Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • توشہ خانہ کے بعد احتجاج کیخلاف کیس: آئندہ سماعت پر عمران خان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم

    توشہ خانہ کے بعد احتجاج کیخلاف کیس: آئندہ سماعت پر عمران خان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم

    سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت

    باغی ٹی وی: سیشن کورٹ اسلام آبادمیں توشہ خانہ ریفرنس فیصلےکے بعد احتجاج کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جج راجہ جواد عباس حسن نے کیس کی سماعت کی جس میں عمران خان کی جانب سے وکیل بابر اعوان سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے ،ن لیگی رہنما اور مقدمہ میں مدعی محسن شاہ نواز رانجھا بھی سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے-

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے طبی بنیادوں پر استثنی ٰکی درخواست دائر کی گئی –

    عدالت نے بابر اعوان سے استفسار کیا کہ ابھی بھی آپ نے لکھا ہے 20،25 روز لگیں گے ، وکیل بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ ہے وہ یہاں اس لیے پیش نہیں ہو رہے –

    مقدمہ میں مدعی محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ عمران خان انصاف کی بات کرتے ہیں لیکن آج تک پیش نہیں ہوئے،مدعی مقدمہ محسن شاہ نواز رانجھا کی عمران خان کے لیے پمز کا بورڈ بنانے کی استدعا کی ہے-

    عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ کہاجارہا ہے کہ لمبا ترین پلستر ہے لیکن ڈیڑھ سال سے پلیٹلیٹس سے لمبا نہیں ، عمران خان کی حاضری ویڈیو لنک کے ذریعے بھی ہو سکتی ہے-

    ایڈیشنل سیشن جج نے کہا کہ سول سائیڈ کے کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے، ہم سول کیسز میں روزانہ بیانات ویڈیو لنک سے لکھتے رہتے ہیں ،ضمانت قبل از گرفتاری کے کیس میں ایسا نہیں ہوتا-

    عمران خان کے وکیل نے طبی بنیادوں پر اپنے مؤکل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی کی اس پر عدالت نے کہا کہ عمران خان کی زمان پارک سے ایک ویڈیو جاری ہوئی جس میں وہ پیدل چلتے نظر آئے۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا عدالت نے کہا کہ عمران خان پیش ہوئے تو ٹھیک نہیں تو ضمانت قبل از گرفتاری پر آرڈر دے دیں گے-

    سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کیخلاف کیس کی سماعت 29 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں 29 مارچ کو طلب کرلیا-

  • عمران خان نااہلی کیس: عدالت نے نئی دستاویزات ریکارڈ پر رکھنے کی درخواست منظور کر لی

    عمران خان نااہلی کیس: عدالت نے نئی دستاویزات ریکارڈ پر رکھنے کی درخواست منظور کر لی

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی-

    باغی ٹی وی:مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو کاغذات نام زدگی میں ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کو نااہل کرنے کی درخواست کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ نے کی،لارجر بینچ چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ہے، لارجربینچ بنانےکا فیصلہ سنگل بینچ پر اعتراض کے بعد چیف جسٹس نے کیا تھا ۔

    دوران سماعت عدالت نے عمران خان کیخلاف درخواست گزار کی نئی دستاویزات ریکارڈ پر رکھنے کی درخواست منظور کر لی-

    درخواست گزار شہری محمد ساجد کےوکیل سلمان اکرم نےکہا کہ میں بھی کچھ دستاویزات جمع کراناچاہتا ہوں،عدالت کچھ وقت دیدے تاکہ میں بھی دستاویز ات جمع کروا دوں،عدالت نے عمران خان کی مزید دستاویزات جمع کرانے کی استدعا منظور کر لی-

    وکیل درخواست گزارسلمان اسلم بٹ نے کہا کہ عمران خان کو کیس کے میرٹ پر تحریری جواب جمع کرانا چاہئے، عمران خان پارٹی کے سربراہ ہیں ان کے خلاف کیس قابل سماعت ہے، عمران خان ممبر اسمبلی نہ بھی ہوں تو بھی کیس قابل سماعت ہیں، ان کو میرٹ پر جواب بھی ابتدائی جواب کے ساتھ ہی دینا چاہئے-

