Baaghi TV

Tag: عثمان بزدار

  • سانحہ مری :اے سی مری، ڈی سی، سی ٹی او راولپنڈی کو عہدوں سے فارغ:سخت کاررائی ہوگی:عثمان بزدار

    سانحہ مری :اے سی مری، ڈی سی، سی ٹی او راولپنڈی کو عہدوں سے فارغ:سخت کاررائی ہوگی:عثمان بزدار

    لاہور:سانحہ مری :اے سی مری، ڈی سی، سی ٹی او راولپنڈی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے:پریس کانفرنس وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ مری کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سی پی او اور اے سی مری، ڈپٹی کمشنر، سی ٹی او راولپنڈی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ کمیٹی کی سفارشات پر 15 افسران کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے اور انکوائری رپورٹ میں غلفت اور کوتاہی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ متعلقہ حکام اپنے فرائض کا ادراک کرنے سے قاصر رہے۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹاکر انضباطی کارروائی کی سفارش کی گئی۔ سی پی او راولپنڈی، سی ٹی او راولپنڈی، ڈی ایس پی ٹریفک اور اے ایس پی مری کو عہدے سے ہٹاکرانضباطی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ کمشنر راولپنڈی کو عہدے سے ہٹاکر معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ تمام افسران کو معطل کرکے ان کے خلاف انضباطی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر مری کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا جبکہ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر مری ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری، انچارج مری ریسکیو1122 اور ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے پنجاب کو معطل کردیا گیا۔

    یاد رہے کہ 9 جنوری کو مری میں شدید برف باری کے باعث ہزاروں افراد سڑکوں پر پھنس گئے، شدید سردی اور دم گھٹنے سے ایک خاندان کے 8 افراد سمیت 23 سیاح جاں بحق ہو گئے تھے۔

    واضح رہے کہ سانحہ کے بعد پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دے دیا تھا۔ شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مری سرکاری ریسٹ ہاؤسز، سرکاری دفاتر سیاحوں کے لئے کھولنے کا حکم دے دیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ پیدا شدہ صورتحال میں سیاحوں کو ہر ممکنہ طریقے سے ریلیف دیا جائے۔

  • ندیم افضل چن نے ایک اور”چن چڑھا دیا”کیا کہتے ہیں سُننا نہ بھولیئے

    ندیم افضل چن نے ایک اور”چن چڑھا دیا”کیا کہتے ہیں سُننا نہ بھولیئے

    لاہور:ندیم افضل چن نے ایک اور”چن چڑھا دیا”کیا کہتے ہیں سُننا نہ بھولیئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ندیم افضل چن بھی بول پڑے اور بڑے سکینڈل کی نشاندہی کردی۔

    ندیم افضل چن نے سالم سرگودھا رنگ روڈ کو راولپنڈی رنگ روڈ ٹو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیوروکریٹس اور مخصوص ہاوسنگ سوسائٹیز کو فائدہ پہنچانے کے لیے روٹ تبدیل کیا گیا۔

     

    اس حوالے سے ملیحہ ہاشمی نے ندیم افضل چن کی زبان سے نکلے ہوئے کلمات ندیم افضل چن کی ہی زبانی سب کو سُنا دیئے ، ملیحہ کہتی ہیں کہ ندیم افضل چن تو یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ !

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب انکوائری کروائیں اور ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران بھی انہیں اس حوالے سے آگاہ کیا تھا،اب ایک نیا روٹ بنا لیا گیا جس کے لیے ہمیں آن بورڈ بھی نہیں لیا گیا۔

    ندیم افضل چن کاکہنا تھا کہ میری گزارش ہے جنہوں نے یہ روٹ تبدیل کیا ان کے خلاف انکوائری ہونی چاہئیے۔اس میں بڑے بڑے ٹائیکون،بیوروکریٹس، بیورکریٹس کے رشتے دار ملوث ہیں جنہوں نے نئی سڑک پر زمینیں خرید رکھی ہیں۔

  • عثمان بزدار کے عشایئے میں پنجاب کے 30 اراکین اسمبلی غیرحاضر،فہرست وزیراعظم کو بھجوا دی

    عثمان بزدار کے عشایئے میں پنجاب کے 30 اراکین اسمبلی غیرحاضر،فہرست وزیراعظم کو بھجوا دی

    لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سےاراکین قومی اسمبلی پنجاب کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 30 سے زائد اراکین نے شرکت نہ کی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عشائیے کے موقع پر اراکین کی شرکت کی حاضری بھی لگائی گئی،عشائیے میں نہ آنے والے ارکان کی فہرست مرتب کر لی گئی،فہرست مرتب کر کے وزیراعظم کو بھجوا دی گئی ہے ۔

    پاکستان چوتھا مہنگا ترین ملک بن گیا،پی پی کا حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری

    ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے ارکان کی وائٹ مٹن قورمہ، چکن قورمہ، فش، بریانی سے تواضع کی، ارکان کی تواضع کے لیے باربی کیو بھی لگایا گیا تھا، وزیراعلی پنجاب ارکان سے فرداً فرداً ملے، وزیراعلی نے قومی اسمبلی اجلاس میں منی بجٹ کی منظوری سے متعلق کوئی بات نہ کی۔

    ذرائع کا دعوٰی ہے کہ وزیراعلی پنجاب ڈنر کی دعوت کے دوران سخت پریشان نظر آئے، تمام اراکین اسمبلی اپنے اپنے ڈنر میں مصروف رہے، کھانے کی تقریب میں عجیب سی خاموشی چھائی رہی۔

    دوسری جانب حکومت کومنی نجٹ پر اپوزیشن کی طرف شیدی تنقید کا سامنا ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پاکستان دنیا کا چوتھا مہنگا ترین ملک بن گیا ہے۔

    بلاول بھٹو کس منہ سے قومی اسمبلی میں تقریر کررہے تھے؟ خرم شیر زمان

    وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ ملک دو ہندسوں کی اونچائی کے ساتھ سست اقتصادی ترقی کا شکار ہے۔اس دوران پی ٹی آئی کی حکومت نے معیشت کی ایک مایوس کن تصویر بنائی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اس دہائی کی بلند شرح سود، بجلی کی قیمتوں میں پچاس فیصد اضافہ، زراعت میں گراوٹ اور اس کے ساتھ ساتھ ایک بے مثال درآمدی بل اور پیداوار کی بڑھتی ہوئی لاگت دونوں صنعت اور زراعت میں پی ٹی آئی نے نقصان ہی پہنچایا ہے پاکستان ایک زرعی ملک ہونے کے ناطے گندم اور چینی کی قلت کا سامنا ہے۔3 سالوں میں قیمتوں میں دوگنا ہونے کا نتیجہ ہے۔ پاکستان کی کپاس کی پیداوار14 ملین گانٹھوں سے گر کر صرف 7 رہ گئی ہے اس کے ساتھ ضرورت سے زیادہ معیشت کو سست کیا اور نتیجہ نکلا۔مالی سال 20 میں صرف 0.5 فیصد نمو میں اضافہ ہوا

    پی پی پی کی جانب سے جاری کردہ وائٹ پیپر کے مطابق افراط زر ، پٹرول اور ڈالر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ مہنگائی کا باعث بنا ، افراط زر ملک کی 70 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، پی ٹی آئی کےدورحکومت میں بجلی کی قیمتوں میں 87 فیصد اور پٹرول کی قیمتوں میں 73 فیصد اضافہ ہوا سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں گزشتہ ایک سال میں چینی سرمایہ میں 85 فیصد کمی آئی ،پی ٹی آئی دورحکومت میں ملکی قرضوں میں 60فیصداضافہ ہوا،کورونا کے دوران 50 لاکھ لوگوں کو نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑا جبکہ 3 سالوں میں زرعی پیداوار میں 4 فیصد کمی ہوئی۔

    شہبازشریف نے منی لانڈرنگ تحقیقات لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیں

    پاکستان پیپلز پارٹی کے جاری کردہ وائٹ پیپر کے مطابق پی ٹی آئی دور حکومت میں ایک بھی ہسپتال نہیں بنایا گیا ، خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے پاکستان کا نمبر 167 میں سے 164 پر ہےپی ٹی آئی حکومت کو اقتدار سنبھالے ہوئے 40 ماہ اور 1232 دن ہو گئے ہیں،پاکستان مہنگائی کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔ اس وقت پاکستان میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد سے زائد ہے اور پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سیزیادہ مہنگا ترین ملک ہے۔پاکستان میں اس وقت 66 لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہیں۔سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور یہاں بیروزگاری کی شرح 4 فیصد ہے جبکہ نو سال سے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے وہاں پر اس وقت ملک میں سب سے زیادہ بے روزگاری 10.3 فیصد تک جا پہنچی ہے

    ہر صدی میں ایک بحران آتا ہے اور اس صدی کا بحران عمران خان ہے ،اپوزیشن

    آج ہر پاکستانی پر تقریبا دو لاکھ روپے کا قرض چڑھ چکا ہے اورگردشی قرضے تقریبا 2.3 ٹریلین ڈالرز ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ملک کا تجارتی خسارہ 30.7 تک پہنچ چکا ہے جبکہ منی بجٹ میں دودھ ، جولیری، الکٹرک گاڑیوں، سولر پینل سمیت دیگر اشیا پر 17 فیصد کے ٹیکس لگائے گئے ہیں۔

    وفاق نے پنجاب حکومت سےنوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر ماہرانہ رائے مانگ لی

  • عثمان بزدار کا عوامی نوٹس :اوور چارجنگ کی شکایات پر مری میں 15 ہوٹلز سربمہر کر دیئے گے

    عثمان بزدار کا عوامی نوٹس :اوور چارجنگ کی شکایات پر مری میں 15 ہوٹلز سربمہر کر دیئے گے

    راولپنڈی:عثمان بزدار کا عوامی نوٹس :اوور چارجنگ کی شکایات پر مری میں 15 ہوٹلز سربمہر کر دیئے گے،اطلاعات کے مطابق ترجمان ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی طرف سے یہ پیغام جاری کیا گیا ہے کہ مری میں عوام الناس سے اوورچارجنگ کرنے والے 15 ہوٹلز سربمہر کردیئے گئے ہیں‌

    اس حوالے سے ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اوور چارجنگ کی شکایات سوشل میڈیا اور مری کنٹرول روم پہ وصول ہوئیں، ترجمان کی طرف سے اس حوالے سے جو مزید تفصیلات موصول ہوئی ہیں اس کے مطابق ان ہوٹلز میں ابو ظبی روڈ، گلڈنہ روڈ، اپر جھیکا گلی روڈ سمیت دیگر ہوٹلز بھی ہیں‌جوکہ بنک روڈ پر واقع ہیں

    یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار مری کے ہوٹلوں میں اوورچارجنگ کی شکایات پر سخت برہم ہوئے تھے وزیراعلیٰ پنجاب نے مقررہ کرائے سے زیادہ وصول کرنے والے ہوٹل مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن اورمتعلقہ حکام اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں۔ کھانے پینے کی اشیاء اور رہائش میں اوورچارجنگ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا کہ سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو لوٹنے والوں کومعاف نہیں کیا جائے گا۔ اوورچارجنگ کاروبار نہیں، لوٹ مار کے مترادف ہے ،جو قطعاً برداشت نہیں۔ انتظامیہ سیاحتی مقامات پر ریٹ لسٹ کے مطابق اشیائے صرف کی خرید و فروخت یقینی بنائے۔ انتظامی افسران اوور چارجنگ کے سدباب کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں۔

  • سیالکوٹ: زمین کے تنازع پر معمر خاتون پر بہیمانہ تشدد،وزیراعلیٰ کا نوٹس:مجرم گرفتار

    سیالکوٹ: زمین کے تنازع پر معمر خاتون پر بہیمانہ تشدد،وزیراعلیٰ کا نوٹس:مجرم گرفتار

    سیالکوٹ: سیالکوٹ: زمین کے تنازع پر معمر خاتون پر بہیمانہ تشدد،وزیراعلیٰ کا نوٹس:مجرم گرفتارتفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے۔ زمین کے تنازع پر معمر خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے تشدد کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقے میں معمرخاتون کو بالوں سے پکڑ کر زمین پر گھسیٹا گیا۔ ڈنڈوں اور جوتوں سے سرعام تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ چند روز قبل پیش آیا۔ سیالکوٹ پولیس نے پندرہ مرد اور خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    ڈی پی او سیالکوٹ کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون پر تشدد کرنے والے پانچ ملزم گرفتار کرلیے ہیں ۔گرفتار افراد میں ایک مرد اور چار خواتین شامل ہیں۔

    ڈی پی او سیالکوٹ عمر سعید ملک کے مطابق واقعہ میں ملوث باقی ملزمان کی گرفتاری کےلیے ٹیمیں سرچ آپریشن کررہی ہیں۔تمام ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دلائی جائے گی۔

    ڈی پی او سیالکوٹ عمر سعید ملک نے کہا کہ بزرگ خاتون پر تشدد شرمناک فعل ہے ایسے بزدلانہ فعل کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں واقع میں ملوث تمام افراد کی گرفتاری تک پولیس کاروائیاں جاری رہیں گی۔ واقع میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی اور متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کی یقین بنائی جائے گی۔

    یاد رہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے سیالکوٹ میں بزرگ خاتون پر تشدد کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے اورملزمان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کا حکم بھی دے دیا ہے ،

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مفرور ملزمان کو بھی جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔بزرگ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے بزرگ خاتون پر تشدد کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

    خیال رہے کہ آئی جی پنجاب نے بزرگ خاتون پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔

  • سانحہ مری کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم،7 روز میں تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

    سانحہ مری کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم،7 روز میں تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ظفر نصراللہ کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ صوبائی سیکرٹریزعلی سرفراز، اسد گیلانی اور اے آئی جی فاروق مظہر کمیٹی کے رکن ہوں گے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سانحہ مری کی تحقیقاتی کمیٹی کے ٹی او آرز بھی طے کرلیےگئے ہیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی سانحہ مری سے متعلق سرکاری محکموں کے ذمہ داروں کا تعین کرے گئی اور تحقیقات کرےگی کہ مری میں سیاحوں اور گاڑیوں کوکنٹرول کرنےکےکیا قدامات کیے؟

    کمیٹی تحقیق کرےگی کہ محکمہ موسمیات کی وارننگ پر اداروں نےکیا لائحہ عمل اختیارکیا؟ کیا میڈیا پر مری آنے سے روکنے کیلئے کوئی وارننگ جاری کی گئی؟

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی تحقیقات کرے گی برفانی طوفان کی اطلاع کےبعدکیاحفاظتی اقدامات کیےگئے؟یہ کمیٹی 7 روز میں تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

    دوسری جانب پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سانحہ پر انکوائری کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کےبعد ذمہ داران کا تعین اوران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    ان کا کہنا تھاکہ سانحے کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر بھی عائد ہوتی ہے، عوام کی بھی غلطی ہے انھیں انتظامیہ کی وارننگ کوسنجیدہ لینا چاہیے تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز مری میں برفانی طوفان اور رش کے باعث 23 افراد اپنی گاڑیوں میں انتقال کرگئے تھے، انتقال کرجانے والوں میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل تھے۔

  • سانحہ مری:کیا واقعی جانبحق ہونے والوں کی موت کی ذمہ دار حکومت ہے؟رپورٹ نےحقیقت کھول دی

    سانحہ مری:کیا واقعی جانبحق ہونے والوں کی موت کی ذمہ دار حکومت ہے؟رپورٹ نےحقیقت کھول دی

    سانحہ مری:سانحہ مری:کیا واقعی جانبحق ہونے والوں کی موت کی ذمہ دار حکومت ہے؟رپورٹ نےحقیقت کھول دی ،اطلاعات کے مطابق سانحہ مری کے حوالے سے ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گاڑیوں میں بیٹھے افرادکاربن مونو آکسائیڈ سے جاں بحق ہوئے

     

    دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مری جانے والوں کو اس بات کی آگاہی ہوتی کہ گاڑی کے دھوئیں والے پائپ کو ہرصورت کھلا رکھنا اور اس پربرف یا کوئی اور چیز نہیں آنے دینی تو گاڑیوں میں سوار لوگ جومری میں غلطی کی ہے وہ نہ کرتے

     

     

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سانحہ مری کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق7 جنوری کو مری میں 16گھنٹے میں4 فٹ برف پڑی،3 جنوری سے7 جنوری تک ایک لاکھ 62 ہزارگاڑیاں مری میں داخل ہوئیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ گاڑیوں میں بیٹھے 22 افرادکاربن مونو آکسائیڈ سے جاں بحق ہوئے، 16 مقامات پر درخت گرنے سے ٹریفک بلاک ہوئی، مری جانے والی 21 ہزارگاڑیاں واپس بھجوائی گئیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹریفک لوڈمینجمنٹ نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا ہے۔

     

    اس رپورٹ کے بعد پراپیگنڈہ کرنے والوں کے سارے الزامات دم توڑ گئے ہیں جو ان ہلاکتوں کا ذمہ دار حکام کوقرار دے رہے ہیں

     

     

    یاد رہے کہ کل سے  پاکستان کی ایک بڑی شخصیت کا آڈیو پیغام وائرل ہورہا ہے جس میں مری میں پیش آنے والے واقعہ سے متعلق ایسے حقائق پیش کئے گئے ہیں اگریہ حقائق پہلے بیان ہوجاتے تو یقینا اس طرح حادثہ نہ ہوتا ،

    یاد رہے کہ قوم اس وقت ایک سانحے سے گزررہی ہے جس میں مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کے باعث برفانی طوفان میں پھنسے کئی شہری اپنی گاڑیوں میں موت کے منہ میں چلے گئے۔

     

    <img class=”alignnone wp-image-452983″ src=”https://login.baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/01/560f6c6a-b9eb-456c-a8a4-0d7ed22a19e2-158×300.png” alt=”” width=”559″ height=”1061″ />

    گاڑی برف میں پھنس جائے تو کیا کرنا چاہیے؟ اس حوالے سے انسپکٹر جنرل (آئی جی) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس انعام غنی کا بیان سامنے آیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ کاربن مونوآکسائیڈمیں بونہیں ہوتی، اس کا پتہ لگانا بہت مشکل ہے، کاربن مونو آکسائیڈ جلد موت کا سبب بن سکتی ہے۔

    مری میں برفباری اور سیاحوں کے رش کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اگر گاڑی برف میں پھنس گئی ہے اور انجن چل رہاہے تو کھڑکی ہلکی سی کھولیں، گاڑی کے ایگزاسٹ سائلنسرپائپ سے برف صاف کریں۔

    &nbsp;

    <img class=”alignnone size-medium wp-image-452984″ src=”https://login.baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/01/635929_11496233-2-300×200.jpg” alt=”” width=”300″ height=”200″ />

    ان کا کہنا تھا کہ ہیٹرچلانے سے پہلےچیک کر لیں کہ سائلنسر برف کی وجہ سےبند تو نہیں ہو چکا،ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر سائلنسر بند ہوا تو "کاربن مونو آکسائیڈ” گیس گاڑی میں جمع ہو سکتی ہے، انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ اس گیس کا کوئی رنگ یا بُو نہیں ہوتی، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ گیس چند منٹ میں انسان کی جان لےلیتی ہے

    خیال رہے کہ مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہوگئی اور 20 سے زائد افراد کی گاڑیوں میں اموات کے بعد سیاحتی مقام کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔

  • الحمدللہ:مری میں تمام مرکزی شاہرات کھول دی گئیں:نظام زندگی اب معمول پرآگیا ہے:  پاک فوج کا اعلان

    الحمدللہ:مری میں تمام مرکزی شاہرات کھول دی گئیں:نظام زندگی اب معمول پرآگیا ہے: پاک فوج کا اعلان

    راولپنڈی :الحمدللہ:مری میں تمام مرکزی شاہرات کھول دی گئیں:نظام زندگی اب معمول پرآگیا ہے: پاک فوج کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق ترجمان پاک فوج کا کا کہنا ہے کہ مری میں ہر طرح کی نقل وحمل کےلیےمرکزی شاہرات کھول دی گئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کلڈنہ باڑیاں شاہراہ بھی کھول دی گئی ہے اور مرکزی شاہرات کھولنےکےبعداب رابطہ ‏سڑکیں کھولنے کاکام جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ریلیف کیمپس اور طبی سہولتوں پر پوری طرح سےکام کر رہےہیں آرمی ٹرانسپورٹ ‏سے سیاحوں کو راولپنڈی اسلام آباد پہنچایا جارہا ہے۔

    مری میں پھنسےسیاحوں کو نکالنےکے لیے پاک فضائیہ کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے ‏مطابق اب تک 100افراد کو پی اے ایف بیس کالاباغ اور لوئر ٹوپہ منتقل کر دیا گیا ہے جن میں خواتین اور بچے ‏شامل ہیں، متاثرہ خاندانوں کورہائش، خوراک اور طبی سہولتیں دی جارہی ہیں۔

    دوسری جانب عثمان بزدار کی زیرصدارت مری میں خصوصی اجلاس میں اہم ترین فیصلے کئے گئے ہیں۔

    اجلاس میں سانحۂ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کےلواحقین کیلئےمجموعی طور پرایک کروڑ 76 لاکھ روپے ‏کا اعلان کیا گیا جو کہ فی کس 8،8 لاکھ روپے بنتا ہے۔

    مری سانحہ کیسے رونما ہوا؟ اس کی جانچ پڑتال کے لئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی سربراہی میں انکوائری ‏کمیٹی بنانےکا فیصلہ بھی کیا گیا، کمیٹی 7دن میں ممکنہ غفلت کےمرتکب افراد کا تعین کرے گی۔

  • وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب بھرمیں ہزاروں نوکریوں کا اعلان کردیا

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب بھرمیں ہزاروں نوکریوں کا اعلان کردیا

    لاہور:وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب بھرمیں ہزاروں نوکریوں کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کیسے لڑنا ہے ؟ پی ٹی آئی کی منصوبہ بندی فائنل کرلی گئی ، انتخابات سے پہلے تمام سرکاری محکموں میں خالی آسامیاں پر کر نے کا فیصلہ کرلیا گیا ، ڈیلی ویجز بھر تیوں کیلئے بھی ارکان اسمبلی کا کوٹہ ہوگا ، تیاریوں کی رپورٹ ہر ماہ وزیر اعظم کو بھجوائی جائے گی ۔

    پاکستان تحر یک انصاف کی پنجاب ایڈوائزری کونسل کے اجلاس کی اندورنی کہانی دنیا نیوز سامنے لے آیا جس کے مطابق ایڈوائزری کو نسل کا ہرماہ کے پہلے ہفتے ایوان وزیر اعلیٰ میں اجلاس ہوگا ، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی رپورٹ ہر ماہ وزیر اعظم کو بجھوائی جائے گی جبکہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے تمام سرکاری محکموں میں خالی آسامیاں پر کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق ضلعی حکومتوں میں ڈیلی ویجز پر بھی بھر تیوں کیلئے اراکین اسمبلی کیلئے کوٹہ ہوگا جبکہ گور نر چودھری محمد سرور نے پنجاب بھر سے کارکنوں سے گور نر ہائوس میں ہفتہ وار میٹنگز کا اعلان کرتے ہوئے میرٹ پر تنظیم سازی پر زور دیا ۔

    فواد چودھری اور راجہ یاسر ہمایوں بھی گور نر کے حامی دکھائی دیئے اورپارٹی کی تنظیم میں پہلے عہدو ں پر رہنے والوں کے بجائے نئے لوگوں کو سامنے لانے کا عہد کیا گیا ۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ تر قیاتی فنڈز کو سو فیصد یقینی بنانا میری ذمہ داری ہے جو پوری کروں گا جبکہ انہوں نے بلدیاتی اداروں کے ایڈ منسٹرز کو اراکین اسمبلی کیساتھ ملکر فنڈز استعمال کر نے کی ہدایت کی۔اجلاس میں اعجاز چودھری کی سر براہی میں کام کر نیوالی تنظیم پر شدید تنقید پر اعجاز چودھری نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

  • سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والےافراد کی مالی معاونت کا فیصلہ کیا ہے:عثمان بزدار

    سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والےافراد کی مالی معاونت کا فیصلہ کیا ہے:عثمان بزدار

    مری:سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والےافراد کی مالی معاونت کا فیصلہ کیا ہے:اطلاعات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرِ سربراہی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا، سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کو 8،8 لاکھ روپے ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے ایک کروڑ 76 لاکھ روپے منظور ہوئے ہیں، 22 افراد کو 8،8 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز کی بارشوں میں جان کی بازی ہارنے والے افراد کیلئے مجموعی طور پر 3 کروڑ 35 لاکھ روپے کی منظوری دے دی گئی ہے۔اجلاس میں راجہ بشارت، چیف سیکرٹری پنجاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ،آئی جی پنجاب نے بھی شرکت کی۔

    واضح رہے کہ مری میں گزشتہ روز برف کا طوفان آیا تھا، جس میں ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی تھیں، برفباری کے باعث مختلف گاڑیوں میں 21 افراد دم گھٹ کر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پاک فوج کے دستے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

    مری اور گلیات میں گزشتہ چند روز سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز عوام کی بڑی تعداد برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لئے پہنچی تھی۔

    شدید برفباری میں ٹریفک جام ہونے کے بعد بڑی تعداد اپنی گاڑیوں میں ہی محصور ہوکر رہ گئی تھی۔ ان ہی میں وہ بدقسمت افراد بھی شامل تھے جو اپنی گاڑیوں میں دم گھٹنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

    مری میں اس وقت ایمرجنسی رضاکاروں اور امدادی کارکنوں کے علاوہ کسی کے بھی داخلے پر پابندی ہے۔ پاک فوج کے دستے انتظامیہ کے ساتھ کر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

    دوسری جانب سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والوں میں کری روڈ کے رہائشی شہزاد اسماعیل، اہلیہ و چار بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

    جاں بحق ہونے والوں میں گھر کا سربراہ 46 سالہ شہزاد اسماعیل ، 35 سالہ صائمہ شہزاد، 10 سالہ سمیع الله شہزاد، 8 سالہ حبیب الله شہزاد، 7 سالہ عائشہ شہزاد اور 5 سالہ اقرا شہزاد شامل ہیں۔نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات، عزیز اقارب و اہلیان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