Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • کراچی ترقی مانگتا ہے، آپ کے جھوٹ نہیں،مریم اورنگزیب

    کراچی ترقی مانگتا ہے، آپ کے جھوٹ نہیں،مریم اورنگزیب

    کراچی ترقی مانگتا ہے، آپ کے جھوٹ نہیں،مریم اورنگزیب
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کراچی جاکر جھوٹ بولنے کی بجائے بتاتے شہر قائد کیلئے کیا کیا،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کے ساتھ اپنے دوراقتدار میں کیا کیا؟ کیا کراچی کے لوگوں کو پینے کا پانی دیا؟ آپ نے کراچی کیلئے پیکیج کا اعلان کر کے پیسے روک لیے،کراچی ترقی مانگتا ہے، آپ کے جھوٹ نہیں،اب صرف سچ . چلو شروع ہو جاؤ . ملک کا مزید وقت ضائع نہ کریں

    ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بار کسی وزیر اعظم کو قانونی و آئینی طور برطرف کیا گیا ہے عمران نیازی کے دور میں عوام نے بدترین مہنگائی اور غربت کا سامنا کیا عمران نیازی کے دور میں کرپشن پورے عروج پر رہی آٹا چینی ادویات کھاد سمیت دیگر میں مافیا نے لوٹ مار کی،عمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں نے لوٹ مار کی، کسانوں کو مفت بجلی اور کھاد فراہم کرنے کیلئے فلم دکھائی گئی عمران نیازی عوام کو سبز باغ دکھا کر بار بار بے وقوف بنارہے ہیں عمران نیازی کی فارن فنڈنگ کی چوری پکڑی جا چکی ہے، عمران خان کو اب اپنی چوری کی سزا نظر آ رہی ہے

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پشاور اور کراچی نے بتا دیا ہے کہ ملک نرم انقلاب کیلئے تیار ہے، انشاللہ پاکستان کا ہر شہر تحریر اسکوائر بنے گا، اس امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے تیار رہو اور عمران خان کے اعلان کا انتظار کرو۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی نے کبھی اپنے کپتان کو مایوس نہیں کیا. شکریہ کراچی. آپ نے کل پھر ثابت کر دیا کے کراچی نیا پاکستان بنانے میں اپنے کپتان کے ہراول دستے کا کردار ادا کرے گا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے کراچی میں جلسہ کیا تھا جس میں انہوں نے ایک بار پھر فوری الیکشن کا مطالبہ کیا، عمران خان کے جلسے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، جلسے سے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، علی زیدی، شیخ رشید و دیگر نے بھی خطاب کیا تھا

    عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

    چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا

    پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے

    حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب آج، کون لے گا حلف؟

    عثمان بزدار ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس پہنچ گئے

    https://login.baaghitv.com/punjab-assambly-hangaa-aari-governer-punjab-ka-actib-bara-elan-kar-dia/

  • پی ٹی آئی کے جلسے میں کتنے لوگ تھے؟ سعید غنی نے اعدادوشمار بتا دیئے

    پی ٹی آئی کے جلسے میں کتنے لوگ تھے؟ سعید غنی نے اعدادوشمار بتا دیئے

    پی ٹی آئی کے جلسے میں کتنے لوگ تھے؟ سعید غنی نے اعدادوشمار بتا دیئے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک آئینی راستہ ہے،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نکلنا پڑا،عمران خان نے آئین شکنی کی ہے،پنجاب اسمبلی میں بھی انہوں نے وہی کہانی دہرائی،پی ٹی آئی کے جلسے میں 30 ہزار سے زیادہ لوگ نہیں تھے ،نا اہل حکومت سے پاکستان کے عوام کی جان چھوٹی ہے، پی ٹی آئی حکومت نے کراچی کیلئے ایک بھی بڑا منصوبہ نہیں دیا،کراچی اور سندھ اسمبلی میں بدتمیزی کا کلچر متعارف کرایا، کرپشن ،مہنگائی اور بے روزگاری انتہا پر پہنچا دی،

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس کو یہ جھٹلا نہیں سکتا،توشہ خانے کے تحفوں کو مارکیٹ میں بیچ دیئے،عمران خان نے یہ کرپشن خود کی ہے اس کو نہیں جھٹلایا جاسکتا،باقیوں پر توشہ خانہ کا کیس بن سکتا ہے تو عمران خان کیا آسمان سے اترا ہے،عمران خان کی جماعت کو بھارتیوں اور یہودیوں نے فنڈ کیا ہے،قانون کے مطابق کوئی جماعت بیرونی فنڈ نہیں لے سکتی،عمران خان کی جب کرپشن سامنے آئے گی تو لوگ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کا کراچی سے صفایا ہوجائے گا،

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان، عارف علوی، سابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو آئین شکنی کی سزا ملنی چاہیے، عمران خان اداروں،امن و امان اور ملک کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے توشہ خانہ تحائف کے پیسےخزانےمیں جمع کرائے جاتے آپ نے قانون نہیں،آئین توڑا،عدالتی فیصلہ ماننے سے انکارکیا،

    تین دفعہ شریفوں نے وعدے لئے جو کبھی پورے نہ ہوئے،پرویز الہیٰ پھٹ پڑے

    ہماری آفر پرویز الہیٰ نے مانی،دعا خیر کی پھر عمران کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہو گئے،خواجہ آصف

    پنجاب اسمبلی میں دوبارہ جھگڑا ،پرویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے

    پنجاب اسمبلی اجلاس، تصادم کے بعد پی ٹی آئی کا بائیکاٹ

    زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل

    حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟

    عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

    چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا

    پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے

    حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب آج، کون لے گا حلف؟

  • کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ شب کراچی کا دورہ کیا اور جلسہ سے خطاب کیا

    عمران خان کراچی نجی طیارے پر گئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے کہ یہ طیارہ کس کا ہے ؟ عمران خان کو طیارہ کس نے دیا ؟ کرائے پر لیا ہے تو ادائیگی کس نے کی؟

    نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کے چارٹر طیارے کے لئے رقم دبئی میں مقیم پاکستانی بزنس مین نے دی تھی چارٹر طیارے کیلئے نجی ایوی ایشن کمپنی کو 29 لاکھ روپے ادا کئے گئے

    عمران خان جس جہاز میں کراچی گئے، وہ جہاز اینگرو گروپ کی ملکیت ہے اور تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر وہاں ملازم رہے ہیں اور انہوں نے اس کمپنی میں کام کیا ہے، اینگرو گروپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ طیارہ جو سابق وزیراعظم عمران خان کو لے کر کراچی گیا تھا یہ اینگرو گروپ کی ملکیت ہی ہے لیکن اس کو کرائے پر حاصل کیا گیا ہے

    ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اینگرو کا نجی طیارہ حکومت مخالف ریلی کیلئے استعمال کیا جارہا ہے،اینگرو کارپوریشن کا یہ اقدام انتہائی غیر پیشہ ورانہ ہے براہ کرم ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہونے کے ناطے اپنی حدود کو جانیں،

    سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ کا کہنا تھا کہ یہ کس اے ٹی ایم کا جہاز ہے؟ پروپیلر ہوائی جہاز پر سفر کرنا پڑا ہے عمران کو اسلام آباد سے کراچی کے لیے، فرح گوگی کو بول دیتا تو وہ دبئی سے نیا جیٹ خرید کر بھیج دیتی۔اتنا مال اکھٹا کیا ہے کس دن کام آئے گا؟

    جاوید بدر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا کہ جہانگیر ترین کے جہاز کے بعد مُلاحضہ کریں لینڈ مافیا ملک ریاض کا جہاز جس پر آج اسلام آباد سے کراچی کا سفر طے کیا گیا ہے یاد رہے عمران خان نے ملک ریاض کا اربوں روپے کا پکڑا ہوا کالا دھن قومی خزانے سے واپس کیا تھا، ایک اور ٹویٹ میں جاوید بدر خان کا کہنا تھا کہ معذرت یہ جہاز اینگرو سے 40 لاکھ روپے میں کرائے پر لیا گیا ہے جس کے پیسے ملک ریاض نے دئیے ہیں

    دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان جلسے کے اختتام پر کراچی سے واپس اسلام آباد روانہ ہونے لگے تو انکا طیارہ فنی خرابی کا شکار ہو گیا جس کی وجہ سے عمران خان دوسری کمپنی کے چارٹر طیارے پر اسلام آباد روانہ ہوئے،

    تین دفعہ شریفوں نے وعدے لئے جو کبھی پورے نہ ہوئے،پرویز الہیٰ پھٹ پڑے

    ہماری آفر پرویز الہیٰ نے مانی،دعا خیر کی پھر عمران کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہو گئے،خواجہ آصف

    پنجاب اسمبلی میں دوبارہ جھگڑا ،پرویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے

    پنجاب اسمبلی اجلاس، تصادم کے بعد پی ٹی آئی کا بائیکاٹ

    زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل

    حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟

    عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

  • عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

    عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

    عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

    سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر اسلام آباد سے دبئی چلے گئے

    شہزاد اکبر نجی ایئرلائن کی پرواز ای کے 615 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے شہزاد اکبر کا نام چند دن پہلے ایف آئی اے نے اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا تھا، شہزاد اکبر کا نام عدالت کے احکامات پر اسٹاپ لسٹ سے نکالا گیا تھا، شہزاد اکبر دبئی سے لندن جائیں گے

    شہزاد اکبر عمران خان کے مشیر تھے، جب عمران خان اپوزیشن میں تھے اور شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیا تھا تب اپوزیشن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، عمران خان کی حکومت گئی تو شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تا ہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہزاد اکبر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام سٹاپ لسٹ سے نکالنے کے احکامات جاری کئے تھے،

    شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی تھی ،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہزاد اکبر پر براڈ شیٹ اسکینڈل میں بڑی رقم وصولی کا الزام ہے،تمام اپوزیشن رہنما عدالتوں سے سرخرو ہوئے ہیں وزیراعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،شہزاد اکبر نے احتساب کے نام پر انتقام کو لیڈ کیا شہزاد اکبر اپوزیشن رہنماﺅں پر بنائے مقدمات جھوٹ کاپلندہ ثابت ہوئے ہیں

    واضح رہے کہ شہزاد اکبر کے استعفے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین کی جانب سے مسلسل اس بات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،شہزاد اکبر کے حوالہ سے تحریک انصاف کے اندر بھی تشویش پائی جاتی تھی کہ شہزاد اکبر احتساب کے مشیر بنا دیئے گئے اور بلند و بانگ دعوے کرتے نظر آتے ہیں لیکن ابھی تک کسی کا کوئی احتساب نہیں ہوا، نہ ہی کسی سے کوئی برآمد گی ہوئی،

    لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

    بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

    مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

    بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

    طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید

    بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

    بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

    وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

    حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟

  • توشہ خانہ تحائف، درجنوں سونے کے سکے اور بہت کچھ، عمران خان پھنس گئے

    توشہ خانہ تحائف، درجنوں سونے کے سکے اور بہت کچھ، عمران خان پھنس گئے

    توشہ خانہ تحائف، درجنوں سونے کے سکے اور بہت کچھ، عمران خان پھنس گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ سے وصول تحائف پر بحث جاری ہے اور حکومت میں آنے والی جماعتیں توشہ خانہ کے معاملے کو زیادہ نمایاں کر کے پیش کر رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف بھی توشہ خانہ کے تحائف کے بارے میں بولے ہیں تو مریم نواز بھی چپ نہیں ہیں، توشہ خانہ کے تحائف کے حوالہ سے آئے روز نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں

    مقامی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو حکومت کے دوران عالمی رہنماﺅں نے 14 کروڑ روپے مالیت کے 58 تحفے دیئے جسے انہوں نے معمولی رقم ادا کرنے کے بعد یا کوئی ادائیگی کیے بغیر ہی اپنے پاس رکھ لیے

    دوسری جانب احمد نورانی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی حکومت کے دوران ملنے والے 112 تحائف کم قیمت پر اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔مقامی اخبار "جنگ نیوز "میں سینئر صحافی عمر چیمہ کی رپورٹ شائع ہوئی ہے ، جس میں کہا گیاہے کہ 14 کروڑ روپے مالیت کے تحفوں کے عوض صرف 3 کروڑ80 لاکھ روپے ادا کیے گئے جبکہ دیگر تحائف کوئی رقم ادا کیے بغیر ہی رکھ لیے۔ سب سے مہنگا تحفہ انہیں اس وقت ملا جب اگست 2018 میں عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

    اس میں ساڑھے 8 کروڑ روپے کی گراف واچ تھی جو انہیں 56 لاکھ روپے سے زائد کی کف لنک، 15 لاکھ روپے کے قلم اور 87 لاکھ روپے سے زائد کی انگوٹھی کے ساتھ ملی تھی۔ قیمتوں کا یہ تعین ایولیوشن کمیٹی نے کیا تھا جو عمران خان نے خود ہی تشکیل دی تھی۔

    یہ تمام تحائف جن کی مالیت 10 کروڑ روپے کے قریب تھی اور عمران خان نے ستمبر 2018ءمیں متعین کردہ رقم کا صرف 20 فیصد یعنی 2 کروڑ روپے ادا کرکے اپنے پاس رکھ لیے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا الزام ہے کہ ان تحائف کو بعد میں دبئی میں 155 ملین (15 کروڑ 50 لاکھ) روپے میں فروخت کر دیا گیا۔ یہ دیکھنا باقی ہے کہ ان تحائف کی رقم کس نے ادا کی تھی اور کیا عمران خان نے کیپیٹل گین ٹیکس ادا کیا تھا یا نہیں۔ قواعد و ضوابط کے مطابق، دنیا کے کسی لیڈر کی طرف سے سرکاری عہدیدار کو ملنے والا تحفہ توشہ خانے میں جمع کر دیا جاتا ہے۔

    دوسری جانب توشہ خانہ کے معاملے میں سینئر صحافی احمد نورانی نے بھی تفصیلات ٹویٹر پر جاری کیں ہیں جس میں عمران خان کی جانب سے لیے گئے تحائف کی فہرست شامل ہے جو کہ” فیکٹ فوکس” کے ایڈیٹر عثمان منظورکی خبر سے لی گئی ہیں ۔ انہوں نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”ایک گھڑی نہیں، 7 گھڑیاں، 1 ہار نہیں بہت سے ہار، ہیروں کی ایک چین نہیں بہت سی چینز،” فیکٹ فوکس’ کے ایڈیٹر عثمان منظور کی خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور بشری ٰبی بی پاکستان کوملنے والے 112کے 112 قیمتی تحائف معمولی رقم دے کراپنے ساتھ لے گئے۔

    https://twitter.com/Ahmad_Noorani/status/1515203159135821831

    صحافی غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ چوری سکینڈل؛ ROLEX گھڑی قیمت 4,850000روپے؛ سونے کا قلم بیش قیمت جواہرات سے جڑا ہوا قیمت 95لاکھ روپے؛ سونے کے کَف لنکس قیمت 1,35000ہزار روپے؛ بیش قیمت تسبیح قیمت 2,05000روپے اور درجنوں سونے کے سَکّے عمران خان/بشری بی بی کیطرف سے توشہ خانہ سے غیرقانونی چوری شدہ ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے سوال کیا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا توشہ خانہ کیس نیب کو بھیجا جائے گا۔ جس کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سب قانون کے مطابق ہوگا۔

    قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گھڑی اور ہار پہلے خریدے ،پھر بیچ دئیے اصل کہانی نہیں۔عمران نے وہ گھڑی اور ہار کتنے میں حکومت سے خریدے اور کتنے میں بازار میں بیچ دیے اصل کہانی ہے ۔اور وہ تحائف خریدنے کے لیے اس کے پاس پیسے کہاں سے آئے اصل سوال ہے کیونکہ وزیراعظم کی تنخواہ کے علاوہ اسکا کوئی ذریعہ آمدن نہیں

    توشہ خانہ کیس، کون سا بیش قیمت تحفہ کتنے میں اور کس نے خریدا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    توشہ خانہ کے سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کسی دوسرے ملک نے گھڑی تحفے میں دی عمران خان نے حکومت سے خرید کر بیچ دی اس میں جرم کیا ہے،

    سینیٹر پرویزرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اعتراف جرائم کی پہلی قسط سے ہی یہ اندازہ فرمائیں کہ جو عمران خان برادرممالک سے ملنے والے تحائف بھی بازار میں بیچ کھاۓ اُسے پاکستان کی آزادی و خود مختاری اور عزت و وقار کا محافظ قرار دینا بذات خود کتنا بڑا جُرم ہے۔

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک پر 4 سالوں سے مسلط ٹولہ عوام کو بے وقوف بناتارہا،عوام سے صرف اور صرف جھوٹ بولاگیا،کہا گیا گھڑی تحفے میں ملی اور ہم نے بیچ دی تو کیا ہوا،یہ لوگ ملک کے اثاثے بیچنے میں ملوث ہیں،آپ کو گھڑی ،کفلنگ اورانگوٹھیاں ملی،یہ تمام چیزیں14کروڑ مالیت کی تھیں،2کروڑ جمع کرائے گئے،کفلنگ ، گھڑی اور انگوٹھی انہوں نے 18کروڑ روپے میں فروخت کیں، ایک گولڈ پلیٹڈ کلاشنکوف بھی غائب ہے جو جلد بنی گالہ سے برآمد ہوگی

    جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کو سزائے موت ہونی چاہیے، چیف جسٹس

    وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

    مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

    سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

    حکومت دیگر ممالک سے ملنے والے تحائف نہ بتا کر کیوں شرمندہ ہورہی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

    وفاقی حکومت نے تیسری مرتبہ توشہ خانہ تحائف کیس میں مہلت مانگ لی

    پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

  • عمران خان نے فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم شروع کر دی

    عمران خان نے فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم شروع کر دی

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئر میں عمران خان نے عوام کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے فنڈ دینے کی اپیل کی ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں اپنے بیرون ملک پاکستانیوں سے آج ایک اپیل کر رہا ہوں کہ ہم نے نامنظور ڈاٹ کام کی ایک ویب سائٹ بنائی ہے۔

    سابق وزیراعظم کی برطرفی کے بعد ’عمران خان کُرتا‘ پھر سے مقبول


    انہوں نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ اس ویب سائٹ کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنی مہم کے لیے پیسے اکٹھے کر سکیں خاص کر اپنے بیرون ملک میں رہنے والے پاکستانیوں یہ درخواست ہے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

    چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ایک بیرونی سازش کے ذریعے حکومت بدلنے کی سازش کی گئی تھی اور پاکستان کے جو کرپٹ ترین لوگ تھے،ایک پورا خاندان جو یا ضمانت پر ہے یا مفرور تھا ان کی جانب سے اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔

    پاکستان کو امریکا سے سفارتی تعلقات رکھنے چاہیے،شہباز گل

    ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ 30سا ل سے چوری کر رہے تھے اور ان کو مسلط کیا گیاجس سے 22 کروڑ عوام کی توہین کی گئی ہے اس سازش کے خلاف میں پوری قوم میں نکلنے لگا ہوں۔جاگی ہوئی قوم کو اور جگا رہا ہوں اور میری پوری کوشش ہے کہ اس سازش کو ہم مل کر ناکام کریں تا کہ پاکستان کو الیکشن کی طرف لے کر جایا جائے۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس کا ایک ہی حل ہے کہ اس کا عوام ہی فیصلہ کرے وہ اگر ان چوروں کو چاہتی ہے تو ٹھیک ہے لیکن فیصلہ عوام کرے اور عوام الیکشن کے ذریعے فیصلہ کریں۔ ہم پوری مہم کر رہے ہیں جس کے لیے آپ کے فنڈز کی ضرورت ہے۔

    عمران خان نے اپنی ویڈیو کے آخر میں کہا کہ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ اس مہم میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں کیونکہ یہ ہے پاکستان کی حقیقی آزادی کی مہم۔

    وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اپنے ہی وزراء برطرف کر دیئے

  • مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی بربریت:عمران خان نےوہ کردکھایا جوشریف برادران کبھی نہیں کرسکتے

    مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی بربریت:عمران خان نےوہ کردکھایا جوشریف برادران کبھی نہیں کرسکتے

    اسلام آباد: مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی بربریت پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا بیان آگیا۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس حوالے سے مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی بربریت پرعمران خان نےوہ کام کردکھایاجوشریف برادران کبھی نہیں کرسکتے

    ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد الاقصیٰ میں دوران نماز جمعہ اسرائیلی فوج نے حملہ کیا، مسجد الاقصیٰ مسلمانوں کے لیے تیسرا بڑا مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد الاقصیٰ پر حملے سے دنیا بھر میں مسلمانوں کے دل غمگین ہیں۔

    دوسری طرف اس حوالے سے عوام الناس کی طرف سے پُرزورمطالبہ کیا جارہاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اورموجودہ وزیراعظم شہبازشریف ،آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو بھی اسرائیل کی پُرزورمذمت کریں

    سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت کا کہنا ہے کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ نوازشریف ، شہبازشریف،آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو اسرائیلی افواج کی طرف سے فلسطینیوں پرمظالم کے خلاف اسرائیل کی مذمت کریں

    اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ آج مسجدالاقصیٰ پر اسرائیلی حملے میں 152 فلسطینی زخمی ہوئے اسرائیلی افواج نے300 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

    دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ عبادت گزاروں پر قابل مذمت حملہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے حالیہ چند ہفتے میں اسرائیلی افواج نے درجنوں فلسطینیوں کا قتل عام کیا اسرائیلی افواج نےمشرقی یروشلم ودیگرعلاقوں میں فلسطینیوں کو زخمی کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج کی جانب سےفلسطینی علاقوں میں تشددکی مذمت کرتےہیں۔

    قبلہ اول پر ایک بار پھر صیہونی فورسز نے حملہ کر دیا اور نمازیوں پر گولیاں برسادیں، فائرنگ اور شیلنگ سے 150 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

    فلسطینی حکام نے بتایا کہ صیہونی فورسز نے ایک بار پھر مسجد اقصہ پر حملہ کردیا، صیہونی فورسز جوتوں سمیت مسجد میں داخل ہوئی اور نمازیوں پر براہِ راست گولیاں چلادیں۔

  • عمران خان نےجان بوجھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں:شہبازشریف عمران خان پرناراض

    عمران خان نےجان بوجھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں:شہبازشریف عمران خان پرناراض

    اسلام آباد: گزشتہ حکومت نےجان بوجھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں:شہبازشریف عمران خان پرناراض:سازشیں بےنقاب ، ایسا سچ جسے سازشوں کے ذریعے دبانے کی کوشش کی گئی مگرآج وزیراعظم شہباز کے افطار ڈنر کی اندرونی کہانی نے پی ڈی ایم اتحاد کی بے بسی سب کے سامنے کھول کررکھ دی

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے اتحادیوں کا شکریہ ادا کیا اور ملکی کٹھن حالات کا مل کر مقابلہ کرنے کےعزم کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر اتحادیوں‌ کے سامنے بے بسی کے آنسوپیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت نے جان بوجھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں،جس کی وجہ سے ہمیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا مگران حالات میں تمام اتحادیون کومل کرایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا ،

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس موقع پرافطار ڈنر میں موجود بعض ارکان نے شہبازشریف کی طرف سے بے بسی کی باتیں سُن کرکہا کہ پھرتوعمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کو بہترانداز سے مینج کررکھا تھا ،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس گفتگو کے بعد شہبازشریف نے اپنے اتحادیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالات کا تقاضا تو یہ تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کو بڑھایا جائے لیکن اگرابھی سےقیمتیں بڑھا دی گئیں تو پھرعوام کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا جوہمیں بہت زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ اگلے مرحلے میں قیتمیں بڑھانے کا فیصلہ کیا جائے گا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے،، پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی درمیانی راستہ نکالیں گے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک کو مشکل حالات سے نکالیں گے۔

    ذرائع کے مطابق اتحادیوں نے وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت پراعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں، ملک کو مشکل حالات سے نکال لیں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ چینی کو باہر نہیں جانے دوں گا، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ جلد حلف اٹھائے گی، پی ایم ہاؤس میں تمام صوبوں کے افسران ہوں گے، عوام کی فلاح کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں گے، ہر سال رمضان پیکج میں آٹا سستا ملتا تھا، اس مرتبہ کسی کو پروانہیں۔

  • بلقیس ایدھی صلہ رحمی اورانسانیت کاغیرمعمولی استعارہ تھیں۔،اللہ تعالیٰ‌ جنت عطافرمائے:عمران خان

    بلقیس ایدھی صلہ رحمی اورانسانیت کاغیرمعمولی استعارہ تھیں۔،اللہ تعالیٰ‌ جنت عطافرمائے:عمران خان

    اسلام آباد:عمران خان نے کہا ہے کہ بلقیس ایدھی کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہ کیا جاسکے گا۔اپنے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے محترمہ بلقیس ایدھی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ محترمہ بلقیس ایدھی صلہ رحمی اور انسانیت کا غیر معمولی استعارہ تھیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلقیس ایدھی کی زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کرنے میں گزری، ان کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہ کیا جاسکے گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کو مقصدِ حیات بنانے والی شخصیت کے انتقال پر قوم سوگوار ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ رب العزت سے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہیں، بلقیس ایدھی کے اہلِ خانہ اور ایدھی فاؤنڈیشن کے ذمہ داران و کارکنان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں

     

     

    پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ محترمہ بلقیس ایدھی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی نے محترمہ بلقیس ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ محترمہ بلقیس ایدھی نے انسانیت کی فلاح و بہود کیلئے جو خدمات سر انجام دیں انہیں تادیر یاد رکھا جائے گا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔

     

     

    پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بلقیس ایدھی صاحبہ کے انتقال کا سن کر دکھ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ بلقیس ایدھی صاحبہ کے انتقال کا سن کر دکھ ہوا۔

     

    انہوں نے کہا کہ عظیم ایدھی صاحب کی اہلیہ اور فیصل ایدھی کی والدہ کی روح کو اللہ سکون دے اور ان کے اہلِ خانہ کو اس عظیم نقصان سے نمٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔

     

    سابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ بلقیس ایدھی کی تمام زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کرنے میں گزری۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ عبد الستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ محترمہ بلقیس ایدھی کے انتقال کی خبر افسوسناک ہے۔

    پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عبد الستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ کے انتقال کی خبر افسوسناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ عبد الستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ محترمہ بلقیس ایدھی کے انتقال کی خبر افسوسناک ہے۔

     

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم ہمیشہ بلقیس ایدھی کی شکر گزار اور احسان مند رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سید مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں مرحوم جناب عبد الستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس بانو ایدھی کی انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مرحومہ بلقیس بانو ایدھی نے جس طرح ایدھی فاؤنڈیشن کے تحت بے تحاشہ انسانیت کی خدمت کے کام کیئے اور مرحوم عبد الستار ایدھی کے شانہ بشانہ ہمیشہ کھڑی رہیں اس کی نظیر نہیں ملتی۔

    حسان خاور نے کہا ہے کہ بلقیس ایدھی پاکستان کی سب سے بڑی سوشل ورکر تھیں۔

    پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ بلقیس ایدھی انسانیت کا پرچار کرنے والی پاکستان کی سب سے بڑی سوشل ورکر تھیں، جنہوں نے اپنے شوہر ایدھی صاحب کے شانہ بشانہ شب و روز انسانیت کی خدمت کی۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا سے جانے پہ دل دُکھی ہے کہ ایک انسان بے شمار انسانوں کو بے آسرا چھوڑ گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے نامور فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کی شریک سربراہ بلقیس ایدھی مختصرعلالت کے بعد آج انتقال کرگئیں ہے۔

    ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بلقیس ایدھی شدید علالت کے بعد آج انتقال کرگئیں ، رمضان سے دو دن قبل انکو دل کا دورہ پڑا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ بلقیس ایدھی کو عارضہ قلب لاحق تھا اور وہ گزشتہ 6 روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھی۔

    فیصل ایدھی کا مزید کہنا ہے کہ عارضہ قلب کے ساتھ ساتھ انہیں بلند فشار خون اور ضیابیطس کا مرض لاحق تھا۔

  • عمران خان نے گھڑی اور ہار پہلے خریدے ،پھر بیچ دئیے اصل کہانی نہیں۔ مریم نواز کا دعویٰ

    عمران خان نے گھڑی اور ہار پہلے خریدے ،پھر بیچ دئیے اصل کہانی نہیں۔ مریم نواز کا دعویٰ

    عمران خان نے گھڑی اور ہار پہلے خریدے ،پھر بیچ دئیے اصل کہانی نہیں۔ مریم نواز کا دعویٰ
    باغی ٹی وی ی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر کڑی تقنید کی ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گھڑی اور ہار پہلے خریدے ،پھر بیچ دئیے اصل کہانی نہیں۔عمران نے وہ گھڑی اور ہار کتنے میں حکومت سے خریدے اور کتنے میں بازار میں بیچ دیے اصل کہانی ہے ۔اور وہ تحائف خریدنے کے لیے اس کے پاس پیسے کہاں سے آئے اصل سوال ہے کیونکہ وزیراعظم کی تنخواہ کے علاوہ اسکا کوئی ذریعہ آمدن نہیں

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں کنفرم کرسکتا ہوں کہ عمران خان نے توشہ خانے سے تحائف لے کر بیرون ملک بیچے،

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کسی دوسرے ملک نے گھڑی تحفے میں دی عمران خان نے حکومت سے خرید کر بیچ دی اس میں جرم کیا ہے،

    سینیٹر پرویزرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اعتراف جرائم کی پہلی قسط سے ہی یہ اندازہ فرمائیں کہ جو عمران خان برادرممالک سے ملنے والے تحائف بھی بازار میں بیچ کھاۓ اُسے پاکستان کی آزادی و خود مختاری اور عزت و وقار کا محافظ قرار دینا بذات خود کتنا بڑا جُرم ہے۔

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک پر 4 سالوں سے مسلط ٹولہ عوام کو بے وقوف بناتارہا،عوام سے صرف اور صرف جھوٹ بولاگیا،ایف آئی اے سے ریکارڈ چوری کرنے کا الزام لگانے والے جھوٹے ہیں،ہم نے ریکارڈ چوری کرکے کیا کرنا ہے ان کو جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے، ڈاکٹر رضوان ان کے دور حکومت میں چھٹی پر گئے تھے،تحریک انصاف نے انتقامی سیاست کے لیے نیب کو استعمال کیا،شہباز شریف کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ،تحریک انصاف خود 4سال ریکارڈ غائب کرتی رہی جو ریکارڈ ہمارے حق میں ہوگا اس کو چوری کرنے کی ضرورت نہیں،کہا گیا گھڑی تحفے میں ملی اور ہم نے بیچ دی تو کیا ہوا،یہ لوگ ملک کے اثاثے بیچنے میں ملوث ہیں،آپ کو گھڑی ،کفلنگ اورانگوٹھیاں ملی،یہ تمام چیزیں14کروڑ مالیت کی تھیں،2کروڑ جمع کرائے گئے،کفلنگ ، گھڑی اور انگوٹھی انہوں نے 18کروڑ روپے میں فروخت کیں، ایک گولڈ پلیٹڈ کلاشنکوف بھی غائب ہے جو جلد بنی گالہ سے برآمد ہوگی

    دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان مشکل میں پھنس گئے، عمران خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا عمران خان کے خلاف پہلی انکوائری شروع ہو گئی ہے، ایف آئی اے نے عمران خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز شروع کر دیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان پر بیرون ملک سے تحفے میں ملنے والے قیمتی ہار کی فروخت کا الزام ہے زرائع کا کہنا ہے کہ ہار زلفی بخآری کی مدد سے لاہور کے جیولر کو فروخت کیا گیا ہے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ہار کے حوالے سے جیولر کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا وزیراعظم عمران خان کو بیرون ملک سے ملنے والا ہار مبینہ طورپر اٹھارہ کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا ہے جبکہ چند لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے ہیں ، ایف آئی اے نے پہلی باضابطہ انکوائری شروع کر دی ہے

    واضح رہے کہ جب عمران خان وزیراعظم تھے تو حکومت نے وزیراعظم عمران خان کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات دینے سے انکار کر دیا تھا کابینہ ڈویژن نے انفارمیشن کمیشن آف پاکستان کا شہری کو وزیراعظم کے تحائف کی تفصیلات دینے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کابینہ ڈویژن کی درخواست پر سماعت کی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عتیق الرحمان صدیقی عدالت میں پیش ہوئے حکومت نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ملنے والے تحائف کو کلاسیفائیڈ قرار دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ سربراہان مملکت کے درمیان تحائف کا تبادلہ بین الریاستی تعلقات کا عکاس ہوتا ہے ایسے تحائف کی تفصیلات کے اجرا سے میڈیا ہائپ اورغیر ضروری خبریں پھیلیں گی بے بنیاد خبریں پھیلانے سے مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر ہوں گے جبکہ ملکی وقار بھی مجروح ہو گا

    جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کو سزائے موت ہونی چاہیے، چیف جسٹس

    وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

    مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

    سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

    حکومت دیگر ممالک سے ملنے والے تحائف نہ بتا کر کیوں شرمندہ ہورہی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

    وفاقی حکومت نے تیسری مرتبہ توشہ خانہ تحائف کیس میں مہلت مانگ لی

    پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا