Baaghi TV

Tag: عالیہ بھٹ

  • پہلی فلم کی ناکامی کا سوگ عالیہ بھٹ نے کیسے منایا؟

    پہلی فلم کی ناکامی کا سوگ عالیہ بھٹ نے کیسے منایا؟

    بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا شمار بھارتی سنیما کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو فلمی بزنس میں ایک دہائی مکمل کرنے والی ہیں۔ انہوں نے کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے ڈیبیو کیا جس میں عالیہ سدھارتھ ملہوترا اور ورون دھون کے ساتھ اداکاری کرتی دکھائی دیں.اس کے بعد انہوں نے آہستہ آہستہ وہ 2 اسٹیٹس، ہائی وے، اڑتا پنجاب، ڈیئر زندگی، رازی، گلی بوائے گنگو بائی کاٹھیواڑی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا.عالیہ اب صرف اداکارہ نہیں ہیں بلکہ پرڈیوسر بھی ہیں ان کی بطور پرڈیوسر فلم ڈارلنگز حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے. عالیہ ایسی اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے کیرئر میں زیادہ تر کامیابی کا مزہ ہی چکھا ہے. عالیہ نے حال ہی میں ایک

    انٹرویو دیا ہے اور بتایا ہے کہ جب ان کی پہلی ناکام ہوئی تو انہوں نے کیا کیا. عالیہ نے کہا کہ ان کی فلم ”شاندار” جب ناکامی سے دوچار ہوئی تو مجھے ایک جھٹکا لگا اور مجھے یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ میری فلم ناکام ہو گئی ہے. فلم کی ناکامی کا سن کر میرا دل ٹوٹا ہوا تھا اس دوران میرے والد واحد وہ شخص تھے جن کے ساتھ میں نے اپنی تکلیف شئیر کی اور اس فلم کی ناکامی کا دکھ منانے کےلئے والد کے ساتھ چھٹیوں پر چلی گئی اس دوران کوئی کام نہ کیا . یہ میرے کیرئیر کی پہلی فلم تھی جو ناکام ہوئی تھی لیکن اس کے بعد میں نے خود کو سمجھایا کہ کام کروں گی تو کبھی کامیابی ملے گی اور کبھی نہیں.

  • براہمسٹرا کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ ، عالیہ اور رنبیر کو اپنے ادا کئے الفاظ پڑ گئے مہنگے

    براہمسٹرا کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ ، عالیہ اور رنبیر کو اپنے ادا کئے الفاظ پڑ گئے مہنگے

    عالیہ بھٹ اور خصوصی طور پر رنبیر کپور دونوں ہی بولنے سے پہلے سوچتے نہیں ہیں ، متعدد مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ دونوں نے ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ٹرینڈز بنے. براہمسٹرا کی پرموشن کے دوران عالیہ بھٹ سے کسی نے نیپو ٹیزم کے بارے میں سوال کیا تو عالیہ نے جھٹ سے کہا کہ کسی کو اگر میں نہیں‌ پسند تو میری فلمیں نہ دیکھے ، اگر کسی کو پسند ہوں تو دیکھے ، عالیہ کے اس بیان پر ان کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلا اور بات یہیں آکر نہیں رکی بلکہ ان کی نو ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم کے بائیکاٹ کا بھی ٹرینڈ چل پڑا ہے. اسی طرح سے رنبیر کپور نے اپنے ایک پرانے بیان میں کہا تھا کہ گائے کا گوشت میری پسندیدہ غذا ہے ، اس پرانے کلپ پر رنبیر کپور کے خلاف بھی ٹرینڈ چل رہا ہے . یوں

    دونوں کی آنے والی فلم براہمسٹرا ہو رہی ہے بائیکاٹ ٹرینڈ کا شکار. عالیہ اور رنبیر اس حوالے سے ہیں کافی پریشان اور ان کی فلم کی پوری ٹیم بھی کافی پریشان ہے.یاد رہے کہ ابھی تک جن بھی فلموں کے بائیکاٹ کے ٹرینڈز چلے ہیں وہ فلاپ گئی ہیں اور انہوں نے بہت کم بزنس کیا ہے بہت کم لوگوں نے سینما گھروں‌کا رخ کیا ہے . بائیکاٹ کے اس ٹرینڈ سے اس وقت پورا بالی وڈ پریشان ہے. ہر دوسرے پرڈیوسر کی فلم بائیکاٹ کا ٹرینڈ کھا رہا ہے.

  • عالیہ بھٹ پھٹ پڑیں اپنے مین سٹریم میڈیا پر

    عالیہ بھٹ پھٹ پڑیں اپنے مین سٹریم میڈیا پر

    بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کے بارے میں جب جھوٹی باتیں لکھی جاتی ہیں تو ان کو فرق نہیں‌پڑتا لیکن جب میں نے اپنی پریگنینسی انائوس کی اس وقت میرے بارے میں یہ لکھا گیا کہ میری خراب طبیعت کی وجہ سے میرے ہاتھ سے ہالی وڈ فلم نکل گئی ہے اور میرے شوہر مجھے جہاز سے لینے جائیں گے تو مجھے بہت بری لگی یہ بات کہ بھئی جھوٹ کیوں لکھا جا رہا ہے. میں نے محسوس کیا کہ اگر نوجوان لڑکیاں اس آرٹیکل کو پڑھیں گی تو ان کو لگے گا کہ پریگنینسی کی وجہ سے کام پر سٹاپ لگ جاتا ہے اور وہ اس سے برا اثر لیں گی اس لئے میں نے سٹینڈ لیا اور میں نے غصے میں بیان دیا. میں اس وقت غصہ ہوتی ہوں جب مین سٹریم میڈیا بے وقوفوں والی رپورٹنگ کرتا ہے. عالیہ نے

    مزید کہا کہ میری میرے کام سے کمنٹمنٹ کا یہ عالم ہے کہ مجھے تو قے بھی آرہی ہو تو میں قے کرنے کے بعد پھر کام کرنے لگ جاتی ہوں لیکن کام چھوڑ کر گھر کی راہ نہیں‌ لیتی. عالیہ نے مزید کہا کہ خواتین بہت مضبوط ہوتی ہیں وہ اپنے گھر اور پروفیشنل لائف کے درمیان زبردست انداز میں بیلنس رکھنا جانتی ہیں اور میں بھی اپنی پرسنل اور پروفیشنل لائف میں توازن رکھنے کی پوری کوشش کررہی ہوں.

  • سنجے لیلا بھنسالی کی گنگوبائی آسکر کی دوڑ میں شامل ہو سکے گی؟

    سنجے لیلا بھنسالی کی گنگوبائی آسکر کی دوڑ میں شامل ہو سکے گی؟

    ہندوستان کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلمیں اکثر بین الاقوامی تہواروں میں دکھائی جاتی ہیں اور بے حد پسند بھی کی جاتی ہیں۔ان کی کچھ مہینے پہلے ریلیز ہوئی فلم کنگو بائی کو برلن فلم فیسٹیول میں پیش کیا گیا جہاں ناظرین نے پسندیدگی کااظہار کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر کیا۔ اس فلم کا شمار اس سال کی ان فلموں میں ہوتا ہے جنہوں بہت زیادہ بزنس کیا۔ کنگو بائی کے علاوہ دا کشمیر فائلز بھی آسکر ایوارڈ کی نامزدگی کی دوڑ میں ہے۔ کونسی فلم آسکر کے لئے نامزد ہو گی اس کا اعلان دو ماہ تک کیا جائیگا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی کوئی فلم آسکر کے لئے نامزدگی کی دوڑ میں ہے اس سے پہلے بھی 2002 میں بنی فلم دیوداس جس میں شاہ رخ خان ،

    ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشٹ نے مرکزی کردار ادا کئے تھےفلم کو ریکارڈ توڑ کامیابی ملی تھی اور وہ آسکر کے لئے نامزد ہو ئی تھی۔ یاد رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کے کریڈٹ پر بطور ڈائریکٹر بڑی سٹار کاسٹ کے ساتھ بڑی فلمیں ہیں جن میں
    خاموشی، ہم دل دے چکے صنم، دیوداس، بلیک، سواریا، گزارش، رام لیلا، باجی راؤ مستانی اور پدماوت کے نام شامل ہیں۔سنجے لیلا بھنسالی آج کل نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی ہیرا منڈی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اسکے بعد وہ فلم بیجو باورا کی شوٹنگ میں مصروف ہو جائیں گے۔

  • رنبیر کپور کو اپنے دئیے بیان پر معافی مانگنی پڑگئی

    رنبیر کپور کو اپنے دئیے بیان پر معافی مانگنی پڑگئی

    بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اپنے والد رشی کپور کی طرح بولتےہوئے نہیں سوچتے یہ نہیں خیال کرتے کہ جو وہ آج بول رہے ہیں اس کے کل کیا اثرات ہوں گے. رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو دیا اس میں رنیبر سے ایک سوال ہوا تو انہوں نے عالیہ بھٹ کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تھا ” کوئی پھیل گیا ہے” رنبیر کپور کو اپنے اس بیان پر کافی زیادہ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا. ان کے اس مذاق کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا یہاں تک کہ رنبیر کپور کی فلموں کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ بھی چلایا گیا. رنبیر کپو ر نے جب دیکھا کہ بات ہاتھ سے نکل گئی ہے تو ان کو گھٹنے ٹیکنا پڑے اور معاف مانگ لی. رنبیر کپور نے کہا کہ میرا حس مزاح بہت اچھا نہیں ہیں مجھے محسوس نہیں‌ہواکہ میں کیا بول

    رہا ہوں. میری بیوی میرے مزاج کو سمجھتی ہیں اور ان کو پتہ ہے کہ میں مزاق کررہا تھا اور میں ان کو مذاق میں چھیڑتا رہتا ہوں لیکن میرے مداحوں کو جو ذہنی اذیت ہوئی ہے میں اس پر ان سے معافی مانگتا ہوں یقینا سب ہم سے پیار کرتے ہیں اور ہمارے منہ سے نکلے الفاظوں کو غور سے سنتے ہیں اس لئے ہمیں سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے. یوں رنیبر کپور نے معافی مانگ کر اپنے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت اور تنقید کو بریک لگا دی.

  • اگر مجھے دیکھنا پسند نہیں کرتے تو میری فلمیں نہ دیکھیں عالیہ بھٹ

    اگر مجھے دیکھنا پسند نہیں کرتے تو میری فلمیں نہ دیکھیں عالیہ بھٹ

    عالیہ بھٹ کی بطور پرڈیوسر ریلیز ہونے والی فلم ڈارلنگز نے کامیابی حاصل کی ہے لہذا عالیہ اس پر ہیں کافی خوش. اس فلم کے بعد اب ان کی فلم براہمسٹرا ریلیز ہونے جا رہی ہے عالیہ اس فلم کی تشہیر کے لئے کافی مصروف ہیں. انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اقربا پروری کی بحث اور ٹرولنگ کے بارے میں بات کی۔ان سے پوچھا گیا کہ آپ اقربا پروری اور ٹرولنگ سے کیسے نمٹتی ہیں؟ تو اداکارہ نے کہا کہ میں ناقدین کا منہ صرف اپنے کام سے ہی بند کر سکتی ہوں،اس لئے ایسی باتوں کا نہ برا مانیں اور نہ ہی جواب دیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے ایسی باتیں بری لگتی ہیں لیکن میں اپنا کام بہت محنت سے کررہی ہوں اور یہ بھی کہہ ڈالا کہ ”اگر تم مجھے پسند نہیں کرتے تو مجھے مت دیکھو” .

    عالیہ بھٹ کے اس بیان کے بعد تو انکو بری طرح سے ٹرول کیا جا رہا ہے ان کے مداح ہیں کافی ناراض اس لئے ان کے آنے والی فلم براہمسٹرا کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ چل رہا ہے. عالیہ بھٹ نے بے شک یہ بات اپنے لئے کہی تھی لیکن براہمسٹرا کی پوری ٹیم کو اب اس کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے کیونکہ وہ بائیکاٹ کے ٹرینڈ سے کافی پریشان ہو گئے ہیں انہیں ڈر ہے کہ یہ فلم بھی لال سنگھ چڈھا اور رکشا بندھن کی طرح فلاپ نہ ہوجائے. فلم کی تشہیر اور ریلیز دونوں سر پہ ہیں اب پوری فلم کی ٹیم سر جوڑ بیٹھی ہے کہ عالیہ کے دئیے اس بیان سے فلم کو کس طرح سے الگ کیا جائے اسلئے تو بگ بی امیتابھ بچن نے بھی بچتے بچاتے ڈھکے چھپے لفظوں میں گزشتہ روز ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کیاتھا.

  • عالیہ بھٹ‌ کو پہلی فلم کا معاوضہ کتنا ملا اور انہوں نے کس کو دیا ؟

    عالیہ بھٹ‌ کو پہلی فلم کا معاوضہ کتنا ملا اور انہوں نے کس کو دیا ؟

    بالی وڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے اپنی پہلی فل اسٹوڈنٹ آف دا ائیر میں ملنے والے معاوضے پر بات کی . انہوں نے بتایا کہ مجھے اس فلم کے لئے پندراں لاکھ روپے کا چیک ملا اور وہ چیک میں نے اپنی ماں سونی رازدان کو دیدیا اور کہا کہ ماں ان پیسوں کو سنبھال لیں. عالیہ بھٹ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی والدہ آج تک ان کے پیسوں کا حساب رکھتی ہیں مجھے بالکل بھی نہیں پتہ کہ میرے اکائونٹ میں کتنے پیسے ہیں یا ان کی تفصیلات کیا ہیں. اداکارہ نے کہا کہ میری ٹیم اب مجھے کہتی ہیں کہ عالیہ آپ کو خود اپنے بینک اکائونٹس اور پیسوں کے بارے میں آگاہی رکھنی چاہیے، اور اب جب کہ میں بچہ پیدا کر رہی ہوں، مجھے ایسا لگتا ہے کہ مجھے اپنے مالی معاملات پر خود قابو پانا چاہیے.یوں عالیہ بھٹ نے بتایا کہ کس طرح سے ان کی والدہ آج تک ان کے پیسوں کے معاملات

    کو ہینڈل کرتی ہیں. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ کا شمار بالی وڈ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ بہت چھوٹی عمر میں اپنے کریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ کے کریڈٹ پر بڑی فلمیں ہیں‌ جن میں ڈیئر زندگی، گلی بوائے، ہائی وے، ہمپٹی شرما کی دلہنیا، 2 اسٹیٹس، کپور اینڈ سنز، رازی اور گنگو بائی کاٹھیواڑی قابل زکر ہیں. عالیہ بھٹ کی پہلی فلم سٹوڈنٹ آف دا ائیر کرن جوہر نے بنائی تھی اس میں ان کے ساتھ ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا بھی تھے.

  • عالیہ بھٹ نوجوان نسل کی بہترین اداکارہ ہیں شاہ رخ خان

    عالیہ بھٹ نوجوان نسل کی بہترین اداکارہ ہیں شاہ رخ خان

    بالی وڈ‌ کے کنگ شاہ رخ خان نے حال ہی میں کافی ود کرن میں‌ عالیہ بھٹ کے ہمراہ شرکت کی. انٹرویو میں عالیہ بھٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ عالیہ نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین اداکارہ ہیں. ان کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا. میں نے مہیش بھٹ کے ساتھ کام کرکے بھی بہت کچھ سیکھا لیکن عالیہ بھٹ کمال کی اداکارہ ہیں.عالیہ بھٹ نے اسی شو میں ورون دھون اور سدھاتھ ملہوترا کے ساتھ شرکت کی تھی جب عالیہ سے سوال ہوا کہ ہندوستان کا صدر کون ہے تو انہوں نے غلط جواب دیا جس پر اداکارہ کو کافی ٹرول کیا گیا تھا، شاہ رخ خان نے بھی کافی ود کرن میں عالیہ بھٹ کو چھیڑنے کی کوئی کسر نہ چھوڑی۔ انہوں نے بھی عالیہ

    کے حوالے سے خوب مذاق کیا لیکن جہاں ان کے کام کی باری ٓآئی تو ان کی کافی تعریف کی اور انہیں نوجوان نسل کی بہترین اداکارہ قرار دیدیا۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ ایک فلم بنا رہے ہیں جس کا نام ہے ڈارلنگز عالیہ بھٹ اس فلم کے زریعے پہلی بار بطور پرڈیوسر متعارف ہو رہی ہیں ۔ عالیہ کو اس فلم سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ان کا کہنا ہےکہ کہانی بہت ہی الگ ہے یقینا دیکھنے والے کافی لطف اندوز ہوں گے۔عالیہ کا تو یہ بھی دعوی ہے کہ ایسی کہانی ان کو پہلے ہندی فلموں میں شاید ہی دیکھنے کو ملی ہو۔

  • رنبیر کپور بہترین شوہر اور کو ایکٹر ہیں عالیہ بھٹ

    رنبیر کپور بہترین شوہر اور کو ایکٹر ہیں عالیہ بھٹ

    اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے شوہر رنبیر کپور کے حوالے سے حال ہی میں کہا ہے کہ میرا شوہر میرا بہترین دوست ہے اور شادی کے بعد ہم دونوں کے درمیان کچھ بھی نہیں بدلا. رنبیر کپور بالکل ویسا ہی جیسا شادی سے پہلے تھا. اداکارہ کہتی ہیں کہ میں اپنے شوہر کی جتنی بھی تعریف کروں کم ہے. میرا شوہر بطور شوہر اور بطور انسان آئیڈیل ہے. اس نے مجھے ہمیشہ ہی بہت زیادہ سپورٹ کیا ہے اور مجھے رنیبر ہر وقت ہنساتا رہتا ہے.جو مجھے تحفظات تھے شادی سے پہلے وہ سب کے سب دور ہو گئے ہیں. عالیہ بھٹ نے کہا کہ رنبیر کپور بطور اداکار

    اور کو سٹار بھی بہت اچھے ہیں ان کے ساتھ کام کرنا بہت آسان ہے. رنبیر سیٹ پر بہت زیادہ خاموش اور پرسکون ہوتے ہیں. ان کی موجودگی میں آپ کو ایسا نہیں لگتا کہ آپ کسی سٹار کے ساتھ کام کررہے ہیں. عالیہ بھٹ نے مزید یہ بھی کہا کہ رنبیر کپور اپنے کردار کے لئے بھرپور تیاری کرتے ہیں ان کے ساتھ کام کررہے ہوں توان کے سامنے والے میں ایک الگ ہی انرجی آجاتی ہے. یاد رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے فلم براہمسٹرا میں‌ کام کیا ہے فلم بہت جلد ریلیز ہو نے والی ہے. عالیہ بھٹ نے ہالی وڈ میں‌ بھی کام کیا ہے انہوں نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کروا دی ہے اب انہیں فلم کی ریلیز کا انتظار ہے.

  • عالیہ بھٹ بھی ہوئیں صنفی امتیاز کا شکار

    عالیہ بھٹ بھی ہوئیں صنفی امتیاز کا شکار

    کہا جاتا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں جو سٹار کڈز ہوتے ہیں ان کو اس شعبے میں کسی قسم کے مسائل کا سامنے نہیں‌کرنا پڑتا ان کے لئے سب اچھا ہی ہوتا ہے. جیسے ہی کوئی سٹار کڈ فلموں میں‌قدم رکھتا ہے توگمان کیا جاتا ہے کہ چونکہ اس کا بیک گرائونڈ فلمی ہے تو اسکو تو کام بھی ملے گا اور شہرت کے ساتھ اچھے پیسے بھی لیکن بہت بار ایسا ہو چکا ہے کہ بالی وڈ کے سٹار کڈز اپنے مختلف مسائل کا زکر کر چکے ہیں. معروف بالی ووڈ پروڈیوسر ایکتا کپور اورریہا کپورنے بھی صنف کی بنیاد پرامتیازی سلوک ہونے کا انکشاف کیا تھا ان کی اس بات کو مختلف

    حلقوں میں ڈسکس کیا گیا. اسی طرح‌ سے اب معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی کہا ہے کہ انہیں فلم انڈسٹری میں امتیازی سلوک کا سامنا رہا ہے. عالیہ بھٹ کا مزید کہنا ہے کہ ان پر صنف کی بنیاد پر جملے کسے گئے برا بھلا کہا گیا ھوصلہ توڑنے کی کوشش کی گئی یہاں تک کہ ایسا رویہ اپنایا گیا کہ جس سے احساس کمتری کا شکار ہوجائوں، اداکارہ نے کہا کہ میں نے کسی بھی ایسے بات اور رویے کو سنجیدگی سے نہیں لیا کیونکہ میں‌کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں اور میں نے وہی کیا اور وقت کے ساتھ ساتھ بہتری آتی گئی اور تنقید کرنے والے اب اھترام سے ملنے لگ گئے ہیں.