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف نئی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست دائر کی گئی تھی،دستاویزات میں عمران خان کی 7 نشستوں سے ضمنی الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی شامل تھانئی دستاویزات سے متعلق درخواست میں عمران خان کے خلاف ٹیریان وائٹ کیس سے متعلق پرانے فیصلے بھی شامل کیے گئے ہیں۔

    شہری محمد ساجد کی درخواست میں سابق وزیر اعظم عمران خان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 2018 کے عام انتخابات کے کاغذات نامزدگی میں اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

  • الیکشن کمیشن آفس میں ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج

    الیکشن کمیشن آفس میں ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج

    زہ ترین
    الیکشن کمیشن آفس میں ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج
    صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں آج الیکشن کمیشن آفس میں ہنگامہ آرائی پر ریٹرننگ افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر، ندیم قریشی، جاوید اختر انصاری، ن لیگی امیدوار شیخ طارق رشید اور حاجی احسان الدین قریشی سمیت 250 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ملتان میں ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر الیکشن کمیشن آفس میں پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنان کے درمیان تصادم ہوا، اس دوران دونوں جانب سے کارکنان نے پتھراؤ کیا۔ پولیس کے مطابق ملتان الیکشن کمیشن آفس میں ہنگامی آرائی پر تھانہ کوتوالی میں ریٹرننگ آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں دہشتگردی سمیت 8 دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
    تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط
    وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا.
    عمران خان ایک ماہ جیل میں رہ کر دیکھ لیں پھر فیصلہ کریں جیل بھرنی ہے یا نہیں. رانا ثناء

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں عامر ڈوگر، ندیم قریشی، جاوید اختر انصاری، ن لیگی امیدوار شیخ طارق رشید اور حاجی احسان الدین قریشی سمیت 250 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ کیونکہ یہ لوگ ہی اس ہنگامہ آرائی کے ذمہ دار ہیں لہذا ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل مین لائی جائے گی.

  • مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے کا کیس،لارجربینچ تشکیل

    مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے کا کیس،لارجربینچ تشکیل

    عمران خان نا اہلی کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا

    اسلام آباد کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا،  جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ کا حصہ ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ 9 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا اسلام آباد ہائیکورٹ ہائیکورٹ نے کاز لسٹ جاری کردی عمران خان پرکاغذات نامزدگی میں حقائق ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے.

    گزشتہ سماعت پر درخواستگزار کی جانب سے جمائما خان کا ٹیریان کے حق میں دیا ڈیکلیریشن بھی عدالت میں پیش کردیا گیا،جمائما خان نے 18 نومبر 2004 کو ٹیریان وائٹ سے متعلق ڈیکلیریشن دیا ،جمائما نے ٹیریان وائٹ کی گارڈین شپ کیرولینا وائٹ کو دینے کا کہا تھا ،جمائما نے ٹیریان وائٹ کی خواہش پر گارڈین شپ کیرولنا وائٹ کو دینے کا کہا جمائما نے ڈیکلیریشن میں گارڈین شپ اپنے پاس رکھنے سے انکار کیا تھا

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذاات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں ،عمران خان نے بچوں کی تفصیل میں ایک بچے کی معلومات چھپائیں، اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کا ذکر نہیں کیا درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولنے پر عمران خان کو نااہل قرار دے، عدالت آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دے۔

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

    عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

  • ایک تاریخ بتادیں کہ عمران خان کب عدالت آئیں گے؟ ،سیشن کورٹ اسلام آباد

    ایک تاریخ بتادیں کہ عمران خان کب عدالت آئیں گے؟ ،سیشن کورٹ اسلام آباد

    سیشن کورٹ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کی عمران خان کےخلاف فوجداری مقدمے کی سماعت ہوئی-

    باغی ٹی وی: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی،جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا مچلکے جمع کروا دیئے ؟ وکیل گوہر علی خان نے جواب میں کہا کہ عمران خان کے ضمانتی گزشتہ روز مچلکے جمع کروا دیئے-

    اگر ایشیا کپ کیلئے بھارت پاکستان نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے،ہمیں ہماری کرکٹ مل رہی…

    جج نے کہا کہ ایسے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر ہوتی رہی تو فردجرم کیسے عائد ہوگی؟ وکیل علی بخاری نے اعتراض کیا کہ ہمیں مصدقہ کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں،واٹس ایپ اسکرین شارٹس لگا کر کاپیاں فراہم نہیں کی جاتیں-

    الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی وکلاء کو مصدقہ کاپیاں فراہم کی ہیں،عدالت کے سامنے پی ٹی آئی وکلاء کو مصدقہ کاپیاں فراہم کی ہیں-

    عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ تمام ثبوتوں کی تصدیق شدہ کاپیاں عدالت اور پی ٹی آئی کو فراہم کریں،جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم آج ہی کمپلینٹ اور ثبوتوں کی مصدقہ کاپیاں فراہم کردیں گے-

    کے الیکٹرک اور چینی کمپنی کے درمیان 1000 میگاواٹ قابل تجدید توانائی کا معاہدہ

    وکیل الیکشن کمیشن نے اعتراض کیا کہ عمران خان ابھی تک عدالت کیوں نہیں آئے؟ جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ 15فروری کو عدالت میں عمران خان کی پیشی ہے، اس کے بعد کی تاریخ دےدیں،جس پر جج نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان نے 15 فروری کو جج رخشندہ شاہین کی عدالت میں آنا ہے؟ –

    جج ظفر اقبال نے استفسار کیا کہ مجھے ایک تاریخ بتادیں کہ عمران خان کب عدالت آئیں گے؟ وکیل نے کہا کہ عمران خان کی صحت نے اجازت دی تو آئیں گے، ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل کر رہےہیں-

    سیشن کورٹ اسلام آباد نے کمپلینٹ اور شواہد کی تصدیق شدہ کاپیاں عمران خان کے وکلاء کو فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئےعمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا-

    پاکستان کے معروف نیزہ باز ملک عطا محمد خان کا یوم وفات

  • جیل بھرو تحریک ملک میں فساد اور انتشار پیدا کرنے کی سازش ہے،مریم اورنگزیب

    جیل بھرو تحریک ملک میں فساد اور انتشار پیدا کرنے کی سازش ہے،مریم اورنگزیب

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان پہلے وقت، دن اور تاریخ کا اعلان کریں کس کیس میں اور کس عدالت میں گرفتاری دیں گے ،عمران خان پہلے خود گرفتاری دیں پھر کارکنوں کو اپیل کریں ،جیل بھرو تحریک دیہاڑی داروں کو پیسے دے کر امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش ہے-

    تھر میں 5 ہزار میگا واٹ بجلی پیداکرنے کی صلاحیت ہے،مشاہد حسین سید

    وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان جان بوجھ کر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں ،جیل بھرو تحریک ملک میں فساد اور انتشار پیدا کرنے کی سازش ہے ،اپنی ضمانتوں کے لئے روتے ہیں، پھر کہتے ہیں جیل بھرو تحریک چلائیں گے،عمران خان بہروپیا ہے بات کچھ اور کام کچھ اور کرتا ہے جیل بھرو تحریک سے پہلے ضمانتیں کینسل کروائیں-

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم انتظار کر رہے ہیں یہ جیل بھریں ،ہم نظریں بچھائے بیٹھے ہیں، آئیں جیل بھریں اور شروعات زمان پارک سے کریں ، انہوں نے فرنٹ لائن پرخواتین کو رکھا ہوا ہے، خود سامنے آئیں۔

    جیل بھرو تحریک سے حقیقی آزادی حاصل کریں گے،عمران خان

  • جیل بھرو تحریک سے حقیقی آزادی حاصل کریں گے،عمران خان

    جیل بھرو تحریک سے حقیقی آزادی حاصل کریں گے،عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قومیں قانون کے تحت چلتی ہیں، آئین فیصلہ کرتا ہے کیا جائز ہے کیا

    اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ناجائزجب سے امپورٹڈ حکومت آئی آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں، عدالت نے حکم دیا اسلام آباد بلدیاتی الیکشن 48گھنٹے میں کرائیں،مہینہ ہوگیا لیکن انتخابات نہیں ہو رہے، آئین بنیادی حقوق کی حفاظت کرتا ہے لیکن ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا،کئی لوگوں کا تشدد کے بعد ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہوا، ایک ٹویٹ پر لوگوں کو اٹھایا گیا اورتشدد کیا گیا،25مئی کو پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد کیا، قوم کا آئین اور قانون پر اعتماد اٹھتا جا رہا ہے، آئین میں واضح ہے کہ 90 دن میں الیکشن ہوں گے،پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومتیں آئین کے تحت تحلیل کیں،ملک بحران اور سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے، ہم نے 2 حکومتوں کی قربانی دیں،20سے 25دن ہوگئے الیکشن کمیشن اور گورنرز نے الیکشن کی تاریخ نہیں دی، اگر 90دن سے آگے گئے تو آئین میں واضح ہے کہ آرٹیکل 6 لگے گا، پوری قوم عدالتوں کی طرف دیکھ رہی ہے،نظریہ ضرورت سے ملک کا نیچے جانے کا سفر شروع ہوا،

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اب بھی وہی وقت ہے،اگر 90دن سے الیکشن آگے گئے تو انصاف کیلئے جیل بھرو تحریک کا فیصلہ کیا،جن پر کرپشن کے مقدمات تھے، انہیں جیل میں شاہانہ انداز میں رکھا گیا، مریم کو پانامہ انکشاف کے بعد جیل میں رکھا گیا، کوئی تشدد نہیں ہوا، ایک راستہ یہ ہے کہ ہڑتال کریں، پہیہ جام کریں، پتھراؤ کریں،ملک میں معاشی بحران ہے، اس لئے ہڑتال نہیں کر رہے، پرامن جدوجہد کے طور پر جیل بھرو تحریک کا فیصلہ کیا،جیل بھرو تحریک سے حقیقی آزادی اور حقیقی جمہوریت حاصل کریں گے،

    مریم نواز سے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر زوئی وئیر کی ملاقات

    ‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک

    پرویز الہی کی مبینہ آڈیو لیک جس میں وہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو گندی گالیاں دے رہے ہیں

     بہاولپور کے شیروں کو سلام پیش کرتی ہوں نوازشریف نے لند ن سے آپ کیلئے سلام بھیجا ہے،

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

  • خیبرپختونخوا کے 8 قومی اسمبلی کے حلقوں پر 16 مارچ کو پولنگ ہو گی

    خیبرپختونخوا کے 8 قومی اسمبلی کے حلقوں پر 16 مارچ کو پولنگ ہو گی

    پشاور، ضمنی انتخابات ، کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا،

    الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے 8 قومی اسمبلی کے حلقوں پر 16 مارچ کو پولنگ ہو گی، کاغذات نامزدگی آج 6 فروری سے 8 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے، 9 فروری کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی فہرست شائع کی جائیگی، امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 13 فروری کو کی جائے گی،کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں 16 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گی،ایپلیٹ ٹریبونل کی جانب سے کاغذات سے متعلق اپیلوں پر فیصلہ 20 فروری تک کیا جائیگا، 21 فروری کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی، 22 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے،23 فروری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری اور انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے،

    تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو تحریک انصاف کے اراکین نے قومی اسمبلی سے استعفے دے دیئے تھے، سپیکر قومی اسمبلی نے طویل عرصے بعد تحریک انصاف کے استعفے منظور کر لئے، اب تمام حلقوں میں ضمنی الیکشن ہوں گے، عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ تمام حلقوں سے خود الیکشن لڑیں گے تا ہم بعد میں ہمیشہ کی طرح یوٹرن لے لیا اور کہا کہ سب حلقوں سے الیکشن نہیں لڑوں گا

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

  • عمران خان تقسیم و انتشار پالیسی ترک کرنے پر تیار نہیں،نیر بخاری

    عمران خان تقسیم و انتشار پالیسی ترک کرنے پر تیار نہیں،نیر بخاری

    سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا اہم قومی سلامتی کے معاملات پر سیاست سمجھ سے بالاتر ہے،

    نیر بخاری کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں عدم شرکت دہشتگردوں کی سہولت کاری ہمدردی کے مترادف ہے،آل پارٹیز کانفرنس میں سیکورٹی صورت حال سمیت قومی مسائل اور چیلیجز سے نمٹنے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا،ارض وطن کو امن کا گہوارہ بناکر شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا قومی قیادت کا فرض اولین ہے ۔عمران خان کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار دہشتگردوں کی آلہ کاری کے مترادف ہے ۔دہشتگردی کے خلاف قومی سلامتی اداروں افواج پاکستان اور پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔قومی اتحاد وقت کی آواز ہے عمران خان تقسیم و انتشار پالیسی ترک کرنے پر تیار نہیں۔

    دوسری جانب عمران خان نے آج زمان پارک میں اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں اے پی سی میں شرکت کرنے یا نہ کرنے بارے فیصلہ کیا جائے گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے شیخ رشید اور اعظم سواتی کو نامزد کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، تحریک انصاف کے ضمانت پر رہا رہنما فوادچودھری نے مشورہ دیا ہے کہ اے پی سی میں شیخ رشید اور اعظم سواتی کو پارٹی کی نمائندگی کرنی چاہئے شیخ رشید سابق وزیر داخلہ رہ چکے ہیں سکیورٹی صورتحال سے بخوبی واقف ہیں اعظم سواتی سینئر سیاستدان ہیں اے پی سی میں پارٹی کی بہترین نمائندگی کر سکتے ہیں

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

  • عمران خان کی تقسیم کی سیاست ملک دشمن قوتوں کے مفاد میں ہے،شیری رحمان

    عمران خان کی تقسیم کی سیاست ملک دشمن قوتوں کے مفاد میں ہے،شیری رحمان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست کا مقصد صرف اپنی ذاتی مفادات تک ہی محدود ہے،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملکی مفادات کے معاملات پر بھی کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں یہ نہ کشمیر کے معاملے پر قومی یکجہتی کا حصہ بنے نا ہی اب دہشتگردی کے خلاف قومی اتحاد کا حصہ بننا چاہتے ہیں عمران خان تاثر دے رہے ہیں کہ دہشتگردی صرف ملک اور قوم کا مسئلہ ہے، تحریک انصاف کا نہیں دہشتگردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرس میں شرکت نہ کر کے دہشتگردوں کو پیغام دے رہے کہ تحریک انصاف ان کے خلاف نہیں عمران خان تقسیم کا پیغام دے کر دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں،ان کی سیاست کا مقصد صرف اپنی ذاتی مفادات تک ہی محدود ہے سیاسی قوتیں قومی بحران میں ذاتی مفادات بھول کر یکجہتی کا پیغام دیتی ہیں عمران خان کی تقسیم کی سیاست ملک دشمن قوتوں کے مفاد میں ہے مذمت کافی نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو دہشتگردی کے خلاف اپنا بیانیہ وضع کرنا ہوگا۔

    دوسری جانب عمران خان نے آج زمان پارک میں اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں اے پی سی میں شرکت کرنے یا نہ کرنے بارے فیصلہ کیا جائے گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے شیخ رشید اور اعظم سواتی کو نامزد کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، تحریک انصاف کے ضمانت پر رہا رہنما فوادچودھری نے مشورہ دیا ہے کہ اے پی سی میں شیخ رشید اور اعظم سواتی کو پارٹی کی نمائندگی کرنی چاہئے شیخ رشید سابق وزیر داخلہ رہ چکے ہیں سکیورٹی صورتحال سے بخوبی واقف ہیں اعظم سواتی سینئر سیاستدان ہیں اے پی سی میں پارٹی کی بہترین نمائندگی کر سکتے ہیں

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری