Baaghi TV

Tag: علیمہ خان

  • عظمیٰ خان نے سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف درخواست دائر کردی

    عظمیٰ خان نے سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف درخواست دائر کردی

    عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔

    درخواست تھانہ صدر بیرونی پولیس نے وصول کر لی ہے، جس میں سابق سپرنٹنڈنٹ جیل پر انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزی اور عمران خان کو بروقت طبی سہولت فراہم نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہےدرخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جیل انتظامیہ نے بنیادی انسانی اور قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا اور زیر حراست شخص کو ضروری طبی امداد فراہم کرنے میں غفلت برتی۔

    قبل ازیں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نےکہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جرم کا ارتکاب کیا گیا اور جرم سابق سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالغفور انجم نےکیا، مقدمہ عبدالغفور انجم کے خلاف دائرکیا جائےگا۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا انتخابات میں نواز شریف کی کامیابی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع

    سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی نےکہا کہ ان کی ایک آنکھ کی بینائی واپس نہیں آئی اور صرف روشنی دیکھ سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا علاج اُن ڈاکٹرز سے کروایا جائےجن پر بانی اور اہل خانہ کو اعتماد ہو بانی کے خلاف جرم کا ارتکاب کیا گیا اور جرم عبدالغفور انجم نے کیا، یہ مقدمہ عبدالغفور انجم کے خلاف چلایا جائے ، بانی نے کہا کہ آنکھ میں تکیلف ہے تو سادہ سا ڈراپ دیا گیا۔

    بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا تھا کہ کئی ہفتوں تک نہیں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ خراب ہو رہی ہے، بانی کا علاج شفاء میں ہوگا اور ان کے ذاتی معالج کی موجودگی میں ہوگا آج دل ہل گیا ہم نے ڈھائی سال جیل میں بیٹھےشخص کے ساتھ اچھا نہیں کیا ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفورانجم کو تین ماہ سے بتایا جارہا تھا کہ آنکھ میں تکلیف ہے، بانی پی ٹی آئی تین ماہ سےکہتے رہےکہ مجھے نظر نہیں آرہا، اس جیل میں عبدالغفور ہی نہیں بلکہ کیمروں سے سب دیکھ رہے ہیں، یہ دو ہفتے سے دیکھ رہے تھےکہ بانی کی آنکھ دیکھنا بند ہوگئی، تین ماہ سے انہوں نے بتایا نہیں کہ ان کی آنکھ خراب ہوجائے گی۔

    معطل ملازم کو مکمل تنخواہ اور فوائد سے محروم کرنا ناانصافی اور ظلم ہے،سپریم کورٹ

    علیمہ خان کہنا تھا کہ اس وقت انصاف مل رہا ہوتا تو بانی جیل میں نہ ہوتے، ان کے پاس دو دن ہیں بہتر ہے وہ بانی کا علاج کرالیں،عبدالغفورکے لیے بہتر ہےکہ وہ علاج کرائے اور فوری صحت پر کام ہونا چاہیے، یہ سرکاری باتیں ہورہی ہیں کہ بنی گالہ شفٹ کیا جا رہا ہے سب جھوٹ ہے،بانی نے واضح کیا کہ میں ان کے سامنے نہیں جھکوں گا۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر اور علی محمد خان نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار سے ملاقات کی، جس میں بانی پی ٹی آئی کے زیرالتواء مقدمات جلد مقرر کرنے کی درخواست کی گئی،ملاقات کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کی صحت کا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ انسانی نوعیت کا ہے، اور ان کے ذاتی معالج اور اہل خانہ کو رسائی دی جائے-

    ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے بیرسٹر گوہر کو جلد سماعت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی، اور درخواست موصول ہونے پر مقدمات کو جلد مقرر کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

    عتیقہ اوڈھو سرجریز کروالیں تو ان کا ہیرو بن جاؤں گا، فہد مصطفیٰ

  • نورین نیازی سے منسوب عمران خان کی بصارت میں بہتری کی خبر ، علیمہ خان کا بیان بھی جاری

    نورین نیازی سے منسوب عمران خان کی بصارت میں بہتری کی خبر ، علیمہ خان کا بیان بھی جاری

    نورین نیازی سے منسوب عمران خان کی بصارت میں بہتری کی خبر پر علیمہ خان نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے-

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ معروف اخبار کی جانب سے نورین نیازی کے نام سے منسوب ایک جعلی اکاؤنٹ کی خبر کو بغیر تصدیق صفحہ اول پر شائع کرنا انتہائی افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہےاس عمل سے نہ صرف سنگین سوالات جنم لیتے ہیں بلکہ حکومت کی نیت اور زیر گردش معلومات پر اعتماد بھی مزید مجروح ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خاندان کا مؤقف ابتدا سے واضح اور یکساں ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کر کے مکمل طبی معائنہ اور علاج فراہم کیا جائے،بانی کے ذاتی معالجین پہلے ہی حکومت کو قابل قبول ماہر ڈاکٹروں کے متعدد نام فراہم کر چکے ہیں-

    میڈیکل ٹیم کا عمران خان کی آنکھوں کے علاج پر اطمینان کا اظہار

    علیمہ خان نے کہا کہ کسی بھی قسم کے ٹیسٹ اور علاج صرف اسی صورت قابل قبول ہوں گے جب وہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف اور خاندان کے نمائندے ڈاکٹر نوشیرواں برکی کی جسمانی موجودگی اور نگرانی میں کیے جائیں،پہلے ڈاکٹر عظمیٰ خان کو خاندان کی نمائندگی کے لیے نامزد کیا گیا تھا، تاہم آگاہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی کسی بھی بہن کو موجود رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی میں بہتری آ رہی ہے،نورین خانم

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے ذاتی معالج اور خاندان کے نمائندے کی موجودگی کی مزاحمت انتہائی تشویشناک اور ناقابل قبول ہے علیمہ خان نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی ڈاکٹر اور خاندان کے نمائندے کی جسمانی موجودگی کے بغیر حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے، علاج یا صحت سے متعلق کسی بھی دعوے کو قطعی طور پر مسترد کیا جائے گا۔

  • علیمہ خان  کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنےکا حکم

    علیمہ خان کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنےکا حکم

    انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ایس پی راول کو ملزمہ کو گرفتار کرکے کل تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان کے اکاؤنٹ، شناختی کارڈ جب تک ڈی فریز نہیں ہوں گے وہ عدالت پیش نہیں ہوں گی۔

    اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ ملزمہ عدالت کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتیں، نہ عدالت کو ہائی جیک کر سکتی ہیں، ملزمہ پیش ہی نہیں ہو رہیں تو شناختی کارڈ یا بینک اکاؤنٹ کیسے ڈی فریز کیے جائیں؟،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہو ئے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے۔

    عدالت نے کہا کہ ملزمہ جب تک عدالت میں پیش نہیں ہوں گی بینک اکاؤنٹ اور شناختی کارڈ بلاک رہیں گے ، بعد ازاں عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

  • احتجاج کیس: علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    احتجاج کیس: علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

    انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،سماعت کے دوران ملزمہ کی جانب سے ان کے وکیل فیصل ملک جبکہ سرکار کی جانب سے پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے 26 نومبر 2024 کے احتجاج پر درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

    عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمے میں اب تک 28 سماعتیں ہو چکی ہیں سماعت کے دوران 5 ملزمان کے وکلاء کی جانب سے 10 گواہوں پر جرح مکمل کر لی گئی تاہم آج دیگر گواہوں پر جرح نہیں ہو سکی، پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ علیمہ خان کے رویے اور عدم حاضری کے باعث مقدمہ مسلسل تاخیر کا شکار ہے لہٰذا کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دیا جائے۔

    ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    عدالت میں علیمہ خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس پر پراسیکیوشن نے اعتراض اٹھایا اور مؤقف اپنایا کہ درخواست کے ساتھ لاہور میں زیر سماعت مقدمات کی کاز لسٹ منسلک نہیں کی گئی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، بعدازاں عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 8 جنوری بروز جمعرات تک ملتوی کر دی۔

    بینک الفلاح کا افغانستان میں اپنے آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ

  • علیمہ خان کی سربراہی میں اڈیالہ کے باہر جتھوں کے ہمراہ انتشاری نعرے

    علیمہ خان کی سربراہی میں اڈیالہ کے باہر جتھوں کے ہمراہ انتشاری نعرے

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور پارٹی کے ورکرز نے اڈیالہ کے باہر دھرنا دے دیا،اڈیالہ جیل کی دیواروں پر،ہلہ بول ،ہلہ بول کے نعرے لگائے جا رہے ہیں –

    عمران خان کی بہنوں نے بھارتی میڈیا پر جو اسکرپٹ بیان کیا تھا اس پر عمل شروع کردیا گیا؟ علیمہ خان کی سربراہی میں اڈیالہ کے باہر جتھوں کے ہمراہ انتشاری نعرے لگائے جارہے ہیں،جیل پر حملے کے لئے اُکسایا جارہا ہے،جبکہ علیمہ خان کے بیانات کو ایک بار پھر انڈین میڈیا پر کوریج دی جا رہی ہے،علیمہ خان کا فیلڈ مارشل پر دیا گیا بیان انڈین میڈیا پر چلایا جا رہا ہے جس میں علیمہ خان کہتی ہیں کہ صرف عاصم منیر کا قانون چلایا جا رہا ہے،عمران خان کی بہنوں کو ان سےملنے سے روک دیا گیا۔

    ادھر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا ہے کہ ہر منگل کو ہمیں یہاں روکا جاتا ہے، ہم کوئی غیر قانونی اور غیر آئینی کام نہیں کر رہے، احتجاج کے علاوہ ہمارے پاس اور کیا راستہ بچا ہے۔بانی کا مطالبہ آئین کی بحالی، جمہوریت کی بحالی اور رول آف لا ہے، افغان ٹریڈ بند ہونے سے کتنے لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں، عدلیہ کو آزادی کے دائرے سے ہی باہر نکال دیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالات بد سے بدترین ہوتے جارہے ہیں، قانون کے مطابق ہمیں ملاقات کی اجازت دے دیں، بانی کو اگر یہاں سے کہیں اور شفٹ کریں گے تو کیا باقی ملک میں سیکورٹی صورتحال بہتر ہے؟حکومت بتائے میری بہن نے گزشتہ ملاقات پر کیا سیاسی بات کی، سیاسی باتیں تو پارٹی کے لوگوں سے کی جانی چاہیےہم کوئی دہشتگرد نہیں ہیں، پی ٹی آئی پرامن جماعت ہے، انہوں نے واٹر کینن کا استعمال کرکے ہم لوگوں کو زخمی کیا، پنجاب پولیس دہشتگرد پولیس ہے، ملاقات نہیں کراتے نا کرائیں ہم پرامن بیٹھے ہیں آج کمبل بھی لائے ہیں، سارا پاکستان مجبوری میں ہے، پولیس مجبور ہے میڈیا مجبور ہے لیکن ہم مجبور نہیں ہیں کیونکہ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے ” آزادی یا موت ” ۔

    دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ عظمیٰ خان کا کہنا ہے ہمارا ایمان اللہ پر ہے ، اللہ ہمارے ساتھ ہے ، حق کے ساتھ ہے، ہمارے لیے اللہ ہی کافی ہے ، میں نے کوئی سیاسی بات نہیں کی نہ ہی مجھے کسی نے اس دن باہر روکا تھا میں ایک آزاد خاتون ہوں ، میں عمران خان کی بہن ہوں ، مجھے کوئی بھی بات کرنے سے نہیں روک سکتا ، کیا کوئی ہے جو مجھے روک سکے ؟ مجھے اپنی مرضی سے بات کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔

  • عمران خان کی پھر سینیٹ کمیٹیوں سے استعفوں کی ہدایت

    عمران خان کی پھر سینیٹ کمیٹیوں سے استعفوں کی ہدایت

    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی اراکین کو سینیٹ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت دے دی۔

    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت دی ہے کہ جتنے بھی پارٹی سینیٹر کمیٹیوں میں ہیں وہ فوری استعفے دیں۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو ناجائز سزائیں دے کر سیٹوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے، جبکہ اگلے چند دنوں میں وہ آئندہ لائحہ عمل دیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے تاہم بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز ہے، اس سلسلے میں ان کے معائنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

    علیمہ خان نے الزام لگایا کہ انہیں بارہا اڈیالہ سے اٹھا کر موٹروے پر چھوڑ دیا جاتا ہے، اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پوچھا آپ کو کیوں اٹیک کیا جا رہا ہے؟ میں نے جواب دیا کہ یہ چاہتے ہیں آپ کا پیغام باہر نہ جا سکے۔

    کورٹ میں پاک-بھارت ایشیا کپ میچ منسوخ کرنے کی درخواست دائر

    شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک خریدنے کی پیشکش واپس لے لی

    پاکستان کا اسرائیلی جارحیت پر اقوام متحدہ کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ

    بچے کا نام نہ رکھنے پر جوڑے کی طلاق کی درخواست، عدالت کا نوٹس

  • علیمہ خان کو  انڈا پھینک کر مارنے کا واقعہ، پولیس کا بیان سامنے آ گیا

    علیمہ خان کو انڈا پھینک کر مارنے کا واقعہ، پولیس کا بیان سامنے آ گیا

    علیمہ خان پر انڈا پھینکنے کا واقعہ پیش آیا، عمران خان ہی کی جماعت پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے مارا تھا۔

    بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو میڈیا سے گفتگو کے دوران انڈا پھینک کر مارنے کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے کا بیان سامنے آ گیا ہے،اڈیالہ جیل کے قریب داہگل کے مقام پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران علیمہ خان پر انڈا پھینک کر مارا گیا، اس موقع پر پولیس نے 2 مشتبہ خواتین کو حراست میں لیا جب کہ علیمہ خان صحافیوں کے سوالات لیے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئیں۔

    بعد ازاں ترجمان راولپنڈی پولیس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا، جس میں انکشاف کیا گیا ہے داہگل کے مقام پر پریس کانفرنس کے دوران علیمہ خان پر انڈا پھینکنے کا واقعہ پیش آیا، جو حیران کن طور پر عمران خان ہی کی جماعت پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے مارا تھا۔

    پولیس کے مطابق کے پی سے آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے افراد اپنے مطالبات کے سلسلے میں احتجاج کرنے آئے تھے، اس موقع پر خواتین کے سوالات پر علیمہ خان کی جانب سے جواب نہ دینے پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں ملوث خواتین کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔

  • علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ، جیل منتقل

    علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ، جیل منتقل

    عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

    اے ٹی سی نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی درخواست پر فیصلہ سنا دیاعدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    یاد رہے کہ لاہور تھانہ سرور روڈ پولیس نے جناح ہاؤس کیس میں ملزم شیر شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے،بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج یا کل شیر شاہ کی ضمانت کی درخواست دائر کریں گے،علیمہ بی بی نے پہلے سے وضاحت کر دی ہے کہ ہمارا بہن بھائی کا رشتہ ہے، اختلافات کی بات درست نہیں۔

  • 9 مئی کے ماسٹرمائنڈ کو اپنے گناہوں کا حساب دینے کا وقت ہے،عظمیٰ بخاری

    9 مئی کے ماسٹرمائنڈ کو اپنے گناہوں کا حساب دینے کا وقت ہے،عظمیٰ بخاری

    لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ 9 مئی کو حملہ کرنے اور کروانے والے کسی معافی کے مستحق نہیں،سیاست کی آڑ میں ریاست پر چڑھائی کرکے قوم کی کون سی خدمت کی گئی؟-

    عظمیٰ بخاری نےعلیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی گرفتاری پر جاری بیان میں کہا کہ 9 مئی ایک ناکام بغاوت تھی جس کے تمام شواہد منظر عام پر آچکے، ناکام بغاوت اور سازش کے مرتکب کردار سیاسی لبادے میں نہیں چھپ سکتے، 9 مئی حملہ کرنے اور کروانے والے کسی معافی کے مستحق نہیں،سیاست کی آڑ میں ریاست پر چڑھائی کرکے قوم کی کون سی خدمت کی گئی؟ قوم 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور سہولتکاروں کا مکمل احتساب چاہتی ہے، 9 مئی کے ماسٹرمائنڈ کو اپنے گناہوں کا حساب دینے کا وقت ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز علیمہ خان نے د عویٰ کیا تھا کہ 4 مسلح نقاب پوش ان کے بیٹے شاہ ریز کو گھر سے اغوا کرکے لےگئے ہیں جس کے بعد لاہورپولیس نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی تھی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بتایا تھا کہ علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے، شاہ ریز 9 مئی کے مقدمات میں مطلوب تھابعد ازاں لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں شاہ ریز خان کا 8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

  • ہمیں کسی قسم کا خوف نہیں، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،علیمہ خان

    ہمیں کسی قسم کا خوف نہیں، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،علیمہ خان

    پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اپنے 2 بیٹوں کی گرفتاری پر کہا ہے کہ ہمیں کسی قسم کا خوف نہیں ہے، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    اپنے ایک بیان میں علیمہ خان نے کہا کہ میرا بیٹا، شوہر اور بہو ہمارے ساتھ تھے جو لوگ میرے بیٹے شیر شاہ کو لے گئے وہی لوگ شاہ ریز کو بھی لے گئے تھے،یہ چاہتے ہیں کہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام عوام تک نہ پہنچائیں لیکن ہم نے بہت پہلے ہی طے کرلیا تھا کہ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے،ہم نے اپنے والدین سے پاکستان بننے کے وقت کی قربانیوں کے قصے سنے تھے، آج ہمیں بھی موقع ملا ہے کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد میں حصہ ڈالیں۔

    علیمہ خان نے کہا کہ کل وہ خاندان جو بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر خوشی منا رہے تھے، ان کو گرفتار کرلیا گیا، حتیٰ کہ چھوٹے چھوٹے بچوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہم پر اور ان کے خاندان پر جتنا بھی دباؤ ڈال لیا جائے ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں،ہمیں کسی قسم کا خوف نہیں ہے، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل کا الرٹ جاری

    واضح رہے کہ علیمہ خان کے 2 بیٹوں شاہ ریز خان اور شیر شاہ خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے شاہ ریز عظیم کا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت میں پولیس نے ملزم کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم جج منظر علی گل نے 8 روزہ ریمانڈ دیتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔

    معرکہ حق میں پاکستان نے سچ کی طاقت سے مکار دشمن کو شکست دی ،عطا تارڑ