 ڈالر یعنی 2.9 کے اضافے کے ساتھ 79.15 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے جو تین ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ کے سودے 2.19 ڈالر یعنی 2.96 کے اضافے کے ساتھ 76.11 ڈالر تک پہنچ گئے۔سیکسو بینک میں کموڈٹی اسٹریٹجی کے سربراہ اولے ہینسن نے کہا کہ آج کئی عوامل کارفرما ہیں، طویل مدتی طور پر مارکیٹ اضافی پابندیوں کے امکانات پر مرکوز ہے۔ مختصر مدت میں، امریکہ بھر میں موسم بہت سرد ہے، جس کی وجہ سے ایندھن کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔امریکی صدر منتخب ڈونلڈ ٹرمپ کی 20 جنوری کو حلف برداری سے قبل، ایران اور روس پر سخت پابندیوں کے نتیجے میں ممکنہ فراہمی کی رکاوٹوں کے بارے میں خدشات بڑھ رہے ہیں جب کہ تیل کے ذخائر کم ہیں۔

    ٹیلی کام سیکٹر میں بہتری، پراجیکٹ کیبل 2 افریقا کا آغاز

    سولرپینل کی آڑ میں سینکڑوں ارب کی منی لانڈرنگ بے نقاب

    سولرپینل کی آڑ میں سینکڑوں ارب کی منی لانڈرنگ بے نقاب

  • اگلے ہفتے پٹرولیم مصنوعات فی لیٹر 15 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان

    اگلے ہفتے پٹرولیم مصنوعات فی لیٹر 15 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان

    اسلام آباد: اگلے ہفتے پٹرولیم مصنوعات فی لیٹر 15 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: نجی ٹی وی کے مطابق ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل 5 ڈالر فی بیرل مہنگا ہو چکا ہےعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بلند ہوتی قیمتیں پاکستان میں مہنگائی کے نئے طوفان کے خدشات کو جنم دے رہی ہیں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی نہ ہوئی تو 16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں رپورٹ کے مطابق گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت88 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 93 ڈالر تک پہنچ گئی۔

    قبل ازیں نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ ڈالر ریٹ میں کمی تک بجلی کی قیمت میں کمی مشکل ہے نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا تھا کہ جب تک پٹرول اور ڈالر کی قیمت میں کمی نہیں ہوتی بجلی سستی ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ 60 فیصد بلنگ ریکوری نہیں ہوتی، اس پر کام کر رہے ہیں ہم آہستہ آہستہ چیزوں کو ٹھیک کر رہے ہیں، 2020 سے قبل فرنس آئل سے فائدہ نہیں تھا، آج ہورہا ہے5ڈسکوز میں جہاں بجلی چوری ہے وہاں کریک ڈاؤن کریں گے۔

    پاکستان کی پہلی خاتون انگریزی مصنفہ، صحافی، ایڈیٹراورشاعرہ،بیگم زیب النساء حمید اللہ

    دوسری جانب ڈالر ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایف آئی اے، حساس ادارے اور اسٹیٹ بینک نے گرینڈ آپریشن کی تیاری کر لی ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والی کمپنیوں اور افراد کی نشاندہی کرکے فہرستیں تیار کرلی گئیں، ایف آئی اے اور حساس اداروں نے ایکسچینج کمپنیوں کا دو سال کا ڈیٹا حاصل کر لیا،غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے بینکوں سے لاکر مالکان اور سامان کی تفصیلات بھی جمع کی جا رہی ہیں ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کو اطلاعات ہیں کہ بڑی تعداد میں ڈالرز بینک لاکرز میں ذخیرہ ہیں، ایف آئی اے ڈالرز ریکوری آپریشن میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے بینک لاکرز کو اسکین کر سکے گی۔

    متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کی 8 کروڑروپےسےزائد کی لاٹری نکل آئی

  • ایل پی جی مزید مہنگی ہوگئی

    ایل پی جی مزید مہنگی ہوگئی

    پاکستان میں ایل پی جی مزید مہنگی ہوگئی-

    باغی ٹی وی :عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی مہنگی ہونے کے بعد پاکستان میں بھی ایل پی جی مہنگی کر دی گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی فی میٹرک ٹن قیمت میں 70 ڈالرز کا اضافہ ہوا عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہےجبکہ اس سے قبل 31 جولائی کو بھی ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب پاکستان کیلئے روسی خام تیل کی امپورٹ عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں ،کیونکہ پاکستان ریفائنری نے پورا روسی تیل پروسیس کرنے سے انکار کردیا ہے،انڈسٹری ذرائع کے مطابق عرب ممالک کے خام تیل کے مقابلے میں روسی تیل سے تقریباً 20 فیصد زائد فرنس آئل بن رہا ہے۔

    پاکستان کیلئے روسی خام تیل کی امپورٹ عارضی طور پر معطل

    انڈسٹری ذرائع کے مطابق فرانس آئل کم قیمت میں ایکسپورٹ کے بعد روسی خام تیل کا فائدہ محدود ہے11 اور 26 جون کو دو جہازوں کے ذریعے امپورٹ کے بعد کوئی روسی تیل جہاز پاکستان نہیں پہنچا۔

    روسی خام تیل کی خریداری کے وقت ایک بڑی بحث اس بات پر تھی کہ کیا روسی خام تیل ’یورل‘ کو پاکستانی ریفائنریاں صاف کر سکتی ہیں یا نہیں کیونکہ اس کا معیار بین الاقوامی سطح پر فروخت ہونے والے برینٹ خام تیل سے مختلف ہے پاکستان میں عام طور پر مشرق وسطیٰ سے آنے والا عربیئن لائٹ خام تیل استعمال کیا جاتا ہے۔

    13 سے 16 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی

  • عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہوگیا

    عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہوگیا

    لندن:عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہوگیا،اطلاعات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قدر میں 3 ڈالر فی بیرل سے زائد کمی ہوئی ہے۔مگرپاکستان میں تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھائی جارہی ہیں

    برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 3.72 ڈالر کمی کے بعد 83.16 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
    برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3.61 ڈالر کمی کے بعد 89.22 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق فروری میں یوکرین پر روس کے حملےکے بعد یہ خام تیل کی کم ترین قیمت ہے جس کی وجہ عالمی سطح پرکساد بازاری کا خوف اور چین میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے خدشات کے باعث خام تیل کی طلب میں کمی ہے۔

    خیال رہے کہ 24 فروری 2022 کو روس نے یوکرین پر حملہ کردیا تھا جس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں تھیں تاہم اب ان میں کمی آرہی ہے۔

    ادھر پاکستان میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا پیٹرولیم مصنوعات کوڈی ریگولیٹ کرنے کے معاملے پر اہم اجلاس ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق اوگرا میں ڈی ریگولیشن کے پہلےمرحلے سے متعلق اجلاس میں تیل کمپنیوں کے حکام نے شرکت کی۔

    ترجمان کا کہنا تھاکہ تیل کمپنیوں نے ڈی ریگولیشن سے متعلق اپنا مؤ قف اور تجاویزپیش کیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ اوگرا دوسرے مرحلے میں تیل ریفائنریز اور دیگرشراکت داروں سےبات کرےگا، شراکت داروں سے ڈی ریگولیشن کا روڈ میپ تیارکرنے پر تجاویز لی جائیں گی۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نئی سمری وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو ارسال کردی ہے۔

    آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں ردو بدل کی سفارشات اوگرا کو بھیجی گئی تھیں، جس کے بعد اوگرا کی جانب سے سمری وزیراعظم کو ارسال کردی گئی ہے۔ نئی سمری کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے 48 پیسے فی لٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

    بھیجی گئی سمری میں 16 اگست سے پیٹرول 16 روپے 48 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافے کا بھی امکان ہے۔

    سمری میں مٹی کا تیل 1 روپیہ 61 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔ نئی قیمتوں کا اعلان وزارت خزانہ یوم آزادی کے ایک روز بعد 15 اگست کو کرے گی۔

    دوسری طرف اہل پاکستان اس بات کی امید کررہے تھےکہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کے سستا ہونے سے پاکستانیوں کو بھی ریلیف ملے گا

    ادھر دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، رپورٹ کے مطابق جمعہ کو نرخ 2.6 فیصد کم ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعہ کو برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 2.16 ڈالر فی بیرل کمی کے بعد 97.44 ڈالر پر آگئی۔

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 2.48 ڈالر یعنی 2.6 فیصد کمی کے بعد 91.68 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ کئی ہفتوں سے جاری ہے جس کے بعد سے نرخ 20 ڈالر فی بیرل تک گر چکے ہیں۔

    دو روز قبل بھی عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا ہو ا، برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 94 ڈالر جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 88 ڈالرز کی سطح تک آ گئی۔

     

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بہت بڑی کمی

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ اب بھی برقرار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے، جس کے بعد برطانوی خام تیل 94.18 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 88.34 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا تھا ۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔

  • پٹرول 10 اور ڈیزل 17 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان

    پٹرول 10 اور ڈیزل 17 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان

    اسلام آباد: غریب عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی، پٹرول 10 اور ڈیزل 17 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق یکم اگست سے پڑویم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 سے 17 روپے فی لٹر تک اضافے کی سمری بھجوا دی گئی ہے۔

    پٹرولیم ڈیلرز کا مارجن بھی بڑھنے کے بعد قیمتوں میں ردوبدل ہونے کا امکان ہے، پٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 17روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

    مذاکرات کامیاب،پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر آسمان سے باتیں کرنے لگیں، امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک ہی دن پانچ فیصدسے زائد اضافہ ہوا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت پانچ اعشاریہ ایک فیصد اضافے کے ساتھ ایک سو ایک ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

    پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

    برطانوی خام تیل کی قیمت میں تین اعشاریہ ایک فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل ایک سو دس اعشاریہ تینتالیس ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومت کوپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی سفارش کردی

  • عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بہت بڑی کمی

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بہت بڑی کمی

    لاہور:عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بہت بڑی کمی ،اطلاعات کے مطابق عالمی کساد بازاری کے خدشے کے پیش نظر انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں آج10 ڈالر فی بیرل تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

    برطانوی خبر رساں ایجنسی (رائٹرز) کے مطابق منگل کو عالمی منڈی میں برطانوی کروڈ آئل (برینٹ) کی قیمت 10.77 ڈالر فی بیرل یعنی 9.5 فیصد کم ہوکر 102.73 ڈالر پر آگئی۔اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 9.30 ڈالر یعنی 8.6 فیصد کم ہوکر 99.13 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

    ماہرین کے مطابق تیل اور گیس کی قیمتوں میں ماضی قریب میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں عالمی کساد بازاری کاخدشہ بڑھ گیا ہے۔
    رپورٹ کے مطابق آج عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی ایک اور وجہ ناروے میں آف شور ورکرز کی ہڑتال بھی ہے جس کے سبب تیل کی پیداوار میں 89 ہزار بیرل کمی متوقع ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ اگر ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ نہ ہوتا تو ہم پیٹرول کی قیمتیں کبھی نہ بڑھاتے، عوام کو تکلیفوں سے نجات دلانے کیلئے ہم اپنی جان لڑادیں گے۔

    مویم نواز نے لاہور میں ضمنی الیکشن کے حلقے پی پی 158 میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت ایک ڈالر بھی کم ہوئی تو شہباز شریف اسی دن پیٹرول کی قیمت کم کردیں گے۔

  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ ہے،امریکی تجزیہ کار

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ ہے،امریکی تجزیہ کار

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکی بینک جے پی مورگن کے تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے اگر روس نے امریکہ اور یورپ کی جانب سے عائد پابند یوں کے خلاف جوابی کارروائی کی اورخام تیل کی پیداوار میں کمی کر دی تو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔

    روس کا یورپ کو گیس سپلائی کرنیوالی پائپ لائن بند کرنے کا اعلان

    تجزیہ کاروں کے مطابق روس کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں ممکنہ کمی دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے جبکہ پیداوار میں 30 لاکھ بیرل کمی لندن میں خام تیل کی قیمتوں کو 190 ڈالر فی بیرل تک پہنچا دے گا۔

    تجزہہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر پیداوار میں 50 لاکھ بیرل یومیہ کٹوتی کی جاتی ہے تو خام تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی۔

    دوسری جانب روس نے یورپ کو گیس سپلائی کرنے والی پائپ لائن نارڈ اسٹریم ون کو 10 دن کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    روس یوکرین تنازعہ،یورپ میں سنگین بحران کا خدشہ

    روسی حکام کا کہنا ہے کہ نارڈ اسٹریم ون گیس پائپ لائن 11 جولائی سے 21 جولائی تک بند رہے گی، پائپ لائن کو مرمت کی غرض سے بند کیا جارہا ہے، تاہم گیس پائپ لائن بند ہونے سے یورپ میں گیس کا بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

    یورپ کو 60 فیصد گیس نارڈ اسٹریم پائپ لائن سے سپلائی کی جاتی ہے جو بند ہونے سے یورپ کو گیس کی سپلائی آدھی رہ جائے گی۔

    روس اورچین کا مغرب کے(G7) کےمقابلے میں نیاگروپ بنانےکافیصلہ