Baaghi TV

Tag: عطا تارڑ

  • بھارت کی ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا،عطا تارڑ

    بھارت کی ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا،عطا تارڑ

    وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کی حالیہ جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا اور پوری قوم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہے کہ پاکستان ایک بار پھر سرخرو ہوا۔

    آذربائیجان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعطا تارڑ نے کہا کہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اس وقت جشن کا سماں ہے، یومِ جمہوریہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کا یومِ تکبیر بھی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہےپاکستان کی فتح کو یہاں خوشی کے طور پر منایا جا رہا ہے اور لوگوں کے دلوں میں پاکستان کے لیے خاص جذبہ موجود ہےترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دور میں پاکستان کے بیرونی تعلقات میں واضح بہتری آئی ہے اور دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہےآذربائیجان میں موجود پاکستانی کمیونٹی اور مقامی عوام نے یومِ تکبیر کو جس انداز سے منایا ہے، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی دفاعی کامیابیاں نہ صرف ملک میں بلکہ بیرونِ ملک بھی باعثِ فخر سمجھی جاتی ہیں-

    عطا تارڑ نے ایک بار پھر دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بھارت کی ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا، پاکستان کے دشمنوں کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیےکہ ہم نہ صرف امن چاہتے ہیں بلکہ اپنی خودمختاری کےتحفظ کیلئے ہر حد تک جانےکا حوصلہ بھی رکھتے ہیں، شکست خوردہ بھارت اس وقت طرح طرح کے بیانات دے کر اپنی خفت مٹانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے مضبوط دفاعی حکمتِ عملی اور قو می یکجہتی سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

  • عطااللہ تارڑ کا یومِ تکبیر کے موقع پر  جذباتی پیغام

    عطااللہ تارڑ کا یومِ تکبیر کے موقع پر جذباتی پیغام

    اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے یومِ تکبیر کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا۔

    اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں اپنے دادا، سابق صدر رفیق تارڑ کی میاں نواز شریف اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ نایاب تصاویر بھی شیئر کیں –

    عطا تارڑ نے اپنے دادا، سابق صدرِ پاکستان محمد رفیق تارڑ کی یاد تازہ کرتے ہوئے لکھا دادا جی مرحوم و مغفور کی آنکھیں نم تھیں اور زبان پر نعرہ تکبیر تھادادا جی کہنے لگے کہ ہماری نسل نے پاکستان بنتے دیکھا، یہ اللہ تعالٰی کی عظیم نعمت ہے آج نواز شریف نے پاکستان بچا لیا، ہمارے دفاع کو ہمیشہ کے لیے ناقابلِ تسخیر بنا دیا،پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ۔

    https://x.com/TararAttaullah/status/1927452895638647233

    انہوں نے لکھا کہ ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر نواز شریف تک جنہوں نے اس کو منطقی انجام تک پہنچایا، قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے سائنسدانوں، انجینئرز اور افواج پاکستان کے افسران جو شریک رہے، وہ ہمارے محسن ہیں۔

    پاکستان کا فتح راکٹ سسٹم : بنیان مرصوص میں دشمن کے دفاعی نظام کو تباہ کرنے کا واضح پیغام

    پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے 27 برس مکمل ہوگئے، پاکستان نے آج ہی کے دن بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا ، خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا اور دفاع کا حق منوایا یوم تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے اور یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا اور پاکستان نے ایٹمی تجربات کرکے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنادیا۔

    بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔

    مسئلہ کشمیرجنوبی ایشیاکے عوام کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے،رضوان سعید شیخ

    مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے مکمل تیار اور پُر عزم ہیں ، یوم تکبیر 1998 کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا، پاکستان نے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن بحال اور اپنے دفاع کے حق کو منوایا۔پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت قومی امانت ہے، جو عوامی امنگوں کی عکاس ہے، مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے مکمل تیار اور پُر عزم ہیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے یوم تکبیر کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنے 27 سال مکمل ہوگئے ، پاکستان اس مرتبہ یوم تکبیر ایک اہم اور تاریخی موقع پر منا رہا ہے پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے 6 تا 10 مئی کے معرکہ حق میں فتح یاب ہوا، بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں سرخرو ہو کر نکلے ہیں، فتح مبین سے سرشار قوم کیلئے یوم تکبیر کی مسرتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

    ماہرین فلکیات نے نیا بونا سیارہ دریافت کر لیا

    انہوں نے کہا کہ مئی 1998 میں بھارت نے 5 ایٹمی دھماکے کرکے ہماری سلامتی، دفاع اور خود مختاری کو چیلنج کیا تھا، نوازشریف نے 6 دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، اس وقت نوازشریف نے قوم کی امنگوں، مفادات کی ترجمانی کی، نوازشریف اقتصادی پابندیوں، دباؤ ،دھمکیوں اور لالچ کو خاطر میں نہ لائے

  • بھارت کے خلاف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کارروائی کی، عطا تارڑ

    بھارت کے خلاف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کارروائی کی، عطا تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوابی کارروائی کی ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوابی کارروائی کی اور ہم نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے کارروائی کی، سول آبادی کو نشانہ بنانے کا بھارتی الزام مسترد کرتے ہیں، ہم نے صرف بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ پہلگام پاکستانی سرحد سے 200 کلو میٹر سے زائد فاصلے پر واقع ہے، پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں، ہم نے پہلگام واقعے کیلئے شفاف اور مشترکہ تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی مگر بھارت نے واقعے کے صرف 10 منٹ بعد ایف آئی آر درج کر کے پہلگام واقعے کو مشکوک بنایا۔

    پاک بھارت کشیدگی کےخاتمے کیلئے پرنس رحیم آغا خان کی ثالثی کی پیشکش

    پاک فوج کا بڑی کارروائی: راجوڑی میں دہشتگردوں کا سہولت کار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک

    آپریشن بنیان مرصوص،پاکستانی شاہینوں نے دشمن کے پرخچے اُڑا دیئے

  • جیل میں بیٹھ کر ریلیف مانگنے والوں نے قوم کے بچوں کا دماغ خراب کیا،عطا تارڑ

    جیل میں بیٹھ کر ریلیف مانگنے والوں نے قوم کے بچوں کا دماغ خراب کیا،عطا تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کو برباد کرنے والوں نے آئی ایم ایف کوخط لکھے، خط لکھنے والوں نے اپنے دور میں ایک بھی اینٹ نہیں لگائی تھی۔

    باغی ٹی وی : وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کو مشکلات سےنکالا، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے آج پوری دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں، ایک سال میں اللہ نے پاکستان پر کرم کیا، ایک سال میں پاکستان نے ڈیفالٹ سے استحکام کا سفر شروع کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنایا، وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کو نئی بلندیوں پر لے جا رہے ہیں مریم نوازنے پورے پنجاب میں ترقی کا سفر شروع کیا ہوا ہے، جیل میں بیٹھ کر ریلیف مانگنے والوں نے قوم کے بچوں کا دماغ خراب کیا۔

    خواتین کے بغیر ملک کی ترقی نا ممکن ہے،مریم اورنگزیب

    عطا تارڑ نے کہا کہ انہوں نے لوگوں میں نفرتیں پیدا کیں، قوم کو تقسیم کیا، انہوں نے صرف لوٹ مار کی سیاست کی، پی ٹی آئی نے سیاست میں گالم گلوچ کے کلچر کو فروغ دیا،9 مئی کو ملک کے دفاعی اداروں پر حملے کیے گئے، کچھ عرصہ قبل ملک کے ڈیفالٹ کی بات کی جا رہی تھی، پاکستان کو برباد کرنے والوں نے آئی ایم ایف کوخط لکھے، خط لکھنے والوں نے اپنے دور میں ایک بھی اینٹ نہیں لگائی تھی۔

    وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے قوم کے ساتھ مذاق ہیں،حافظ نعیم

  • ہم نے ریاست کے لئے اپنی سیاست قربان کر دی،عطا تارڑ

    ہم نے ریاست کے لئے اپنی سیاست قربان کر دی،عطا تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی مفاد میں فیصلے کئے گئے، کل وزیرا عظم تمام حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 مارچ 2025ءکو مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہو جائے گا، محمد شہباز شریف نے 4 مارچ 2024ءکو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ملک کی سمت کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں، بہت سے لوگوں نے شرطیں لگا رکھی تھیں کہ معیشت نہیں سنبھلے گی، ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے، ایک سیاسی جماعت نے پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف کو خطوط لکھے۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ کچھ چیزیں سیاست سے بالاتر ہوتی ہیں، ہم نے ریاست کے لئے اپنی سیاست قربان کر دی، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی مفاد میں فیصلے کئے گئے آج مہنگائی 1.5 فیصد کی کم ترین سطح پر آ چکی ہے، 9 سال پانچ ماہ پہلے ستمبر 2015 میں مہنگائی 1.3 فیصد تھی، ساڑھے 9 سال کے بعد آج مہنگائی کی کم ترین سطح ہے، شرح سود میں کمی ہوئی، سٹاک ایکسچینج میں بہتری آ رہی ہے۔

    ننکانہ: امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع، دفعہ 144 نافذ

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ خارجہ محاذ پر پی ٹی آئی دور حکومت میں پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار تھا، وزیراعظم کے دورہ ازبکستان کے موقع پر پاکستان کا پرچم ہر شاہراہ پر دیکھا گیا، عالمی سطح پر پاکستان کے لئے اچھے جذبات اور تاثرات کا اظہار کیا جا رہا ہےپاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ ہو رہے ہیں، پاکستان میں ایک بار پھر کھیلوں کے میدان آباد ہو رہے ہیں، سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے، آج ہر ملک پاکستان کی تعریف کر رہا ہے، مختلف ممالک کے سربراہان پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ آذربائیجان کے صدر نے پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا کہا، ازبکستان کے صدر نے پاکستان کی عالمی سطح پر منفرد حیثیت کو تسلیم کیا، معاشی بحالی کے سفر میں محنت، ٹیم ورک اور ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے، چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر کا معاشی بحالی کے سفر میں کردار قابل ستائش ہے۔

    گوجرانوالہ: پولیس لائن میں شہداء کی فیملیز کے اعزاز میں افطار ڈنر

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ محنت، نیک نیتی اور ٹیم ورک کی وجہ سے آج ہم اس مقام پر پہنچے ہیں، مہنگائی میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہو رہے ہیں، وزیراعظم نے ایک سال کی تکمیل پر کابینہ کی خصوصی پراگریس ریویو رکھا ہے، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ سرپلس میں جا رہا ہے، آئی ٹی برآمدات میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے، برآمدات بڑھ رہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں، کھوکھلے نعرے لگانے والے لوگوں نے نہ لیپ ٹاپ دیئے، نہ ہسپتال بنائے، نہ صحت، نہ تعلیم کا کوئی نظام بنایا، انہوں نے بسیں بھی چلائیں تو الٹی چلا دیں، خیبر پختونخوا میں ان کی کارکردگی صفر ہے، اعداد و شمار کبھی جھوٹ نہیں بولتے۔

    حیفا میں چاقو برادر شخص کے حملے میں ایک اسرائیلی ہلاک ،4 زخمی

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کھوکھلے نعرے، جھوٹ بہتان اور آپس کی لڑائیاں کوئی نہیں چاہتا، پاکستان کے عوام چاہتے ہیں کہ مہنگائی کیسے کم ہوگی، آج نظر آ رہا ہے کہ مہنگائی کم ہو رہی ہے، بہتری آ رہی ہے، جلاﺅ گھیراﺅ کی سیاست میں لوگوں کو کوئی دلچسپی نہیں، معاشی اشاریےمزید بہتر ہوئے ہیں، کل وزیراعظم تمام حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے، اعداد و شمار کبھی جھوٹ نہیں بولتے، کھوکھلے نعر ے، جھوٹ بہتان اور آپس کی لڑائیاں کوئی نہیں چاہتا، پاکستان کے عوام چاہتے ہیں کہ مہنگائی کیسے کم ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ آج نظر آ رہا ہے کہ مہنگائی کم ہو رہی ہے، بہتری آ رہی ہے، جلاﺅ گھیراﺅ کی سیاست میں لوگوں کو کوئی دلچسپی نہیں، معاشی اشاریے مزید بہتر ہوئے ہیں، کل وزیراعظم تمام حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے گراں فروشی کسی صورت قبول نہیں، گرانفروشی پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، رمضان المبارک میں اشیاءمہنگی فروخت کرنے کی قطعاً اجازت نہیں ہوگی، مہنگائی میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل ہونا شروع ہو گئے ہیں، بجلی اور گیس کے بلوں میں سبسڈی دی گئی، پنجاب اور وفاق نے بجلی کے بلوں میں سبسڈی دی، پی بی اے، اے پی این ایس سے جب بھی ملاقات ہوئی، یہی درخواست کی کہ رپورٹرز، ٹیکنیشن اور دیگر ورکرز کی تنخواہوں اور ان کی ملازمتوں کی پروٹیکشن کی کی بات کی، صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس اسکیم متعارف کرائی گئی۔

    ڈیرہ غازی خان: ماہِ صیام میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 1195 کاروباری مراکز سیل

  • جب دہشت گردی کی کوئی اخلاقی حدود نہ ہو تو پھر سانحہ اے پی ایس ہوتا ہے،عطا تارڑ

    جب دہشت گردی کی کوئی اخلاقی حدود نہ ہو تو پھر سانحہ اے پی ایس ہوتا ہے،عطا تارڑ

    لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہمیں اب گڈ طالبان اور بیڈ طالبان کا چیلنج ہے دہشت گرد کا کوئی دوست نہیں، ان کا تو کوئی مذہب نہیں ہوتا اور ان کو کے پی میں دوبارہ بسایا گیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں یوتھ کانفرنس میں سوال و جواب کی نشست پر وفاقی وزیر نے کہا کہ دھرنے کا خرچہ کہاں سے آتا رہا کیونکہ کوئی ایک ہفتے کا دھرنے کا خرچہ نہیں اٹھا سکتا،اس ملک میں دہشت گردی کا ناسور اب بھی موجود ہے، دہشت گرد گوریلا وار کسی اخلاقیات کی پابندی نہیں کرتا، جب دہشت گردی کی کوئی اخلاقی حدود نہ ہو تو پھر سانحہ اے پی ایس ہوتا ہے اور دہشت گرد بلوچستان میں بھی دہشت گردی کر رہے ہیں ای پی ایس میں کسی کو شک نہیں اس کے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچا دیا ہے، ہمیں اب گڈ طالبان اور بیڈ طالبان کا چیلنج ہے دہشت گرد کا کوئی دوست نہیں، ان کا تو کوئی مذہب نہیں ہوتا اور ان کو کے پی میں دوبارہ بسایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور و کراچی جیسے شہر میں دھماکے بند ہوئے 2013-17ء میں دہشت گردی کو ن لیگ نے بند کر دیا، دہشت گردی کیسے واپس آئی؟ جنوبی کے پی کے ساتھ پنجاب میں دہشت گردوں کی واپسی ہوئی، دہشت گرد کسی کے دوست نہیں بلکہ لوٹ مار اور بھتہ لینے والے ہیں، ٹی ٹی پی تو پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہے،اے پی ایس حملہ پر نظریہ بنایا گیا، ٹی ٹی پی نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کیں اور ملک میں بدامنی پھیلائی، اللہ کے ہاتھ میں زندگی ہے، دہشت گرد برے لوگ ہیں اب انہیں جڑ سے اکھاڑ کر پھینکیں گے، دہشت گردوں نے تو چھوٹے بچوں کو شہید کیا تو وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

    ایک سال میں دو بار رمضان المبارک کے استقبال کیلئے تیار ہو جائیں

    انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں مجھے اور میری لیڈر کو برا بھلا کہہ دیں لیکن عوامی منصوبوں کو برا نہ کہیں، مرسڈیز والے بابوؤں کو جنگلا بس قبول نہیں جو ایک نرس ڈاکٹر انجینیئر کو بٹھا کر لے جاتی ہےنوجوانوں کو یہ جاننا ضروری ہے کہ پاکستان کا قیام کیوں ضروری تھا؟ اس ملک کی بنیادوں میں لاکھوں لوگوں کا خون شامل ہے، آزاد وطن کے لیے لاکھوں افراد نے بہت مصائب برداشت کیے، دو قومی نظریہ ایک حقیقت ہےسرحد پار اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے اس لیے دو قومی نظریے کی جتنی ضرورت آج ہے اتنی پہلے کبھی نہیں ہوئی، غزہ، فلسطین اور کشمیر میں مظالم کا نام لیں تو سوشل میڈیا پر سناٹا چھا جاتا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے وژن کی تشکیل قیادت کی ذمہ داری ہوتی ہے، جب 90ءکی دہائی میں لاہور اسلام آباد موٹر وے بنی تو اس کی شدید مخالفت کی گئی لیکن پاکستان میں موٹروے کی بنیاد انفرا اسٹرکچر کی ترقی کی جانب اہم پیشرفت تھی، آج اسی موٹر وے کے ذریعے لوگ بآسانی سفری سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں موٹروے کی تعمیر کے وقت بہت شور شرابا کیا گیا اور لیپ ٹاپ تقسیم کیے تو اس پروگرام پر بھی مخالفت کی گئی-

    آسٹریلیا کا براعظم ایشیا سے ٹکرانے والا ہے؟

  • انسانی اسمگلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے،عطااللہ تارڑ

    انسانی اسمگلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے،عطااللہ تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ اور گجرات میں انسانی اسمگلنگ کا مسئلہ زیادہ ہے، 3 کشتیاں حادثے کا شکار ہوئیں اور لوگ اپنے پیاروں کے جنازوں کا انتظار کرتے رہے۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں اصلاحات کی جا رہی ہیں اور انسانی اسمگلرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، اب تک 436 انسانی اسمگلرز گرفتار ہوچکے ہیں۔

    وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے سخت ایکشن لیا، اسمگلرز کی جائیدادیں ضبط اور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں، انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انسانی اسمگلرز کو چھپنے کی جگہ کہیں نہیں ملے گی اور ایف آئی اے میں اصلاحات انسانی اسمگلنگ روکنے کا ہی ایک حصہ ہے، انسانی اسمگلنگ میں منظم گینگز شامل تھے انسانی اسمگلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے، انسانی اسمگلرز کو قرارواقعی سزا دی جائے گی۔

    دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 2 سالوں میں جرائم کی شرح میں کمی کا انکشاف ہوا ہے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا، جس میں بتایا کہ 2023 کے مقابلے میں 2024 میں 11 فیصد کم جرائم ہوئے۔

    قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کا تحریری جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ سال 2024 میں 1596 مجرموں پر مشتمل 686 گینگز کو پکڑا گیا، 2024 میں 80 کروڑ 26 لاکھ سے زائد مالیت کی چوری شدہ اشیا کو برآمد کیا گیا، ڈالفن فورس، موبائل پیٹرولنگ یونٹس اور 15 کے زریعے شہریوں کو محفوظ بنایا جا رہا ہے۔

    وزیر داخلہ نے بتایا کہ سال 2024 میں کل 231 سرچ آپریشنز منعقد کیے گئے، ہوٹل آئی ایپ کے ذریعے 200 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، اس وقت دارالحکومت میں مختلف لوکیشنز پر 3159 سی سی ٹی وی کیمرہ لگائے گئے ہیں جبکہ 2024 میں مشتبہ افراد کے خلاف 5000 سی ڈی آرز کا تجزیہ کیا گیا۔

    علاوہ ازیں قومی اسمبلی میں حکومت نے 12 منٹ میں پانچ بل منظور کروا لیے۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون نے سب سے پہلے سول سرونٹ ترمیمی بل 2025 پیش کیا جس کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں دیوانی عدالتیں ترمیمی بل 2024، پاکستان کوسٹ گارڑ ترمیمی بل 2024، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام ترمیمی بل 2025 بھی منظور ہوگیا۔

    قومی اسمبلی میں مہاجرین کی اسمگلنگ کا تدارک ترمیمی بل 2025 منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، جس کو ایوان نے منظور کرلیا اس کے علاوہ امیگریشن ترمیمی بل 2025 بھی منظور کرلیا گیا۔ بلوں کی منظوری کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا، پی ٹی آئی کے یوسف خان نے کورم کی نشاندہی کی جس پر اجلاس روکا گیا اور پھر کورم پورا ہونے پر اجلاس کی کاروائی دوبارہ شروع ہوئی۔

  • پارٹی نے جو ہمیں وفا سکھائی ہے، یہ نواز شریف کی وجہ سے ہے،عطا تارڑ

    پارٹی نے جو ہمیں وفا سکھائی ہے، یہ نواز شریف کی وجہ سے ہے،عطا تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا ہے-

    باغی ٹی وی : عطا تارڑ نے اپنے حلقے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے جو ہمیں وفا سکھائی ہے، یہ نواز شریف کی وجہ سے ہے، ملک کی معیشت میں بہتری آرہی ہے شرح سود کم ہو رہی ہے، شہباز شریف ملک کو ترقی کی جانب لے کر جارہے ہیں، پاکستان کی معیشت ترقی کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک پر ایک نحوست کا سایہ تھا، یہ سایہ پنکی گوگی اور کپتان کا تھا، یہ لوگ پاکستان کو لوٹ کے کھا گئے، دنیا بھر میں ان کی ہیڈ لائنز لگی، یہ کہتے ہیں ہم دفاع نہیں کریں گے، ہم نعوذ باللہ سیرت پر چل رہے ہیں، خدا کا واسطہ ہے سیرت کا نام نہ لو، پورا ٹولا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ہم کہتے تھے ان کے ہاتھ کرپشن میں رنگے ہوئے ہیں۔

    نواز شریف کی بے توقیری کے جرم کا اعتراف ضروری۔ تجزیہ : شہزاد قریشی

    عطا تارڑ نے کہا کہ یہ توشہ خانہ سے چیزیں چوری کررہے تھے کہا گیا ہے کہ 300 ڈالر سے زیادہ کی چیز نہیں لے سکیں گے، ان لوگوں نے توشہ خانہ سے گھڑیاں چوری کیں، وزیر اعظم چیزیں بیچ دیتا تھا،ہم نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہوئے ہیں-

    ان کا کہنا تھا کہ ایک شفافیت کے دعوے کررہے تھے، یہ سڑک اس وقت کیوں نہ بنی جب کہتے تھے ہم عوام کی خدمت کررہے ہیں، جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کررہے ہیں، ملک میں جب بھی تعمیر و ترقی ہوئی، وہ ن لیگ کے دور میں ہوئی ہے، ہم بین الا قوامی سطح پر بھی پاکستان کا مقدمہ لڑتے ہیں، ان کے دور میں کام نہ ہوا کیونکہ یہ لوگ پیسے کمانے میں لگے ہوئے تھے، مال بنا ر ہے تھے، ڈیلیں کر رہے تھے۔

    اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا کی تشکیل نو کا فیصلہ

    انہوں نے کہا کہ آپ کے مسائل حل کرنا ہمارا فرض ہے، سڑکوں کی تعمیر، صاف پانی اور گیس کے مسائل حل ہوں گے، ہم نے وعدہ کیا تھا اس حلقے کو مثالی بنائے گے، ٹاؤن شپ کا علاقہ جلد مثالی علاقہ بنے گا، شہباز شریف ڈیفالٹ کے دھانے سے واپس لائے ہیں، پاکستان کی معیشت دنیا کی بہترین معیشت بنے گی، ہم وعدہ کیا تھا پبلک سیکرٹریٹ کھلے گا، آپ کے درمیان بھی رہے گا، اس علاقے کی فلاح و بہبود کے لئے جو بھی کرنا پڑا کریں گے، پنکی گو گی اور کپتان کو تو فکر ہی نہ تھی، یہ وہ لوگ ہیں جو شہداء کی بے حرمتی کرتے ہیں، ہم تو شہداء کی تعظیم کرنے والے لوگ ہیں، پاکستان ہے تو سیاست اور سیاسی جماعتیں ہیں۔

    امریکا میں چھوٹے طیارے کو حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی

  • وفاقی حکومت  کا  8 فروری کو ملک میں یوم تعمیر و ترقی منانے کا اعلان

    وفاقی حکومت کا 8 فروری کو ملک میں یوم تعمیر و ترقی منانے کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر 8 فروری کو ملک میں یوم تعمیر و ترقی منانے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں میڈیا میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام سیاسی استحکام کے ساتھ جڑا ہوا ہے، یہ سال پاکستان کی کامیابیوں کا سال رہا ہے، سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پرہے، ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہےمعیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں،مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں مہنگائی ختم ہورہی ہےسیاست میں رواداری ہونی چاہیئے، سیاست ہو یا کھیل کا میدان ہر جگہ تلخیاں کم ہونی چاہئیں اور اسپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو ملک میں تعمیر و ترقی کا آغاز ہوا تھا،اس لیےاس دن کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منائیں گے،ملک میں کھیلوں کو مزید فروغ دیا جائے گا، چیمپیئنز ٹرافی کا پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے، ہمارے میدانوں کی رونقیں بحال ہورہی ہیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونٹ سے متعلق کوشش کی ہے۔

    مراکش کشتی حادثہ نہیں قتل عام تھا،بچ جانے والے پاکستانیوں کے ہولناک انکشافات

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ بہترین ٹیمیں پاکستان آکراپناکھیل پیش کریں گی، پی سی بی اور محسن نقوی کی بڑی کاوش ہے، چیمپئنز ٹرافی کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کرکٹ لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے، آج بڑا اچھا فائنل میچ ہوا، جیتنے والی ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں-

    190 ملین پاؤنڈ کیس:عمران خان اوربشریٰ بی بی نے وکالت نامے پر دستخط کر دیئے

    واضح رہے کہ 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہوجائےگا، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے پارٹی کو احتجاجی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    ٹرمپ کے بعد ملانیا ڈالر کرنسی بھی لانچ

  • ہر کسی کا ذریعہ آمدن ہوتا ہے عمران خان کا ذریعہ آمدن بتادیں ،عطاتارڑ

    ہر کسی کا ذریعہ آمدن ہوتا ہے عمران خان کا ذریعہ آمدن بتادیں ،عطاتارڑ

    لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مجھے بتادیں عمران خان کا ذریعہ آمدن کیا ہے؟ فرحت شہزادی کو کہاں سے زمین دی گئی؟ جو پیسہ این سی اے پاکستان کو دیا اسی ارب روپے کا یہ گھپلا ہے اور وہ پیسہ واپس دے دیا گیا-

