Baaghi TV

Tag: عرفان کیانی

  • ایران : احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنیوالے نوجوان کو پھانسی دیدی گئی

    ایران : احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنیوالے نوجوان کو پھانسی دیدی گئی

    ایران میں احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے والے نوجوان کو پھانسی دیدی گئی-

    ایرانی عدلیہ کے سرکاری خبر رساں ادارے “میزان” کے مطابق عرفان کیانی کو شہر اصفہان میں پھانسی دی گئی جب ملک کی اعلیٰ عدالت نے اس کی سزا برقرار رکھی،عرفان کیانی پر سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے، آگ لگانے، سڑکیں بلاک کرنے اور مظاہروں کے دوران اسلحہ استعمال کرنے کے الزامات تھے۔

    ایرانی حکام نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کیانی اسرائیلی انٹیلیجنس کا ایجنٹ تھا تاہم اس الزام کے حق میں کوئی ٹھوس شواہد فراہم نہیں کیے گئے۔

    واضح رہے کہ جنوری میں ہونے والے ان مظاہروں کو ایرانی سکیورٹی فورسز نے سختی سے کچل دیا تھا، جس کے دوران ہزاروں افراد کے مارے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں،جبکہ ایران کی عدالت نے جنوری میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کی قیادت کرنے والے نوجوان کو عرفان کیانی کو سزائے موت سنائی تھی-

    قبل ازیں رواں ماہ ہی حکومت مخالف مظاہرے کے دوران گرفتار ہونے والے ایک نوجوان کو پھانسی دی گئی تھیمایرانی عدلیہ سے منسلک نیوز ایجنسی ’میزان‘ نے بتایا تھا کہ فہیم، امیر حسین حاتمی، محمد امین گلاری اور شاہین واحدی کے ہمراہ شریک ملزم تھے جنپیں گزشتہ دنوں پھانسی دی گئی۔

    علی فہیم پر الزام تھا کہ وہ جنوری میں ہونے والے مظاہروں کے دوران ملکی سلامتی کے خلاف کارروائیوں میں عملی طور پر ملوث تھے فہیم پر یہ بھی الزام ہے کہ اُنھوں نے ایک فوجی عمارت میں داخل ہو کر اسلحہ اور بارود نکالنے اور عمارت کو آگ لگانے کی کوشش کی۔

    ’میزان‘ نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی سپریم کورٹ نے بھی علی فہیم کو سزائے موت دینے کی توثیق کی تھی بی بی سی کے مطابق علی فہیم کے ایک قریبی ساتھی نے بتایا کہ واقعے سے متعلق رپورٹس اور ویڈیوز سے پتا چلتا ہے کہ ان افراد کا عمارت کو آگ لگانے یا اسے تباہ کرنے میں کوئی کردار نہیں تھا اُن کے بقول یہ افراد اُس وقت عمارت میں داخل ہوئے جب اسے پہلے ہی آگ لگائی جا چکی تھی۔

  • حدیقہ کیانی نے جذباتی پوسٹ کے ساتھ والدہ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر شئیر کی

    حدیقہ کیانی نے جذباتی پوسٹ کے ساتھ والدہ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر شئیر کی

    اداکارہ و گلوکارہ حدیقہ کیانی نے گزشتہ روز ایک جذباتی پوسٹ سوشل میڈیا پر شئیر کی جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی والدہ خاور کیانی انتقال کر گئی ہیں . انہوں نے لکھا کہ والدہ، دادی اور شاعرہ خاور کیانی آج انتقال کرگئیں ہیں ، ہم ہر ایک سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں براہ کرم خاندان کی رازداری کا احترام کریں۔خاور کو جاننے والے جانتے ہیں کہ وہ کس قدر باوقار خاتون تھیں وہ ایک مضبوط اور خود مختار کام کرنے والی ماں تھیں جن کے لئے ان کے بچے ان کی اولین ترجیح تھے. خاور لڑکیوں کے ایک سرکاری اسکول میں پرنسپل اور ایک بہترین شاعرہ تھیں۔انہوں نے تنقیدی طور پر سراہی جانے والی کتابوں کا ایک سلسلہ اور پاکستان کی موسیقی کی تاریخ کے کچھ سب سے

    بڑے گانوں جیسے "بوہے باریاں”، کرکٹ ورلڈ کپ 1999 کا ترانہ "انتہائی شوق” اور "آس پاس” لکھا۔میری آپ سب سے گزارش ہے کہ اس مشکل وقت میں ہم سب کےلئے دعا کیجیے.حدیقہ نے اپنی پوسٹ‌کے آخر میں لکھا ”بے شک ہم اللہ ہی کے ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں”۔یاد رہے کہ حدیقہ کیانی کی والدہ کافی عرصے سے بیمار تھیں اور گلوکارہ حدیقہ کیانی اس چیز کا ذکر اپنے اکثر انٹرویوز میں کرتی بھی رہتی تھیں اور باقاعدہ بتاتی تھیں کہ ان کی بیماری کی وجہ سے میں باہر کے ٹورز نہیں لیتی کیونکہ مجھے اپنی والدہ کا خیال رکھنا ہے.