Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • عمران خان کا کھیل ختم، سب کچھ ہاتھ سے نکل گیاعارف علوی اب صرف دانت کے کیڑے نکالیں گے

    عمران خان کا کھیل ختم، سب کچھ ہاتھ سے نکل گیاعارف علوی اب صرف دانت کے کیڑے نکالیں گے

    لاہور:پاکستان میں نئے آرمی چیف کی تقرری ایسا ایشو بن گیا ہے کہ ہرکوئی کہتا ہے کہ میری مرضی کا آرمی چیف لگے،کوئی کہتا ہے کہ سمری بھی آگئی ہے تو ن لیگ کہتی ہے کہ سمری نہیں آئی ،ان سوالات کا جواب دیتے ہوئے سینیئرصحافی مبشرلقمان کہتےہیں کہ اس ملک میں تو ہرکوئی اپنی مرضی کا آرمی چیف لگوانا چاہتے ہیں اور جہاں تک تعلق ہے کہ سمری کا تو وہ تو کوئی ایشو نہیں سمری بھی آجائے گی اور پھردو گھنٹوں میں نئے آرمی چیف کا تقرر بھی ہوجائے گا ، وزیراعظم نے تو فیصلہ کررکھا ہے بس اپروول کے لیے بھیجیں گے اور دستخط ہوجائیں گے اور نیا آرمی چیف مقرر ہوجائے گا

    ایک اور سوال کے جواب میں مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی سمری نہیں‌ روک سکتے وہ تو ربڑ سٹیمپ کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کو قانون کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے بھیجی جانے والی سمری پردستخط کرنے ہوںگے، ہاں یہ ضرور ہے کہ وہ دانت کے کیڑے نکال سکتے ہیں ، کیوں‌ کہ وہ ایک ڈینٹسٹ ہیں‌،اس کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے

    ایک اور سوال کے جواب میں مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ عمران‌ خان کوئی سپرپرائز نہیں دے سکیں گے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 25 مئی کو کون سا سرپرائز دیا ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کچھ نہیں کرسکتے ،وہ تو اب اتنے اہم سمجھتے ہیں کہ میں بڑی چیز ہوں اور اسی وجہ سے اس نے پریڈ گراونڈ میں ہیلی کاپٹراتارنے کی اجازت مانگی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ 26 تاریخ کو کچھ نہیں ہونے والا ، ویسے بھی عمران خان کے چاہنے والوں کا خیال ہے کہ آرمی چیف عمران خان کے مطالبے پرتعینات کیا گیا اوروہ آنے والے چیف کی اس طرح تعریف کریں گے کہ شاید آرمی چیف ان کی خواہش پرلگایا گیا ہے،

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک عمران خان کو گرفتار نہیں کیا جاتا ،ملک میں ستحکام نہیں آئے گا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران‌ خان اس وقت اہم ایشو بن گیا ہے اس کو گرفتار کرنے کے سوا حکومت کو کوئی کامیابی نہیں مل سکتی

    ایک سوال کے جواب میں مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی انتظآمیہ نے عمران‌ خان سے فیض آباد پر پڑاوڈالنے کی بجائے کسی دوسری جگہ پڑاو کی درخواست کی ہے ، لیکن خان یہ نہیں‌ کرے گا ، اس کو ملک کی پرواہ ہی نہیں انگلینڈ ٹیم نے راولپنڈی کھیلنے کے لیے اسی راستے سے آنا ہے اور عمران خان نہیں آنے دے گا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی والے پاکستان کے دشمن ہیں ان کو پاکستان کی فکر نہیں

     

    مبشرلقمان نے علی امین گنڈا پور کے حوالے سے کہا کہ اس شخص کی کئی آڈیوز لیک ہوچکی ہیں اور اس ویڈیوز میں وہ جس شخص نے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی اس کے فنڈز روکنے کی دھمکی دی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک دشمن نہیں تو اور کون ہیں ، سب جانتے ہیں‌