    باغی ٹی وی: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس میں عطا تارڑ نے کہا کہ کل ایک فیصلہ آیا جو پاکستان کی تاریخ میں فیصلوں میں سر فہرست ہے یہ ایک اوپن اینڈ شٹ کیس ہے پاکستان کی تاریخ میں بڑے بڑے کیسز آئے ہیں اس طرح کا کلیئر کٹ کیس پہلے نہیں دیکھا، شہزاد اکبر نے وزیر اعظم کے دفتر میں ایسٹ ریکوری یونٹ بنایا پیسے ریکور کرکے سرکا ر ی ادارے میں جمع کروائے گئے-

    انہوں ںے کہا کہ 2020 میں لیٹر لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ ہم نے حکومت پاکستان کو یہ پیسہ دے دیا ہے کہا گیا کہ اتنے سالوں میں ہم نے یہ پیسہ اکٹھاکیا، کابینہ نےبند لفافہ کرکے یہ پیسہ اسی شخص کےحوالے کردیا جس سےریکور کیا گیاحکومت وقت کے دو تین کرداروں نے طے کیا کہ انگوٹھیاں لینی ہیں بعدازاں زمان پارک میں 25 کروڑ کا گھر بنایا گیا۔

    سیف علی خان حملہ،ملزم نے چھ گھنٹے بعد دکان سے ہیڈ فون خریدا

    رہنما مسلم لیگ ن ںے کہا کہ مجھے بتادیں عمران خان کا ذریعہ آمدن کیا ہے؟ فرحت شہزادی کو کہاں سے زمین دی گئی؟ جو پیسہ این سی اے پاکستان کو دیا اسی ارب روپے کا یہ گھپلا ہے اور وہ پیسہ واپس دے دیا گیا، شہباز شریف کی انوسٹی گیشن بھی این سی اے نے کی اور انہیں کلیئر کیا تھا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب انہیں کوئی چیز سمجھ نہ آئی تو کہا گیا کہ سیرت پر چلنے کی سزا دی گئی اسی شخص کا ٹرسٹ بنایا گیا جس کے حوالے پیسے کرنے تھے اس ادارے میں بچے کارٹون دیکھ رہے تھے ہر بات پر کہتے ہیں سیرت پر چلنے کی سزا ملی جب کچھ نہیں ملتا تو کہتے ہیں مذہب سے محبت میں سزا مل رہی ہے، سیاست کریں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کریں مگر اللہ رسول اور دین کو ان معا ملا ت سے الگ رکھیں۔

    کرپٹو کرنسی سے متعلق پوسٹ،ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا شبہ

    عطا تارڑ نے کہا کہ یہ ایک ٹولہ لے کر مدینہ گئے شاہ زین بگٹی کے بال کھینچے مریم اورنگزیب پر نعرے لگائے کرپشن کیس اور ڈاکے میں آپ کو سزا ملی ہے مذہب کو درمیان میں مت لائیں میں پوری پی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں کیا یہ پیسہ این سی اے نے پاکستان کو نہیں دیا؟ بند لفافہ خان صاحب نے کھولنے نہیں دیا جبکہ وفاقی وزرا نے کھولنے کا کہا تھا، میں ان کی پوری لیگل ٹیم کو کہتا ہوں لیگل آرگیومینٹ بتادیں، ان سے پوچھتا ہوں جس سے پیسہ لیا اسی کو واپس کردیا کیا، پورا دنیا میں ہیڈ لائن لگی ہیں ایک سابق وزیر اعظم کرپشن کے الزام میں پکڑا گیا، مذہب بہت مقدس ہے سیاست اتنی مقدس نہیں ہے، سیاسی ہوتی رہے گی ہم نے اللہ رسول کو جواب دینا ہے۔

    چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق