Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • عمران خان قوم کو بتائیں دو کروڑ کی رقم کہاں سے لائے؟ شازیہ مری

    عمران خان قوم کو بتائیں دو کروڑ کی رقم کہاں سے لائے؟ شازیہ مری

    وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا ہے کہ شرطیہ جھوٹے کی توشہ خانہ چوری کے کھرے مل گئے ہیں،

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ سوا ارب روپے کا تحفہ پینتیس کروڑ میں بیچ دیا گیا،گھڑی قوم کی ملکیت تھی بنی گالا محل نہیں تھا،انتہائی قابل احترام شخصیت کے دیئے ہوئے تحفے کو بیچتے ہوئے شرم بھی نہیں آئی عمران خان کہتے تھے کہ ان کا دو لاکھ کی تنخواہ سے گزارہ نہیں ہوتا،عمران خان قوم کو بتائیں دو کروڑ کی رقم کہاں سے لائے ،نالائق وزیراعظم نے ملک کے توشہ خانہ کو نیلام گھر بنا دیا، سابق صدر اور وزرائے آعظم نے اپنے ذاتی استعمال کے لیے گاڑیاں خریدی تو جرم بن گیا،

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو! گھڑی کس کو بیچی، نام بتاؤ؟ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پیسہ پاکستان کیسے منگوایا؟ وہ بتاؤ، دوسروں کو چور کہنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چور نکلا۔ توبہ

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ لی عمران خان نے جوگھڑی لی وہ کس نے بیچی ؟ پنجاب میں تبادلے اور تقرریاں کون کرتا تھا؟ فرح خان نے 45کروڑ روپے کی گھڑی بیچی ،عمران خان کی سیاست یوٹرن پر مبنی ہے،عمران خان نے سائفر پر یوٹرن لیا،عمران خان نے امریکی سازش سے متعلق بھی قوم کو گمراہ کیا،عمران خان نے ہروہ کام کیا جو پاکستان کی ریڈ لائن ہے، عمران خان نے خود پر جھوٹا حملہ کروایا یا ہوا؟

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

    گھڑی چوری کیس میں سزا ہوگی، قید بھی ہوسکتی ہے، عطا تارڑ

    عمران خان نے جیو ٹی وی اور شاہزیب خانزادہ پر برطانیہ، عرب امارات میں قانونی کاروائی کا اعلان کیا ہے

  • بس بہت ہوگیا،عمران خان کا جیواور شاہزیب خانزادہ کیخلاف قانونی کاروائی کا اعلان

    بس بہت ہوگیا،عمران خان کا جیواور شاہزیب خانزادہ کیخلاف قانونی کاروائی کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے جیو ٹی وی اور شاہزیب خانزادہ پر برطانیہ، عرب امارات میں قانونی کاروائی کا اعلان کیا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بس بہت ہوگیا! کل جیو اور خانزادہ نے سرپرستوں کی مدد سے ایک مشہورِ زمانہ دھوکے باز اورعالمی سطح پرمطلوب مجرم کی تراشی گئی بے بنیاد کہانی کے ذریعے مجھ پر بہتان تراشی کی۔ میں نے اپنے وکلاء سے بات کی ہے اور میں جیو، خانزادہ اور اس دھوکے باز کیخلاف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتا ہوں۔

    عمران خان جواب دیں کہ جوتحفے سعودی ولی عہد نے دیے وہ عمر فاروق کے پاس کیوں ہیں؟ شاہزیب خانزادہ
    دوسری جانب شاہزیب خانزادہ کا کہنا ہے کہ سوال پوچھنا ہمارا فرض ہے، ہم نے عمران خان صاحب سے سوالات پوچھے ہیں، عمرفاروق ظہور کا اپنا موقف ہے ،عمران خان نے عمر فاروق سے متعلق کہا کہ وہ فراڈ ہیں ،عمران خان جواب دیں کہ جوتحفے سعودی ولی عہد نے دیے وہ عمر فاروق کے پاس کیوں ہیں،عمران خان یہ نہیں بتارہے کہ تحفے فراڈ آدمی کے پاس کیسے پہنچے؟ ہم نے عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں کو جواب دینے کا موقع دیا، عمران خان جہاں مقدمہ کرنا چاہتے ہیں کریں

    واضح رہے کہ گزشتہ روز جیو ٹی وی پر شاہزیب خانزادہ نے پروگرام کیا تھا جس میںعمران خان کو سعودی ولی عہد سے ملنے والے قیمتی تحائف خریدنے والے دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق تحائف کے ساتھ سامنے آئے تھے،عمر فاروق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سعودی ولی عہد سے ملنے والی قیمتی گھڑی دبئی میں فرح خان کے ذریعے بیچی، پانچ سے چھ ملین ڈالر کی گھڑی دو ملین ڈالر میں فروخت کردی گئی۔گھڑی کے خریدار کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے مجھ سے رابطہ کیا اور فرح خان گھڑی لے کرآئیں، میں نے گھڑی ساز کمپنی سے تصدیق کرائی تو ان کا کہنا تھا کہ 5 سے 6 ملین ڈالر میں مل جائے تو اچھی ڈیل ہے تاہم انہوں نے میرے ساتھ 2 ملین ڈالر میں ڈیل کی۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

    گھڑی چوری کیس میں سزا ہوگی، قید بھی ہوسکتی ہے، عطا تارڑ

  • گھڑی چوری کیس میں سزا ہوگی، قید بھی ہوسکتی ہے، عطا تارڑ

    گھڑی چوری کیس میں سزا ہوگی، قید بھی ہوسکتی ہے، عطا تارڑ

    گھڑی چوری کیس میں سزا ہوگی، قید بھی ہوسکتی ہے، عطا تارڑ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر، ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کو ملنے والا تحفہ صرف گھڑی نہیں پورا سیٹ تھا،تحفے میں دی گئی ڈائمنڈ کی یہ گھڑی منفرد ہے ،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو دوست ممالک سے ملنے والے تحائف کہاں کہاں بیچے گئے تفصیلات ہیں یہ دنیا میں واحد گھڑی ہے جس کے ساتھ کا کوئی دوسرا پیس نہیں، ایسی گھڑی خصوصی بنوائی جاتی ہے، اس گھڑی میں ہیرے سے خانہ کعبہ کا ڈیزائن بنا ہے،اویلیو ایشن پیپر میں گھڑی کی قیمت ایک ارب 70 کروڑ روپے بنتا ہے، گھڑی کی قیمت اب 2 ارب روپے سے زیادہ ہوگی فوادچودھری نے کہا کہ کابینہ ڈویژن نے گھڑی کی قیمت 10 کروڑ روپے لگائی،دنیا میں چند کمپنیوں کے پاس ویلیو لگانے کی مہارت ہے،حیرت ہے سعودی ولی عہد خانہ کعبہ کے ڈیزائن والی گھڑی تحفہ دیتا ہے آپ بیچ دیتے ہیں،فرح خان نے اس گھڑی کو 35کروڑ روپے میں بیچ دیا ،

    عطا تارڑ نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ گھڑی دبئی کیسے پہنچی؟ ایک شخص آپ کی وہ گھڑی دکھا رہا ہے، اگر آپ کے پاس ہے تو وہ کیسے گئی ؟توشہ خانہ کی چیز کو بیچنا ہی جرم ہے، 33 کروڑ روپے کہاں ہیں ؟ پی ٹی آئی کو بتانا ہوگا کہ اس گھڑی کے 33کروڑ روپے کہاں گئے؟ حکومت جو کیس کرنے جارہی ہے، یہ کریمنل ہوگا،چیلنج کرتا ہوں دنیا کی کسی عدالت میں مقدمہ کریں، پاکستان کا پیسہ واپس آئے گا،عمران خان نے متعدد دورے کیے، 5 کے تحائف ظاہر نہیں کیے گئے، یہ بھی ابھی ثابت ہونا ہے کہ گھڑی پہلے توشہ خانہ جمع کرائی یا بیچی، دوسروں کو چور چور ڈاکو ڈاکو کے راگ الاپنے والے آج اپنے کارنامے کا بتائیں،جو ٹھیکیداروں سے پیسہ لیا جارہا ہے، ایک ایک کر کے ثبوت سامنے آرہے ہیں، گھڑی چوری کیس میں سزا ہوگی، قید بھی ہوسکتی ہے حکومت کا پہلا مطالبہ ہے کہ فرح کو پاکستان بلائیں،فرح نے جو گھڑی بیچی ، جو پیسہ غائب کیا ، حقائق سامنے لائیں اس میں ثابت کرنے والی چیز ہی کوئی نہیں اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،اس کیس میں ڈس کوالیفکیشن اورسزا ملے گی

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ڈیلی میل نے جواب جمع کرایا ، اس پر جواب ہم نے جمع کرانا ہے، کیس کا آغاز اگلے سال ہو گا،نوید جس نے عمران خان پر گولی چلائی، اعتراف جرم کیا، عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،عمران خان کے پرفائرنگ واقعے کا میڈیکل کیوں نہیں کرایا گیا ؟ معظم نامی شخص عمران خان کے گارڈ کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا، عمران خان پر فائرنگ واقعے کی ایف آئی آر پرویز الہیٰ اور اسکے بیٹے پر درج ہونی چاہیے،

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

  • لانگ مارچ، سرگودھا،جہلم میں آج جلسے، عمران خان کریں گے خطاب

    لانگ مارچ، سرگودھا،جہلم میں آج جلسے، عمران خان کریں گے خطاب

    لانگ مارچ، سرگودھا،جہلم میں آج جلسے، عمران خان کریں گے خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کا آج ساتواں روز ہے

    تحریک انصاف کا لانگ مارچ وزیر آباد سے دوسرے مرحلے میں شروع ہوا تھا آج جہلم میں شاہ محمود قریشی لانگ مارچ کی قیادت کریں گے، تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر سرگودھا میں لانگ مارچ کے جلسے سے خطاب کریں گے،جہلم کے شاندار چوک میں سکرین نصب کر دی گئی ہے جہاں عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، شاہ محمود قریشی بھی لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے، حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد بھی مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گی،

    لانگ مارچ کی وجہ سے جہاں عام شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے وہیں طلبا بھی متاثر ہونے لگے ہیں، پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ہے اور لانگ مارچ کے شرکاء کو زیادہ دکھانے کے لئے جس شہر میں لانگ مارچ ہوتا ہے وہاں چھٹی دے کر طلبا و تعلیمی اداروں کے عملے کو لانگ مارچ میں شرکت کی ہدایت کی جاتی ہے،اس سے پہلے احتجاج کے باعث تین دن تک راولپنڈی کے تعلیمی ادارے بند کیے گئے تھے۔

    دوسری جانب وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی سربراہی میں لا اینڈ آرڈر کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کیپٹن (ر) اسداللہ اور دیگر افسروں نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں لانگ مارچ کے اگلے مرحلے کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں انتظامی و پولیس افسروں نے بریفنگ دی، وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ میڈیا کو لانگ مارچ کی کوریج میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے،میڈیا سے متعلق معاملات لانگ مارچ کے منتظمین پر چھوڑے جائیں، راولپنڈی میں لانگ مارچ کی آمد سے پہلے سکیورٹی پلان تیار کر لیا جائیگا پی ٹی آئی قیادت سے روزانہ بنیاد پر موومنٹ پلان لیا جا رہا ہے، اے سی ایس ہوم اسد اللہ کا کہنا تھا کہ روٹ سکیورٹی پر بریفنگ نقشوں کے ساتھ دی جائے،

    مارچ کی سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں لانگ مارچ انتظامیہ کو سکیورٹی ایس او پیز پر ہر صورت عملدر آمد کرنے کی درخواست کی گئی ہیں کنٹینر کے ارد گرد سکیورٹی کا خصوصی حصار بنایا جائے گا۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو کنٹینر کے قریب نہیں آنے دیا جائے گا۔ لانگ مارچ کے روٹس کی عمارتوں پر کمانڈوز تعینات ہونگے۔ لانگ مارچ کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لانگ مارچ میں آنے والے شرکاء کے اسلحہ بردار پرائیویٹ گارڈز کا داخلہ ممنوع، ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کو لانگ مارچ کے روٹس پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز روانہ کی بنیادوں پر کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے متبادل روٹس اور اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

  • لانگ مارچ کو کونسا ملک فنڈنگ کر رہا ؟ مولانا فضل الرحمان کا اہم انکشاف

    لانگ مارچ کو کونسا ملک فنڈنگ کر رہا ؟ مولانا فضل الرحمان کا اہم انکشاف

    لانگ مارچ کو وہ ملک فنڈنگ کر رہا جو محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان نہیں چاہتا،مولانا فضل الرحمان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ، جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے پیچھے چھپی سازش سے پردہ چاک کرنا ملکی مفاد کا تقاضا ہے

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے طور پر تحقیقات کیں کہ لانگ مارچ کو ایک ملک فنڈنگ کر رہا ہے، سعودی ولی عہد کے دورہ کو سبوتاژ کرنے کے لے لانگ مارچ کا ڈرامہ رچایا گیا،سعودی ولی عہد کے دورے کی تاریخ نہیں طے ہونے تک لانگ مارچ کااعلان نہیں کر رہے تھے،عمران خان کو جیسے ہی پتہ چلا کہ دورہ نومبر میں ہوگا تو انہوں نے مارچ شروع کیا ایک ملک نہیں چاہتا تھا کہ محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کریں،اس لیے وہ ملک لانگ مارچ کی فنڈنگ کر رہا ہے،

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران نے 2014 میں بھی چینی صدر کے دورہ کو سبوتاژ کرنے کے لیے دھرنا دیا تھا،عمران خان نے ہر وہ قدم اٹھایا جو ریاست پاکستان کے مفادات کے خلاف ہے، عمران خان کا لانگ مارچ اب فرلانگ مارچ بن چکا ہے جیسے امریکا کا مستقبل نہیں رہا ایسے ہی عمران خان کا بھی کوئی سیاسی مستقبل نہیں ،مصلحت کی خاطر عمران خان کے خلاف فی الحال کارروائی کی ضرورت نہیں ہے،امریکی سازشی بیانیے اور سائفر سے پیچھے ہٹنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے،

    واضح رہے کہ عمران خان حکومت کے خلاف لانگ مارچ کر رہے ہیں، لانگ مارچ کا لاہور سے آغاز ہوا تھا، وزیر آباد میں مبینہ قاتلانہ حملے کے بعد لانگ مارچ ملتوی کیا گیا تھا ، بعد ازاں لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز ہوا تو عمران خان زمان پارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہیں ، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک لانگ مارچ کی قیادت کر رہے ہیں

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • عمران خان کو ملنے والے تحائف کے خریدار منظر عام پر آگئے

    عمران خان کو ملنے والے تحائف کے خریدار منظر عام پر آگئے

    لاہور:سابق وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد سے ملنے والے قیمتی تحائف خریدنے والے دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق تحائف کے ساتھ سامنے آگئے۔

    عمر فاروق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سعودی ولی عہد سے ملنے والی قیمتی گھڑی دبئی میں فرح خان کے ذریعے بیچی، پانچ سے چھ ملین ڈالر کی گھڑی دو ملین ڈالر میں فروخت کردی گئی۔

    گھڑی کے خریدار کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے مجھ سے رابطہ کیا اور فرح خان گھڑی لے کرآئیں، میں نے گھڑی ساز کمپنی سے تصدیق کرائی تو ان کا کہنا تھا کہ 5 سے 6 ملین ڈالر میں مل جائے تو اچھی ڈیل ہے تاہم انہوں نے میرے ساتھ 2 ملین ڈالر میں ڈیل کی۔

    عمر فاروق کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد نے انہیں تحائف دیے، انہوں نے یہ توشہ خانہ میں جمع کرائی اور پھر وہاں سے دبئی لے آئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شہزاد اکبر نے رابطہ کرکے بتایا کہ ہمارے پاس گھڑیوں کا اچھا سیٹ ہے اور فرح گوگی دبئی آکر آپ کو گھڑی دکھائیں گی۔ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ فرح گوگی میرے دفتر آئیں اور مجھے گھڑیاں دکھائیں۔ انہوں نے دبئی میں ساڑھے 7 ملین درہم بطور کیش ادا کیے۔ یہ گراف کی گھڑی تھی کعبہ کا ایڈیشن تھا۔

  • جنگل کے قانون میں خوشحالی نہیں آ سکتی،عمران خان

    جنگل کے قانون میں خوشحالی نہیں آ سکتی،عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرائے عالمگیر کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں، مارچ میں شرکت کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں،

    عمران خان کا کہنا تھاکہ ہمارے دور میں بینکوں سے قرض واپس کرنے کا رسک 5 فیصد تھا، موجودہ دور میں بینکوں سے قرض واپس کرنے کا رسک 64.5 فیصد ہو چکا ہے .دنیا سمجھ رہی ہے پاکستان اپنے قرض واپس نہیں کرسکے گا،غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری سے ڈریں گے، 2 خاندانوں نے سارے قرضے 10 سال میں بڑھائے، روپے کی قدر مسلسل گر رہی ہے، چوروں کو مسلط کرنے والے بتائیں کہ اب کون ذمہ دار ہے؟ 7 ماہ میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئےہمارے دور میں مہنگائی 16 فیصد اور آج دگنا ہوچکی ہے، ہمارے دور میں معیشت بڑھ رہی تھی اور ملک ترقی کر رہا تھا،اسحاق ڈار نے کہا موڈیز کو ٹھیک کروں گا اب غائب ہو گیا ہے، نواز شریف نے لندن کے مہنگے علاقے میں 4 فلیٹ خریدے، کہا تھا سازش کامیاب ہوئی تو ملک کو سنبھالا نہیں جا سکے گا،

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے میرے خلاف مقدمات بنائے، جو قرض دے گا وہ ہم سے قیمت بھی وصول کرے گا، نواز شریف 23 بار سرکاری دوروں پر لندن گیا، مجھے بھی 2 بار لندن کے دوروں کی آفر ہوئی، میں نہیں گیا، برطانیہ بیٹھ کر ڈیل کرتے ہیں، گرین سگنل ملے تو واپس آجاتے ہیں، ہم نے کورونا کے دوران ملکی معیشت کو بچایا، دنیا نے ہماری کورونا کی پالیسی کو سراہا، ہمارے دور میں 32 ارب ڈالر کی تاریخی برآمدات ہوئیں، ہم نے اوور سیز پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ شروع کیا، ہم نے راوی ریور سٹی منصوبہ لاہور میں شروع کیا،پیپلز پارٹی حکومت نے بنڈل آئی لینڈ منصوبہ شروع نہیں کرنے دیا، ہم ملک کے قرض واپس نہیں کر سکیں گے، لوگوں نے پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں دیکھی، جنگل کے قانون میں خوشحالی نہیں آ سکتی، چیف جسٹس پاکستان کے پاس 3 لینڈ مارک کیسز ہیں،ارشد شریف کو دھمکیاں دی گئیں، ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا، سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں، مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا، اب تک میری درخواست پر مقدمہ درج نہیں ہوا، سابق وزیراعظم ہوں چیف جسٹس صاحب یہ لمحہ فکریہ ہے، مقدمہ درج کرانا میرا بنیادی حق ہے، ہو سکتا ہے تحقیقات میں یہ نام غلط ثابت ہو جائیں،پنجاب میں حکومت ہونے کے باوجود ایف آئی آر درج نہیں کرا سکا،

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے محنت اور نظریے سے اپنی جگہ بنائی، عمران خان نے دیگر جماعتوں کی سیاسی دکانداری بند کردی، ہمارا مطالبہ ہے انتخابات جلد کرائے جائیں،

    مارچ کی سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں لانگ مارچ انتظامیہ کو سکیورٹی ایس او پیز پر ہر صورت عملدر آمد کرنے کی درخواست کی گئی ہیں کنٹینر کے ارد گرد سکیورٹی کا خصوصی حصار بنایا جائے گا۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو کنٹینر کے قریب نہیں آنے دیا جائے گا۔ لانگ مارچ کے روٹس کی عمارتوں پر کمانڈوز تعینات ہونگے۔ لانگ مارچ کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لانگ مارچ میں آنے والے شرکاء کے اسلحہ بردار پرائیویٹ گارڈز کا داخلہ ممنوع، ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کو لانگ مارچ کے روٹس پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز روانہ کی بنیادوں پر کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے متبادل روٹس اور اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

  • کامیابی کا نوٹیفکیشن غیرمعینہ مدت تک ملتوی نہیں کر سکتے،چیف الیکشن کمشنر

    کامیابی کا نوٹیفکیشن غیرمعینہ مدت تک ملتوی نہیں کر سکتے،چیف الیکشن کمشنر

    کامیابی کا نوٹیفکیشن غیرمعینہ مدت تک ملتوی نہیں کر سکتے،چیف الیکشن کمشنر
    الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی،لیگی ایم این اے علی گوہر بلوچ کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا ،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کی جانب سے دوسرے کیس کیلئے آیا ہوں پی ٹی آئی کو عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست پر سماعت سے متعلق نوٹس نہیں ملا الیکشن کمیشن نے نوٹس دوبارہ جاری کرتے ہوئے سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

    دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کامیابی کا نوٹیفکیشن غیرمعینہ مدت تک ملتوی نہیں کر سکتے التوا کی صورت میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیں گے الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر درخواست گزارعلی گوہر کو طلب کر لیا

    الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کی بنیاد پرنوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی گئی ہے

  • عمران خان کے بیٹے واپس روانہ ہو گئے

    عمران خان کے بیٹے واپس روانہ ہو گئے

    سابق وزیراعظم، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیٹے واپس لندن روانہ ہو گئے ہیں

    عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کو سخت سیکورٹی میں زمان پارک سے ایئر پورٹ پہنچایا گیا، جہاں سے انکی واپس لندن روانگی ہوئی، عمران خان پر مبینہ قاتلانہ حملے کے بعد انکے بیٹے قاسم اور سلیمان جمعرات کو پاکستان پہنچے تھے، انکی لاہور آمد پر بھی انہیں سخت سیکورٹی میں ایئر پورٹ سے زمان پارک پہنچایا گیا تھا،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نوید شیخ کہتے ہیں کہ کپتان کے بچے اپنے ملک واپس چلے گئے ، پروٹوکول کی گاڑیاں خود گن لیں ۔ مجھے بس یہ بتا دیں قاسم اور سلیمان کے پاس کون سا سرکاری عہدے ہے یا رہا ہے جو یہ پروٹوکول دیا گیا۔

    3 نومبر کو تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر مبینہ قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں عمران خان زخمی ہو گئے تھے، انہیں سرکاری ہسپتال کی بجائے شوکت خانم منتقل کر دیا گیا تھا، بعد ازاں وہ زمان پارک آ گئے، تحریک انصاف کا لانگ مارچ جاری ہے تا ہم اب عمران خان لانگ مارچ میں شریک نہیں ہیں بلکہ وہ زمان پارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے روزانہ خطاب کرتے ہیں

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

  • لانگ مارچ، سرائے عالمگیر،چنیوٹ،دیر میں ہونگے جلسے

    لانگ مارچ، سرائے عالمگیر،چنیوٹ،دیر میں ہونگے جلسے

    لانگ مارچ، سرائے عالمگیر،چنیوٹ،دیر میں ہونگے جلسے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کا کارواں آج سرائے عالمگیر پہنچے گا

    شاہ محمود قریشی مارچ کی قیادت کر رہے ہیں ،دوسرے مرحلے کے لانگ مارچ کا آغاز وزیر آباد سے ہوا تھا جہاں عمران خان کے کینٹینر پر مبینہ فائرنگ کی گئی تھی، سرائے عالمگیر پر لانگ مارچ کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں، پی ٹی آئی کارکنان جمع ہو رہے ہیں،لانگ مارچ کے شرکاء سے عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے،

    علاوہ ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کا کمیٹی چوک میں تاریخی استقبال ہوگا لال حویلی حقیقی لانگ مارچ کا ہنگامی کیمپ آفس قرار دے دیا گیا ہے، عمران خان کے لانگ مارچ کا شاندار استقبال کریں گے، جمعہ کو انتظامات کو آخری شکل دیں گے، ہنگامی طور پر فوکل پرسن کی میٹنگ بلائی ہے، لال حویلی ہنگامی کیمپ آفس ہو گا، کمیٹی چوک میں عمران خان کا تاریخی استقبال ہو گا،

    دوسری جانب تحریک انصاف آج چنیوٹ میں پاور شو کرے گی۔ جنرل سیکرٹری تحریک انصاف اسد عمر کا ایک بجے بھٹو کالونی کے قریب استقبال کیا جائے گا۔۔ استقبالیہ پروگرام سابق ضلعی صدر میاں شوکت تھہیم، قاضی علی حسن پمی اور خان اسد کررہے ہیں۔ بھٹو کالونی سے سیم نالہ تک گھوڑا ڈانس کے ذریعے جلوس لایا جائے گاسیم نالہ چوک پر اقصی حیات لالی گل پاشی اور گھوڑا ڈانس پارٹی کے ہمراہ جلوس میں شریک ہونگے اسد عمر قائداعظم پارک چوک میں آئی ایس ایف کے منعم سنگرا کی طرف سے رکھا گیا یوم ستائیس کا کیک کاٹیں گے قائد اعظم پارک سے ختم نبوت چوک میں جلوس کی شکل میں پہنچا جائے گا ضلعی صدر سردارزادہ سید ذوالفقار علی شاہ اور مہر خالد ارائیں ختم نبوت چوک میں استقبال کریں گے ختم نبوت چوک میں اسد عمر خطاب کریں گے ختم نبوت چوک سے جلوس تحصیل لالیاں روانہ ہوگا اسد عمر احمد نگر میں ایم پی اے تیمور امجد لالی کے پڑاؤ میں عوام سے خطاب کریں گے شام پانچ بجے ایم ین اے غلام محمد لالی کے ڈیرے پر جلسہ عام ہوگا

    پی ٹی آئی آج تحصیل لالیاں ڈیرہ ایم این اے غلام محمد لالی میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کرے گی۔ ۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی تحصیل لالیاں آمد پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ ہیں جلسہ کے شرکاء کی فول پروف سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ریسکیو 1122،فائر بریگیڈ، سول ڈنفیس،سرکاری ہسپتال،ریسکیو 15 ہائی الرٹ ہے ایلیٹ فورس،ڈولفن اہلکاروں کو بھی ڈیوٹیاں سونپ دی گئی داخلی خارجی راستوں پر پولیس کے چوکس جوان تعینات کئے گئے ہیں

    دیر مین چوک میں بھیپاکستان تحریک انصاف کا پنڈال سج گیا ،کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان اور سابقہ وفاقی وزیر مراد سعید عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے