Baaghi TV

Tag: علی امین گنڈاپور

  • میں اتنا فارغ نہیں کہ سیکیورٹی واپس لیتا رہوں، ہماری ترجیح بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، سہیل آفریدی

    میں اتنا فارغ نہیں کہ سیکیورٹی واپس لیتا رہوں، ہماری ترجیح بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، سہیل آفریدی

    اسلام آباد:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے علی امین گنڈا پور سے سیکیورٹی واپس لینے کے معاملے پر ردعمل دیا ہے۔

    گزشتہ روز، علی امین گنڈا پور نے صوبائی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی واپس لیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی پارٹی کی حکومت پر برہمی کا اظہار کیا تھا،علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی تھی کہ وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی گزشتہ روز چیف سیکیورٹی افسر کے حکم سے واپس لی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میرے پاس ایک جیمر، دو ڈبل کیبن اور ڈرائیور سمیت 14 افراد کا اسٹاف تھا، ڈی آئی خان ایک حساس علاقہ ہے اور مجھے پہلے سے تھر یٹ الرٹس ہیں، یہ تھرٹ الرٹس بحیثیت سابق وزیراعلیٰ اور حکومت میں دہشت گردی کے حوالے سے مؤثر پالیسی کے باعث ملی ہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق سوال پر سہیل آفریدی نے جواب دیا کہ یہ جھوٹ ہے اور کسی سے کوئی سیکیورٹی واپس نہیں لی، میں اتنا فارغ نہیں کہ سیکیورٹی واپس لیتا رہوں، ہماری ترجیح بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، اگر کوئی نان ایشو کو ایشو بنا کر خبروں میں رہنا چاہتے ہیں تو میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔

    کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ، دھماکہ خیز مواد برآمد

    دوسری جانب، خیبر پختونخوا پولیس نے بھی سیکیورٹی واپس نہ لینے کی تصدیق کر دی،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے پاس 77 پولیس اہلکار موجود ہیں، علی امین گنڈا پور کی رہائش گاہ پر پولیس سیکیورٹی ونگ کے 58 اہلکار اور ایف آر پی پولیس کے 12 جوان بھی تعینات ہیں، علی امین گنڈاپور کے بنگلے پر ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے بھی 7 جوان تعینات ہیں۔

    عدالت کے حکم پربزرگ خاتون کو بیٹے کی تحویل سے شوہر کے حوالے کردیاگیا

  • عدالت کا علی امین گنڈاپور کیخلاف کل اخبارات میں اشتہارات دینے کا حکم

    عدالت کا علی امین گنڈاپور کیخلاف کل اخبارات میں اشتہارات دینے کا حکم

    سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے کل اخبارات میں اشتہارات دینے کی ہدایات جاری کیں۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی جو کہ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کے روبرو ہوئی،علی امین گنڈا پور آج عدالت میں پیش نہ ہوئے گنڈا پور کے خلاف اشتہاری ہونے کی کارروائی مکمل نہ ہوسکی عدالت نے پولیس کو کل اخبارات میں اشتہارات دینے کی ہدایت کردی، عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔

    علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری کیے، کیس کی آئندہ سماعت 7 جنوری کو ہوگی،واضح رہے کہ شراب اور اسلحہ برآمدگی پر علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    بنگلہ دیش کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز انڈیا میں کھیلنے سے انکار

    وزیراعظم کا خالدہ ضیا کی تعزیت کے لیے بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن کا دورہ

  • میرے دور کے تمام منصوبے آج بھی جاری ہیں، علی امین گنڈاپور

    میرے دور کے تمام منصوبے آج بھی جاری ہیں، علی امین گنڈاپور

    پاکسان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر پنجاب سے ملاقات پر افواہوں کو بلاجواز پروپیگنڈا قرار دیا-

    ڈیرہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فسطائیت آج کی نہیں ہے بلکہ ایک عرصے سے جاری ہے اور عمران خان ناحق قید اور جھوٹے و جعلی مقدمات کا سامنا ہےعمران خان کو انصاف نہیں مل رہا، آئین اور قانون کا مذاق بنایا جا رہا ہے، ان تمام غیر جمہوری اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، اگر فیملی ملاقات طے ہے تو عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی میرا بھائی ہے اور اب وہ وزیراعلیٰ ہے، میرے دور کے تمام منصوبے آج بھی جاری ہیں،جب تک زندہ ہوں تحریک انصاف کے ساتھ رہوں گا، میں کسی سے نہیں ڈرتا، اگر کہیں جاؤں گا تو خود بتاؤں گا میلے میں یوسف رضا گیلانی اور گورنر پنجاب سے ملاقات پر بلاجواز پروپیگنڈہ کیا گیا، پروپیگنڈہ اور ڈرامے چھوڑ کر عوام کی خدمت پر توجہ دی جائے،میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔

  • علی امین گنڈاپور کے خلاف وفاق کے کتنے مقدمات ہیں؟ تفصیلات عدالت میں پیش

    علی امین گنڈاپور کے خلاف وفاق کے کتنے مقدمات ہیں؟ تفصیلات عدالت میں پیش

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف وفاق کے مقدمات کے حوالے سے تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئیں۔

    پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس محمد اعجاز خان کے روبرو کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کردی،عدالت نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرے کا حکم دیتے ہوئے فریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔

    دورانِ سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف وفاق کے 48 مقدمات ہیں یہ وزیراعلیٰ ہیں، ان کی درخواست نمٹا دیں، اچھا نہیں لگتا کہ بار بار آئیں، ایف آئی اے کی 2 انکوائریاں بھی ہیں،جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے ریمارکس دیے کہ کاش آپ یہ بات خلوص دل سے کرتے۔

    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ اینٹی کرپشن کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو ہم پیشی سے استثنا دیتے ہیں۔ ان کے وکیل پیش ہوں،بعد ازاں عدالت نے سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

  • علی امین گنڈاپور کی مولانا فضل الرحمن اورگورنر کے پی،پر کڑی تنقید

    علی امین گنڈاپور کی مولانا فضل الرحمن اورگورنر کے پی،پر کڑی تنقید

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمن پر کڑی تنقید کی-

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اگر حق کا کلمہ پڑھنے کے لیے راضی ہو گئے ہیں تو میں ان کو ویلکم کروں گا، مگر مولانا فضل الرحمان کو میں جانتا ہوں، وہ حق کا کلمہ نہیں پڑھیں گے،مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں آئینی ترمیم میں پیسے لیے ہیں اور ووٹ بھی دیے ہیں ، ہماری پارٹی نے مولانا کے پیچھے نمازیں پڑھیں مگر مولانا نے حکومت کا ساتھ دے دیا –

    صحافی نے سوال کیا کہ آپ مولانا پر پیسے لینے کا الزام لگا رہے ہیں، یہ پہلی بار سامنے آیا ہے ، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ تو مولانا ووٹ کیوں دیں گے؟ پیسے ہی لیے ہوں گے ،عورت کی حکمرانی کو حرام کہنے والا ڈیزل کے پر مٹ پر بک گیا اور عورت کی حکمرانی کو قبول کر لیا ،ڈی آئی خان کے عوام کو کہا جاتا تھا مولانا کو ووٹ دیں مولانا فضل الرحمان کی ڈیرہ اسماعیل خان میں ضمانت ضبط ہوئی یہ بلوچستان سے بھی فارم 47 پر جیتے ہیں مولانا ہمیشہ باسز کا حکم مانتے ہیں مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ نوٹ وکھا میرا موڈ بنے کا راستہ اختیار کیا ہے۔

    علی امین گنڈا پور کی کالا باغ ڈیم بنانے کی بات سے متفق ہوں،عظمیٰ بخاری

    علی امین گنڈاپور نے گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ گورنر کا کام ایک آئینی کام ہے، فیصل کریم کنڈی پی پی پی کا انفارمیشن سیکرٹری ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے میں نے کنڈی کو بہت دفعہ پیغام بھجوایا ہے کہ باز آجاؤ، سیاست مت کرو ، میں گورنر کو خیبر پختونخوا سے نکال سکتا ہوں وہ گھر میری حکومت کی ملکیت ہے میں نے اسلام آباد کے پی ہاؤس سے فیصل کریم کو نکالا، آج تک یہاں نہیں آ سکا، پاکستان میں 95 فیصد سیاست دان پٹرول ، سرکاری گاڑی اور سکیورٹی گارڈ پر مرتے ہیں، فیصل کریم ان میں سے ایک ہے ۔

    بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا

  • ڈیم بنانے چاہیئں، تاکہ پانی کی شکل میں آنے والے عذاب رحمت بن جائیں،علی امین گنڈاپور

    ڈیم بنانے چاہیئں، تاکہ پانی کی شکل میں آنے والے عذاب رحمت بن جائیں،علی امین گنڈاپور

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کہ ہمیں ڈیم بنانے چاہیئں، تاکہ پانی کی شکل میں آنے والے عذاب رحمت بن جائیں-

    پشاور کے خیبرمیڈیکل کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ریلہ آنے پر انتظامیہ تیار تھی، ہمیں ڈیم بنانے چاہیئں، تاکہ پانی کی شکل میں آنے والے عذاب رحمت بن جائیں، جہاں ضروری ہوا ڈیم بنائیں گے،خیبرپختونخوا کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، نہروں کے لیے وفاق سے فنڈنگ نہیں مل رہی۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم تعلیمی نظام کو بہتر کرنے پر کام کررہے ہیں، انہوں نے اساتذہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کے طلبا کے ذہنوں میں یہ بات ڈالیں کہ وہ دور دراز علاقوں میں بھی جایا کریں، تاکہ ان میں دورافتادہ علاقوں میں جاکر خدمات پیش کرنے کا جذبہ پیدا ہوگا،ہم اسپتال اور بنیادی صحت کے مراکز بنالیتے ہیں مگر ہمارے پاس ڈاکٹرز نہیں ہوتے۔

    قومی مالیاتی کمیشن کا ابتدائی اجلاس ملتوی

    خیبرمیڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کا خیبر میڈیکل کالج کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات ریاست کی ذمے داری ہے، کوشش کررہے ہیں کہ مختلف ڈویژن میں سہولیات فراہم کریں،خیبرٹیچنگ اسپتال میں کارڈیک سرجریزکی سہولیات کیلئے30کروڑ روپے جلد مہیا کردیں گے،صوبے کی آمدنی بڑھ رہی ہے، اپنے شہریوں پر خرچ کریں گے، پیسہ ان سیکٹرز میں لگائیں گے جہاں ضرورت ہے۔

    اسحاق ڈار سے اسپین کے سینیٹ کے رکن کی ملاقات

  • پاکستان میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی،علی امین گنڈاپور

    پاکستان میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی،علی امین گنڈاپور

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، عوامی نمائندوں کو بلاوجہ نا اہل کرکے ان کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔

    ایک بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران ملک بھر میں ہم سے مینڈیٹ چوری کیا گیا، فارم 47 کی مانگے تانگے کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی،رجیم چینج سے حکومت گرانے کے بعد پی ٹی آئی حالتِ جنگ میں ہے ، انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں، مگر ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے،سابق حکومتوں کی کرپشن کو ہمارے خلاف ہتھیار بنایا جا رہا ہے، کوہستان اسکینڈل صوبے کا نہیں بلکہ وفاق کا معاملہ ہے مگر الزام ہم پر ڈالا جا رہا ہے۔

    خاتون سے زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

    انہوں نے مزید کہا کہ 17 ماہ میں صوبے نے 250 ارب روپے سے زائد آمدنی حاصل کر کے تاریخ رقم کی ، ہمیں قرضوں میں ڈوبا ہوا اور تنخواہوں کے لالے پڑے صوبے کا چارج ملا، صوبے کو مالی تباہی سے نکال کر کامیابی کی طرف گامزن کر دیا،دہشتگردی کا خاتمہ اور عوام کا اعتماد بحال کرنا سب سے بڑی ترجیح ہے، جرگوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا، عوام کی رائے فیصلہ کن ہو گی-

    غزہ پر فوجی قبضے کی تجویز :اسرائیلی وزیر خزانہ نے حکومت گرانے کی دھمکی دیدی

  • اسلحہ و شراب برآمدگی کیس ، علی امین گنڈاپور کےوارنٹ گرفتاری منسوخ

    اسلحہ و شراب برآمدگی کیس ، علی امین گنڈاپور کےوارنٹ گرفتاری منسوخ

    عدالت نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

    سیشن کورٹ اسلام آباد میں اسلحہ برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران علی امین نے سرنڈر کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہوئے جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ منسوخ کر دیئے،وکیل راجہ ظہور الحسن نے کہا کہ آج ہم اپنا 342 کا بیان ریکارڈ نہیں کروائیں گے، میں آج دلائل نہیں دے سکتا مجھے کم از کم 5 گھنٹے چاہئیں۔

    پاکستان کا ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے اور اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت دینے کا مطالبہ

    جج مبشر حسن چشتی نے کہا کہ آج 3 بجے آپ کو 342 کا سوالنامہ مل جائے گا، ہم نے تو آپشن دیا تھا آپ آن لائن اپنا بیان ریکارڈ کروا دیتے جس پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سینٹ الیکشن کی وجہ سے 21 جولائی کو نہیں آیا تھا ، آن لائن آ گیا تھا عدالت کا نیٹ ایشو تھا۔

    بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈا پور کو جانے کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی سماعت میں 3 بجے تک وقفہ کر دیا۔

    عامر خان کی رہائش گاہ پر پولیس افسران کیوں آئے؟ اداکار کی ٹیم کاوضاحتی بیان جاری

  • پشاور ہائیکورٹ:  علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری معطل

    پشاور ہائیکورٹ: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری معطل

    پشاور ہائیکورٹ نے سینیئر سول جج اسلام اباد کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے-

    کیس کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی،درخواست گزار کے وکیل بشیر خان وزیر نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلی کی پی علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائیکورٹ سے متعدد کیسوں میں حفاظتی ضمانت حاصل کی ہے تاہم ایک کیس میں سینیئر سول جج اسلام آباد نے وارنٹ گرفتاری جاری کی ہے اور 19 جولائی کو وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے درخواست گزار کو گرفتار کرکے 21 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    وکیل نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کو اس ضمن میں کوئی حکم نہیں ملا چونکہ وہ وزیراعلیٰ ہیں اور پشاور ہائیکورٹ نے متعدد کیسز میں انہیں حفاظتی ضمانت دی ہے اور وہ ان کیسز میں پیش بھی ہو رہے ہیں تاہم سینیئر سول جج اسلام آباد کی جانب سے مذکورہ وارنٹ سے متعلق انہیں علم نہیں تھا اور نہ ہی انہیں پیشی کی تاریخ معلوم تھی اس لیے وہ عدالت نہیں جا سکے مگر وہ اب متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔

    بشیر وزیر ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ جس تاریخ کو ہمیں عدالتی حکم ملا وہ تاریخی پیشی پہلے گزر چکی تھی اس لیے وزیرعلیٰ پیش نہ ہو سکے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اس صوبے کے چیف ایگزیکٹیو ہیں اور موجودہ صورت حال میں وہاں پر پیشی ممکن نہ تھی اس لیے اب وہ پیش ہونا چاہتے ہیں،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت سینیئر سول جج اسلام آباد کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری کے احکامات کو معطل کر دیں۔

    عدالت نے سینیئر سول جج اسلام آباد کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری کے احکامات جاری کرنے کے احکامات معطل کرتے ہوئے اداروں کو اس کی گرفتاری سے روک دیا اور درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ عدالت میں پیش ہوں۔

  • عدلیہ کو اس منصب پر بٹھایا اس لیے ہے کہ انصاف کریں، علی امین گنڈاپور

    عدلیہ کو اس منصب پر بٹھایا اس لیے ہے کہ انصاف کریں، علی امین گنڈاپور

    اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تھے اور آئندہ بھی رہیں گے۔

    وفاقی دارالحکومت میں ہائیکورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ کو اس منصب پر بٹھایا اس لیے ہے کہ آپ انصاف کریں،26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ہم تھے اور رہیں گے، ہم عدلیہ کو کہتے ہیں کہ آپ انصاف پر فیصلے دیں، آج ہمیں 5 تاریخ کے لیے پیشی ملی ہے، کس طرح سے یہ لوگ پاکستان کے آئین و قانون کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں، عمران خان کے ساتھ ہم تھے ہیں اور رہیں گے۔