Baaghi TV

Tag: عثمان بزدار

  • ڈیمز بنانے کی فیزیبلٹی سٹڈی کیلئے نیسپاک سے معاہدہ،عثمان بزدار

    ڈیمز بنانے کی فیزیبلٹی سٹڈی کیلئے نیسپاک سے معاہدہ،عثمان بزدار

    وزیر آعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے قبائلی علاقوں میں ہل ٹورنٹس کے پانی کو محفوظ بنانے کیلئے ڈیمز بنائے جائینگے- 13 دروں پر ڈیمز بنانے کی فیزیبلٹی سٹڈی کیلئے نیسپاک سے معاہدہ کیا گیا ہے۔فزیبلٹی رپورٹ کے لئے ایک ارب 25 کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کر دیئے ہیں – کوہ سلیمان میں مرحلہ وار 4 انٹر میڈیٹ ڈیمز بنیں گے پہلے ڈیم کی تعمیر کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز جون میں کیا جائے گا۔ڈیمز بننے سے دو لاکھ سے زائد ایکڑ اراضی سیراب ہوگی۔ڈیرہ غازی خان اورر اجن پور کے 13 دروں کے پانی کو ذخیرہ کیا جائے گا- پہلے مرحلے میں ہاتھی موڑ،جلیبی موڑ،کھر منرو اور تھلانگ میں آبی ذخیرے بنائیں گے-

  • عثمان بزدارکی اراکین اسمبلی سے ملاقات، عوام کی خدمت کے لیے ٹیم ورک ضروری قرار

    عثمان بزدارکی اراکین اسمبلی سے ملاقات، عوام کی خدمت کے لیے ٹیم ورک ضروری قرار

    وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ کی حلقوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی-عثمان بزدار نے کہا کہ عوامی نمائندوں کے حلقوں کے مسائل حل کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے اورخوشاب، فیصل آباد، سرگودھا او رلودھراں کا جلد دورہ کرونگا-

    ان شہروں کیلئے ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائینگے، اراکین اسمبلی کے علاقو ں میں یکساں ترقیاتی کام ہونگے
    سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی سکیموں کے لئے فنڈز جاری کردئیے ہیں،یہ وقت ملکر عوام کی خدمت کا ہے- سابق حکمران دیوالیہ صوبہ چھوڑ کر گئے،صوبے کا پورا نظام تباہ حالت میں ملا،ادارے بدحالی اور بد انتظامی کی تصویر بنے ہوئے تھے- اداروں کو کام کرنے کی آزادی دی ہے،اداروں میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کیاہے،اب ہر کام شفافیت کے ساتھ میرٹ پر ہوتاہے- ،اراکین اسمبلی نےوزیراعلیٰ کی تعریف میں کہا کہ آپ منتخب نمائندوں کو احترام و عزت دیتے ہیں،آپ کی جانب سے اراکین اسمبلی کی تجاویز کو اہمیت دینا خوش آئند ہے-

    لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے آج وزیراعلیٰ آفس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اراکین قومی اسمبلی عمر اسلم خان،فیض اللہ کاموکا،صوبائی وزیر محنت انصر مجید خان نیازی اور رکن پنجاب اسمبلی نذیر احمدخان بلوچ نے ملاقات کی-منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا- وزیراعلیٰ عثما ن بزدارنے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ عوامی نمائندوں کے حلقوں کے مسائل حل کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کر لیاہے-خوشاب، فیصل آباد، سرگودھا او رلودھراں کا جلد دورہ کروں گا اوران شہروں کے لئے ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں گے- اراکین اسمبلی کے علاقو ں میں یکساں ترقیاتی کام ہوں گے- تعلیم،صحت،انفراسٹرکچر،سیوریج وسینی ٹیشن کی سکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا- انہوں نے کہاکہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی سکیموں کے لئے فنڈز جاری کردئیے ہیں –

    یہ وقت ملکر عوام کی خدمت کا ہے- ہم سب نے ٹیم ورک کے طورپر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔انہوں نے کہاکہ سابق حکمران دیوالیہ صوبہ چھوڑ کر گئے- صوبے کا پورا نظام تباہ حالت میں ملا-ادارے بدحالی اور بد انتظامی کی تصویر بنے ہوئے تھے-اڑھائی برس میں محنت کے ساتھ صوبے کو درست سمت کی طرف گامزن کیاہے-انہوں نے کہاکہ اداروں کو کام کرنے کی آزادی دی ہے اوراداروں میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کیاہے-اب ہر کام شفافیت کے ساتھ میرٹ پر ہوتاہے-انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ دی ہے۔ صوبے کے ہر شعبے میں بہتری لانے کے لئے اصلاحات کی گئی ہیں -اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے مسائل کے حل کے لئے ذاتی دلچسپی لینے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا – اراکین اسمبلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ منتخب نمائندوں کو احترام و عزت دیتے ہیں اورآپ کی جانب سے اراکین اسمبلی کی تجاویز کو اہمیت دینا خوش آئند ہے-

  • عثمان بزدار کو اب اپنے نام کے ساتھ ”جنوبی پنجاب کا باسی“لگاتے بھی شرم آنی چاہیے،  عظمیٰ بخاری

    عثمان بزدار کو اب اپنے نام کے ساتھ ”جنوبی پنجاب کا باسی“لگاتے بھی شرم آنی چاہیے، عظمیٰ بخاری

    مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمٰی بخاری کا عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل.
    بزدار صاحب آپ کہاں سے آئے ہیں اور کس کی پرچی پرآئے ہیں یہ سب کو معلوم ہیں، ہماری سیاست ختم کرتے کرتے ڈکٹیٹر مشرف ملک سے بھاگ گیا ہے آپ لوگ کس کھیت کی مولی ہیں؟
    اڑھائی سالوں میں عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے صرف دورے ،عوام کو پروٹوکول دکھانے کیلیے کیے.عثمان بزدار نے اپنے دونوں دوروں پر صرف عمران خان کی طرح ”شیخ چلی“والے پلان اور اعلانات ہی کیے. پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ سب سے زیادہ برا سلوک کیا ہے
    عثمان بزدار کو اب اپنے نام کے ساتھ ”جنوبی پنجاب کا باسی“لگاتے بھی شرم آنی چاہیے. حیرت کی بات ہے وٹس ایپ پر چلنے والا شخص والا ہماری سیاست ختم کرنے دعوے کررہا ہے. بزدار صاحب 2013کے الیکشن میں شہبازشریف سے آپ نے کس طرح منتیں کرکے ٹکٹ لیا میں نے حقیقت قوم کو بتادینی ہے, پھر عثمان بزدار کسی کو منہ دیکھانے کے لائق نہیں رہیں گے, بزدار صاحب آپ صرف اپنی فیملی کو قیمتی جیولری اور مہنگی مہنگی شاپنگ کرائیں پنجاب کے عوام کا اللہ وارث ہے.

  • وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے حقیقی وکیل ہیں:گورنر ہاؤس میں یوم یکجہتی کشمیرکی تقریب

    وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے حقیقی وکیل ہیں:گورنر ہاؤس میں یوم یکجہتی کشمیرکی تقریب

    گورنر ہاؤس میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب، وزیراعلیٰ عثمان بزدار، گورنر محمد سرور اور دیگر شخصیات کی بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت

    دنیا کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان پہلے بھی کشمیریوں کے ساتھ تھا، ساتھ ہے اور ساتھ رہے گا:عثمان بزدار
    وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے حقیقی سفیر اور وکیل ہیں، انہوں نے ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز سے لڑا ہے
    کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیر کی آزادی اب زیادہ دور نہیں، بھارت کو رسوائی کا سامنا ہوگا اور اللہ تعالیٰ کشمیریوں کو سرخرو کرینگے-

    پنجاب حکومت کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر پر آج گورنر ہاؤس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، معاونین خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سردار تنویر الیاس، عون چوہدری، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر لاہور ڈویژن،سیکرٹری اطلاعات، متعلقہ حکام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار، گورنر چوہدری محمد سرور سمیت دیگر شخصیات نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے آغاز پر پاکستان اور کشمیر کے ترانے بجائے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری قوم یک زبان اور یکجا ہو کر یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے۔ دنیا کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان پہلے بھی کشمیریوں کے ساتھ تھا، ساتھ ہے اور ساتھ رہے گا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے مظالم کی دنیا بھر میں مذمت کی جا رہی ہے۔ یورپ کے مختلف پارلیمنٹیرین اور غیر جانبدار عالمی ادارے بھی بھارتی جارحیت پر آواز اٹھا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے حقیقی سفیر اور وکیل ہیں اور انہوں نے ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے بھرپور انداز سے لڑا ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کشمیریو ں کی سفارتی حمایت ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی اور مجھے یقین ہے کہ کشمیر کی آزادی اب زیادہ دور نہیں۔ بھارت کو رسوائی کا سامنا ہوگا اور اللہ تعالیٰ کشمیریوں کو سرخرو کریں گے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی تقریب سے خطاب کیا-

  • وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور عثمان بزدار کے مابین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ گلگت بلتستان سے متعلق اہم گفتگو

    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور عثمان بزدار کے مابین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ گلگت بلتستان سے متعلق اہم گفتگو

    لاہور5فروری: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ بیرسٹرخالدخو رشیدکی ملاقات.
    باہمی دلچسپی کے امور، بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال. وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا یوم یکجہتی کشمیر پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار. دونوں وزرائے اعلیٰ کی جانب سے معصوم لوگوں پر بھارتی ظلم و ستم کی شدید مذمت
    پنجاب حکومت اور گلگت بلتستان حکومت کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب. پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین اظفر منظور اور گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے سیکرٹری عثمان احمد نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے. معاہدے کے تحت پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ گلگت بلتستان حکومت کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سسٹم ڈویلپ کرنے میں معاونت فراہم کرے گا. پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کا کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور ویب پورٹل تیار کرنے میں تعاون کرے گا. وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی گلگت بلتستان حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی. گلگت بلتستان کے ہیلتھ کیئر سسٹم، تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں پہلے سے بڑھ کر تعاون کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا گلگت بلتستان کے پیرامیڈیکل سٹاف اور نرسوں کو پنجاب کے نرسنگ کالجوں میں تربیت فراہم کرنے کا اعلان
    گلگت بلتستان کے پیرامیڈیکل سٹاف اور نرسوں کو پنجاب میں تربیت فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کے کوٹے کے معاملے پر ہمدردانہ غور کی یقین دہانی۔میڈیکل کالجوں میں کوٹے کے مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کریں گے۔گلگت بلتستان انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے۔گلگت بلتستان میں بسنے والے عوام ہمارے بہن بھائی ہیں۔پنجاب حکومت گلگت بلتستان کے مختلف شعبوں میں ترقی کیلئے ہر ممکن تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔ہم کشمیری عوام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔دنیا کی کوئی طاقت پاکستان اور کشمیر کے عوام کے انمٹ رشتے کو جدا نہیں کر سکتی۔کشمیر کل بھی ہمارا تھا، آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا۔ مودی سرکار نے اپنے ہاتھ معصوم کشمیر کے قیمتی لہو سے رنگے ہوئے ہیں۔کشمیر کا بچہ بچہ آزادی مانگ رہا ہے۔عثمان بزدار

    بیرسٹر خالد خورشید نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو گلگت بلتستان کی روایتی ٹوپی ”شانٹی“ پہنائی
    بیرسٹر خالد خورشید کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پولو میچ دیکھنے کی بھی دعوت دی۔
    انشاء اللہ جلد گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا۔عثمان بزدار
    گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے جو کچھ ممکن ہوا، کریں گے۔
    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے مختلف شعبوں میں تعاون پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا
    گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کے تعاون سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملے گا۔
    گلگت بلتستان کے عوام کیلئے تعلیم،صحت اوردیگر سماجی شعبوں میں پنجاب حکومت کے گراں قدر تعاون پر شکرگزار ہیں۔بھارت کی شرانگیزیاں پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں۔ مودی سرکار اندرونی خلقشار کا شکار ہے۔پاکستانی قوم نے ہمیشہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کا ساتھ دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پوری قوم کشمیر کاز کیلئے متحد ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،عثمان بزدار

    پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،عثمان بزدار

    لاہور5فروری:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام.
    پوری قوم مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے-نہتے کشمیریوں کی عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں -پاکستان اور کشمیر ایک لڑی میں پروے ہوئے ہیں -پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں پاکستان کشمیر اور کشمیر پاکستان کے بغیر نامکمل ہے-کشمیریوں کے ساتھ ہمارا رشتہ محبت، بھائی چارے اوراخوت کا ہے-کشمیری عوام اپنے قیمتی لہو سے آزادی کی نئی تاریخ لکھ رہے ہیں –
    ہم کل بھی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے،آج بھی ساتھ کھڑے ہیں اور کل بھی ساتھ کھڑے رہیں گے-کوئی قوت پاکستانیوں اور کشمیریوں کے لازوال رشتے کو ختم نہیں کرسکتی-مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بے گناہ لوگوں کی شہادت پر دنیا کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں
    اقوام عالم کو اس سلگتے مسئلے کے حوالے سے خواب غفلت سے بیدار ہونا پڑے گا-بھارت کو ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا-بے گناہ شہید کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا اور آزادی کشمیر کی صبح ضرور طلوع ہوگی-بھارت ریاستی جبر وتشدوکے ذریعے زیادہ دیر تک کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھ سکتا۔ کشمیری عوام اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔ کشمیری عوام کے ساتھ بھارت کے روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنی اخلاقی،سفارتی اور سیاسی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔عثمان بزدار

  • اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی, عثمان بزدار نے سازشی عناصر سی پردہ اٹھا دیا۔

    اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی, عثمان بزدار نے سازشی عناصر سی پردہ اٹھا دیا۔

    اڑھائی برس کے دوران اپوزیشن کی ہرسازش ناکام رہی،حکومت پہلے سے زیاد ہ مضبوط ہے:عثمان بزدار
    حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان2023 تک پورے نہیں ہوں گے، صرف نان ایشوز پر سیاست کی جا رہی ہے. استعفے دینے کیلئے اخلاقی جرات کی ضرورت ہوتی ہے جو اس چور ٹولے میں نہیں،کو ئی ان کیلئے سڑکوں پر آنے کیلئے تیار نہیں.
    لاہور4فروری:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ اڑھائی برس کے دوران اپوزیشن کی ہرسازش ناکام رہی ہے-حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے-حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان2023 تک پورے نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، صرف نان ایشوز پر سیاست کی جا رہی ہے۔عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلانے کا دور گز رچکا ہے۔سابق دور میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دی گئی۔تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدے نبھا رہی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہاکہ سازشی عناصر پہلے اپنے دور کی لوٹ مار کا حساب دیں۔ملک کو کنگال کرنے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی سیاسی تاریخ کی شفاف ترین حکومت عوامی خدمت میں ہمہ وقت مصروف ہے۔انہوں نے کہاکہ 31جنوری آئی گزر گئی استعفے نہیں آئے او رنہ ہی آئیں گے-استعفے دینے کے لئے اخلاقی جرات کی ضرورت ہوتی ہے جو اس چور ٹولے میں نہیں – جنہوں نے کرپشن کر کے پیسہ کمایا ہو، وہ استعفے دینے کا حوصلہ نہیں رکھتے – ساری عمر مکر و فریب کیا، اب پھر قوم سے استعفوں پر جھوٹ بولتے رہے- اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے-قوم کو لوٹ مار کا دور نہیں بھولا-کو ئی ان کے لئے سڑکوں پر آنے کے لئے تیار نہیں -یہ لوگ استعفے دینے کی بجائے اب سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے لئے مرے جا رہے ہیں -اپوزیشن کی صفیں میں انتشار پھیل چکا ہے-

  • وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار سے اراکین  اسمبلی کی ملاقاتیں ,ترقیاتی منصوبوں پرہونے والی پیش رفت.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں ,ترقیاتی منصوبوں پرہونے والی پیش رفت.

    لاہوریکم فروری:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں ,باہمی دلچسپی کے امور،حلقوں میں جاری فلاح عامہ کی سکیموں اورترقیاتی منصوبوں پرہونے والی پیش رفت بات چیت .اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کواپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا
    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے.عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں –
    منتخب نمائندوں کے ساتھ تسلسل کے ساتھ رابطے میں ہوں.منتخب نمائندوں کی مشاورت سے حلقوں میں عوامی مسائل حل کررہے ہیں۔عثمان بزدار
    وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں۔ قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل یقین ہے۔عثمان بزدار
    تنقید کرنے والے عناصر ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں،جو کبھی رکے گا نہیں۔ تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر ہر موقع پر ناکام رہے ہیں -انتشار کی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ آپ نے منتخب نمائندوں کوجو عزت و احترام دیا ہے اس کا ماضی میں تصور بھی محال تھا. آپ کی جانب سے اراکین اسمبلی کے ساتھ رابطوں سے مقامی مسائل حل ہوتے ہیں۔اراکین اسمبلی رکن قومی اسمبلی محمد افضل خان ڈھانڈلہ،اراکین پنجاب اسمبلی مخدوم سید افتخار حسین گیلانی،محمد عامر نواز خان،محمد اعجاز حسین بندیشہ،رائے ظہور احمد،محمد وارث عزیز،غنضفر عباس چھینہ،،تیمور علی لالی اور نواب زاہ منصور احمد خان نے ملاقاتیں کیں.چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے

  • وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار کا ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم کے انتقال پر افسوس کا اظہار

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم کے انتقال پر افسوس کا اظہار

    لاہور31جنوری:
    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار, مرحومہ کے بیٹے شان اور سوگوار اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت

    انکا کہنا ہے کہ نیلو بیگم فن اداکاری میں منفرد مقام رکھتی تھیں. نیلو بیگم کی یاد گار فلمیں آج بھی پرستار نہیں بھولے ۔ نیلو بیگم نے لازوال کرداروں سے فلموں کو امر کیا۔ نیلو بیگم نے فلم ”زرقا“ میں جاندار اداکاری کی۔نیلو بیگم کے انتقال سے فلم انڈسٹری کا ایک سنہری دور اختتام پذیر ہوا ۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب, عثمان بزدار سے اراکین اسمبلی کی ملاقات ، پسماندہ علاقوں میں ایجوکیشن اور ہیلتھ فسلیٹز کوخوب تر بنانے کا وعدہ

    وزیراعلیٰ پنجاب, عثمان بزدار سے اراکین اسمبلی کی ملاقات ، پسماندہ علاقوں میں ایجوکیشن اور ہیلتھ فسلیٹز کوخوب تر بنانے کا وعدہ

    لاہور30جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین اسمبلی کی ملاقات جس میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، مشیر محمد حنیف پتافی، شہاب الدین خان، محمد شفیع، جاوید اختر لنڈ، علمدار قریشی، عبدالحئی دستی، سردار فاروق دریشک، سردار احمد علی خان دریشک، احمد شاہ کھگہ، ملک ندیم عباس بارا، سرفراز حسین اور محمد آصف شامل تھے. چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھےمنتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا.وزیراعلیٰ عثما ن بزدار کی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی, انہوں نے کہا کہ انکی پسماندہ علاقوں کی ترقی پر پوری توجہ ہے
    عثمان بزدارکاکہنا یہ ہے کہ عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتاہوں ، اراکین صوبائی اسمبلی میرے ساتھی ہیں اور منتخب نمائندوں کی ترجیحات کے مطابق ان کے حلقوں میں ترقیاتی کام ہوں گے۔ منتخب نمائندوں کی مشاورت سے عوام کی ترقی و خوشحالی کے پروگرام پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ ہم سب نے ٹیم ورک کے طورپر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے. وزارت اعلی صرف عہدہ نہیں بلکہ بہت بڑی ذمہ داری ہےاورعوام کی خدمت مشن اور اوڑھنا بچھونا ہے۔
    عثمان بزدارکا مزید کہنا یہ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سابق دور کی فاش غلطیوں اور خرابیوں کو دور کر رہی ہے۔ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے ہٹ گیا۔ قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کرکے ملک و قوم سے ظلم کیاگیا۔ سابق حکمرانوں نے عوام کے بنیادی مسائل کو یکسر نظر انداز کیا۔ عوام بنیادی ضرورتوں کو ترستے رہے اور حکمران اقتدار کے مزے لوٹتے رہے. ہماری حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے جاری منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں. زبانی جمع خرچ کا وقت گزر چکا،اب صرف کام ہوتا ہے اور ہم عمل کرکے دکھاتے ہیں .شہروں کے ساتھ دوردراز علاقوں میں بھی ایجوکیشن اور ہیلتھ فسلیٹز کو خوب سے خوب تر بنائیں گے۔

    ۔اراکین پنجاب اسمبلی کا کہنا ہی کہمنتخب نمائندوں سے مشاورت کا سلسلہ خوش آئند ہے، مسائل کے حل کیلئے عثمان بزدارکی ذاتی دلچسپی پر شکرگزار ہیں وہ حقیقی معنوں میں عوامی وزیراعلیٰ ہیں.