Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا پیمرا نوٹیفیکیشن معطل

    عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا پیمرا نوٹیفیکیشن معطل

    سندھ ہائی کورٹ ،چیئرمین پی ٹی آئی کی تقاریر ٹی وی پر نشر کرنے پر پابندی کا معاملہ ،سندھ ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا پیمرا نوٹیفیکیشن معطل کردیا

    بار بار آواز لگانے پر بھی وفاقی حکومت کے وکیل کی عدم پیشی پر عدالت برہم ہو گئی،سرکاری وکیل نے عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد تاخیر سے پیش ہو کر معذرت کرلی ،درخواست پی ٹی آئی کارکن طہماس علی خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے ،بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ سیاسی رہنما کی تقاریر پر پابندی بنیادی حقوق اور آزادی اظہار راۓ کی خلاف ورزی ہے ، یہ پابندی آئین کے آرٹیکل 19 اور آرٹیکل 19-A کی بھی خلاف ورزی ہے ، چیئرمین پیمرا نے فورم کو نظر انداز کرتے ہوۓ نوٹیفیکیشن جاری کیا، پابندی سے قبل کونسل آف کمپلینٹس سے بھی منظوری نہیں لی گئی ،

    پیمرا نے 31 مئی 2023 کو چیئرمین پی ٹی آئی کی اشتعال انگیز تقاریر اور بیان نشر کرنے پر پابندی عائد کی تھی, نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ’عمران خان کی تقریر پر پابندی پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت لگائی گئی ہے

    اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

     پیمرا نے عمران خان کی کوریج پر پابندی لگا دی 

  • ووٹ کو عزت دو بیانیہ ختم،وزیراعظم رائیونڈ سے ہو گا، عطا تارڑ

    ووٹ کو عزت دو بیانیہ ختم،وزیراعظم رائیونڈ سے ہو گا، عطا تارڑ

    ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم رائے ونڈ سے ہو گا ،

    عطا تارڑکا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اپریل دو ہزار بائیس میں ختم ہو گیا تھا ،پی پی پی سے اختلافات اتنے شدید نہیں کہ دوبارہ بات نہ ہو سکے ، الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کولیول پلئینگ فیلڈ ملے گی، ادارے مکمل طور پر غیر جانب دار ہیں ، الیکشن صاف اور شفاف ہوں گے ، چئیرمین پی ٹی آئی والا تجربہ ناکام ہو گیا ، ہم نے ملک کو بحران سے نکالا ،ملک کو معاشی ترقی کے دھارے پر گامزن کیا ،ہم ترقی کے ایجنڈے کو ہی آگے لے کر چلیں گے، ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کا مطلب یہ تھا کہ ادارہ کسی کی سپورٹ نہ کرے، ادارے کے سربراہ نے اپریل میں خود کہہ دیا کہ ادارہ نیوٹرل ہو چکا ہے، جب ادارہ نیوٹرل ہو گیا تو ووٹ کو عزت کا مطالبہ پورا ہو گیا،

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمارے شاہد خاقان عباسی سے کوئی ایسے اختلافات نہیں، انہوں نے خود کہا کہ وہ الیکشن نہیں لڑنا چاہتے،ان سے بات ہو سکتی ہے،ہمارے رابطے بھی ہیں، ایسے اختلاف نہیں کہ وہ پارٹی چھوڑ دیں، لوگوں کی اپنی چوائس ہوتی ہے،پروجیکٹ نواز شریف لانچ نہیں ہوا، جب پروجیکٹ عمران خان کو لانچ کیا گیا تھا تو اسوقت کیا ہوا تھا، ڈے ٹوڈے نیب ٹرائل عمران خان کا بھی نہیں چلا، پروجیکٹ عمران خان لانچ کرنے کے لئے نواز شریف کو ناحق سزا دی گئی،

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح گوگی کےاکاؤنٹس میں ایک سال کے دوران کتنی رقم جمع کرائی گئی،رپورٹ منظرعام پر

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم دے دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر اسٹے آرڈر جاری کر دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 16 نومبر تک سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم دے دیا. اسٹے نا دینے کی اٹارنی جنرل کی استدعا اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کردی، اٹارنی جنرل اور ایف آئی اے پراسیکوٹر نے بار بار استدعا کی کہ سماعت کل تک ملتوی کر دیں اسٹے نا دیں ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ جمعرات کے لیے کیس رکھ رہے ہیں سارا ریکارڈ لے کر آئیں کیوں جیل ٹرائل کر رہے ہیں ،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے عمران خان کے خلاف سائفر کیس کے جیل ٹرائل پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ٹرائل آگے بڑھانے سے روک دیا. اس سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق درخواست ہی مسترد کر دی تھی جس کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے اے ٹی سی جج کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا چارج دینے پر بھی سوال اٹھا دیا! جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج کی تعیناتی کا آغاز وفاقی حکومت نے کیا.چیف جسٹس کی رائے لی گئی لیکن حتمی فیصلہ بھی وفاقی حکومت نے ہی کیا،

    اسلام آباد ہائیکورٹ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اوپن کورٹ سماعت اور جج آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کی تعیناتی کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،اٹارنی جنرل نے دلائل کا آغاز کردیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیازنے کیس کی سماعت کی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے،ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد کیانی بھی عدالت میں پیش ہوئے،

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خاندان کے چند افراد کو سماعت میں جانے کی اجازت کا مطلب اوپن کورٹ نہیں ، جس طرح سے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کی گئی اسے بھی اوپن کورٹ کی کارروائی نہیں کہہ سکتے ،اٹارنی جنرل آف پاکستان نے عدالت کو ٹرائل کی کارروائی سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ وفاقی کابینہ نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل کی منظوری دی ، وفاقی کابینہ کی جیل ٹرائل منظوری کا نوٹیفکیشن عدالت کے سامنے پیش کر دیں گے ،

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہ نوٹیفکیشن ہم دیکھیں گے اس میں کیا لکھا ہوا ہے ، تمام ٹرائلز تمام ٹرائلز اوپن کورٹ میں ہوں گے اس طرح تو یہ ٹرائل غیر معمولی ٹرائل ہو گا ، ہم جاننا چاہتے ہیں کہ ایسے کیا غیر معمولی حالات تھے کہ یہ ٹرائل اس طرح چلایا جارہا ہے ؟آپ نے ہمیں بتانا ہے کہ دراصل ہوا کیا ہے ، اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں تمام متعلقہ اداروں سے ریکارڈ لیکر عدالت کے سامنے رکھ دوں گا، عدالت نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کب کن حالات میں کسی بنیاد پر یہ فیصلہ ہوا کہ جیل ٹرائل ہو گا ، وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پانچ گواہ اس وقت بھی جیل میں بیانات ریکارڈ کرانے کے موجود ہیں ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے سوالات ہیں جن کے جوابات دینے کی ضرورت ہے، وفاقی کابینہ نے دو دن پہلے جیل ٹرائل کی منظوری دی، کیا وجوہات تھیں کہ وفاقی کابینہ نے جیل ٹرائل کی منظوری دی؟ سب سے اہم سوال یہ ہے کہ منظوری سے پہلے ہونے والی عدالتی کارروائی کا سٹیٹس کیا ہو گا؟

    واضح رہے کہ سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہو رہی ہیں، چند روز قبل اڈیالہ جیل کے باہر سے بارودی مواد بھی ملا تھا، عمران خان اور تحریک انصاف کا موقف ہے کہ اوپن کورٹ میں ٹرائل کیا جائے، حکومت کا موقف ہے کہ ٹرائل جیل میں ہی ہو گا، اب تک عمران خان اوپن ٹرائل کے لئے تین درخواستیں دائر کر چکے ہیں

    سائفر معاملہ؛ اعظم خان کے بعد فارن سیکرٹری بھی عمران خان کیخلاف گواہ بن گئے

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

     عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

  • القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ کیس:نیب بتا سکتی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کہاں پیش کیا جائے گا،جج محمد بشیر

    القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ کیس:نیب بتا سکتی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کہاں پیش کیا جائے گا،جج محمد بشیر

    اسلام آباد: احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے صحافیوں کے سوال پر مکالمہ کرتے ہوئے القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ کیس میں نیب بتا سکتی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کہاں پیش کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سے صحافیوں نے ملاقات کی ،دوران گفتگو صحافی نے جج محمد بشیر سے سوال کیا کہ اطلاعات ہیں کہ دونوں کیسز کی جیل میں سماعت کا نوٹیفکیشن ہو رہا ہے؟ جس پر جج محمد بشیر کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن ہوا تو پھر اڈیالہ جیل سماعت کیلئے جائیں گے،بعد ازاں جج محمد بشیر نے صحافیوں سے سوال کیا کہ کیا آپ لوگ بھی جیل جائیں گے؟ جس پر صحافیوں نے جواب دیا کہ ہمیں اڈیالہ جیل کے اندر داخلے اور رپورٹنگ کی اجازت نہیں،جج محمد بشیر نے کہا کہ ویسے تو اجازت ہونی چاہیےاس لیے تو اوپن کورٹ ہوتی ہے۔

    دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے لیے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے، نیبذرائع کے مطابق نیب کو گرفتاری کے 24 گھنٹوں میں ملزم کو عدالت میں پیش کرنا ضروری ہے اڈیالہ جیل میں جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے وزارت قانون کا نوٹیفکیشن ضروری ہے، کوشش ہے کہ کچھ دیر میں جیل سماعت کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا،نوٹیفکیشن جاری ہونے کی صورت میں احتساب عدالت کے جج محمدبشیر اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئےاور جیل سپریٹنڈنٹ کو وارنٹ تعمیل کے لیے اقدامات کا حکم دیا-

    ممکنہ گرفتاری کے خدشہ،بشریٰ بی بی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں

    بعد ازاں نیب راولپنڈی کی ٹیم القادر ٹرسٹ کیس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی، نیب ٹیم بغیر اسکواڈ کے صرف 2 گاڑیوں میں اڈیالہ جیل پہنچی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اور وقارالحسن نے نیب ٹیم کی قیادت کی، نیب ٹیم نے چییرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تفتیشی کارروائی مکمل کی نیب ٹیم نے القادر ٹرسٹ سے متعلق عمران خان سے مختلف سوالات کیے، عمران خان اب اڈیالہ جیل میں نیب کورٹ کی تحویل میں ہوں گے۔

    دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت جیل میں ہوگی جس میں 6 گواہان کو پیش کیا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کوجیل عدالت میں پہنچا دیا گیا ہے،آفیشل سیکریٹ ایکٹ سے متعلق سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں جاری ہے، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سماعت کررہے ہیں۔

    اسد قیصر 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

    چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کوجیل عدالت میں پہنچا دیا گیا ہے، جب کہ چییرمین پی ٹی آئی کے وکلاء اڈیالہ جیل پہنچ گئے اور ایف آئی اے کی ٹیم 6 گواہان کو لے کر اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے،اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقارعباس، شاہ خاور، رضوان عباسی بھی جیل میں موجود ہیں، جب کہ ایف آئی اے کی جانب سے مزید 6 گواہان کو آج پیش کیا جائے گا، گواہان میں نادر خان، اقرا اشرف، حسیب بن عزیز شامل ہیں، آج کی سماعت میں 6 سرکاری گواہان کے بیانات قلم بند ہونے کا امکان ہے۔

  • نیب راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں چئیرمین پی ٹی آئی سے تفتیش مکمل

    نیب راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں چئیرمین پی ٹی آئی سے تفتیش مکمل

    راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی جہاں ٹیم نے چئیرپین پی ٹی آئی سے سوالات کئے-

    باغی ٹی وی : جیل ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کی ٹیم اڈیالہ جیل میں موجود ہے جس کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اور وقار الحسن کر رہے ہیں، نیب ٹیم بغیر اسکواڈ کے صرف 2 گاڑیوں میں اڈیالہ جیل پہنچی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اور وقارالحسن نے نیب ٹیم کی قیادت کی، نیب راولپنڈی کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں تفتیشی کارروائی مکمل ہوگئی، نیب نے ٹیم سابق وزیراعظم سے مختلف سوالات کیے نیب ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے بعد واپس روانہ ہوگئی، عمران خان اب اڈیالہ جیل میں نیب کورٹ کی تحویل میں ہوں گے،نیب ذرائع کے مطابق احکامات کی تعمیل کروالی گئی، بشریٰ بی بی کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا۔

    توہین الیکشن کمیشن،اڈیالہ جیل میں اگلی سماعت ہونے کا امکان

    خیال رہے کہ آج اسلام آباد کی احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور عدالت نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کو ہدایات جاری کیں تھیں، چیئرمین پی ٹی آئی پہلے ہی سائفر کیس میں اڈیالا جیل میں قید ہیں اور سکیورٹی خدشات کے باعث ان کا ٹرائل جیل میں ہی ہو رہا ہے۔

    سائفر کیس، اڈیالہ جیل میں سماعت،سمری منظور

  • القادر ٹرسٹ،توشہ خانہ کیس میں نیب کا عمران خان کو گرفتارکرنے کا فیصلہ

    القادر ٹرسٹ،توشہ خانہ کیس میں نیب کا عمران خان کو گرفتارکرنے کا فیصلہ

    نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے,

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دونوں کیسوں میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے،چیئرمین نیب کی جانب سے وارنٹ جاری کرنے کے حکم کی تعمیل کے لئے نیب نے احتساب عدالت سے رجوع کیا،احتساب عدالت نے قانون کے مطابق وارنٹ کی تعمیل کی اجازت دے دی،۔احتساب عدالت کےجج محمد بشیر نےسماعت کی۔

    واضح رہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں عدالت نے سزا سنائی تھی،عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا، اسلام آبادہائیکورٹ نے عمران خان کی سزا معطل کی تو عمران خان کو سائفر کیس میں گرفتار کر لیا گیا، عمران خان اب اڈیالہ جیل میں ہیں، سائفر کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے اور گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو رہے ہیں.

    دوسری جانب عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نیب ملیوڈی آفس سے واپس روانہ ہو گئی ہیں، نیب کی جانب سے بشری بی بی کو 11 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا ہے، نیب کی جانب سے بشریٰ کو 11 سوالوں کے جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 اکتوبر کو توشہ خانہ نیب کیس اور القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی ضمانت بحالی کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کیے تھے آج 13 نومبر ہے اس نقطے پر فیصلہ نہیں ہو سکا ضمانت بحال ہو سکتی ہے یا نہیں ،سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ احتساب عدالت نے عدم پیروی پر ضمانت کی درخواستیں خارج کیں، دس اگست 2023 کا احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، درخواستوں پر فیصلہ آنے تک چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت منظور کی جائے،درخواست میں چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے ،توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج کی تھیں

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

     عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

  • دوران عدت نکاح کیس،عمران خان کا وکیل پیش نہ ہوا،سماعت ملتوی

    دوران عدت نکاح کیس،عمران خان کا وکیل پیش نہ ہوا،سماعت ملتوی

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، بشریٰ بی بی کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی

    درخواست گزار وکیل رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے،چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے وکیل شیرافضل مروت عدالت میں پیش نہ ہوئے،شیرافضل مروت کی عدم حاضری پر سماعت ہفتے تک ملتوی کردی گئی،سول جج قدرت اللہ نے غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تیسرا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہا تھا کہ اگر بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح پر توبہ نہیں کی تو تجدید ایمان کرنی چاہیے،مفتی محمد سعید خان نے عمران خان کے بشریٰ بی بی سے نکاح کے بارے میں کہا کہ ان کے عمران خان سے دو نکاح ہوئے تھے کیونکہ ان کا پہلا نکاح عدت کے دوران ہوا اور اس نکاح کو نکاح فاسد کہا جاتا ہےعدت مکمل ہونے کے بعد عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوسرا نکاح ہوا، مجھے عون چوہدری کے ذریعے علم ہوا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا جس پر میں نے ان کو کہا کہ نکاح دوبارہ ہوگا

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

  • توہین الیکشن کمیشن،اڈیالہ جیل میں اگلی سماعت ہونے کا امکان

    توہین الیکشن کمیشن،اڈیالہ جیل میں اگلی سماعت ہونے کا امکان

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیسز کی سماعت ہوئی

    معاون وکیل نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل غیر حاضر، تھوڑی دیر میں پہنچیں گے،ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ کیا چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے آنا ہے؟ ہم نے حلقہ بندیوں کی بھی سماعت کرنی ہے، اگر چیئرمین پی ٹی آئی کو سیکورٹی خدشات ہیں تو سماعت جیل میں نوٹیفائی کرسکتے ہیں؟ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن حکام جیل جانا چاہتے ہیں تو نوٹیفائی کرسکتے ہیں، وزارت داخٰلہ اجازت دے گی چیئرمین پی ٹی آئی کیس کی جیل میں سماعت کرلیں، ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ کیا قانون الیکشن کمیشن کو جیل میں سماعت کرنے کی اجازت دیتا ہے؟سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیس کی جیل میں سماعت پر وزارت قانون سے رائے لے لیتا ہوں،

    پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ایک بار ملاقات کی اجازت ملی، ملاقات کے دوران کاغذ پینسل تک لیکر جانے کی اجازت نہیں ہوتی ، کمیشن مناسب آرڈر دے ، ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ ہم خود ہی اڈیالہ جیل چلے جاتے ہیں ، جب ہم جائیں گے آپکو تمام سہولیات مل جائیں گی،وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں جلسے کی اجازت نہیں دی جا رہی، لیول پلینگ فیلڈ‌بھی نہیں دی جا رہی،تحریری طور پر بھی کمیشن کو آگاہ کیا ہے،

    فوادچوہدری کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ سابق وفاقی وزیر جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں،ممبر سندھ نثار درانی نے استفسار کیا کہ فوادچوہدری کس جیل میں ہیں؟فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ وہ اڈیالہ جیل میں قید ہیں،ممبر سندھ نثار درانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے اس پرآرڈرکردیتے ہیں، اسد عمر کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا۔صائمہ جنجوعہ نے بتایا کہ اسد عمرکے وکیل نےالتوا کی درخواست کی ہے، الیکشن کمیشن نے کیسز کی سماعت 6 دسمبرتک ملتوی کردی.

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

  • سائفر کیس، اڈیالہ جیل میں سماعت،سمری منظور

    سائفر کیس، اڈیالہ جیل میں سماعت،سمری منظور

    اسلام آباد ہائیکورٹ، سائفر کیس ،سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جیل ٹرائل کے لیے وزارت قانون کی سمری منظور کر لی گئی

    نگران وفاقی کابینہ نے جیل ٹرائل کے لیے وزارت قانون کی سمری منظور کرتے ہوئے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی،چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کل 14 نومبر کو ہوگی ،عدالت نے 14 نومبر کو اٹارنی جنرل سے دلائل طلب کر رکھے ہیں ،چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی قریشی کےخلاف 14 نومبرکوسائفرکیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی،چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفرکیس کےجیل ٹرائل کی منظوری کیلئےوزارت قانون کی وفاقی کابینہ کوسمری ارسال کی گئی،سمری میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت کے جج ابوالحسنات نےجیل ٹرائل کی سفارش کی،چیئرمین پی ٹی آئی کودرپیش سیکیورٹی خدشات پر جیل ٹرائل کی سفارش کی گئی،

    واضح رہے کہ سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہو رہی ہیں، چند روز قبل اڈیالہ جیل کے باہر سے بارودی مواد بھی ملا تھا، عمران خان اور تحریک انصاف کا موقف ہے کہ اوپن کورٹ میں ٹرائل کیا جائے، حکومت کا موقف ہے کہ ٹرائل جیل میں ہی ہو گا، اب تک عمران خان اوپن ٹرائل کے لئے تین درخواستیں دائر کر چکے ہیں

    سائفر معاملہ؛ اعظم خان کے بعد فارن سیکرٹری بھی عمران خان کیخلاف گواہ بن گئے

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

     عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

  • بشریٰ بی بی کی نیب پیشی،11 سوال مل گئے

    بشریٰ بی بی کی نیب پیشی،11 سوال مل گئے

    القادر ٹرسٹ میں ملک ریاض نے خود دلچسپی دکھائی یا آپ نے رابطہ کیا؟نیب کا بشریٰ بی بی سے سوال

    نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران خا ن کی اہلیہ بشری بی بی نیب میلوڈی آفس پیش ہو گئی ہیں

    بشری بی بی نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئیں،بشری بی بی آج نیب میں بطور ملزمہ پیش ہوئی ہیں،
    بشری بی بی کے ہمراہ انکے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ بھی موجود تھے،سابق خاتون اول بشری بی بی نیب آفس سے روانہ ہو گئی ہیں،بشری بی بی 1 گھنٹہ 25 منٹ نیب آفس میں موجود رہیں،نیب تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے گیارہ نکاتی سوالنامہ بشری بی بی کے وکیل کو دے دیا گیا،

    القادر ٹرسٹ کیس،،بشری بی بی سے نیب کے سوالات سامنے آ گئے، نیب کی جانب سے پوچھے گئے سوالات میں کہا گیا ہے کہ آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے؟ کیا آپ نے اسلامی تدریس فقہ،درس نظامی کاکوئی کورس بھی کیا ہے؟القادرٹرسٹ یونیورسٹی بنانےکامقصدکیا؟آپ بطورٹرسٹی ہونے کےساتھ ساتھ بطور اُستاد بھی ذمہ داریاں ادا کررہی ہیں؟ کیا آپ نے بطور ٹرسٹی یا استاد تںخواہ یا مراعات لی ہیں؟ فرحت شہزادی کو آپ کیسے جانتی ہیں؟ کیا آپ فرحت شہزادی کے مالی معاملات سے مطمئن ہیں؟ القادر ٹرسٹ میں ملک ریاض نے خود دلچسپی دکھائی یا آپ نے رابطہ کیا؟ القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کا خیال کس کا تھا اور اسکے لئے جگہ کا تعین کس نے کیا؟آپ بطور ٹرسٹی کیا ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں

    بشریٰ بی بی کی پیشی کے بعد انکے وکیل نعیم حیدر کا کہنا تھا کہ آج بنیادی طور پر القادر ٹرسٹ کیس کی وجہ سے بلایا گیا، اس کیس میں بی بی صاحبہ 15 تاریخ تک ضمانت پر ہیں، پہلے ہمیں 45 منٹ تک ایک کمرے میں بٹھائے رکھا گیا،کہا گیا کہ تحقیقاتی ٹیم کے ممبران ابھی تک نہیں آئے،بی بی سے الگ کمرے میں تحقیقات کی گئیں ٹیم میں خواتین بھی موجود تھیں، بی بی گھر پہنچتی ہیں اور طلب کر لیا جاتا ہے، ہم نے استدعا کی کہ ہمیں اطلاع دی جائے،سپریم کورٹ کی روشنی میں استدعا کی کہ اس طرح کی پروٹیکشن مریم نواز کو بھی ملی، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ہم گرفتاری سے نہیں روک سکتے،ہمیں آج بھی گرفتاری کا خدشہ تھا، چیئر مین پی ٹی آئی اور ان کی فیملی نے ہمیشہ خود کو قانون کے سامنے پیش کیا، القادر ٹرسٹ یونیورسٹی میں بشری بی بی بطور ٹرسٹی تھیں، وہ پراپرٹی ٹرسٹ کے نام کی گئی جس کا خان صاحب کوئی فائدہ نہ ہوا،بی بی نے خان صاحب کے دور میں کوئی آفس ہولڈ نہیں کیا،یہ بس تہمتیں ہیں کبھی وکیل کا قتل کبھی گھڑی کا الزام لگایا جاتا ہے،نیب کی جانب سے جو بھی ریکارڈ مانگا گیا وہ ہم نے مہیاء کیے،آج بھی ایک سوالنامہ دیا گیا ہے جس میں 11 کے قریب سوالات ہیں،تمام سوالات کے جواب دئیے ہیں مزید دستاویزات بھی فراہم کر دیں گے،ان کا قصور یہ ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ایبسلیوٹلی ناٹ کہا،

    190 ملین پاؤنڈز، نیشنل کرائم ایجنسی سکینڈل پر نیب تحقیقات،نیب راولپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو آج طلب کیا گیا تھا،

    نیب نے 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل میں بطور ملزمہ بشریٰ بی بی کو آج دن دو بجے طلب کر رکھا تھا ،فواد چوہدری کو جہلم تا پنڈ داد خان ڈوئل کیرج وے منصوبے میں بے جا سیاسی اثرورسوخ اور اراضی خریدے پر طلب کر رکھا ہے ،نیب نے فواد چوہدری کو آج دن دس بجے طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے ،فرح گوگی کو بھی نیب نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں آج طلب کر رکھا ہے ،نیب نے فرح گوگی کو آج دن ساڑھے تین بجے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کر رکھا ہے

    نیب میں توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس چل رہا ہے،نیب اس کیس کا ٹرائل جلدی کر سکتا ہے، اسی کیس میں بشری بی بی کی گرفتاری ہو سکتی ہے،سات ستمبر کو توشہ خانہ کیس میں تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا تھا کہ بشری بی بی کی گرفتاری مطلوب ہے،بشری بی بی کی ایف آئی اے کو آڈیو کی فرانزک کیلئے بھیجی ہوئی ہے تاہم عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد بشریٰ بی بی کو ضمانت دے دی تھی،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

     عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی