Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • چند ماہ بعد عمران خان خود کہیں گے کہ مراسلے والی بات غلط تھی،مبشر لقمان

    چند ماہ بعد عمران خان خود کہیں گے کہ مراسلے والی بات غلط تھی،مبشر لقمان

    چند ماہ بعد عمران خان خود کہیں گے کہ مراسلے والی بات غلط تھی،مبشر لقمان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ چند ماہ بعد عمران خان خود کہیں گے کہ مراسلے والی بات غلط تھی

    نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی تین چار ماہ میں پارٹی بدلنے والے ہیں میں نے عمران خان کو کئی سال بغیر کسی لالچ کے اسپورٹ کیا،لیکن انہوں نے مجھ سمیت پوری قوم کو مایوس کیا احتساب کے نام پرسیاسی انتقا م لیا جتنے جھوٹ عمران خان نے بولے ، کسی نے نہیں بولے بغیر سوچے سمجھے ہرایک کو غدارکہہ دیتے آنے والے دنوں میں صورتحال بہت خطرنا ک ہونے جا رہی ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی ایسا کام نہیں جو پی ٹی آئی حکومت میں درست ہوا ہو،عمران خان ہمارے بچوں کو تو امریکہ کے خلاف کھڑا کر دیا انکے اپنے بچوں کی برطانوی نیشنلٹی ہے انہیں کہیں کہ بچوں کو کہیں امریکہ کے سامنے کھڑے ہو جائیں،انکے باپ کے خلاف سازش ہوئی ہے،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ میں کلمہ پڑھ کر قسم کھا سکتا ہوں تحریک انصاف نے مجھے کیا دینا میں نے انکے لئے پیسے دیئے، شوکت خانم، نمل کے لئے دئیے، میں نے پیسے لگائے،میرا نام پہلے ڈونر کے نام پر انکے پاس ہے ،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے سائیکل پر جانے کا وعدہ کیا تھا اور 98 کروڑ کا ٹیکہ لگا کر چلے گئے ہیلی پر جھولے لیتے رہے، میں پی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں کہ انہوں نے جو درخت لگائے وہ دکھائیں میں نے کے پی کے پھر کر دیکھ لیا مجھے تو کہیں انکے لگائے ہوئے درخت نظر نہیں آئے

    کل شام اسلام آباد میں کیا ہوا ؟ مبشر لقمان نے اندر کی بات ظاہر کر دی

    نواز شریف واپس کب آ رہے ہیں؟ مبشر لقمان نے اندر کی خبر دے دی

    حکومت ایم کیو ایم کو منانے میں کیوں ناکام رہی؟ مبشر لقمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ 

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    نور مقدم قتل کیس،فیصلہ آ گیا،مرکزی ملزم سفاک ظاہر جعفر کو سزائے موت کا حکم

    نور مقدم کیس زندہ رکھنے پر مبشر لقمان کا شکریہ، جویریہ صدیق

    آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

  • عمران خان نے بنی گالا کی سڑک کیلئےکتنےلاکھ روپے اپنی جیب سےادا کیئےتھے:سابق میئرنے انکشاف کردیا

    عمران خان نے بنی گالا کی سڑک کیلئےکتنےلاکھ روپے اپنی جیب سےادا کیئےتھے:سابق میئرنے انکشاف کردیا

    اسلام آباد:عمران خان نے بنی گالا کی سڑک کیلئےکتنےلاکھ روپے اپنی جیب سےادا کیئےتھے:سابق میئراسلام آباد نے سب حقیقت کھول کرسب کے سامنے رکھ دی ،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سابق میئر شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان نے بنی گالا کی سڑک بنوانے کیلئے محض 30 لاکھ روپے ادائیگی کی تھی ۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد کے سابق میئرشیخ انصرعزیز کا کہنا تھاکہ عمران خان نے بنی گالا کی سڑک بنوائی تو میں میئر اسلام آباد تھا، انہوں نے سڑک بنانے کیلئے سی ڈی اے کو 30 لاکھ روپے دیے تھے۔

     

    ان کا کہنا تھاکہ ’2019 میں وزیراعظم ہاؤس سے ہدایات آئیں کہ وزیراعظم کے گھر کی طرف جو سڑک ہے اور یہ مین روڈ سے ان کے گھر کی طرف جاتی ہے، اسکی مینٹینس کروا کر دی اور اس کیلئے انہوں نے صرف 30 لاکھ ادا کیے جس کا ریکارڈ موجود ہے‘۔

     

    شیخ انصر عزیز کا کہنا تھاکہ عمران خان کا دیاگیا پے آرڈر ریکارڈ میں موجود ہے، انہوں نے صرف ایک بار ادائیگی کی، اس کے بعد کوئی ادائیگی نہیں کی۔ان کا کہنا تھاکہ بنی گالا کی باقی سڑک میاں نواز شریف نے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد بنوائی تھی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور جلسے میں عمران خان نےکہا تھا کہ توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر بنی گالا گھر کے باہر کی سڑک بنوائی تھی۔

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

    پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی

  • ”اعلیٰ ایجنسی نے بتا دیا کوئی سازش تونظر نہیں آئی“:رانا ثنااللہ

    ”اعلیٰ ایجنسی نے بتا دیا کوئی سازش تونظر نہیں آئی“:رانا ثنااللہ

    اسلام آباد:”اعلیٰ ایجنسی نے بتا دیا کوئی سازش تونظر نہیں آئی“:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اعلیٰ ایجنسی نے بتایا ہے کہ مراسلے میں کوئی سازش نظر نہیں آئی، تمام تر معلومات اور مراسلوں کی بنیاد پر کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ غیر ملکی سازش نہیں تھی۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ بتا رہا ہے کہ بیرونی سازش جیسی کوئی چیز نہیں۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں سے متعلق بریفنگ لی ہے، ایسے اقدامات کیے جا سکتے ہیں جہاں لوگوں کو ریلیف ملے، نیب مخالفین کو جھوٹے مقدمات کے لیے استعمال ہو رہی تھی، مخالفین کو جھوٹے مقدمات پر ای سی ایل میں ڈالا جاتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ای سی ایل کے معاملے پر توجہ دی، نیب کے نوٹس پر ای سی ایل میں نام ڈالا جاتا تھا، ای سی ایل کے حوالے سے مسائل کو حل کیا جائے گا، ای سی ایل میں 120 دن سے زائد ہونے پر نام نکال دیا جائے گا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ اب ای سی ایل میں 120 دن سے زیادہ نام نہیں رہے گا، کابینہ نے ای سی ایل رولز میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے، ای سی ایل میں 4863 لوگوں کے نام ہیں، تقریباً 3 ہزار لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکل جائیں گے۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بلیک لسٹ اور اسٹاپ لسٹ میں 30 ہزار سے زائد لوگ ہیں، ان لسٹوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا، دہشت گردی کیسز میں ملوث افراد کے نام ای سی ایل سے نہیں نکلیں گے، سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر سکیورٹی امور پر کوئی کمی نہیں رکھی جائے گی، تمام قانون میرٹ پر بنائے جا رہے ہیں کسی کے فائدے کیلئے نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کو لکھا گیا تھا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کو فول پروف سکیورٹی دینے کے احکامات دیے، رینجرز، ایف سی اور فول پروف گاڑی فراہم کی گئی ہے، عمران خان سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ پر ہے، عمران خان کو قانون کے مطابق کسی بھی حق سے محروم نہیں کریں گے۔

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

    پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی

  • آج سے نیا گیم پلان شروع ہو جائے گا ،تحریک انصاف کے رہنما کا دعویٰ

    آج سے نیا گیم پلان شروع ہو جائے گا ،تحریک انصاف کے رہنما کا دعویٰ

    آج سے نیا گیم پلان شروع ہو جائے گا ،تحریک انصاف کے رہنما کا دعویٰ
    سابق وزیر خارجہ ، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی ق لیگی رہنما، سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی سے ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں مونس الہٰی اور زین قریشی بھی شریک تھے ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی پرویزالہٰی نے شاہ محمود قریشی کو لاہور میں کامیاب جلسہ پر مبارکباد دی ،پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پہلی بار ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ پیدل جلسہ گاہ آ رہے تھے، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اورق لیگ مل کر چلنے کا جو عہد کیا تھا وہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے،جی ڈی اے اور ق لیگ نے عمران خان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا

    قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ لاہورجلسے کے بعد آج سے عمران خان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا شروع کیا جائے گا بیرونی سازش کے حقائق کو جھٹلانے کے لیے ہر حربہ استعمال ہوگا، عوام ہوشیار ہو جائے اور جاگتے رہیں، آج سے نیا گیم پلان شروع ہو جائے گا ،

    تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر لاکھوں کے جلسے سے سیاسی مخالفین سکتے کی حالت میںہیں،امپورٹڈ حکومت نے اقتدار میں رہ کر آئندہ عام انتخابات میںنقب لگانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جنہیںکسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،اگر عمران خان نے اسلام آباد کی طرف کال دی تو عوام کا سمندر سازشی ٹولے کو ان کے ایوانوں سمیت بہا لے جائے گا ۔ مینار پاکستان جلسے کے انتظامات میں متحرک کردار ادا کرنے والے رضا کاروں سے اظہار تشکر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عوام اور کارکنان کو معلوم تھاکہ عمران خان نے رات نو بجے کے بعد خطاب کرنا ہے لیکن اس کے باوجود وہ روزے کی حالت میں دوپہر سے ہی پنڈال میں پہنچنا شروع ہو گئے جو ان کی عمران خان سے محبت اور عقیدت کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ایماء پر جلسہ گاہ کی طرف آنے والے مختلف راستوںکو کنٹینر لگا کر بند رکھا گیا لیکن امپورٹڈ حکومت نے دیکھ لیا کہ عوام اورکارکنان نے ان رکاوٹوںکو اپنے جوتے کی نوک پر رکھا اور کئی کلو میٹر پیدل چل کر جلسہ گاہ پہنچتے رہے ۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں عوام نے مینار پاکستان جلسے میں شرکت کر کے واضح فیصلہ سنا دیا ہے کہ لاہور کس کا قلعہ ہے اور ان شااللہ آئندہ عام انتخابات میں ہمارے سیاسی مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہو جائیںگی ۔ انہوںنے مزید کہا کہ جلسے میں خواتین اور فیملیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جو عمران خان کی جدوجہد کی کامیابی کی دلیل ہے اور وہ دن دور نہیں جب امپورٹڈ حکومت اقتدارسے باہر ہوگی

    ہفتہ کی شب وزیراعظم ہاؤس میں آخر ہوا کیا؟ بی بی سی کا بڑا دعویٰ

    عمران خان منتخب وزیراعظم تھے مشرف کے ساتھ پلیز موازنہ نہ کریں،عدالت

    وزیراعظم کا انتخاب، تحریک انصاف کی اراکین کو ہدایات جاری

    اپوزیشن کا بڑا یوٹرن، پی ٹی آئی کی ایک حکومت کو خود ہی بچا لیا

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

  • ‘بلاول اور نوازکی سیاسی مقبولیت کا کیا حال ہے؟فواد چوہدری نےبتادیا

    ‘بلاول اور نوازکی سیاسی مقبولیت کا کیا حال ہے؟فواد چوہدری نےبتادیا

    اسلام آباد:’بلاول اور نوازکی سیاسی مقبولیت کا کیا حال ہے؟فواد چوہدری نےبتادیا ،اطلاعات کے مطابق فواد چودھری نے بلاول اور نواز شریف کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کی سیاسی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ پاکستان تو بھول جائیں لندن میں بھی گارڈز کے بغیر باہر نہیں نکل سکتے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ریسٹورینٹس ٹیبلز پر گارڈ بٹھانے پڑتے ہیں کہ کوئی پاکستانی ہوا تو وہ جوتا نہ مار دے اور یہ لندن میں پاکستان کا اگلا سیٹ آپ ڈسکس کر رہے ہیں۔

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ چوں چوں کا مربع حکومت نے عمران خان پر سب سے بڑے دو الزام عائد کئے ہیں، انھوں نے گھڑی خریدی اسے بیچ کر بنی گالہ کی سڑک بنوائی اور دوسرا ہیلی کاپٹر سے روز دفتر آتے تھے، ان دو الزامات سے اندازہ لگا لیں عمران خان نے کس قدر شفاف اور جوابدہ حکومت کی بنیاد رکھی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ الزام لگانے والوں میں ذرا سی بھی شرم ہوتی وہ ایسی باتیں نہ کرتے، بہرحال اب عمران آپ کے گٹے گوڈوں میں بیٹھ گیا ہے الیکش کراؤ اور گھر جاؤ۔

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

    پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی

  • جوبھی غلط کرے گا وہ اس کا جواب دہ ہے:گورنرپنجاب عمرسرفرارچیمہ

    جوبھی غلط کرے گا وہ اس کا جواب دہ ہے:گورنرپنجاب عمرسرفرارچیمہ

    لاہور:جوبھی غلط کرے گا وہ اس کا جواب دہ ہے:گورنرپنجاب عمرسرفرارچیمہ نے سینئرصحافی مبشرلقمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے آنے والے دنون میں مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے اپنا موقف گوش گزار کردیا ہے ،

    اطلاعات کے مطابق پی این این پرکھرے سچ پروگرام کے میزبان مبشرلقمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے گورنرپنجاب نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرح ان کا بھی یہ نظریہ اور ماٹو ہے کہ کوئی بھی ہوہرکسی نے اپنا حساب دینا ہے اوراگرکسی کا کوئی رشتہ داربھی اس میں ملوث ہے تو وہ بھی جوابدہ ہوگا

     

    اس حوالے سے جب سینئر صحافی مبشرلقمان نے ایک سوال پوچھااور آنے والے دنوں کے حوالے سے خبردار کیا کہ ہوسکتا ہے کہ اگلے چند دنوں تک آپ کی پارٹی کے بہت سے لوگوں کے خلاف کیس بنائے جارہے ہیں تو اس کے جواب میں گورنرپنجاب نے کہا کہ ہمارے گاون میں اکثریہ مثال دی جاتی ہے کہ جنّہے کھادیاں گاجراں پیٹ اونہاں دے پیڑ، جو کرے سو بھرے گا

    عمرسرفرازچیمہ نے مبشرلقمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ آئین کے مطابق کام کررہے ہیں اورکوئی غلط کام نہیں کریں‌گے ان کایہ بھی کہنا تھا کہ وہ صوبے میں آئینی کردار کے حوالےسے بہت کلیئر ہیں

     

    گورنرپنجاب عمرسرفراز چیمہ نےکہا کہ پی ٹی آئی انتقام پریقین نہیں رکھتی بلکہ احتساب کوسسٹم کے لیے اچھا سمجھتی ہے ، پی پی پی اور ن لیگ کے ایک دوسرے کے خلاف کیسز ان کے اپنے دور کے ہیں ، عمران خان نے ان پرکوئی کیس نہیں کیا

     

    ایک اور سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں ہمیشہ ایسے لوگوں کو موقع دیا گیا جن کے بارے میں یہ خیال تھا کہ وہ ممکن ہے کہ بہتر انداز سے کام کرسکیں ، ان کا یہ کہنا تھا کہ 1996 میں بننے والی پارٹی میں مڈل کلاس کو آگے لانے کی کوشش کی گئی ، شایدیہی وجہ ہے کہ کچھ لوگوں کو موقع دیا گیا

    ایک اور سوال کے جواب میں سرفراز چیمہ نے کہا کہ بہرکیف عثمان بزدار نے نیک نیتی سے کام کیا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے عالمی برادری میں پاکستان کا مقام بلند کیا اوریہ ہے کسی ملک کی عزت کے لیے بڑا اعزاز ہے

     

    عمرسرفراز چیمہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 4 سال میں اگر نواز شریف ہو تا تو اتنے میں 18 ملین بنا لیتا: ان کا کہنا تھا کہ پچھلے چار سال بھی خان صاحب جو باتیں کرتے رہے ہیں اور آج بھی کر رہے ہیں انہی کی بنیاد پر تحریک انصاف وجود میں آئی

  • پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ:میری زندگی کا مقصد تیرے دین کی سرفرازی:عمران خان کا بڑا اعلان

    پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ:میری زندگی کا مقصد تیرے دین کی سرفرازی:عمران خان کا بڑا اعلان

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیراعظم آزاد خارجہ پالیسی چاہتا تھا، پاکستانی میر صادق اور میر جعفر سے مل کر سازش کی گئی، امپورٹڈ حکومت کسی صورت قبول نہیں کریں گے، جب تک زندہ ہوں ان کا مقابلہ کروں گا، دنیا کہہ رہی تھی پاکستان آئی ایم ایف کی غلامی سے آزاد ہو جائے گا، تھری اسٹوجز کے ساتھ مل کر سازش کی گئی، سامراج کے جوتے پالش کرنے والوں کو ملک پر مسلط کر دیا گیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اللہ تیری عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں، لاہور کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں وہ کم ہے، مجھے پتہ تھا کہ لاہور مجھے مایوس نہیں کرے گا، میں نے کبھی اتنے بڑے جلسے کے سامنے خطاب نہیں کیا، یہ اللہ کا خاص کرم ہوتا ہے کہ قوم جاگ جائے، میرے ماں باپ ایک غلام ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے، میرے ماں باپ نے پاکستان کی تحریک میں شرکت کی تھی، مجھے بچپن سے بتایا گیا کہ تم خوش قسمت ہو جو آزاد ملک میں پیدا ہوئے ہو، میرے ماں باپ نے مجھے کہا کہ آپ خوش قسمت ہو کہ آزادملک میں پیدا ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت انہوں نے ہماری حکومت کو نشانہ بنایا، کیا عمران خان نے لندن میں فلیٹ لیے، کوئی فیکٹریاں لگائیں، میرے پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ اس نے توشہ خانہ سے کوئی چیزیں لیں، دنیا کہہ رہی تھی پاکستان آئی ایم ایف کی غلامی سے آزاد ہو جائے گا تب ہماری حکومت کو سازش سے گرادیا، نوازشریف، بے نظیر کی حکومت جب بھی گری کرپشن کی وجہ سے گری، مجھ پر توشہ خانہ کیس کا الزام لگایا جا رہا ہے، وزیراعظم، وزرا کو جو بھی تحفہ ملتا ہے وہ توشہ خانہ میں جاتا ہے، ان کے زمانے میں یہ 15 فیصد دے کر تحفہ لے لیتے تھے، ہماری حکومت نے 50 فیصد دے کر تحفے خریدے، میں نے جو بھی تحائف خریدے وہ ریکارڈ پر ہیں، میں اپنا خرچ خود اٹھاتا ہوں، توشہ خانہ کے پیسوں سے میں نے سڑکوں کو ٹھیک کیا، میرا کوئی کیمپ آفس نہیں تھا، اپنے گھر کی دیوار بنانے کے لیے میں نے حکومت سے پیسہ نہیں لیا تھا، پروپیگنڈا کرنے والوں کو چیلنج کرتا ہوں مجھ سے کم پیسہ کسی وزیراعظم نے خرچ نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ غلامی قبول کرنی ہے نا یہ امپورٹڈ حکومت قبول کرنی ہے، اب سب کو پتہ چلا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کیا ہوتی ہے، باہر مسلط ہونے والی حکومت سلیکٹڈ ہوتی ہے، میں آج لائحہ عمل دوں گا کہ کسی صورت اس حکومت کو قبول نہیں کرونگا، غلاموں اور کرپٹ ترین لوگوں کو کبھی قبول نہیں کروں گا، جوتے پالش کرنے والا آج ہم پر مسلط ہے، جب سے وزیراعظم بنا یہ کوشش تھی کہ ہماری آزاد خارجہ پالیسی بنے، ایسی خارجہ پالیسی جس کے تحت تمام فیصلے اپنے لوگوں کے مفاد کیلئے ہوں، یہ لوگ پاکستانیوں کو حکم دیتے تھے، ایک ٹیلیفون پر ساری باتیں منوا لیتے تھے، ان لوگوں کو یہ بات پسند نہیں آئی، میں اپنی قوم کیلئے فیصلے کرتا ہوں، غلامی کو قبول نہیں کریں گے، عالمی سطح پر اسلامو فوبیا اور گستاخانہ خاکوں کیخلاف آواز اٹھائی۔

    سابق وزیراعظم نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان میں گیس ختم ہورہی تھی، روس سے گیس معاہدہ کرنا تھا، پٹرول اور ڈیزل کو ہم کم قیمت پر بیچ سکتے تھے، روس جانے کا مقصد عوام کو فائدہ پہنچانا تھا، روس سے ہمیں گندم بھی 30 فیصد کم قیمت پر مل رہی تھی، روس اس لیے گیا تھا اس سے میری عوام کو فائدہ ہونا تھا، مہنگائی میں کمی آنی تھی، ہمیں روس سے 20 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنی تھی وہ بھی کم قیمت پر مل رہی تھی، ہندوستان امریکا کا قریبی اتحادی ہے، امریکا نے اسے بھی منع کیا کہ تیل نہ خریدو جس پر اس نے انکار کر دیا، چین سے تعلق بھی پسند نہیں آیا اور باہر سے سازش ہونی شروع ہوئی، ہندوستان کی خارجہ پالیسی اپنے لوگوں کیلئے ہے، یہ سازش کبھی مکمل نہیں ہو سکتی جب تک ملک کے اندر میر جعفر اور میر صادق نہ بیٹھے ہوں، یہاں بھی میر صادق اور میر جعفر بیٹھے ہوئے تھے جنہوں نے بیرونی سازش میں حصہ لیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایکسپورٹس میں ریکارڈ اضافہ کیا، ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا، سب سے بہترین کارکردگی تحریک انصاف کی حکومت کی تھی، ہمارے دور حکومت میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 31 ارب ڈالر بھیجے، ہم نے ملکی تاریخ میں ٹیکس کی مد میں سب سے زیادہ پیسہ اکٹھا کیا، سارے برصغیر میں پاکستان میں سب سے کم بے روزگاری تھی، ہم نے کورونا کے دوران بہترین حکمت عملی اختیار کی، کورونا کے دوران ہم نے اپنا ملک بھی بچایا اور اپنی معیشت بھی بچائی، شوگر مافیا کسانوں کو پوری قیمت نہیں دیتا تھا، ہم نے شوگر مافیا کا مقابلہ کیا اور کسانوں کو پیسے دلوائے، پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ 5 فصلوں کی پیداوار پچھلے سال ہم نے کی، دنیا کہہ رہی تھی ہماری معیشت درست راستے پر نکل پڑی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش کی گئی، مشرف نے ایک فون پر گھٹنے ٹیک دیئے، ہر فورم پر کہا یہ ہماری جنگ نہیں، مجھے طالبان خان کہا گیا، فارن پالیسی اپنے لوگوں کے فائدے کے لیے بنائی جاتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار لوگ شہید ہوئے، جنگ سے 100 ارب ڈالر سے زائد نقصان ہوا، کبھی کوئی کمیشن بنا؟ جب انٹرویو میں مجھ سے اڈے دینے کا پوچھا تو میں نے’ابسولیٹلی ناٹ‘ کہا، میرا جینا مرنا پاکستان ہے، امریکا کے لیے کیوں اپنے لوگوں کو قربان کروں؟ امریکا کو چیری بلاسم بوٹ پالش کرنے والے چاہئیں تھے، شہباز شریف کہتا ہے ہم غلام ہیں آپ کے جوتے پالش کریں گے، کبھی اس لیڈر کو ووٹ نہ دینا جن کی جائیدادیں باہر ہوں۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ کبھی سامراج کا پریشر برداشت نہیں کرسکتے، ان کو اس طرح کے کرپٹ غلام پسند ہوتے ہیں، پاکستان میں 400 ڈرون حملے ہوئے، جس ملک کے لیے ہم جنگ لڑ رہے تھے وہی ڈرون حملے کر رہا تھا، ایسی کوئی مثال نہیں ملتی، ڈرون حملوں کے خلاف ایک دفعہ نواز شریف نے مذمت نہیں کی تھی، ڈرون حملوں کے خلاف میں نے ہر جگہ احتجاج کیا، باہر سے سازش پلان ہوئی اور اندر میر جعفر بیٹھے ہوئے تھے، ہمارے سفیر کو امریکی آفیشل کہتا اگر تم نے عمران خان کو عدم اعتماد میں نہ ہرایا تو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، عدم اعتماد آنے سے پہلے ہی امریکی آفیشل کو پتا تھا، کہتا ہے اگر عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو پاکستان کو معاف کر دیں گے، کیا یہ جرم تھا روس گیا اور اڈے دینے سے انکار کیا؟، کبھی کسی سے ڈکٹیشن نہیں لی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میں تھا اور سفیر کو میسج دیا گیا، اگلے دن عدم اعتماد اسمبلی میں لے آتے ہیں، سندھ ہاؤس میں 20، 20 کروڑ میں ضمیر بکنے شروع ہو جاتے ہیں، مونس الہیٰ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں باقی سب چلے گئے، بکرا عید کی طرح ان کی بولیاں لگیں، سندھ ہاؤس میں بند کیا گیا، بڑے ادب سے عدالتوں سے پوچھتا ہوں کیا بولیاں لگانا یہ آئین وقانون کے خلاف نہیں ہے؟۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے ووٹ دو یا نہ دو خدا کے واسطے کبھی ضمیر فروشوں کو ووٹ نہ دینا، ضمیر فروشوں کو کسی بھی حلقے میں جیتنے نہ دینا، اگر ضمیر فروش کو جیتنے دیا تو ملک سے غداری کریں گے؟ عدالتیں بھی رات بارہ بجے کھل جاتی ہیں؟ میرے دونوں اسپیکر اسد قیصر، قاسم سوری ہیرو ہیں، آئین کے مطابق پارلیمان سپریم ہے، 30 سال سے ملک لوٹنے والے ڈاکوؤں کو قوم پر مسلط کیا گیا، مغرب میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ضمانت والے شخص کو کوئی چپڑاسی بنا دے، پاکستان میں ایسے شخص کو وزیراعظم بنا دیا گیا، اس کے بیٹے کو چیف منسٹر بنا دیا گیا، چیری بلاسم نے کہا تھا زرداری کا پیٹ پھاڑوں گا؟ نوازشریف نے دو دفعہ آصف زرداری کو جیل میں ڈالا تھا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ زرداری، نواز شریف مل کر فضل الرحمان کو ڈیزل کہتے تھے، اس سے زیادہ ملک پر کیا ظلم ہوگا تھری اسٹوجز کو مسلط کیا گیا، جب تک زندہ ہوں ان کا مقابلہ کروں گا، کبھی ان کو تسلیم نہیں کرونگا، اندازہ نہیں انہوں نے پاکستان پر بہت بڑا ظلم کیا، ایسا کام تو پاکستان پر کوئی ایٹم بم بھی نہیں کرسکتا، پاکستان کیوں عظیم ملک نہیں بن سکا؟ وہ قومیں برباد جو چھوٹے چوروں کو جیل اور بڑے ڈاکوؤں کو نہ پکڑے، شہباز شریف اور اس کے بیٹے کے خلاف 40 ارب کے کرپشن کے کیسز ہیں، ایسے شخص کو وزیراعظم بنا دیا گیا، ایف آئی اے افسران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، شہباز شریف کا بیٹا سلمان شہباز، داماد، نوازشریف کے دونوں بیٹے بھاگ گئے، اسحاق ڈار وزیراعظم کے طیارے میں بیٹھ کر بھاگ گیا، ایسے لوگوں کو ملک پر مسلط کیا جارہا ہے۔

    روس اور چین سے پاکستان کی دوستی پاکستان دشمنوں کوگوارا نہ ہوئی اورسازشیں شروع کردیں ،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ کسی صورت اس حکومت کو قبول نہیں کروں گا، غلاموں اور کرپشن زدہ لوگوں کی حکومت کبھی قبول نہیں کروں گا۔

    لاہور کے تاریخی مقام مینارِ پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے کبھی اتنی پبلک نہیں دیکھی میں نے لائحہ عمل دینا ہے غلامی قبول کریں گے نہ امپورٹڈحکومت، اب پتہ چلا سلیکٹڈ حکومت کیا ہوتی ہے بیرون ملک سےلوگوں کو سلیکٹ کیا جاتا ہے، پیسہ دے کر، ضمیرخرید کر، جوتے پالش کر کے اس حکومت کو مسلط کیاگیا۔

    آزاد خارجہ پالیسی

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بنا تو میری سب سےبڑی کوشش تھی کہ ہماری آزادخارجہ پالیسی بنے آزادخارجہ پالیسی کا مطلب ہم جوفیصلےکریں اپنےلوگوں کےمفادات کیلئےہوں میں اپنےلوگوں کو کسی دوسرےملک کے مفادات کیلئےقربان نہ کروں یہ لوگ عادی تھےجوپاکستان کودھمکیاں دیتےتھے یہ لوگ ایک فون کال پرباتیں منوا لیتے تھے کبھی کسی سے ڈکٹیشن سےنہیں لی اورنہ کبھی کسی سےڈکٹیشن لوں گا۔

    روس کیوں گیا

    عمران خان نے کہا کہ باہر سےحکم آیا کہ آپ روس کیوں گئے؟ پاکستان میں گیس ختم ہورہی ہے روس ہمیں تیل 30 فیصد کم قیمت پر دے رہا تھا اس کامطلب پٹرول اورفضل الرحمان کو30فیصدکم قیمت پر بیچ سکتےتھے روس سے ہمیں 20لاکھ ٹن گندم درآمدکرنی تھی روس ہمیں گندم بھی20فیصدکم قیمت پردےرہاتھا روس سے آنے والی چیزوں کے ذریعےمہنگائی کم کرسکتاتھا۔

    روس، چین تعلقات، سازش

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ روس ،چین سےتعلقات پسند نہ آئے تو باہر سےسازش شروع ہوئی سازش مکمل نہیں ہوتی جب تک ملک میں میرجعفر،میرصادق موجودنہ ہوں، پاکستان میں بیٹھےمیرصادق، میرجعفروں نے باہر کی سازش میں حصہ لیا اندر تھری اسٹوجیس بیٹھے تھے انہوں نے مل کر ایک حکومت کو گرایا سب سے بہترین پرفارمنس پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی تھی، ہمارے دور میں ایکسپورٹ ریکارڈ پر تھی، معیشت بہتر ہو رہی تھی۔

    ریکارڈ ڈالرز

    انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں 31 ارب ڈالر اوورسیز پاکستانیوں نےبھیجے پاکستان کی تاریخ میں ہم سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا 6ہزار ارب روپے، خطےمیں سب سےکم بےروزگاری پاکستان میں تھی، کوروناوباکےدوران پاکستان کی دنیا بھر میں مثال دی جاتی ہے مثال دی جاتی تھی کوروناوبامیں پاکستان نےاپنےلوگ اورمعیشت بچائی۔

    ایبسلوٹلی ناٹ

    عمران خان نے کہا کہ باہر بیٹھے سامراج کو ایک اور مسئلہ تھا مشرف نے ایک فون کال پر گھٹنےٹیک دیئے تھے مشرف کسی اورجنگ میں ہمیں لےکر گیا میں پہلےدن سےاس فیصلےکیخلاف تھا میں کیوں کہہ رہاتھاکہاس جنگ کیخلاف ہوں؟ کون ساملک کسی اورملک کیلئےاپنےآپ کوقربان کرتاہے کسی اورکی جنگ میں 80ہزار قربانیاں دیں کسی اورکی جنگ میں100ارب ڈالر سے زائد ملک کانقصان ہوا کبھی کوئی کمیشن نہیں بیٹھاکہ تحقیقات کی جائیں، انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ کیا آپ امریکا کو اڈے دیں گے پوچھتا ہوں کیا ایبسلوٹلی ناٹ کے علاوہ میرے سے کسی اور جواب کی امید رکھتےتھے باہر بیٹھے سامراج کوچیری بلاسم چاہیےتھےاس لیے مجھ سے مسئلہ تھا میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے میری باہر کوئی جائیداد نہیں ہے عوام سےکہتا ہوں ان کو ووٹ دو جن کا کچھ بیرون ملک نہ پڑا ہو۔

  • مینار پاکستان عمران خان کے تاریخی خطاب کا منتظر:ہرطرف وفادار ہی وفادار:پاکستان زندہ باد کے نعرے

    مینار پاکستان عمران خان کے تاریخی خطاب کا منتظر:ہرطرف وفادار ہی وفادار:پاکستان زندہ باد کے نعرے

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لاہور میں پاور شو، پی ٹی آئی کا مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ، پارٹی پرچموں کی بہار، جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شریک، عمران خان لاہور پہنچ گئے ہیں۔

    جلسہ عام کے لیے تین مختلف انکلوژر بنائے گئے ہیں، عام افراد کے لیے جنرل انکلوژر، خواتین کے لیے لیڈیز جبکہ فیملیز کے لیے فیملی انکلوژر بنائے گئے ہیں، جلسہ کے لیے چالیس کنٹینروں پر مشتمل مین سٹیج تیار کیا گیا ہے جہاں 100 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

    اراکین پارلیمنٹ کے لیے میڈیا اور سوشل میڈیا کے لیے علیحدہ علیحدہ کنٹینرز تیار کئیے گئے ہیں، جلسہ کی سکیورٹی کے لیے پولیس کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کی خصوصی کمیٹی کے اراکین بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جلسہ میں شرکت کے لیے آنے والے افراد کو تین درجہ سکیورٹی سے گزرنا پڑا جبکہ خواتین کے انکلوژر میں خصوصی کیمرے بھی لگائے گئے۔

    گزشتہ روز مختلف ریلیاں بھی منعقد کی گئیں، جلسہ سے عمران خان کے علاوہ شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شیخ رشید، قاسم سوری، فواد چودھری، شفقت محمود، حماد اظہر اور دوسرے مرکزی قائدین خطاب کررہے ہیں۔

    مینارِ پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کے تاریخی جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں صدر پنجاب شفقت محمود کی زیرِصدارت انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں افتخار درانی، مسرت جمشید چیمہ سمیت میڈیا و سماجی میڈیا کے ذمہ داران نے شرکت کی، جلسہ گاہ کے روٹ پلان کو حتمی شکل دی گئی تھی، سٹیج کی ساخت اور اس پر براجمان ہونے والے مہمانانِ گرامی کی فہرست کو بھی حتمی شکل دی گئی تھی جبکہ جلسہ گاہ میں تیاریوں کے حتمی جائزے کی روشنی میں انہیں اطمینان بخش قرار دے دیا گیا تھا۔

    دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ تھا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان جلسہ گاہ آنے کے بجائے ویڈیولنک پر خطاب کریں۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لاہور مینار پاکستان پر جلسہ کراچی سی ویو پر لائیو دکھانے کا معاملہ درہم برہم ہوگیا، انتظامیہ نے پی ٹی آئی کراچی کو لائیو اسکریننگ سے منع کردیا جبکہ پی ٹی آئی نے لائیو اسکرین لگانے پر اصرار کیا۔

    پی ٹی آئی کراچی نے سی ویو پو لائیو اسکریننگ کے ذریعے لاہور جلسے کو براہ راست دکھانے کا انتظام کیا تھا اس کے لیے تیاریاں کی جارہی تھیں کہ انتظامیہ نے لائیواسکریننگ سے روک دیا، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم شیخ نے انتظامیہ کے رویئے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت عوامی ردعمل سے خوفزدہ ہوچکی ہے اور صوبائی حکومت کے احکامات پر پولیس رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے۔

    انہوں نے کارکنان کو مقررہ وقت پر پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہرحال میں اسی مقام پر لائیو اسکرین کے ذریعے لاہور جلسے کو لائیو دکھائیں گے۔

    ادُھر پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ بغیر این او سی کے پروگرام کیا جارہا تھا جس پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کی ہے، سندھ پولیس نے اسکرین نہیں ہٹائی، سی ویو پر کسی بھی پروگرام کی اجازت ڈی ایچ اے کی جانب سے دی جاتی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

    وزیراعظم نے سکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دیں، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو ذاتی طور پر سکیورٹی کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہوم سیکرٹریز کو ہنگامی خط ارسال کر دیئے جن میں عمران خان کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں پاور شو کے موقع پر سکیورٹی خدشات اور نقص امن کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے میٹرو بس سروس اور اورنج ٹرین کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا.

    میٹرو بس اور اورنج ٹرین کو سہ پہر چار بجے مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا، شہر بھر سے نکلنے والی پی ٹی آئی کی ریلیوں اور جلوسوں کے سبب ماس ٹرانزٹ سسٹم کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    چار بجے کے بعد کسی بھی مسافر کو میٹرو سٹیشن پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی. ماس ٹرانزٹ سسٹم کو کل دوبارہ شیڈول کے مطابق چلایا جائے گا۔

  • بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس تک کے سفر پر قوم کا 98 کروڑ روپیہ خرچ ہوا،وزیر اطلاعات

    بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس تک کے سفر پر قوم کا 98 کروڑ روپیہ خرچ ہوا،وزیر اطلاعات

    روبوٹک ٹویٹس کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے، مریم اورنگزیب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میرا تحفہ میری مرضی نہیں، یہ پاکستان کا تحفہ تھا،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تحفے خود تو لیے جاسکتے ہیں لیکن انہیں بیچا نہیں جاسکتا،ان کے جھوٹ اور منافقت پاکستان کے عوام کے سامنے ہے،عوام سے سچ بولیں 20 فیصد پر چیزیں لے کر کروڑوں روپے میں بیچی گئیں انہوں نے وزیراعظم کی کرسی کو کاروبار بنایا ہوا تھا، پی ٹی آئی کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے،آپ کی تو اتنی انکم ہی نہیں تھی جتنا آپ نے ٹیکس دیا، منی ٹریل دیں عمران خان آپ کو رسیدیں تو دینا پڑیں گی، انہوں نے 18کروڑ روپے میں گھڑی فروخت کی، عمران خان کی توشہ خانہ سے جتنی آمدن بڑھی اتنی ساری زندگی نہیں بڑھی، میری مرضی نہیں، یہ وزیراعظم کی کرسی تھی کوئی کاروبارنہیں عمران خان نے توشہ خانہ کے 58 تحفے اپنے پاس رکھے

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ روبوٹک ٹویٹس کے ذریعے اداروں کے خلاف مہم چلائی گئی ،روبوٹک ٹویٹس سے متعلق پی ٹی اے کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے آج سے روبوٹک ٹویٹس کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے،وارننگ دے رہی ہوں یہ جہاں جہاں انسٹال ہیں ہمارے پاس لوکیشن موجود ہے،آج کے جلسہ میں عمران خان قوم کے سوالوں کے جواب دیں، عمران خان جلسہ میں مہنگائی ، بے روزگاری اور غربت کا جواب دیں، فارن پالیسی تباہ اور عوام کو بھوکا کرنے کا بھی جلسے میں جواب دیں، ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کا عوام کو جواب دیجئے گا،

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ کچھ دنوں بعد عمران خان ایک اور خط لہرانا شروع کر دیں گے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے پر معلوم نہیں کس ملک پر سازش کا الزام لگائیں گے،الیکشن کمیشن، اسٹیٹ بینک نے (ن)لیگ کی فنڈنگ پر اعتراض نہیں لگایا آئینی اقدام سے چور، جھوٹا اور منافق وزیراعظم پارلیمان سے ہٹایا گیا،ہم نے پی ٹی آئی کے جلسوں اور ریلیوں کیلئے فول پروف سیکیورٹی کی ہدایات جاری کی ہیں شہزاد اکبر بھاگے ہیں لیکن واپس لانے کا طریقہ ہمیں آتا ہے،طارق فاطمی پر اضافی ذمہ داریاں ڈالی جائیں گی،پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ سب نے دیکھا،پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر پر حملہ کیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا ووٹ اور الیکشن تو ہو چکا ہے، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ ہیں، حمزہ شہباز نے حلف لینا ہے وہ بھی جلد ہو جائے گا،عدم اعتماد میں شامل تمام جماعتیں کابینہ کا حصہ ہوں گی،باتیں کرنے والے مشاورت کے عمل سے واقف نہیں،کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف صاحب کو نماز پڑھنے کیلیے کرسی نہیں دی جاتی تھی اور اسکی مانیٹرنگ شہزاد اکبر کرتا تھا۔ اسی شہباز شریف نے عمران خان کو فول پروف سکیورٹی دینے کی ہدایات دی ہیں

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اطلاع ہے کہ کچھ فائلیں غائب کی گئی ہیں،عوام نے فیصلہ کرنا ہے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے والوں کا یا ترقی کا ساتھ دینا ہے، پاکستان کی معیشت تباہ کرنے والے معاشی دہشت گردوں نے اپنے دور میں اقتصادی اشاریوں پر بھی جھوٹ بولا یہ جھوٹے ہیں، ان کا مقصد ہی جھوٹ بولنا ہے یہ ملک میں مہنگائی، قرضوں، بے روزگاری سمیت خراب خارجہ پالیسی کے ذمہ دار ہیں،بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس تک کے سفر پر قوم کا 58 کروڑ روپیہ خرچ ہوا،

    سابق وزیراعظم عمران خان کا بنی گالہ سے وزیراعظم آفس کا سفر کتنے کا پڑا؟ حکومت نے اعدادو شمار جاری کردیئے حکومتی دستاویز کے مطابق عمران خان کے دور حکومت میں ان کے گھر سے آفس آنے جانے کیلئے ہیلی کاپٹر پر 98 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیلی کاپٹر کی ایک گھنٹے کی پرواز 2 لاکھ 75 ہزار روپے کی پڑتی ہے۔ حکومتی دستاویزات کے مطابق بنی گالہ سے وزیراعظم آفس کا سفر 15 کلومیٹر ہے۔ عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر روزانہ 8 لاکھ روپے سے زائد کا خرچ آیا ہے

    توشہ خانہ کیس، کون سا بیش قیمت تحفہ کتنے میں اور کس نے خریدا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    توشہ خانہ کے سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

    حکومت دیگر ممالک سے ملنے والے تحائف نہ بتا کر کیوں شرمندہ ہورہی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

    وفاقی حکومت نے تیسری مرتبہ توشہ خانہ تحائف کیس میں مہلت مانگ لی

    پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

    سعودی عرب کی جانب سے گفٹ کی گئی کلاشنکوف کہاں ہے؟ شہباز گل کا انکشاف

  • سعودی عرب کی جانب سے گفٹ کی گئی کلاشنکوف کہاں ہے؟ شہباز گل کا انکشاف

    سعودی عرب کی جانب سے گفٹ کی گئی کلاشنکوف کہاں ہے؟ شہباز گل کا انکشاف

    سعودی عرب کی جانب سے گفٹ کی گئی کلاشنکوف کہاں ہے؟ شہباز گل کا انکشاف

    تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان نے 50 فیصد رقم ادا کرکے تحفے حاصل کئے

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ تحائف کی ویلیو سینیئر افسران نے مقرر کی اگر افسران نے غلط ویلیو لگائی تو انکے خلاف کیس کریں آج کل ایک محترمہ وزیراعظم ہاؤس کے دروازے پاؤں کی نوک سے کھولتی ہیں مریم اورنگزیب کو کابینہ ڈویژن نے منع کیا جھوٹ مت بولیں کابینہ ڈویژن نے مریم اورنگزیب کو بتایا کہ تحریک انصاف کے پاس سارا ریکارڈ موجود ہے کلاشنکوف جسکا نمبر 32606 توشہ خانہ میں موجود ہے کلاشنکوف سعودی عرب کی جانب سے گفٹ کی گئی تھی ملائیشیا نے عمران خان کو گاڑی دی جو آج بھی توشہ خانہ میں موجود ہے قانون توشہ خانہ سے گاڑی لینے کی اجازت نہیں دیتا ،

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش نہ کریں تحریک انصاف چاہتی ہے فوری انتخابات ہوں قانون کے مطابق عمران خان کو سیکیورٹی دیں اسلام آباد میں ا سکرین لگانے سے روکا گیایہ تحریک رکنے والی نہیں ہے پر امن رہے گی 10دن بعد حکومت خود پوچھ رہی ہوگی الیکشن کب کرانا ہے عمران خان کی فیکٹریاں نہیں ملیں تو توشہ خانہ کا الزام لگایا ،آصف زرداری نے دبئی کے 51 نجی دورے کیے نواز شریف نے لندن کے 23 نجی دورے سرکاری خرچ پر کیے وزیراعظم کے پاس ہرسال 6 سے 8 ہزار ارب روپے کا بجٹ ہوتا تھا آصف زرداری اور نواز شریف نے خلاف ضابطہ گاڑیاں لیں

    توشہ خانہ کیس، کون سا بیش قیمت تحفہ کتنے میں اور کس نے خریدا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    توشہ خانہ کے سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

    حکومت دیگر ممالک سے ملنے والے تحائف نہ بتا کر کیوں شرمندہ ہورہی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

    وفاقی حکومت نے تیسری مرتبہ توشہ خانہ تحائف کیس میں مہلت مانگ لی

    پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا