Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • عمران خان اچھے اور عزت دار انسان ہیں،سابق بہنوئی حق میں بول پڑے

    عمران خان اچھے اور عزت دار انسان ہیں،سابق بہنوئی حق میں بول پڑے

    عمران خان اچھے اور عزت دار انسان ہیں،سابق بہنوئی حق میں بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو چکی ہے اور وہ سابق وزیراعظم ہو چکے ہیں

    عمران خان سے وزارت عظمیٰ کی کرسی چھننے کے بعد عمران خان کی سابقہ بیوی جمائما گولڈ سمتھ کے بھائی  گولڈ سمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ عمران خان ایک اچھے اور عزت دار انسان ہیں،عمران خان صرف اپنے ملک کو اچھا کرنے کی شدید خواہش رکھتا تھا، بطور وزیراعظم انکا ریکارڈ غیر معمولی ہے،

    کینیڈا میں مقیم تحریک انصاف کی رہنما طلعت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں کہا ہےکہ ہم نے ہر کسی کو دیکھ لیا،سب بیرونی آقاؤں کے ساتھی ہیں، اس وقت خان صاحب کو ہماری ضرورت ہے، انہوں نے مقابلہ کیا، وہ ہارے نہیں بکے نہیں جھکے نہیں، میری آپ سب سے پورے پاکستان سے گزارش ہے کہ خان صاحب کو جتنا ہو سکے سپورٹ کرنا ہے، ڈی چوک جمع ہونا ہے، سوشل میڈیا پر کیمپئین کریں گے، ہم نے ہار نہیں ماننی، ہم نے آج خان صاحب کو کہنا ہے کہ گھبرانا نہیں ہے عوام آپ کے ساتھ ہے

    https://twitter.com/TalatKash/status/1512898692172423168

    قبل ازیں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ مجھے اس بات پر خوشی ہے عمران خان نے حکومت قربان کی لیکن غلامی قبول نہیں کی آج میری پارلیمانی امور کی ڈیوٹی تمام ہوئی،مولانا جس عمران خان کو ایجنٹ کہتے تھے وہ کیسا ایجنٹ تھا جسے ہٹانے کیلئے امریکہ نے پورا زورلگایا،کسی کے ہنسنے سے میرے حوصلے کم نہیں ہوں گے،وقت ثابت کرے گا کہ کون اصلی شیر ہے،

    عمران خان نے ملک کی اہم شخصیت کو برطرف کر دیا،کامران خان کا دعویٰ

    عدم اعتماد،ووٹنگ نہ کرانے پر سپریم کورٹ میں توہین عدالت درخواست جمع

    پارلیمنٹ ہاؤس کی باہر قیدیوں والی گاڑیاں پہنچ گئیں، گرفتاریوں کا امکان

    سپیکر ،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مستعفی

    تاریخ رقم،عمران خان سابق وزیراعظم ، عدم اعتماد کامیاب

    عمران خان کے سابق وزیراعظم ہونے کے بعد استعفوں کی لائنیں لگ گئیں

    بے جا لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا،شہباز شریف

    ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول

    نواز شریف کی کمی محسوس ہو رہی ہے،ایاز صادق،صبر، ہر قسم کے جبر سے جیت گیا۔مریم

    خوشی ہےعمران خان نے حکومت قربان کی لیکن غلامی قبول نہیں کی،علی محمد خان

  • خوشی ہےعمران خان نے حکومت قربان کی لیکن غلامی قبول نہیں کی،علی محمد خان

    خوشی ہےعمران خان نے حکومت قربان کی لیکن غلامی قبول نہیں کی،علی محمد خان

    خوشی ہے عمران خان نے حکومت قربان کی لیکن غلامی قبول نہیں کی، علی محمد خان

    عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ مجھے اس بات پر خوشی ہے عمران خان نے حکومت قربان کی لیکن غلامی قبول نہیں کی آج میری پارلیمانی امور کی ڈیوٹی تمام ہوئی،مولانا جس عمران خان کو ایجنٹ کہتے تھے وہ کیسا ایجنٹ تھا جسے ہٹانے کیلئے امریکہ نے پورا زورلگایا،کسی کے ہنسنے سے میرے حوصلے کم نہیں ہوں گے،وقت ثابت کرے گا کہ کون اصلی شیر ہے،

    علی محمد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا گناہ یہ ہے کہ انہوں نے آزاد خارجہ پالیسی کی بات کی،روس صرف بہانہ ہے ،عمران خان نشانہ ہے، عمران خان کا یہ گناہ ہے کہ اس نے سامراج کے سامنے کھڑے ہو کر ایبسلوٹلی ناٹ کہا ،کہا گیا کہ اگر عمران خان کی حکومت گر گئی تو پاکستان کو معاف کردیں گے،مجھے فخر ہے کہ میرا لیڈر کھڑا رہا، جھکا نہیں، ڈرا نہیں ،جلد عمران خان انشااللہ عوام کی طاقت سے دوبارہ واپس آئے گا، آج بھی پاکستان میں ایسے لوگ ہیں جو سامراج کیخلاف کھڑے ہیں،

    علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا میرے لیڈر کو یہودی ایجنٹ کہتے تھے، یہ کیسا ایجنٹ تھا جسے نکالنے کیلئے امریکا نے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا؟ہم الله کے 99 ناموں کے نیچے کھڑے ہو کر الله سے معافی کے طلبگار ہیں امریکہ سے معافی کے طلبگار نہیں ہیں۔

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم کامیاب ہو گئی، اپوزیشن اتحاد کو کامیابی ہوئی جس کے بعد اسمبلی مین اپوزیشن اراکین نے جشن منایا، سپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکرقاسم خان سوری نے استعفی دے دیا تھا، اور کہا تھا کہ ایاز صادق اجلاس کی کاروائی چلائیں گے

    عمران خان نے ملک کی اہم شخصیت کو برطرف کر دیا،کامران خان کا دعویٰ

    عدم اعتماد،ووٹنگ نہ کرانے پر سپریم کورٹ میں توہین عدالت درخواست جمع

    پارلیمنٹ ہاؤس کی باہر قیدیوں والی گاڑیاں پہنچ گئیں، گرفتاریوں کا امکان

    سپیکر ،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مستعفی

    تاریخ رقم،عمران خان سابق وزیراعظم ، عدم اعتماد کامیاب

    عمران خان کے سابق وزیراعظم ہونے کے بعد استعفوں کی لائنیں لگ گئیں

    بے جا لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا،شہباز شریف

    ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول

    نواز شریف کی کمی محسوس ہو رہی ہے،ایاز صادق،صبر، ہر قسم کے جبر سے جیت گیا۔مریم

     

  • تاریخ رقم،عمران خان سابق وزیراعظم ، عدم اعتماد کامیاب

    تاریخ رقم،عمران خان سابق وزیراعظم ، عدم اعتماد کامیاب

    تاریخ رقم،عمران خان سابق وزیراعظم ، عدم اعتماد کامیاب
    قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت ایاز صادق نے کی،

    تحریک اعتماد پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا عمران خان کو وزارت عظمیٰ کی کرسی سے ہٹانے کے لئے 174 ووٹ پڑے ہیں ، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے 172 ووٹ درکار تھے، تا ہم اپوزیشن اتحاد نے 174 ووٹ حاصل کئے اور عمران خان کو سابق وزیراعظم بنا دیا، ایاز صادق جو اپوزیشن کے رکن ہیں اور سپیکر کا کردار ادا کر رہے تھے انہون نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا،سپیکر نے بتایا کہ 174 ووٹ کاسٹ ہوئےہیں، ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان اکثریت قومی اسمبلی میں کھو چکے ہیں،

    قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد عمران خان کی وزارت اعظمیٰ کا دور ختم ہوگیا ہے تحریک انصاف کے نے 25 جولائی 2018ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 149 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی عمران خان نے اتحادی جماعتوں مسلم لیگ (ق) ، متحدہ قومی موومنٹ اور بلوچستان عوامی پارٹی سمیت دیگر آزاد ارکان کو شامل کرکے حکومت بنائی تھی عمران خان نے 18 اگست 2018ء کو وزارت عظمیٰ عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور آج 10 اپریل کو اُن کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی، جس کے بعد اُن کی وزارت عظمیٰ کا عہد اپنے اختتام کو پہنچا ہفتہ 18 اگست 2018ء کو شروع ہونے والا اُن کا 1332 دنوں پر مشتمل عہد وزارت عظمیٰ اتوار 10 اپریل 2022ء کو تمام ہوا عمران خان کی وزارت عظمیٰ کا دور 3 سال 7 ماہ اور 24 دن بنتا ہے

    ایاز صادق کی جانب سے اعلان کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے جشن منایا،ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں کے تمام قائدین یہاں بیٹھے ہیں اور نواز شریف کی کمی محسوس ہو رہی ہے

    عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تمام قائدین، ممبران قومی اسمبلی، متحدہ اپوزیشن کے تمام ساتھی اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہیں، آج ایک نئی صبح طلوع ہونے والی ہے، ایک نیا دن آنے والا ہے،پاکستان کے کروڑوں عوام کی دعائیں قبول ہوئی ہیں، متحدہ اپوزیشن کے قایدین سابق صدر آصف زرداری،مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو، خالد صدیقی،اختر مینگل ،نوابزادہ بگٹی، امیر حیدر ہوتی سمیت ،سردار خالد مگسی،اسلم بھوتانی، علی نواز شاہ اور دبنگ طارق چیمہ ،محسن داوڑ، علی وزیر ،اور سب پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انکی جدوجہد رنگ لائی ہے اور دوبارہ آئین اور قانون کا پاکستان بنا چاہتا ہے،یہ اتحاد پاکستان کو دوبارہ تعمیر کرے گا، اپنے قائد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، تمام ساتھیوں نے جیلیں کاٹیں،پہلا موقع ہے کہ ہماری بہنوں ،بیٹیوں نے جیلیں کاٹیں، نواز شریف تین بار وزیراعظم رہے انکو جیل میں بھجوایا گیا، ہم ماضی کی تلخی مین نہیں جانا چاہتے اسکو بھلا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں ،ہم اس قوم کے دکھوں اور زخموں پر مرہم رکھنا چاہتے ہیں، ہم کسی سے بدلہ نہیں لیں گے،ہم کسی کے ساتھ ناانصافی،زیادتی نہیں کریں گے،ہم بے جا لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا، اس میں بلاول بھٹو ،مولانا فضل الرحمان سمیت کوئی مداخلت نہیں کرے گا، عدلیہ کا احترام، اداروں کے ساتھ مشاورت کے ساتھ ملکر پاکستان کو چلائیں گے

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا کہ ہم نے سیلکٹڈ حکومت کا خاتمہ کیا آج 10 اپریل 2020 کو وہ گیا، اور ہم پرانے پاکستان میں آ گئے ،جمہوریت بہترین انتقام ہے، ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے پاکستان میں پہلی بار عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہے محترمہ 10 اپریل 1986 کو ضیا الحق کے خلاف جدوجہد کیلئے لاہور آئی تھیں، آج 10 اپریل 2022 ہے، ویلکم بیک پرانا پاکستان،میں 3 سال سے اس ہاؤس کا ممبر ہوں،اس عرصہ میں جتنا سیکھا شاید زندگی بھر نہیں سیکھا نوجوانوں سے اتنا کہنا چاہوں گا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں،

    مولانا اسعد محمود نے کہا کہ قوم کو مبارک پیش کرتا ہوں، ہم غیر آئینی حکمرانی کا خاتمہ کر کے آئینی حکمرانی کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں، پاکستان سب کا ہے، ہم سب نے اس کیلئے جدوجہد کرنی ہے،

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سیاسی قائدین اور کارکنان کو مبارکباد دیتا ہوں،یہ لمحہ جشن کا نہیں بلکہ مقام شکر کا ہے، یہ لمحمہ انعام سے زیادہ امتحان ہے،عام پاکستانی کے نصیب اور مقدر کی تبدیلی ہونی چاہئے، عدم اعتماد کی اس کامیابی سے جو آپکو جمہوریت کو اعتماد ملا ہے اب اعتماد کی ذمہ داری ہے کہ قوم کو بھی اعتماد دیں اور جو تقاضے جو ہم دور میں رکھتے ہیں کہ ہم آپکے ساتھ ہیں، آئیے جاگیردارانہ نطام کی جگہ جمہوریت حقیقی جمہوریت کی طرف بڑھیے،ہمیں پاکستان کو سیکورٹی سٹیٹ کی بجائے ویلفیئر سٹیٹ بنانا ہے، نیا اور پرانا پاکستان نہیں بہتر پاکستان چاہئے جس میں بچوں کو محفوظ سمجھ سکیں، ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے، آپ قوم کے ساتھ اپنا وعدہ پورا کریں

    خالد مگسی نے کہا کہ آج ہم ایک جمہوری عمل کا حصہ بنے،ہم نے اپنا باپ ہونے کا حق ادا کردیا،12سے 13گھنٹے ایوان کی کارروائی جاری رہی،

    سردار اختر مینگل نے کہا کہ آئین کو ردی کی ٹوکری میں نہیں ڈالا جاسکتا،اگر آئین کی پاسداری ایوان میں نہیں ہوگی تو پھر کون کرے گا،آئین توڑ دیا گیا مگر کسی کے کان میں جوں تک نہیں رینگی،آئین کو توڑ کر جشن منایا گیا،امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ یہاں بیٹھی لیڈرشپ اور ممبران کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں،

    علی محمد خان نے کہا کہ مجھے اس بات پر خوشی ہے عمران خان نے حکومت قربان کی لیکن غلامی قبول نہیں کی آج میری پارلیمانی امور کی ڈیوٹی تمام ہوئی،مولانا جس عمران خان کو ایجنٹ کہتے تھے وہ کیسا ایجنٹ تھا جسے ہٹانے کیلئے امریکہ نے پورا زور لگایا،کسی کے ہنسنے سے میرے حوصلے کم نہیں ہوں گے،وقت ثابت کرے گا کہ کون اصلی شیر ہے،عمران خان کا گناہ یہ ہے کہ انہوں نے آزاد خارجہ پالیسی کی بات کی،روس صرف بہانہ ہے ،عمران خان نشانہ ہے، عمران خان کا یہ گناہ ہے کہ اس نے سامراج کے سامنے کھڑے ہو کر ایبسلوٹلی ناٹ کہا ،کہا گیا کہ اگر عمران خان کی حکومت گر گئی تو پاکستان کو معاف کردیں گے،مجھے فخر ہے کہ میرا لیڈر کھڑا رہا، جھکا نہیں، ڈرا نہیں ،جلد عمران خان انشااللہ عوام کی طاقت سے دوبارہ واپس آئے گا، آج بھی پاکستان میں ایسے لوگ ہیں جو سامراج کیخلاف کھڑے ہیں،

    قبل ازیں اسد قیصر کے استعفیٰ کے بعد ایاز صادق نے اسپیکر کی نشست سنبھال لی حکومتی اراکین نے اپنی اپنی نشستیں چھوڑ دی حکومتی ارکان ایوان سے چلے گئے ایاز صادق نے کہا کہ اسد قیصر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،اسد قیصر نے اپنی جماعت سے وابستگی رکھتے ہوئے استعفیٰ دیا، قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر کارروائی شروع ہو ئی ،اجلاس میں ایاز صادق نے کہا کہ ووٹنگ نمبر چار پر اب بات ہو گی،جو شہباز شریف نے جمع کروائی، ووٹنگ عدم اعتماد کی وزیراعظم عمران خان کے بارے میں ہو گی، سپیکر نے پانچ منٹ کے لئے گھنٹیاں بجانے کو کہا تا کہ اراکین جو باہر آئیں وہ آ جائیں

    سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ جو عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیں گے وہ سائیڈ پر ہو جائیں ،ایاز صادق نے اس دوران اجلاس کو ایک منٹ کے لئے روکا اور کہا کہ نیا دن شروع ہونے والا ہے، دو منٹ کے لئے اجلاس ملتوی کیا گیا، کیونکہ دن بدل رہا ہے،

    دوبارہ قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تو تلاوت کی گئ، اسکے بعد نعت اور قومی ترانہ پڑھا گیا، جس کے بعد ووٹنگ کا مرحلہ ہوا،پہلا ووٹ سابق صدر آصف زرداری نے کاسٹ کیا طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف ووٹ کاسٹ کیا، ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حق میں 176 ووٹ پڑے ہیں ، عدم اعتماد کی تحریک میں آخری ووٹ پیپلزپارٹی کی شازیہ مری نے کاسٹ کیا

    پی ٹی آئی کے منحرف اراکین نے تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ میں حصہ نہین لیا، اس وجہ سے اب ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہو سکتی

    عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پارلیمانی لیڈر پنجاب سید حسن مرتضی جیالوں کے ساتھ قومی اسمبلی کے فلور پہ تاریخی کامیابی پر جشن منا رہے ہیں

    قبل ازیں سپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکرقاسم خان سوری نے استعفی دے دیا ہے،سپیکر اسد قیصر نے اجلاس میں کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک پر گفتگو کی گئی، بیرون ملک سے کی گئی سازش پر تحفظات کا اطہار کیا گیا، مجھے خفیہ دستاویزات بھجوائی گئی ہیں اس سے حکومتی موقف کو تقویت ملتی ہے، میں آئین کا پابند ہوں، ریاست کی خود مختاری کا تحفظ کروں یہ میرا فرض ہے، زمینی حقائق کے پیش نظر میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس دستاویزات جو میرے پاس ہے ، اسد قیصر نے لیٹر دکھا دیا اور کہا کہ اپوزیشن لیڈر بھی دیکھ سکتے ہیں، چیف جسٹس کو بھی دکھا دوں گا، ملک کی خؤد مختاری کی ضرورت کے لئے کھڑا ہونا پڑے گا، میں اسلئے آج یہ فیصلہ کرتا ہون کہ میں سپیکر کے عہدے پر مزید نہیں رہ سکتا، میں استعفیٰ دیتا ہوں، بہت لمبا عرصہ عمران خان کے ساتھ گزار، چھبیس سال سے اس کے ساتھ تھا، سٹوڈنٹ تھا اس وقت سے عمران خان کے ساتھ تھا، قومی فریضہ اور سپریم کورٹ کے فیصلے کو من و عن تسلیم کرتے ہوئے پینل آف چیئرمین کو آگے اجلاس چلانے کا کہتا ہوں، میں یہ بات واضح کرتا چاہتا ہوں کہ سب سے پہلے ملک ہے ،پاکستان کا سوچنا ہے اور یہاں اسوقت خان صاحب نے جو سٹینڈ لیا ہوا ہے وہ ملک کی خود مختاری ہے،تا کہ قوم کو آزاد ی کے لئے کھڑا کر سکیں، مین ایاز صادق سے کہوں گا کہ وہ اجلاس چلائیں

    قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اسد قیصر کا اہم شخصیت سے رابطہ

    اجلاس ملتوی ہونے کے بعد فواد چودھری کی سعد رفیق کے ساتھ گپ شپ

    عدم اعتماد پر ووٹنگ، منحرف اراکین سے ووٹ دلوانے ہیں یا نہیں؟ اپوزیشن کا بڑا فیصلہ

    عمران خان اب کس منہ سے یہ کام کرے گا؟ ریحام خان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو

    قومی اسمبلی ، اپوزیشن اتحاد کے کتنے اراکین اجلاس میں موجود؟

    قومی اسمبلی اجلاس، ق لیگ دھوکہ دے گئی

    آخری بال تک کھیلنے والا بنی گالہ کے کمرے میں چھپ گیا ہے،ن لیگی رہنما کا دعویٰ

    بریکنگ،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہو گی؟

    قومی اسمبلی اجلاس دوبارہ شروع،اسد قیصر صدارت نہیں کر رہے

    قومی اسمبلی میں آخری گیند عمران خان کی منتظر

    عمران پہلے بھی سیلیکٹڈ فیض یاب ہوا تھا اب ایک مرتبہ پھر فیض یاب ہونا چاہتا ہے بلاول

    بلاول کو عورت مرد کی پہچان ہونی چاہئے، شیریں مزاری

    سپریم کورٹ نے ہی سب طے کرنا ہے تو پارلیمنٹ کو گھر بھیج دیں،اسد عمر

    ان کے پاس ہمارے کافی اسٹوڈنٹس بیٹھے ہیں، وہ بھی واپس آئیں گے،آصف زرداری

    وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب

    منخرف ارکان کے خلاف ریفرنس جمع

    عمران خان نے ملک کی اہم شخصیت کو برطرف کر دیا،کامران خان کا دعویٰ

    عدم اعتماد،ووٹنگ نہ کرانے پر سپریم کورٹ میں توہین عدالت درخواست جمع

    پارلیمنٹ ہاؤس کی باہر قیدیوں والی گاڑیاں پہنچ گئیں، گرفتاریوں کا امکان

    سپیکر ،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مستعفی

  • عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ روانہ، ویڈیو وائرل

    عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ روانہ، ویڈیو وائرل

    عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ روانہ، ویڈیو وائرل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ روانہ ہو گئے ہیں

    وزیراعظم عمران خان اسوقت روانہ ہوئے جب سپیکر اسد قیصر نے استعفیٰ دیا اور عدم اعتماد کے حوالہ سے قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت ایاز صادق نے کی ،عمران خان نے اپنا سامان پہلے ہی بنی گالہ منتقل کر دیا تھا،کئی وفاقی وزرا نے بھی اپنا سامان منتقل کر دیا تھا،و زرا بھی گھروں کی طرف روانہ ہو چکے ہیں،

    دوسری جانب عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی وزیر اعظم ہاؤس سے روانہ ہوگئے ہیں وزیراعظم کے سیکریٹری اعظم خان کا تبادلہ کردیا گیا اعظم خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے

    قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں مراسلے کی تحقیقات اورعمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ 11 اپریل کو سماعت کریں گے شہری مولوی اقبال حیدر کی جانب سےدرخواست دائر کی گئی تھی،درخواست میں فواد چودھری، شاہ محمود قریشی، قاسم سوری اور اسد مجید کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی گئی تھی،درخواست میں کہا گیا تھا کہ سیکریٹری داخلہ کو وزیراعظم اور وزرا کیخلاف مبینہ خط سے متعلق انکوائری کا حکم دیا جائے درخواست پر فیصلہ ہونے تک وزیراعظم، وزرا اور اسد مجید نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،

    عمران خان کے بنی گالہ جانے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کا ردعمل آیا ہے،شہباز گل کا کہنا ہے کہ آخری شخص میں تھا جو وزیراعظم آفس سے وزیراعظم کو رخصت کر کے نکلا ہوں،بس ایک ہی چیز ہے جو میرے پاس ہے وہ وفاداری ہے ایسے بہادر انسان کے ساتھ کبھی بے وفائی نہیں کر سکتا،

    فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کیلئے آج افسوسناک دن ہے،پاکستان ایک بار پھر لٹیروں کے پاس چلا گیا،مراد سعید کا کہنا تھا کہ تاریخ لکھے گی کہ امریکہ کی غلامی کے لیے سب تیار تھے،بس ایک عمران خان تھا جس نے نعرہ حق بلند کیا،عمران خان آخری دم تک قوم کی خود داری کے لیے کھڑارہا عمران خان سرخرو اور یہ مہرے ساری زندگی شرمندگی اٹھائیں گے

    شہریار آفریدی کا کہناتھا کہ میرے قائد نے ثابت کردیا کہ پاکستان پر سب کچھ قربان۔ مجھے فخر ہے کہ میرا قائد اتنا دلیر اور اتنا ویژنری ہے۔ میرے قائد پر میرا تن من دھن سب قربان۔ سلام _عمران_خان

    فرح حبیب کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں عمران خان نے خودداری اور قومی غیرت پر سودے بازی نہ کرکے اپنا حق ادا کردیا ہے۔ اب عوام کی باری ہے آپ بھی اپنا حق ادا کرے۔

    ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے زوال کی وجہ اسکا تکبر بنا جو صرف اور صرف اللہ کی ذات کے لۓ مختص ھے.. اللہ ھمیں عاجزی اور انکساری عطا فرماۓ آمین

    قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اسد قیصر کا اہم شخصیت سے رابطہ

    اجلاس ملتوی ہونے کے بعد فواد چودھری کی سعد رفیق کے ساتھ گپ شپ

    عدم اعتماد پر ووٹنگ، منحرف اراکین سے ووٹ دلوانے ہیں یا نہیں؟ اپوزیشن کا بڑا فیصلہ

    عمران خان اب کس منہ سے یہ کام کرے گا؟ ریحام خان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو

    قومی اسمبلی ، اپوزیشن اتحاد کے کتنے اراکین اجلاس میں موجود؟

    قومی اسمبلی اجلاس، ق لیگ دھوکہ دے گئی

    آخری بال تک کھیلنے والا بنی گالہ کے کمرے میں چھپ گیا ہے،ن لیگی رہنما کا دعویٰ

    بریکنگ،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہو گی؟

    قومی اسمبلی اجلاس دوبارہ شروع،اسد قیصر صدارت نہیں کر رہے

    قومی اسمبلی میں آخری گیند عمران خان کی منتظر

    عمران پہلے بھی سیلیکٹڈ فیض یاب ہوا تھا اب ایک مرتبہ پھر فیض یاب ہونا چاہتا ہے بلاول

    بلاول کو عورت مرد کی پہچان ہونی چاہئے، شیریں مزاری

    سپریم کورٹ نے ہی سب طے کرنا ہے تو پارلیمنٹ کو گھر بھیج دیں،اسد عمر

    ان کے پاس ہمارے کافی اسٹوڈنٹس بیٹھے ہیں، وہ بھی واپس آئیں گے،آصف زرداری

    وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب

    منخرف ارکان کے خلاف ریفرنس جمع

    عمران خان نے ملک کی اہم شخصیت کو برطرف کر دیا،کامران خان کا دعویٰ

    عدم اعتماد،ووٹنگ نہ کرانے پر سپریم کورٹ میں توہین عدالت درخواست جمع

    پارلیمنٹ ہاؤس کی باہر قیدیوں والی گاڑیاں پہنچ گئیں، گرفتاریوں کا امکان

    سپیکر ،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مستعفی

  • عمران خان نے سابق وزیراعظم کے طور پر سیکورٹی مانگ لی

    عمران خان نے سابق وزیراعظم کے طور پر سیکورٹی مانگ لی

    اسلام آباد :عمران خان نے سابق وزیراعظم کے طور پر سیکورٹی مانگ لی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کیلئے سابق وزیراعظم کی سکیورٹی کےانتظامات کی تیاریاں جاری ہیں۔اس حوالے سے بعض میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی سابق وزیراعظم کے طور پر سکیورٹی کا انتظام کیا جائے اور سکیورٹی کے مجوزہ طریقہ کار کے تحت انتظامات عمل میں لائے جائیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ خط میں سیکرٹری داخلہ کو کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو کونسی سکیورٹی ملتی ہے، آگاہ کیا جائے۔خط کے متن کے مطابق وزارت عظمیٰ سے الگ ہونے کے بعد سکیورٹی کی نوعیت کیا ہو گی؟ مکمل سکیورٹی جائزہ رپورٹ فراہم کی جائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری داخلہ نے خط ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو ضروری کارروائی کیلئے مارک کردیا۔

    وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دونوں خطوط کا جائزہ لیا جارہا ہے، پروٹوکول کے مطابق سابق وزیراعظم کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

    دوسری جانب شیخ رشید نے بھی کہا ہے کہ مجھے بھی پولیس اور رینجرز کی سیکورٹی دی جایے مجھ پر پہلے بھی حملے ہو چکے ہیں جان کو خطرہ ہے ۔وزارت داخلہ حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کو قوانین کے مطابق سیکورٹی دی جائے گی۔ دونوں خطوط کا جائزہ لے رہے ہیں

  • آج شہباز شریف کو ووٹ ڈالنے آیا ہوں ،پاکستان کے ساتھ ہوں خان کے ساتھ نہیں ،عامر لیاقت حسین

    آج شہباز شریف کو ووٹ ڈالنے آیا ہوں ،پاکستان کے ساتھ ہوں خان کے ساتھ نہیں ،عامر لیاقت حسین

    اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ آج شہباز شریف کو ووٹ ڈالنے آیا ہوں پاکستان کے ساتھ ہوں خان کے ساتھ نہیں۔

    باغی ٹی وی : پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرصحافی کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال پر کہ آج آپ کس کو ووٹ ڈالنے آئے ہیں کے جواب میں رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا شہباز شریف صاحب کو۔

    پاکستانی سیاست کے بھارت میں بھی چرچے،بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کا تبصرہ وائرل

    صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ خان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں رکن قومی اسمبلی نے کہا پاکستان کے ساتھ ہوں خان کے ساتھ نہیں ہوں-

    صحافی نے عامر لیاقت سے سوال پوچھا کہ کہ آپ اپنےٹوئٹس کے متعلق بتائیں جن میں آپ نے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا؟

    جواب میں عامر لیاقت نے کہا کہ ایف آئی اے میں کیس کیا ہوا ہے انہوں نے، بلائیں مجھے میں چلا جاؤں گا بہت کچھ بتاؤں گا۔

    مولانا فضل الرحمان کو صدر بنانے سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا،بلاول بھٹو

    صحافی نے پوچھا آپ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ آپ بہت جلدی آگے پیچھے ہوجاتے ہیں؟ اس پر رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے کہا ابھی تو آگے ہورہا ہوں پیچھے نہیں ہورہا۔


    دوسری جانب عامر لیاقت نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ویڈیو ٹوئٹ کی اور لکھا کہ پاکستان کے ساتھ ہوں عمران خان کے ساتھ نہیں شہباز شریف کو ووٹ دوں گا، عمران خان مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں ، جھوٹ کو سچ نہ کہو تو غلیظ ترین افراد کو گالیاں دینے کی ڈیوٹی سونپ دیتے ہیں-

    آئینی اور جمہوری انداز میں تحریک کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں، شاہ محمود قریشی

  • اورتم ہمت نہ ہارو اورغم نہ کھاؤ،اگرتم ایمان والےہوتوتم ہی غالب آؤ گے:عمران خان نے پیغام الٰہی شیئرکردیا

    اورتم ہمت نہ ہارو اورغم نہ کھاؤ،اگرتم ایمان والےہوتوتم ہی غالب آؤ گے:عمران خان نے پیغام الٰہی شیئرکردیا

    اسلام آباد: اورتم ہمت نہ ہارو اورغم نہ کھاؤ،اگرتم ایمان والےہوتوتم ہی غالب آؤ گے:عمران خان نے پیغام الٰہی شیئرکردیا،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی۔یہ پوسٹ قرآن مجید میں اللہ کی طرف سے مومنوں کے لیے پیغام فتح ہے

    یاد رہے کہ آج ہفتے کی صبح قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے دس بجے شروع ہونے کے بعد دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کیا گیا جو اب تک شروع نہیں ہوسکا ہے اور کہا جارہا ہے کہ اجلاس نمازِ ظہر کے بعد دوبارہ شروع ہوگا۔

    تاہم ووٹنگ سے قبل عمران خان نے انسٹاگرام پر قرآنی آیات شیئر کیں۔

    عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سورۃ آل عمران کی 139ویں آیت شیئر کی گئی جس کا ترجمعہ ہے کہ ‘ اور تم ہمت نہ ہارو اور غم نہ کھاؤ، اگر تم ایمان والے ہو تو تم ہی غالب آؤ گے ‘۔

    وزیر اعظم کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر ان کے چاہنے والے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

    سپریم کورٹ کی طرف سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیے جانے کے بعد قومی اسمبلی کا اہم اجلاس ڈھائی گھنٹے ملتوی رہنے کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا۔

    اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے قومی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پڑھی گئی اور پھر قومی ترانہ پڑھا گیا۔

    آج ہونے والے اہم اجلاس کے لیے ممبران قومی اسمبلی ایوان میں اپنی نشستوں پر براجمان ہو چکے ہیں، قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت کے 51 ارکان موجود ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان ابھی تک اسمبلی ہال نہیں پہنچے ہیں۔

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اجلاس کی صدارت شروع کرتے ہوئے کہنا تھا سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق من و عن کارروائی کروں گا۔

  • مبینہ خط کی آڑ میں عمران خان خود کو عالمی لیڈر ثابت کرنا چاہتے ہیں:شیری رحمان 

    مبینہ خط کی آڑ میں عمران خان خود کو عالمی لیڈر ثابت کرنا چاہتے ہیں:شیری رحمان 

    اسلام آباد:مبینہ خط کی آڑ میں عمران خان خود کو عالمی لیڈر ثابت کرنا چاہتے ہیں،اطلاعات کے مطابق نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا عمران خان کے خطاب پر ردعمل آگیا اور ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عالمی لیڈربننا چاہتے ہیں‌

    شیریں رحمان کہتی ہیں‌ کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے،چیئرمین بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم کی بنیاد ہی نااہل حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کے لئے رکھی تھی،

    شیریں رحمان کہتی ہیں‌ کہ روس کے دورے سے عدم اعتماد کو جوڑ کر عمران خان جھوٹ پر مبنی ایک بیانیہ بنا رہے، عمران خان نے 22 سالا سیاست میں ایسا کچھ نہیں کیا جس پر عالمی ممالک ان کے خلاف سازش کریں،

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سرکاری وسائل استعمال کر کے عمران خان نے احتجاج کی کال دی،لوگ آپ سے مبینہ خط کے بارے میں نہیں کارکردگی کے بارے میں پوچھے گے،لوگوں کا ردعمل دیکھ کر آپ کو عوام میں جانے کا اعلان منسوخ کرنا پڑے گا،

  • وزیراعظم پاکستان عالم اسلام کا خیرخواہ لیڈر:ہرصبح عمران خان کودعاؤں میں یادکرتا ہوں:امام مسجد اقصیٰ

    وزیراعظم پاکستان عالم اسلام کا خیرخواہ لیڈر:ہرصبح عمران خان کودعاؤں میں یادکرتا ہوں:امام مسجد اقصیٰ

    مقبوضہ بیت المقدس :وزیراعظم پاکستان عالم اسلام کا خیرخواہ لیڈر:ہر صبح عمران خان کو دعاؤں میں یاد کرتا ہوں:اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ صبری کا کہنا ہے کہ ہر صبح مسجد میں وزیر اعظم عمران خان کو دعاؤں میں یاد کرتا ہوں۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی شیخ عکرمہ صبری سے ویڈیو لنک پر بات چیت ہوئی جس میں مسجد اقصیٰ کے امام کا کہنا تھا کہ عمران خان کا فلسطین پر غیر متزلزل مؤقف قابلِ ستائش ہے۔

    شیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ عمران خان کی طرح واضح کسی نے فلسطین کا ساتھ نہیں دیا، غزہ کی کشیدگی پر جاندار سفارت کاری نے دل جیت لیے، امت مسلمہ کے لیڈر عمران خان نے فلسطین کے لیے مؤثر آواز بلند کی۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مؤثر آواز فلسطین کے لیے خوشی کا باعث ہے، فلسطین کا بچہ بچہ عمران خان کا قرض دعاؤں سے ادا کر رہا ہے۔

    وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان بابائے قوم کے وقت سے اب تک فلسطین سے پیچھے نہیں ہٹا، عمران خان کا مؤقف ہےکہ کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، اسرائیل ایک ناجائز اور خلاف قانون ریاست ہے۔

    نور الحق قادری نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ قبلہ اول کی آزادی ہے، عمران خان فلسطین پر مؤقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان فلسطین کے لیے حمایت کی سیاسی قیمت چکا رہے ہیں۔

  • بھارت پسند ہے تو وہیں چلے جائیں پاکستان کی جان چھوڑیں:مریم نواز

    بھارت پسند ہے تو وہیں چلے جائیں پاکستان کی جان چھوڑیں:مریم نواز

    اسلام آباد:بھارت پسند ہے تو وہیں چلے جائیں پاکستان کی جان چھوڑیں ، یہ کہنا تھا مریم نواز کا ، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خطاب پرسخت ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہاہے کہ عمران خان کواب جانا ہی پڑے گا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پربیان داغتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہکوئی اس اقتدار جاتا دیکھ کر پاگل ہو جانے والے شخص کو بتائے کہ اس کو کسی اور نے نہیں، اسکی اپنی جماعت نے باہر نکالا ہے۔ بھارت اگر اتنا پسند ہے تو وہیں شفٹ ہو جائیےاورپاکستان کی جان چھوڑیے۔

    مریم نواز آگے چل کرکہتی ہیں‌کہاقتدار کے لیے اس طرح کسی کو روتے پہلی بار دیکھا ہے۔رو رہا ہے کہ میرے لیے کوئی نہیں نکلا۔او بھائی آنکھیں کھول کے دیکھو،غریب عوام کو ان ساڑھے تین سالوں میں جس طرح تم نے رُلایا ہے، تل تل کر کے مارا ہے، وہ شکرانے کے نفل پڑھ رہے ہیں کہ تم جیسے سے جان چھوٹی! جاتے جاتے آئین بھی توڑ دیا!

    مریم نواز کہتی ہیں‌کہ جس بھارت کے قصیدے پڑھ رہے ہیں وہاں مختلف وزرائے اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی ستائیس تحریکیں آئیں۔ کسی ایک نے بھی آئین، جمہوریت اور اخلاقیات سے یہ کھلواڑ نہی کیا۔ واجپائی ایک ووٹ سے ہارا، گھر چلا گیا — آپ کی طرح ملک، آئین اور قوم کو یرغمال نہیں بنایا !

    یاد رہے کہ وزیراعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہوزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں اتوار کو پر امن احتجاج کی کال دے دی اور کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا، امپورٹڈ حکومت کے خلاف باہر نکلوں گا، سپریم کورٹ کی عزت کرتا ہوں، فیصلے سے مایوسی ہوئی، عدلیہ کا جو بھی فیصلہ آیا تسلیم کرتے ہیں