    ایک اور سوال کے جواب میں مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا پاکستان آنا سوالیہ نشان ہے اس وقت پاکستانیوں کے مقبول لیڈر کے طور پر عمران خان اپنےآپ کو منوا چکے ہیں اور وہ اسی لیے چاہتےہیں کہ جلد الیکشن ہوں کیوں کہ انکو پتہ ہے کہ وہ اپنے مخالفین کو باسانی شسکت دے دیں‌گے اور ان کے مخالفین یہ چاہتے ہیں کہ انتخابات جلد نہ ہوں ورنہ وہ ہار جائیں گے ،

    ایک اور سوال کے جواب میں مشبرلقمان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں عمران خان اور پرویز الٰہی کی حکومت ہے اور ایک دوسرے کے اتحادی ہیں ،اس کے جواب میں اینکرکا سوال تھا کہ اس کے باوجود ان کی ایف آئی آر نہیں کٹ سکی، اس کے جواب میں مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ پہلے ایک دوسرے کو چورڈاکو کہتے رہے آج اکٹھے ہیں، اگرحکومت نہیں کرسکتے تو پھراسمبلیاں تحلیل کردیں اور پنجاب اور کے پی میں‌ نئے انتخابات کروا لیں

    وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے متعلق ایک سوال جس میں اینکر کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت نے ان کو معصوم عن الخطا قراردیا ، یہ کیا معاملہ ہے کہ جب اقتدار میں یہ لوگ اتے ہیں تو ان کے کیسز ختم ہوجاتے ہیں اور جب اپوزیشن میں‌ہوتے ہیں تو ان پر بڑے کیسز بنا دیئے جاتے ہیں ، اس کا جواب دیتے ہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ ایسے ہی عمران خان نے کس پرمقدمات دائر کیے ، کیا خواجہ سعد رفیق ، ڈاکٹرعاصم سمیت کس پرجرم ثابت ہوا، یہ سارے معاملات ایسے ہی چل رہے ہیں‌، ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کے ساتھ ایسے ہی کھلواڑہورہا ہے ، بس دعا کریں جو بھی منتخب ہوکرآئے وہ اپنے لیے نہیں بلکہ پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے کچھ کرنے کا عزم لے کرآئے

  • راولپنڈی میں دو سے 3 مقامات پر کارکنوں کی رہائش کا انتظام کیا جائے،عمران خان

    راولپنڈی میں دو سے 3 مقامات پر کارکنوں کی رہائش کا انتظام کیا جائے،عمران خان

    عمران خان نے لانگ مارچ سے متعلق راولپنڈی ڈویژن سے انتظامات کی رپورٹ طلب کر لی

    چیئر مین پی ٹی آئی عمرا ن خان نے تمام ڈویژن کے قافلوں کی الگ الگ انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی،چیئر مین پی ٹی آئی عمرا ن خان نے کارکنوں کے لیے خیمہ بستی تیار کرنے کی ہدایت کر دی،عمران خان نے رہنماؤں کو ہدایت کی کہ راولپنڈی میں دو سے 3 مقامات پر کارکنوں کی رہائش کا انتظام کیا جائے،دوردراز علاقوں سے آنے والے کارکنوں کو ایک روز پہلے روالپنڈی پہنچنے کا ٹارگٹ دے دیا گیا، تحریک انصاف کے رہنما فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ کارکنوں کے قیام کے انتظامات جاری ، کل تک حتمی شکل دے دی جائے گی، راولپنڈی کی تمام سڑکوں پر عوام کا سمندر ہو گا،

    دوسری جانب تحریک انصاف لاہور کاراولپنڈی کال کے پلان کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس طلب کر لیا گیا اجلاس میں صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور حماد اظہر شرکت کریں گے گورننگ باڈی، اسٹیک ہولڈرز اور تمام ٹاونز کے صدور اجلاس میں شرکت کریں گے، صدر پی ٹی آئی لاہور امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کو لاہور سے کثیر تعداد میں لوگ براستہ موٹروے راولپنڈی روانہ ہوں گے،

    واضح رہے کہ عمران خان وزیر آباد میں مبینہ حملے کے بعد لاہور زمان پارک آ گئے،وزیر آباد سے دوسرے مرحلے کے لانگ مارچ کا آغاز ہوا تھا تا ہم ہفتے کو عمران خان نے اعلان کیا کہ لانگ مارچ ختم اب پنڈی میں پڑاؤ ہو گا، کارکنان پنڈی پہنچیں ، عمران خان لاہور سے پنڈی ہیلی کاپٹر کے‌ذریعے جانا چاہتے ہیں،

