Baaghi TV

Tag: عدالت

  • چیف سیکرٹری پنجاب کہاں ہیں،صوبہ کیسے چل رہا،عدالت

    چیف سیکرٹری پنجاب کہاں ہیں،صوبہ کیسے چل رہا،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،

    جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر سماعت کی،وکیل پنجاب حکومت نے کہاکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں،نیازی اڈے سمیت دیگر چار بس اڈوں پر کارروائیاں کیں ،جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ بس سٹینڈ پر گاڑیوں کو چیک کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟ٹرانسپورٹ محکمے سے کوئی عدالت میں نہیں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت میں موجود نہیں، یہ اس طرح حکومت معاملے کو سنجیدہ لے رہی ہے،ہم دو سال سے سموگ سے متعلق احکامات دے رہے ہیں، کیا محکمہ ٹرانسپورٹ سویا ہوا تھا،سموگ کنٹرول کرنے سے متعلق اقدامات کرنے میں حکومتی محکمے ناکام ہیں،دو ماہ پہلے سموگ کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے، ہمارے بچے، ہم سب کی زندگیوں کا معاملہ ہے لیکن ادارے کردار ادا نہیں کررہے،جب آپ نے بائیکس کا اعلان کیا اور میں نے آرڈر پاس کیاتو سب نے باتیں کیں، اب صورتحال دیکھیں باہر جا کر، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو خود عدالت ہونا چاہئے تھا، میں بہت نا امیدہوا ہوں

    عدالت نے استفسار کیا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کہاں ہیں؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ وہ جنیوا میں ہیں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایکٹنگ چیف سیکرٹری کہاں ہیں، یہ صوبہ چل کیسے رہا ہے،پچھلے سال میں آرڈر کئے تھے ان دو ماہ میں تعمیراتی کام نہیں ہونا چاہئے،اس کے بارے میں کچھ کیا گیا ہے ؟سکول بند کر دیئے گئے، کنسٹرکشن کاکام بند کرایا گیا،ہر جگہ کنسٹریکشن کا کام چل رہا ہے،پچھلے دو سال سے ہم آرڈرز کررہے ہیں،کوئی بھی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے،حکومتی ادارے مناسب انتظامات کرنے میں ناکام رہے،6ماہ پہلے سے میں نے کہنا شروع کیا سموگ سیزن آنے سے پہلے اقدامات کریں،بارہا کہا کہ سموگ آ گئی تو اس کے بعد کچھ نہیں کر سکیں گے

    بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر اسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا،مریم نواز

    پنجاب میں اینٹی اسموگ کارروائیاں، فصلوں کی باقیات نذر آتش کرنے والے 17 افراد گرفتار

  • مقدمہ درج کروانا کافی نہیں، منطقی انجام تک پہنچانا ہوتا ہے،عدالت

    مقدمہ درج کروانا کافی نہیں، منطقی انجام تک پہنچانا ہوتا ہے،عدالت

    لاہور ہائی کورٹ نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزمان کا ٹرائل 2 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی

    لاہور ہائیکورٹ میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ چالان ابھی تک عدالت کو کیوں نہیں بھجوایا گیا؟،پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ مقدمے کا تفتیشی افسر تبدیل ہونے کی وجہ سے چالان نہیں بھجوایا جا سکا تھا، اب چالان داخل ہو گیا ہے، دوران سماعت عدالت نے پراسیکیوٹر پر مقدمے کا چالان بر وقت نہ بھجوانے پر برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نہ چالان پیش ہوتا ہے اور نہ ہی آپ کے قانونی مشیر، آئندہ بر وقت چالان پیش نہ ہونے پر آپ کو شوکاز جاری کیا جائے گا، عدالت قانون کی پابند ہے، گواہوں کے پیش نہ ہونے پر ضمانت دینا ہوتی ہے،صرف یہاں نہیں بلکہ ٹرائل کورٹ میں بھی اپنے گواہوں کی پیشی کو یقینی بنائیں،صرف مقدمہ درج کروانا کافی نہیں ہوتا، اسے منطقی انجام تک پہنچانا ہوتا ہے،عدالت نے درخواست نمٹا دی

  • جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید شواہد عدالت میں پیش

    جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید شواہد عدالت میں پیش

    نومئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں پولیس نے مزید شواہد راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کروا دیئے ہیں

    عدالت میں پولیس نے مقدمے کے 87 گواہان اور جائے وقوعہ کا نقشہ پیش کر دیا ہے جس میں 54 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے،ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے، ملزمان پر توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی، اہم تنصیبات پر حملہ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے 16 نومبر کو عمران خان سمیت مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    جی ایچ کیو حملہ کیس کی چالان تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت ملزمان پر مجموعی طور پر 27 سنگین دفعات عائد کی گئی ہیں،ملزمان نے سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت قیادت میں جی ایچ کیو پر حملہ کیا، جی ایچ کیو گیٹ پر دھاوا بولا گیا اور گیٹ توڑ دیا، فوجی جوانوں نے منع کیا مگر باز نہیں آئے اور توڑ پھوڑ کرتے رہے،ملزمان نے حساس عسکری املاک توڑی اور آگ لگا دی، ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا، پیٹرول بم بھی مارا گیا، ملزمان جی ایچ کیو گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور فورسز سے بھرپور مزاحمت کی گئی، پاکستان میں بغاوت کا ساماں پیدا کیا گیا،جی ایچ کیو گیٹ پر پیٹرول بم ٹائر جلا کر آگ لگائی گئی اور بلڈنگ کے شیشے توڑے دیے گئے، پاک آرمی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، عسکری ملازمین پر حملے کیے گئے، یہ جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے وردی کے نعرے اور خان نہیں تو پاکستان نہیں کے نعرے لگائے گئے،حساس دفاتر آئی ایس آئی اور جی ایچ کیو عمارات پر حملے کیے گئے، مظاہرہ اور احتجاج منظم سازش مجرمانہ کے تحت کیا گیا، موقع پر 6 ملزم گرفتار کیے ان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں کی گئیں، چالان میں استدعا کی گئی کہ ملزمان کو سخت ترین عبرت ناک سزائیں دی جائیں

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو مظاہرین کی جانب سے جی ایچ کیو سمیت سرکاری املاک، فوجی چوکیوں اور تنصیبات کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔عمران خان اب اڈیالہ جیل میں ہیں تا ہم پی ٹی آئی کے باقی رہنما ضمانتوں پر ہیں، نومئی کے مقدمات کی سماعت تاخیر کا شکار ہو رہی ہے، ڈیڑھ برس ہو چکا ہے ابھی تک فیصلے نہیں ہوئے

    بانی پی ٹی آئی عمران خان 9 مئی جی ایچ کیو کے سامنے پر امن اختجاج کے بیان پر قائم ہیں،29 جولائی کو اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے وضاحت کے ساتھ دوبارہ اعتراف کرلیا،عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی اعتراف نہیں کیا،میرے جی ایچ کے او کے باہر پرامن احتجاج کے بیان کو اعتراف اور اقبال جرم بنا کر پیش کیا گیا،میں نے کوئی اعتراف یا اقبال جرم نہیں کیا۔ 9 مئی کے بعد میرے 3 وی لاگز بھی موجود ہیں، میں 9 مئی مقدمات کی تفتیش میں بھی کہہ چکا ہوں پر امن اختجاج کریں گے، 9 مئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہماری بے گناہی چھپی ہے،

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

  • شرجیل میمن کے اثاثوں کی رپورٹ نہ دینے پر عدالت نیب پر برہم

    شرجیل میمن کے اثاثوں کی رپورٹ نہ دینے پر عدالت نیب پر برہم

    احتساب عدالت کراچی میں شرجیل میمن و دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی،

    عدالتی حکم کے باوجود نیب تفتیشی افسر رپورٹ پیش نہ کر سکے،عدالت نےنیب حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے عدالت کو کیا سمجھ رکھا ہے،نیب کے تاخیر ی حربے اور چالاکی سمجھتے ہیں،آپ کو 3دن کا وقت دیا تھا، کیوں رپورٹ جمع نہیں کرائی،اگرآج بھی رپورٹ جمع نہ کرائی تو چیئرمین نیب کو لکھیں گے،ہمیں پتہ ہے عدالت کے باہر آپ نیب والے کمنٹس دیتے ہیں،مجھے پتہ ہے یہ جان بوجھ کر ایسا کررہے ہیں،آج ہر صورت اثاثوں کا تخمینہ لگا کر 3بجے تک رپورٹ دیں،آج اگر عدالت 8بجے تک کھلتی ہے تو کھلی رہے گی،

    دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ ہمیں مزید مہلت دی جائے،عدالت نے پراسیکیوٹر کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ کوئی مہلت نہیں دی جائے گی، آپ نے اعتبار کھو دیا، اپنے سٹاف کو بھی بارہا کہا کہ آپ کو یاد دلائیں، عدالت نے نیب کواثاثوں کے تخمینہ لگانے کا حکم دے دیااور سماعت 3بجے تک ملتوی کردی۔

    بعد ازاں پراسیکیوٹر نیب نے شرجیل میمن کے اثاثوں کے تخمینے پر رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کروائی،عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد نیب حکام نے رپورٹ جمع کروائی

    اب کوئی بھی غیر رجسٹرڈ گاڑی سڑکوں پر نہیں چل سکے گی،شرجیل میمن

    شرجیل میمن نے 26ویں ترمیم کو بلاول بھٹو کا دور اندیش اقدام قرار دیا

    چاہتے ہیں کہ دعوے کم اور کام زیادہ کر کے دکھائیں،شرجیل میمن

    عمران خان اسرائیل ایجنٹ نہیں بلکہ اسرائیلی حکومت کا حصہ ہے، شرجیل میمن

    پی ٹی آئی ہمیشہ آمریت کی آلہ کار رہی ہے،شرجیل میمن

  • عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہمی درخواست نمٹا دی گئی

    عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہمی درخواست نمٹا دی گئی

    بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں پر پابندی اور جیل میں سہولیات فراہمی کی درخواست نمٹا دی گئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے نورین نیازی کی درخواست نمٹانے کا تحریری آرڈر جاری کیا ،حکمنامہ میں کہا گیا کہ جیل حکام نے بانی ٹی آئی کو عدالتی آرڈرز اور جیل رولز کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے دستخط سے تفصیلی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی، رپورٹ کے مطابق جیل میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر قیدیوں کی جیل ملاقاتوں سے پابندی ہٹا لی گئی ہے، ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے دہشت گرد حملوں کے خدشہ کے پیش نظر جیل ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی،جیل حکام کے مطابق پٹیشنر نورین نیازی کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرا دی گئی ہے، جیل حکام نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے عدالتی آرڈر کی روشنی میں کوآرڈی نیٹر مقرر کر رکھا ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے خواہش مند مقرر کردہ کوآرڈی نیٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جیل رولز کے مطابق جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں ، جیل حکام نے یقین دہانی کرائی کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالتی آرڈرز اور جیل رولز کے تحت تمام سہولیات ملیں گی، پٹیشنر کے وکلا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات کے بیان سے مطمئن ہیں، پٹیشنر کے وکلا کی تسلی کے باعث بانی پی ٹی آئی کو جیل سہولیات فراہمی کی پٹیشن نمٹائی جاتی ہے،

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

    نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

  • جج کے خلاف پروپیگنڈہ،ملزم کی ضمانت میں توسیع

    جج کے خلاف پروپیگنڈہ،ملزم کی ضمانت میں توسیع

    اسلام آباد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے جج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کے کیس میں ملزم صدیق انجم کی عبوری ضمانت میں 23 نومبر تک توسیع کر دی ہے

    ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے جج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کے کیس میں ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،سماعت کے دوران ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم نے مقدمے میں پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے، پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کے باعث عدالت مقدمے میں ضمانت مسترد کرے،وکیل صفائی انصر کیانی نے کہا کہ ایف آئی اے حکام عدالت کو گمراہ کر رہے ہیں، مقدمے میں حفاظتی ضمانت نہیں لی، صدیق انجم نے پشاور ہائی کورٹ سے دیگر نامعلوم مقدمات میں حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے، عدالت نے نامعلوم مقدمات میں ایف آئی اے کو ملزم کی گرفتاری سے روک رکھا ہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے جج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کے کیس میں ملزم صدیق انجم کی عبوری ضمانت میں 23 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

  • نومئی جلاؤ گھیراؤ کیس، علیمہ ،عظمیٰ،فواد چوہدری قصور وار قرار

    نومئی جلاؤ گھیراؤ کیس، علیمہ ،عظمیٰ،فواد چوہدری قصور وار قرار

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پیش رفت سامنے آئی ہے

    جے آئی ٹیز نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں تفتیش مکمل کرلی ، رپورٹ کے مطابق تفتیش میں فواد چوہدری ،علیمہ خان اور عظمی خان سمیت تمام ملزمان قصور وار ہیں ،عبوری ضمانتوں میں ولی خان ملزم قصور وار نہیں پایا گیا ،عدالت نے تمام ملزمان کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرلیا ،عدالت نے عبوری ضمانتوں میں سات دسمبر تک توسیع کردی ،عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان سمیت دیگر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ،اے ٹی سی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی ،جج ارشد جاوید نے کہا کہ ایک روزہ حاضری معافی آخری بار منظور کررہا ہوں آئندہ ملزمان عدالت پیش ہوں.

    دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس ،عسکری ٹاور سمیت آٹھ جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات ،بانی پی ٹی آئی کی نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے دیگر آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے 30 نومبر تک کاروائی ملتوی کردی ،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کردی ،عدالت نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے وکیل عدالت پیش نہ ہوئے تو ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کردیا جائے گا ،اے ٹی سی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے ضمانتوں پر سماعت کی،پراسیکیوٹر نے کہا کہ آج ملزمان کی راولپنڈی اور اسلام آباد کے عدالتوں میں کیسز ہیں ،فواد چوہدری ،ملک کرامت کھوکھر ،مسز مزمل مسعود بھٹی سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے

    نومئی کے چار مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

  • عدالت کا عمران خان کی دی گئی فہرست کے مطابق ملاقات کا حکم

    عدالت کا عمران خان کی دی گئی فہرست کے مطابق ملاقات کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نا کرانے پر توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی

    جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چوہدری عدالت کے سامنے پیش ہوئے،سپریڈنٹ اڈیالہ جیل عبد الغفور انجم عدالت کے سامنے پیش ہوئے،ایڈووکیٹ جنرل ایاز شوکت عدالت کے سامنے پیش ہوئے، عمرا ن خان کے وکیل نے کہا کہ گزشتہ روز میٹنگ کا شیڈول تھا لیکن میٹنگ نہیں کرائی گئی ،مجھے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ روڈ بلاک تھی جس سے عام لوگ بھی متاثر ہوتے ہیں ، اسد قیصر ، شبلی فراز ان کو بھی اڈیالہ جیل کے باہر روکا گیا ، ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ ہم نے اس توہین عدالت کے کیس میں جواب جمع کرایا ہے ، اپنے جواب میں واضح کیا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق 3 کوآرڈی نیٹرز ہیں، ہمیں کوئی لسٹ نہیں دی گئی کہ یہ 6 لوگ ملنا چاہتے ہیں،عمران خان کے وکیل نے کہا کہ انتظار پنجوتھا کوآرڈینیٹر تھے جو لاپتہ ہوئے تھے، ہم نے لسٹ دی تھی۔

    عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں لسٹ نہیں دی، یہ کہہ رہے ہیں لسٹ دی ہے، آپ یہ بتائیں ان کی میٹنگ کب کرائیں گے؟ یہ لسٹ آپ کو ابھی دیتے ہیں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹر دن میں 3 مرتبہ عمران خان کا چیک اپ کرتے ہیں،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے سوال کیا کہ آپ یہ بتائیں کل کیوں ملاقات نہیں کرا سکتے؟سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں کہا کہ ان کی ملاقات منگل اور جمعرات کو طے ہے، ان دنوں کے علاوہ ہمیں ہائی پروفائل ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی انتظامات کرنا ہوتے ہیں، ہم تو ہمیشہ عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہیں، فیصل چوہدری صاحب تو روزانہ 8 گھنٹے ملتے ہیں، یہ پھر بھی شکایت کر رہے ہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی فہرست پر منگل کو ملاقاتوں کا حکم دے دیا، جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہا کہ "میرا اس سے کوئی لینا دینا نہیں کہ وہ کیا کھاتے ہیں کیا کرتے ہیں آپ مجھے بس یہ بتائیں کہ کیا آپ ان کی ملاقات کروائیں گے یا نہیں؟ "- اسلام آباد ہائیکورٹ نےجیل حکام کو حکم دیا کہہ عمران خان خود لسٹ بنا کر سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کو دیں گے وہ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد اور پی ٹی آئی سیکرٹری سلمان اکرم راجہ کو بھیجیں گے آئندہ سے اسی لسٹ کے مطابق منگل اور جمعرات کو عمران خان سے فیملی ممبران وکلا و دیگر ملاقات کر سکیں گے۔

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

  • لاہور میں سموگ کا راج برقرار،مارکیٹیں 8 بجےبندکرنے کا حکم

    لاہور میں سموگ کا راج برقرار،مارکیٹیں 8 بجےبندکرنے کا حکم

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کا راج برقرار ہے
    دنیا کے بڑے شہروں میں لاہور کی فضا سب سے آلودہ ریکارڈ ہوئی اور لاہور کی فضا میں 860 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا،پنجاب میں سب سے زیادہ ملتان شہر کی فضا انتہائی مضر صحت ہے جہاں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 1635 تک جا پہنچی ہے، آلودہ فضا میں سانس لینا انسانی صحت کیلئے خطرناک بن چکا ہے۔ایئرکوالٹی 1175 ہوگیا اسموگ کے دوران اسکولوں میں تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں، اساتذہ بھی گھروں سے آن لائن کام کریں گے جب کہ اسکولوں میں ٹیچرز، والدین میٹنگز، اسپورٹس، تفریحی دورے نہیں ہوں گے،

    لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں آج بھی پہلے نمبر پر ے، گرین لاک ڈاؤن کے باوجود ایئر کوالٹی انڈیکس 700 سے تجاوز کر گیا ہے، شہر کے متعدد علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 1000 سے بھی اوپر چلا گیا ہے، ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سموگ کے باعث آنکھوں اور گلے کے انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، ایک ماہ میں ایک لاکھ سے زائد شہری متاثر ہوئے ہیں جس میں زیادہ تعداد بزرگ اور بچوں کی ہے۔

    شدید دھند اور سموگ، موٹروے بھی بند
    دوسری جانب لاہور شیخوپورہ اور اسکے مضافاتی علاقے شدید سموگ اور دھند کی لپیٹ میں ہیں شاہرات پر سموگ کی شدت کے باعث حدنگاہ کم ہوگئی ہے سموگ اور دھند کی شدت اور حدنگاہ میں کمی کے باعث موٹروے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ تک جبکہ موٹروے ایم تھری لاہور سے جڑانوالا ایم فور گوجرہ سے عبدالحکیم تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔۔شہری دھند سموگ کے ایام میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دوران سفر کسی مشکل صورتحال میں موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر کال کرسکتے ہیں ۔

    دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے موٹر وے اور رنگ روڈز داخلے پر پابندی کا حکم
    لاہور ہائیکورٹ،سموگ کے تدارک کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی عدالت نے مارکیٹیں رات آٹھ بجے بند کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے اتوار کے دن بھی مارکیٹیں مکمل بند کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے تمام نجی دفاتر میں دو دن کے لئے ورک فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے کیس کی سماعت جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر کی۔عدالت نے بڑی گاڑیوں کے شہر میں داخلے سے روکنے کے احکامات جاری کر دیئے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹرک اور ٹرالر سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب ہیں،ڈولفن پولیس اور پولیس اہلکار ہیوی ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے تعینات کئے جائیں،ہر سماعت پر حکومت کو سموگ کنٹرول کیلئے اقدامات کا کہتے رہے،اصل آلودگی کا باعث ہیوی ٹریفک کا دھواں چھوڑنا ہے،اگر لاری اور بسوں کو نوٹس دیئے ہیں تو ابھی تک بند کیوں نہیں ہوئیں،دھواں چھوڑنے والی بسوں کو 50، 50 ہزار جرمانہ کریں تو کیسے ٹھیک نہیں ہونگے،فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑی سڑک پر کیسے آ سکتی ہے،محکمہ ٹرانسپورٹ کو اقدامات کرنے چاہئے تھا،ہم حکومت کی مدد کیلئے یہ اقدامات کررہے ہیں،حکومت شاید عدالتی احکامات کو اچھی نظر سے نہیں دیکھ رہی ہو،ڈی سی وغیرہ پر حکومت کا دباؤ ہو تو کام کریں گے، سموگ کی صورتحال کا انتظامیہ کو رات کو جائزہ لینا چاہئے، ڈی سی لاہور اور کمشنر کو رات کو نکل کر دیکھنا چاہیے کیا ہورہا ہے،ایسا حکم نہیں دینا چاہتے جس پر عملدرآمد ممکنہ نہ ہو،شادی پر ون ڈش تو کردی لیکن وہاں پر رش کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات نہیں کیے، ورک فرام ہوم کی پالیسی شروع کی جائے،پورے پنجاب میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کی جائیں،صوبے میں مارکیٹیں اتوار کو بھی بند رکھی جائیں،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے موٹر وے اور رنگ روڈز داخلے پر پابندی عائد کی جائے، سموگ کے حوالے سے ایمرجنسی کی صورتحال کا سامنا ہے، یہ اقدامات کرنے سے سموگ ایک سال میں کنٹرول نہیں ہو جائے گی،5 سال تک ان اقدامات کے نتائج آنا شروع ہونگے،چائنہ والوں نے سموگ اور آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے کامیاب اقدامات کیے ہیں.

    وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر سموگ آگاہی مہم جاری ہے،وزیر صحت خواجہ عمران نذیرنے لاہور میں سموگ آگاہی مہم میں شرکت کی، خواجہ عمران نذیر نے لبرٹی مارکیٹ میں شہریوں کو ماسک تقسیم کئے،خواجہ عمران نذیر نے شہریوں کو ماسک پہنائےاور احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا

    سموگ میں کمی لانے کی کوشش کررہے ہیں ،عظمیٰ بخاری
    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ سموگ کو کم کرنے کیلئے ہمیں اپنے لائف سٹائل میں تبدیلی لانا ہوگی، ملتان اور فیصل آباد کے حوالے سے میرے لئے بھی خبریں آج تشویشناک ہیں، فیصل آباد ویسے بھی انڈسٹریل سٹیٹ ہے، ہماری پوری حکومتی مشینری سڑکوں پر کھڑی ہے، گزشتہ 8ماہ میں سینکڑوں بھٹوں میں سے کئی مسمار کئے گئے، ہم بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر لارہے ہیں، جو اس ٹیکنالوجی پر نہیں جائیں گے وہ پنجاب میں کام نہیں کرسکیں گے،ایسا نہیں کہ سموگ صرف پاکستان میں ہے باقی ممالک میں نہیں، بیجنگ آخری 26سالوں سے سموگ سے مقابلہ کررہا ہے، وہ بھی سموگ میں کمی لانے کی کوشش کررہے ہیں ، وہ لوگ اپنی انڈسٹری کو بیجنگ سے دور لے کر جارہے ہیں،حکومت پاکستان بھی سموگ والے مسئلے پر اقدامات کررہی ہے، دہلی کی حکومت کو بھی اقدامات کرنا ہوں گے ، بھارت بھی سموگ کے معاملے پر فکرمند ہے

    پنجاب میں سموگ کی وجہ سے پارکس،تفریح گاہیں بند
    پنجاب حکومت نے بڑھتی سموگ کی وجہ سے پارکس، تفریح گاہیں اور عجائب گھر آج سے 10 دن کے لیے بند کر دیئے ہیں، اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی 8 نومبر سے 17 نومبر تک لاگو رہے گی،نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر گرفتاری ہو گی اور جرمانے کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

    اسموگ کے باعث گرین لاک ڈاؤن: خصوصی بچوں کی آن لائن اسکول کلاسز کی ہدایت

    بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر اسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا،مریم نواز

    پنجاب میں اینٹی اسموگ کارروائیاں، فصلوں کی باقیات نذر آتش کرنے والے 17 افراد گرفتار

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس،آپ نے اس موقع پر آکر کیوں بریت دائر کی،عدالت

    190 ملین پاؤنڈ کیس،آپ نے اس موقع پر آکر کیوں بریت دائر کی،عدالت

    190 ملین پاؤنڈ نیب کیس ،سابق وزیراعظم عمران خان اورانکی اہلیہ بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی، ،نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز عدالت میں پیش ہوئے، وکیل عثمان ریاض گل عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے دلائل دینے والے وکلا کے علاؤہ روسٹرم پر موجود باقی وکلا کو بیٹھنے کی ہدایت کر دی،عمران خان کے وکیل ظہیر عباس نے دلائل کا آغاز کر دیا،وکیل ظہیر عباس نے کہا کہ نیب نے دسمبر 2023 میں 8 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا ،27 فروری کو دو ملزمان عمران خان اور بشری بی بی پر چارج فریم ہوا ، وکیل ظہیر عباس نے بانی پی ٹی سے متعلق کیس کا چارج عدالت کے سامنے پڑھا,جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ یہ جو ٹرسٹ ہے ابھی تو موجود نہیں آپریشن آف لا کے لحاظ سے ؟وہ تو اس کو رجسٹر نہیں کر رہے ؟وکیل ظہیر عباس نے کہا کہ ابھی یہی پر ہمارا کیس زیر التوا ہے ، امجد پرویز نے کہا کہ ہمارا موقف یہ ہے کہ یہ جب جگہ منتقل ہوئی تو ٹرسٹ موجود ہی نہیں تھا ، احتساب عدالت نے میرٹس کی بنیاد کر فیصلہ نہیں دیا ،

    عدالت نے کہا کہ پہلی بات یہ رقم بیرون ملک سے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آئی پھر کابینہ کا فیصلہ ہے دوسرا لینڈ منتقلی ہے ؟ وکیل ظہیر عباس نے کہا کہ جی بالکل اور اب نیب ترامیم کے بعد کابینہ کے فیصلے کو تحفظ حاصل ہے ، این سی اے کی جانب سے کیا فریزنگ آرڈر ڈی فریزنگ آرڈر سامنے نہیں ہے ابھی ان کی تفتیش بھی مکمل نہیں ، جب تک میرا ذاتی مفاد ثابت نا ہو کابینہ کے فیصلے کو نیب ترامیم سے تحفظ حاصل ہے ،عدالت نے نیب ترامیم دکھانے کی ہدایت کر دی،کابینہ فیصلے کو حاصل تحفظ کے حوالے سے وکیل ظہیر عباس نے نیب ترامیم عدالت کے پڑھیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آپ نے اس موقع پر آکر کیوں بریت دائر کی ، وکیل ظہیر عباس نے کہا کہ کیونکہ نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ نے جاری کیا ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیب ترامیم بحال ہوئیں ، سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل ظہیر عباس نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں استدعا کی کہ سپریم کورٹ فیصلے کے تناظر میں نیب ترامیم کی بحالی کے بعد کابینہ فیصلے کو تحفظ حاصل ہے اس لیے اس بنیاد پر بریت کی درخواست منظور کی جائے

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ابھی تک احتساب عدالت نے کوئی فائنڈنگ نہیں دی، اگر کوئی فائنڈنگ آئی ہوتی تو ہمارا اختیار تھا،وکیل عثمان ریاض گل نے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں گواہیان پر جراح مکمل ہو گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ رٹ پٹیشن میں اختیار محدود ہوتا ہے ہم رٹ میں گواہ کے بیانات کو نہیں دیکھ سکتے، میرٹ پر احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں وجوہات نہیں دیں ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ احتساب عدالت کے فیصلے کی وجوہات ہمارے سامنے نہیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ احتساب عدالت کے فیصلے کی فائنڈنگ نہیں آئی ، ہم احتساب عدالت کو کیس بھیج دیتے ہیں وہ اس کا فیصلہ کر دیتے ہیں وجوہات بھی دے دیں گے ،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کو عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی،

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس،عمران ،بشریٰ پیش،وکیل صفائی کو ملاجرح کا آخری موقع

    190ملین پاؤنڈز ریفرنس،حتمی فیصلہ دینے سے روکنے کے آرڈر میں توسیع

    190ملین پاؤنڈ کیس زلفی بخاری کی جائیداد ریفرنس سے منسلک کرنے کے احکامات

    190 ملین پاؤنڈ کیس، سپریم کورٹ فیصلے کے بعد عمران نے رعایت مانگ لی

    190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران کے گلے کا پھندہ،واضح ثبوت،بچنا ناممکن

    190 ملین پاؤنڈز کیس،اصل الزام ملک ریاض فیملی کی حد تک وہ اشتہاری ہیں ،سلمان اکرم راجہ

    190ملین پاؤنڈز کیس،کتنے گھروں کا چولہا چل سکتا تھالیکن عمران خان نے کیا کیا؟

    190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل،اعظم خان کا عدالت میں دیابیان سامنے آ گیا