Baaghi TV

Tag: عالمی منڈی

  • عالمی منڈی میں تیل  کی قیمتوں میں مزید اضافہ

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

    امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

    عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 92 ڈالر فی بیرل سے زائد میں فروخت ہورہا ہے،دوسری جانب اماراتی خام تیل مربان کی قیمت بھی 106 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی ہے۔

    واضح رہے امریکا ایران کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل کی سپلائی اور اس سے جڑے معاملات پر خدشات کے اثرات خام تیل کی قیمتوں پر نمایاں ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، برینٹ خام تیل عالمی سطح پر تیل کی قیمت کے اہم اشاریے کے طور پر استعمال ہوتا ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی امریکی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کا اہم معیار ہے۔ اماراتی مربان خام تیل بھی عالمی تیل مارکیٹ میں اہم حیثیت رکھتا ہے۔

    دوسری جانب عالمی سطح پر خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات پاکستان پر بھی پڑے جہاں حکومت نے گزشتہ شب پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں اضافہ کر دیا۔

    پیٹرولیم ڈویژن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 358 روپے 77 پیسے ہو گئی ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 72 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 381 روپے 77 پیسے ہو گئی، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 8 ستمبر کے لیے ہے۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد مختلف اقسام کے خام تیل کی قیمتیں نمایاں سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

    عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں2.13 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی،اسی طرح برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 2.44 ڈالر فی بیرل اضافے کے بعد90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔

    عالمی مارکیٹ میں اماراتی خام تیل مربان کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا مربان خام تیل کی قیمت 3.72 ڈالر فی بیرل بڑھ گئی، جس کے بعد اس کی قیمت96 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے،خام تیل کی عالمی قیمتوں میں ہونے والے اس اضافے کے نتیجے میں امریکی خام تیل، برینٹ اور مربان سمیت مختلف اقسام کے خام تیل کی قیمتیں گزشتہ سطح کے مقابلے میں زیادہ ہوگئی ہیں۔

    واضح رہے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کا تعین مختلف اقسام کے خام تیل کے بین الاقوامی نرخوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ امریکی خام تیل کو عالمی مارکیٹ میں ایک اہم بینچ مارک سمجھا جاتا ہے جبکہ برینٹ خام تیل بھی عالمی سطح پر قیمتوں کے تعین کے لیے نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جس سے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت میں 0.23 ڈالر یا 0.26 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 87.06 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

    دوسری جانب برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 0.61 ڈالر یا 0.65 فیصد اضافے سے 94.39 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی اماراتی تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 2.42 ڈالر یا 2.39 فیصد بڑھ کر 103.50 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے،عالمی منڈی میں قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھی اور 0.040 ڈالر یا 1.46 فیصد اضافے کے بعد 2.773 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردو بدل کیا جاتا ہے، اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمت مزید بڑھ سکتی ہے۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

    تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل 85.70 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا، قیمت میں 0.76 ڈالر یعنی 0.89 فیصد اضافہ ہوا ہے،برطانوی خام تیل 0.60 ڈالر اضافے کے بعد 91.62 ڈالر فی بیرل جبکہ اماراتی مربن خام تیل 0.74 ڈالر اضافے سے 98.49 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے،قدرتی گیس کی قیمت بھی 1.84 فیصد اضافے کے بعد 2.827 ڈالر پر پہنچ چکی ہے، واضح رہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پاکستان کے مقامی پیٹرو لیم نرخوں پر بھی پڑتا ہے۔

    واضح رہےکہ حکومت نے 19 اگست 2026 کے لیے پٹرول کی قیمت میں 3.34 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5.27 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، نئے نرخوں کے مطابق پٹرول 334.54 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 395.69 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

    آج حکومت عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دینے جا رہی ہے جس کا باقاعدہ اعلان اوگرا کرے گا وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 32 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

    پاکستان میں صارفین جو قیمت پیٹرول پمپ پر ادا کرتے ہیں، اس میں صرف عالمی خام تیل کی قیمت شامل نہیں ہوتی بلکہ پیٹرولیم لیوی، کسٹمز ڈیوٹی، کلا ئمیٹ سپورٹ لیوی اور دیگر اخراجات بھی شامل ہوتے ہیں،حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پٹرول پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز تقریباً 114 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر تقریباً 100 روپے فی لیٹر تک ہیں، جن میں پٹرول پر 80 روپے اور ڈیزل پر 77.28 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی شامل ہے۔ دونوں مصنوعات پر 5 روپے فی لیٹر کلائمیٹ سپورٹ چارج بھی عائد ہے۔

  • خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز

    خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پہلی مرتبہ مئی کے آخر کے بعد 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو برینٹ خام تیل کے سودے 6.58 ڈالر یعنی تقریباً 7 فیصد اضافے کے بعد 100.65 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے،جو گزشتہ دو ماہ کی بلند ترین سطح ہےجبکہ عالمی مارکیٹ میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 91.65 ڈالر فی بیرل کی سطح تک پہنچ چکی ہے۔

    دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکرز کی تعداد کم ہو کر دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہےخبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جمعرات کو صرف ایک آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرا، خام تیل لے جانے والا جہاز نیو جائنٹ، جس میں تقریباً 20 لاکھ بیرل عراقی خام تیل لدا تھا، جمعرات کو آبنائے ہرمز سے گزر کر چین کی بندرگاہ ریژاؤ پورٹ کی جانب روانہ ہوا۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں تیل کی قیمتوں کا رخ اس بات پر منحصر ہوگا کہ حوثی بحیرہ احمر کے راستے باب المندب سے کن بحری جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیتے ہیں اور کنہیں نشانہ بناتے ہیں۔

    حوثیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ سعودی عرب سے آنے والے تیل بردار جہازوں کی بحری ناکہ بندی کریں گے اور سعودی عرب، اسرائیل اور امریکا سے وابستہ آئل ٹینکروں کو باب المندب میں نشانہ بنائیں گے،یہ آبی گزرگاہ بحیرہ احمر کو بحرِ ہند سے ملاتی ہے اور عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہےجمعرات کو حوثیوں نے 2 سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کا دعویٰ کیا، جبکہ سعودی خبر رساں ایجنسی نے تصدیق کی کہ ان میں سے ایک جہاز میں آگ لگ گئی۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں6 ہفتوں سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں6 ہفتوں سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد قیمتیں 6 ہفتوں سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

    برینٹ خام تیل کے سودے 1.93 ڈالر، یعنی تقریباً 2 فیصد اضافے کے بعد 96 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے، جو 8 جون کے بعد بلند ترین سطح ہے،گزشتہ روز بھی برینٹ خام تیل کی قیمت 3 ڈالر سے زائد اضافے کے ساتھ 94.07 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی تھی،امریکی خام تیل یعنی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بھی 1.44 ڈالر، یعنی 1.7 فیصد اضافے کے بعد 88.27 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی،اس سے قبل بدھ کے روز اس کی قیمت میں تقریباً 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    ماہرین کے مطابق بحیرۂ احمر میں حوثیوں کی بحری ناکہ بندی اور آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے عائد پابندیاں عالمی توانائی کی رسد کو متاثر کر سکتی ہیں، جس کے باعث عالمی تیل منڈی میں بے یقینی اور قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکا میں خام تیل کے ذخائر میں 20 لاکھ بیرل اضافہ ہوا یہ اضافہ ریفائنریوں کی سرگرمیوں میں کمی، خام تیل کی برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے کے باعث سامنے آیا، جبکہ ماہرین نے اس کے برعکس 11 لاکھ بیرل کمی کی توقع ظاہر کی تھی۔

  • امریکا ایران کشیدگی ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

    امریکا ایران کشیدگی ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

    امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ کشیدگی شروع ہونے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 3.10 ڈالر یا 4.08 فیصد اضافے کے بعد 79.11 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 2.95 ڈالر یا 4.11 فیصد بڑھ کر 74.36 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

    امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ اضافہ اس خدشے کے باعث ہوا ہے کہ جاری کشیدگی آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل کو متاثر کر سکتی ہے۔

    امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق جنگ سے قبل دنیا بھر میں سپلائی ہونے والے خام تیل کا تقریباً 20 فیصد آبنائے ہرمز کے راستے منتقل کیا جاتا تھا، اسی لیے اس اہم آبی گزرگاہ کی صورتحال پر عالمی منڈی کی گہری نظر ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی فوج نے ایران پر مزید حملے شروع کردیے ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے خلاف مزید حملوں کا آغاز کر دیا ہے سینٹکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے شہری بحری جہازوں اور تجارتی جہازوں پر حملے کرنے کی ایران کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے۔

    دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے پیر کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کیے ہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا کہ آبنائے ہرمز تجارتی جہازوں کے لیے کھلی ہے تاہم ایران نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ ایک جہاز غیر منظور شدہ راستے سے گزرا تھا اور اسے نشانہ بنائے جانے کے بعد آبنائے کو بند کر دیا گیا۔

    جنگ شروع ہونے سے قبل دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی ترسیل اسی آبنائے سے ہوتی تھی جہازوں کی نگرانی کر نے والی کمپنی کلیپر کے اعداد و شمار کے مطابق اتوار کو صرف 6 جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے، جو گزشتہ پانچ ہفتوں میں سب سے کم تعداد ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان گزشتہ ماہ ایک عبوری معاہدہ طے پایا تھا جس کا مقصد آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا اور مزید 60 روزہ مذاکرات کے بعد جنگ ختم کرنا تھا لیکن حالیہ حملوں نے اس معاہدے کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں بتایا کہ معاہدے کے بعد جون میں عالمی تیل کی سپلائی میں 41 لاکھ بیرل یومیہ اضافہ ہوا، تاہم یہ جنگ سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں اب بھی 94 لاکھ بیرل یومیہ کم ہے۔

    آئی جی مارکیٹ کے تجزیہ کار ٹونی سیکامور نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں نسبتاً محدود اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مارکیٹ موجودہ صورتحال کو ایک کمزور جنگ بندی کے دوران کشیدگی میں اضافے کے طور پر دیکھ رہی ہے، نہ کہ مکمل جنگ بندی کے خاتمے کے طور پر،یہ اندازہ کتنا درست ہے، اس کا فیصلہ آنے والے دنوں میں ہوگا۔

  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    عالمی منڈی میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.7 فیصد اضافے کے بعد 4,057.92 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ، گزشتہ سیشن میں یہ جون کے بعد کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی ، جبکہ امریکی سونے کے فیوچرز معمولی کمی کے ساتھ 4,070.10 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوئے ،جبکہ بدھ کے روز سونا تقریباً سات ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچنے کے بعد 4,029.89 ڈالر پر بند ہوا۔

    دوسری جانب دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی کی قیمت 1 فیصد اضافے کے ساتھ 59.76 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.4 فیصد بڑھ کر 1,583.05 ڈالر اور پیلیڈیم 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1,223.80 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ سونا عام طور پر افراط زر سے بچاؤ کے لیے محفوظ سرمایہ سمجھا جاتا ہے، تاہم بلند شرح سود کے ماحول میں اس کی کشش کم ہو جاتی ہے کیونکہ یہ کوئی منافع نہیں دیتا،خام تیل کی قیمتوں میں کمی نے بھی سونے کی منڈی پر اثر ڈالا ہے، کیونکہ ایران اور امریکہ کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق مذاکرات میں کوئی بڑی پیش رفت سامنے نہیں آئی،تاہم سرمایہ کار اب بھی فیڈرل ریزرو کی آئندہ پالیسی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کیون وارش نے کہا کہ مرکزی بینک 2 فیصد مہنگائی کے ہدف پر قائم رہے گا، تاہم انہوں نے شرح سود کے مستقبل کے بارے میں کوئی واضح اشارہ نہیں دیا۔ مارکیٹ میں اس وقت ستمبر میں شرح سود میں اضافے کے تقریباً 64 فیصد امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 73 سینٹ یا 1.02 فیصد کمی کے بعد 70.84 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت 83 سینٹ یا 1.21 فیصد کمی کے بعد 67.75 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ تجارتی سیشن میں بھی دونوں عالمی معیار کے خام تیل کی قیمتیں ایک فیصد سے زائد گر گئی تھیں، جو گزشتہ چار ماہ کی کم ترین سطح سمجھی جا رہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں نے دوحہ میں دو روز تک جاری رہنے والی بات چیت کے دوران آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت، عالمی جہاز رانی کی سلامتی اور ایران کے منجمد مالی اثاثوں کی بحالی جیسے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا-

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی پیش رفت کا سلسلہ جاری رہا اور آبنائے ہرمز میں صورتحال معمول پر آئی تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر مزید دباؤ پڑ سکتا ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ خطے میں کسی بھی نئی کشیدگی کی صورت میں قیمتیں دوبارہ تیزی سے بڑھ سکتی ہیں۔

    ماہرین کے مطابق سرمایہ کار اس وقت دونوں ممالک کے درمیان آئندہ مذاکرات، آبنائے ہرمز میں بحری سرگرمیوں کی بحالی اور ایران کے منجمد اثاثوں سے متعلق ممکنہ فیصلوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، کیونکہ یہی عوامل آنے والے دنوں میں عالمی توانائی کی مارکیٹ کا رخ متعین کریں گے۔

  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے-

    منگل کے روز برینٹ کروڈ کی قیمت 91 سینٹ کمی کے ساتھ 93.34 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت 1.13 ڈالر کمی کے بعد 90.17 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

    یہ کمی اس وقت سامنے آئی جب ایران اور اسرائیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل پر حملے روکنے کا اعلان کیا، اگرچہ دونوں ممالک نے خبردار کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر کارروائیاں دوبارہ شروع کی جا سکتی ہیں۔

    اس سے قبل قیمتوں میں 5 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا تھا جب اسرائیل کے ایران اور لبنان میں حملوں نے جنگ کے خاتمے کی امیدوں کو کمزور کر دیا تھا، تاہم بعد ازاں ایران کی جانب سے فوجی کارروائیاں روکنے کے اعلان پر قیمتیں نیچے آ گئیں۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق وقتی طور پر کشیدگی میں کمی سے مارکیٹ کو کچھ ریلیف ملا ہے؛ یہ صورتحال دیرپا ثابت ہوئی تو ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کا امکان ہے۔

    اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے دوبارہ حملہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، جبکہ ایران نے کہا ہے کہ اگر لبنان میں حزب اللہ کو نشانہ بنایا گیا تو وہ کارروائی دوبارہ شروع کرے گاادھر امریکا ایران سے مذاکرات میں آبنائے آبنائے ہرمز کھولنے پر زور دے رہا ہے، جہاں سے دنیا کی تقریباً پانچویں حصے کی تیل سپلائی گزرتی ہے۔