    حکومت کے خلاف تحریک آخری مرحلے کے لیے پی ٹی آئی نے منصوبہ بندی کر لی، پی ٹی آئی کے قافلے 25 اور 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے،پی ٹی آئی شرکاریلی کی بجائے قافلوں کی صورت میں راولپنڈی روانہ ہوں گے، لاہور سے پی ٹی آئی کے قافلے 26 نومبر کی صبح 9 بجے روانہ ہوں گے،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز قافلوں کی صورت میں روانہ ہوں گے، قافلوں کی قیادت تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی اعلیٰ قیادت کرے گی،جنوبی پنجاب اور دور دراز سے قافلے 25 نومبر کی شام کو راولپنڈی پہنچیں گے، قافلوں کے قیام و طعام کے لیے اقبال پارک میں خیمہ بستی قائم کی جائے گی،پی ٹی آئی لانگ مارچ، خیبر پختونخوا سے قافلے 26 نومبر کو روانہ ہوں گے،خیبر اور مہمند کے قافلے پشاور ٹول پلازہ سے صبح 9 بجے روانہ ہونگے،چارسدہ کا قافلہ نستہ موٹروے ٹول پلازہ سے صبح ساڑھے 9بجے روانہ ہوگا مردان کا قافلہ صبح 10 ، مالاکنڈ سوا10 بجے کرنل شیر انٹر چینج سےروانہ ہوگا،صوابی کا قافلہ ٹول پلازہ سے پونے 11 ، نوشہرہ کا صوابی ریسٹ ایریا سے صبح 11 بجے روانہ ہوگاہزارہ ریجن کے قافلے ہزارہ موٹر وے سے ساڑھے 11 بجے روانہ ہونگے، خیبرپختونخوا کےقافلےساڑھے 12بجے راولپنڈی، مری روڈ فیض آباد پہنچیں گے،جنوبی اضلاع کے قافلوں کی نگرانی صوبائی سیکریٹری جنرل علی امین گنڈا پور کرینگے،

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

    وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟

  • عمران خان کی کامیابی کا نوٹفکیشن روکنے کی درخواست، چیف الیکشن کمشنر برہم

    عمران خان کی کامیابی کا نوٹفکیشن روکنے کی درخواست، چیف الیکشن کمشنر برہم

    عمران خان کی کامیابی کا نوٹفکیشن روکنے کی درخواست، چیف الیکشن کمشنر برہم

    ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کامیابی کا نوٹفکیشن روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار علی گوہر بلوچ الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے ،الیکشن کمیشن میں درخواست گزارکے جونیئر وکیل نے پیش ہوکر بتایا کہ درخواست گزار لاہور میں ہیں اس لیے پیش نہیں ہوسکے ،چیف الیکشن کمشنر نے درخواست گزار کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو بتا دیں آئندہ سماعت پرپیش نہ ہوئے تو آپ کی درخواست مسترد کردیں گے الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی

    واضح رہے کہ  مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی علی گوہر بلوچ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ضمنی الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کےلیے الیکشن کمیشن پہنچ گئے تھے. ن لیگی ایم این اے توشہ خانہ ریفرنس کے درخواست گزار بھی ہیں، انہوں نے الیکشن کمیشن میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹس جاری کرنے سے متعلق درخواست جمع کرائی تھی.

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس فیصلہ میں کہا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف سیشن عدالت میں شکایت دائر کرنے کا کہا، نااہل عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ لیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کی کہانی ختم:ہرطرف سے پکی چھٹی:15نومبرکوعمران خان جیل میں ہوںگے؟
    وفاقی وزیر نے تحریک انصاف سے مذاکرات سے متعلق رابطوں کی تصدیق کردی
    وائرلیس آپریٹر ویئون (جاز) کا پاکستان میں اپنے ٹاورز فروخت کرنے کا منصوبہ
    شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 145 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
    ن لیگی ایم این اے نے مزید کہا تھا کہ ضمنی الیکشن لڑنے کے بعد عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہوا ہے۔ علی گوہر بلوچ نے یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان اسمبلی سے نااہل ہوئے، غلط بیانی کرنے اور غلط ڈکلیریشن جمع کرانے کے مرتکب پائے گئے۔ جبکہ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ممبر اسمبلی بننے کے اہل نہیں، انہیں نااہل قرار دیا گیا ہے، اس لیے اُن کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری نہ کیا جائے۔

  • عمران خان اوراقبال وزیرکی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس پر فیصلہ محفوظ

    عمران خان اوراقبال وزیرکی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس پر فیصلہ محفوظ

    این اے 45 کرم میں عمران خان اوراقبال وزیرکی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

    چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے خلاف ورزی کی ہے تو اس کا اثر امیدوار پر پڑتا ہے ،اسپیشل سیکرٹری نے کہا کہ سرکاری گاڑیاں استعمال ہوئیں،عمران خان پہلے بھی خلاف ورزیاں کرچکے ہیں ،ڈی جی لا نے کہا کہ اقبال وزیر پارٹی کا اہم حصہ ہے اس کا اثر امیدوار پہ پڑتا ہے ،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کو اندازہ نہیں ہوگا اس نے کہا تھا وزارت قربان کرنے کیلئے تیار ہیں،اسپیشل سیکرٹری نے استدعا کی کہ ہماری گزارش ہے اقبال وزیر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دو افسران یہ نوٹسز بھیج رہے ہیں،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نوٹسز تو پنجاب میں بھی ہوئے ہیں کوئی بھی شخص آئین سے بالا تر نہیں ،کسی کو بھی الیکشن کمیشن کے خلاف توہین کی اجازت نہیں، یہ تو نہیں ہے کہ دوسروں کو بددیانت کہے یہ نامنظور ہے،

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو دل بڑا کرنا چاہیے، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم تو دل بڑا کرتے ہیں لیکن دوسری سائیڈ سے بڑے دل کا مظاہرہ کرنا چاہیے یہ جو آپ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ صرف خیبرپختونخوا میں نوٹسز ہوئے ہیں، ایسا نہیں ہے الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے سخت اقدامات کیے ہیں سب کو نوٹسز دیئے گئے ہیں ،ممبر الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ باقی صوبوں میں تو ہیلی کاپٹر بھی استعمال نہیں ہوا، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بتائیں ضابطہ اخلاق ہونا چاہیے کہ نہیں ؟ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ضابطہ اضلاق ہونا چاہیے لیکن ہم نے تو خلاف ورزی نہیں کی، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اقبال وزیر ویڈیو میں کہہ رہا ہے کہ میں انتخابی مہم چلا رہا ہوں،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اقبال وزیر عمران خان کیلئے مہم نہیں کررہے تھے،

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

  • دھرنوں کی پچھلی قسط میں کس کا کیا کردار رہا اسکو بھی دیکھیں گے،عدالت

    دھرنوں کی پچھلی قسط میں کس کا کیا کردار رہا اسکو بھی دیکھیں گے،عدالت

    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں پی ٹی آئی دھرنوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی

    کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر، سی پی او، سی ٹی او، ڈی آئی جی موٹروے، وزارت مواصلات کا نمائندہ عدالت میں پیش ہوا،ڈی جی آئی بی نے احتجاجی دھرنوں نے متعلق لفافہ بند رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ،عدالت نے استفسار کیا کہ ڈی جی آئی بی سے پوچھیں لفافہ بند رپورٹ کو ڈی سیل کیا جاسکتا ہے کہ نہیں؟ لفافہ بند رپورٹ درخواست گزاروں کو بھی فراہم کرنا ہونگے،وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی 26 نومبرکو دھرنہ دے رہی ہے، ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں کو بند کرنا چاہ رہی ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کل جو بھی صورت حال پیدا ہوگی عدالت اسکو دیکھے گی،دھرنوں کی پچھلی قسط میں کس کا کیا کردار رہا عدالت اسکو بھی دیکھے گی، جس کا بھی قصور ہوا قانون کے مطابق کارروائی ہوگی،لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں پی ٹی آئی دھرنوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت 5 دسمبرتک ملتوی کر دی گئی

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    واضح رہے کہ عمران خان وزیر آباد میں مبینہ حملے کے بعد لاہور زمان پارک آ گئے،وزیر آباد سے دوسرے مرحلے کے لانگ مارچ کا آغاز ہوا تھا تا ہم ہفتے کو عمران خان نے اعلان کیا کہ لانگ مارچ ختم اب پنڈی میں پڑاؤ ہو گا، کارکنان پنڈی پہنچیں ، عمران خان لاہور سے پنڈی ہیلی کاپٹر کے‌ذریعے جانا چاہتے ہیں،

    حکومت کے خلاف تحریک آخری مرحلے کے لیے پی ٹی آئی نے منصوبہ بندی کر لی، پی ٹی آئی کے قافلے 25 اور 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے،پی ٹی آئی شرکاریلی کی بجائے قافلوں کی صورت میں راولپنڈی روانہ ہوں گے، لاہور سے پی ٹی آئی کے قافلے 26 نومبر کی صبح 9 بجے روانہ ہوں گے،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز قافلوں کی صورت میں روانہ ہوں گے، قافلوں کی قیادت تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی اعلیٰ قیادت کرے گی،جنوبی پنجاب اور دور دراز سے قافلے 25 نومبر کی شام کو راولپنڈی پہنچیں گے، قافلوں کے قیام و طعام کے لیے اقبال پارک میں خیمہ بستی قائم کی جائے گی،پی ٹی آئی لانگ مارچ، خیبر پختونخوا سے قافلے 26 نومبر کو روانہ ہوں گے،خیبر اور مہمند کے قافلے پشاور ٹول پلازہ سے صبح 9 بجے روانہ ہونگے،چارسدہ کا قافلہ نستہ موٹروے ٹول پلازہ سے صبح ساڑھے 9بجے روانہ ہوگا مردان کا قافلہ صبح 10 ، مالاکنڈ سوا10 بجے کرنل شیر انٹر چینج سےروانہ ہوگا،صوابی کا قافلہ ٹول پلازہ سے پونے 11 ، نوشہرہ کاصوابی ریسٹ ایریا سے صبح 11 بجے روانہ ہوگاہزارہ ریجن کے قافلے ہزارہ موٹر وے سے ساڑھے 11 بجے روانہ ہونگے، خیبرپختونخوا کے قافلےساڑھے 12بجے راولپنڈی، مری روڈ فیض آباد پہنچیں گے،جنوبی اضلاع کے قافلوں کی نگرانی صوبائی سیکریٹری جنرل علی امین گنڈا پور کرینگے،

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

    وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟

  • فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ،عمران خان کی ضمانت میں توسیع

    فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ،عمران خان کی ضمانت میں توسیع

    بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں ممنوعہ فنڈنگ اورفارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمے کی سماعت ہوئی

    ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع کر دی گئی عدالت نے عمران خان اور فیصل مقبول کی طبی بنیادوں پر استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی

    قبل ازیں فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائرکی تھی، ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے، عمران خان کی ضمانت دائر کرنے کے لیے قانونی ٹیم انتظار حسین پنجوتھہ اور علی اعجاز بٹر عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست ضمانت دائر کی،

    واضح رہے کہ عمران خان سمیت 11 افراد کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے فارن ایکسچینج ایکٹ کی خلاف ورزی کی، نجی بینک اکاؤنٹ کے بینفشری ہیں۔ درج ایف آئی آر کے مطابق نیا پاکستان کے نام پر بینک اکاؤنٹ بنایا گیا۔ سردار اظہر طارق، سیف اللہ نیازی، سید یونس، عامر کیانی، طارق شیخ اور طارق شفیع نامزد کئے گئے ہیں بینک منیجر نے غیر قانونی اکاؤنٹ آپریٹ کرنے کی اجازت دی،نجی بینک کے مینجر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا بینک اکاونٹ میں ابراج گروپ آف کمپنی سے21 لاکھ ڈالرآئے تحریک انصاف نے عارف نقوی کا الیکشن کمیشن میں بیان حلفی جمع کرایا ابراج گروپ کمپنی نےتحریک انصاف کے اکاونٹ میں پیسے بھیجے بیان حلفی جھوٹا اور جعلی ہے، ووٹن کرکٹ کلب سے دو مزید اکاونٹ سے رقم وصول ہوئی نجی بینک کے سربراہ نے مشتبہ غیر قانونی تفصیلات میں مدد کی11 لوگوں نے جرم کیا ہے

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

    حامد زمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات سے متعلق رپورٹ

  • آزادی مارچ؛ عمران خان کی برطانوی ہائی کمشنر کو پنڈی ٹیسٹ متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی

    آزادی مارچ؛ عمران خان کی برطانوی ہائی کمشنر کو پنڈی ٹیسٹ متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی

    لاہور:چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نےراولپنڈی ٹیسٹ کےمتاثرنہ ہونے کی یقین دہانی کرا دی۔پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنراور رمیز راجہ نے زمان پارک لاہور میں عمران خان سےملاقات کی اوراُن کی عیادت کی۔ اس بیٹھک میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پی سی بی چیئرمین اور انگلینڈ کے ہائی کمشنر نے سابق وزیر اعظم کی عیادت اور خیریت دریافت کی۔اس موقع پر عمران خان کو بتایا گیا انگلش ٹیم 17سال بعد 27نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی اور راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے شیڈول ہے۔

    عمران خان نے اپنے لانگ مارچ اور 26 نومبر کو احتجاج کے تناظر میں راولپنڈی ٹیسٹ کے متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی کرا دی۔

    عمران خان نے چیئرمین پی سی بی اور برطانوی ہائی کمشنر کو ٹیسٹ سیریز دھرنے یا لانگ مارچ کی وجہ سے متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ’آپ تیاریاں جاری رکھیں ہماری تحریک کی وجہ سے پنڈی ٹیسٹ کو کوئی نقصان نہیں ہوگا‘۔

    برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے تحریک انصاف کے چیئرمین پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اُن کی جلد صحت یابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اس ملاقات میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری بھی موجود تھے۔

    دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے سلسلے میں برطانوی سفارت خانے کے وفد نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

     

    پانچ ارکان پر مشتمل برطانوی سفارتخانے کے وفد نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ برطانوی سفارتخانے کے وفد نے سیکورٹی کے حوالے سے اسٹیڈیم میں موجود حکام سے تبادلہ خیال کیا۔

    واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے راولپنڈی میں ہوگا جبکہ بقیہ دو میچز ملتان اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

  • عمران خان نے توشہ خانہ کو نیلام گھر سمجھ کر لوٹا،فیصل کریم کنڈی

    عمران خان نے توشہ خانہ کو نیلام گھر سمجھ کر لوٹا،فیصل کریم کنڈی

    وزیر اعظم کےمعاون خصوصی فیصل کریم کنڈی کا عمران خان کی تقریر پر رد عمل سامنے آیا ہے

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا پاورمیں آنا بلی کوخواب میں چھچھڑے کےمترادف ہے،خان صاحب آپ دوبارہ اقتدار میں آکر کریں گے کیا ؟خان صاحب آپ قوم کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے،عمران خان نے توشہ خانہ کو نیلام گھر سمجھ کر لوٹا، نیازی صاحب عام انتخابات ہونگے مگر بارش اورسیلاب کےمتاثرین کی بحالی کے بعد،عمران خان نے سیلاب متاثرین کے 15 ارب روپے سیاسی مہم جوئی پرخرچ کردیئے،عمران خان جب انتخابی مہم میں آئیں گے تو سیلاب متاثرین انہیں پتھرمارینگے

    قبل ازیں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 2018 میں حالات بہت برے تھے، سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا، دیگر ممالک نے اپنی دولت برآمدات بڑھا کر بڑھائی،ہم نے حکومت میں آکر پہلا سال بہت مشکل سے گزارا،ہم ایف بی آر میں ٹیکنالوجی لانا چاہتے تھے لیکن اندر بیٹھے لوگ ہی یہ نہیں چاہتے تھے، ملک میں رئیل اسٹیٹ سب سے بڑا مافیا ہے،اسلام آباد میں 1200 ارب روپے کی سرکاری زمین پر قبضہ ہے ملک میں قانون کی حکمرانی ہو گی تو بیرونی سرمایہ کاری آئے گی،ہمیں روس سے سستا تیل خریدنا چاہیے تھا،ہم سستے تیل کی خریداری کے معاملے پر امریکا کو اعتماد میں لے سکتے تھے،

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  • طے کرلیا ہے کہ اب عوام کا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے،شاہد خاقان عباسی

    طے کرلیا ہے کہ اب عوام کا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے،شاہد خاقان عباسی

    طے کرلیا ہے کہ اب عوام کا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے،شاہد خاقان عباسی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم، مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن میں جیت مسلم لیگ ن کی ہوگی،

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج کے حالات کی ذمہ دار دھاندلی سے آنے والی سابق حکومت ہے ن لیگ آج بھی پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے،مجھے پورا یقین ہے 2023 کے انتخابات میں ن لیگ کو کامیابی ملے گی، ہم نے طے کرلیا ہے کہ اب عوام کا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے، ن لیگ نے سیاست قربان کر کے ملکی حالات ٹھیک کرنے کی ٹھان لی ہے،ہم نے مشکل فیصلے کیے ہیں،آج ہمیں اپنے ملک کے حالات کو دیکھنا ہو گا گزشتہ 4سال کے دوران صرف جھوٹ بول کر ملک کو تباہ کیا گیا،ملک کی معیشت کی بحالی کے لیے ہم نے مشکل فیصلے کیے،

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ 2018کے انتخابات چوری کیے گئے،عمران خان اب بھی بلیک میلنگ اور انتشار کی سیاست کر رہے ہیں،عمران خان نے 4 سال کے دوران صرف سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالیں، عمران خان نے چین،سعودی عرب اور روس سے تعلقات بگاڑے،عمران خان نے ملک کو نقصان پہنچانے کیلیے امریکا سے بھی تعلقات خراب کیے عمران خان بتائیں آج بھی کس مقصد کے لیے کوششیں کررہے ہیں؟ عمران خان اہم معاملات کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں،

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

  • اومنی گروپ نے عمران خان کو 9 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

    اومنی گروپ نے عمران خان کو 9 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

    اومنی گروپ نے عمران خان کو 9 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

    عمران خان نے الزام عائد کیا کہ اومنی گروپ نے نیب سے 9 ارب روپے کی پلی بارگین کی، عمران خان کو بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے 17 نومبر کو اومنی گروپ پر نیب کیساتھ پلی بارگین کا الزام لگایا،جھوٹے الزامات سے اومنی گروپ کی کاروباری ساکھ کو نقصان پہنچا،2ہفتے میں عمران خان الزامات واپس لیں اور غیر مشروط معافی مانگیں عمران خان نے معافی نہ مانگی اور ہرجانہ ادا نہ کیا تو قانونی کارروائی کریں گے ،

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین، سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک اور جھوٹ سامنے آیا ہے، عمران خان کو اومنی گروپ کا پلی بارگین کا دعویٰ غلط نکلا،عمران خان کا سابق صدر آصف زرداری کی مبینہ فرنٹ اومنی گروپ سے پلی بار گین کا دعویٰ جھوٹا نکلا، نیب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اومنی گروپ نے 9 ارب روپے کی کسی قسم کی کوئی پلی بار گین نہیں کی اورنیب اور احتساب عدالت میں اس کا کوئی ریکارڈ بھی موجود نہیں ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ احتساب عدالت نے 9ارب روپے کی پلی بار گین کی منظوری کے لئے پیش نہیں ہوئی جب پلی بار گین ہوئی نہیں تو 9 ارب روپے کا عمران خان کیسے دعویٰ کر رہے ہیں ۔ نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید آصف زرداری کے ساتھ نیب کیسز میں شریک ملزم نامزد ہیں

    مرغی 400 روپے کلو کرکے عمرے کے لئے جانے والے عمران خان سے حساب لیں گے،بلاول

    تبدیلی نہیں یہ تباہی ہے، بلاول کی حکومت کی ناقص معاشی منصوبہ بندی پرتنقید

    اومنی گروپ کرپشن اور ایان علی منی لانڈرنگ کس کی خاص پہچان ہیں؟ فرخ حبیب