Baaghi TV

Tag: عدالت

  • پنچاب اسمبلی،مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج

    پنچاب اسمبلی،مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج

    پنچاب اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا 2 جون کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا

    پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ،اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا دو جون کا فیصلہ خلاف قانون ہے،مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا فیصلہ سنایا، مخصوص نشت پر منتخب ہونے والی عظمیٰ کاردار،ساجدہ یوسف اور عائشہ نواز بھی ڈی نوٹی فائی ہوئیں،

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ قانون کہتا ہے نشست خالی ہونے پر اگلے امیدوارکا نوٹیفکیشن جاری ہو جاتا ہے ،الیکشن کمیشن نے 5 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن آئندہ ضمنی انتخابات تک روک دیا،ضمنی انتخابات تک نوٹیفکیشن روکنے کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں 20نشستیں ہارنے کے باوجود بھی اقلیتوں کی 2 سیٹیں ہماری ہیں،الیکشن کمیشن کا فیصلہ عجیب ہے،حمزہ شہباز کی حکومت جعلی الیکشن پر کھڑی ہوئی ہے، نشستوں کو نوٹیفکیشن کے ذریعے بحال کیا جائے،

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے اراکین نے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیئے تھے جس کے بعد الیکشن کمیش نے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کر دیا تھا، اب خالی سیٹوں پر الیکشن کا اعلان ہو چکا ہے، مخصوص نشستوں کے حوالہ سے پی ٹی آئی نے درخؤاست دی ہے کہ نئی سیٹیں الاٹ کی جائیں

    پنجاب اسمبلی کی کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے اور ان کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات تک روک دیا تھا، الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلایل سننے کے بعد پی ٹی آئی کے 25 منحرف قانون سازی کی ڈی سیٹ ہونے کے بعد خالی ہونے والی خواتین اور اقلیتوں کی 5 مخصوص نشستوں پر نئے اراکین پنجاب اسمبلی کے نوٹی فکیشن سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

    بہت ہوگیا اب عدلیہ پرالزام تراشی برداشت نہیں کریں گے،لاہور ہائیکورٹ

    عدلیہ اورججز پرانگلیاں اٹھانا، ججز پر الزامات لگانا بند کریں،جس پراعتراض ہے اس کا نام لیں،چیف جسٹس

    یہ معاملہ عدلیہ کی آزادی سے متعلق ہے،عدالت کا اٹارنی جنرل کو حکم

    عدلیہ کی غیر متعلقہ حدود میں مداخلت شرمندگی کا باعث بنتی ہے،سپریم کورٹ

    عدلیہ کے خلاف نازیبا اور توہین امیز ریمارکس،سینئر اینکر پرسن بارے عدالت کا بڑا حکم

  • ایف آئی اے نے ہائی پروفائل مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا

    ایف آئی اے نے ہائی پروفائل مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا

    سپریم کورٹ تحقیقاتی اداروں میں مبینہ حکومتی مداخلت سے متعلق ازخود نوٹس ،ایف آئی اے نے ہائی پروفائل مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا

    سربمہر لفافوں میں تمام شواہد اور ریکارڈ پر مبنی ڈیجیٹل ریکارڈ یو ایس بی میں جمع کروایا گیا ،رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سمیت ایف آئی اے کے 14 ہائی پروفائل ملزمان کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے،اعجاز ہارون نام ای سی ایل سے نکلنے کے بعد بیرون ملک گئے تاحال واپس نہیں آئے،

    کیس کی سماعت ہوئی تو جسٹس محمد علی مظہر نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ کابینہ کمیٹی کی میٹنگ کے منٹس کہاں ہیں؟ ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کابینہ کمیٹی کا گزشتہ روز اجلاس ہوا منٹس ایک دو روز میں مل جائیں گے کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں اٹارنی جنرل کو پیش ہونے کا کہا ہے اٹارنی جنرل آفس نے ای سی ایل رولز میں ترمیم سے متعلق ایس او پیز بنا کر اداروں کو بھجوا دی ہیں ای سی ایل سے نکالے گئے تمام ناموں کا الگ الگ کر کے دوبارہ سے جائزہ لیا جائے گا،جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ جو ترمیم ہوچکی ہے یا جو نام ای سی ایل سے نکل گئے انکا کیا ہوگا؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے سے مشاورت کے بعد رولز بنائے جائیں گے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود مستفید ہوئے ہیں وہ رولز میں ترمیم کیسے کر سکتے ہیں؟

    سپریم کورٹ نے ای سی ایل میں شامل افراد کو بیرون ملک سفر کیلئے وزارت داخلہ سے اجازت لینے کا حکم دے دیا،اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ یقین دہانی کراتا ہوں کہ بیرون ملک جانے سے پہلے متعلقہ شخص وزارت داخلہ سے اجازت لے گا، جب تک حکومت قانون سازی نہیں کر لیتی یہ عبوری طریقہ کار رائج رہے گا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی حاکمیت چاہتے ہیں،سوال اہم ہے کہ مقتدر لوگوں نے ای سی ایل رولز میں ترمیم سے فائدہ اٹھایا، جن لوگوں کے مقدمات زیر التوا ہیں ان کیلئے مروجہ طریقہ کارپرسمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے موجودہ حالات منفرد نوعیت کے ہیں،پارلیمنٹ میں اکثریتی جماعت پارلیمنٹ سے باہر جاچکی ہے، ملک معاشی بحران کا شکار ہے،ایگزیکٹو کو اپنے اختیارات آئین و قانون کی روشنی میں استعمال کرنا ہونگے،کسی بھی تحقیقاتی ادارے،ایجنسی اور ریاستی عضو کو اپنی حدود سے تجاوز نہیں کرنے دیں گے

    جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ای سی ایل کے حوالے سے کوئی قانونی وجہ ہے تو بیان کریں، جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کی اتنی جلدی کیا تھی؟ ایسی کیا جلدی تھی کہ دو دن میں ای سی ایل سے نام نکالنے کی منظوری دی گئی؟ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ کیا حکومت کا یہ جواب ہے کہ ماضی میں ہوتا رہا تو اب بھی ہوگا؟ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بااختیار افراد نے ترمیم کرکے اسے سے فائدہ اٹھایا،کسی کو لگتا ہے کیس میں جان نہیں تو متعلقہ عدالت سے رجوع کرے،

    سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کی ضمانت حاصل کرنے کے اقدام کی تعریف کی گئی ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اچھا لگا کہ وزیراعظم اور وزیراعلی ٰنے خود پیش ہوکر ضمانت کرائی، ضمانت کے حکم نامے کا بھی جائزہ لینگے ،کابینہ ارکان نے تو بظاہر ای سی ایل کو ختم ہی کر دیا،

    واضح رہے کہ شہباز شریف وزیراعظم بنے تھے تو اسکے بعد ای سی ایل سے کئی لوگوں کے نام نکالے گئے تھے اور مقدمات میں عدالتوں میں پیش ہونے والے افسران کا بھی تبادلہ کیا گیا تھا جس پر سپرہم کورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا،اس کیس میں کئی سماعتیں ہو چکی ہیں، آخری سماعت پر سپریم کورٹ نے ایف آئی اے سے تفصیلی جواب طلب کیا تھا جو آج ایف آئی اے نے جمع کروا دیا ہے

    گزشتہ سماعت پرچیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی انفرادیت کے مطابق تفصیلات نہیں چاہتے ، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ای سی ایل رولز میں ترمیم کے بعد ریویو کا طریقہ کار ہی ختم ہو گیا،ممبران کا نام ای سی ایل میں ہونا اور رولز میں کابینہ کی ترمیم کیا مفادات کا ٹکراو نہیں؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ای سی ایل رولز میں ترمیم تجویز کی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ جس شخص کے وکیل تھے اسی کو فائدہ پہنچایا، کیا طریقہ کار اپنا کر ای سی ایل رولز میں ترمیم کی گئی؟ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ای سی ایل رولز میں ترمیم کے طریقہ کار سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں، فی الحال حکومت کے ای سی ایل رولز سے متعلق فیصلے کالعدم قرار نہیں دے رہے، قانون پر عمل کے کچھ ضوابط ضروری ہے، انتظامیہ کے معاملات میں مداخلت کرنا نہیں چاہتے، ریاست کے خلاف کارروائیوں پر سپریم کورٹ کارروائی کرے گی، عرفان قادر نے کہا کہ میں وزیر اعظم شہباز شریف کی نمائندگی کر رہا ہوں مجھے سنا جائے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ تحریری طور پر ہمیں دلائل دیں ایسے نہیں سن سکتے،عرفان قادر نے کہا کہ اہم کیس ہے،دو جماعتوں میں کشیدگی ہے عدالت بھی بیچ میں ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے،

    لانگ مارچ، راستے بند، بتی چوک میں رکاوٹیں ہٹانے پر پولیس کی شیلنگ،کئی گرفتار

    پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

  • چائے دو کی بجائے ایک پیالی پی لیا کریں، احسن اقبال کا مشورہ،ویڈیو

    چائے دو کی بجائے ایک پیالی پی لیا کریں، احسن اقبال کا مشورہ،ویڈیو

    چائے دو کی بجائے ایک پیالی پی لیا کریں، احسن اقبال کا مشورہ،ویڈیو

    احتساب عدالت اسلام آباد میں نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت 30جون تک ملتوی کر دی گئی

    وکیل احسن اقبال نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ تبدیل ہو گیا ہے ہائیکورٹ میں 29جون کو کیس کی سماعت مقرر ہے

    عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران نیازی آپ قوم کو گمراہ کرنے سے باز آجائیں، عمران نیازی نے قومی منصوبوں کو اپنی انا نفرت کا نشانہ بنایا ، زراعت کا شعبہ 6 ماہ میں نتائج دیتا ہے،تیل کی قیمتیں بین الاقوامی ریٹ سے جڑی ہوئی ہیں ،عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہو رہا تھا، عمران نیازی نے سستا کردیا عمران خان کے وزرا کہہ چکے کہ ہم نے اپنا پھندا آئندہ حکومت کے گلے میں ڈالا ،عمران نیازی پاکستا ن کو انتہائی کمزور مقام پر چھوڑ کر گئے،ہمارا مقصد ملک کو بچانا ہے عمران نیازی نے قومی منصوبوں کو اپنی انا نفرت کا نشانہ بنایا پاکستان میں کھیلوں کے منصوبے کو تباہ کردیا گیا ،عمران نیازی نے 90 ارب کےبجٹ میں کٹوتی کر کے 38 ارب روپے کر دیا تھا، ناگزیر اقدامات ہمیں سب کو مل کر کرنا ہوں گے

    احسن اقبال نے عدالت پیشی کے موقع پر قوم کو مشورہ دیا کہ چائے کم کر دیں ، دو پیالیوں کی بجائے ایک ایک پیالی چائے پیئیں، کیونکہ چائے بھی امپورٹ ہوتی ہے وہ بھی ادھار لے کر کرتے ہیں،

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

    مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

    عمران خان اور بشری بی بی کی کونسی ویڈیوز ہیں جن سے پی ٹی آئی گھبرا رہی ہے:مبشرلقمان کا انکشاف

  • فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی نے فیصلہ روکنے کی درخواست کی دائر

    فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی نے فیصلہ روکنے کی درخواست کی دائر

    الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کیس کی سماعت ہوئی

    پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے درخواست گزار اکبر ایس بابر قانونی ٹیم کے ہمراہ الیکشن کمیشن پیش ہوئے ،انور منصور نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی یہ کیس زیر سماعت ہے پی ٹی آئی وکیل نے کیس کا فیصلہ روکنے کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کردی، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی درخواست پر آج فیصلہ کر دیں گے،اکبر ایس بابر کے وکیل نے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کر دی،چیف الیکشن کمشنر نے اکبر ایس بابر کے وکیل کو بات کرنے سے روک دیا ، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت ہوئی تو آپ کو سن لیں گے،

    الیکشن کمیشن،پی ٹی آئی مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ،وکیل انور منصور نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی نے کہا کہ فنڈز کا فارنزک تجزیہ کیا،کیس کو فارن فنڈنگ کہنا ہی غلط تھا،کہا گیا پی ٹی آئی فارن فنڈڈ پارٹی ہے پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی بنیاد پر کیس بنایا گیا،جب تک یہ جماعت کے اندر تھے تب تک سب ٹھیک تھا،

    الیکشن کمیشن میں پیشی کے بعد اکبر ایس بابر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی وکلا نے کہا کہ کل دلائل مکمل کرلیں گے ،آٹھ سال بعد پی ٹی آئی نے گزارشات ختم کرنے کی بات کی ہمیں موقع دیا جائے گا کہ ان کے جوابات دے سکیں ،پی ٹی آئی کو ہائی جیک کیا گیا اور کپتان ہائی جیکرز کیساتھ مل گیا ،کیس اس لیے دائر کیا کہ کالی بھیڑوں کو بے نقاب کیا جائے عمران خان کو پارٹی بچانی ہے تو پیچھے ہونا پڑے گا ، پارٹی کی تشکیل نو میں ہی بقا ہے

    قبل ازیں الیکشن کمیشن میں اسد عمر اور عمران خان کو ڈی ایم او کی جانب سے جرمانے کیس کی سماعت ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اسد عمر کے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ،معاون وکیل نے کہا کہ معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے، الیکشن کمیشن کیس ملتوی کرے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کوئی سخت فیصلہ کرنے سے روکا ہوا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیس کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے کیس سے کیا تعلق ہے؟ڈی ایم او کے جرمانے کے خلاف الیکشن کمیشن میں اپیل پر سماعت ہورہی ہے،لا افسر الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا گزشتہ سماعت کا فیصلہ پڑھ کر سنایا، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن میں زیر سماعت کیسز مختلف ہیں، الیکشن کمیشن آپ کو سزا تو نہیں دے رہا جو اسلام آباد ہائیکورٹ کا حوالہ دے رہے ہیں،الیکشن کمیشن جرمانے کے خلاف اپیل منظور یا مسترد کرے گا،آج اپیل واپس لے لیں تو الیکشن کمیشن معاملہ ختم کر دیتا ہے، آرڈر میں لکھیں گے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا معاملہ الگ ہے،الیکشن کمیشن کئی بار کہہ چکا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کیس کے باعث معاملہ لٹکا نہیں سکتے،آئندہ سماعت پر دلائل نہ دیئے گئے تو الیکشن کمیشن فیصلہ سنا دے گا،الیکشن کمیشن نے دن رات حلقہ بندیوں کے کیس سننے ہیں، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 21 جون تک ملتوی کردی

    ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ ایک ماہ میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے تا ہم پی ٹی آئی دوبارہ عدالت پہنچی گئی اور اس فیصلے کو چیلنج کر دیا جس پر عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا، اور پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف ملا

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    صدر مملکت نے وزیراعظم کو خط کا "جواب” دے دیا

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق نہیں ،وکیل

  • جعلی شناختی کارڈ،ہاسٹل میں داخلہ لیکر گھناؤنا کام کرنیوالی خاتون گرفتار

    جعلی شناختی کارڈ،ہاسٹل میں داخلہ لیکر گھناؤنا کام کرنیوالی خاتون گرفتار

    جعلی شناختی کارڈ،ہاسٹل میں داخلہ لیکر گھناؤنا کام کرنیوالی خاتون گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جڑواں شہروں میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد پولیس نے گھیرا تنگ کر لیا ہے

    اسلام آباد میں پولیس نے کاروائی کی ہے اور ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے، پولیس حکام کے مطابق جعلی شناختی کارڈ بنا کر مختلف لیڈیز ہاسٹلز میں داخلہ لیکر قیمتی موبائل فونز چرانے والی خاتون کو گرفتارکیا گیا ہے ملزمہ سابقہ ریکارڈ یافتہ اور لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات میں مطلوب تھی۔ تھانہ ویمن پولیس ٹیم نے ملزمہ کے قبضے سے موبائل فونز برآمد کر لیے،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    قبل ازیں ایک اور کاروائی میں منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ضمیر فروش میاں بیوی گرفتارکر لئے گئے، پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 2 کلو سے زائد آئس اور ہیروئن برآمد کر لی، تھانہ نون پولیس ٹیم نے چنیوٹ کے رہائشی منشیات فروش جوڑے کو حکمت عملی سے گرفتار کر لیا جو اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

    قبل ازیں تھانہ لوہی بھیر پولیس ٹیم نے قتل کے مقدمے میں ملوث 3 ملزمان کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا اس کیس میں دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے۔

    دوسری جانب تھانہ رتہ امرال پولیس نے موثر کاروائی کی ہے اور رابری کی واردات کے دوران میڈیکل کے طالب علم کو زخمی کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی رقم،موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمانایک ہفتہ قبل واردات کے دوران فائرنگ کر کے شہری شان زیب کو زخمی کرکے رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہوئے تھے،گرفتار ملزمان میں وسیم اور بلال شامل ہیں،ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیاہے،

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کیس کو جلد نمٹائے، نور مقدم کے والدین کی استدعا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کیس کو جلد نمٹائے، نور مقدم کے والدین کی استدعا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کیس کو جلد نمٹائے، نور مقدم کے والدین کی استدعا

    نور مقدم کے والدین نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے کیس جلد نمٹانے کی استدعا کر دی

    نور مقدم کے والدین نے عدالت سے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بھی نورمقدم کیس کا فیصلہ کرے ،نور مقدم کے والد شوکت مقدم اور والدہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا گفتگو کی ہے ،جس میں نور مقدم کے والد شوکت مقدم کا کہنا تھا کہ نورمقدم چلی گئی، ہم نے بہت تکلیف برداشت کی نور مقدم کے جانے سے جو تکلیف اٹھائی بیان نہیں کر سکتا ہماری درخواست ہے کہ ہائی کورٹ بھی نور مقدم کیس کا فیصلہ جلد کرے،

    واضح رہے کہ نور مقدم قتل کیس سے متعلقہ اپیلوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج پھر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی، جسٹس عامر فاروق کی عدالت کی آج کی کاز لسٹ ان کی عدم موجودگی کی وجہ سے کینسل کردی گئی

    قبل ازیں کورٹ رپورٹر،اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ثاقب بشیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نور مقدم کے والد شوکت مقدم اور والدہ بھی آج اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن پریس روم میں فیاض محمود اور میری ریکوئسٹ پر آئے وہاں دوستوں نے میری برتھ ڈے کیک کٹنگ رکھی تھی وہ بھی اس میں شامل ہوئے ان کو بیٹی کے بغیر بہت غمزدہ دیکھا ہے اللہ تعالیٰ ان کو صبر عطا فرمائے آمین

    قبل ازیں نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزا بڑھانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی اپیل دائر کردی گئی ہے مدعی مقدمہ شوکت مقدم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں موقف اپنایا کہ مجرم جان محمد اور افتخار کی سزا بھی بڑھانے کی اپیل کی جبکہ شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور نے تین اپیلیں دائر کیں اپیل میں استدعا کی گئی کہ مجرم ظاہر جعفر کے خلاف ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں، ٹرائل کورٹ نے کم سزا دی، مجرموں کی سزا قانون کے مطابق بڑھائی جائے

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں گیارہ ملزمان کے خلاف اپیل دائر کی گئی،گیارہ ملزمان میں سے نو ملزمان کو بری کیا گیا جبکہ دو ملزمان کوکچھ دفعات کے تحت سزا نہیں دی گئی جان محمد اور افتخار کی اپیل الگ ہے،جن دفعات میں انکو سزا نہیں دی گئی انکو مزید سزا دینے کی اپیل کی گئی ہے ،

    قبل ازیں نورمقدم قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی نے فیصلہ سنایا،عدالت نے شریک ملزمان ظاہر جعفر کے ملازمین جمیل اور افتخار کو دس دس سال قید کی سزا سنائی ،عدالت نے ملزم کے والدین کو بری کر دیا،عدالت نے تھراپی ورکس ملازمین کو بھی بری کر دیا ،کمرہ عدالت میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ،نورمقدم کے والد شوکت مقدم بھی فیصلہ سننے کے لیے کمرہ عدالت میں موجود تھے کمرہ عدالت میں وکلاء اور میڈیا نمائندگان کی بھی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، عدالت کے باہرپولیس کی بھاری نفری تعینات تھی،جب فیصلہ سنایا گیا تو نور مقدم کا قاتل ظاہر جعفر بھی عدالت میں موجود تھا،

    :کس کوکیوں اورکتنی سزا دی ؟ نور مقدم قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری ،

    نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

  • نواز شریف حریف تھے، اسکے باوجود 14 دن خیال رکھا، ڈاکٹر یاسمین راشد

    نواز شریف حریف تھے، اسکے باوجود 14 دن خیال رکھا، ڈاکٹر یاسمین راشد

    نواز شریف حریف تھے، اسکے باوجود 14 دن خیال رکھا، ڈاکٹر یاسمین راشد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ مقدمہ کیس کی سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی

    سیشن کورٹ لاہور میں سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد پیش ہوئیں ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا

    عدالت پیشی کے موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ میں ہمارے کارکنوں پرشیلنگ کی گئی ،20 لوگوں نے میری گاڑی پرڈنڈے برسائے ،ہم کوئی دہشتگرد تونہیں تھے جس پرہمیں نشانہ بنایا گیا ،حکومت کوکس چیزکا خوف ہے؟یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے بیرونی طاقتوں کواپنا ضمیربیچا، ہم 25 مئی کو لانگ مارچ کے لیے نکلے، گاڑی آگے کی تو ہمارے اوپر شلنگ شروع کر دی گئی ڈرائیور کو کہہ کہ ان سے پوچھو کہ یہ حالات کیوں خراب ہیں؟ ڈائیور نے شیشے نیچے کیے تواتار کر گھسیٹ کر لے کر گئے

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ مرد پولیس نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے نیچے اتارا ،گاڑی خود ڈرائیو کر کے واپس گئی توشیلنگ شروع کر دی،72 سال عمر ہوگئی،آج تک ایسی پولیس گردی نہیں دیکھی،میرے خلاف 16 ایف آئی آر درج کر دی گئی ہیں،نوازشریف میرے پاس 14دن رہے،حریف ہونے کے باوجود انکا خیال رکھا ،راوی پل سے ہمارے فیصل نامی کارکن کونیچے گرایا گیا پاکستان کی خدمت کی ، مجھ پر دہشت گرد ی کی ایف آئی آردرج کر دی،

    پیپلزپارٹی کو ہنی مون کا زیادہ وقت نہیں ملے گا، مصطفیٰ کمال

    مینڈیٹ کا سودا کر کے ہم وزارتیں نہیں مانگیں گے، مصطفیٰ کمال کی ایم کیو ایم پر تنقید

    دس منٹ میں حکومت کون گرا سکتا ہے؟ مصطفیٰ کمال کا انکشاف

    مذاکرات ہوں یا عدالت جانا پڑے،سارے راستے اپنائیں گے، مصطفیٰ کمال کا بڑا اعلان

  • کرپشن ثابت ہوتی تو یہاں کھڑا نہ ہوتا بلکہ منہ چھپا کر کسی جنگل میں پھر رہا ہوتا ،وزیراعظم

    کرپشن ثابت ہوتی تو یہاں کھڑا نہ ہوتا بلکہ منہ چھپا کر کسی جنگل میں پھر رہا ہوتا ،وزیراعظم

    اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہورمیں آج منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی
    شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا وزیراعظم شہبازشریف ، وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سمیت تمام ملزمان کی ضمانتیں منظورکر لی گئیں عدالت نے شہباز شریف ،حمزہ شہباز سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کردی عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 10،10 لاکھ روپےکے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی عدالت نے شریک ملزمان کو 2،2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے تمام ملزمان کو 7روز میں مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی

    وزیراعظم شہباز شریف اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں پیش ہو گئے-عدالت نے شہباز شریف ،حمزہ شہباز سمیت دیگر کی حاضری لگانے کا حکم دیا ،عدالت نے کہا کہ ملک مقصود کی خبرمیڈیا پر چل رہی ہے وہ فوت ہو گیا ہے، ایف آئی اے حکام نے عدالت میں کہا کہ ابھی تک ملک مقصود کی وفات کی تصدیق نہیں ہوئی، ہم نے تصدیق کے لیے انٹر پول کو لکھا ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ ہم پھرملک مقصود کواشتہاری کیسے قرار دیں گے؟ ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ہمیں آفیشل طور پر تصدیق نہیں ہوئی کہ ملک مقصود مر چکا ہے،

    دوران سماعت وزیراعظم شہباز شریف روسٹرم پر آ گئے ،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرا حق میں اپنی ضمانت سے متعلق عدالت کو حقائق بتاوں،ایف آئی اے کا وہی کیس ہے جو نیب نے بنا رکھا ہے ،میرے اوپر آشیانہ اور رمضان شوگر مل کیس بنائے گئے ، جج نے وزیراعظم شہباز شریف سے سوال کیا کہ ان میں آپکا کوئی شیئر نہیں ہے ؟شہباز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا کوئی شئیر نہیں ہے،آشیانہ کیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام لگایا گیا میرے کیسز میں لاہور ہائیکورٹ مفصل فیصلہ دے چکی ہے نیب والے میرے خلاف سپریم کورٹ گئے اور نعیم بخاری پیش ہوئے جب نیب عقوبت خانے میں تھادو مرتبہ ایف آئی اے نے تحقیقات کیں،میں نے ایف آئی اے سے کہا کہ وکلا کی مشاورت کے بعد جواب دوں گا ،میں نے ایف آئی اے سے کہا کہ زبانی میں جواب نہیں دوں گا ،عدالت میں جب ضمانت کا معاملہ گیا تو 4 ججز نے میرے حق میں فیصلہ دیا،4ججز نے کہا کہ کرپشن منی لانڈرنگ اور بے نامی اثاثوں کے کوئی شواہد نہیں ملے،میرے لیے عزت کی اور کیا بات ہو گی کہ میرٹ پر بری ہوا،پراسیکیوشن نے کہا کہ یہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کا کیس نہیں ہے جب میں اپوزیشن میں تھا تو نیب اس فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ گیا ہی نہیں اس عدالت میں کیس ٹرانسفر ہونے سے پہلے درجنوں بار پیش ہوا،آپ سے پہلے جج نے سختی کی کہ چالان مکمل کیوں نہیں کرتے یہ 99 اعشاریہ 99 فیصد وہی الزمات ہیں جو نیب نے لگائے میں تنخواہ نہیں لیتا، سی ای او نہیں ہوں، شئیر ہولڈر نہیں ہوں،

    وزیراعظم شہباز شریف نے عدالت میں مزید کہا کہ بطور وزیراعظم پاکستان بھی کچھ گزارشات عدالت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں مشتاق چینی والے معاملے پر عدالت کو کچھ بتانا چاہتا ہوں،پنجاب اور سندھ میں گنے کا ریٹ مختلف ہوتا ہے جو حقائق عدالت میں بیان کروں گا دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا گنے کی قیمت سندھ میں یکایک کم کر دی گئی قیمت کم کرنے سے پنجاب میں کہرام مچ گیا کہ سندھ میں قیمت کم ہو گئی ہے پنجاب شوگر ملز نے مطالبہ کیا کہ سبسڈی دی جائے، میرے خاندان کی بھی ملیں ہیں میں نے کہا کہ آپ ہر بار کماتے ہیں اس بار نقصان کر لیں،میرے وکیل نے ضمانت کے حوالے سے تمام دلائل دے دیئے ہیں میرے خلاف کرپشن کا کوئی کیس ثابت نہیں ہوا ،عزت ہی انسان کا خاصہ ہوتا ہے ،اللہ نے وزارت عظمٰی کی ذمہ داری دی ،اللہ سے دعا ہے یہ ذمہ داری خوش اسلوبی سے نبھاؤ کرپشن ثابت ہوتی تو یہاں کھڑا نہ ہوتا بلکہ منہ چھپا کر کسی جنگل میں پھر رہا ہوتا ،کیس میں درجنوں پیشیاں بھگتیاں ہیں ، ایک سال تک چالان پیش نہیں کیا گیا ،چالان پیش اس لیے نہیں کیا گیا کہ کہ کسی طرح مجھے گرفتار کر لیں میرا کسی شوگر ملز سے کوئی تعلق نہیں ہے ،میں شئیر ہولڈر نہیں ہوں

    وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز عدالت سے روانہ ہو گئے،ایف آئی اے پراسیکیوٹر فاروق باجوہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ضمانت کے دوران ملزمان کا رویہ مثبت رہا،شہباز شریف کا ڈائریکٹ رمضان شوگر مل سے کوئی تعلق نہیں، شہباز شریف ڈائریکٹر ہیں نہ ہی سی ای او ہیں، شہباز شریف کے ذاتی اکاونٹ میں 4 مشکوک ٹرانزیکشن ہوئی ،رمضان شوگر مل میں حمزہ شہباز اس وقت ایم این اے تھے اور سی ای او تھے، حمزہ شہباز نے سالانہ آڈٹ رپورٹ میں دستخط کیے ہوئے ہیں،ایڈوکیٹ امجد پرویز نے کہا کہ کسی قانون کے تحت سی ای ہونا کوئی جرم تو نہیں ہے،

    عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا جو اب عدالت نے سنا دیا ہے، عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    شریف فیملی منی لانڈرنگ مقدمے میں پیش ہونے والا پراسکیوٹرعدالت میں بیہوش

  • گرفتاری کا خدشہ ، عثمان بزدار نے عدالت سے رجوع کر لیا

    گرفتاری کا خدشہ ، عثمان بزدار نے عدالت سے رجوع کر لیا

    گرفتاری کا خدشہ ، عثمان بزدار نے عدالت سے رجوع کر لیا

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اینٹی کرپشن کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب عثمان بزدار کیخلاف انکوائری سے متعلق جواب مانگ لیا، عثمان بزدار نے درخواست میں کہا کہ ن لیگ نے میرے خلاف جعلی کرپشن کیسز بنانے کی تیاری کرلی ہے،متعلقہ اداروں سے اس بارے میں پوچھتا ہوں تو وہ تعاون نہیں کر رہے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنسوں میں متعدد الزمات لگائے،عدالت چیف سیکریٹری پنجاب،اینٹی کرپشن حکام کو تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے،

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جمعہ کے روز لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ،ملتان بنچ میں دائر کی گئی ایک درخواست میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ ان کے خلاف ممکنہ بدعنوانی کے مقدمات کی معلومات کے لیے ہدایت کرے تاکہ وہ اس کے مطابق اپنا دفاع تیار کر سکیں ،سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے مطابق متعدد مواقع پر، مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا کہ حکومت درخواست گزار، اس کے اہل خانہ اور سسرال والوں کے خلاف انسداد بدعنوانی کے قوانین کے تحت مقدمہ چلانے پر غور کر رہی ہے تارڑ کے بیانات سے حکومت کے ارادے ظاہر ہوتے ہیں

    عثمان بزدار نے سیمنٹ فیکٹری کے 16 لائسنس بیچے،مفتاح اسماعیل کا دعویٰ

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    نیب نے فرح خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

    نیب نے سابق خاتون اول کی دوست کے حوالے سے وضاحت کردی

    واضح رہے کہ ترجمان پنجاب حکومت عطاء اللہ تارڑ کا ایک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ عثمان بزدار اور ان کے ساتھ کرپشن میں ملوث افراد کیخلاف درخواست دائر کرینگے عمران خان ہر جلسے میں یوں کھڑے ہوتے ہیں جیسے مسیحا ہیں، ان کے کرتوت ایسے ہیں کہ شیطان شرما جائے،عمران خان نے بزدار کو اس لیے وزیراعلیٰ بنایا کہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ لاسکے، 27کروڑ کے اثاثے صرف تونسہ میں بنائے گئے، یہ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد بنائے گئے، 5ارب کی 55 سو کنال کی تونسہ کے قریب زمین لی گئی، یہ اس نے خریدی جس کے بارے کہا گیا کہ اس کے گھر میں بجلی بھی نہیں، یہ لوگ تقریر ایسے کرتے ہیں جیسے آسمان سے اترے ہوئے ہیں عثمان بزدار کیخلاف پنجاب اینٹی کرپشن میں درخواست دے رہے ہیں عثمان بزدار نے ساڑھے تین سالوں میں 10 ارب کے اثاثے بنا لیے

  • عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم، فیصلہ عدالت کرے گی، جنازہ لیٹ ہو گیا

    عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم، فیصلہ عدالت کرے گی، جنازہ لیٹ ہو گیا

    عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم، فیصلہ عدالت کرے گی، جنازہ لیٹ ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے حوالہ سے عدالت نے سرجن کو حکم دے دیا ہے،سرجن عدالت میں رپورٹ پیش کریں گے جس کے بعد عدالت فیصلہ سنائے گی

    کراچی پولیس کیجانب سے عامر لیاقت حسین کے حوالے سے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 174 کی کارروائی کا معاملہ پولیس عدالتی احکامات کی روشنی میں کارروائی کریگی عامر لیاقت حسین کے لواحقین اور متعلقہ پولیس نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے

    عدالت میں درخواست پر سماعت ہوئی تو پولیس سرجن نے باڈی کا بیرونی جائزہ رپورٹ سے مشروط کردیا،عدالت نے پولیس سرجن کو حکم دیا کہ میت کا معائنہ کریں، اور رپورٹ مرتب کریں کہ پوسٹ مارٹم ہونا چاہئے یا نہیں اور رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ عدالت کریگی ،

    عامر لیاقت حسین کی پہلی سابقہ اہلیہ اپنے بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ چھیپا سرد خانہ پہنچ گئی ہیں، عامر لیاقت کے جنازے کا اعلان آج جمعہ کے بعد کیا گیا تھا تا ہم ابھی تک عامر لیاقت کی میت چھیپا سرد خانے میں موجود ہے، عامر لیاقت کاجنازہ لیٹ ہو گیا ہے، اب عدالت کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد عامر لیاقت کا جنازہ اور تدفین کا عمل شروع ہو گا

    رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آج سے عدت میں ہیں، دانیہ نے انسٹا گرام پر سٹوریز شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو جواب دیا ، ایک صارف کا کہنا تھا کہ اگر آپ بیوہ ہیں تو آپ کو چاہیے کہ آپ عدت کریں کیوں کہ جہاں عدت کا حکم ہے وہیں حق مہر کا بھی، جس پر دانیہ ملک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں آج سے عدت میں ہوں

    ایک اور جگہ دانیہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پر جتنی تنقید کرنی ہے کرلو،عامر بھی سن کر روتے تھےمیں بھی رو لوں گی اللہ دیکھنے والا ہے سب دیکھ رہا ہے

    عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

    عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ہیں

    اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟

    عامر لیاقت نے دانیہ سے صلح کیلئے پیغام بھجوایا تھا۔جنازے میں شرکت کریں گے۔ ساس

    پولیس نےرکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اورمشہور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین کی موت کی تحقیقات شروع کردی