Tag: عمران خان
-

جنسی زیادتی کے الزامات،الزام لگانے پر بھی سزا ہونی چاہیئے،قمر زمان کائرہ
پیپلزپارٹی کے رہنما،وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اس وقت سیاسی محاذ پر بڑی کشید گی ہے، خواتیں سے جنسی زیادتی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں،خواتین کے حوالے سے الزام لگانے پر بھی سزا ہونی چاہیئے،یا قابل مذمت نہیں قابل گرفت ہونا چاہیئے،
قمر الزمان کائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ الزام لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیئے ،اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں ،سوشل میڈیا کے ذریعے حقائق کے بجائے جھوٹ کے سہارے رائے قائم کر رہے ہیں،ایک خاتون کو بالوں سے پکڑا گیا ہم نے مذمت کی، سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلائی جاتی ہیں،
قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ساتھیوں کی گرفتاری پر فوری عدالتیں کھل جاتی ہیں، ذوالفقار علی بھٹو اور ان سے پہلے بھی قد آور لوگ جیلوں میں رہے، کون سا جمہوری بندہ ہے جس نے سزائیں نہیں کاٹیں،کیا 9 سے پہلے بھی کوئی کریک ڈاؤن تھا، القادر ٹرسٹ پر اگر بلایا جا رہا ہے اس سے پہلے اس پر انکوائری ہو رہی تھی،اچانک کچھ نہیں ہوا. ثبوت اکھٹے کیے گئے تھے،عمران تو جس کو دل کرتا تھا پکڑ کر جیل میں ڈال دیتا تھا، ہم پہلے انکوائری کر کے پھر قانونی کارروائی کرتے ہیں, کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کر رہے، بجٹ کی آمد آمد ہے عوام کی حکومت سے توقعات ہیں ہماری حکومت کی کوشش ہے بجٹ میں تنخواہ دار اور کاروباری طبقے کو ریلیف دے سکے، سیاسی محاذ پر کشیدگی ہے اس کو ایک رنگ دینے کی کوشش ہو رہی ہیں، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور عام آدمی کو ریلف دیا جائے گا ،
جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی
لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار
-

آڈیو لیکس،ثاقب نثار کے بیٹے کے دوبارہ سمن جاری
پارٹی ٹکٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کی آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لئے قائم قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا
کمیٹی ممبر ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ اگر کمیٹی کسی کو طلب کرتی ہے تو احتراماً آنا چاہئیے ،کمیٹی نے وزارت خزانہ کو آڈیو لیکس میں ملوث تینوں افراد کی بینک اسٹیٹمنٹ حاصل کرنے کے لئے لکھ دیا۔ بینک اسٹیٹمنٹ 15 دنوں میں سٹیٹ بینک کے ذریعے حاصل کی جائے گی۔بینک اسٹیٹمنٹ حاصل کرنے کا مقصد کسی ٹرانزیکشن سے آگاہی حاصل کرنا ہے کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور باقی دونوں کرداروں کو سمن جاری کرنے کے احکامات دے دیئے
اجلاس کی صدارت کمیٹی کنوینئراسلم بھوتانی نے کی کمیٹی میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو کا معاملہ زیربحث لایا گیا کمیٹی میں ایف آئی اے اور وزارت قانون کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے ، کنوینئر کمیٹی اسلم بھوتانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نجم ثاقب کورولز 227 کےتحت کمیٹی نے سمن کیا تھا کمیٹی طلبی کے باجود نجم ثاقب سمیت دیگر فریقین اجلاس میں نہیں آئے.شیخ روحیل اصغر نے آڈیو لیکس معاملے پر وزارت خزانہ حکام کو بلانے کی تجویز دے دی، شیخ روحیل نے تجویز دی کہ وزارت خزانہ سے اکاؤنٹس کی چھان بین کرائی جائے لین دین ثابت ہونے پر کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے خالد مگسی نے کہا کہ کسی کے بات کرنے پر کسی کو سزا نہیں دے سکتے پہلے ثابت کرنا پڑے گا کے ٹرانزیکشن ہوئی یا نہیں ریاست یا کسی ادارے کیخلاف بات نہیں کی گئی
ممبر کمیٹی نازبلوچ نے کہا کہ بلیک منی بنک میں رکھتا کون ہے؟ ایف آئی اے نے نجم ثاقب کی آڈیو کو درست قرار دیا عام شہری بھی ایف آئی اے کے نوٹس پر نہیں آتا سابق چیف جسٹس کے بیٹے خود کو چیف جسٹس سجھتے ہیں اس کمیٹی کے احترام میں انہیں آنا چاہیے تھا ،ممبر کمیٹی برجیس طاہر نے کہا کہ یہ کمیٹی 24 کروڑ عوام کی کمیٹی ہے بطور چیئرمین طلبی پر آئین اور قانون کے تحت تعمیل ان کی ذمہ داری ہے،خصوصی کمیٹی نے عدم طلبی پر نجم ثاقب کے سمن جاری کردیئے اور دوبارہ اجلاس میں عدم طلبی پر وارنٹ جاری کرنے کا عندیہ بھی دے دیا،وزارت قانون نے بتایا کہ کمیٹی نوٹس کی عدم تعمیل پر کمیٹی سمن جاری کرنے کا اختیار رکھتی ہےسمن کے اجراء کے باجود عدم پیشی پر وارنٹ جاری ہو سکتے ہیں
زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری
آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا
عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے
حکومت نے چیف جسٹس سمیت بینچ کے 3 ممبران پر اعتراض کردیا
ثاقب نثار کا بیٹا نجم ثاقب تحریک انصاف کے نئے ٹکٹ ہولڈر افراد سے گفتگو کررہا ہے،انکو کہہ رہا ہے ابو 11 بجے تک دفتر آجاتے ہیں،ٹکٹ دلوانے پر انکا شکریہ ادا کرنے آجائیں،ساتھ 1 کروڑ 20 لاکھ سے کم نہیں لانے۔
پنجاب انتخابات کے لئے مبینہ طور پر ٹارگٹ کلر کو ٹکٹ جاری
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے
زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا
تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث
اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی
زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج
رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،
-

جیل میں کیمرے اس وقت خواتین کے حقوق کیوں یاد نہیں تھے؟ جاوید لطیف
ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ریاستی اداروں کے پاس بیرونی مداخلت کے ثبوت موجود ہیں کہ 9 مئی کے دن کیلیے منصوبہ بندی کی گئی تھی کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا تو ان تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا.
میاں جاوید لطیف کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا کے کسی بھی کسی کونے میں کسی خواتین کیساتھ بدسلوکی بڑا جرم ہے لیکن اگر کوئی عورت دہشتگردی میں شامل ہوگی تو کیا عورت ہونے کے ناطے آپ اس کو چھوڑ سکتے ہیں؟ کیا کوئی بتائے گا کہ موت کی چکی میں کسی کی بہن بیٹی کو رکھا جاتا تھا اور کیمرے لگائے جاتے تھے تو اس وقت خواتین کے حقوق کیوں یاد نہیں تھے؟ ممنوعہ فنڈنگ کیس پایہ تکمیل تک پہنچتا تو 9 مئی کا واقعہ پیش نہ آتا کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے،اگر کوئی دہشتگردی میں ملوث ہی اس قانونی کارروائی ہونی چاہیے ۔
میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ جب پھانسی گھانٹ میں پھانسی کی چکی میں کسی کی بہن بیٹی کو رکھا جاتا تھا اسوقت خواتین کے حقوق کو کیوں یاد نہیں آئے، آج ایک شخص کو مائنس کیا جا رہا ہے، نواز شریف نے چھ الیکشن لڑے ،چھ میں سے تین میں نواز شریف کو مائنس کرنے کی منصوبہ بندی تھی، تین الیکشن لڑںے کی اجازت ہی نہیں تھی، کیا وہ قائد نہیں تھے، آج جو باتیں اٹھ رہی ہیں اسوقت کیوں نہ کی گئیں، نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا، آج سب کردار بے نقاب ہو چکے ہیں، سابق چیف جسٹس کے بیٹے کو بھی سہولت ہے کہ اگر آڈیو سامنے آنے کے بعد پارلیمان کی کمیٹی بلائے تو سٹے مل جاتا ہے
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی
لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
-

سیاسی ٹرم میں فواد چوھدری صرف سیاسی بیوہ،خود کو سیاسی عدت میں سمجھیں،ناصر شاہ
صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ فواد چودھری کہہ رہے ہیں کہ ملک کو آصف زرداری اور نواز شریف کے حوالے نہیں کیا جا سکتا ،اس کا مطلب یہ ہوا کہ اب ملک کو فواد جیسے بہادر، عظیم دانشور اور قائد کی ضرورت ہے،
سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ * ہم تو یہ سمجھ رہے تھے کہ فواد کے عظیم کارنامے ہیں شاید کچھ حیا اور شرم کا مظاہرہ کرے گا لیکن نہیں، کیا ایسے سیاستدان پر اعتبار کیا جا سکتا ہے جو پولیس سے ڈر کر ایسے بھاگا کہ عدالت پہنچتے ہی بیہوش ہو گیا، پی ٹی آئی کو چھوڑ کر یہ نہ سمجھیں کہ آپ (فواد) سیاست کے غازی بن گئے ہیں، سیاسی ٹرم میں آپ کو صرف سیاسی بیوہ کہا جا سکتا ہے اور فی الحال خود کو سیاسی عدت میں سمجھیں ،عدت کے بعد بھی شاید ان کو کوئی پسند نہ کرے بلکہ بھاگ کر ان کو سیاسی رشتہ قائم کرنا پڑے، فواد اور اس جیسے حواری اتنی بات کریں جتنی ان کی سیاسی ساکھ اور حیثیت ہے،
قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟
سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے
سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار
دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے حوالے سے انہوں نے معذرت خواہانہ رویہ اپنایا ہوا ہے،عمران خان ابھی تک 9 مئی کے بدترین حملوں کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کا یہ رویہ ملک کو کسی نئے سانحے سے دوچار کرےگا، 9 مئی کا دفاع کرنا ان حملوں میں حصہ دار ہونے کے مترادف ہے، عمران خان کو ان شرمناک واقعات پر ملک و قوم سے معافی مانگنی چاہئے تھی، لیکن افسوس ہے وہ آج تک 9 مئی کا دفاع کر رہے ہیں،عمران خان 60 ارب ڈالر کے اوپن اینڈ شٹ کیس میں گرفتار ہوئے تھے، کسی فرضی مقدمے میں نہیں، انہوں نے اپنی گرفتاری کو "ریڈ لائن” کیسے قرار دے دیا؟
-

عشق عمرانی میں جلنے والے پروانوں،دیوانوں کی اب تسلی ہوگئی ہوگی،مریم اورنگزیب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر اطلاعات، مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ
"مجھے جیل میں ڈالیں گے تو ردعمل تو ہونا تھا۔” پہلا جملہ
"یہ سب ورکروں اور پارٹی راہنماﺅں نے کیا ہے۔” دوسرا جملہ
یہ انٹرویو نہیں، دوغلے اور جھوٹے کردار کی شخصیت کا آئینہ اور اصل چہرہ ہے، یہ ان سب کے لئے سبق ہے جو گمراہ کی گمراہی اور فریب کا شکار ہوئے۔ہر غلط کام خود کیا، ہر بار پکڑے جانے پر الزام دوسروں کو دیا۔”ون پیج” سے "میں تو بے اختیار تھا”،”امریکہ نے میری حکومت گرائی” سے "محسن نقوی نے میری حکومت گرائی” تک کے جھوٹ گھڑنے والے نے اب 9 مئی کا ملبہ بھی آخر کار اپنےکارکنوں اور پارٹی راہنمائوں پر ڈال دیا ہے جنہوں نے فسادی کے بھڑکانے پر پاکستان کو جلایا، قومی وقار اور شہدا کی بے حرمتی کی۔ یہی کام اس نے فارن فنڈنگ کا ملبہ پارٹی راہنمائوں پر ڈال کر کیا ایک کروڑ نوکری پچاس لاکھ گھر، سائیفر، تاریخی کرپشن کا ملبہ دوسروں پر ڈالا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ وہ شخص ہے جس نے آئین، قانون، صداقت اور امانت کی ہر لکیر پارکی۔ایک سال سے اپنے کارکنوں اور پارٹی راہنمائوں کے دل اور ذہن نفرت کے زہر سے بھر کر سانحہ 9 مئی کرایا ، اب جھوٹ بول رہا ہے کہ میں ذمہ دار نہیں۔ امید ہے کہ عشق عمرانی میں جلنے والے پروانوں اور دیوانوں کی اب تسلی ہوگئی ہوگی۔ یہ ہے وہ محسن کشی جس پر سب لوگ چھوڑ چھوڑ کر جارہے ہیں
برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟
-

پی ٹی آئی میں آئے لوٹے اب چھوڑ کے جا رہے ،امیر حیدر خان ہوتی
صوابی میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والا خود ابسلوٹلی ناٹ ہو گیا،جو لوگ پی ٹی ائی میں زبردستی شامل کر دیئے گئے تھے آج وہی سارے پارٹی چھوڑ کے جا رہے ہے،عمران خان نے امریکی مخالف نعرے پر سیاست کی اور دوسری جانب امریکا میں لابنگ کے لئے پیسے خرچ کر کے کمپنیاں ہائیر کی اور اب امریکا کے لئے ابسلوٹلی ناٹ سے ابسلوٹلی رائیٹ ہو گیا امیر حیدر خان نے کہا کہ عمران خان نے 9 مئی کو عوام کو ورغلا کر عسکری تنصیبات پر حملہ کروایا اب تک نہ ان واقعات کی مذمت کی اور نہ ان کارکنان کی خبر لی ہے جو اس خود غرض اور انا پرست شخص کی وجہ سے جیلوں میں بے یار و مدد گار پڑے ہے،اے این پی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اپنے سیاست کے بھینٹ چڑھایا،عمران خان نے ہمیشہ انتشار اور نفرت کی سیاست کو فروغ دیا جسکا خمیازہ وہ آج خود بھگت رہا ہے،پارٹی کے ارکان ریت کی طرح ہاتھ سے نکل رہے ہے،عمران خان کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے جو کل عمران خان کے دھن گاتے تھے آج اسی کے خلاف پریس کانفرنس کر رہیں ہیں،امیر حیدر خان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پارٹی نے ہمیشہ اس ملک کے تمام اداروں کی قدر کی ہے اور سب سے زیادہ شہداء بھی اسی پارٹی نے قربان کئے ہے،تاریخ گواہ ہے کہ دہشت گردی کے سب سے زیادہ حملے اے این پی پر کئے گئے ہیں ،لیکن اے این پی نے پھر بھی اپنے عوام کا ساتھ دیا،
-

پی ٹی آئی کے متعدد ارکان کی آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع
زرائع کے مطابق پی ٹی ائی کے سابق ارکان اسمبلی آج اصف علی زرداری سے ملاقات کرینگے،جس میں ملتان سے تعلق رکھنے والے 4 ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے.ان ارکان کے نام ملک اکرم،سلیم لابر،داکٹر ریاض اور شازیہ کھاکھی ہے،اس کے علاوہ چشتیاں سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ممتاز احمد کی بھی زرداری سے ملاقات متوقع ہے،یاد رہے 9 مئی کے واقعے کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان تیزی سے پارٹی چھوڑ کر دوسرے سیاسی جماعتوں کا حصہ بنتے جا رہے ہے،
-

عمران خان پی ٹی آئی سے "مائنس” اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس سے اشارہ
اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سے فواد چودھری، عامرکیانی،عمران اسماعیل اور مولوی محمود کی ملاقات ہوئی ہے
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوھدری کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جو ہوا اس کی سخت مذمت کی ہے نئی مردم شماری کے مطابق پاکستان 25 کروڑ کی آبادی کا ملک ہے ، 25 کروڑ عوام کو زرداری اور شریف خاندان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا ،ان حالات میں اپوزیشن خالی نہیں چھوڑی جاسکتی ، سابقہ لیڈر شپ سے گفتگو ہوئی اسد عمر سے بھی گفتگو ہوئی ، پرویز خٹک ، اسد قیصر ، علی زیدی اور دیگر سے رابطہ کیا ہے،ہمارا ماننا ہے کہ پاکستان کو مستحکم کی طرف جانا ہے پاکستان کے استحکام کے لیے کسی حل کی طرف جانا ہے پوری امید ہے مشکل وقت سے نکل آئیں گے،عمران خان کے علاوہ پی ٹی آئی کی پوری قیادت سے رابطہ ہوا ہے۔ پاکستان میں معاشی اور آئینی بے یقینی ہے شاہ محمود قریشی سے ملنے آئے ہیں ، تفصیلی گفتگو ہوئی ہے ، ہمیں حل نکالنا ہے ،ہم حل نکالنے کی طرف جائیں گے ،ہمارے بےشمار لوگ جیلوں میں ہیں،ہمارے لوگ براہ راست اس معاملے میں نہیں ہیں، بے گناہ کارکنان کو جیلو ں سے باہر لانا ہماری ذمہ داری ہیں ہم اس کو پورا کریں گے،
‘
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس کرنے والے رہنما تحریک انصاف اور عمران خان کو چھوڑ چکے ہیں، سیاست سے لاتعلقی کا اعلان کر چکے ہیں،شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں بند ہیں، عمران خان کہہ چکے ہیں کہ میرے بعد قریشی پارٹی سنبھالیں گے، فواد چودھری کی پریس کانفرنس کے بعد سے ایسا لگ رہا ہے کہ عمران خان مائنس ہو چکا ، کیونکہ تحریک انصاف چھوڑ کر بھی وہ عمران خان کے علاوہ سب کے ساتھ رابطے میں ہیں، صرف عمران خان سے کسی کا کوئی رابطہ نہیں، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ فواد اور دیگر اڈیالہ اس لئے گئے کہ شاہ محمود قریشی کو اس بات پر منا لیں کہ عمران خان کو الطاف حسین کی طرح خطاب کرنے کے لئے رکھ لیں، خطاب بھی سوشل میڈیا پر ہو اور کارکن سنتے رہیں، لیکن پارٹی قیادت ان سے لے لی جائے،باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،
مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو
-

عمران نیازی کے تیار کردہ جتھے نے ملکی املاک کو جلایا، محسن شاہنواز رانجھا
مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان انوکھا لاڈلا ہے، عمران نیازی کے تیار کردہ جتھے نے ملکی املاک کو جلایا، شہدا کی یادگاروں کی توڑ پھوڑ کی گئی، حملہ آرگنائزر طریقے سے کیا گیا، 2014 میں اسکی تربیت کی گئی تھی،
محسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا تھا کہ 2014 میں پی ٹی وی پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ پر حملہ کیا گیا،اس نظریے کو اس طریقے سے پالا گیا کہ ریاستی اداروں کا احترام ختم کیا گیا،تحریک طالبان اور پاکستان تحریک انصاف میں کوئی فرق نہیں،عمران خان کی اس سیاست کا خمیازہ آج پاکستانی قوم بھگت رہی ہے، آج پھر ایک عدالتی لاڈلا تیار کیا جارہا ہے، کیا پاکستان کی عدالتیں یہ سب نہیں دیکھ رہیں ،اس انوکھے لاڈلے کو ریاستی اداروں پر حملے کا این او سی دے دیا گیا ہے، کاش 2018 سے 2022 تک یہ سہولت مسلم لیگ اور نواز شریف کو دی گئی ہوتی، کاش یہ عدالتی سہولت کاری پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو ہوتی،
محسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا تھا کہ ملک میں عام شخص اورعمران خان کے ساتھ عدالتی نظام کا برتاؤ مختلف ہے تحریکِ انصاف کے لیے تمام عدالتیں مختلف رویہ رکھتی ہیں ،ثاقب نثار کی باقیات آج بھی متحرک ہیں عمران خان کو 2018 انتخابات میں نقل مار کر پاس کروایا گیا جیسی آوازیں عمران خان کے لیے عدلیہ سے پہلے آتی تھیں آج بھی ویسی ہی آ رہی ہیں نواز شریف پر تنخواہ کا الزام تھا جس پر انہیں تا حیات نااہل کردیا گیا اوراب عمران خان سر پر ٹوکری پہن کر ملک میں گھوم رہے ہیں
پاکستان میں توقع سے بڑھ کر پیار ملا، بھارتی برج ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، کھلاڑیوں کا شاہی قلعہ کا دورہ
