Baaghi TV

Tag: عالیہ بھٹ

  • عالیہ بھٹ بچے کی پیدائش کے بعد ایک سال تک بچے کو بھرپور ٹائم دیں گی

    عالیہ بھٹ بچے کی پیدائش کے بعد ایک سال تک بچے کو بھرپور ٹائم دیں گی

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اس سال بالی وڈ کی ایسی جوڑی رہی ہیں جو سب سے زیادہ خبروں میں رہے ہیں. پہلے ان کی شادی اور پھر بعد میں بچے کی پیدائش خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے. عالیہ بھٹ کے گھر ننھے مہمان کی آمد دسمبر کے پہلے ہفتے یا نومبر کے آخری ہفتے میں متوقع ہے. بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ عالیہ بھٹ بچے کی پیدائش کے بعد ایک سال تک کسی قسم کا کوئی کام نہیں کریں گی اس دوران وہ چھوٹے موٹے پراجیکٹس تو کرتی رہیں گی لیکن بھرپور انداز میں کام ایک سال کے بعد ہی کریں گی. کہا جا رہا ہے کہ عالیہ بھٹ ایک سال کا وقفہ لیکر اپنے بچے پر توجہ دیں گی.

    دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہےکہ وہ جب دوبارہ کام شروع کریں گی تو سب سے پہلے کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی مکمل کروائیں گی.اگر ہم رنبیر کپور کےانٹرویوز دیکھیں تو وہ کہہ چکے ہیں کہ مجھے اگر رہنا پڑا تو میں رہوں گا لیکن عالیہ اپنے کام پر کمپرومائز نہیں کریگی. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ کاحال ہی میں بے بی شاور کیا گیا ہے جس میں ان کی فیملی اور قریبی دوستوں نے شرکت کی. عالیہ اور رنبیر دونوں کی فیملیاں آنے والے ننھے مہمان کو دیکھنے کے لئے بیتاب ہیں.

  • بالی وڈ کی وہ اداکارائیں جو  پرڈیوسر بھی بنیں

    بالی وڈ کی وہ اداکارائیں جو پرڈیوسر بھی بنیں

    بالی وڈ کی اداکارائوں میں پرڈیوسر بننے کا رواج تیزی سے رواج پا رہا ہے بہت ساری ایسی اداکارائیں ہیں جنہوں نے اپنے پروڈکشن ہائوسسز بھی شروع کر لئے ہیں. ایسی اداکارائیں جنہوں نے اپنے پرڈوکشن ہائوس بنائے ہیں اور باقاعدہ پرڈیوسر بن گئی ہیں ان میں کن کن کے نام شامل ہیں ہم آپ کو اس رپورٹ میں‌بتارہے ہیں. پہلے نمبر پر ہیں دیپیکا پڈوکون، یہ اداکارہ کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2007 میں شاہ رخ خان کے مدمقابل فلم اوم شانتی اوم سے کیا اور اس میں شانتی پریا کے کردار کو بہت سے لوگوں نے سراہا تھا۔ وہ اپنے کیریئر میں اوم شانتی اوم، چنئی ایکسپریس، کاک ٹیل، چھپاک، رام لیلا، باجی راؤ مستانی، پدماوت، پیکو، اور بہت سی دیگر جیسی مشہور فلموں کا حصہ رہی ہیں۔ اپنی اداکاری سے مداحوں کو محظوظ کرنے کے علاوہ، دیپیکا نے 2018 میں پروڈکشن ہائوس بنایا جس کے تحت انہوں نے چھپاک (2020) اور 83 (2021) بنائی ان میں انہوں نےپروڈکشن کے ساتھ اداکاری بھی کی۔دوسرے نمبر پر ہیں عالیہ بھٹ، یہ ایک کامیاب اداکارہ ہیں انہوں نے

    بھی اداکاری کے بعد اپنا پروڈکشن ہائوس بنایا ہے، عالیہ نے ایٹرنل سنشائن پروڈکشن کے نام سے اپنی پروڈکشن کمپنی شروع کی۔تیسرے نمبر پر ہیں پریانکا چوپڑا انکا شمار کامیاب ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ وہ چوٹی کی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور ایک بین الاقوامی فنکار کے طور پر اپنا نام بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔ پریانکا چوپڑا نے 2015 میں ‘پرپل پیبل پکچرز’ کے نام سے اپنا پروڈکشن ہاؤس شروع کیا اور اداکارہ نے اس بینر تلے کئی علاقائی فلمیں پروڈیوس کیں۔چوتھے نمبر پر ہیں کرینہ کپور خان ان کا شمار بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔یہ بھی پرڈیوسر بن گئی ہیں انہوں نے ایکتا کپور اور ہنسل مہتا کے ساتھ اپنی پہلی پروڈکشن پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔پانچویں نمبر ہیں انوشکا شرما ان بھی شمار فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارائوں میں ہوتا ہے رب نے بنا دی جوڑی سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ نے اپنے بھائی کرنیش شرما کے ساتھ کلین سلیٹ فلمز کے نام سے ایک پروڈکشن کمپنی شروع کی، جس کی پہلی ریلیز نودیپ سنگھ کی تھرلر فلم NH10 (2015) تھی، ان میں انہوں نے مرکزی کردار بھی ادا کیا۔

  • عالیہ بھٹ نے کس عمر میں اداکاری کرنے کا ارادہ باندھا؟

    عالیہ بھٹ نے کس عمر میں اداکاری کرنے کا ارادہ باندھا؟

    باصلاحیت اداکارہ عالیہ بھٹ جنہوں نے 2012 میں کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے اپنے کیرئیر کی شروعات کی آج ان کا شمار بالی وڈ کی کامیاب اداکارائوں میں ہوتا ہے. عالیہ بھٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ بننے کے فیصلے کے حوالے سے بات کی انہوں نے کہا کہ اداکاری میرا اس وقت بھی جنون تھا جب مجھے اداکاری کا پتہ بھی نہیں تھا کہ یہ کیا ہوتی ہے اور کیسے ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ میں چار سال کی عمر میں اداکارہ بننا چاہتی تھی انہوں نے کہا کہ اداکاری کرنے کا جذبہ میں نے بڑے ہونے تک اور اداکارہ بننے تک برقرار رکھا. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ نے پانچ سال کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا انہوں نے اکشے کمار کی فلم سنگھرش جو کہ 1999 میں ریلیز ہوئی تھی

    اس میں بطور چائلڈ سٹار کام کیا. عالیہ بھٹ نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم بلیک کے لئے بھی آڈیشن دیا تھا لیکن وہ اس آڈیشن کے لئے رد کر دی گئی تھیں. عالیہ بھٹ نے سٹوڈنٹ آف دا ائیر کے لئے جب آڈیشن دیا تو ان کے ساتھ پانچ سو اور بھی لڑکیاں تھیں لیکن ان کی سلیکشن ہوئی اور اس فلم کے لئے انہوں نے 15 کلو وزن بھی کم کیا .اس فلم کے بعد انہوں نے ہائی وے فلم میں‌کام کیا اور اس میں انکی اداکار کو بہت سراہا گیا اور انہیں ایورڈز بھی اس فلم کےلئے بنے.

  • اور جب کترینہ کیف عالیہ بھٹ کی جم ٹرینر بنیں

    اور جب کترینہ کیف عالیہ بھٹ کی جم ٹرینر بنیں

    عالیہ بھٹ کے آج کل خوشی کے مارے زمین پر پائوں نہیں‌ لگتے کیونکہ انکے ہاں بچے کی پیدائش ہونے والی ہے ، عالیہ بھٹ کا حال ہیں بے بی شاور ہوا جس میں ان کے خاندان کے افراد اور دوستوں نے شرکت کی. آج کل عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کی ایک وڈیو وائرل ہورہی ہے اور اس وڈیو میں عالیہ اور کترینہ جم میں ورک آئوٹ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں.یہ ویڈیو کترینہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی تھی اس وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالیہ نے ڈمبلز پکڑے ہوئے ہیں اور کترینہ کیف گنتی کررہی ہی. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف دونوں بہترین دوست ہیں. کترینہ کیف بہت جلد فون بھوت میں سدھانت چترویدی اور ایشان کھٹر کے ساتھ نظر آئیں گی۔ گرومیت سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ

    فلم 4 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم میں جیکی شراف، شیبا چڈھا اور ندھی بشت نے بھی معاون کردار ادا کیے ہیں۔ وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بعد یہ کترینہ کی پہلی فلم ہے۔دوسری طرف عالیہ بھٹ بہت جلد راکی اور رانی کی پریم کہانی میں نظر آئیں گے اس فلم میں ان کے ساتھ رنویر سنگھ نے بطور ہیرو کام کیا ہے. عالیہ بھٹ فلم ہارٹ آف سٹون سے اپنا ہالی وڈ کیرئیر شروع کرنے جا رہی ہیں. اس کے علاوہ عالیہ جی لے زرا میں بھی نظر آئیں گی.

  • والدین کے گھر سے شفٹ ہوئی تو ذمہ داریوں کا احساس بڑھ گیا عالیہ بھٹ

    والدین کے گھر سے شفٹ ہوئی تو ذمہ داریوں کا احساس بڑھ گیا عالیہ بھٹ

    عالیہ بھٹ اس وقت بالی وڈ کی کامیاب ترین سٹارز میں سے ایک ہیں۔ انتہائی باصلاحیت اداکارہ نے 19 سال کی عمر میں 2012 میں ریلیز ہونے والی کرن جوہر کی فلم سٹوڈنٹ آف دی ائیر سے اپنا شاندار آغاز کیا۔ تاہم امتیاز علی کی ہدایت کاری میں بننے والی 2014 کی فلم ہائی وے سے ان کے کیرئیر نے اڑان بھری اس میں ان کی اداکاری کو بےحد سراہا گیا. عالیہ بھٹ ایک آزاد زندگی گزارنے کی قائل رہی ہیں انہوں نے 2017 میں ممبئی کے جوہو میں اپنے خوابوں کا گھر خریدا۔ عالیہ بھٹ جلد ہی اپنے والدین کے گھر کو چھوڑ کر اپنے عالیشان اپارٹمنٹ میں رہنے کے لیے چلی گئیں. عالیہ بھٹ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ اپنے والدین سے دور رہنے نے مجھے زیادہ ذمہ دار اور خود مختار بنایا، لیکن اداکارہ اپنے جوہو کے گھر میں اکیلی نہیں رہتی تھیں۔ عالیہ کی بڑی بہن شاہین بھٹ اور ان کی بلی ایڈورڈ اس

    وقت ان کے ساتھ تھیں. عالیہ کہتی ہیں ماں باپ کا گھر چھوڑنے کے بعد میں نے محسوس کیا کہ میرے تعلقات میرے والدین اور بہن کے ساتھ زیادہ بہتر ہوئے . انہوں نے کہا کہ اس دوران مجھے رشتوں کی اہمیت کا احساس بھی ہوا. عالیہ بھٹ نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح انہوں نے اپنے خوابوں کا گھر بنایا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ کو اپنے جوہو گھر کا اندرونی حصہ بنانے میں 2 سال سے زیادہ کا عرصہ لگا۔ عالیہ بھٹ اس وقت اپنے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ پالی ہلز، ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ واستو میں مقیم ہیں۔ اداکارہ جو اب بیوی اور کپور بہو کے طور پر نئی ذمہ داریوں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں جلد ہی ماں بننے والی ہیں۔ عالیہ اور رنبیر نے باندرا ممبئی میں ایک ساتھ ایک نیا گھر بھی خریدا ہے اور یہ ابھی زیر تعمیر ہے۔

  • چاہتا ہوں بچے کی پیدائش کے بعد عالیہ جلد از جلد کام پر واپسی کریں رنبیر کپور

    چاہتا ہوں بچے کی پیدائش کے بعد عالیہ جلد از جلد کام پر واپسی کریں رنبیر کپور

    بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ انڈسٹری کے خوبصورت جوڑوں میں سے ایک ہیں۔ یہ جوڑی فی الحال فلم براہمسٹرا کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہی ہے. پانچ سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد یہ دونوں 14 اپریل 2022 کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھے. اب جبکہ یہ دونوں والدین بننے والے ہیں یہ جوڑا اور ان کے خاندان والے کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہےکہ میری خواہش ہے کہ میری اہلیہ عالیہ بھٹ بچے کی پیدائش کے بعد جلد از جلد کام پر وایسی کریں. ان کا ماننا ہے کہ وہ بچے کو سنبھال لیں گے لیکن عالیہ بھٹ کام پر ضرور جائیگی. رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ اگر میں نے عالیہ بھٹ پر بچے کی تمام تر ذمہ داریاں ڈال دیں تو پھر ان کے مداح مجھ سے شکایت کریں گے اور کہیں گے کہ میں نے

    عالیہ کو گھر بٹھایا ہے. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ کا حال ہی میں بے بی شاور بھی ہوا ہے اس میں ان کی بہن شاہین بھٹ، رنبیر کی والدہ نیتو کپور، بہن ردھیما کپور ساہنی، کزن کرشمہ کپور، اور شویتا بچن و دیگر نے شرکت کی۔ عالیہ کی قریبی دوست انوشکا رنجن اور اکانشا رنجن بھی اس موقع پر موجود تھیں۔اگر ہم ان کے آنے والے پراجیکٹس پر نظر ڈالیں تو عالیہ کے پاس بہت سی دلچسپ فلمیں ہیں جن میں وہ راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی اور جی لے زرا قابل زکر ہیں. اس کے علاوہ عالیہ ہارٹ آف سٹون سے ہالی ووڈ میں بھی ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں.

  • اپنی خامیوں کا اعتراف ہمیں آگے لیجاتا ہے عالیہ بھٹ

    اپنی خامیوں کا اعتراف ہمیں آگے لیجاتا ہے عالیہ بھٹ

    باصلاحیت اداکارہ عالیہ بھٹ کو حال ہی میں ٹائم 100 امپیکٹ ایوارڈ 2022 ملا۔ گوری اور نینیکا کی طرف سے بنائے گئے کانسی کے سونے کے کیپ گاؤن میں TIME ایوارڈ ایونٹ میں عالیہ بھٹ ہمیشہ کی طرح حسین لگ رہی تھیں. تقریب میں عالیہ بھٹ نے ایک متاثر کن تقریر کی، جس میں انہوں نے اپنے والدین مہیش بھٹ اور سونی رازدان، بہن شاہین بھٹ اور شوہر رنبیر کپور کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ بعد اذاں عالیہ بھٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر جا کر اپنے ٹائم ایوارڈ کے لمحات کو ایک دلکش کیپشن کے ساتھ شیئر کیا۔ ایک فکر

    انگیز نوٹ میں باصلاحیت اداکارہ نے اپنی خامیوں کو قبول کرنے کی اہمیت کے بارے میں بات کی انہوں نے کہا کہ دیکھا جائے تو یہ خامیاں ہمیں‌ بناتی ہیں. ہم اپنی خامیوں کے بارے میں دانستہ طور پر سوچنا نہیں‌ چاہتے صرف اس لئے کہ ہم خود میں بھی اور دوسروں کے سامنے اچھے بنے رہیں. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ کی رواں برس ستمبر کے مہینے مینں فلم براہمسٹرا ریلیز ہوئی جس میں وہ اپنے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ پہلی بار دکھائی دیں. فلم سپر ہٹ رہی اور شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی. دوسری طرف عالیہ بھٹ بہت جلد ماں بننے جا رہی ہیں اس کو لیکر وہ خود اور ان کا پورا خاندان خاصا خوش ہے.

  • رنبیر کپور کی 40 سالگرہ ، بالی وڈ سٹارز کی شرکت

    رنبیر کپور کی 40 سالگرہ ، بالی وڈ سٹارز کی شرکت

    رنبیر کپور بالی وڈ کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہیں فلم انڈسٹری میں آئے ہوئے تقریباً 15 سال ہوچکے ہیں، سانوریا ان کی پہلی فلم تھی۔ اپنے 15 سالہ فلمی کیرئیر میں انہوں نے کافی اتار چڑھائو دیکھے. انہوں نے ویک اپ سڈ، یہ جوانی ہے دیوانی، اے دل ہے مشکل، سنجو اور حال ہی میں برہمسٹرا جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں.رنبیر کپور چالیس سال کے ہو گئے ہیں اور انہوں نے اپنی سالگرہ کو منانے کےلئے اپنی رہائش گاہ پر ایک پارٹی کا اہتمام کیا اس میں ان کے بالی وڈ کے دوستوں نے شرکت کی . جنہوں نے

    شرکت کی ان میں کرن جوہر ، آیان مکھر جی ، شاہین بھٹ ، آدیتہ رائے کپور ، ڈارئیکٹر روہت دھون سمیت دیگر شامل تھے. رنبیر کپور کی سالگرہ پر ان کی والدہ نیتو کپور خاصی خوش دکھائی دے رہی تھیں. یاد رہے کہ رنبیر کپور نے اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ رواں برس اپریل میں شادی کی اور اب وہ باپ بننے والے ہیں. رنبیر کپور کی اسی ماہ فلم براہمسٹرا ریلیز ہوئی ہے جسے خاصی پذیرائی ملی ہے رنیبر اس فلم کی کامیابی کو انجوائے کررہے ہیں. اس فلم میں ان کے ساتھ ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ بھی ہیں.

  • عالیہ بھٹ اپنی فلموں کے  ریویوز نہیں‌ پڑھتیں

    عالیہ بھٹ اپنی فلموں کے ریویوز نہیں‌ پڑھتیں

    بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ آج کل اپنی فلم براہمسٹراکی کامیابی کا مزہ لے رہی ہی اس فلم نے ہندوستان سمیت دنیا بھر میں کافی بزنس کیا ہے. آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم تھیٹرز میں 9 ستمبر 2022 کو ریلیز ہوئی تھی۔ اس میں ان کے شوہر اداکار رنبیر کپور، ناگارجونا اکینینی، امیتابھ بچن، اور مونی رائے بھی ہیں اور شاہ رخ خان نے ایک مختصر کردار ادا کیا ہے۔عالیہ بھٹ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میں اپنی فلموں کے بارے میں دئیے جانے والے ریویوز نہیں پڑھتی چاہے وہ اچھے ہوں یا نہ ہوں. مجھے

    کوئی اگر میری فلم کے ریویوز بھیجتا بھی ہے تو میں صرف مین ہیڈنگ کو دیکھ لیتی ہوں تفصیلات نہیں‌پڑھتی. میں جب ذاتی طور پر لوگوں سے ملتی ہوں تب اپنی فلم کے بارے میں بات کر لیتی ہوں لیکن ریویوز نہیں‌پڑھتی. انہوں نے یہ بھی کہ کرن جوہر کو ریویوز پڑھنا پسند ہیں ان کو لگتا ہے کہ بعض اوقات کچھ دلچسپ چیزیں سامنے آتی ہیں۔یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اب فلم جی لے زرا اور راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی میں نظر آئیں گی ۔عالیہ فلم ہارٹ آف سٹون سے ہالی ووڈ میں بھی ڈیبیو بھی کرنے جا رہی ہیں . عالیہ کی جب سے رنیبر کپور سے شادی ہوئی ہے وہ مسلسل خبروں میں ہیں.

  • پریگنینسی کے دوران عالیہ بھٹ کا کام کرنا انسپائرنگ ہے رنبیر کپور

    پریگنینسی کے دوران عالیہ بھٹ کا کام کرنا انسپائرنگ ہے رنبیر کپور

    بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے ہیں دیوانے، وہ اپنی بیوی سے بے حد متاثر ہیں. حال ہی میں رنبیر کپور نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ عالیہ کا اس حالت میں کام کرنا دوسروں کے لیے موٹیویشن ہے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عالیہ پر کسی بھی قسم کی تنقید صرف حسد ہے۔ حال ہی میں اداکار نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ عالیہ پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ رنبیر اور عالیہ بالی وڈ میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے جوڑوں میں سے ایک ہیں۔ رواں برس اپریل میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھےتھے۔عالیہ نے اپنی پریگنینسی کی خبر خود سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ساتھ شئیر کی تھی. عالیہ اور رنبیر کافی خوش ہیں ان کے ساتھ ساتھ بھٹ اور کپور

    خاندان بھی آنے والے بچے کےلئے منتظر ہیں. عالیہ اور رنبیر کی فلم براہمسٹرا جو رواں ماہ ہی ریلیز ہوئی ہے اس کے بارے میں کہا جا رہا ہےکہ باکس آفس پر فلم نے کمال بزنس کیا ہے گو کہ یہ فلم بھی بائیکاٹ ٹرینڈ کی زد میں تھی لیکن باکس آفس فیگرز بتاتے ہیں کہ بائیکاٹ ٹرینڈ اس فلم پر اثر انداز نہیں‌ہوسکا. عالیہ بھٹ اب کرن جوہر کی فلم ” راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی” میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ عالیہ فرحان اختر کی فلم ”جی لے زرا ”میں بھی کام کر رہی ہیں۔دوسری طرف وہ فلم ہارٹ آف سٹون سے ہالی ووڈ میں بھی ڈیبیو کررہی ہیں، جبکہ رنبیر کپور کے پاس جانورجیسی فلمیں ہیں.