Baaghi TV

Tag: علی امین

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا عدالت پیش، ضمانت منظور

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا عدالت پیش، ضمانت منظور

    انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد: جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا انسدادِ دہشت گردی عدالت پیش ہو گئے

    وکیل نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ایف آئی آر میں نامزد ہیں مگر ان کا کردار کوئی نہیں ،علی امین گنڈاپور موقع پر موجود ہی نہیں تھے ۔علی امین گنڈاپور کے خلاف پچاس ایف آئی آر درج ہوئیں ۔علی امین گنڈاپور کو عدالت تک پہنچنے بھی نہیں دیا جاتا رہا ۔ عدالت نے کہا کہ پچاس ہزار روپے کی شورٹی جمع کروا دیں ۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی در خواست منظور کر لی،عدالت نے 17 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی

    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے 2 مقدمات میں وارنٹ گرفتاری منسوخ
    دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے 2 مقدمات میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے گئے ہیں،اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سول جج قدرت اللّٰہ کی عدالت میں پیش ہوئے،تھانہ بنی گالہ کے مقدمے میں وارنٹ کی منسوخی کے لیے علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش ہوئے،علی امین گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہورنے استدعا کی کہ الیکشن کے سبب علی امین گنڈا پور عدالت نہیں آ سکے، وارنٹِ گرفتاری منسوخ کیے جائیں،حاضری کے بعد عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیے،وکیل راجہ ظہور نے پھر استدعا کی کہ علی امین گنڈاپور کو آئندہ سماعت کے لیے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے،سول جج قدرت اللّٰہ نے کہا کہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے دیں، اس کو دیکھ لیتے ہیں،عدالت نے علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں درج مقدمے پر سماعت 17 اپریل تک ملتوی کر دی

    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے میں جج عبد الغفور کاکڑ کی عدالت میں بھی پیش ہوئے، وکیل کی جانب سے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی،وکیل نے کہا کہ علی امین گنڈاپور الیکشن کی مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکے تھے،تھانہ گولڑہ کے مقدمے میں عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیے،عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کر دی

    وزیراعظم سمیت کروڑوں کا ڈیٹا لیک،سیاست کا 12واں کھلاڑی کون

  • علی امین گنڈا پور کی نااہلی کیخلاف درخواست پر حکم امتناع جاری

    علی امین گنڈا پور کی نااہلی کیخلاف درخواست پر حکم امتناع جاری

    وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی نااہلی کیلئے درخواست پر الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی

    جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی،پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روک دیا، ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کر کے کارروائی معطل کر دی ،سکندر شاہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو علی امین کیخلاف اثاثے ظاہر نہ کرنے پر شکایت کی گئی ہے، الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو 26 مارچ کو طلب کیا ہے، علی امین کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے اور حلف بھی لے چکے ہیں، جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ ابھی تو صرف نوٹس ہوا ہے،وکیل نے کہا کہ دراصل انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس کارروائی کا اختیار نہیں، کاغذات نامزدگی کے وقت اعتراض کا موقع تھا، اس وقت کوئی اعتراض نہیں کیا گیا، کس قانون کے تحت الیکشن کمیشن نے کارروائی کا آغاز کیا، جسٹس اعجاز انوار نے کہا کہ اب تو سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی آ گیا کہ کسی ادارے کے پاس صادق و امین قرار دینے کا اختیار نہیں، عدالت نے الیکشن کمیشن کی کارروائی معطل کر کے جواب طلب کر لیا

    قومی اسمبلی ،سپیکر کیسے غیر قانونی کام کرتے رہے،من پسند افراد کی بھرتیاں، لوٹ مار،سب سامنے آ گیا

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قراردادمنظور

    سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر،یورپی ممالک سے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

  • علی امین گنڈاپور  بانی پی ٹی آئی  کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

    علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

    راولپنڈی: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے سرکاری پروٹوکول کے بغیر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی: جیل ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور پروٹوکول کے بنا اڈیالہ جیل پہنچے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی، علی امین گنڈاپور ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئے۔

    بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو صوبائی حقوق کے حصول کے لیے ایس آئی ایف سی سمیت تمام وفاقی پلیٹ فارمز پر بات چیت اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے اور سیکیورٹی اداروں سے تعاون کی ہدایت کی-

    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کی جانب سے میڈیا کو جاری تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ہفتہ کے روزاڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی جس میں اہم سیاسی امور پر مشاورت کی گئی، علی امین گنڈا پور نے عمران خان سے اہم سیاسی امور پر ہدایات لیں، ملاقات کے دوران سینیٹ الیکشن میں خیبر پختونخوا سے ناموں پر مشاورت ہوئی اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے بانی پی ٹی آئی سے خیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن کے لیے ناموں کی منظوری لی۔

    بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے وزیر اعظم سے ملاقات کے بارے میں عمران خان کو تفصیلی بریفننگ دی، بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو ہدایت دی کہ صوبائی حقوق کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں، وزیر اعلی نے آئندہ ہونے والے ایس آئی ایف سی اجلاس کی حوالے سے بھی مشاورت کی جس پر بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلی کو ہدایت دی کہ صوبائی حقوق کے لیے ایس آئی ایف سی اور دیگر وفاقی پلیٹ فارم پر بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں۔

    بیرسٹر سیف کے مطابق ملاقات کے دوران صوبے میں امن وامان کے حوالے سے بات چیت ہوئی، ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے شمالی وزیرستان میں ہونے والے حملے پر افسوس کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ کو ہدایت کی کہ صوبے میں سیکیورٹی صورتحال کی بہتری کے لیے ہر قسم اقدامات اٹھائیں، عمران خان نے وزیر اعلی کو ہدایت دی کہ سیکیورٹی معاملات میں سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں، وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے صحت کارڈ کی بحالی، اور رمضان پیکیج پر بھی بریفنگ دی جس پر عمران خان نے خوشی کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے آج ہی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے اسپیشل اٹارنی ہدایت اللہ کے ذریعے دائر کی گئی درخواست دائر میں وزارت داخلہ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

    دوسری جانب سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جیل کے باہر خاردار تاریں لگا دی گئیں ہیں، جبکہ اضافی نفری بھی تعینات ہے،جیل سے متصل اڈیالہ روڈ پر ناکے قائم کردیئے گئے ہیں، جبکہ جیل کے مرکزی دروازے پر ملاقاتوں پر پابندی کے بینرزآویزاں کردیئے گئے،جیل کے باہر غیر متعلقہ افراد، گاڑیوں کورکنے کی اجازت نہیں ، جیل حکام کے مطابق اڈیالہ جیل میں صرف متعلقہ افراد کوجانے کی اجازت ہے، میڈیا کی سیٹلائٹ وین کوجیل سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر کھڑے ہونے کی اجازت ہے۔

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ریحان زیب کے خاندان سے ملاقات

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ریحان زیب کے خاندان سے ملاقات

    وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ریحان زیب کے خاندان سے ملاقات کی ہے

    اس موقع پر منسٹر سوشل ویلفیئر،عشر وزکوٰۃ مشال یوسفزئی بھی موجود تھے ۔وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے ریحان زیب شہید فیملی سے اظہار تعزیت کیا اور ایصال ثواب کیلئے دعا کی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے ریحان زیب شہید تینوں بھائیوں کے لیے سرکاری نوکریاں ،والد،والدہ اور بھائی کیلئے حج وعمرہ ،فیملی کیلئے اپنا گھر ،ورکر پیکج ، شہدا پیکج اور دیگر مراعات کا اعلان کیا، علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ تمام حکام کو احکاماتِ بھی جاری کئے ہیں کہ ریحان زیب شہید قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور سی ٹی ڈی ڈی آئی جی سے فیملی ملاقات کیلئے بھی کہا گیا ہے،

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ انکی فیملی کے لیے آواز بنوں گا ،میں نے صدق دل سے تمام لیڈر شپ نوٹس میں لایا اور بھرپور مطالبہ بھی کیا باقی ٹکٹ میرے ہاتھ میں نہیں ہے ۔پی ٹی آئی رہنما یوسف دانش کا کہنا تھا کہ فیصلہ باجوڑ عوام نے کرنا ہے کہ وہ کس کو ووٹ دیتے ہیں اور ریحان زیب شہید فیملی فیصلہ کرے گا کہ وہ آزاد الیکشن لڑتے ہیں یا دستبردار ہوتے ہیں ۔

    واضح رہے کہ ریحان زیب کو31 جنوری کو انتخابی مہم کے دوران قتل کیا گیا تھا،مقتول تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر کےخلاف الیکشن لڑ رہے تھے، ریحان زیب کے قتل کے بعد تحریک انصاف نے انہیں پارٹی کا حمایت یافتہ اُمیدوار قرار دیا اور پھر بیان ہٹا دیا تھا۔باجوڑ میں قتل کیے گئے آزاد امیدوار ریحان زیب نے ٹکٹ تقسیم پر سوال اٹھائے تھے، انہیں قومی، صوبائی اسمبلی کیلئے تحریک انصاف نے ٹکٹ نہیں دیا تھا، ریحان زیب بطور آزاد امیدوار قومی، صوبائی اسمبلی الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 8 میں تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کا پارٹی ٹکٹ گل ظفر خان کو جبکہ پی کے 22 میں ٹکٹ گل داد خان کو جاری کیا تھا۔ریحان زیب نے 12 جنوری کو خیبر پختونخوا حکومت میں کرپشن کا بھی انکشاف کیا تھا، ان پر چند روز سے تحریک انصاف سے منسلک ٹرول اکاؤنٹس سے تنقید کی جا رہی تھی۔

    باجوڑ این اے 108 میں آزاد امیدوار ریحان زیب کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے

  • علی امین گنڈاپور کو نااہل قرار دینے کی درخواست قابل سماعت قرار

    علی امین گنڈاپور کو نااہل قرار دینے کی درخواست قابل سماعت قرار

    الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو نااہل قرار دینے کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی،علی امین گنڈا پور کی نااہلی کے خلاف درخواست پر اگلی سماعت 26 مارچ کو ہو گی۔ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کو نوٹس جاری کردیا ہے

    الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے مختصر تحریری فیصلہ جاری کیا ہے،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست پر ابتدائی سماعت کی گئی، کمیشن کو بتایا گیا کہ ڈی آئی خان میں 735 کنال علی امین گنڈاپور کے نام پر عارضی طور پر ٹرانسفر کی گئی،فیصلے کے مطابق زمین کے اصل مالک آصف خان تھے، علی امین گنڈاپور کی 2020 کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق انہوں نے لینڈ کروزر گاڑی اسی زمین کو بیچ کر حاصل کی تھی،غلط بیانی پر علی امین گنڈاپور صوبائی اسمبلی کی نشست کے اہل نہیں،الیکشن کمیشن نے وزیراعلی خیبر پختوانخوا علی امین کو نوٹس جاری کردیا ہے،علی امین گنڈاپور کو 26 مارچ کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے سامنے پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کیا گیا ہے،

    واضح رہے کہ وزیراعلی خیبرپختوانخوا کیخلاف اثاثے چھپانے کی درخواست الیکشن کمیشن کو موصول ہوئی تھی

  • مدرسوں کو شمسی توانائی فراہم کرنا ضروری ہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    مدرسوں کو شمسی توانائی فراہم کرنا ضروری ہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ انرجی اینڈ پاور کا اجلاس ہوا،

    مساجد اور عبادت گاہوں کی سولرائزیشن کے منصوبے میں دینی مدرسوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزیراعلی نے متعلقہ حکام کو بندوبستی اور ضم اضلاع کے دینی مدارس کو سولرائزیشن منصوبے میں شامل کرنے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے 1000 سے 1500 رجسٹرڈ دینی مدرسوں کو منصوبے میں شامل کیا جائے،اس منصوبے میں تمام اضلاع سے مدرسوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے، مدرسوں میں زیر تعلیم ہزاروں طلباء رہائش پذیر ہوتے ہیں، ان کی سہولیات کے لئے مدرسوں کو شمسی توانائی فراہم کرنا ضروری ہے،

    متعلقہ حکام کی جانب سے محکمے کے ترقیاتی منصوبوں، انتظامی و مالی معاملات اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پیڈو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران کی تعیناتی جلد سے جلد عمل میں لائی جائے، پن بجلی کے جاری منصوبوں کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل یقینی بنائی جائے، ان منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت قبول نہیں، منصوبے مقررہ مدت تک مکمل نہ کرنے والے ٹھیکیداروں پر جرمانے عائد کئے جائیں، ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے ترجیحات کا تعین کیا جائے، صوبے کے لئے آمدن کا ذریعہ بننے والے منصوبوں کی تکمیل کو پہلی ترجیح دی جائے،

    میرے قتل کی سپاری دی گئی ،شواہد موجود ہیں،شیر افضل مروت کا مریم نواز پر سنگین الزام

    مجھے اپنی جماعت میں جگہ بنانے کیلئے بارہ برس بہت زیادہ محنت کرنا پڑی،مریم نواز

    پاکستانیوں کو خادم مل گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

    پیس پلازہ میں آتشزدگی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوٹس

    وزیر اعلی مریم نواز کا پہلادورہ راولپنڈی،رنگ روڈکی سڑک دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم

    مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا

    مریم نواز سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب کے پاس خود چل کر گئیں

  • علی امین گنڈاپور  کاآصف زرداری کی تقریب حلف برداری میں نہ جانے کا اعلان

    علی امین گنڈاپور کاآصف زرداری کی تقریب حلف برداری میں نہ جانے کا اعلان

    پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آصف زرداری کی تقریب حلف برداری میں نہ جانے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف کبوتر چوک پرجلسہ کے انتظامات کے جائزہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کے موقع پر کیا،علی امین گنڈاپورنے 8فروری2024ء کے انتخابات کومکمل طورپر دھاندلی ذدہ قرار دیتے ہوئے ملک میں دوبارہ عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا-

    انہوں نے کہا کہ کل ہمارا دو بجے احتجاجی جلسہ ہوگا، 8 فروری کو مینڈیٹ چوری ، الیکشن چوری اور فارم 45 کے خلاف ہم احتجاج کرینگے، دلیہ ایکشن لے اور الیکشن کمشنر مستعفی ہو اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے، یہ ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دے رہے, یہ آئین سے کھلواڑ کررہے ہیں، پہلے نوے دنوں میں چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن نہیں کرائے اور آئین توڑا اوراب پورا الیکشن چوری کرلیا گیا ہے، آئین کی خلاف ورزیوں کی لمبی فہرست ہے، ان کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کاروائی ہونی چاہیے کیونکہ آرٹیکل 6 آئین میں آئین شکنوں کے خلاف ہی شامل کیاگیا ہے۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آصف زرادری کو نہ صدرماںتا ہوں نہ ان کی حلف برداری میں جاؤں گا، وہ فارم 45 والا صدرہے البتہ حلف کے بعد وزیراعظم ہو یا صدرجس کی زیرصدارت اجلاس ہوا اس میں اپنے صوبے اوراس کی عوام کے حقوق کی بات کرنے کے لیے ضرورشرکت کروں گا،عمران خان نے 25 سال پہلے کہاتھاکہ زرداری اورنوزایک ہیں، جب بھی ان کے مفادات ایک ہوں گے یہ اکٹھے ہوجائیں گے اور وقت نے یہ بات ہرمرتبہ ثابت کی ہے۔

  • ڈنڈے کے زور پر نہیں عاجزی کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    ڈنڈے کے زور پر نہیں عاجزی کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی صدارت میں کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا

    کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ تمام کابینہ ارکان کو مبارک باد اور پہلے کابینہ اجلاس میں خوش آمدید کہتا ہوں، تجربے کار اور نئے ارکان پر مشتمل اچھی کابینہ تشکیل دی ہے، مشکل حالات میں ہمیں بڑی ذمے داری ملی ہے، ہم نے ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہے، بڑے بڑے کاموں پر توجہ دینی ہے، تمام کام اور فیصلے میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے،سب نے کارکردگی دکھانی ہو گی، عوامی توقعات کے مطابق ڈیلیور کرنا ہو گا، صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہو گی

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے معاشی حالات خان کو ہٹانے کے بعد برے ہیں، عوام کی فلاح امن و امان پر کام کریں گے،یکم رمضان سے ہیلتھ کارڈ اوپن کریں گے، رمضان میں لوگوں کی مدد کریں گے،8 لاکھ 50 ہزار خاندانوں کو 10 ہزار امداد دیں گے، لنگر خانوں کو بحال کرنے کا کام شروع کر دیا ہے، لوگوں کو ان کا حق پہنچائیں گے، رمضان دسترخوان کے ذریعے سحری افطاری دیں گے،اسکل ٹریننگ اور قرضے دے کر بے روزگاری کم کریں گے،عوام کی فلاح پر کام کریں گے،

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی اور نظریاتی اختلاف رہے گا، بدترین مہنگائی ہمارے اوپر مسلط کی گئی، فارم 45 کے مطابق ہمارا حق دیا جائے، ہم وفاق کے ساتھ ورکنگ ریلیشن رکھیں گے، ان کے ساتھ بیٹھیں گے، ہماری معاشی ٹیم ان کے ساتھ بیٹھ کر معاملات دیکھے گی، ڈنڈے کے زور پر نہیں عاجزی کے ساتھ ان کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں، رشتے داروں کو وزارتیں دینا گناہ تو نہیں، یہ موروثی سیاست نہیں، پارٹی نے قربانی دینے والوں کو موقع دیا ہے، کابینہ میں کوئی ڈیلیور نہیں کرے گا تو فارغ ہو گا،

    تمام سابق وزراء اعلی سے مراعات واپس،وزیراعظم سے صوبے کے حقوق سے متعلق ضرور ملوں گا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
    قبل ازیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ تمام سابق وزراء اعلی سے مراعات واپس لے لی گئی ہیں کسی کو شوق ہے تو اپنے خرچے سے سکیورٹی بھی رکھے اور عیاشی بھی کرے جو جب تک کرسی پر ہے سب ملے گا لیکن بعد میں زندگی بھر کیلئے عوام کے ٹیکس سے ادائیگی نہیں ہوگی۔وفاق کے پاس خیبر پختونخوا کو دینے کے لیے پیسہ نہیں ہیں تو ہم پھر بجلی اور گیس کا آدھا بل دیں گے،کیونکہ ہم سستی بجلی اور گیس دے رہے ہیں،پاکستان ہمارا ملک ہے، لیکن خیبرپختونخوا کو اس کا جائز حق دینا ہوگا،صوبے کے بہت سے حقوق نہیں مل رہے، بجلی کے خالص منافع کے پیسے نہیں مل رہے ہیں، اے جی این قاضی فارمولا سی سی آئی نے منظور کیا، بھیک یا خیرات نہیں مانگ رہے ہیں، ہمارا حق ہے کہ وقت پر ہمیں ہمارے صوبے کے پیسے ملیں، 1510 ارب روپے بقایاجات ہیں، 200 ارب ہم کو فوری طور پر دیں، بجلی اور گیس کم قیمت میں دیں، وہ پیسے ہمارے بقایاجات سے کاٹیں، عوام کو بجلی اور گیس فراہم کرنا چاہتے ہیں، فاٹا انضمام کی مد میں وفاق نے پیسے دینے ہیں وہ بھی نہیں مل رہے،صوبے میں ترقیاتی کام کرنے ہیں، بجلی کے ریٹس زیادہ ہوگئے پر لوڈشیڈنگ یہاں زیادہ ہے، چوری 10 فیصد ہے اور لائن لاسز 17 فیصد ہیں، بجلی کا یونٹ 80 روپے کا ہوگیا ہے، صوبے میں انڈسٹریز کم ہو گئی ہیں، آئی ایم ایف کی بات مانتے ہیں اور میری بات نہیں مانتے کیونکہ میں کمزور ہوں، وزیراعظم سے آئینی فورمز اور صوبے کے حقوق سے متعلق ضرور ملوں گا،وزیر اعظم نے حلف لیا، اب وہ آئینی طور پر وزیر اعظم ہیں، ان سے ملوں گا،

    مریم نواز مخالف تاہم ایک مرتبہ انکی تعریف کی،خوبصورت ہیں،لیکن سرجری کروائی ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
    علی امین گنڈاپورکا مزید کہنا تھا کہ فارم 45 اور 47 کے حوالے سے ہمارا جو موقف ہے، وہ رہےگا،نو مئی کی فوٹیج نہیں مل رہی لیکن ثوبیہ شاہد کی فوٹیجز ہیں ہمارے پاس ،جس وقت واقعہ ہوا ہم میں سے کوئی ایوان میں نہیں تھا،جس وقت غیر اخلاقی زبان استعمال ہوئی ہم نہیں تھے،ثوبیہ شاہد نے کہا کہ پستول لا کر ان کو مار دوں گی، ثوبیہ شاہد نے ہجوم کو پرووک کیا، میں نے ان سے معذرت کی اور ان کو سمجھایا، ثوبیہ شاہد نے مجھے بھی لوٹا اور گھڑی دکھائی میں چپ رہا، مریم نواز مخالف ہیں تاہم ایک مرتبہ انکی تعریف کی کہ خوبصورت ہیں،لیکن سرجری کروائی ہے،اگر کہا کہ یہ غلط ہے تو مریم نواز سے معافی مانگ لوں گا، اداروں کے درمیان فرق آیا ہے،الیکشن سے پہلے جو کچھ کیا گیا،پولیس کو کہا ہے غیر قانونی مقدموں کو ختم کیا جائے، فورسز والے بھی ہمارے بھائی ہیں کوشش کر رہا ہوں مسئلہ حل کروں، پولیس کو نچلی سطح سے مضبوط کیا جائیگا، خواتین کو جائیداد میں حصہ دینے والوں کی فیس معاف کروا رہا ہوں،مریم نواز نے خاتون اول کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی لیکن کوئی نہیں بولا، صوبے کو پاؤں پر کھڑا کرونگا ٹیکس نیٹ بڑھائیں گے، وفاق سے حق لینے کیلئے مذاکرات بھی کرونگا اور قانونی راستہ بھی اختیار کر سکتا ہوں، صوبائی کابینہ بانی پی ٹی آئی کے حکم سے بنی، اپنا ان پٹ دیا، مزمل اسلم فنانس کیلئے ٹیکنیکل ساؤنڈ بندہ ہے، انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا، آئی ایم ایف کو انگیج کرنے کی کوشش کریں گے، مگر وہ بھی دیکھتا ہے کہ کیا ہم قرض واپس کر سکتے ہیں،

    رہنما و ترجمان مسلم لیگ ن اختیارولی خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعلٰی کے پی کو سیاسی اختلاف سے بالاتر ہوکر وفاق کیساتھ مفاہمت کی پالیسی اپنانی چاہیئے۔ خیبر پختونخوا کا 90 فیصد انحصار وفاق کی سپورٹ پر ہے۔ہمارا صوبہ وفاق کیساتھ مزاحمت اور مخالفت کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ بجلی کا خالص منافع آج تک نوازشریف کی حکومتوں میں سب سے زیادہ دیا گیا۔ وزیراعلٰی علی امین خود وزیراعظم کیساتھ بیٹھیں گے تو معاملات درست ہو سکتے ہیں۔وفاق کی مدد کے بغیر پختونخوا دو ماہ کی تنخواہ نہیں دے سکتا ۔صحت کارڈ دو ماہ تک مشکل سے چل پائیگا کیونکہ صوبے کو گزشتہ دس سال میں دیوالیہ کردیا گیا ہے۔

    ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

  • جو 9 مئی  کے ذمہ دار ہیں ان کے خلاف کاروائی کریں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    جو 9 مئی کے ذمہ دار ہیں ان کے خلاف کاروائی کریں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    نو منتخب وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے،

    وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا پاکستان میں رول آف لاء ہونا چاہیے،پاکستان میں مینڈیٹ کی چوری نہیں ہونی چاہیے،ہم پاکستان میں ایسا نظام بنائیں گے کہ کسی کے ساتھ نا انصافی ہو،ہم نے ایسا نظام بنانا ہے جس سے ہماری نسلوں کو تحفظ حاصل ہو،9 مئی کے واقع پر چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ کمیشن بنائیں، ویڈیوز منگوائیں اور شواہد اکھٹے کر کے انصاف کریں،ہماری خواتین ابھی بھی جیل میں ہیں،مجھے فخر ہے میں بانی پی ٹی آئی کا ورکر ہوں،جو 9 مئی کے واقع کے ذمہ دار ہیں ان کے خلاف کاروائی کریں،ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں انصاف ہو،پورا پاکستان ہمارا ہے،

    علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ میرا ضمیر نہیں مانتا کہ مینڈیٹ چوری کر کے وزیر اعظم بنا ہو اس کی حلف برداری میں جا کر آئین سے غداری کروں،ہمارے سرکاری اور بین الاصوبائی معاملات میں وفاق کے ساتھ ہیں،میں کے پی کے کا وزیر اعلی ہوں میرا سارا فوکس ڈیویلپمنٹ پر ہے،پی ڈی ایم نے پاکستان کو ان حالات میں پہنچایا ہے،ہماری ترجیحات ہیں کہ شہریوں کو سہولتیں دیں،بےروزگاری ختم کریں گے، اور صحت کارڈ کو بحال کریں گے،ہم احساس پروگرام کے تحت 8 لاکھ افراد کو 10 ہزار فی فرد دیں گے،سرکاری ریٹ کے حساب سے ہم مہنگائی کم کریں گے،پشاور میں ایک پر امن احتجاج کریں گے ،مخصوص نشستوں اور مینڈیٹ چوری کے حوالے سے احتجاج کریں گے،ہم کے پی کے میں ایک قابل قیادت لے کر آرہے ہیں،کے پی کے کے حقوق کی خاطر میں آواز اٹھاوں گا اور ہر حد تک جائیں گے،ہماری پارلیمانی پارٹی کا اجلاس تھا، ہمارا کوئی نمائندہ اسمبلی میں نہیں تھا،یہ پاکستان ہمارا ہے اور تمام ادارے بھی ہمارے ہیں

    توہین الیکشن کمیشن کیس، علی امین گنڈا پور کو حاضر کرنےکا حکم

    ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

  • توہین الیکشن کمیشن کیس، علی امین گنڈا پور کو حاضر کرنےکا حکم

    توہین الیکشن کمیشن کیس، علی امین گنڈا پور کو حاضر کرنےکا حکم

    مظفرآباد توہین الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن ٹربیونل نے علی امین گنڈا پور کو حاضر کرنے کا حکم دیدیا

    علی امین گنڈا پور کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ دینے کی درخواست دی گئی،الیکشن کمیشن آزادکشمیر نے علی امین گنڈا پور کو 11 مارچ حاضر کرنے کا حکم دے دیا ،حاضر نہ ہونے پر الیکشن ٹربیونل کی جانب سے سخت کاروائی کا عندیہ دیا گیا ہے،الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی جانب سے 11 مارچ کو علی امین گنڈا پور پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے،علی امین گنڈا پور کے وکیل کی جانب سے اختیار سماعت پر دی جانے والی درخواست پر فیصلہ 11 مارچ کو کیا جائے گا ،الیکشن کمیشن نے مقدمہ کی سماعت کیمپ آفس اسلام آباد میں کی