Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • ‏دورہ  روس پرپاکستان کوقصوروارٹھہرانادرست نہیں:بلاول بھٹو

    ‏دورہ روس پرپاکستان کوقصوروارٹھہرانادرست نہیں:بلاول بھٹو

    نیو یارک:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے خارجہ پالیسی کے تحت روس کا دورہ کیا، ان کے دورے کا دفاع کرتا ہوں۔‏دورہ روس پرپاکستان کوقصوروارٹھہرانادرست نہیں

    پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم سب کے ساتھ دوستی رکھنا چاہتے ہیں کوئی ہمارا دشمن نہیں، ایڈ نہیں ٹریڈ یہ ہماری وزارت خارجہ کی ترجیح ہے، ہم جنگ دیکھ دیکھ کر تھگ گئے ہیں، جنگوں میں ہمارے بچے، خواتین شہید ہوئے ہیں، ہم سمجھتے ہیں جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کی خارجہ پالیسی تبدیل ہے، بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، ہم سب کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں کوئی ہمارا دشمن نہیں ہے۔

    عمران خان کے دورہ روس سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاسی طور پر پاکستان میں اختلافات ہو سکتے ہیں، سابق وزیراعظم نے دورہ ماسکو خارجہ پالیسی کے تحت کیا، ان کے دورے کا دفاع کرتا ہوں۔ دورہ روس پر پاکستان کو قصور وار ٹھہرانا غلط ہو گا۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان حکومت ناکام ہوگئی ۔تو اندازہ لگائیں کیا ہو گا، کیا عالمی برادری انتہائی خطرناک مسئلے سے نمٹ پائے گی، کشمیری اور فلسطینی کئی دہائیوں سے مظالم کا شکار ہیں، پاکستان دونوں ممالک کے ساتھ ہے۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھیک مانگنے کے بجائے تجارت پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان کے اندر امریکا مخالف نفرت پھیلانے والوں کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

    امریکی میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات کافروغ چاہتے ہیں۔ چاہتے ہیں پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جو کامیابیاں حاصل کی ہیں، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط کو جس طرح پورا کیا ہے، دنیا تسلیم کرے۔

    امریکا کی جانب سے پاکستان کو مشکل حالات میں کوئی بیل آؤٹ پیکیج دیے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ ہمارا نظریہ ہے امریکا کے ساتھ تعلقات میں تجارت کو امداد پر فوقیت دی جائے۔ ہم تجارت پر یقین رکھتے ہیں،

    انٹونی بلنکن کے ساتھ 45 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات کے بارے میں بلاول نے بتایا کہ یہ ملاقات بہت اچھی رہی۔ ملاقات میں باہمی تجارت پر بات کی گئی۔امریکا آنے سے قبل واضح کر دیا تھا تجارت کو امداد پر فوقیت دینا حکمت عملی ہے۔ اسی پر ہماری بات ہوئی۔ اب چاہے وہ زرعی شعبہ ہو یا توانائی کا، ٹیکنالوجی کا شعبہ ہو یا طب کا، ہر شعبے میں تعلقات میں بہتری لانے کی امید رکھتے ہیں۔ امریکا کیساتھ تعلقات میں جتنی وسعت ہونی چاہیے تھی وہ اب تک نہیں ہو سکی ہے۔ اس کی وجہ واقعات کے گرد گھومنے والا محدود رابطہ ہے۔

  • غیر معمولی حالات میں غیر معمولی فیصلے کرنا پڑرہے ہیں ،وفاقی وزیر اطلاعات

    غیر معمولی حالات میں غیر معمولی فیصلے کرنا پڑرہے ہیں ،وفاقی وزیر اطلاعات

    غیر معمولی حالات میں غیر معمولی فیصلے کرنا پڑرہے ہیں ،وفاقی وزیر اطلاعات
    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت گئی تو ڈالر کی قیمت115 روپے تھی

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اونگزیب کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں ملکی ترقی کی شرح6 فیصد تھی پی ٹی آئی کی حکومت میں ڈالر 189روپے تک آگیا تھا،سابق وزیراعظم کو اقامے پر نکالا گیا اس وقت ڈالر 115روپے کا تھا،گزشتہ4سال میں ملک کی معیشت کو تباہ وبرباد کردیا گیا، عمران خان کو ڈالر کی قیمت ٹی وی سے پتہ چلتا تھا،اشیائے تعیش کی درآمد پر پابندی لگائی جارہی ہے،غیر ضروری امپورٹ پر مکمل پابندی عائد کی جارہی ہے،اقدام سے مقامی انڈسٹریز اور سرمایہ کاروں کو فائدہ ہوگا،آج ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اونگزیب کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے ملک کے اندر ایک اینٹ نہیں لگائی غیر معمولی حالات میں غیر معمولی فیصلے کرنا پڑرہے ہیں سابق حکومت نے ملکی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا،الیکشن وہ کرائیں گے جو عوام کو ریلیف دینا جانتے ہیں، ملک کے اندر معاشی دہشت گردی آپ نے کی، آپ نے آئی ایم ایف کے ساتھ سخت شرائط پر معاہدے کیے،کوئی تعریف میں کمی آتی تھی تو وزیر خزانہ بدل دیا جاتا تھا،ملک میں مہنگائی اور قرضے کا بوجھ آپ کا دیا ہواتحفہ ہے،پاکستان کے عوام ان کے جھوٹ سن سن کر تھک گئی ہے،وفاق میں حکومت کوپی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے ووٹ نہیں پڑے،آپ جتنامرضی روئیں چیخیں الیکشن ہم کرائیں گے، الیکشن کب ہوں گے فیصلہ حکومت کرے گی، عدم اعتماد سے خوفزدہ ہوکر پٹرول پر سبسڈی دے کر ملک کو نقصان پہنچایا،

    وفاقی حکومت نے تمام امپورٹڈ گاڑیوں کی درآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا،کارپٹس،فوڈ آئٹمز،ٹشو پیپرز،لگژری میٹرز ،سن گلاسز اور جوسرز کی درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی،وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فش اور فروزن فوڈز کی درآمد پر بھی پابندی لگا دی گئی ،تمام غیر ضروری لگژری آئٹمز کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے،

    عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

  • ایوان صدر میں جو شخص بیٹھا ہےملک کا دشمن ہے،حمزہ شہباز

    ایوان صدر میں جو شخص بیٹھا ہےملک کا دشمن ہے،حمزہ شہباز

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ایوان صدر میں جو شخص بیٹھا ہےملک کا دشمن ہے عمران خان لاکھ خاردار تاریں بچھائیں میں پھر اپنا کام جاری رکھوں گا-

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہورماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پرویز الہی نے بطور کسٹوڈین بن کر پنجاب اسمبلی میں خواتین ایم پی ایز پرحملہ کروایا ایک لمحہ ضائع کیے بغیر آگے بڑھوں کا لاکھ خار دار تاریں بچھائیں ہم ان تاروں کو عبور کر لوں گالاکھ رکاوٹیں ڈالیں گے مجھےپنجاب کے لیے کام کرنے سے نہیں روک سکتے آئین شکنی کی ایسی مثال قائم کی گئی جو کبھی دیکھی نہ سنی-

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایک شخص نے گورنر ہاؤ س میں ڈیرے لگائے اور عدالت کی حکم عدولی کی گئی جو تاریخی ہے وزیر اعظم کا استحقاق ہے وہ صدر کو گورنر کا نام بھجوائےجس پرصدرنےاحکامات جاری کرنے ہیں وزیراعظم کی سمری پرصدرنے صرف دستخط کرنےہے،ڈیڑھ ماہ ہوگیالیکن ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا سپیکر قائم مقام گورنر بنتا ہے لیکن ہٹ دھرمی ہے کابینہ کا حلف نہیں لیاجارہا ابھی تک میری کابینہ نہیں بنی عوام کو کوئی عذر پیش نہیں کرنا چاہتا گورنر نہ لگانے کےلئے عمران خان کے کہنے پر آئین کی پامالی کرے-

    حمزہ شہباز نے کہا کہ گندم جان بوجھ کر بیرون ملک بھجوادی گئی،گندم کےلیے خواتین کو لائنوں میں لگادیا گیا،لاکھ خاردار تاریں بچھائیں میں پھر اپنا کام جاری رکھوں گا،عمران خان سے کہتاہوں میں صوبے کی عوام کی خدمت کرتا رہوں گا عمران خان اداروں پر حملے کرتے رہے ،عمران خان اداروں کو تباہ کرنے کی سازش کررہے ہیں-

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان 4 سال عوام سے کھلواڑ کرتا رہاپنجاب کو چار سال میں مہنگائی کے دلدل میں پھنسا دیا،عمران خان کے دور میں روپےکی قیمت 40فیصد گری،عمران خان نےملک کی ہنستی بستی معیشت کو تباہ کیا،عمرا ن خان سیاست کی آڑمیں افراتفری پھیلا رہےہیں سیاسی جماعتوں عدلیہ و عوام کو بتانا چاہتاہوں پہلے اداروں پرحملہ کرکے بدنام کرتےہو پھر سازش کا نام دیتے ہو-

    حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان افراتفری چاہتا ہے چار سال موقع دیا خود کشی کرلوں گا آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لوں گا عمران خان نے آئی ایم ایف کی وہ شرائط مانی جس کا عوام کو نقصان پہنچا ملک کو سونامی سے تباہ کر دیا سی پیک بارہ ہزار میگا واٹ بجلی چھوڑ کر گئے عمران خان نے کہا آلو پیاز ریٹ کےلئے وزیر اعظم نہیں بنا تم نے احتساب کا نعرہ لگایا اور اے ٹی ایم ایز بھریں

    انہوں نے کہا کہ فوج کے خاندان کی لانگ مارچ میں شرکت کی بات کا نوٹس لینا چاہیے،سیاسی میدان سجائے دشمن گھات لگائے بیٹھے ہیں عمران خان فوج کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں،اداروں کوفوج کے خاندان کی لانگ مارچ میں شرکت کی بات کا نوٹس لینا چاہیے آپ بہروپیے کے پیچھے نہ جائیں شعبدہ بازی جلسوں میں کررہاہے کس نے ایف بی آر کے نام سے پیسے چھپائے اور فارن فنڈنگ کی-

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان پر کڑی نظر رکھو انا بت کو اونچا کرنے کےلئے عدالت عظمی کو کیوں رات کو کھلوانا پڑی اگر رات کو عدالت نہ کھلتی تو ملک بنانا اسٹیٹ بن جاتا اداروں و عوام کو نوٹس لینا ہوگا کبھی بھرے جلسے میں ایبسلوٹلی ناٹ کا نعرہ لگا کر امریکہ کو للکارتاہے ان سے برابری کے تعلقات ہیں امریکہ کے ساتھ ناقابل تلافی عمران خان نے نقصان پہنچایا ہے صوبے کے عوام کو بتانا چاہتا ہوں خدمت کرنا چاہتاہوں دو وقت کی روٹی مشکل ہوگئی ہے عمران خان نے گھٹنے پکڑ کر آئی ایم ایف سے سخت ترین شرط پر پیسے لئے اور تیل کی قیمتیں نہیں بڑھائیں ڈالر کی قیمت عمران خان کی وجہ سے بڑھی ہاتھ پاؤں باندھ دوں تو تب بھی عوام کے ساتھ کھڑا ہوں گا-

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے یہی سکھایا عوام کی خدمت کرو،آٹے پر عوام کو 200ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں، عوام کے لیے 10کلو آٹے کا ریٹ 650کے بجائے 490روپے کررہےہیں سستا آٹا پنجاب کے 36اضلاع میں آج سے دستیاب ہوگا،پنجاب حکومت نے فی کلو آٹے کی قیمت میں 16روپے کمی کا اعلان کردیاآج انٹرنیشنل مارکیٹ میں گندم کا ریٹ 500 ڈالر پر ٹن ہے،سستی اور اپنی گندم کسانوں کو پورے پیسے دے کر پری کیور کر لی ہے-

    وزیر اعلیٰ پنجاب کاکہنا تھا کہ ایک طرف آئی ایم ایف کو کہاکہ پیٹرول مہنگا کرینگے پھرسبسڈی دی ہم 5.8 پر ترقی کی شرح چھوڑ کرگئے تھے آج وہ صفر ہوگئی ،انٹرنیشنل مارکیٹ میں گندم اس وقت 4 ہزار روپے فی من ریٹ ہے ،کسانوں سے 2200 روپے فی من ریٹ پر گندم ایک سال کے لیے ا سٹاک کرلی-

    حمزہ شہباز نے کہا کہ ایوان صدر میں جو شخص بیٹھا ہےملک کا دشمن ہے آئین کی پامالی پر مجرم شخص ہے، اللہ جب تک چاہے گا میں اس عہدے پر بیٹھا رہوں گا عوام کے دکھوں کی داد رسی میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا آئی جی پولیس کوکہا ہےپچھلے دور کی کرپشن جانتا ہوں آئی جی سے کہا بس ایماندار آفیسر تعینات کریں آئی جی کو کہا کسی پولیس افسر کی سفارش نہیں کروں گا-

    وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں جارہاہوں تو تصویریں کھنچوانے کےلئے نہیں جارہا بلکہ سہولیات کےلئے جا رہا ہوں،انشااللہ بہت جلد تمام پنجاب کے ہسپتالوں میں کینسر اور عام آدمی کو مفت دوائیاں دیں گے،چھتیس اضلاع میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنا دی ہیں خود اضلاع میں جاکر قیمتیں چیک کروں گا،حالات سے پریشان نہیں ہوں گا-

    انہوں نے کہا کہ الیکشن ضرور ہوں گے لیکن پاکستان سالمیت و بقا پر سوالیہ نشان کی کوشش کو برداشت نہیں کریں گے، پرویز الہی مگر مچھ کے آنسو نہ روئیں اسمبلی میں غنڈوں کو بلاکر انگوٹھے دکھائے سرکاری غنڈوں کو پکڑیں گے تاکہ ایسا واقعہ رونما نہ ہو سکے، اگر دوست مزاری کو کچھ ہوجاتا تو کون ذمہ دار ہوتا،انتقام نہیں لوں گا عوام کو اعتماد میں لینا چاہتاہوں-

    حمزہ شہباز نے کہا کہ فرح گوگی جن کے کہنے پر کرپشن کرتی تھی میرا کام ان مجرموں کو جیلوں میں ڈالوں، مجھ سے چار سال عمران نیازی کی انا آڑے آئی تو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چئیرمین نہیں بنایا، اپوزیشن میں اچھے لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، عمران خان نہیں چاہتا عوامی نظام چلے، نوجوان پوچھتا ہےایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر کہاں گئے-

    حمزہ شہباز نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے آج اس کی انا آڑے آ رہی ہے اگر ملک نے انا کے تحت چلنا ہے اسے مینار پاکستان پر کھڑا کردو، کھلواڑ کا حساب دینا ہوگا اے ٹی ایمز کو پالا ہے اس کو رات کو ڈاکے ڈالے اس پر قانونی گرفت پر خوفزدہ ہے،الیکشن اتحادیوں کی مشاورت سے ہوں مسائل کا حل صاف شفاف الیکشن ہی ہے-

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انار کلی سے مجرم پکڑے گئے سیف سٹی گیا ڈیڑھ سال سے پینتیس فیصد سی سی ٹی وی کیمرے بند پڑے ہیں خدا نا خواستہ کوئی دہشت گردی کا واقعہ ہوجاتا تو کابینہ نہ ہونے سے کون ذمہ دار ہوگا، لانگ مارچ نہیں خوف مارچ ہے ،عدالتوں کا بہت احترام ہے مریم سے حنیف عباسی نے عدالتوں کا سامنا کیا اصل مسائل کا حل صاف شفاف الیکشن میں ہے۔الیکشن ریفارمز ہوجائیں تو فری اینڈ فئیر الیکشن ہو جائیں گے جس سے عوام کی مسائل بھی ختم ہوں گے-

  • پنجاب میں تبادلوں کی بات بنی گالہ میں ہوتی، بیگ لاہور پہنچ جاتا:عون چوہدری

    پنجاب میں تبادلوں کی بات بنی گالہ میں ہوتی، بیگ لاہور پہنچ جاتا:عون چوہدری

    لاہور:پنجاب میں تبادلوں کی بات بنی گالہ میں ہوتی، بیگ لاہور پہنچ جاتا، اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق دست راست عون چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب میں حکمرانی خاور مانیکا کا خاندان کررہا تھا۔

    جیو نیوز کے پروگرام ’جر گہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے سابق دست راست عون چوہدری نے انکشاف کیا کہ پنجاب میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر کی بات بنی گالہ میں ہوتی، بیگ لاہور پہنچ جاتا۔

    عون چوہدری نے کہا کہ اس کام میں خاور مانیکا اور بیٹوں سمیت سارا گینگ ملوث تھا، کوئی ایسا ڈپٹی کمشنر، کمشنر یا چیف سیکرٹری نہیں جس کا ٹرانسفر پیسے کے بغیر ہوا ہو۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بتایا تھا کہ پنجاب کو فرح گوگی اور احسن گجر چلا رہے ہیں، پنجاب میں چیف انجینئر تک پیسے لے کر لگائے گئے، دل خون کے آنسو روتا ہے کہ اُس حکومت کا حصہ کیوں رہا۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے ترین گروپ کے عون چوہدری کو وزیر اعظم شہباز شریف کا مشیر برائے اسپورٹس اور سیاحت تعینات کر دیا گیا۔

    صدر مملکت نے عون چوہدری کو وزیراعظم کی ایڈوائس پر مشیر تعینات کیا ہے، وہ وزیراعظم کے مشیر برائے اسپورٹس اور سیاحت ہوں گے جب کہ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔عون چوہدری کو وزیراعظم کو مشیر بنائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

    واضح رہے کہ عون چوہدری جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ ماضی میں عمران خان کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے تھے۔

  • عمران خان کے جلسے میں لائٹس کم کیوں لگائیں؟کوہاٹ میں ٹھیکیدار گرفتار

    عمران خان کے جلسے میں لائٹس کم کیوں لگائیں؟کوہاٹ میں ٹھیکیدار گرفتار

    عمران خان کے جلسے میں لائٹس کم کیوں لگائیں؟کوہاٹ میں ٹھیکیدار گرفتار

    کوہاٹ میں تحریک انصاف کے عمران خان کے جلسے میں ناقص انتظامات پر ٹھیکیدارگرفتار کر لیا گیا

    ٹھیکیدارشیخ انوارنے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے 24 گھنٹے سے جنگل خیل تھانے میں رکھا ہوا ہے، پولیس نے شہریار آفریدی کی شکایت پر مجھے تھانے میں گرفتار کیا ہے،لائٹنگ سمیت تمام انتظامات مکمل تھے ، طوفان کی وجہ لائٹ کے چند کھمبے گر گئے تھے،شہریار آفریدی کے ذمے 35 لاکھ روپے کی رقم بھی واجب الادا ہے ،کوہاٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹھیکدار کو بلایا گیا تھا لیکن بعد میں چھوڑ دیا گیا ہے

    چئیرمن تحریک انصاف عمران خان نے ناقص انتظامات پر شہریار آفریدی کی سرزنش بھی کی تھی،عمران خان نے گزشتہ روز کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کیا تھا ، اس دوران لائٹس کم ہونے پر عمران خان نے شہر یار آفریدی کو مخاطب کیا اور کہا کہ لائٹس کم ہیں، آدھا سٹیڈیم نظر ہی نہیں آ رہا، عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی کا انتظام اتنا کمزور تھا شہریار آفریدی آئندہ کسی اور کو انتظام دینا

    پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیکرٹری اطلاعات زوبیہ خورشید راجہ کہتی ہیں کہ شہریار آفریدی کی شکایت پر پولیس نے کوہاٹ جلسے میں کم لائٹ کرنے والے ٹھیکیدار کو پکڑلیا۔ یہ کیا ملک کے ساتھ مزاق ہے, کیوں دھاڑی دار غریب کو پچھلے کئی گھنٹوں سے حوالات میں رکھا گیا ہے, ان کے خاندان کو پریشان کیا جارہا ہے انتہائی گھٹیا عمل کے پی کے پولیس کا مزمت کرتے ہیں!

    واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے حکومت جانے کے بعد جلسے جاری ہیں، آج عمران خان نے لاہور میں اعلان کیا ہے کہ وہ جمعہ کو لانگ مارچ کا اعلان کریں گے

    حلف نہ لینے کے معاملے پرعدالتی حکم پرعمل کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    صدر مملکت نے وزیراعظم کو خط کا "جواب” دے دیا

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

  • عمران کوعقل آ جاتی تو آدھی رات کوعدالت کے دروازے نہ کھولے جاتے،مریم اورنگزیب

    عمران کوعقل آ جاتی تو آدھی رات کوعدالت کے دروازے نہ کھولے جاتے،مریم اورنگزیب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو عدالت کے دروازے نہ کھولے جاتے،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب کو عقل کی بات سمجھ میں آتی تو آنکھیں بند کرکے معاہدوں پر دستخط نہ کرتے، عمران کو عقل ہوتی تو معیشت تباہ،روزگار ختم اور تاریخی مہنگائی سے عوام کی سانس بند نہ ہوتی امپورٹڈ ترجمان اپنے ریجیکٹڈ لیڈر کی اناکی تسکین کیلئے روز جھوٹ بولتے ہیں،عمران صاحب میں عقل ہوتی تو فرح گوگی کے ذریعے کرپشن کرتے؟ عملی طور پر آپ کی حکومت ختم ہوچکی ہے لیکن آپ ماننے کو تیار نہیں جو لوگ خود نہیں گئے، انہیں آئین کی طاقت سے نکالا جاچکا ہے ،حقیقت کا ادراک کریں، عوام فیصلہ کرچکے ہیں ، اس کے سامنے سرجھکائیں عمران خان نے چار سال جو عوام پہ ظلم کیا اْس کے جواب سے بھاگ نہیں سکتے،جواب تو دینا پڑے گا،

    ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ کل تحریک انصاف والے خوشیاں مناتے نظر آئے،کل سے باتیں چل رہی تھیں کہ پنجاب میں سیاسی بحران آگیا ہے تحریک انصاف کی درخواست تھی کہ انہیں ڈی سیٹ کریں،تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے سامنے غلط بیانی کی،یکم یا 2 اپریل کو تحریک انصاف کی کوئی پارلیمانی میٹنگ نہیں ہوئی آپ نے گھبرانا نہیں کچھ نہیں ہونے جا رہا ،الیکشن کمیشن میں ثابت کیا کوئی میٹنگ نہیں ہوئی،

    وزیرمملکت توانائی سینیٹر مصدق ملک نے شفقت محمود کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ ہمیں مشورے دینے کے بجائے بہتر ہوتا کہ چار سال میں ان پر عمل کرتے چار سال میں ہر شعبے کا کباڑا کرنے والے اپنے مشورے پاس رکھیں جنہیں اقتدار میں کچھ سمجھ نہ آیا، اپوزیشن میں آتے ہی مدبر بن گئے ہیں ملک وقوم کو معاشی تباہی، مہنگائی اور مسائل کے زخم دینے والے ، عذاب میں مبتلا کرنے والے اب حکومت ہو یا اپوزیشن، پی ٹی آئی کے پاس دشنام اور الزام کے سوا کچھ نہیں مجرموں نے ڈالر 115 سے 189، مہنگائی 3.4 سے 16 فیصد پر پہنچا دی چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے کا پی ٹی آئی کا مطالبہ فارن فنڈنگ کیس سے بچنے کی کوشش ہے شفقت محمود چار سال کا جواب دیں، ایک ماہ کا حساب بعد میں مانگیں عمران خان کہتے تھے جان کی پرواہ نہیں، انہیں اپنی جان، مال اور اقتدار کی سب سے زیادہ فکر پڑی ہوئی ہے

    دوسری جانب ن لیگی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کہتے ہیں عمران خان ملک بچانے نکلے ہیں، میرے خیال میں تو گوگی بچانے نکلے ہیں۔۔۔ آپکا کیا خیال ہے؟؟

    حنا پرویز بٹ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ پولیو ایک معذور کر دینے والی اور جان لیوا بیماری ہے۔ یہ ہمارے بچوں کا ہم پر قرض ہے کہ ہم ان کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھیں۔ انسدادِ پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو ویکسین کے دو قطرے لازمی پلائیں۔ پاکستان کا مستقبل محفوظ بنائیں۔

    حلف نہ لینے کے معاملے پرعدالتی حکم پرعمل کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    صدر مملکت نے وزیراعظم کو خط کا "جواب” دے دیا

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

  • جمعہ کو لانگ مارچ کی تاریخ دوں گا، عمران خان

    جمعہ کو لانگ مارچ کی تاریخ دوں گا، عمران خان

    جمعہ کو لانگ مارچ کی تاریخ دوں گا، عمران خان
    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی بھی شریک تھے ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی ملاقات میں آئندہ آئینی اور قانونی اپشنز کا جائزہ لیا گیا،ملاقات میں اس بات کا اتفاق کیا گیا کہ سپریم کورٹ کی رائے کے بعد حمزہ شہباز کی حکومت کا خاتمہ ہوچکا رہنماوں نے حمزہ شہباز کوفوری طور پر وزیر اعلیٰ آفس چھوڑنے کا مطالبہ کیا ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سینئر قیادت کی بھی ملاقات ہوئی ملاقات میں آئندہ آئینی اور قانونی آپشنز کا جائزہ لیا گیا

    بعد ازاں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وکلا جب تک کسی تحریک میں شامل نہیں ہوتے وہ کامیاب نہیں ہوتی بہترین اجتماع پر وکلا کا مشکورہوں،پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک میں وکلا میرا ساتھ دیں،امریکی سازش کے تحت حکومت وجود میں آئی ،وکلا کو اسلام آبا د کےلیے دعوت دیتا ہوں ،جمعہ کو لانگ مارچ کی تاریخ دوں گا ،سب نے ساتھ دیناہوگا،

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ غریبوں کو کیوں جیل میں ڈالتے ہیں،مجھے اپنے وکیلوں کی ضرورت ہے آپ نے اپنے بچوں کیلئے ملک کو آزاد بنانا ہے،اللہ نے ہمیں زمین پر انصاف قائم کرنے کیلئے بھیجا ہے،تحریک آزادی وکلاء نے کامیابی کرائی تھی جتنا کسی ملک میں رول آف لا کم ہوگا اتنی ہی غربت ہوگی

    لاہوربار ایسوسی ایشن کی تقریب سے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے لوگ عمران خا ن کےساتھ ہیں ،وکلا آئین کو پڑھنے ،سمجھنے والے اور اس کے محافظ ہیں،حقیقی آزادی کی تحریک کیلئے وکلا کی حمایت کی درخواست کرتے ہیں،

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    سابق وزیراعظم عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لئے تیار تھے

    عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کی سیکورٹی میں اضافہ

    سیاست ثانوی،سب مل کر معاشی مسائل کو حل کریں،شاہد خاقان عباسی

  • اداکار عمران خان کا اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ

    اداکار عمران خان کا اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ

    بالی ووڈ اداکار عامر خان کے بھانجے اور اداکار عمران خان نے اہلیہ، اونتیکا ملک سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار عمران خان اپنی بیوی اونتیکا سے کوئی رشتہ نہیں رکھنا چاہتے، اپنی پہلی فلم ’جانے تو یا جانے نہ‘ میں ادکاری کے جوہر دکھانے والے عمران خان نے اونتیکا ملک سے 2011ء میں شادی کی تھی دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے جو 2014ء میں پیدا ہوئی تھی۔

    سہیل خان کا شادی کے 24 سال بعد اہلیہ سیما خان سے علیحدگی کا فیصلہ

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس جوڑے کی 2019ء میں علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد سے اب تک جوڑے میں صلح نہیں ہوسکی ہے اور اب 2022ء میں اُنہوں نے اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عمران خان اور اونتیکا ملک جَلد ہی طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔

    دانیہ شاہ نے اپنا نام تبدیل کرلیا

    واضح رہے کہ دوسری جانب اداکار سلمان خان کے بھائی ، اداکار وفلم ساز سہیل خان نے اپنی اہلیہ ماڈل سیما خان سے شادی کے 24 سال بعد طلاق کا فیصلہ کیا ہے جوڑے کی علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے چل رہی تھیں اور انہوں نے حال ہی میں علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کیاجوڑی کوممبئی کی فیملی کورٹ کے باہر دیکھا گیا جو اپنی اپنی گاڑیوں میں عدالت پہنچے تھے جس کے بعد پتا چلا کہ دونوں نے طلاق کی درخواست جمع کرائی ہے-

    جوڑے کی شادی 1998 میں ہوئی جن کے دو بچے بھی ہیں ذہنی ہم آہنگی اور مزاج کے میل نہ ہونے کے سبب دونوں گزشتہ چند سالوں سے الگ بھی رہ تھے تاہم اب اداکار اور ماڈل نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان میں پابندی کا شکار فلم "جاوید اقبال” نے برطانیہ میں دو ایوارڈز اپنے نام کر لئے

  • میری ٹیم کے کئے گئے سارے عظیم کام پر پانی پھیر دیا گیا،عمران خان

    میری ٹیم کے کئے گئے سارے عظیم کام پر پانی پھیر دیا گیا،عمران خان

    میری ٹیم کے کئے گئے سارے عظیم کام پر پانی پھیر دیا گیا،عمران خان

    تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کس طرح کا رویہ اپنا رہا ہےسب کے سامنے ہے

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ منحرف اراکین سے متعلق عوامی رد عمل کو سب نے دیکھا پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین تو ووٹ بھی کاسٹ کرچکے ہیں منحرف اراکین کے ووٹ کاسٹ کرنے کے باوجو د قانون ڈھونڈا جارہا ہے پارٹی قوانین کے خلاف اراکین لوگ مخالفین کو ووٹ ڈالتے ہیں سپریم کورٹ اخلاقیات کی بنیاد پر فیصلہ کرتا ہے،الیکشن کمیشن کو قومی اور صوبائی اسمبلی کے معاملے کا ہی علم نہیں الیکشن کمیشن کہتی ہے کہ سمجھ نہیں آئی کہ منحرف نے پارٹی چھوڑی ہے یا نہیں سیاسی رہنماوں کو آئین کے مطابق چلنا ہوتا ہے،اگر کوئی آئین کی خلاف ورزی کرتا ہے تو وہ نااہل قرار دیا جائے گا ،سندھ ہاوس میں جو منڈی لگی وہ سب نے دیکھا،کراچی سے بوریوں میں پیسے بھر کے لائے گئے اور تقسیم ہوئے،یہ جمہوریت نہیں بلکہ اس پر داغ لگایا گیا ہے،

    قبل ازیں سینیٹ میں قائدحزب اختلاف ڈاکٹرشہزاد وسیم کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایوان بالا کے آئندہ اجلاس کے حوالے سے ڈاکٹر شہزاد وسیم کو خصوصی ہدایات دی گئیں

    تنظیم اسلامی پاکستان کے وفد کی عمران خان سے ملاقات

    علاوہ ازیں تنظیمِ اسلامی پاکستان کے مرکزی ذمہ داران کے وفد کی بنی گالہ آمد ہوئی، وفد نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،وفد نےیواین اسمبلی میں اسلامو فوبیا کے خلاف قرارداد کی منظوری پر عمران خان کی تعریف کی وفد نے 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے طور پر منائے جانے کی بھی تحسین پیش کیا،عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ کی وحدانیت پر ایمان رکھنے والی قوم کو غلام بنانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،بیرونی طاقتوں کی ایماپر قوم کو تاریخی و تہذیبی ورثے سے جدا کرنے کی کوششیں کی گئیں، قوم سیاسی، معاشی اور معاشرتی غلامی کی زنجیریں توڑنے کو تیار ہے،دینی و مذہبی شخصیات و جماعتوں کو اسلام آباد مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں،تنظیمِ اسلامی پاکستان کے وفد میں شجاع الدین شیخ، نائب امیر اعجاز لطیف اور اظہر بی خلجی شامل تھے

    دوسری جانب عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تبدیلئ سرکار کی امریکی سازش کے ذریعے PTI کی حکومت کوہٹایاگیا تو ہم 6% کی معاشی شرحِ نمو کے حصول کے قریب تھے۔ NRO-2 کو اپنی اولین ترجیح بنانے والے مجرموں کے اس ٹولے نے میری ٹیم کے کئے گئے سارے عظیم کام پر پانی پھیر دیا ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جنگ عوام کے لیے ہے، عمران خان کی کال کا وقت قریب آنے پر مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آج امریکہ کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرنے والا صرف عمران خان ہے پاکستان کے عوام نے عمران خان کے خلاف سازشوں کو ناکام بنایا،عمران خان کے خلاف سازشیں ملک کے اندر اور باہر سے کی گئیں،عوام نے ثابت کر دیا کہ اسے عمران خان پر اعتماد ہے،

    علاوہ ازیں سیالکوٹ جلسے میں انتظامیہ کے عدم تعاون پر عثمان ڈار نے چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ جلسے کے دوران انتظامیہ کے غیر ذمہ دارانہ روئیے پر کارروائی کی جائے ،ڈپٹی کمشنر نے زبانی طور پر جلسے کے انتظامات کا کہا،ڈپٹی کمشنر نے خود جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کرنے کا کہا، ٹریفک روانی سمیت وی وی آئی پی موومنٹ کا پلان بھی فائنل کیا گیا،جلسے کے روز ڈپٹی کمشنر نے دفتر بلا کر کہا یہاں جلسہ نہیں کر سکتےڈپٹی کمشنر نے جلسے کی اجازت دے کر اچانک انکار کیا، صبح 3 بجے پولیس فورس بلا کر ماڈل ٹاؤن جیسا سانحہ کرنے کی کوشش کی گئی، کارکنان پر تشدد اور گرفتار بھی کیا گیا،ڈپٹی کمشنر کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے،

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    سابق وزیراعظم عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لئے تیار تھے

    عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کی سیکورٹی میں اضافہ

    سیاست ثانوی،سب مل کر معاشی مسائل کو حل کریں،شاہد خاقان عباسی

  • پی ٹی آئی کو ڈونیشن کیسے آئی قانونی یا کسی اور طریقے سے؟ الیکشن کمیشن کا استفسار

    پی ٹی آئی کو ڈونیشن کیسے آئی قانونی یا کسی اور طریقے سے؟ الیکشن کمیشن کا استفسار

    پی ٹی آئی کو ڈونیشن کیسے آئی قانونی یا کسی اور طریقے سے؟ الیکشن کمیشن کا استفسار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی

    پی ٹی آئی فنانشل ایکسپرٹ نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی، دوران بریفنگ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ آپ اکاونٹس کی بات کریں گے،آپ تو اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پر بات کر رہے ہیں ہو سکتا ہے آ پ نے قانون پڑھا ہو ،فنانشنل ایکسپرٹ نے کہا کہ جو فنڈز ہمیں ملے ہیں ان کی تفصیل بھی پیش کروں گا،ممبر شب فیس اورامدادی رقم دو الگ چیزیں ہیں،ممبر سندھ نے استفسار کیا کہ ڈونیشن کیسے آئی قانونی یا کسی اور طریقے سے؟ ممبر بلوچستان نے کہا کہ آپ تو کیس آرگو کر رہے ہیں ،آپ کا مینڈیٹ کیا ہے؟ چیف الیکشن کمشنر نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ صرف اکاونٹس پر بات کریں،

    فنانشل ایکسپرٹ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں اسٹینڈرڈ آڈٹ رپورٹ پیش کی ،اسکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی پوری رپورٹ کو قطع نظر کیا، اسکروٹنی کمیٹی کو رپورٹ کی خامیاں بتانی چاہیے تھیں،بینک اکاؤنٹس کھولنا بینکس کی ضرورت تھی ،الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فندنگ کیس کی سماعت کل 12بجے تک ملتوی کر دی گئی

    الیکشن کمیشن میں پیشی کے بعد اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی فنانشل ماہرین نے رپورٹ پیش کی ،آج فارن فنڈنگ کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی،آج پی ٹی آئی اکاؤنٹس کے نمائندے کی بریفنگ تھی ہمیں بتایا گیا تھا فنانشل ایکسپرٹ منی ٹریل دینگے ،فنانشل ایکسپرٹ تفصیلات نہ دے سکے ایکسپرٹ نے فنانسنگ کے بین الاقوامی اصولوں پر بات کی الیکشن کمیشن نے ان کو کہا کہ آپ اکاؤنٹس کی تفصیلات دیں جب ان کی تفصیلات ختم ہونگی تو ہم جواب دینگے،فنڈز کہاں سے آئے الیکشن کمیشن کو کل بتائیں گے، امید ہے اس کیس کا فیصلہ جلد محفوظ ہو جائے گا پاکستان کی موجودہ معاشی حالت پر توجہ کی ضرورت ہے، پاکستان انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا،سری لنکا کی امداد کو کوئی نہیں آیا،یہ ایک قومی سلامتی کا معاملہ ہے،

    فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کو دیا الیکشن کمیشن نے بڑا جھٹکا

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    ہم نے الیکشن کمیشن کو کاروائی سے نہیں روکا،قانون پر عملدرآمد نہیں ہو رہا،عدالت

    فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق نہیں ،وکیل

    ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ ایک ماہ میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے تا ہم پی ٹی آئی دوبارہ عدالت پہنچی گئی اور اس فیصلے کو چیلنج کر دیا جس پر عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا، اور پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف ملا