Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • اور عمران خان کی بھی آڈیو لیک ہو گئی،امریکی سائفر کا سارا ڈرامہ بے نقاب

    اور عمران خان کی بھی آڈیو لیک ہو گئی،امریکی سائفر کا سارا ڈرامہ بے نقاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین، سابق وزیراعظم عمران خان کی بھی آڈیو لیک ہو گئی ہے

    عمران خان کی آڈیو امریکی سائفر سے متقلق ہے، عمران خان کی آڈیو میں سنا جا سکتا ہے ، اس آڈیو میں عمران خان کہتے ہیں کہ اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی عمران خان کی بات کا جواب دیتے ہوئے عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کہتے ہیں کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں آپ کو یاد ہے تو آخر میں ایمبیسڈر نے لکھا تھا کہ ڈیمارچ کریں اگر ڈیمارچ نہیں بھی دینا تو میں نے سوچا ہے کہ اس کو کور کیسے کرنا ہے ؟

    آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو اعظم خان نے اپنی تجویزدی اور کہا کہ ایک میٹنگ کریں شاہ محمود قریشی اور فارن سیکریٹری کی جس میں شاہ محمود لیٹر پڑھ کر سنائیں گے اور وہ جو بھی پڑھ کر سنائیں گے اس کو کاپی میں بدل دیں گے وہ میں منٹس میں کر دوں گا، ،عمران خان کہتے ہیں کہ فارن سازش بنا دیتے ہیں

    عمران خان کی آڈیو آنے کے بعد ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کہتی ہیں پوری قوم کا وقت ضائع کرنے اور یوتھیوں کو بیوقوف بنانے پر کیا عمران خان کیخلاف کوئی ایکشن ہوگا؟؟ اس جھوٹے شخص کیخلاف سخت سے سخت ایکشن لینا چاہیے

    غریدہ فاروقی ٹویٹ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ سائفر کی سازش کا جھوٹا بیانیہ اپنی موت مرتے ہوئے۔۔۔۔ کس طرح ایک نارمل مراسلے کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہوئے نہ صرف ملک کو مفلوج کر دیا گیا بلکہ ملکی سلامتی خارجہ تعلقات اور پورے نظام کو خطرے میں ڈالا گیا۔۔۔۔ عمران خان کی تہلکہ خیز آڈیو لیک۔۔!

    عمران خان کی آڈیو، تحریک انصاف کا ردعمل بھی آ گیا
    عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو آنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کہتے ہیں کہ نارمل مراسلہ؟ یہ صرف سازش نہیں بلکہ ملک کی توہین کی گئی،کابینہ کے سامنے مراسلہ پڑھا گیا تو چند ممبران آبدیدہ ہو گئے تھے،عمران خان کی حکومت کو اسی سائفر میں دیئے اسکرپٹ کے مطابق ہٹا دیا اب اس سائفر کو چھوڑ دینا چاہیے عوام کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ یہ سازش تھی یا اس سے بھی بڑھ کر،

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف جب تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی تھی تو اسوقت عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے ایک جلسے میں ایک خط لہرایا تھا اور اس خط کو انکی حکومت کے خلاف بیرونی سازش کہا تھا، بعد ازاں بتایا گیا تھا کہ امریکہ نے دھمکی دی ہے کہ عمران خان کی حکومت ختم کی جائے، عمران خان اپنی حکومت ختم ہونے کے بعد ابھی تک اسی بیانئے کو لے کر چل رہے تھے تا ہم سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں واضح کہا گیا کہ کسی قسم کی دھمکی نہیں دی گئی، عمران خان اسی سائفر کو لے کر اپنی تحریک چلا رہے ہیں اور عمران خان کا غیر ملکی سازش و مداخلت کا بیانیہ عوام میں مقبول ہو چکا ہے تا ہم اب اس آنیوالی آڈیو نے عمران خان کے اس بیانئے سے ہوا نکال دی ہے

    سائفر کے حوالہ سے 25 اپریل کو ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار سے سوال کیا گیا کہ مراسلہ سے متعلق نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس کے بعد بہت کنفیوژن ہے،جس کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں ہونے والی بحث کو دیکھنا ہو گا،این ایس سی کے دونوں اجلاسوں میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے سب کچھ واضح کیا ہے،سیکیورٹی ایجنسیز نے بتایا کہ کوئی غیر ملکی سازش نہیں ہوئی،اسد مجید کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد تھیں، اور ہیں کمیٹی اجلاس میں سفیر اسد مجید ہو کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا کسی سفیر پر دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا.ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخارکا مزید کہنا تھا کہ مراسلے کوکئی روز تک کو دبانے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔ ٹیلیگرام جیسے ہی دفترخارجہ پہنچا اور قانون کے مطابق متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا مراسلہ قومی سلامتی کمیٹی میں زیر بحث لایا گیا اور پھر ڈی مارش دیا گیا

    پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسیٰ گیلانی نے 30 مارچ کو دعویٰ کیا تھا کہ دھمکی آمیز خط شاہ محمود قریشی نے خود دفتر خارجہ کے سفارت کار سے لکھوایا،علی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ فارن آفس کے ڈپلومیٹ نے شاہ محمود قریشی کے کہنے پر یہ خط وزیر خارجہ شاہ محمود کو بھجوایا,ڈپلومیٹ سے خود ساختہ خط موصول ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو خط پہنچایا,اس معاملے کے حقائق جلد قوم کے سامنے آئیں گے, شاہ محمود قریشی اور فارن آفس اس جعلی سازی کے اصل کرادر ہیں,شاہ محمود قریشی اور فارن آفس لیڑ گیٹ سکینڈل میں بری طرح پھنس چکے ہیں,ہم عمران خان، شاہ محمود قریشی اور فارن آفس کے ملوث کرداروں کو اس کیس سے نہیں نکلنے دیں گے,

    وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی

    کوئی سیاست کے لیے اتنا کیسے گر سکتا ہے؟ پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو لیک پر ردعمل

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    آڈیو لیکس کا معاملہ، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

    آڈیو لیکس، معاملے کی تہہ تک نہ پہنچے تو معاملات اس سے زیادہ بگڑجائیں گے

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

     

  • عمران کی ویڈیوز دیکھی ہیں، اس قابل نہیں دیکھا یا دکھایا جائے: رانا ثنا کا دعویٰ

    عمران کی ویڈیوز دیکھی ہیں، اس قابل نہیں دیکھا یا دکھایا جائے: رانا ثنا کا دعویٰ

    اسلام آباد:عمران کی ویڈیوز دیکھی ہیں، اس قابل نہیں دیکھا یا دکھایا جائے: رانا ثنا کا دعویٰ سامنے آگیا ہے ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی ویڈیوز ہم نے دیکھی ہیں، وہ اس قابل نہیں انہیں دیکھا جائے یا دکھایا جائے۔

    جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ آج کے زمانے میں ریکارڈنگ کوئی اتنا بڑا کام نہیں رہا، مبینہ آڈیو میں وزیراعظم کی ساکھ مجروح نہیں ہوتی کیونکہ اس میں کوئی غلط بات نہیں۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان اپنے متعلق جن ویڈيوز پر اپنے کارکنوں کو ذہنی طور پر پہلے سے تیار کرتے رہے ہیں، وہ ویڈیوز ہم نے دیکھی ہیں، ویڈیوز اس قابل نہیں کہ انہیں دیکھا جائے یا دکھایا جائے۔

    ان کا مزید کہنا تھاکہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے متعلق بھی بہت کچھ ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ اب عمران خان اسلام آباد آئيں تو ان کا پکا بندوبست کردیں گے۔

    یاد رہے کہ : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مہنگائی کم کرنے نہیں بلکہ پیسہ بنانے کیلیے اقتدار میں آئی، آڈیو لیک سے واضح ہوگیا کہ مریم نواز کے داماد نے بھی پیسے بنائے۔

    کرک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کے آنے کا مقصد این آر او لینا تھا، موجودہ حکومت کا مقصد مہنگائی ختم کرنا یا ترقی کرنا نہیں تھا ، انہوں نے ماضی میں 1100 ارب کی کرپشن کی۔

    آڈیو لیک کے معاملے پر عمران خان نے کہا کہ مریم نواز کی سب سے بڑی کوالٹی یہ ہے کہ اس سے سچ نہیں بولا جاتا، مریم نواز موجودہ حکومت میں ناجائز کام کرا رہی ہے، یہ جو ٹیپ لیک ہوئی ہے اس سے واضح ہوگیا ہے کہ مریم نواز کے داماد نے بھی پیسے بنائے، ہماری حکومت نے بھارت کے ساتھ تجارت بند کی تھی لیکن انہوں نے کاروبار شروع کردیا۔

  • عمران خان مجھ سے بچیں، اسحاق ڈار کا عمران خان کو چیلنج،ویڈیو

    عمران خان مجھ سے بچیں، اسحاق ڈار کا عمران خان کو چیلنج،ویڈیو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ، ن لیگ کے رہنما، اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان مجھ سے بچیں

    اسحاق ڈار نے حلف اٹھانے کے بعد صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان انتظار کریں کہ وہ میرا راستہ روکیں گے یا میں انکا راستہ روکوں گا۔

    اسحاق ڈار نے آج سینیٹ میں بطور سینیٹر حلف اٹھایا، سنیٹ پہنچنے پر اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی، اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر کا نیچے گرنا بہت بڑا چیلنج ہے، مہنگائی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے، معیشت بہتر کرنے کیلئے پوری کوشش کرینگے، کل رات کو ہم پہنچے ہیں اور ڈالر 10 روپے نیچے آ گیا 10 روپے ڈالر نیچے آنے کا مطلب ہے 1350 ارب روپے قرضے کم ہوگئے یہ اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی ہے،کوئی مصنوعی نہیں ہوتا، ن لیگ کا کریڈٹ ہے ڈالر کے فکس ریٹ کو مارکیٹ بیس کیا،

    جس دفتر سے نکل کر آیا تھا، اللہ نے اسی میں واپس بلوایا ہے، اسحاق ڈار

    واضح رہے کہ اسحاق ڈار گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن سے اسلام آباد پہنچے تھے، اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنایا جائے گا، مفتاح اسماعیل نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے

  • آڈیو لیکس،کڑیاں ملائیں تو حقیقت سامنے آ جاتی ہے

    آڈیو لیکس،کڑیاں ملائیں تو حقیقت سامنے آ جاتی ہے

    آڈیو لیکس ، ہر طرف سیکورٹی کی کوتاہی کے چرچے تھے، کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی یونیورسٹی میں ہونے والی تقریب میں دوران خطاب انکشاف کیا کہ اب مریم نواز کی ایک اور آڈیو آنے والی ہے

    وزیراعظم ہاؤس کی لیکڈ آڈیو کی وجہ سے تہلکہ مچا ہوا ہے، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا جو ملتوی کر دیا گیا ہے تا ہم عمران خان کے اس بیان کے بعد کہ اب اگلی آڈیو مریم کی اور آنیوالی ہے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا، عمران خان کیسے جانتے ہیں کہ اگلی آڈیو مریم کی ہی ہو گی؟

    اس سے قبل پہلی آڈیو آنے کے بعد ہی فواد چودھری بولے اور کہا کہ آڈیو ڈارک ویب پر دستیاب ہیں، شہباز گل بھی کہتے ہیں کہ اگلی آڈیو جمعرات کو آئے گی اور جمعہ کا دن بھاری ہو گا، ان تمام کڑیوں کو ملایا جائے تو ایک ہی بات سمجھ آتی ہے کہ ان آڈیوز کے پیچھے کون ہو سکتا ہے؟

    عمران خان کے وزیراعظم ہاؤس سے جانے کے بعد شہباز شریف وزیراعظم ہاؤس آئے، آنیوالی آڈیو ن لیگ کی ہیں، پی ٹی آئی کی ابھی تک وزیراعظم ہاؤس کی کوئی آڈیو لیک نہیں ہوئی، جس سے اس خدشے کو تقویت مل رہی ہے کہ ان آڈیوز کے پیچھے مبینہ طور پر کوئی اور نہیں بلکہ وہی "بیٹے ” ہیں جو اپنی "ماں” کے حکم پر لوگوں کو غدار بناتے ہیں

    ن لیگی رہنما ، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ عمران صاحب مریم نواز کی آڈیو لیکس پر شور نہ مچائیں، اس میں بشریٰ بی بی فرح گوگی اکنامک کاریڈور کا کہیں کوئی ذکر نہیں۔ افسوس آڈیو میں سے ہیروں کی سودا بازی برآمد ہوسکی، نہ کوئی غیرقانونی کام۔ نہ کوئی پالیسی بدلی فارن ایجنٹ کی سیاست مریم نواز کے نام کی مرہون منت ہو کر رہ گئی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی

    کوئی سیاست کے لیے اتنا کیسے گر سکتا ہے؟ پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو لیک پر ردعمل

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    آڈیو لیکس کا معاملہ، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

    آڈیو لیکس، معاملے کی تہہ تک نہ پہنچے تو معاملات اس سے زیادہ بگڑجائیں گے

  • بلاول کا عالمی وقار دیکھ کرعمران خان تڑپ رہے ہیں، شازیہ مری

    بلاول کا عالمی وقار دیکھ کرعمران خان تڑپ رہے ہیں، شازیہ مری

    وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا عالمی وقار دیکھ کر عمران خان تڑپ رہے ہیں،

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بڑی کامیابی دنیا بھر کے سفیروں کی متاثرہ علاقوں میں آمد ہے ،بارش اور سیلاب کی تباہی پر دشمن نے بھی ہمدردی کا اظہار کیا مگر عمران کا کردار شرمناک رہا ،عمران خان کی کوشش رہی کہ دنیا پاکستان کی مدد نہ کرے اللہ کی ذات پر یقین ہے مشکل حالات سے نکل کر عوام کے سامنے سرخرو ہونگے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صدر آصف علی زرداری کا غریبوں کیلئے بڑا تحفہ ہے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بارش اور سیلاب کے متاثرین کو بروقت ریلیف ملا

    قبل ازیں وفاقی وزیر صحت اور راہنما پیپلزپارٹی قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ذہنی حالت دیکھ کر ان پر بڑا ترس آتا ہے ، عمران خان کو لاحق مرض کا علاج حیدرآباد کے اسپتال میں ممکن ہے،دو عدد پولیس گاڑیاں دیکھ کر عمران خان پہاڑ میں چھپ جائیں گے ، عمران خان کی ساری اچھل کود سیلاب متاثرین کے 14 ارب روپے ہضم کرنے کے لیے ہے ،شوکت خانم ہسپتال کی رقم چوری کرنے کے ثبوت الیکشن کمیشن میں موجود ہیں ،پیسے دیکھ کر عمران خان کے منہ سے رال ٹپک پڑتی ہے،

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

  • جس قوم میں انصاف نہیں ہوتا وہ تباہ ہوجاتی ہے،عمران خان

    جس قوم میں انصاف نہیں ہوتا وہ تباہ ہوجاتی ہے،عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انگریزی کتاب میں دنیا کے سب سے عظیم اشخاص سو انسانوں میں سب سے اول نبی کریم ہیں،

    سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے بل گیٹس اور اسٹیو جابز کو پڑھتے ہیں،مدینہ کی ریاست اصول مغربی معاشروں نے اپنائے ہیں، آپ حیران ہوں گے جس معاشرے میں قانون کی حکمرانی نہیں وہ جانوروں کا معاشرہ ہے، قانون سے اوپر کوئی نہیں ہوتا، یہ یاد رکھیں،جس قوم میں انصاف نہیں ہوتا وہ تباہ ہوجاتی ہے، سوئٹزر لینڈ سب سے خوشحال ملک ہے، مسائل ہیں ہی نہیں، مسلمان ملکوں میں بیس فیصد بھی رول آف لا نہیں، سوئٹزرلینڈ میں سو فیصد ہے، مدینہ کی ریاست دنیا کی پہلی فلاحی ریاست بنائی گئی آج ڈنمارک، سویڈن، برطانیہ میں جا کے دیکھیں وہ فلاحی ریاستیں ہیں جب غریب کی آواز، دکھ اور درد اللہ سنتا ہے، جب اس کی خدمت کی جائے وہ بھی اللہ سنتا ہے، جب میں حکومت میں آیا، تب میں شروع ہوا کہ یہاں ریاست مدینہ کے مطابق معاشرہ بنے،کوئی یہ شک نہ کرے جیسے فضل الرحمان جھوٹ بولتا ہے، پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، اس لیے نہیں مجھے سازش کر کے ہٹایا کہ وہ مجھے جانتے نہیں،اس لیے ہٹایا جو ان کا ساتھ دے، انہوں نے پیسے بچانے ہیں، ان کا پیسہ باہر پڑا ہے، اربوں روپے،جو وہ کہیں گے یہ وہی کریں گے، جب یہ اقتدار میں تھے 400 ڈرون اٹیک کیے امریکا نے،

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ ہمیں اپنے نبی حضرت محمد ﷺکے رستے پر چلنے کا کہتا ہے کیونکہ یہ انسانیت کے عروج کا رستہ ہے۔ریاست مدینہ کی بنیاد ہی عدل و انصاف پر رکھی گئی تھی، جس معاشرے میں قانون کی بالادستی نہ ہو وہ جانوروں کے معاشرے جیسا ہے۔ جب اللّٰہ ہمیں حکم کرتا ہے کہ رسول ﷺ کی سنت پر چلو، تو وہ ہماری بہتری کے لیے کہتا ہے یہ میں نے اپنی زندگی کے تجربے سے سیکھا ہے۔ ظلم کا نظام تباہی جبکہ انصاف کا نظام خوشحالی لاتا ہے، آج مسلمان ممالک کی نسبت مغربی معاشرے عدل و انصاف اور انسانیت کی فلاح میں ہم سے بہت آگے ہیں۔

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کوٹ ادو کا دورہ کیا

    قبل ازیں سابق وفاقی وزیر پی ٹی آئی مرکزی رہنما نور الحق قادری اور مولانا شجاع الملک نے علماء کنونشن سے خطاب کیا، نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ہمارے لیڈر نے اقوام متحدہ میں تحفظ ناموس رسالت پر بات کی،ممبر اور محراب کو چوروں اور ڈاکوؤں کی تحفظ کے لیے استعمال نہیں ہونے دینگے،ممبر اور محراب کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے والوں کے خلاف جدو جہد کریں گے،

  • عمران خان کی بہن عظمیٰ نے کروڑوں کی زمین کوڑیوں کے بھاؤ خرید لی

    عمران خان کی بہن عظمیٰ نے کروڑوں کی زمین کوڑیوں کے بھاؤ خرید لی

    عمران خان کی بہن عظمیٰ نے کروڑوں کی زمین کوڑیوں کے بھاؤ خرید لی
    عمران خان کی بہن عظمی خان نے کروڑوں روپے کی زمین لیہ میں کوڑیوں کے بھاؤ خرید لی عمران خان کی بہن عظمی خان اور انکے شوہر نے عثمان بزدار دور حکومت میں 5200 کنال صرف 13 کروڑ میں خریدی جس زمین کی مارکیٹ ویلیو 70 کروڑ سے زائد ہے.

    عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کو 5200 کنال سرکاری اراضی کوڑیوں کے بھاﺅ الاٹ کرنے کا معاملہ ،چیئر مین نیب سے نوٹس لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

    قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ عثما ن بزدار نے عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کو 5200 کنال سرکاری اراضی کوڑیوں کے بھاﺅ الاٹ کی نواں کورٹ کے علاقہ میں سرکاری اراضی کی قیمت 70کروڑ روپے ہے عثمان بزدار نے عمران خان کہنے پر 70کروڑ کی اراضی صرف 13کروڑ میں عظمیٰ خان اور انکے شوہر کے نام منتقل کردی عمران خان اور عثمان بزدار نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے

    قرارداد کے ذریعے چیئرمین نیب سے مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان اور عثمان بزدار کے اختیارات کے ناجائز استعمال کا نوٹس لیا جائے 50کروڑ سے زائد مالیت کی خوروبرد کا کیس نیب کے دائرہ کار میں آتا ہے نیب عمران خان کی بہن عظمیٰ خان اور بہنوئی سے بھی اس معمالے میں انکوائری کرے

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    چوہدری پرویز الہی کا اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے مالی فوائد اٹھانے کا الزام سامنے آیا ہے

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    نیب کے بعد اینٹی کرپشن میں بھی فرح کیخلاف تحقیقات کا آغاز

    کرپشن کےپیسےکا70فیصدعمران،بشری اور30 فیصدفرح کوجاتارہا

    فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کی کرپشن کہانی، بشریٰ بی بی اور فرح نے مافیا کیسے چلایا؟

    دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے اس حوالہ سے سخت ردعمل دیا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ جہاں عمران خان سب کو چور، کرپٹ اور غدار وغیرہ کہہ رہے ہیں، وہیں ان کی بہن عظمیٰ اور بہنوئی احد برکی کروڑوں کما رہے ہیں۔ جن لوگوں کی زمینیں زبردستی چھین لی گئیں، وہ ایک عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن بہن کی وجہ سے کسی کو کوئی پرواہ نہیں ہے

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بہن عظمی خان بھائی سے کرپشن کے مقابلے میں جیت گئی ؟

    عمران خان نے 258 کنال اپنی اہلیہ بشری بی بی کے نام کروائی جبکہ 240 کنال اپنی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کے نام کروائی

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر عظمی خان عمران نیازی کی فرنٹ وومن ھے یہ سارا مال عمران نیازی برطانیہ میں اپنے بچوں کو منتقل کر رھا ھے

    https://twitter.com/mianadilsonu/status/1574697502611329025

  • پروفیسر اصغر زیدی کیخلاف بڑا ایکشن، عہدہ واپس لے لیا گیا

    پروفیسر اصغر زیدی کیخلاف بڑا ایکشن، عہدہ واپس لے لیا گیا

    پروفیسر اصغر زیدی کیخلاف بڑا ایکشن، عہدہ واپس لے لیا گیا
    گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں عمران خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت کا معاملہ ، ن لیگ قیادت نے گورنر پنجاب کو وائس چانسلر جی سی یورنیورسٹی کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی

    لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر نے تعلیم گاہ کو کیوں سیاسی جلسے کے طور پر استعمال ہونے دیا تحقیقات اور کاروائی کی جائے، یونیورسٹیز کو نیا ایس او پیز جاری کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے مطابق کسی بھی یونیورسٹی کو سیاسی اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے وائس چانسلر سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے ، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا کہنا ہے کہ بطور یونیورسٹی چانسلر وائس چانسلر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، کسی بھی درسگاہ کو سیاسی اکھاڑا نہیں بننے دیا جائے گا،

    ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پروفیسر اصغر زیدی کو وائس چانسلر سرچ کمیٹی سے ہٹا دیا ،ہائیرایجوکیشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، ایچ ای سی کی جانب سے کہا گیا کہ قائداعظم یونیورسٹی، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی وائس چانسلر سرچ کمیٹی میں پروفیسر اصغر زیدی شامل تھے،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سرچ کمیٹی میں بھی پروفیسر اصغر زیدی شامل تھے،پروفیسر اصغر زیدی کی جگہ ڈاکٹر شعیب میر سرچ کمیٹی میں شامل کر دیئے گئے

    قبل ازیں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی نے اپنے خلاف کارروائی کے مطالبے کو چھوٹی ذہنیت قرار دے دیا ، وی سی جی سی یو اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، ایسا موضوع جس سے طلبا کی بہتری ہو اس پر کوئی بھی سیاسی شخصیت یہاں آ کر بات کر سکتا ہے، تقریب میں دور جدید کے لیئے درکار ہنر پر بات ہوئی، اگر اس پلیٹ فارم پر کوئی سیاسی نقطہ نظر سامنے آتا ہے تو اس سے پریشانی نہیں

    قبل ازیں وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی کا ادارے کو تحریک انصاف کا سیاسی اکھاڑا بنانے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی، قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کروائی ،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی نے ادارے کو تحریک انصاف کا سیاسی اکھاڑا بنانے کی کوشش کی ہے عمران خان کو اپنا سیاسی قائد کہا عمران خان نے اپنی تقریر میں سیاسی اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے ہوئے اداروں کی توہین کی جس سے بچوں اور والدین میں گہری تشویش پائی جاتی ہے یونیورسٹیوں میں والدین بچوں کو اعلیٰ تعلیم اور اخلاقیات کے لئے بھیجتے ہیں ایک اچھے ادارے کو سیاسی فائدے اور بیانے کی تشکیل کے لئے استعمال کرنا ادارے کی ساکھ کے لئے زہر قاتل ہے پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان تعلیمی ادارے کے بے حرمتی پر وائس چانسلر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت راوین مجھے بیحد دکھ پہنچا ہے جس طرح GC یونیورسٹی کو سیاسی اکھاڑے میں تبدیل کر دیا گیا۔ مادر علمی زہر آلود اور نفرت انگیز تقریر کی جگہ نہیں ہوتی۔ نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ نے عمران نیازی کو جلسہ کرنے کی اجازت دیکر تعلیمی ادارے کا تقدس پامال کیا ہے۔

    گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مُلک کے نامور تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو سیاسی اکھاڑہ بنانا افسوس ناک ہے۔بچے ہمارا سرمایہ ہیں، انہیں سیاست میں دھکیلنے اور جامعات میں سیاسی جلسوں کی کوئی گنجائش نہیں۔طلباء کو سیاست کیلئے استعمال کیا گیا اور اِن کی حاضری یقینی بنانے کے لیے اساتذہ کی ڈیوٹی لگائی گئی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے جی سی یو میں خطاب کیا تھا جس کے بعد ن لیگ کی جانب سے جی سی کے وائس چانسلر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا اور ٹویٹر پر اصغر زیدی کے خلاف ٹرینڈ بھی چلایا گیا تھا

    جی سی ویمن یونیورسٹی میں یوم یکجہتی کشمیرکی تقریب

    جی سی یونیورسٹی کا 120واں سالانہ سپورٹس میلہ سجا دیا گیا –

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    راول ڈیم کے کنارے کمرشل تعمیرات سے متعلق کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

    سیاسی لیڈر شپ کو سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کرنے ہونگے،

  • عمران خان کو جلسے کی اجازت ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وی سی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،مریم نواز

    عمران خان کو جلسے کی اجازت ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وی سی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کو جلسے کی اجازت دینے پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہاکہ تعلیمی ادارے کو سیاسی نفرت پھیلانے کے لیے استعمال کرنا ایک ایسا جرم ہےجس کی سزا ضرور ملنی چاہیے عمران خان کو جلسےکی اجازت دینے پرگورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلرکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

    صدر مذاکرات میں کردار ادا نہیں کرسکتے ہیں،کوئی ادارہ دوسرے ادارے میں مداخلت نہیں کرے گا،سینیٹر میاں…


    وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جی سی یونیورسٹی کا وائس چانسلر اس فتنے کو بلا کر جلسے کرا رہا ہے، ایسے لوگ یونیورسٹیوں مِں بیٹھے ہیں تو انھیں نکال دینا چاہیے وائس چانسلر کا محاسبہ ہونا چاہیے، اس پر مقدمہ ہونا چاہیے، یہ فتنہ گری کرا رہا ہے، بچوں کے ذہنوں کو گندہ کرا رہا ہے۔

    ایک بیان میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جی سی یونیورسٹی کو سیاسی اکھاڑے میں تبدیل کر دیا گیا، بحیثیت راوین مجھے اس پر بے حد دکھ پہنچا ہے، مادر علمی زہر آلود اور نفرت انگیز تقریر کی جگہ نہیں ہوتی یونیورسٹی انتظامیہ نے عمران نیازی کو جلسےکی اجازت دے کر تعلیمی ادارےکا تقدس پامال کیا۔

    جنوبی وزیرستان:دہشت گردوں کی ضلع اعظم ورسک میں چوکی پر فائرنگ،دو جوان شہید ایک…

    دوسری جانب گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے یونی ورسٹی میں سیاسی پروگرام کے انعقاد کا نوٹس لے لیا ہے۔

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کے نامور تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو سیاسی اکھاڑہ بنانا افسوس ناک ہے، جامعات میں اس طرح کے سیاسی جلسوں کی گنجائش نہیں، بچے ہمارا مستقل اور قومی سرمایہ ہیں انہیں سیاست میں دھکیلنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

    اسحاق ڈار پاکستان پہنچ گئے

  • عمران خان میں طاقت ہی نہیں کہ وہ اسلام آباد آئے، مولانا فضل الرحمان کا چیلنج

    عمران خان میں طاقت ہی نہیں کہ وہ اسلام آباد آئے، مولانا فضل الرحمان کا چیلنج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ ، جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہاتھوں سے تباہ شدہ پاکستان ملا ہے،

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج ہم مہنگائی کو رو رہے ہیں شکر کریں ملک کو نہیں رو رہے،کسی ملک کو تباہ کرنے کی سب سے بڑی کوشش سیاسی عدم استحکام ہے،پاناما کی صورت میں پاکستان میں سیاسی عدم استحکام لایا گیا ہے، معاشی عدم استحکام پاکستان میں عمران خان کے ذریعے لایا گیا جس میں عالمی ادارے بھی ملوث تھے عمران خان کی پشت پر یہودی لابی کام کر رہی ہے یہی سوچا جا رہا ہے کہ کس طرح ملک کو بہتری کی طرف لایا جائے جس نے ملک کو بیچا ہے وہ اج کہہ رہا ہے کہ میں آپکو آزادی دلوائوں کا ہم نے حکومت لی ہے جس وجہ سے جلسوں کے بجائے پاکستان کو بچانے کا کام کر رہے ہیں ، قلیل مدت میں ہمیں بہتر منصوبہ بندی کر کے ملکی معیشت کو مستحکم کرنا ہے پاکستان کو اللہ نے بہترین وسائل سے نوازا ہے پوری دنیا کی معیشت کا 25 فیصد صرف امریکہ ہے جبکہ پاکستان کسی گنتی میں ہی نہیں ،

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کوٹ ادو کا دورہ کیا

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ جلسوں کے مقابلے میں ہم کیا جلسے کریں ، عمران خان ناکام جلسے کر رہا ہے عمران خان میں نہ طاقت ہے کہ وہ اسلام آباد آئے نہ ہی اس کے کارکنانِ اتنے مضبوط ہے کہ سڑکوں پر بیٹھ سکیں ،ہم سنجیدہ سیاست چاہتے ہیں عمران کی جلسوں کی سیاست کوئی معنی نہیں رکھتی،مہنگائی کی وجہ عمران خان ہے جس نے ریاست کو معاشی اعتبار سے کمزور کر دیا ہے ساڑھے تین سال میں جس نے ملک کو خراب کیا وہ کہتا ہے ساڑھے تین ماہ میں ملک کو ٹھیک کر دیں اختلافات سے بالاتر ہو کر سیلاب متاثرین کے لیے کام کرنا ہوگا، یہ یقین ہے کہ آئندہ عمران کی حکومت نہیں آئے گی،مفتاح اسماعیل کی جگہ اسحاق ڈار کو لانا معیشت کی بہتری کے لیے ایک کوشش ہے عمرن خان کے دور میں پانچ وزراء خزانہ تبدیل ہوئے مگر اج مفتاح اسماعیل کی تبدیلی پر بات کی جا رہی ہے عمران خان کی دن کی گفتگو کچھ اور رات کی کچھ ہوتی ہے اگر عمران خان کی اداروں سے ملاقات کی خبر ہے اور ہوئی بھی ہے تو وہ بے نتیجہ ہے،لاہور: آڈیو لیک پر بہت سختی سے ہاتھ ڈالنے کی ضرورت ہے ، ملوث افراد کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے،