Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • عام انتخابات بارے منظور وسان کی پیشنگوئی

    عام انتخابات بارے منظور وسان کی پیشنگوئی

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و مشیر زراعت منظوروسان نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ 8 سے 10 اگست تک اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں،

    منظوروسان کا کہنا تھا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات اکتوبر کی بجائے نومبر میں ہونگے، کیوں کہ اکتوبر میں گرمی ہوتی ہے اور الیکشن کمیشن کو بھی کچھ وقت درکار ہوگا،یہ وقت الیکشن کے لئے اچھا ہے، پی پی پی کا واضع مؤقف ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں اور رزلٹ عوام کے سامنے آئے،عام انتخابات کے ساتھ ساتھ جھاڑو بھی پھرے گا،بچے گا کوئی نہیں،بہت سے لوگ کیسز میں پھسیں گے،کچھ اندر جائیں گے تو کچھ باہر آئیں گے،

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ نئی مردم شماری پر الیکشن کروائے گئے تو پھرانتخابات مشکل ہوں،کیوں کہ اس میں 8 سے 10 ماہ لگ جائیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ پرانی مردم شماری پر ہی عام انتخابات ہوں، آئندہ بننے والی حکومت میں وزیراعظم پی پی پی یا ن لیگ کا ہوگا،عمران خان کے ساتھ اب 5 سے 10 فیصد بھی لوگ نہیں رہیں گے،جس طرح عمران خان کو رات کے اندھیرے میں بنایا گیا تھا اسی طرح انہیں واپس لے جایا جارہا ہے،پی ٹی آئی کے کچھ رہنما جیل جائیں گے اور کچھ چھپ کر بیٹھے رہیں گے، پی ٹی آئی میں ایسے لوگ بھی ہونگے جو سپورٹر عمران خان کے لیکن آدمی کسی اور کے ہونگے،

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع

  • "انہیں جوتے سے مارنا چاہیے” وزیراعظم کیلئے یہ کہنا غداری نہیں،بھارتی عدالت

    "انہیں جوتے سے مارنا چاہیے” وزیراعظم کیلئے یہ کہنا غداری نہیں،بھارتی عدالت

    "انہیں جوتے سے مارنا چاہیے” وزیراعظم کیلئے یہ کہنا غداری نہیں،بھارتی عدالت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ وزیراعظم پر تنقید کی جا سکتی ہے، تنقید غداری کے زمرے میں نہیں آتی، اگر کوئی نازیبا الفاظ استعمال کرتا ہے تو وہ غیر زمہ دارانہ ہوں گے، غداری نہیں

    کرناٹک ہائیکورٹ نے ایک فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے یہ واضح کیا کہ وزیراعظم کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کبھی بھی ملک کے ساتھ غداری کے زمرے میں نہیں آتا، عدالت نے ایک سکول کی انتظامیہ کے خلاف غداری کے مقدمے کو خارج کر دیا، 21 جنوری 2020 کوشہر بیدر کے ایک سکول میں طلبا نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیا تھا، اس دوران ایک ڈرامہ بھی طلبا نے پیش کیا تھا، جس کے بعد شاہین سکول کی انتظامیہ کے خلاف غداری کے الزام عائد کئے گئے تھے، ان پر مقدمہ درج کر لیا گیا تھا،

    کرناٹک ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے علاؤالدین، عبدالخالق، محمد بلاول اور دیگر کے خلاف غداری کا مقدمہ مسترد کر دیا،جسٹس ہیمنت گودر کی سربراہی میں بینچ نے فیصلہ سنایا اور کہا کہ مزہبی گروپوں کے مابین رنجش پیدا کرنے کے لئے لگائے گئے الزام ثابت نہیں ہوتے ہیں، عدالت نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف نازیبا الفاظ ” انہیں جوتے سے مارنا چاہئے” استعمال ہوئے، یہ کہنا غیر زمہ دارانہ معاملہ ضرور ہے اور نازیبا بھی، تا ہم اسکو غداری نہیں کہا جا سکتا

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

     آئین شکنی و سنگین غداری کے کیس میں کارروائی شروع 

  • عمران خان کی درخواست خارج،  توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار

    عمران خان کی درخواست خارج، توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار

    توشہ خانہ کیس محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

    چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دے دیا گیا، عمران خان کی درخواست مسترد کر دی گئی، ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قرار،آج سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی ،12 جولائی کو توشہ خانہ کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا، عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس کے ٹرائل کیلئے گواہان کو طلب کر لیا ،12 جولائی سے توشہ خانہ ٹرائل کا آغاز ہو گا

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی ،عمران خان اور اس کے وکیل عدالت پیش نہ ہوئے، توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں عمران خان کے وکلا آج پھر دلائل نہیں دینا چاہتے سیشن کورٹ نے 11:30 کا وقت دے دیا "جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دلائل دیں نہیں تو فیصلہ کر دیں گے جتنا عدالت اس کیس میں تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے اتنا تاریخ میں نہیں ہوا 27 سماعتوں میں عمران خان ایک دفعہ بھی پیش نہیں ہوئے ” کوئی ایک سماعت بتا دیں جس میں عمران خان پیش ہوئے ہوں،

    چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے استثنیٰ کی درخواست پر اعتراض اٹھا دیا۔ پی ٹی آئی کے وکیل گوہر علی خان نے آج سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ضلعی کچہری میں پیشی پر سیکیورٹی خدشات ہیں سیشن عدالت نے ایک روز میں 3،3درخواستوں پر بھی فیصلے کیے

    سیشن جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3 روز میں ایک بار بھی وکیل خواجہ حارث پیش نہیں ہوئے انڈر ٹیکنگ آپ نے دی کہ خواجہ حارث پیش ہوں گے توشہ خانہ کیس میں آپ کیلئے عدالت بہت نرم رویہ رکھ رہی ہے اتنے نرم رویے کی مثال اور کہیں نہیں ملتی ، دلائل دیں ورنہ الیکشن کمیشن کے وکیل کو سن کر ساڑھے 11بجےفیصلہ کر دوں گا

    کرپٹ پریکٹس سنگین جرم ہے جس کی سزا جیل بھی ہے،وکیل الیکشن کمیشن
    چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت دوبارہ آغاز ہوا،الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے دلائل کا سلسلہ شروع ہوا،امجد پرویز کی جانب سے مختلف فیصلوں کا حوالہ دیا گیا، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی آئینی زمہ داری ہےکہ کرپٹ پریکٹس کے خلاف کاروائی کرے،چیرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کو دائر شکایت کے حوالے سے غلط فہمی ہوئی ہے،کسی پر لگا جرم کبھی مرتا نہیں ،جرم ثابت ہوتا ہے یا نہیں؟اس کا فیصلہ ٹرائل کے بعد ہوگا،کرپٹ پریکٹس سنگین جرم ہے جس کی سزا جیل بھی ہے،قانون کے مطابق جرم کی کوئی ایکسپائری ڈیٹ نہیں ہوتی

    وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم کا ٹیکس ریکارڈ طلب کیا، اسپیکر قومی اسمبلی کے بھیجے گئے ریفرنس کی بنیاد پر کاروائی کو عمل میں لایا گیا،ثابت ہوا کہ چیرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ سے تحائف لیے لیکن ظاہر نہیں کیا،چیرمین پی ٹی آئی نے اعتراف کیا کہ توشہ خانہ سے تحائف لیے،وکیل امجد پرویز نے کہا کہ بیرسٹر علی گوہر اس کیس میں پہلے دن سے پیش ہورہے ہیں ۔یہ عدالت میں ملزم کی نمائندگی کررہے ہیں ۔ان کا یہ کہنا کہ خواجہ حارث کریں گے یہ کیس کو طول دینے کی سوا کچھ نہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ملزم کا حق ہوتا ہے کہ کونسا وکیل اس کی نمائندگی کرے ۔عدالت ہمیں دلائل کیلئے پیر تک کا وقت دے ۔ہمارا حق ہے کہ عدالت ہمیں سنے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق بھی مزید چار دن کا وقت ہے ۔

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ حارث بڑے وکیل ہیں انھیں آنا چاہیئے تھا ۔ اس کیس پر پورے پاکستان کی نظر ہے ۔ عدالت لوگوں کی نظروں کو بالائے تاک رکھتے ہوئے فیصلہ کرے ۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خواجہ حارث لاہور میں ہیں پیر تک کا وقت دے دیا جائے ۔

    دوسری جانب عمران خان نے توشہ خانہ ریفرنس ٹرائل کورٹ منتقل کرنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل ممبر بنچ نے توشہ خانہ کیس ٹرائل کورٹ کو بھجوایا ٹرائل کورٹ کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف دوران حراست فرد جرم عائد کی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا توشہ خانہ مقدمہ واپس اسی جج کو بھیجنا بدنیتی ہے الیکشن کمیشن کی فوجداری کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار دینا خلاف قانون ہے ڈسٹرکٹ جج میانوالی کے اختیارات اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ جج استعمال نہیں کر سکتے

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

  • عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

    عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ سے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جس میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی احاطہ عدالت سے گرفتاری بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ 22 صفحات پر مشتمل ہے، فیصلہ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے جاری کیا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے علیحدہ وجوہات جاری کرنے کا نوٹ بھی لکھا۔

    صحافی افضل جاوید کے مطابق فیصلے میں لکھا گیا کہ پولیس حکام، تحقیقاتی ایجنسی احاطہ عدالت سے گرفتاری سے پرہیز کریں، احاطہ عدالت سے گرفتاری عدالت کی عزت و تکریم اور وقار کی خلاف ورزی ہے، احاطہ عدالت سے گرفتاری شہریوں کی بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے، عدالتوں کو لوگ اپنے لیے محفوظ سمجھ کر انصاف حاصل کرنے آتے ہیں ، چیٸرمین پی ٹی آٸی اسلام آباد ہاٸیکورٹ میں سرینڈر کر چکے تھے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ چیٸرمین پی ٹی آٸی سے پوچھا گیا کہ کیا وہ خود کو نو مٸی کے واقعات سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہیں، سابق وزیراعظم نے جواب دیا وہ گرفتار تھے۔ معلوم نہیں کہ ملک میں کیاہوا، انہوں نے یقین دہانی کرواٸی کہ بھی کارکنوں کو تشدد پرنہیں اکسایا، چیٸرمین پی ٹی آئی نے یقین دہانی کرواٸی کہ وہ ملک میں امن چاہتے ہیں۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا، چئیرمین پی ٹی آئی القادر ٹرسٹ سمیت ایک اور کیس کے لیے ہائیکورٹ پہنچے تھے، ہائیکورٹ میں بائیو میٹرک کے وقت رینجرز نے ڈائری برانچ میں زبردستی گھس کر چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کیا، رینجرز نے 9 مئی کو ہائیکورٹ کے احاطے میں شیشے توڑے، وکلا اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے مزید میں لکھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے واقعے کا نوٹس لیا، ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے گرفتاری کے طریقے کو غلط لیکن گرفتاری کو قانونی قرار دیا۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری غیر قانونی قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، عدالتی حکم پر ساڑھے چار بجے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے 9 مئی کے واقعات پر بیان کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کو روسٹرم پر آنے کی اجازت دی۔ عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری کے بعد کے واقعات سے لا علمی کا اظہار کیا، عدالت نے پوچھا کہ کیا وہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے یقین دہانی کرائی اور کہا کبھی اپنے چاہنے والوں کو تشدد پر نہیں اکسایا۔

    سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے میں لکھا گیا کہ درخواست گزار نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتاری پر مایوسی کا اظہار کیا، نیب پراسیکیوٹر اور اٹارنی جنرل کو سننے کے فوری بعد مختصر حکم جاری کیا گیا، مختصر حکم میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وارنٹ کو غیر قانونی قرار دیا گیا۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پولیس گیسٹ ہاؤس میں نامزد لوگوں سے ملاقات کی اجازت دی گئی، احاطہ عدالت سے گرفتار کر کے انصاف کے حصول کے بنیادی حق کو پامال کیا گیا، طے شدہ اصول ہے کہ عدالتی وقار اور تقدس کی پاسداری سب پر لازم ہے، لوگ اس یقین دہانی پر عدالتوں آتے ہیں کہ آزادانہ ماحول اور شفاف انصاف ملے گا۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ میں پیش ہو کر بائیو میٹرک تک چئیرمین پی ٹی آئی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا تھا، جس طریقے سے گرفتاری ہوئی ہائیکورٹ کی اتھارٹی اور تقدس کو پامال کیا گیا، اس سے قبل احاطہ عدالت سے گرفتاری پر سپریم کورٹ توہین عدالت کی کارروائی کر چکی ہے، عدالت کی صوابدید ہے کہ توہین عدالت کی کارروائی کرے یا اس سے احتراز برتے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے اپنے تقدس کو شہری کے انصاف کے حصول کے بنیادی حق پر ترجیح دی، ہائیکورٹ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت دے سکتی ہے، اگر چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری قانونی قرار دی جاتی تو القادر ٹرسٹ میں دائر ضمانت کی درخواست غیر مؤثر ہو جاتی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بہکی بہکی باتیں،عمران کی ذہنی حالت تشویشناک، مبشر لقمان کا اہم ویلاگ
    آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ ہو گیا
    عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی تک کاروائی روکی جائے، وکیل
    یونان کشتی حادثہ کے بعد کاروائیاں،35 انسانی سمگلرز گرفتار
    نومئی واقعات،خواتین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو گا
    سویڈن واقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فارن آفس میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی
    عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر سابق وزیراعظم کی گرفتاری قانونی قرار دی جاتی تو آئندہ احاطہ عدالت سے گرفتاری معمول بن جاتی، عدالت گرفتاری کی توثیق کرتی تو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے احاطہ عدالت کو ملزمان کے شکار کا گڑھ بنا لیتے، پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزمان کے ساتھ احاطہ عدالت میں بدتمیزی کی اجازت مل جاتی، سپریم کورٹ نے آرٹیکل 4، 9 اور 10 اے کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے گرفتاری غیر قانونی قرار دی۔ سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا وارنٹ غیر قانونی قرار دے کر انہیں رہا کردیا تھا۔

  • بہکی بہکی باتیں،عمران کی ذہنی حالت تشویشناک، مبشر لقمان کا اہم ویلاگ

    بہکی بہکی باتیں،عمران کی ذہنی حالت تشویشناک، مبشر لقمان کا اہم ویلاگ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلی بات یہ ہے کہ کوئی بھی شخص خود کشی کرتا ہے سوچیں وہ کیسے کرتا ہو گا، کتنی دیر اس فیصلے پر عمل کرنے کے لئے سوچا ہو گا، کتنی دیر ارد گرد ، دوست، احباب بارے سوچا ہو گااور پھر کتنا مجبور ، جہانگیر ترین کے بھائی کی خود کشی، افسوسناک واقعہ ہے،ایک تحریر بھی ملی جس میں انہوں نے بیماری کا حال لکھا، اس میں لکھا کہ نہ سویا جاتا ہے نہ بیٹھا جاتا ہے کافی تکلیف میں ہوں، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ لوگ بغیر پیسوں کے بھی صحتمند اور اچھی زندگی گزار رہے ہیں اور یہ بدنصیبی دیکھیں کہ دنیا کی ساری نعمتیں اور پھربھی زندگی کی بجائے موت کو ترجیح دی، اللہ عالمگیر ترین کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر جمیل دے، ایسی موت انسان کی کمر توڑ دیتی ہے ، جانے والا چلا جاتا ہے لیکن پیچھے والے تکلیف میں ہوتے ہیں، اللہ رحم کرے.

    مبشر لقمان کا ایک سوال کے جواب میں مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی دماغی حالت پر مجھے شک ہونا شروع ہو گیا ہے، حکومت کس کی تھی پنجاب میں جو وہ الزام لگا رہا، اپنا وزیراعلیٰ، اپنا آئی جی، اپنا ہوم منسٹر، اس واقعہ کی تحقیقات کیوں نہیں ہوئی، کوئی علاقہ غیر تو نہیں یہ،کوئی کوشش کی انہوں نے، کتنی دیر تک انکی حکومت رہی اور پھر کہہ دیا کہ ہیلی کاپٹر کے فیول کی مکسنگ کی گئی، وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر ہے اس میں مسنگ کون کر سکتا ہے؟ چیف منسٹر کا اپنا عملہ کرے گا یا سیکورٹی والے، اس وقت تحقیقات ہوئیں، آپ بولتے رہیں گے اور لوگ سنتے رہیں گے؟ تین دن بعد پھر عمران خان بونگی مارے گا کہ جنرل باجوہ نے مجھے کملپین سے روکا، انکوائری سے کون روکتا ہے؟ اب تو اپنوں کی بھی سمجھ آ جانی چاہئے کہ وہ کر کیا رہا ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ قرآن کی آیتوں کا غلط ترجمہ کرنا شروع کر دیا،یہ کر کیا رہا ہے؟ نیٹ فلکس پر کوئی فلم دیکھتا ہے اور اگلے دن پوری کی پوری فلم اسکی تقریر کا حصہ بن جاتی ہے، میں نے بہت پہلے کہا تھا کہ عمران خان کو گرفتار ہونا چاہئے، پتہ نہیں یہ اپنے ساتھ کیا کر لے، اسکو پکڑ کر بیٹھنا پڑے گا، جب جب سے عمران خان نے کہا مجھے خوشی ہے، پھر روتا ہے، جب بھی اس نے کہا یہ میں نہیں کروں گا، وہ کر لیتا ہے،

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

  • عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی تک کاروائی روکی جائے، وکیل

    عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی تک کاروائی روکی جائے، وکیل

    چئیرمن پی ٹی آئی عمران خان کی مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    جسٹس امجد رفیق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت کی،عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیئے،لطیف کھوسہ نے عدالت میں کہا کہ اب نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ضمنی بیانات میں نامزد کرکے وارنٹ نکالے جارہے ہیں اب کوئی چھینک بھی مارتا ہے تو مقدمہ چئیر مین پی ٹی آئی پر درج ہوجاتا ہے 9 سے 12 مئی تک تو درخواست گزار حراست میں تھا اس دوران کیسے ایانت جرم ہوسکتی ہے فری آئند فئیر ٹرائل درخواست گزار کا بنیاد حق ہے کس بھی ملزم کو ایک ہی جرم میں متعدد بار سزا نہیں دی جا سکتی،9 سے 12 مئی تک تو درخواست گزار حراست میں تھا اس دوران کیسے اعانت جرم ہوسکتی ہے؟

    جسٹس امجد رفیق نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپکی بات مان لیں کہ صرف 25 کیسز ہیں تو میرے کچھ سوال ہیں۔اگر آپ 25 کیسز میں روز کبھی اسلام آباد ،کبھی سندھ کبھی لاہور پیش ہونا پڑے تو کیا کریں گے؟یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ کسی شخص کے لیے وہ اتنے زیادہ کیسز میں ہر عدالت کے سامنے پیش ہو۔کل کو آپکی باری بھی اسکتی ہے پھر کیا کریں گے؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ ہم نے ساڑھے تین سال ظلم کا سامنا کیا پوری قوم گواہ ہے۔جسٹس امجد رفیق نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ آپ سیاسی بات نہ ہی کریں تو اچھا ہوگا۔

    وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں کہا کہ میری استدعا ہے کہ عدالت ایک بار پھر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات پیش کی جائیں،مقدمات کی تفصیلات آنے تک چئیرمن پی ٹی آئی کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکا جائے۔

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

  • نومئی واقعات،خواتین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو گا

    نومئی واقعات،خواتین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور سمیت دیگر شہروں میں فوجی تنصیبات پر حملے کرنیوالے شرپسندوں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس ضمن میں شرپسندوں کی لسٹ بھی جاری کی گئی تھی جن کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ہو گا، اب اطلاعات ہیں کہ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین اور اٹھارہ برس سے کم عمربچوں کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو گا،

    فوجی عدالتوں میں جن شرپسندوں کا ٹرائل ہو گا، ان ملزمان کے خاندان کو ہفتے میں ایک روز ملنے کی اجازت ہوگی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کیس بھی فوجی عدالت میں لانے پرغور کیا جارہا ہے جبکہ اس سلسلے میں بعض وزرا کی رائے ہے کہ عمران خان کا کیس عدالتوں میں ہی چلایا جائے

    ب ملٹری کورٹس میں کن کن افراد کے مقدمے چلیں گے، انکی فہرست باغی ٹی وی نے حاصل کر لی ہے، ملٹری کورٹس میں 59 افراد کا کیس چلے گا جو ملک بھر میں فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہیں،

    باغی ٹی وی کی ملنے والی فہرست کے مطابق نومئی کو ہنگامہ آرائی کرنیوالے شرپسندوں میں سے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے 48 شرپسندوں کا مقدمہ ملٹری کورٹ میں چلے گا، پنڈی سے آٹھ، میانوالی سے پانچ، فیصل آباد سے آٹھ اور گوجرانوالہ سے دس شرپسندوں کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلے گئے، فوجی عدالت میں ٹرائل کے لئے بھجوائے گئے ناموں میں تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید کے داماد اکرم عثمان، عباد فاروق کا نام بھی شامل ہے، سترہ افراد کے خلاف سرور روڈ تھانے میں مقدمہ درج ہے جنکا کیس فوجی عدالت منتقل کیا گیا،جن میں ارسلان، عمیر ، رحیم،ضیا، وقاص،رئیس، فیصل ،بلاول،فہیم،میاں محمد اکرم، حاشر خان،حسن شاکر،عبدالہادی،میاں عباد فاروق،ارزم جنید شامل ہیں

    واضح رہے کہ سانحہ نو مئی کے شرپسندوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں ٹرائل ہو رہا ہے جس پر تحریک انصاف نے فوجی عدالتوں کے خلاف اب سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے،

    سپریم کورٹ میں سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف اعتزاز احسن نے درخواست دائر کی ، دائر درخواست میں سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کو غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی،اعتزاز احسن کی طرف سے وکیل سلمان اکرم راجہ نے درخواست دائر کی، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ وفاقی حکومت کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ وفاقی حکومت نے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کور کمانڈر فیصلہ پر رپڑ اسٹمپ کا کردار ادا کیا۔سویلین کا ٹرائل آرمی ایکٹ کے سیکشن 2 اور 59 آئین سے متصادم ہیں آرمی ایکٹ قانون کے سیکشن 2 اور 59 کو کالعدم قرار دیا جائے آرمی ایکٹ کا سیکشن 94 اور 1970 کے رولز غیر مساوی ہے۔سیکشن 94 اور رولز کا بھی غیرآئینی قرار دیا جائے انسداد دہشت گرد عدالتوں کے ملزمان کو عسکری حکام کے حوالے کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، عسکری حکام کے حراست میں دئیے سویلین کی رہائی کا حکم دیا جائے ،سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں شہباز شریف، خواجہ آصف، رانا ثناءاللہ، عمران خان، پانچوں آئی جیز، تمام چیف سیکرٹریز، وزارت قانون، داخلہ، دفاع، کابینہ ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے

     کسی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہونا چاہیے

    کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہی فیض حمید ہے

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ ہوا، تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے، حکومت کی جانب سے فیصلہ ہواکہ حملے کرنیوالے تمام شرپسندوں کے مقدمے ملٹری کورٹ میں چلائے جائیں گے ,تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ،ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد دن بدن بے نقاب ہو رہے ہیں، واقعات میں ملوث تمام افراد کی شناخت ہو چکی ہے ،جناح ہاؤس لاہور میں حملہ کرنیوالے ایک اور شرپسند کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شرپسند نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تحریک انصاف کا کارکن اور قیادت کے کہنے پر حملہ کیا ہے،

    تحریک انصاف کے کارکن شرپسند عاشق خان کو گرفتار کیا تھا جو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تھا، عاشق خان نے جلاؤ گھیراؤ کے دوران نہ صرف پاک فوج کے خلاف نعرے لگائے بلکہ کارکنان کو حملے کے لئے بھی اکسایا، عاشق خان نے حملے کے لئے لوگوں کا کہا کہ میں کورکمانڈر ہاؤس کی جانب گامزن ہوں اس پر حملہ کریں، عاشق نے اعتراف کیا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر زمان پارک میں طے ہوا تھا کہ کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنا ہے حملے کی ہدایات ہمیں زمان پارک میں پہلے سے ملتی رہیں، جب سے پی ٹی آئی کی حکومت گئی پاک فوج کے خلاف ہماری ذہن سازی کی جاتی رہی تھی ہمارے ذہن میں فوج کے خلاف نفرت کو ابھارا جاتا رہا ہمارے ذہنوں میں فوج کیلئے نفرت بھری گئی ۔ یہی سوچ ہمیں کورکمانڈر ہاؤس لے گئی اور ہم حملہ آور ہو گئے

    جناح ہاؤس حملے میں مبینہ طور پر پی ٹی آئی کی قیادت ملوث ہے واقعہ کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو بھی لیک ہوئی تھیں، کل بھی ایک شرپسند کا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا جس میں شرپسند نے اپنے جرم کا اعتراف کیا حاشر درانی کا تعلق بھی لاہور سے ہی تھا اور اس نے ویڈیو بیان میں کہا کہ جناح ہاؤس میں دوران حملہ میں انقلاب کے نعرے لگاتا رہا جس میں انقلاب مبارک ہو اور آزادی مبارک ہو کے نعرے شامل تھے

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

  • عمران خان کی ذہنی حالت،غریدہ فاروقی کا اہم انکشاف

    عمران خان کی ذہنی حالت،غریدہ فاروقی کا اہم انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حکومت جانے کے بعد سے عمران خان کبھی امریکہ کے خلاف بیان دیتے رہے تو کبھی جنرل ر باجوہ کے خلاف کبھی حکومت جانے کا ذمہ دار محسن نقوی کو قرار دیتے رہے ، عمران خان اپنے کسی ایک بھی بیان پر قائم نہ رہے، اب عمران خان کے اوپر اپنی موت کا بھوت سوار ہے، وہ اپنی گفتگو میں کبھی کہتے ہیں کہ مجھ پر گولیان برسائی گئیں، کبھی کہتے ہیں ہیلی کاپٹر خراب کرنے کی کوشش کی گئی، کبھی کچھ اور کبھی کچھ کہتے ہیں، اب ان پر مقدمے بن چکے ہیں وہ شامل تفتیش نہیں ہو رہے اور ایک ہی رٹ لگائی ہوئی ہے کہ انکی جان کو خطرہ ہے

    عمران خان کی گفتگو اور انکی حالت کے حوالہ سے اینکر غریدہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے کہ یہ اہم اور انتہائی موزوں وقت ہے کہ پاکستان میں اس موضوع پر گفتگو کی جائے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی ذہنی حالت کو درپیش چیلنجز کیا ہیں۔ یہ ایسا موضوع ہے جس پر گفتگو سے نہ تو ہچکچانا چاہئیے نہ خوف کھانا چاہئیے۔

    غریدہ فاروقی کہتی ہیں کہ کیونکہ کئی واقعات سے اب یہ بات ثابت شدہ ہو گئی ہے کہ عمران خان ایک شدید ذہنی بیماری (persecutory delusion) کا شکار ہو چکے ہیں کیونکہ وہ ہر وقت خوف کا شکار رہتے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ ہر ایک انہیں مارنے یا نقصان پنچانے کا ارادہ رکھتا ہے مثلاً ہیلی کاپٹر، راکٹ لانچر، آئی جی اسلام آباد کا کِلر سکواڈ، آئی جی لاہور کا کِلر سکواڈ، ڈرٹی ہیری، جاوید، نامعلوم افراد وغیرہ وغیرہ جیسے بوگس بے بنیاد الزامات۔۔۔ لیکن اگر نفسیاتی اعتبار سے ان الزامات کا جائزہ لیا جائے تو یہ سنگین ذہنی بیماری معلوم ہوتی ہے۔

    غریدہ فاروقی کہتی ہیں کہ چونکہ عمران خان کا دعوی ہے کہ وہ سب سے “مقبول ترین” رہنما ہیں اس لیے یہ اور بھی ضروری ہو جاتا کہ خان صاحب نہ صرف خود بلکہ اُن سے محبت کرنے والے بھی ان کی ذہنی حالت کا خیال رکھیں تاکہ وہ جس “حقیقی آزادی” کا خواب رکھتے ہیں وہ بھی تو پورا ہو سکے ۔۔۔ عمران خان کے قریبی لوگوں سے درخواست کرنی چاہیے کہ اگر خان صاحب اپنی اس ذہنی بیماری سے انکاری بھی ہوں اور علاج کے لیے آمادہ نہ بھی ہوں تو بھی اُن کے علاج کے لیے کوشش ضرور کریں کیونکہ یہ مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں ۔۔

    تنزیلہ مظہر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دو مسئلے نفسیاتی بیماری بن چکے ہیں اوپ سمجھتے ہیں کہ سچ وہ ہے جو وہ کہتے ہیں اور دوسرا وہ ہر وقت سوچتے رہتے ہیں کہ کوئی ان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے اس کی مثال گزشتہ ڈیڑھ سال میں ان کی جانب سے مختلف شخصیات پر لگائے جانے والے الزامات ہیں کہ یہ تمام ان کو مارنا چاہتے ہیں ۔ نفسیات میں اس دوسرے مسئلے کو پیرا سیکاٹری ڈیلوژن کہتے ہیں ۔

    "استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت

    چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار

    جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل

  • عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

    عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

    انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

    انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ، کلمہ چوک پر کنٹینر اور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمات میں پی ٹی آئی چیئرمین کی ہمشیرہ عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پرسماعت ہوئی، عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی 4 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،عظمیٰ خان اورعلیمہ خان حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئیں، عدالت نے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی 8 اگست تک عبوری ضمانت منظور کر لی،عدالت نے دونوں کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا.

    دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد نے 9 مئی واقعات سے متعلق اسد عمر اور شاہ محمود کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں دونوں افراد عدالت کے سامنے پیش ہوئے ،شاہ محمود نے 3 مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پرعبوری ضمانتوں کی درخواستیں بھی دائرکی ہوئی ہیں۔ عدالت نے 9 مئی سے متعلق اسد عمر اور شاہ محمود کی عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے دونوں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

  • کیوں نہ دیا گیا ریلیف ختم کر دوں اورضمانتیں خارج کر دوں،عمران خان پر عدالت برہم

    کیوں نہ دیا گیا ریلیف ختم کر دوں اورضمانتیں خارج کر دوں،عمران خان پر عدالت برہم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت لاہور،جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت پانچ مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی

    عدالت نے عمران خان کو چودہ جولائی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ،عدالت نے ملزم عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کردی ،عدالت نے عمران خان کو شامل تفتیش نہ ہونے پر اظہار ناراضگی کیا، عدالت نے عمران خان سے استفسار کیا کہ آپ کیوں تفتیش نہیں جوائن کررہے؟ گزشتہ ماہ کی چودہ جون سے لیکر آج تک آپ نے کیوں تفتیش جوائن نہیں کی ؟کیوں نہ میں آپ کو دیا گیا ریلیف ختم کر دوں اور ضمانتیں خارج کر دوں ، عمران خان کے وکیل نے کہا کہ کہ میرے اوپر کیسز اتنے ہیں میں ہر روز عدالتوں میں ہوتا ہوںمیں تو خود چاہتا ہوں شامل تفتیش ہونا ، عدالت نے ریمارکس دیتے وہئے کہا کہ ایسے نہیں چلے گا آپ پر ہونگے کیسز مگر شامل تفتیش بھی ہونا ہے ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی

    دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد نے 9 مئی واقعات سے متعلق اسد عمر اور شاہ محمود کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں دونوں افراد عدالت کے سامنے پیش ہوئے ،شاہ محمود نے 3 مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پرعبوری ضمانتوں کی درخواستیں بھی دائرکی ہوئی ہیں۔ عدالت نے 9 مئی سے متعلق اسد عمر اور شاہ محمود کی عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے دونوں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے

    سیشن کورٹ لاہور ،سٹرک بلاک کرکے پریس کانفرنس کرنے کا مقدمہ ،عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عبوری درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا ،ایڈیشنل سیشن جج نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت پر سماعت کی ،وکیل نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے پولیس نے 26 گھنٹے تاخیر سے مقدمہ درج کیا سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا ضمانت دی جائے،

    عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف سے ایک نہیں میری کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں اس لیے افواہوں پر کان نہ دھریں آئی ایم ایف کے وفد سے آج تحریک انصاف کے سربراہ کی ملاقات ہوگی اپنا مؤقف آئی ایم ایف وفد کے سامنے رکھیں گے کچھ ان کی سنیں گے کچھ اپنی سنائیں گے میں بھی ملاقات میں شامل ہوں گا

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں