Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • عمران خان نے پنجاب کےسیاسی معاملات کیلئے پارلیمانی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

    عمران خان نے پنجاب کےسیاسی معاملات کیلئے پارلیمانی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

    اسلام آباد:سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب کےسیاسی معاملات کے لیے پارلیمانی ایڈوائزری کونسل قائم کردی-

    باغی ٹی وی : نوٹیفکیشن کےمطابق پارلیمانی ایڈوائزری کونسل صوبے میں اہم فیصلے کرنے کی مجاز ہوگی پی ٹی آئی پارلیمانی ایڈوائزری کونسل کے کنوینر سبطین خان ہوں گے جب کہ ممبران میں میاں اسلم اقبال، مراد راس، یاسمین راشد، احمد خان بُچر اور میاں محمود الرشید شامل ہوں گے۔

    پی ٹی آئی کی جانب سےکردارکشی مہم،ملک میں اشتعال انگیزی پھیلنے کا خطرہ

    اس کے علاوہ عنصر مجید نیازی، غزین عباسی، حسنین دریشک، مامون تارڑ، راجہ راشد حفیظ اور عباس علی شاہ بھی کونسل کے ممبر ہوں گے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے شوشل میڈیا پر پارٹی سے منحرف ہونے والے ارکان اسمبلی کے خلاف بھرپور کردارکشی کی مہم چلانا شروع کردی جس کے انتہائی ہولناک نتائج برآمد ہوں گے.

    پی ٹی آئی کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا ٹیم کو منحرف ارکان اور موجودہ خکومت کی کردار کشی کی کھلی چھٹی دے ری ہے. عمران خان اپنے جلسوں میں بھی پارٹی کی پالیسیوں سے منحرف ارکان اور خکومت کے خلاف اشتعال انگریز خطاب کر چکے ہیں-

    عمران خان سےآئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائے گی: نواز شریف

    عمران خان نا صرف منحرف ارکان اورحکومت بلکہ ریاستی اداروں کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کر چکے ہیں سابق وزیراعظم عمران خان کے جلسوں میں خطاب اور پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کی جانب سے پھیلانے جانے والے اشتعال سے ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلے گی-

    عمران خان کے اشتعال انگریز بیانات میں منحرف ارکان اور موجودہ خکومت کے علاوہ ریاستی اداروں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ادارہ کو سیاست میں نا گھسیٹا جانے.

    وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

    پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے استعمال کی جانے والی اشتعال انگیز زبان کے باعٹ ملک میں اشتعال انگیزی کے واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں. جن میں اسلام آباد کےمقامی ریسٹورنٹ میں پی تی آئی کے کارکن کی جانب سے منحرف رکن اسمبلی اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری پر حملے شامل ہیں موجودہ حکومت کے وفاقی وزیر قانون بھی سوشل میڈیا پر کردار کشی کے حوالے سے اہم فیصلے کا عندیا دے چکے ہیں تاہم اگر بروقت اقدامات نا اٹھائے گئے تو ملک میں اشتعال انگیزی اور افراتفری پھیل جائے گی.

    ہاتھ جوڑکرکہتا ہوں کہ خداکیلئےنفرتوں کےبیج بوناختم کردیں:مفتی تقی عثمانی کا پیغام

  • عمران خان کا فوج میں تقسیم کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    عمران خان کا فوج میں تقسیم کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    لاہور:عمران خان کا فوج میں تقیسم کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق ملک میں اس وقت پائی جانے والی بےچینی اور پاک فوج کی قیادت کے خلاف اٹھنے والی آواز کے خلاف پاک فوج کے افسران اور جوان میدان میں آگئے ہیں ،

    لیفٹیٹنٹ کرنل ریٹائرڈ خوشال کہتے ہیں کہ عمران خان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے ، یہ وہی فوج ہے جس نے ہرمشکل وقت پرآپ کا ساتھ دیا اوراب اگرآپ یہ چاہیں گے کہ پاک فوج تقسیم ہوجائے ایسا ہرگز نہیں ہے ، پاک فوج کے افسران اور جوان سب ایک ہیں

    بریگیڈیئر ر ظہور کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف قابل احترام لیکن اب بات ہمارے گھر تک آ گئی، کھلے عام فوجیوں کو غدار کہا جا رہا ہے، ایسا نہیں ہونے دیں گے،

    ضیا رشید کا کہنا تھا کہ ہم آرمی کے ریٹائرڈ لوگ عمران خان کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ان شہدا جن فوجیوں کے سروں کو کاٹ کر فٹبال کھیلا گیا انکے لواحقین کو کیا بتانا چاہتے ہو کہ یہ میر جعفر میر صادق والی فوج ہے، ایسا نہیں ہے، اب خانہ جنگی نہیں ہو گی،پاکستان کے تمام ریٹائرڈ فوجی، افسران اپنے چیف ،پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں

    منظور الہیٰ کا کہنا تھا کہ جو فوج کو غدار کہہ رہے ہیں وہ خود غدار ہیں، وہ اس ملک کے دشمن ہیں،بریگڈیئر ر احمد سعید منہاس کا کہنا تھا کہ سپاہی غدار نہیں ہو سکتا، ہم سب جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ کھڑے ہیں،

    کرنل ر محمد شاہد کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے لئے ہم آج بھی ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کو تیار ہیں، ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ،پاک فوج زندہ باد

    کرنل ر محی الدین کا کہنا تھا کہ غازیوں اور شہیدوں کی وارث پاک افواج ہے اور اسکا سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ ہیں جو ہمارے لئے باعث فخر ہیں، ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں،

     

    https://www.youtube.com/watch?v=W8wxZNWmI38

    میجرریٹائرڈ الطاف حیسن کا کہنا تھا کہ ایک فوجی افسر کچھ بھی کر سکتا ہے مگر غدار نہیں ہو سکتا

    لیفٹیٹنٹ کرنل ریٹائرڈ حمید اللہ آفریدی کہتے ہیں کہ ہم ایک منظم فوج ہیں اور پاک فوج ایک زندہ فوج ہے

    میجرریٹائرڈ محمد امین خان کا کہنا تھا کہ ایک افسر کا کہنا تھا کہ سیاستدان اپنی سیاست کریں اور پاک فوج کو اپنے کام کرنے دیں، سازشیں مت کریں، ہم کسی صورت برداشت و قبول نہیں کریں گے

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    مجھے افسوس میں آپ کو پہچان نہ سکا، احمد جواد نے عمران خان بارے وائیٹ پیپر کیا جاری

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    سپاہی کبھی غدار نہیں ہوتا،افواج اور قیادت کو نشانہ بنانے پر ریٹائرڈ فوجی برہم

  • نادان عمرے پر چلے گئے،عمران خان کے نزدیک عمرے سے جلسے زیادہ اہم

    نادان عمرے پر چلے گئے،عمران خان کے نزدیک عمرے سے جلسے زیادہ اہم

    نادان عمرے پر چلے گئے،عمران خان کے نزدیک عمرے سے جلسے زیادہ اہم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان حکومت جانے کے بعد ملک گیر جلسے کر رہے ہیں

    عمران خان کی جانب سے ڈی چوک میں لہرائے گئے دھمکی آمیز خط کی حقیقت سامنے آ چکی اور عمران خان نے آئین کے ساتھ بھی کھیلنے کی کوشش کی، حکومت بدلی تو عمران خان نے عوام میں جانے کا اعلان کیا اور کہا تھا کہ میں زیادہ خطرناک ہو کر آؤں گا، اب واقعی میں عمران خان زیادہ خطرناک ہو کر آ گئے ہیں

    عمران خان پہلے جہاں نواز شریف، آصف زرداری پر تنقید کرتے تھے اب حکومت جانے کے بعد عمران خان نے ریاستی اداروں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے، اس سے بڑھ کر عمران خان نے عمرہ پر جانے والوں کو نادان کہا ہے، عمران خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے ، اس وائرل ویڈیو میں عمران خان ایک تقریب میں خطاب کر رہے ہیں، عمران خان کہتے ہیں کہ جو جو گیا ہے مکہ مدینہ،جتنے لوگ عمرے پر گئے ہیں یہ ٹائم نہیں تھا عمرے پر جانے کا، نادان گر گئے سجدے میں جب وقت قیام آیا، آپکا ایک ایک گھنٹہ اہم ہے،

    کہا جا رہا ہے کہ عمران خان نے تحریک انصاف کے رہنما شہر یار آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بات کہی، شہر یار آفریدی عمرے پر چلے گئے تھے

    عمران خان کے اس بیان پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے اور ردعمل میں کہا جا رہا ہے کہ عمرہ کرنے کا ایک مقام، اور اسکا ثواب ہے، سیاسی جلسوں کو اور حکومت کے خلاف تحریک کو عمران خان عمرے سے زیادہ اہم سمجھ رہے ہیں، اسلئے کہتے ہیں کہ عمرے پر جانے سے زیادہ یہاں‌ ہونا ضروری ہے، اسی لئے انہوں نے عمرے پر جانے والوں کو نادان کہا،مذہبی رہنماؤں نے بھی عمران خان سے اس بیان پر اللہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ عمران خان اپنے جلسوں کو عمرے سے نہ جوڑیں، عمرہ ایک مقدس فریضہ ہے اور جلسہ یہ اپنی کرپشن،نااہلیاں چھپانے کے لئے کر رہے ہیں

    مجھے افسوس میں آپ کو پہچان نہ سکا، احمد جواد نے عمران خان بارے وائیٹ پیپر کیا جاری

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

    کس ویڈیو کی آمد ہے کہ بنی گالا کانپ رہا ہے،احمد جواد

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

  • مجھے افسوس میں آپ کو پہچان نہ سکا، احمد جواد نے عمران خان بارے وائیٹ پیپر کیا جاری

    مجھے افسوس میں آپ کو پہچان نہ سکا، احمد جواد نے عمران خان بارے وائیٹ پیپر کیا جاری

    مجھے افسوس میں آپ کو پہچان نہ سکا، احمد جواد نے عمران خان بارے وائیٹ پیپر کیا جاری

    تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد نے پارٹی سے ملنے والے نوٹس پر چیئرمین عمران خان کے حوالے وائیٹ پیپر جاری کردیا۔

    تحریک انصاف کے سابق رہنما احمد جواد نے کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران نیازی کو پہلا شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے، وائیٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ ڈئیر عمران نیازی صاحب ،آپ کا محبت نامہ، شو کاز نوٹس کی شکل میں مجھے ملا جس میں میری دو ٹوئیٹس پر وضاحت مانگی گئی۔ مجھے شوکت خانم کینسر ہاسپیٹل کیلئے کئی سالوں تک اپنی تنخواہ میں سے ہر ماہ دس فیصد ڈونیشن کٹوانے کا افسوس نہیں؟ مجھے میانوالی نمل یونیورسٹی کو ڈونیشن دینے کا بھی افسوس نہیں؟ مجھے 2005 کے زلزلہ میں آپ کو ڈونیشن دینے کا بھی افسوس نہیں. مجھے پارٹی دفتر کے اخراجات اپنی جیب سے دینے کا بھی افسوس نہیں ،مجھے پی ٹی آئی میں بیس سال کام کرنے کا بھی افسوس نہیں کیونکہ یہ میری ذات سے بالاتر مقصد تھا۔

    احمد جواد کا مزید کہنا تھا کہ مجھے افسوس یہ ہے کہ میں آپ کو پہچان نہ سکا؟ آپ اس ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے دھوکے کا نام ہیں۔ یہ دھوکہ میرا الزام نہیں بلکہ آپ کے اپنے ماضی میں کیے گئے دعووں اور برسراقتدار آنے کے بعد اُن دعووں کے تضاد کا شاخسانہ ہے۔ریاست مدینہ میں حضرت عمر سے اُن کی کرتے کے کپڑے کے سائز پر سوال اُٹھا تھا، اُس کا جواب دیا گیا لیکن اُس شخص کو کوئی شو کاز نوٹس نہیں دیا گیا۔ پاکستان کو ریاست مدینہ سے پہلے اپنی پارٹی کو تو ریاست مدینہ کے مطابق بنا لیں۔ ایک شو کاز نوٹس میں آپ کو پی ٹی آئی کے خاموش اور دیوار سے لگے ورکرز کی طرف سے دے رہا ہوں،

    ۱۔ آپ نے آئی ایم ایف میں جانے سے پہلے خودکشی کرنی تھی، خودکشی حرام ہے لیکن آئی ایم ایف کیسے حلال ہو گئی؟
    جو دوسروں کیلئے حرام تھی وہ آپ کیلئے حلال کیسے ہو گئی؟
    ۲۔ آپ نے اپوزیشن پر کرپشن کے الزام لگاۓ اور وعدہ کیا لوٹا ہوا مال واپس لاؤں گا۔
    آج ساڑھے تین سال کے بعد ایک ڈالر بھی نہیں آیا،
    جبکہ ملک ریاض کے برطانوی حکومت کی طرف سے منی لانڈرنگ میں ڈکلئیر کئے گئے کروڑوں ڈالر سپریم کورٹ کی پینلٹی میں ایڈجسٹ ہو گئے۔
    آج تک اپوزیشن کے کسی لیڈر پر کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔
    کیا اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ کے الزامات غلط تھے؟
    یا اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ اور آپ کی ٹیم نااہل ثابت ہوئی؟ دونوں میں سے ایک کی تصدیق کرکے قوم سے معافی مانگیں۔ آپ کے دور میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا اور ریٹنگ میں مزید تنزلی ہوئی۔کرپشن کی وجہ سے ہی آپ نے اپوزیشن کو چور ڈاکو کہا،
    کیا آپ کے دور میں چوروں اور ڈاکووں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے اور کیا آپ اب ان کے محافظ ہیں؟

    ۳۔ پانامہ لیکس میں اپوزیشن میں ہوتے ہوۓ آپ نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ گیے۔
    اب ملک کے تمام ادارے آپ کے ماتحت ہیں، آپ نے پنڈورا لیکس میں سینکڑوں پاکستانیوں کے خلاف اب تک کیا ایکشن لیا؟اگر بھول گئے ہیں تو اپنی ٹوئیٹ پڑھ لیں، جس میں آپ نے اس ٹحقیقات کو خود لیڈ کرنے کا عندیہ دیا تھا؟

    ۴۔ گندم، چینی، تیل، گیس، رنگ روڈ کے سکینڈل کی تحقیقات میں کیا آپ کو کوئی ذمہ دار نہیں ملا؟
    قوم کو لوٹنے والوں کو آپ کے دور میں کیسے تحفظ ملا؟

    ۵۔ پچھلے ساڑے تین سال میں ہر روز 17 ارب کا قرض کہاں استعمال ہوا؟
    پچھلے دور میں یہی قرضہ ۸ ارب روپے روزانہ تھا اور اس کی بنیاد پر آپ نے پچھلی حکومت کو چور ڈاکو ڈکلیئر کیا۔اب آپ اپنے لئے کیا لقب تجویز کریں گے؟

    ٦۔ ایک سال میں ایک زرعی ملک کو کیوں گندم، چینی اور خوراک امپورٹ کرنے میں دس ارب ڈالر خرچ کرنے پڑے؟

    ، کیا اسکا مطلب پاکستان کی زراعت کو تباہ کرنے کا سہرا آپ کو جاۓ گا؟

    ۷۔ مہنگائی میں پاکستان دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک کیسے بن گیا؟

    ۸۔ آپ کے دور میں کشمیر بھارت کا حصہ بن گیا.کیا یہ آپ کی نااھلی ہے یا ملی بھگت؟اور کشمیر روڈ کا نام سری نگر روڈ رکھ کر کشمیر فتح ہو گیا کیا؟

    ۹۔ آپ کے دور میں صرف ساڑے تین سالوں میں پاکستان میں روپیہ ڈالر کے مقابلے میں پچاس فیصد کیسے گر گیا؟آپ تو ایک روپیہ گرنے پر حکومتوں کو چور ڈاکو کہتے تھے؟

    ۱۰۔ ساہیوال کی معصوم بچی جس کے ماں باپ کو اُس کی نظروں کے سامنے گولیوں سے بھون دیا گیا، اس کو آج تک انصاف کیوں نہیں ملا؟کیا اُسکی معصوم شکل آپ کو خواب میں آتی ہے؟

    ۱۱۔ مری میں سردی میں ٹھٹھر کر یا کاربن مونو آکسائڈ سے جان سے ھاتھ دھونے والے آپ کے آرام دہ بنی گالا گھر سے صرف تیس میل دور تھے، آپ کو رات کو نیند کیسے آئی جب میڈیا نے ایک رات پہلے حالات کی سنگینی کا بتا دیا تھا۔کیا ان جانوں کا حساب اس دنیا میں دیں گے یا روز محشر اسکا جواب دیں گے؟اگر آپ کے بچے مری میں برف میں پھنسے ہوتے تو کیا آپ کو نیند آتی؟

    ۱۲۔ آپ نے غیر قانونی طور پر اپنی پارٹی کو تحلیل کرکے اپنے پارٹی کے آئین کی دھجیاں اُڑا دیں۔کیا یہ ایک فاشسٹ جماعت ہے یا جمہوری جماعت؟کیا آپ پارٹی کے اندر فری اور فیئر الیکشن کروانے کی ہمت کر سکتے ہیں؟مجھے یقین ہے کہ اگر شفاف انٹرا پارٹی الیکشن ہوۓ تو آپ اپنی پارٹی میں الیکشن ہار جائیں گے۔

    ۱۳۔ آپ نے پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا تھا، ساڑے تین سال میں کتنے گھر بن گئے؟کیا یہ بھی روٹی کپڑا اور مکان جیسا سیاسی نعرہ تھا؟

    ۱۴۔ کیا آپ نے پاکستان کی نوجوان نسل کو بد تہذیبی، گالی گلوچ اور بدتمیزی کا کلچر دیا؟اس نسل کا مستقبل کیا ہے؟اسکی تربیت کون کرے گا؟کیا آج معاشرے میں پھیلی ہوئی بدتمیزی کے ذمہ دار آپ نہیں؟

    ۱۵۔ کیا آپ نے اوورسیز پاکستانیوں کو سالوں تک اے ٹی ایم مشین کی طرح استعمال نہیں کیا؟لیکن حکومت میں آنے کے بعد اوورسیز کی نمائندگی زلفی بخاری اور طارق محمود جیسے لوگوں کے حوالے کر دی جن کا آپ کے اوورسیز چیپٹر سے کبھی بھی کوئی تعلق نہیں رہا۔اوورسیز پاکستانیوں سے اس دھوکے کا کون ذمہ دار ہے؟ کہیں اوورسیز پاکستانیوں کے اربوں کے فنڈز سے یہ پارٹی پچھلے پندرہ سالوں سے چل رہی ہے؟ آپ نے انہیں نمائندگی کیوں نہیں دی؟

    ۱۶۔ سیالکوٹ واقعے کے ذمہ داروں کو تعین کب ہوگا؟۱۷۔ شیخ رشید جسے آپ چپڑاسی بھی نہیں رکھنا چاہتے تھے، اس کی چپڑاسی سے وزیر ریلوے اور وزیر داخلہ ترقی کیسے ہوئی؟۱۸۔ مفادات کا ٹکراو جسے آپ برائی کی جڑ سمجھتے تھے وہ رزاق داود کے اربوں کے ٹھیکے میں کیسے حلال ہو گیا؟

    ۱۹۔ وہ جو دو سو اداروں کے ایکسپرٹ آپ نے ڈھونڈے تھے، وہ کہاں غائب ھو گئے؟کوئی ایک ادارہ بتا دیں جو آپ نے ساڑھے تین میں قابل قدر مثال بنایا ہو؟

    ۲۰۔ ریاست مدینہ میں سود کی گنجائش نہیں اور قرآن میں اسکی سختی سے ممانعت ہے. آپ کی ریاست مدینہ میں سود ختم کیوں نہیں ہوا؟

    ۲۱۔ آپ کا فرمان تھا کہ صرف کرپٹ لوگوں کو میڈیا کا خوف ہوتا ہے، آپ کے دور میں میڈیا پر ملٹری ڈکٹیٹر سے زیادہ پابندیاں لگیں.کیا آپ کرپٹ ہیں؟میڈیا کی آزادی کی انٹرنیشنل ریٹنگ میں پاکستان آپ کے دور میں مزید نیچے چلا گیا۔کیا آپ میڈیا کی آزادی سلب کرنے کے ذمہ دار نہیں؟

    ۲۲۔ ریاست مدینہ میں اقلیتوں کے حقوق کو بڑی اہمیت حاصل ہے لیکن اقلیتوں کے خلاف بدترین حملے آپ کے دور میں ہوۓ۔آپ اقلیتوں کو تحفظ کیوں نہیں دے سکے؟

    ۲۳۔ آپ نے پولیس ریفارمز لانے کا وعدہ کیا تھا، ساڑھے تین سال میں یہ کیوں نافذ نہیں ہوسکی؟

    ۲۴۔ آپ نے سول سٹرکچر میں ریفارمز کا وعدہ کیا تھا، کیوں آج تک آپ ریفارمز متعارف نہیں کروا سکے؟

    ۲۵۔ الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق آپ کے پاس تین ماہ کا وقت ہے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا۔
    ابھی تک الیکشن کا اعلان کیوں نہیں ہوا؟

    ۲۶۔ فارن فنڈنگ کیس میں آپ نے پارٹی فنڈز پارٹی ملازمین کے نام پر کیوں منگوائے؟
    اگر یہ درست ہے تو اپوزیشن لیڈرز پر اپنے ملازمین کے نام پیسے ٹرانسفر کرنے کو منی لانڈرنگ کہنا چاہیے؟

    ۲۷۔ آپ کا چہیتا وزیر حماد اظہر، شاہ زیب خان زادہ کے سوالات کا جواب کیوں نہیں دے سکا؟
    کیا یہ بھی آپ کا منصور اختر ہے؟کیا پاکستان آپ اور آپ کے درجنوں منصور اختر کی پریکٹس پچ ہے؟

    ۲۸۔ اگر نواز شریف کی بیماری کو آج آپ کے وزیر فراڈ کہہ رہے ہیں تو اس توجیح سے کیا فیصل سلطان سب سے بڑا فراڈ نہیں جس نے نواز شریف کی بیماری کے درست ہونے کا سرٹیفیکیٹ دیا؟

    ۲۹۔ آپ کا بنی گالا کا گھر اور کانسٹیٹیوشن ایونیو کا فلیٹ کیسے غیر قانونی سے قانونی ہو گیا؟کیا غریبوں کے گھر ریگولرائز نہیں ہو سکتے جیسے کانسٹیٹیوشن ایونیو ریگولرائز ہو گیا؟

    ۳۰۔ آپ نے سالانہ ریونیو کولیکشن کے حوالے سے قوم کو غلط اعدادوشمار بتاۓ؟کیا اس جھوٹ کے بعد آپ صادق اور امین ہیں؟

    اگر آپ نے ان تیس سوالوں کے شو کاز کا جواب دے دیا تو میں اپنی دو ٹوئیٹس کا بھی جواب دے دوں گا۔ اب ریاست مدینہ کے حکمران ہونے کا ثبوت دیں اور میرے سوالوں کا جواب بھی دیں اور میرے خلاف دھمکیوں کو بند کریں۔ میرے خلاف آپ کی ھدایات انشاللہ کامیاب نہیں ھوں گی کیونکہ میرے اور آپ میں ایک فرق ہے کہ ہر روز سونے سے پہلے میری دو بیٹیاں میری حفاظت اور سلامتی کی دعا کرتی ہیں لیکن آپ اس سے محروم ہیں، اپنی غلطیوں کی وجہ سے؟
    آپ کو اندازہ نہیں کہ بیٹی کی دعا کیا ہوتی ہے؟

    اگر مجھے کوئی نقصان پہنچا تو اسکے ذمہ دار آپ ہوں گے اور میری فیملی پر اگر کوئی آنچ بھی آئی تو میں آپ کا قبر تک پیچھا کروں گا۔

    ویسے میں نے پچھلے دس دن میں چالیس ٹوئیٹس کی ہیں، اسلئے شو کاز کو تبدیل کر لیں، میری ان چالیس ٹوئیٹس کو بیس لاکھ لوگوں نے دیکھا،
    بہت بڑی اکثریت نے اتفاق کیا، ری ٹوئیٹ کیا، صرف دو ھزار کمنٹس منفی تھے، اور یہ بھی پورے پاکستان سے آپ کے صرف دو سو سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے دوھراۓ ہوۓ کمنٹس تھے۔ آپ کو پتہ ہی نہیں چلا آپ کی سوشل میڈیا بھی فیل ہو گئی یا اُن کا بھی ضمیر میری طرح جاگ گیا۔ اب ان کی ڈانٹ ڈپٹ نا شروع کر دیجئیے گا؟

    آپ کے جوابات کا انتظار اب پوری قوم کو ہے۔

     

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

    کس ویڈیو کی آمد ہے کہ بنی گالا کانپ رہا ہے،احمد جواد

  • دشمن ممالک کو خوش کرنے کیلئےعمران نیازی ایک خطرناک ایجنڈے پر گامزن ہیں،شرجیل میمن

    دشمن ممالک کو خوش کرنے کیلئےعمران نیازی ایک خطرناک ایجنڈے پر گامزن ہیں،شرجیل میمن

    کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران نیازی نریندر مودی کی زبان بولنا بند کریں-

    باغی ٹی وی : شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دشمن ممالک کو خوش کرنے کے لیے عمران نیازی ایک خطرناک ایجنڈے پر گامزن ہیں ان کا مقصد ملک میں افراتفری ، انارکی اور شرانگیزی پھیلانا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستانی عوام کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرے گی کہ عمران نیازی ملک کے اہم ترین اداروں کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرے۔

    صدر مملکت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی وزیراعظم کی تجویزمسترد کردی

    ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی عوام اپنی افواج، عدلیہ اور الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اگر نفرت انگیزی کے ایجنڈے سے عمران نیازی باز نہ آئے، تو محبت وطن عوام عمران خان کے اس پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دے گی۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ سے شروع ہوکر جھوٹ پر ختم ہوتی ہے پی ٹی آئی کے اعلیٰ عہدیداران ، وزرا، اور اراکین اسمبلی فیصلہ کریں کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں یا ملک کو نقصان پہنچانے والے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔


    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں سابق وزیراعظم پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر بھر سازشیں کرنے والا فتنہ عمران خان ملک کی سلامتی کے درپے ہے عمران خان آئین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔خانہ جنگی کو ہوا دے رہا ہے۔کیا سیاست دانوں کی پگڑیاں اچھالنےاور ہر آئینی ادارے کو گالی دینے والے شخص کو کھلی چھوٹ ہے کہ افواج پاکستان کو صرف اس لیے تماشہ بنائے کہ وہ آئینی حلف پر قائم ہیں؟-

    وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر کاجواب کل جلسے میں دوں گا،عمران خان

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ میں نے کبھی بھی زندگی میں ہار ماننا نہیں سیکھا۔ اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوششوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اداروں کے خلاف پروپیگنڈے اور عوام کو دھڑوں میں تقسیم کرنے کی مذموم سازش بے نقاب ہو چکی ہے، ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ پاکستان اور اس کے اداروں کا اس فتنے کے خلاف بھرپور دفاع کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تھا پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء اور ارکان قومی اسمبلی نے شرکت کی تھی-

    وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اتحادیوں کے تعاون سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں، یہ اتحادی حکومت ہے، ماضی کو پیچھے چھوڑ کر پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے مل کر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ سب کی پہنچ میں ہوں، آپ کسی بھی وقت مجھ سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں یہ میری بطور خادم پاکستان پارلیمانی پارٹی سے پہلی ملاقات ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مصنوعی مینڈیٹ والی حکومت کو ان کے گھمنڈ اور غرور کی وجہ سے شکست ہوئی ہے۔ ہماری حکومت کو ورثے میں انتظامی و معاشی مسائل ، قرضے اور سیاست بچانے کے لئے لئے گئے غلط فیصلوں کے خطرناک معاشی مسائل ملے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان عمران خان کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار کی چارج شیٹ جاری کردی

    انہوں نے کہا تھا کہ میں نے کبھی بھی زندگی میں ہار ماننا نہیں سیکھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں اشتعال انگیز بیان اور جھوٹے پروپیگنڈے سے انتشار پھیلانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے۔ اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوششوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ آئین اور قانون کے تحت ان اشتعال انگیز کوششوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ پاکستان اور اس کے اداروں کا اس فتنے کے خلاف بھرپور دفاع کریں۔ اگر گزشتہ حکومت کو عوام کو صحیح معنوں میں درد ہوتا تو یہ آٹے، گھی ، چینی اور اشیاء ضروریہ پر کمیشن کھانے کی بجائے عوام کو ریلیف دیتی اور ان کی قیمتوں کو کم کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ اداروں کے خلاف پروپیگنڈے اور عوام کو دھڑوں میں تقسیم کرنے کی مذموم سازش بے نقاب ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتا ہے کہ یہاں انارکی ہو لیکن ہم سب کو مل کر اس فتنے سے ملک کی حفاظت کرنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودیہ اور متحدہ عرب امارات دورے کے دوران میزبانوں نے موجودہ حکومت کی بین الاقوامی ساکھ کی تعریف کی یہ خدا کا شکر ہے کہ پچھلے تین سال کے مسلسل جھوٹے اور زہریلے پروپیگنڈے کے باوجود موجودہ حکومت کی ساکھ قائم و دائم ہے۔دوست ممالک میں موجودہ حکومت کی مضبوط ساکھ نواز شریف کی بے مثال قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

  • مولانا فضل الرحمان عمران خان کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار کی چارج شیٹ جاری کردی

    مولانا فضل الرحمان عمران خان کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار کی چارج شیٹ جاری کردی

    پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار کے حوالے سےچارج شیٹ جاری کردی-

    باغی ٹی وی : چارج شیٹ میں کہا گیا کہ عمران نیازی اس قوم کا میر جعفر اور میر صادق ہے اور اپنے ایجنڈے کو پورا نہ کرنے کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہےاپنے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کو پوری دنیا میں رسوا کررہا ہے، اس نے ساڑھے تین سال ملک کو تباہ و برباد کردیا، ملک کو معاشی اور اخلاقی طور پر تباہ جبکہ سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار کردیا۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا ہمارے دفاعی ادارے کے خلاف بیانات کا مقصد فوج کو تقسیم کرنا ہے، ہم نے ادارے کی کسی فرد کی رائے یا اس کے کسی اقدام سے اختلاف کیا ہے لیکن فوج کی بحیثیت دفاعی ادارہ ہمیشہ احترام کیا ہےعمران خان کے بیانات فوج میں انتشار ڈالنے کے لیے ہیں، ایلیٹ کلاس کی ایک لابی اس کے پیچھے ہے، ہم ملک اور ملکی اداروں کو تباہ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کے اداروں اور اس کے جغرافیائی سرحدات کی حفاظت کریں گے، اسلامی سربراہی کانفرنس میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کی اور اب وہ ایک خاص قسم کی لابی کی پشت پناہی سے دفاعی ادارے کو تقسیم کرنا چاہتا ہے جو بہت بڑا جرم ہے، امریکا کی آنکھوں میں کھٹکنے والا سی پیک منصوبہ امریکا کے کہنے پر ساڑھے تین سال منجمد کئے رکھا۔

    قبل ازیں قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ایبٹ آباد جلسے کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئےکہا تھا کہ انہوں نے سراج الدولہ اور میرجعفر کا نام لے کرجو مثال دی اس سے بری حرکت نہیں ہوسکتی، عمران خان نے کہا تھا سراج الدولہ کے سپہ سالار میر صادق اور میر جعفر غدار نکلے، عمران نیازی نے ادارے کے بارے میں جو زہر اگلا وہ پاکستان کے خلاف سازش ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ قوم تقسیم درتقسیم ہوچکی ہےزہر گھول دیا گیا ہے، عمران خان نے جو کل بات کی وہ انتہائی خطرناک ہے، نواب سراج الدولہ کے سپہ سالار کی بات ککےعمران خان نےاداروں کوبراہ راست نشانہ بنایاپاکستان کوامریکی دھمکی کی تاریخ توبہت پرانی ہےاس میں سازش کاعنصرکہاں سے نکلا اگر عمران خان کو آئین و قانون کے ذریعے نہ روکا گیا تو خدانخواستہ یہ ملک لیبیا اور شام کی تصویر بن جائےگا-

    جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ پاک فوج اور قیادت کو سیاسی معاملات میں گھسیٹنے کی دانستہ کوششیں کی گئی ہیں، کچھ سیاسی شخصیات، چند صحافی اور تجزیہ کار سوشل میڈیا اور دیگر فورمز پر افواج کو سیاست میں گھسیٹ رہےہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حقیقت کےبرخلاف ، ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات نہایت نقصان دہ ہیں، ملک کے بہترین مفاد میں مسلح افواج کو ایسے غیرقانونی اور غیر اخلاقی عمل سے دور رکھا جائے توقع ہے سب قانون کی پاسداری کریں گے، افواج کو بہترین ملکی مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں۔

    آصف علی زراداری کا کہنا تھا کہ قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلوانے کے علاوہ عمران خود جلسوں میں جھوٹ پر مبنی سازشی بیانیے کے ذریعے لوگوں کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے جو قابل مذمت ہے، عمران خان کرسی کی خاطر نفرت پھیلا کر نہ صرف پاکستان کا نقصان کر رہا ہے بلکہ قومی اداروں کا بھی نقصان کر رہا ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ عمران کی انہی حرکتوں کی وجہ سے پچھلے پونے چار سال میں ملک آگے جانے کے بجائے پیچھے کی جانب گیا، اس نے اداروں کو بدنام کرنے اور ان میں نفاق ڈالنے کے لئے جو مہم چلائی ہے وہ پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرناک ہے اور اس کا فائدہ ملک دشمن قوتوں کو پہنچے گا، پاک فوج نہ صرف پاکستان کی سرحدوں کی محافظ ہے بلکہ آئین اور جمہوریت کا تحفظ بھی اس کی ذمہ داری ہے لہذا اسے سیاست میں گھسیٹنے اور متنازع بنانے کی کوشش ملک سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔

    آصف زرداری نےکہا تھا کہ عمران خان اقتدار سےبے دخل ہونے کے بعد باؤلے پن کا شکار ہوکر نہ صرف فوج کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہا ہےبلکہ وہ آئین کو پامال کرنے پر بھی تلا ہوا ہےدوسروں کو غداری کےطعنے دینے والا عمران نیازی خود میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی کو داؤ پر لگانے کی ناکام کوشش میں لگا ہے جس کا خمیازہ اسے خود بھگتنا ہوگا عمران خان کی جانب سے احتساب سے بچنے کی ایک بھونڈی کوشش ہے، عوام کی منتخب پارلیمنٹ کے ہاتھوں ایک آئینی عمل کے ذریعے اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد عمران ذہنی توازن کھو چکا ہے اور اب قومی اداروں پر حملہ آور ہورہا ہے۔

  • وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر کاجواب کل جلسے میں دوں گا،عمران خان

    وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر کاجواب کل جلسے میں دوں گا،عمران خان

    سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اداروں کی توہین کے الزامات کا جواب کل جہلم جلسے میں دوں گا، نواز شریف، مریم نواز فوج پر حملے کرتے ہیں اور ہم پر الزام لگائے جارہے ہیں سارا شریف خاندان ہی جھوٹا ہے، نواز شریف اور شہباز شریف اس ملک کے اصل میر جعفراور میر صادق ہیں، ان کو شرم آنی چاہیے کہ مدینہ منورہ کے واقعے پر ہمارے خلاف ایف آئی آر کاٹ دیں۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں تقریر کاجواب کل جلسے میں دوں گا، تم نے امریکا کے ساتھ مل کر سازش کی اور ایک حکومت کو گرایا، میرے جانے اور ان کے آنے کی سب سے زیادہ خوشی بھارت کو ہوئی ہے، ڈونلڈ لوجیسا انڈر سیکرٹری حکم کر رہا ہے کہ اپنے پرائم منسٹر کو ہٹاؤ، ہم خود ٹشوپیپر کی طرح استعمال ہوئے ہیں۔

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک پر کرپٹ ٹولہ مسلط ہے، یہ چور ملک کو لوٹنے آتے ہیں اور لندن کے مہنگے ترین علاقے میں اربوں روپے کے گھروں میں رہتے ہیں مجھے بتائیں کس ملک کاوزیراعظم لندن کےسب سےمہنگے علاقےمیں رہ رہاہو یہ مسلط حکمران اصل میں میر جعفر اور میر صادق ہیں ساری باتیں پہلے سے کہہ رہاہوں، عوام غیرت مند ہے، دلیر ہے، کرپٹ اور بزدل اس قوم کے اوپربیٹھے ہیں-

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ عمران خان نے فوج کی توہین کردی ہے، میر جعفر اور میر صادق سے متعلق میں نے کوئی نئی بات نہیں کی، شہباز شریف اور اس کا بھائی اصل میں میر جعفر اور میر صادق ہیں شہباز شریف کا بڑا بھائی باہر بیٹھ کر فوج کے خلاف بات کرتا ہے، بزدل جب تک ملک میں تھا تو چوں چوں کرتا تھا، باہر جاکر فوج کو برا بھلا کہتا ہےنواز شریف کی بیٹی مریم نواز بھی فوج پر حملہ کرتی ہے مگر کیونکہ وہ خاتون ہے اس لیے اس کو کچھ نہیں کہا جاتا اور یہ ہمیں کہتے ہیں کہ فوج کے خلاف بات کرتے ہیں یہ سب مجرم ہیں، قاتل کو وزیر داخلہ بنادیا ہے، آج سارے کرمنلز اقتدار میں آکر بیٹھ گئے ہیں۔

    میر جعفر اور صادق وہ ہوتے ہیں جو قوموں میں تقسیم پیدا کریں ،طاہر اشرفی

    چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مشکل وقت تو پی ٹی آئی کی حکومت کوملا تھا، 20 ارب ڈالرکا بیرونی خسارہ چھوڑکرگئےتھے،ہم سب سے زیادہ ڈالرلے کر آئے،ایکسپورٹس بڑھائیں، ملک میں پانچ بڑی فصلوں کی ریکارڈ پیدا وار ہوئی، ہمارے دورمیں سب سے کم بے روزگاری ہوئی، کورونا کی وجہ سے ساری دنیا متاثر ہوئی، ہم نے کورونا میں معیشت کو بھی بچایا اور لوگوں کو بھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ تم نے ڈونلڈ لو کےساتھ مل کر سازش کی، اورایک حکومت کو گرایا، آئی ایم ایف کی رپورٹ تھی کہ پاکستان پائیدار ترقی کی جانب نکل پڑا ہے عمران خان کاجینا مرنا پاکستان میں ہے، میری کوئی باہر جائیدادیں نہیں،میں سیاست نہیں کر رہا،میں ان کے خلاف جہاد کر رہاہوں، میرے جانے اور ان کے آنے پر بھارت میں خوشیاں منائی گئیں۔

    فوج اورعدلیہ کے خلاف مواد نشر کرنے پر قانونی کاروائی کی جائے گی،پیمرا کی الیکٹرانک میڈیا کو سخت…

    اپنے اوپر مقدمات پر بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم کبھی اپنے ملک کو نقصان نہیں پہنچائیں گے، یہ حکمران کہیں بھی عوامی مقامات پر جائیں، لوگ ان کے خلاف غدار اور چور کے نعرے لگائیں گےان کو شرم آنی چاہیے کہ مسجد نبویﷺ کے واقعے کے خلاف ہمارے خلاف ایف آئی آر کاٹ دیں، شہباز شریف نے سب سے زیادہ پولیس مقابلے میں لوگ مروائے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم صرف ایک چیز چاہتے ہیں ، الیکشن ، میں 20 تاریخ کے بعد کال دوں گا، جو اسلام آباد نہیں آسکتا، اپنے علاقے میں نکلے ، یہاں آکرکیا کریں گے ، وہ میں آپ کوبتاؤں گا، انہوں نے پلان کیا ہوا ہے عمران خان کو پکڑ لیں گے، یہ جو بھی پلان کریں گے اپنا نقصان کریں گے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ایک تو ہماری حکومت گرائی گئی، دوسرا چوروں، لٹیروں کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا، اگر ایماندار لوگوں کو لایا جاتا تو شاید ہم تسلیم کر بھی لیتے مگر ان چوروں کی حکومت کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے انڈر سیکریٹری لیول کا بندہ ہمیں دھمکی دیتا ہےعوام کے دلوں کو یہ بات لگی ہے کہ وہاں اسلام آباد کے سندھ ہاؤس میں منڈی لگی ہوئی تھی، ضمیروں کی خرید و فروخت جاری تھی مگر کوئی ازخود نوٹس نہیں لیا گیاکسی کو کوئی فکر نہیں ہے کہ ملک کی جمہوریت تباہ کی جارہی ہے، اخلاقیات تباہ کی جارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ باقی معاملات پر تو بڑی جلدی جلدی ایکشن لیے جاتے ہیں لیکن اس انتہائی اہم معاملے پر اب تک کوئی ایکشن نہیں ہے، دیکھتے ہیں کل کیس لگتا ہے تو کیا ہوتا ہے شہباز شریف کی تقریر کا جواب کل جہلم کے جلسے میں دوں گا۔

    سوزوکی نے رواں سال تیسری مرتبہ اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں

  • عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کو ورثے میں انتظامی و معاشی مسائل ملے،

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ملک بھر میں لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی ہے،دھاندلی اور چوری کی حکومت نے بجلی کے منصوبوں کو نقصان پہنچایا،تحریک انصاف حکومت نے وقت پر تیل منگوایا نہ گیس نورعالم خان نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوتی رہی،میں اس معاملے کی تحقیقات کراونگا،مئی میں لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوئی،گیس سستی مل رہی تھی مگر ماضی کی حکومت نے مہنگا تیل خریدا،عید کےبعد لوڈشیڈنگ میں واضع کمی ہوئی ہے،نالائق اور کرپٹ حکومت نے گرمیوں میں بجلی پلانٹ کا مرمتی کام کرایا،سابقہ حکومت جھرلو اور دھاندلی کی پیداوار تھی،سابق حکومت نے قرضے تو لیے مگر کوئی نیا کام نہیں کیا گیس کا انتظام بھی کررہے ہیں اور گیس کے جہاز بھی خرید رہےہیں،

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کل ایبٹ آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین نے بہت خطرناک باتیں کیں،عمران خان کی تقریر اداروں کے خلاف تھی،عمران خان نے براہ راست اداروں پر بات کی ہے،بتایا جائے دھمکی کو سازش کیسے قرار دیا جا سکتا ہے،خط میں دھمکی آمیز گفتگو تھی غداری کی بات کہاں سے آئی،سازش کا دور دور تک کوئی نام ونشان نہیں عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،آپ حکومت میں تھے تو ادارے کے لاڈلے تھے،اداروں نے عمران خان کی حمایت کی اس کی مثال نہیں ملتی،آپ تو لاڈلے تھے آپ کو بچے کی طرح پالا گیا،مگر آپ نے کچھ نہیں سیکھا آپ کو اس ادارے نے بچے کی طرح دودھ پلایا،اگر ہمیں20فیصد بھی حمایت ملتی تو ملک کہاں سے کہاں پہنچ جاتا، کل پی ٹی آئی والوں نے خطرناک بات کی، سفیر نے نیشینل سیکورٹی میٹنگ میں کہا تھا کہ دھمکی آمیز گفتگو کی گئی تھی لیکن ہٹانے کے الفاظ یا سازش نہیں کی گئی، یہ الفاظ سفیر کے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی زندگی میں ہار ماننا نہیں سیکھا۔ اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوششوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اداروں کے خلاف پروپیگنڈے اور عوام کو دھڑوں میں تقسیم کرنے کی مذموم سازش بے نقاب ہو چکی ہے، ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ پاکستان اور اس کے اداروں کا اس فتنے کے خلاف بھرپور دفاع کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء اور ارکان قومی اسمبلی نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں کے تعاون سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں، یہ اتحادی حکومت ہے، ماضی کو پیچھے چھوڑ کر پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے مل کر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ سب کی پہنچ میں ہوں، آپ کسی بھی وقت مجھ سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری بطور خادم پاکستان پارلیمانی پارٹی سے پہلی ملاقات ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مصنوعی مینڈیٹ والی حکومت کو ان کے گھمنڈ اور غرور کی وجہ سے شکست ہوئی ہے۔ ہماری حکومت کو ورثے میں انتظامی و معاشی مسائل ، قرضے اور سیاست بچانے کے لئے لئے گئے غلط فیصلوں کے خطرناک معاشی مسائل ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی زندگی میں ہار ماننا نہیں سیکھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں اشتعال انگیز بیان اور جھوٹے پروپیگنڈے سے انتشار پھیلانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے۔ اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوششوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ آئین اور قانون کے تحت ان اشتعال انگیز کوششوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ پاکستان اور اس کے اداروں کا اس فتنے کے خلاف بھرپور دفاع کریں۔ اگر گزشتہ حکومت کو عوام کو صحیح معنوں میں درد ہوتا تو یہ آٹے، گھی ، چینی اور اشیاء ضروریہ پر کمیشن کھانے کی بجائے عوام کو ریلیف دیتی اور ان کی قیمتوں کو کم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف پروپیگنڈے اور عوام کو دھڑوں میں تقسیم کرنے کی مذموم سازش بے نقاب ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتا ہے کہ یہاں انارکی ہو لیکن ہم سب کو مل کر اس فتنے سے ملک کی حفاظت کرنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودیہ اور متحدہ عرب امارات دورے کے دوران میزبانوں نے موجودہ حکومت کی بین الاقوامی ساکھ کی تعریف کی۔انہوں نے کہاکہ یہ خدا کا شکر ہے کہ پچھلے تین سال کے مسلسل جھوٹے اور زہریلے پروپیگنڈے کے باوجود موجودہ حکومت کی ساکھ قائم و دائم ہے۔دوست ممالک میں موجودہ حکومت کی مضبوط ساکھ نواز شریف کی بے مثال قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    صدر مملکت نے وزیراعظم کو خط کا "جواب” دے دیا

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

     

  • عمران خان کے فوج پرانتہائی غلط اوربھونڈے الزامات،ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے

    عمران خان کے فوج پرانتہائی غلط اوربھونڈے الزامات،ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاک فوج کے حوالہ سے بیانات پر ریٹائرڈ فوجی افسران کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے، سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف چلائی جانے والی مہم کی بھی ریٹائرڈ افسران اور پاک فوج کے شہداء کے خاندانوں نے مذمت کی ہے، ریٹائرڈ فوجی افسران کا کہنا ہے کہ ہم افواجِ پاکستان اور اُس کی قیادت کے لئے مُتحد ہیں۔ہم سب کچھ ہو سکتے ہیں غَدار نہیں۔ افواجِ پاکستان کے ایک ایک آفیسر اور جوان نے وطن کے دِفاع کی قسم اُٹھا رکھی ہے۔ ان سازشی الزام کو مُسترد کرتے ہیں۔افواجِ پاکستان کا سِپہ سالار قوم کا فخر ہے۔

    بریگیڈیئر ر تنویر کا کہنا ہے کہ ہمار محافظ اللہ ہے اسکے بعد پاکستان کی مسلح افواج ہے، دشمن کی خواہش ہے کہ عوام اور فوج کے درمیان پھوٹ پیدا کرے، ہم اس خواہش کو پورا نہیں ہونے دیں گے

    میجر احمر رضا شہید کے بھائی پروفیسر مقصود احمد کا کہنا تھا کہ عوام سے درخواست ہے کہ جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں پاک فوج ہی ملک کی محافظ ہے دشمن کے بیانئے کو مت پروموٹ کریں

    لیفٹیننٹ جہانگیر خان مری شہید کے بھائی عالمزیب مری کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر بڑا پروپیگنڈہ چل رہا ہے، پاکستان پر امن ملک ہے، پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں، سیاست میں پاک فوج کو نہ گھسیٹا جائے، پاک فوج ملک کے لئے قربانیاں دے رہی ہے

    لیفٹیننٹ محمد فیصل مینگل ریٹائرڈ کا کہنا تھا کہ پاک آرمی کے خلاف پروپیگنڈہ کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،پاکستانی افواہوں پر یقین نہ کریں اور تصدیق کروائیں

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

  • اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے عمران خان کی جانب سے قومی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کی مذمت کی ہے

    سابق صدرآصف زرداری نے عمران خان کے اقدام کو احتساب سے بچنے کی بھونڈی کوشش قرار دیا ،آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد عمران ذہنی توازن کھو چکا ہے ،عمران خان اب قومی اداروں پر حملہ آور ہو رہا ہے،اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے، عمران خان سزا سے بچنے کیلئے قومی اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کررہے ہیں

    آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار کے لالچ میں عمران نیازی تمام حدیں پار کرتا ہوا جس نہج پر جا رہا ہے وہ ملک کو ایک مرتبہ پھر دولخت کرنے کی سازش لگتی ہے قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلوانے کے علاوہ عمران خود جلسوں میں جھوٹ پر مبنی سازشی بیانیے کے ذریعے لوگوں کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے جو قابل مذمت ہے عمران خان کرسی کی خاطر نفرت پھیلا کر نہ صرف پاکستان کا نقصان کر رہا ہے بلکہ قومی اداروں کا بھی نقصان کر رہا ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا

    سابق صدر آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی انہی حرکتوں کی وجہ سے پچھلے پونے چار سال میں ملک آگے جانے کے بجائے پیچھے کی جانب گیا اس نے اداروں کو بدنام کرنے اور ان میں نفاق ڈالنے کے لئے جو مہم چلائی ہے وہ پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرناک ہے اور اس کا فائدہ ملک دشمن قوتوں کو پہنچے گا، پاک فوج نہ صرف پاکستان کی سرحدوں کی محافظ ہے بلکہ آئین اور جمہوریت کا تحفظ بھی اس کی ذمہ داری ہے لہذا اسے سیاست میں گھسیٹنے اور متنازع بنانے کی کوشش ملک سے کھلواڑ کے مترادف ہے

    صدر مملکت نے وزیراعظم کو خط کا "جواب” دے دیا

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات