Baaghi TV

Tag: عراق

  • حکومت مخالف مظاہرے، 18 افراد جاں بحق

    کربلا:امریکہ نے جس ملک میں‌بھی قدم رکھا وہاں‌ خون وکشت کے علاوہ کچھ نہیں دیا ، افغانستان ہویا شام ، عراق ہو یا ویتنام ،اطلاعات کے مطابق عراق کے جنوبی شہر کربلا میں ابتر معاشی حالات ، بے روزگاری اور حکومت کی معاشی پالیسوں کے خلاف ہونے احتجاج کے دوران فورسز کی فائرنگ سے 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کو کچلنے کے لیے فورسز نے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا اور مظاہرین پر سیدھی گولیاں چلائیں۔زخمی آہ وبکا کرتے رہے مگر حکام نے کسی کی آہ وبکا پر کوئی توجہ نہ دی

    عراقی حکام نے رات گئے سے ہونے والے ان مظاہروں میں جھڑپوں کے دوران 18 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم عالمی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اموات کی تعداد 20 سے زائد ہے۔گزشتہ ایک ماہ سے جاری ان پرتشدد مظاہروں میں جاں بحق افراد کی تعداد 250 سے تجاوز کر چکی ہے۔

  • عراق میں مظاہروں میں شدت کا استعمال کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے : اقوام متحدہ نے بھی خطرہ سے آگاہ کردیا

    عراق میں مظاہروں میں شدت کا استعمال کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے : اقوام متحدہ نے بھی خطرہ سے آگاہ کردیا

    نیویارک :عراق میں مظاہروں میں شدت کا استعمال کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے، عراق میں بڑھنے والے تشدد اور اٹھنے والے فتنے سے اقوام متحدہ نے بھی خطرہ سے آگاہ کردیا،UNAMIکی سربراہ جینی ہینس پلاسچرٹ نے دارالحکومت بغداد اور جنوبی شہروں میں جاری مظاہروں کے بارے میں تحریری بیان جاری کیا ہے۔

    افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کو پاکستان سے متعلق مہذب الفاظ استعمال کرنے پر سخت…

    اقوام متحدہ کے عراق تعاون مشنUNAMI نے عراق میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت کا استعمال کرنے والوں کے خلاف عدالتی کاروائی کی اپیل کی ہے۔بیان میں جینی نے مظاہروں میں پیش آنے والے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ "رپورٹوں کے مطابق 5 دن سے جاری مظاہروں میں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ اس تشدد کا بند ہونا ضروری ہے”۔

    بھارت مزید مشکلات کا شکار: ناگالینڈ علیحدگی پسند تنظیم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی…

    UNAMIکی سربراہ جینی ہینس پلاسچرٹ نے کہا ہے کہ مظاہروں میں شدت کا استعمال کرنے والوں سے حساب پوچھا جانا ضروری ہے۔واضح رہے کہ عراق میں کرپشن، بیروزگاری اور ناکافی سول سروسز کی وجہ سے یکم اکتوبر سے مظاہروں کا آغاز کیا گیا جو ابھی تک جاری ہیں۔

    تدبیریں‌ناکام ، ڈینگی نے پنجاب میں پنجے گاڑ لیے، مزید 2 مریض جاں بحق،