Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • جناح ہاؤس حملہ کیس، عمران خان کو جے آئی ٹی نے طلب کر لیا

    جناح ہاؤس حملہ کیس، عمران خان کو جے آئی ٹی نے طلب کر لیا

    جناح ہاؤس حملہ کیس، جے آئی ٹی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو آج طلب کرلیا،

    جے آئی ٹی نے 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونیوالی ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ کیس، جناح ہاؤس پر حملے معاملے میں طلب کیا ہے عمران خان سہہ پہر 4 بجے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے سامنے پیش ہوں گے جے آئی ٹی اس سے قبل بھی دو مرتبہ چئیرمین پی ٹی آئی کو طلب کرچکی ہے مگر وہ پیش نہیں ہوئے تھے، جے آئی ٹی نے آج تیسری بار عمران خان کو طلب کیا ہے

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

    اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار 

    پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی کامران عادل کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کیا،عمران خان کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے جہاں جے آئی ٹی ان سے 9 مئی کے واقعات کے بارے میں تفتیش کرے گی۔ تاہم پولیس ذرائع نے بتایا کہ عمران خان متعدد تھانوں میں درج مقدمات میں نامزد ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیزبنا رکھی ہیں۔

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں

  • توشہ خانہ کیس،عمران خان کیخلاف پانچ گواہوں کو طلب کرنے کی درخواست

    توشہ خانہ کیس،عمران خان کیخلاف پانچ گواہوں کو طلب کرنے کی درخواست

    اسلام آباد سیشن کورٹ ، توشہ خانہ فوجداری کیس ،الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف پانچ گواہوں کو طلب کرنے کی درخواست کر دی،کابینہ ڈویژن کے چار افسران اور ایک نجی بنک کے مینجر گواہوں کی لسٹ میں شامل ہیں

    اکتوبر 2022 میں کابینہ ڈویژن میں تعینات چار افسران کو گواہوں کی لسٹ میں رکھا گیا ،کابینہ ڈویژن کے سیکرٹری ایڈمن ارشد محمود ، ڈپٹی سیکرٹری کوارڈینیشن فیصل تحسین گواہوں میں شامل ہیں، کابینہ ڈویژن کے سیکشن آفیسر علی اسد ، سیکشن آفیسر توشہ خانہ محسن علی بھی گواہوں میں شامل ہیں عمیر حسین نجی بنک کی بلیو ایریا برانچ کے مینجر بھی گواہوں میں شامل کابینہ ڈویژن کے ارشد محمود تحائف کی لسٹ ، اس کی ویلیو لگانے متعلق گواہ ہیں کابینہ ڈویژن کے باقی تین افسران نے بھی 14 اکتوبر 2022 کی دستاویزات پر دستخط کئے تھے

    الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کے افسر سے اوریجنل ریکارڈ عدالت لانے کی بھی استدعا کی ہے، الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے کرمنل کمپلینٹ درج کرا رکھی ہے توشہ خانہ کیس اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں زیر التوا ہے

    توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف مل گیا۔ عدالت نے سابق وزیراعظم کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم عدالت میں پیش ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن عدالت میں پیش ہوئے۔

    بیرسٹر گوہر نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔ انہوں نے اپنے دلائل میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی عدم دستیابی کی بنا پر سماعت نہیں ہوسکی، عدالت سے درخواست ہے کہ انصاف کی بنیاد پر ایک اور موقع دیا جائے لیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کیس کا گواہ اپنا کورس چھوڑ کر اسلام آباد میں موجود ہے عدالت نے دلائل سننے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیے کہ کیس کو ہفتے کے روز سماعت کیلئے مقرر کررہا ہوں اس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پیر کو ہوجائے تو بہتر ہوگا

     

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

  • الیکشن کمیشن قوم کا اعتماد بحال کرے،تحریکِ انصاف

    الیکشن کمیشن قوم کا اعتماد بحال کرے،تحریکِ انصاف

    ملک میں آزادنہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کا معاملہ ،پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے آئین و قانون کی حدود میں سمٹنے اور بطور ادارہ خود پر قوم کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے

    مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریکِ انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان آئینی مینڈیٹ کا حامل ادارہ ہے،پاکستان کا مستقبل مؤثر اور پائیدار جمہوریت سے وابستہ ہے جبکہ جمہوریت کی اساس آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخاب سے منسلک ہے، جمہوریت کی مضبوطی اور انتخابات کی ساکھ کیلئے الیکشن کمیشن کا شکوک و شبہات سے بالاتر کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،بدقسمتی سے گزشتہ 4 سال کے دوران بالعموم اور گزشتہ 14 ماہ کے دوران بالخصوص الیکشن کمیشن کے اقدامات اور فیصلوں نے ادارے پر قوم کے اعتماد کو مجروح کیا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں ناکامی نے کمیشن کے حوالے سے قوم میں پائی جانے والی بداعتمادی میں اضافہ کیا، قومی، صوبائی، بلدیاتی اور سینٹ انتخابات میں کثیرالجہتی دھاندلیوں کے تدارک میں ناکامی سے بھی کمیشن کی ساکھ متاثر ہوئی،بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور ای وی ایمز کے ذریعے انتخابی نتائج کی شفاف تیاری و ترسیل کی مخالفت سے بھی کمیشن کے کردار پر سنجیدہ سوالات اٹھے، تحریک انصاف کے اراکینِ قومی اسمبلی کے استعفوں اور ان میں سے بعض پر ضمنی انتخاب کے انعقاد کے معاملے پر بھی کمیشن اپنا آئینی فرض نبھانے میں ناکام رہا،پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے تقرر اور 90 روز کی دستوری مدت گزر جانے کے بعد پنجاب و خیبر پختونخوا میں ان حکومتوں کا وجود الیکشن کمیشن کی ناکامیوں کا مظہر،

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریکِ انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ پنجاب و خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد دونوں صوبوں میں عام انتخابات کے انعقاد میں ناکامی نے عوام کی نظروں میں کمیشن کی ساکھ کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا،سیاسی جماعتوں کے مالیات کی پڑتال کے عمل میں تفریق و امتیاز برتنا بھی کمیشن کی غیرجانبداریت کو بری طرح متاثر کررہا ہے،سندھ میں بلدیاتی انتخابات اور کراچی میں میئر کے انتخاب کے دوران صوبائی حکومت کی بدترین مداخلت اور خلافِ قانون کارروائیوں کو روکنے میں کھلی ناکامی بھی کمیشن کی افادیت پر سنجیدہ سوال چھوڑتی ہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے خاص طور پر تحریک انصاف کی قیادت خصوصاً چیئرمین عمران خان کےخلاف توہینِ کمیشن کے مقدمات سے کمیشن کے حوالے سے جانبدرایت اور انتقامی برتاؤ کا تاثر پختہ ہوتا ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کیلئے لازم ہے کہ نقائص و ناکامیوں سے بھرپور ماضی کے اس بوجھ کو کندھوں سے اتارنے کیلئے بلا تاخیر ادارے کی مجموعی پالیسیز پر نظرِ ثانی کرے، الیکشن کمیشن اپنے ماضی سے ناطہ توڑ کر ملک و قوم کے مفاد اور آئین و قانون کی بالادستی کیلئے اپنے طریقۂ کار میں ناگزیر تبدیلی لائے،ذیلی نوعیت کے ادنیٰ ایجنڈے کو ترک کرکے جمہوریت و انتخابات کے مستقبل کو ٹھوس بنیادیں فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے،ماضی کے تجربات کی روشنی میں شفافیت کو محور مان کر ناروا مداخلتوں کے اثرات سے پاک بروقت انتخاب کے انعقاد کو یقینی جائے،

  • ہم عملی نتائج دیں گے،صدر استحکام پاکستان پارٹی

    ہم عملی نتائج دیں گے،صدر استحکام پاکستان پارٹی

    استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سے پارٹی رہنماؤں نعمان لنگڑیال و امیر حیدر سنگھا کی سیکرٹریٹ میں ملاقاتیں ہوئی ہیں،

    صدر استحکام پاکستان پارٹی نے مجوزہ منشور، انتخابی حکمت عملی اور دیگر اہم معاملات پر مشاورت کی،اس موقع پر علیم خان کا کہنا تھا کہ سینٹرل پنجاب کے علاوہ پارٹی کو شمالی اور جنوبی پنجاب میں بھی پذیرائی ملے گی ،ہر حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے، بہترین امیدوار میدان میں اتاریں گے پارٹی رہنما اپنے علاقوں میں عوامی رابطے اور سیاسی سرگرمیاں تیز کریں ،زراعت اور کسان کی خوشحالی استحکام پاکستان پارٹی کے منشور کا اہم جزوہو گا استحکام پاکستان پارٹی میں منجھے ہوئے اور تجربہ کار سیاستدان شامل ہیں عام آدمی کو وعدوں اور دلاسوں کے علاوہ کچھ نہیں ملا، ہم عملی نتائج دیں گے پاکستان روز بروز پیچھے گیا،اکٹھے آزاد ہونیوالے ممالک کہیں کے کہیں پہنچ گئے عوام فتنے اور فساد کی سیاست سے بدظن ہو چکے، اب ملک کو سنوارنا ہوگا

    عبدالعلیم خان نے پارٹی رہنماؤں کو مختلف ٹاسک سونپ دیے، جلد اہم اجلا س منعقد ہونگے نعمان لنگڑیال اور امیرحیدر سنگھا نے پارٹی صدر کو اپنے اپنے اضلاع کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے حوالے سے لوگوں میں مثبت رائے اوراشتیاق پایا جاتا ہے

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

     چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ،پوری پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں پاکستان کو ڈیفالٹ قرار دینے کے حوالے سے ایجنڈا اب ناکام ہو گیا ہے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں اہم کردار آرمی چیف نے ادا کیا ،فروری میں سابق وزیر اعظم نے معاہدے کو توڑا سابق وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے ایک ایجنڈے کے تحت معاہدے کو توڑا گیا اپریل سے نومبر دسمبر تک چیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ایک پروپیگنڈہ کیا گیا کہ پاکستان ڈیفالٹ ہونے والا ہے آئی ایم ایف نے سخت نے شرائط منوائی، اس کو بیرونی طاقتوں کی پشت پناہی حاصل تھی پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ نے پوری طاقت سے 9 مئی کے واقعات کو کرش کیا آئی ایم ایف نے 3 ارب ڈالر پر میدان میں آئی ایا، 2 ارب ڈالر سعودی عرب نے دیئے

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مصر اسرائیلی خانہ جنگی سے بچ گیا ہے کیوں کہ وہاں کی فوج مضبوط ہے ،پاکستان کی فوج کو تباہ کرنے اور اس کے اندر بغاوت کرنا ایجنڈے میں شامل تھا ،2013 سے مارا ماری اور فساد کی جنگ شروع ہوئی، پاکستان کے معاملات کو خراب کیا گیا ،فروری 2022 میں پی ٹی آئی ذلت اور رسوائی میں چلی گئی پھر کس لابی نے اس کو اوپر لایا پاکستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے چیرمین پی ٹی آئی کو اوپر لایا گیا،بیرون طاقتوں نے ان کو کندھا دے کر پاکستان کو تباہ کرنے کی کوشش کی ،چیئرمین پی ٹی آئی نے زوم میٹنگ میں کہا مولانا فضل الرحمن کے مدرسے کے باہر مظاہرے کرنے ہیں ،عرب کی خانہ جنگی کو پاکستان میں لانا تھا، اس کا مقصد ان کو فوج سے لڑنا تھا،

  • گلگت سے بھی تحریک انصاف فارغ، پی ڈی ایم کا حمایت یافتہ وزیراعلیٰ منتخب

    گلگت سے بھی تحریک انصاف فارغ، پی ڈی ایم کا حمایت یافتہ وزیراعلیٰ منتخب

    گلگت سے بھی تحریک انصاف فارغ، پی ڈی ایم کا حمایت یافتہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہو گیا

    پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ حاجی گلبر خان نئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہو گئے ، گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے اسمبلی اجلاس 25 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، اجہ اعظم گروپ اجلاس سے غیرحاضری رہے، حاجی گلبر خان گروپ سمیت 20 ارکان اجلاس میں شریک ہوئے، سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے گلبر خان کو ووٹ دینے والوں کو علیحدہ کر دیا، 33 رکنی ایوا ن میں 19 ارکان نے حاجی گلبر کی حمایت کا اعلان کر دیا جبکہ ایک آزاد رکن اسمبلی نے حمایت سے انکار کیا بلورستان نیشنل فرنٹ کے چیرمین جناب نواز خان ناجی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

    کس نے منتخب کروایا؟ نومنتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے نام بتا دیئے
    نومنتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ناساز صحت کے باوجود بڑی ذمہ داری دی گئی آصف زرداری، نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان نے منتخب کرانے میں اہم کردار ادا کیا گلگت بلتستان میں امن و ترقی کیلئے کام کروں گا فارورڈ بلاک کو ملا کرعلاقے کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنائیں گے

    نئے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا تعلق ضلع دیامر سے ہے حاجی گلبر خان کو پی ڈی ایم کی جماعتوں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل رہی،حاجی گلبرخان نومبر 2009 کے انتخابات میں جے یو آئی ف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے 2009ء میں پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت میں حاجی گلبر خان وزیرِ صحت رہے حاجی گلبر خان کو 2015 میں ن لیگ کے امیدوار نے شکست دی ،حاجی گلبر خان 2020 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے اور وزیرِ صحت رہے حاجی گلبر خان جی بی کے حلقہ 18 دیامر 3 تانگیر سے منتخب ہوئے تھے

    مینڈیٹ کی توہین کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے،تحریک انصاف
    ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں عوامی مینڈیٹ پر دن دیہاڑے پڑنے والے ڈاکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، آج کا دن جمہوریت اور ووٹ کی حرمت و توقیر کے حوالے سے سیاہ ترین دن کی حیثیت رکھتا ہے، 33 رکنی ایوان میں 22 نشستوں کی حامل جماعت کو حقِ حکمرانی سے محروم کرکے جمہوریت اور آئین کے چہروں پر طمانچہ رسید کیا گیا ہے،عوامی مینڈیٹ کی اس قابلِ مذمت توہین سے دنیا کے سامنے پاکستان کے جمہوری و آئینی تشخص کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے،سیاست کے لبادے میں بے ضمیر مجرم عناصر عوام کے حقِ رائے دہی اور جمہوریت کیخلاف جاری شرمناک یلغار میں سہولتکار ہیں ووٹ کی صریحاً توہین اور عوامی منشاء و مینڈیٹ سے انحراف نے ہمیشہ قومی وحدت، یکجہتی اور وفاق کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے، سانحۂ سقوطِ ڈھاکہ کا اگر کوئی سبق تھا تو اسے یکسر فراموش کیا جاچکا ہے،عوام اور تحریک انصاف کے مابین مضبوط رشتے کو کاٹنے کیلئے ووٹ کی حرمت کو پامال کئے جانے کے نتائج تباہ کن ہوں گے،وفاق کی مضبوطی کی ضامن جماعت کےخلاف نفرت و انتقام پر مبنی کارروائیاں وفاق کو کمزور کرنے کے مترادف ہیں،ملک بھر کیطرح گلگت بلتستان کے عوام اپنے مینڈیٹ کی توہین کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے،عوامی تائید کی حامل اکثریت کو اقلیت میں بدلنے والوں کا محاسبہ نوشتۂ دیوار ہے، سازش، ظلم اور ننگی جارحیت پر مبنی اس نظام سے حقیقی آزادی کی ضرورت پہلے سے کئی گنا بڑھ چکی ہے،عوام اپنے قائد عمران خان کے شانہ بشانہ آئین، جمہوریت اور ملک و قوم کے مستقبل پر حملہ آور قوتوں کو پسپا کریں گے،جبر کے بل پر ہتھیایا جانے والا مینڈیٹ واپس لیں گے اور جمہوریت کی شہ رگ کو فسطائیت کے شکنجے سے آزاد کروائیں گے

  • عمران خان کیخلاف غیرشرعی نکاح کیس،درخواست قابل سماعت ؟ فیصلہ محفوظ

    عمران خان کیخلاف غیرشرعی نکاح کیس،درخواست قابل سماعت ؟ فیصلہ محفوظ

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس ،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا

    سیشن جج اعظم خان نے کیس کی سماعت کی ،درخواست گزار محمد حنیف کے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،پراسیکیورٹر راناحسن عباس عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے دلائل دیے، وکیل درخواست گزارنے عدالت میں کہا کہ سیکشن 179 کے تحت کیس کا دائر کار لاہور اور اسلام آباد دونوں جگہوں پر آتا ہے ،اس کیس کو دونوں جگہوں پر سنا جاسکتا ہے، لاہور میں جو غیر شرعی نکاح ہوا ہے اس کے نتائج کے اثرات ہوسکتے ہیں ،

    پراسیکیورٹر رانا حسن عباس نے کہا کہ ریاست اس میں پارٹی نہیں ہے،درخواست گزار وکیل نے کہا کہ ریاست اس کیس میں پارٹی ہے،فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ،

    سول جج نصرمِن اللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا تھا ،سول جج نے کیس کی درخواست کو عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر قرار دیا تھا ،درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی کا کہناتھا کہ اگرشادی قانونی تھی تو دوبارہ نکاح کیوں کیا؟عدت کےدوران شادی غیر قانونی ہے، ایسا کہنا فراڈ ہے کہ 2018 کے پہلے دن شادی کریں گے تو وزیراعظم بن جائیں گے، جنوری2018 میں بشریٰ بی بی عدت میں تھیں، طلاق نومبر میں ہوئیجج نے سوال کیا کہ عمران خان کا نکاح لاہور میں ہوا، اس عدالت کا دائرہ اختیار کیسے بنتاہے؟وکیل کا کہنا تھا کہ بنی گالا سے فراڈ شروع ہوا اور نکاح لاہور میں ہوا، نکاح خواں کو بھی اسلام آباد سے نکاح کے لیے لے جایا گیا، فروری 2018 میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دوبارہ اسلام آباد میں پڑھایا گیا۔درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی کے دلائل مکمل ہونےکے بعد عدالت نے عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کے الزام کا کیس قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا جو اب سنادیا گیا ہے عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےکہا کہ عدت میں نکاح کےکیس کی درخواست عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تیسرا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہا تھا کہ اگر بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح پر توبہ نہیں کی تو تجدید ایمان کرنی چاہیے،مفتی محمد سعید خان نے عمران خان کے بشریٰ بی بی سے نکاح کے بارے میں کہا کہ ان کے عمران خان سے دو نکاح ہوئے تھے کیونکہ ان کا پہلا نکاح عدت کے دوران ہوا اور اس نکاح کو نکاح فاسد کہا جاتا ہےعدت مکمل ہونے کے بعد عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوسرا نکاح ہوا، مجھے عون چوہدری کے ذریعے علم ہوا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا جس پر میں نے ان کو کہا کہ نکاح دوبارہ ہوگا

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

  • راولپنڈی کے مقدمہ میں عبوری ضمانت،عمران خان کی درخواست پر آیا فیصلہ

    راولپنڈی کے مقدمہ میں عبوری ضمانت،عمران خان کی درخواست پر آیا فیصلہ

    لاہور ہائیکورٹ، چیئرمین تحریک انصاف کی راولپنڈی کے مقدمہ میں عبوری ضمانت کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت ہوئی،
    عمران خان کی 9 مئی کے بعد راولپنڈی میں درج ہونے والے مقدمہ میں حفاظتی ضمانت لاہور ہائی کورٹ سے 2 ہفتوں کے لیے منظورکر لی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیئے، وکیل عمران خان نے کہا کہ عدالت کو اس نقطے پر قائل کرنے کی کوشش کروں گا،حالات پہلے سے بھی زیادہ مختلف ہوگئے ہیں،ماتحت عدالتوں میں سکیورٹی کی صورتحال تسلی بخش نہیں، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سکیورٹی اچھی وہاں پیش ہوتے ہیں،

    رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کر دیا،کہا درخواست ناقابل سماعت ہے متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جائے، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی ،چیئرمین تحریک انصاف نے بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے درخواست دائر کی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کو راولپنڈی کے مقدمہ میں ملزم نامزد کر دیا گیا ہے،چیئرمین تحریک انصاف کو نو مئی ہنگامہ آرائی کیس میں نامزد کیا گیا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی پر اعانت جرم کا الزام لگایا گیا ہے،چیئرمین تحریک انصاف پر روزانہ کی بنیاد پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں،مقدمہ کی تحقیقات میں پیش ہونا چاہتے ہیں،خدشہ ہے پولیس گرفتار کر لے گی،عدالت شامل تفتیش ہونے کیلئے عبوری ضمانت منظور کرئے،

    توشہ خانہ کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
    توشہ خانہ کیس: بیرسٹر گوہر نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی اور کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی عدم دستیابی کی بنا پر سماعت نہیں ہوسکی، عدالت سے درخواست ہے کہ انصاف کی بنیاد پر ایک اور موقع دیا جائے، الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی مخالفت کی اور کہا کہ کیس کا گواہ اپنا کورس چھوڑ کر اسلام آباد میں موجود ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی،

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

     شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں

  • عمران بچاومہم،یہودی لابی کی نیند حرام،اسرائیل میدان میں،8اگست حکومت فارغ

    عمران بچاومہم،یہودی لابی کی نیند حرام،اسرائیل میدان میں،8اگست حکومت فارغ

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کائنات کا یہ مقصد نہیں کہ عمران خان کی دشمنی کرتے رہیں، جو اسرائیل نے کیا اور جو پاکستان کی حکومت نے جواب دیا میں دونوں کی مزمت کرتا ہوں، امریکن کانگریس نے بھی عمران خان کے حق میں بیان دیئے تھے، کچھ انڈین لابی کو پروموٹ کرنیوالے تھے، فارن فنڈنگ کیس بڑا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے کہ انڈیا و اسرائیل سے فنڈنگ ہوئی، آپکو پتہ ہے یہ کس کا بچہ ہے، پاکستان کی حکومت نے جو جواب دیا وہ بھی صحیح نہیں، فلسطین پر ظلم کی بات کی، اس کا مطلب کہ اسرائیل کے نام کو مان لیا آپ نے ، ٹیکنیکلی آپ نے اسرائیل کا نام مان لیا، کسی کو دیکھنا پڑے گا کہ ایسا کیوں ہوا؟

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چودھری نے وزیراعظم شہباز شریف سے سوال کر لیا، وہ پی ٹی وی میں کام کرتے تھے، میاں صاحب یا کسی اور نے اسکو نوکری سے فارغ کروا دیا، لاہور پریس کلب جو پاکستان میں ایک معتبر ادارہ ہے. اس پریس کلب کی بڑی خدمات ہیں، سول سوسائٹی کے ساتھ کھڑا رہا ہے. یہ کتنی بدنصیبی ہے کہ ہمارے پریس کلب کا صدر خود ایک سوال پوچھنے پر برطرف ہو جائے، سوال کیا گیا تھا تو جواب دیتے نہیں پسند تھا تو اگنور کرتے لیکن نوکری سے نکلوا دیا ،یہ غلط بات ہے، میں اس کی بھر پور الفاظ میں مزمت کرتا ہوں، اعظم چودھری کو کہتا ہوں کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، جب بھی آپ کال دیں گے ساتھ ہوں گے، پی ڈی ایم حکومت نے یہ بڑا ظلم کیا ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ نواز شریف کا اتنا آسان ہے چوتھی بار وزیراعظم بننا، بلاول کے چانس ہیں، لیکن شہبازکا زیادہ چانس لگ رہا ہے بنسبت نواز کے، یہ بھی صحیح ہے کہ دبئی میں وزیراعظم کے حوالہ سے کوئی بات نہیں ہوئی، الیکشن کے کیا نتائج ہوں گے اس پر غور کیا جا رہا ہے، الیکشن کے بعد پاکستان تحریک انصاف پی پی سے الائنس کر سکتی ہے، پی پی اور پی ٹی آئی کا الائنس حکومت بنانے میں بن سکتا ہے، اس صورت میں ن لیگ کو بڑا دھچکا لگے گا، لوگ ترین گروپ، علیم خان کو دیکھ رہے ہیں میں کہہ رہا ہوں ، پی ٹی آئی کو دیکھیں وہ اس الیکشن کے بعد گیم چینجر ہو سکتی ہے،

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

     شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں

  • پی ٹی آئی پر پابندی کی درخواست،اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائر

    پی ٹی آئی پر پابندی کی درخواست،اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائر

    پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کا معاملہ ،عون چودھری نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائر کر دی

    رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کی تھی، اپیل میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صدارتی ریفرنس کیس میں سپریم کورٹ یہ اصول طے کر چکی ہے کہ پبلک آفس ہولڈر جواب دہ ہے،اس لیے ہماری درخواست قابلِ سماعت ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں نفرت انگیز تقاریر کیں، سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے خلاف کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر دفاع کو نوٹس جاری کیے،رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر کے درخواست سماعت کے لیے مقرر کی جائے،

    واضح رہے کہ عمران خان کے انتہائی قریب رہنے والے، عون چودھری نے درخواست دائر کر دی ہے،درخواست میں پی ٹی آئی پر ریاست ،ملکی اداروں کے خلاف سرگرمیوں کی وجہ سے پابندی کی استدعا کی گئی ہے

    درخواست میں چیئرمین تحریک انصاف، صدر تحریک انصاف پرویز الٰہی، وزارت قانون، وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے ،سیکرٹری دفاع، وزیراعظم شہبازشریف، وزیر دفاع خواجہ آصف کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے، تحریک انصاف کے رہنماؤں کے فوج مخالف بیانات بھی درخواست میں شامل ہیں وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے چیف جسٹس کو لکھا گیا خط بھی درخواست کا حصہ ہے ،درخواست میں چیئرمین تحریک انصاف پر ملک دشمنی کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    درخؤاست میں استدعا کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کو بطور پارٹی تحلیل کیا جائے،تحریک انصاف کے چیرمین نے ریاستی اداروں پر براہ راست حملہ کیا، عدلیہ مخالف بیانات کے ساتھ ساتھ فوج اور اسکی تنصیبات پر حملہ کیا گیاتحریک انصاف کے چیرمین نے نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بلکہ آئین پاکستان کی بھی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،

  • واضح ہو گیا اسرائیل کی مکمل سپورٹ پی ٹی آئی کو حاصل ہے،شرجیل میمن

    واضح ہو گیا اسرائیل کی مکمل سپورٹ پی ٹی آئی کو حاصل ہے،شرجیل میمن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے ہر جگہ کہا ہے تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں،ہماری بھی ہر ایک چیز کا احترام کیا جائے،

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ہم نے آواز اٹھائی تھی کہ تحریک انصاف جو بھی کر رہی ہے یہ اکیلے پی ٹی آئی نہیں کر رہی ،یہ ایک بیرونی سازش تھی، اسرائیل اور بھارت سے پی ٹی آئی کو پیسے ملے، لیکن کل اسرائیل کے بیان نے تمام ڈاٹس کو جوڑ دیا ہے، ہمیں معلوم تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ کے رشتے سے لیکر آج دن تک اسرائیل کی سپورٹ تحریک انصاف کے چئیرمین کو ہے، اسکا اپنا سالا مئیر کا الیکشن لڑ رہا تھا برطانیہ میں لیکن اس نے پاکستانی نژاد کی کمپین نہیں چلائی بلکہ اپنے سالے کی سپورٹ کی، اسرائیل کی مکمل سپورٹ پی ٹی آئی کو حاصل ہے،صادق خان کے مقابلے میں عمران خان نے اپنے سالے گولڈسمتھ کی سپورٹ کی، عمران خان کا ایک ٹاؤٹ قانون کے شکنجے میں آنے والا ہے،اب بلی تھیلے سے باہر آنے والی ہے،

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے تانے بانے اگر ملکی وزیر اعظم سے ملتے جلتے ہوں تو پھر کیا بچا؟ یہ ایک الارمنگ صورتحال ہے, یہ تعلق خطرناک ہے، اسرائیل کا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے کیا تعلق، ہم نے مفروضوں پر بات نہیں کی تھی، ہمارے لئے یہ تشویشناک بات ہے اور یہ رابطہ خطرناک ہے، اسرائیل کا ان کے ساتھ کیا واسطہ جو ان کے لئے پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کر رہا ہے،پاکستان میں رہنے والی اقلیتیوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، تحریک انصاف کے سربراہ کے حوالے سے صورتحال سنگین ہے،قانون میں اس حوالے سے سزائیں موجود ہیں،عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں سزا سے نہیں بچ سکتے،

    واضح رہے کہ پہلی بار ایسا ہوا کہ اسرائیل نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اور انسانی حقوق کی خلاف ورذیوں کا ذکر کیا، پاکستان میں جمہوری حکومت ہے، عمران خان کی حکومت گئی تو عمران خان اور تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ورکر نے سوشل میڈیا پر انسانی حقوق کی خلاف ورذیوں کا پروپیگنڈہ کیا، حالانکہ حقیقت یہ تھی کہ ان پر مقدمے درج ہیں اور وہ پیش نہیں ہو رہے، اگر گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے تو اسکو انسانی حقوق کی خلاف ورذی بنا دیا جاتا ہے،

    اسرائیل نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں پاکستان کو سفارشات پیش کیں کہ پاکستان جبری گمشدگیوں، تشدد، پر امن احتجاج پر کریک ڈاؤن، مذہبی اقلیتوں پر تشدد کو روکنے کے لیے کارروائی کرے،اقوام متحدہ میں اسرائیل کی نائب مستقل مندوب آدی فرجون نے پاکستانی مندوب کی موجودگی میں کہا کہ اسرائیل کو پاکستان میں انسانی حقوق کی مجموعی صورت حال پر گہری تشویش ہے جہاں جبری گمشدگیاں، تشدد، پرامن احتجاج پر کریک ڈاؤن، مذہبی اقلیتوں اور دیگر پسماندہ گروپوں کے خلاف تشدد جاری ہے اس حوالے سے اسرائیل اس بات پر مایوس ہے کہ پاکستان کے چوتھے جائزے کے دوران اس کی تمام سفارشات کو نوٹ کیا گیا ،پاکستان کے حوالے سے کل 340 سفارشات موصول ہوئی تھیں جن میں سے 253 کو پاکستان کی حمایت حاصل ہوئی جب کہ 87 کو صرف نوٹ کیا گیا جن میں اسرائیل کی سفارشات بھی شامل تھیں

     اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق میں پاکستان کے خلاف بیان کو سختی سے مسترد کیا ہے

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا،سعودی عرب دنیا میں تنہا، سعودی معیشت ڈوبنے لگی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    پاکستان کے خلاف بڑی رقم لے کر کرکٹ کھیلی ۔

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور