Baaghi TV

Tag: عدالت

  • شوکاز نوٹس میں پی ٹی آئی کو اپنے دفاع کا مکمل موقع دیا جانا چاہیے،عدالت

    شوکاز نوٹس میں پی ٹی آئی کو اپنے دفاع کا مکمل موقع دیا جانا چاہیے،عدالت

    ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار لارجر بنچ کا حصہ تھے،پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے اپنے دلائل کا آغازکیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شوکاز نوٹس میں پی ٹی آئی کو اپنے دفاع کا مکمل موقع دیا جانا چاہیے، اگر جواب دینے کا مناسب موقع نہیں دیا جاتا پھر تو شوکاز کا مقصد ہی ختم ہو جاتا ہے، پی ٹی آئی جو موقف دے گی اسکو شواہد کے ساتھ ثابت بھی کرنا ہو گا،الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے جواب کا جائزہ لے کر فیصلہ کرنا ہو گا،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شوکاز نوٹس کی کارروائی مکمل طور پر ایک مختلف کارروائی ہے، سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ آ گئی اور بات ختم، ایسا نہیں ہو گا، شوکاز نوٹس کا جواب آنے کے بعد ہی فیصلہ ہو گا،متعلقہ اتھارٹی نے فیصلہ کرنا ہے کہ شوکاز نوٹس پاس ہو گا یا فیل، اگر رپورٹ ہی فائنل ہے تو الیکشن کمیشن شوکاز بھی نہ دے جو کرنا ہے کر لیں، سکروٹنی کمیٹی کی فائنڈنگز درست ہیں یا غلط یہ الیکشن کمیشن نے دیکھنا ہے، ڈی جی الیکشن کمیشن نے عدالت میں کہا کہ پی ٹی آئی کو کم از کم شوکاز نوٹس کا جواب بھی تو دینا چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر رپورٹ فائنل ہو اور اوپن اینڈ شٹ کیس ہو تو پھر تو بات ہی ختم ہو گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ڈی جی الیکشن کمیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپکے گزشتہ سماعت کے بیان سے لگا کہ یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،

    وکیل انور منصور نے کہا کہ شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانا ہمارے لئے مسئلہ نہیں ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ ایک رپورٹ ہے فیصلہ نہیں، الیکشن کمیشن کی پروسیڈنگز پر اس وقت کوئی آبزرویشن نہیں دینگے، الیکشن کمیشن ایک خودمختار ادارہ ہے انہوں نے خود ہی کارروائی چلانی ہے، ایک چیز ابھی الیکشن کمیشن میں طے ہونی ہے تو یہاں کیس کیا ہے؟ انور منصور نے کہا کہ الیکشن کمیشن موجودہ قانون کے تحت یہ کارروائی کر سکتا تھا یا نہیں، یہ مسئلہ ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن نے جو آخری جملہ لکھا ہے اس سے مسئلہ ہے، جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو خدشہ ہے شوکاز میں پی ٹی آئی تاخیری حربے آزمائے گی؟ ان کے اس پہلو کو اسلام آباد ہائیکورٹ بھی دیکھے گی،

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

  • نیب نے شجاعت عظیم کیخلاف جاری کارروائی ختم کر دی

    نیب نے شجاعت عظیم کیخلاف جاری کارروائی ختم کر دی

    نیب نے شجاعت عظیم کیخلاف جاری کارروائی ختم کر دی

    سپریم کورٹ میں قومی ایئرلائن میں بھرتیوں کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت جسکے بعد سابق مشیر ہوابازی شجاعت عظیم کو نیب اور سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا ہے. نیب نے شجاعت عظیم کیخلاف جاری کارروائی ختم کر دی ہے اور اس حوالے سے نیب نے سابق مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم کے خلاف کارروائی ختم کرکے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی ہے۔

    سپریم کورٹ میں جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے قومی ایئرلائن میں بھرتیوں کی اجازت دینے کی درخواست پرسماعت کی۔ نیب نے کارروائی ختم کرنے کا تحریری فیصلہ سپریم کورٹ میں پیش کر دیا۔ نیب کی رپورٹ پر سپریم کورٹ نے شجاعت عظیم کا نام پی آئی اے نجکاری کیس سے نکال دیا۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ شجاعت عظیم پہلے 2013 پھر 2014 سے 2017 تک مشیر ہوابازی رہے۔بطور مشیر ہوابازی شجاعت عظیم کوئی تنخواہ یا مراعات نہیں لیتے تھے۔ سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ پی آئی اے میں پہلے ہی ضرورت سے زائد ملازمین ہیں تو مزید بھرتیاں کیوں ضروری ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں گے کہ کیوں مزید بھرتیاں درکار ہیں۔ پی آئی اے کے بیرون ملک بھی ملازمین ہیں۔ پی آئی اے حکومت سے سالانہ 40 ملین ڈالر مانگ رہی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ 19 جنوری تک ملتوی کردی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر نا ہوگی. خواجہ سعد رفیق
    کائنات کی ابتدا میں موجود ہماری کہکشاں سے مشابہ کہکشائیں دریافت
    سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
    چھٹیوں کے دوران ملازمین کو تنگ کرنے پر ہوگا ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ
    خیال رہے کہ جولائی 2013 میں وزیر اعظم کے مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوایا تھا۔ شجاعت عظیم دہری شہریت کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔ سپریم کورٹ میں شجاعت عظیم کی دہری شہریت کے بارے میں کیس زیرسماعت تھا ۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ شجاعت عظیم استعفیٰ دے دیں گے ۔ جبکہ اس روز سے قبل اٹارنی جنرل آف پاکستان منیر اے ملک نے سپریم کورٹ میں پی آئی اے میں مالی بے ضابطگیوں کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی شجاعت عظیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، منیر اے ملک کا کہنا تھا کہ شجاعت عظیم دہری شہریت کے حامل تھے، ان کے پاس کینیڈا کی شہریت تھی ان کا کورٹ مارشل بھی ہوا تھا۔ اس پر چیف جسٹس نے منیر ملک کے بیان کو قبول کر تے ہوئے انہیں ہدایت کی تھی کہ وہ شجاعت عظیم کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفیکیشن عدالت میں پیش کریں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی مزید سماعت آئندہ پیر تک کیلئے ملتوی کر دی تھی۔

  • عوام آٹے کے لیے دردر کی ٹھوکریں کھا رہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں. پشاور ہائیکورٹ

    عوام آٹے کے لیے دردر کی ٹھوکریں کھا رہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں. پشاور ہائیکورٹ

    عوام آٹے کے لیے دردر کی ٹھوکریں کھا رہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں. پشاور ہائیکورٹ

    پشاور ہائی کورٹ نے آٹے قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک کے صوبائی اور وفاقی حکام کو کل طلب کرلیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس میں کہا کہ عوام آٹے کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔

    شاور ہائی کورٹ نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک کے وفاقی اور صوبائی سیکریٹری فوڈ اور ڈائرکٹر فوڈ کوکل طلب کرلیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید خان نے استفسار کیا کہ کیا خیبرپختونخوا میں کوئی وزیر خوراک ہے؟ حکومت ڈالروں کے پیچھے بھاگتی ہے لیکن عوام کو کچھ نہیں دے رہی۔

    خیال رہے کہ دوسری جانب ملک بھر میں آٹا بحران کیوں پیدا ہوا ہے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کا وسیع اسٹاک ہونے کے باوجود آٹا بحران پیدا ہوا۔ ذرائع نیشنل فوڈ سکیورٹی کے مطابق ملک میں گندم کا 44 لاکھ 37 ہزار میٹرک ٹن اسٹاک موجود ہے، گندم کا موجودہ اسٹاک اپریل کےآخرتک کیلئے کافی ہے، 13لاکھ میٹرک ٹن درآمدی گندم موجودہ اسٹاک کے علاوہ موجود ہو گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر نا ہوگی. خواجہ سعد رفیق
    کائنات کی ابتدا میں موجود ہماری کہکشاں سے مشابہ کہکشائیں دریافت
    سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
    چھٹیوں کے دوران ملازمین کو تنگ کرنے پر ہوگا ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ
    ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب کے پاس 106دن کا 22 لاکھ 5 ہزار میٹرک ٹن اسٹاک ہے، سندھ کے پاس 98 دن کی 8 لاکھ 37 ہزار میٹرک ٹن گندم ہے۔ ذرائع کے مطابق کے پی کے پاس 152 دن کی 6 لاکھ 46 ہزار میٹرک ٹن گندم ہے، صوبےکی جانب سے ملز کو وعدوں کے باوجود کم گندم جاری کی جارہی ہے، سرکاری گندم کم جاری ہونے سے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ یومیہ 10 ہزار کی بجائے 8 ہزار میٹرک ٹن گندم فلار ملز کو دے رہا ہے، پنجاب سرکاری گندم 25 ہزارکی بجائے 20 ہزار میٹرک ٹن گندم ملز کو جاری کرتا رہا.

    جیو کے مطابق بلوچستان ایک ہزارکی بجائے 350 میٹرک ٹن گندم ملوں کو جاری کر رہاہے۔ ذرائع کے مطابق کے پی سرکاری گندم 6 ہزارکی بجائے4500 میٹرک ٹن یومیہ جاری کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر ہونے سے ذخیرہ اندوزی بڑھ گئی، صوبے پاسکو کے پاس موجود اپنے کوٹے کی گندم اٹھانے سے گریزاں ہیں، بلوچستان بھی پاسکو کی گندم مہنگی قرار دے کر اٹھانے سے گریزاں ہے۔

  • بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے. ترجمان الیکشن کمیشن سندھ

    بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے. ترجمان الیکشن کمیشن سندھ

    بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے، ترجمان الیکشن کمیشن سندھ

    ترجمان الیکشن کمیشن سندھ علی اصغر سیال کا کہنا ہے کہ فوج اور رینجرز کی خدمات حساس پولنگ اسٹیشنز کے لئے ہوں گی، کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ایک بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن سندھ نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد دڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں مکمل اور عملےکی تربیت ہوچکی ہیں،پولنگ کا سامان ڈی آر او کی نگرانی میں رکھاگیاہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 4 ہزار 990 اور حیدرآباد ڈویژن میں 3 ہزار 864 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، پولیس نے سیکیورٹی پلان فائنل کردیا ہے، حساس پولنگ اسٹیشنز میں فوج،رینجرزکی خدمات حاصل ہوں گی، بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے نامکمل کورم اور اقدامات کی قانونی حیثیت سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست جسٹس جنید غفار نے درخواست پرسماعت سے انکار کردیا ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر نا ہوگی. خواجہ سعد رفیق
    کائنات کی ابتدا میں موجود ہماری کہکشاں سے مشابہ کہکشائیں دریافت
    سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
    چھٹیوں کے دوران ملازمین کو تنگ کرنے پر ہوگا ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ
    درخواست دوسرے بینچ کو بھیجنے کے لئے معاملہ چیف جسٹس سندھ ھائیکورٹ کو ارسال کردیا ۔ طارق منصور ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کے فوری سماعت سے متعلق دوبارہ درخواست آج ہی دائر کریں گے۔ درخواست گزار کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کے الیکشن کمیشن نامکمل ہونے باعث ان کے فیصلے قانونی حیثیت نہیں رکھتے حلقہ بندیوں کے متعلق بھی الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے جب نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اس وقت کمیشن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نمائندے نہیں تھے ۔

  • عمران خان کی عبوری ضمانت کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی

    عمران خان کی عبوری ضمانت کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی

    عمران خان کی عبوری ضمانت کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی

     الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کے احتجاج اور کارِسرکار میں مداخلت کے کیس میں عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔ دوران سماعت عمران خان کے وکیل بابراعوان انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس نے حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرکے کیس کی آئندہ سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت میں توسیع کی تھی. انسداد دہشت گردی کی عدالت میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عمران خان کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر نا ہوگی. خواجہ سعد رفیق
    کائنات کی ابتدا میں موجود ہماری کہکشاں سے مشابہ کہکشائیں دریافت
    سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
    چھٹیوں کے دوران ملازمین کو تنگ کرنے پر ہوگا ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ

    بابر اعوان کی جانب سے طبی بنیادوں پر عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع کر دی۔ آئندہ سماعت 10 جنوری کو ہوگی۔

  • لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کےماسٹر پلان 2050پرتاحکم ثانی عمل درآمد روک دیا

    لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کےماسٹر پلان 2050پرتاحکم ثانی عمل درآمد روک دیا

    لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کےماسٹر پلان 2050پرتاحکم ثانی عمل درآمد روک دیا

    لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کےماسٹر پلان 2050پرتاحکم ثانی عمل درآمد روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے ماسٹر پلان 2050پر تا حکم ثانی عمل درآمد روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب، چیف سیکریٹری اور متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے کہا حکومت کے بے مقصد منصوبوں سے سانس لینا مشکل ہو گیا ہے۔ بےمقصد منصوبے سے ملکی معیشت کو خطرات کا سامنا ہے۔ حکمران جنیوا کانفرنس میں اس طرح پیسے مانگیں گے ؟

    ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مخدوم علی ٹیپو نے درخواست کی مخالفت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے شہری میاں عبد الرحمان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ راوی کے کنارے بستیاں بسانے اور لاہور کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھنےکےنام پرمنصوبہ شروع کیا گیا۔عدالت نے زرعی زمین بچانے اور جنگلات لگانےکاحکم دیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر نا ہوگی. خواجہ سعد رفیق
    کائنات کی ابتدا میں موجود ہماری کہکشاں سے مشابہ کہکشائیں دریافت
    سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے برعکس روڈا ادارہ بناکرلاہور کےماسٹر پلان 2050 کا نفاد کر دیا گیا ہے۔ماسٹر پلان کےتحت نہ صرف درختوں کو کاٹا جانے کا خدشہ ہےبلکہ ماحولیات تباہ ہوجائیں گی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مبینہ ماسٹر پلان سے لاہور کے اردگرد زرعی علاقے ختم ہونے کا خدشہ ہے۔عدالت لاہور کےماسٹر پلان 2050 کو بدنیتی پر مبنی اور غیر قانونی قرار دیے عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے درخواست پر سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی۔

  • رمضان شوگر ملز کو 2 روز میں این او سی جاری کرنے کے فیصلے پر عمل کا حکم

    رمضان شوگر ملز کو 2 روز میں این او سی جاری کرنے کے فیصلے پر عمل کا حکم

    رمضان شوگر ملز کو 2 روز میں این او سی جاری کرنے کے فیصلے پر عمل کا حکم

    ائی کورٹ نے رمضان شوگر ملز کو دو روز میں این او سی جاری کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا حکم دے دیا۔ شریف خاندان کی ملکیت رمضان شوگر ملز کو عدالتی حکم کے باوجود لائسنس جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کی، جس میں عدالتی حکم پر ڈی جی ایکسائز عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کیوں فیصلے پر عمل درآمد نہیں کررہے؟، کوئی ذاتی ایشو ہے؟

    دوران سماعت سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کیے لیے مہلت دی جائے، تاہم لاہور ہائی کورٹ نے 2 روز میں رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت میں درخواست گزار کی جانب سے سلیمان اسلم بٹ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ وکیل نے میں کہا کہ درخواست گزار رمضان شوگر ملز نے لائسنس کے حصول کے لیے تمام شرائط پورا کیں، مگر اس کے باوجود سیاسی بنیادوں پر لائسنس جاری نہیں کیا جا رہا ۔محکمہ ایکسائز کے مطابق لائسنس کی درخواست پر کارروائی کی جارہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر نا ہوگی. خواجہ سعد رفیق
    کائنات کی ابتدا میں موجود ہماری کہکشاں سے مشابہ کہکشائیں دریافت
    سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
    وکیل درخواست گزار کے مطابق رمضان شوگر ملز ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ اور تمام قوانین کو پورا کررہی ہے۔عدالت نے اس کی درخواست منظور کرتے ہوئے لائسنس کے اجرا کا حکم دیا،اس کے باوجود اسے لائسنس فراہم نہیں کیا جا رہا، نہ ہی مل کو چلانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت اپنے فیصلے کی تعمیل کرنے تک شوگر ملز چلانے کی اجازت دے ساتھ ہی عدالت درخواست گزار کمپنی کو لائسنس کی فراہمی کا حکم بھی دے۔

  • بلدیاتی الیکشن؛ تقرر و تبادلوں پر چیف سیکرٹری سندھ کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم

    بلدیاتی الیکشن؛ تقرر و تبادلوں پر چیف سیکرٹری سندھ کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم

    بلدیاتی الیکشن؛ تقرر و تبادلوں پر چیف سیکرٹری سندھ کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم
     سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے قبل صوبے میں افسران کے تقرر و تبادلوں اور سیاسی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی سے متعلق درخواستوں پر چیف سیکرٹری کو بیان حلفی رپورٹ کے ساتھ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو بلدیاتی انتخابات سے قبل سندھ میں افسران کی تقرریاں، تبادلوں اور سیاسی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی سے متعلق پی ٹی آئی رہنماؤں اور شہری خادم حسین کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

    وکلا نے مؤقف دیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد تقرریاں غیر قانونی ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سندھ حکومت کے 2 سیکرٹریز نے عدالت کو بتایا تھا کہ کسی کے کہنے پر تقرری تبادلے کردیے گئے تھے۔ اے جی صاحب عدالت کو بتایا تھا کہ تبادلے واپس لے لیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ابھی تک کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کو نہیں ہٹایا گیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا ناظر کو مقرر کردیں؟ اب ناظر کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کی تقرری چیک کرے گا؟ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ خلاف ضابطہ تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات واپس لے لیے گئے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر نا ہوگی. خواجہ سعد رفیق
    کائنات کی ابتدا میں موجود ہماری کہکشاں سے مشابہ کہکشائیں دریافت
    سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ چیف سیکرٹری بیان حلفی جمع کرائیں کہ الیکشن شیڈول کے بعد کتنے تقرر و تبادلے ہوئے؟ عدالت نے تبادلے اور تقرریوں سے متعلق رپورٹ بیان حلفی کے ساتھ 11 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

  • ڈاکٹرسارہ کیس: ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    ڈاکٹرسارہ کیس: ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    ڈاکٹرسارہ کیس: ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    عدالت نے کراچی میں مبینہ طورپر سی ویو کے قریب سمندرمیں ڈوبنے والی ڈاکٹرسارہ کیس کے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرپیشرفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔ کراچی کی مقامی عدالت میں دودریا سے ڈاکٹرسارہ کی لاش ملنے کے مقدمے پرسماعت ہوئی جہاں پولیس نے ملزم ڈاکٹرشان کوعدالت کے روبرو پیش کیا۔

    پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں عدالت کوبتایا کہ مقدمے میں قتل کی دفعہ کا اضافہ کیا ہے، مقتولہ ڈاکٹر سارہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کرکے اسپتال کے ڈاکٹر شان سلیم کوگرفتارکیا ہے۔ پولیس کی رپورٹ کے مطابق ملزم کے موبائل فون کا فارنزک کیا جارہا ہے اور نامزد ملزمہ بسمہ کو فی الوقت گرفتارنہیں کیا ہے۔ عدالت نے ملزم سے استفسارکیا کہ آپ بتائیں معاملہ کیا ہے، تو ملزم نے بتایا سارہ ہمارے اسپتال میں کام کررہی تھی، وقوعہ کے روز سارہ اسپتال سے اکیلی نکلی تھی، مجھے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا جارہا ہے۔

    تفتیشی افسر کے مطابق کہ عینی شاہد نے بتایا لڑکی سمندرکنارے بیٹھی کررورہی تھی اورعینی شاہد کے بیان کے مطابق واقعہ تین روز پرانا ہے، بظاہر دیکھنے میں لاش تین روز پرانی نہیں لگتی اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں صورتحال واضح ہوگی۔ عدالت نے تفتیشی افسرسے استفسارکیا کہ آپ کو یہ مقدمہ کیا لگتا ہے؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ اسپتال میں دولڑکیاں کام کرتی تھیں اور ابتدائی تفتیش میں مقتولہ اسپتال سےغصے میں نکلی تھی، ممکنہ طور پرحسد بنیادی وجہ ہوسکتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نائیجیریا میں ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے منتظر 32 افراد اغوا
    ٹائٹن اروم نامی پھول جو 7 سے 10 سال میں ایک بار کھلتا ہے
    کاسمیٹک مصنوعات کے نقصانات سے خبردار کرنے والی سعودی ایپلی کیشن متعارف
    آج ترکیہ کی نامور مصنفہ کالدہ ادیب خانم کا یوم وفات ہے
    قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ میں 7 افراد جاںبحق
    وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے
    ایک کمرے میں دو دو کلاسز؛ کراچی میں سرکاری اسکول کی عمارت ٹھیکیدار نے کرائے پر دیدی

    پس منظر

    سی ویو کے قریب سمندرمیں ڈوبنے والی سارہ کی لاش گزشتہ روز نکالی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق خاتون سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی ہوئی، جس کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقتولہ محمود آباد اعظم بستی کی رہائشی اور جانوروں کی ڈاکٹر تھی۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس کا کہناتھا کہ ڈاکٹر شان نے مقتولہ کو2 لاکھ روپے قرض دیے تھے جس کے بعد اسے بلیک میل کر کے جنسی تعلق پر مجبورکیا گیا۔ سارہ پہلے بھی خودکشی کی کوشش کرچکی تھی۔ سارہ کی شناخت ان کے بیگ سے ملنے والے شناختی کارڈ سے ممکن ہوئی۔اہل خانہ نے خودکشی کے امکان کو مسترد کیا ہے۔

  • اعظم سواتی کے دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری

    اعظم سواتی کے دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری

    سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد ،اعظم سواتی کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کا معاملہ ،سپیشل جج سنٹرل اعظم خان نے اعظم سواتی کے دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے

    معاون وکیل نے کہا کہ ہمیں آج پیش ہونے کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا،نوٹسز جاری کردیں تاکہ آئندہ سماعت پر پیش ہو سکیں،عدالت نے اعظم سواتی کو طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 31 جنوری تک ملتوی کر دی اعظم سواتی کے خلاف ایک ہی نوعیت کے دو مقدمات درج ہیں اعظم سواتی کی جانب سے سہیل خان ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، کیس کی سماعت سپیشل جج سنٹرل اعظم خان نے کی

    تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی ضمانت پر ہیں، اعظم سواتی کے خلاف پاکستان کے کئی شہرون میں مقدمات درج ہیں،ا عظم سواتی کی چند روز قبل ضمانت ہوئی تھی، سپیشل جج نے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی تا ہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا اور تحریری فیصلے میں کہا تھا کہ اگر اعظم سواتی دوبارہ یہ جرم کرتے ہیں تو قانون کے مطابق کام کیا جائے،

    گزشتہ دنوں کی سماعت میں پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے اورٹویٹر پر اکاؤنٹ ویری فکیشن کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی کے اکاؤنٹ پر بلو ٹِک ہے، انہیں مشہور شخصیات نے ٹویٹر پر فالو کیاہوا،جن میں سیاسی اور صحافتی شخصیات شامل ہیں۔پراسیکیوٹر اور سرکاری وکیل نے دلائل میں درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کبھی انکاری نہیں ہوئے۔اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ اعظم سواتی ہی کا ہے۔ اعظم سواتی نے افواجِ پاکستان کے خلاف ایک بیانیہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

    اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح‌ طے کیا؟

     تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا

    اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہ

    عدالت نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا

    گائے لان میں کیوں گئی؟ اعظم سواتی نے 12 سالہ بچے کو ماں باپ بہن سمیت گرفتار کروا دیا تھا

    پتا چل گیا۔! سواتی اوقات سے باہر کیوں ؟ اعظم سواتی کے کالے کرتوت، ثبوت حاظر ہیں۔