Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • آئندہ الیکشن میں عوام امریکہ نوازوں کو نہیں ملک سےوفاداروں کوووٹ دیں:عمران خان

    آئندہ الیکشن میں عوام امریکہ نوازوں کو نہیں ملک سےوفاداروں کوووٹ دیں:عمران خان

    لاہور:آئندہ الیکشن میں عوام امریکہ نوازوں کو نہیں ملک سےوفادارلوگوں کوووٹ دیں:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان مشکل وقت میں ساتھ دینے والے اراکین اسمبلیوں کو دوبارہ ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا۔

    ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے ایک روزہ دورہ لاہور پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں سوچ سمجھ کر نظریاتی لوگوں کو ٹکٹ دیں گے کیوں کہ ماضی میں غلطیاں ہوئی اور غلطیوں سے سیکھ کر سب سے پہلا فیصلہ سوچ سمجھ کر ٹکٹ دینے کا کیا ہے۔

    عمران خان نے اعلان کیا کہ اگلے تین ماہ میں پاکستان میں الیکشن ہوگا اور آئندہ انتخابات میں جو ایم پی ایز مشکل وقت میں ساتھ ہیں ان سب کو ٹکٹ دیں گے۔

    وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا کہ بہت بڑی بیرونی سازش ہوئی اور باہر سے حکومت گرانے کی سازش میں پاکستان میں موجود غدار بھی شامل ہوگئے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جنہوں نے بیرون لک سازش میں شرکت کی یہ سب غدار ہیں، اس سازش کو شکست دینا ہمارا فرض ہے۔

    وزیراعظم نے بیرونی سازش میں شامل غداروں کو الیکشن میں سبق سکھانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک، جمہوریت اور آئندہ نسلوں کے بھی غدار ہیں، ان غداروں کے خلاف ہم سپریم کورٹ گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی باہر کا دشمن حکومت گرانا چاہے تو 15 ارب میں لوگ خریدے اور حکومت گرادے، یہ کیسی جمہوریت ہے؟ اس طرح تو آج ہندوستان فیصلہ کرے تو 10 سے 15 ارب میں حکومت گرادے گا۔

    عمران خان نے ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس جس کا پیسہ ملک سے باہر وہ یہی کہیں گے کہ بیگرز آر ناٹ چوزرز، انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوام ان کو سبق سکھائے گی انکی سیاسی قبر بنے گی۔

  • عمران خان نے پاکستان کے آئین کو آگ لگائی ہے،ہم اس کی بغاوت کا مقابلہ کریں گے،بلاول بھٹو

    عمران خان نے پاکستان کے آئین کو آگ لگائی ہے،ہم اس کی بغاوت کا مقابلہ کریں گے،بلاول بھٹو

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایسے نظام کی ضرورت ہے جہاں غیر جمہوری حکومت اقتدار میں نہ آسکے پاکستان میں مضبوط نظام لانے کے لیے ہمیں اصلاحات کی ضرورت ہے، ہم عمران خان کی حکومت سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : برطانوی اخبار انڈپینڈنٹ کے آرٹیکل میں بلاول بھٹو نے لکھا کہ 3 اپریل ہمارے لیے فتح کا دن تھا اورہم اداس بھی تھے، شکست کو تسلیم کرتے ہوئے عمران خان کا آخری مایوس کن عمل ایک اور بغاوت تھی، جس میں آئین کو منسوخ کر دیا گیا جمہوریت کو تہس نہس کر دیا گیا اس بار فرق صرف اتنا تھا کہ اس بغاوت کے معمار ایک سویلین عمران خان تھے-

    وقت آگیا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کے پاس ہوئے منٹس واضح ہوں،شہباز شریف

    چئیرمین پی پی پی نے لکھا کہ میں یہ 4 اپریل کو اس وقت لکھ رہا ہوں، جب سپریم کورٹ آف پاکستان عمران خان کی قانونی حیثیت اور ان کے ساتھیوں کے اقدامات پر فیصلہ دے رہی ہے، 4 اپریل 1979 کو میرے نانا ذوالفقار علی بھٹو کو جنرل ضیاالحق کی فوجی بغاوت کے بعد پھانسی دے دی گئی، اس کے نتیجے میں وزیراعظم کا عدالتی قتل کیا گیا جو پاکستان کے وفاقی، جمہوری آئین کے خالق ہیں۔

    بلاول نے لکھا کہ پاکستان کو ایک ایسے نظام کی ضرورت ہے جہاں کوئی نمائندگی نہ رکھنے والی اور غیر جمہوری حکومت اقتدار میں نہ آسکے، اس کے لیے ہمیں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے انتخابی اصلاحات کی ضرورت ہے، عمران خان اس غیر آئینی طریقہ کار کو بچانا چاہتا ہے جو اس جیسے آمروں کو برقرار رکھتا ہے، اس کوشش میں بھی اسے شکست ہوگی۔

    انہوں نے لکھا کہ عمران خان نے قومی اسمبلی کی اکثریت کھو دی ہے، اس بات کا ثبوت ہے کہ اتوار کو کل 342 میں سے 197 ارکان میرے ساتھ اپوزیشن بنچوں پر آئے، انہیں عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کرنا پڑا جو کہ وزیراعظم کو ہٹانے کا واحد آئینی طریقہ ہے-

    وفاق کی طرح پنجاب میں بھی غیرآئینی اقدامات کی تیاری کی جارہی ہے،لیگی رہنما

    بلاول نے لکھا کہ ووٹ کا سامنا کرنے کے بجائے عمران خان کی پارٹی کے ڈپٹی اسپیکر نے پوری اپوزیشن پر الزام لگایا کہ اپوزیشن “غیر ملکی ایجنڈے” پر کام کر رہی ہے اور تحریک کو مسترد کر دیا عمران خان نے جلد ہی قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تجویز دی، ڈپٹی اسپیکر اور خان صاحب کے دونوں اقدامات آئین پاکستان کی براہ راست خلاف ورزی تھے جمہوریت اور آئین پر اس حملے کی سنگینی اس حقیقت سے بڑھ گئی ہے کہ خان نے پارلیمنٹ میں ایسا کرنے کا فیصلہ کیا۔

    انہوں نے لکھا کہ اپنی بغاوت کی قیادت میں، خان اور ان کے حامیوں نے اپوزیشن کو دھمکایا، ڈرایا اور ڈرایا، اور جب یہ تمام کوششیں اپوزیشن کو ووٹ دینے سے روکنے میں ناکام رہیں اس نے وہی کیا جو آمروں نے آخری حربے کے طور پر کیا۔ اس نے آگ لگا دی. اس نے پاکستان کے آئین اور جمہوریت کو آگ لگانے کی کوشش کی عدم اعتماد کے ووٹ میں ایک یقینی اور زبردست شکست کے بعد اس نے پوری پارلیمنٹ کو ختم کرنے کی کوشش کی ہم عمران خان کی بغاوت کا مقابلہ کریں گے-

    چئیرمین پیپلز پارٹی نے لکھا کہمیں نے دو سال سے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ مانگا ہے۔ اس کے بعد سے اس نے نااہلی، تکبر اور آمریت کی حکومت کی صدارت کی ہے پاکستان میں مہنگائی، غربت، کرپشن ہماری ملکی تاریخ میں اپنے عروج پر ہے۔ سیاسی مخالفین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا سنسرخاموش ہیں استثنیٰ کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔ جمہوریت کے فن تعمیر کو توڑا جا رہا ہے اور ریاستی اداروں پر حملہ کیا جا رہا ہے۔

    بلاول نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ اتوار کو اپوزیشن بنچوں پر میرے ساتھ آنے والے ارکان کی طرف سے ملنے والے ووٹ پاکستانی آبادی کے کل ووٹوں کا 70 فیصد تھے عمران خان نے ووٹ لینے کے لیے غداری کے الزامات لگا کر انتہائی خطرناک کھیل کھیلا ہے، وہ پاکستانی ووٹنگ کی 70 فیصد آبادی پر غداری کے منصوبے میں ملوث ہونے کا الزام لگا رہے ہیں،، عمران خان نے نہ صرف جمہوری ووٹ سے بزدلانہ پسپائی اختیار کی ہے، بلکہ بظاہر اگلے انتخابات میں دھاندلی کے اپنے ارادے کا اظہار کیا ہے.

    عدالت نے 31 مارچ اور 3 اپریل کے اجلاس کی کارروائی کے منٹس طلب کرلیے

    انہوں نے لکھا کہ پاکستان کے عام انتخابات سے قبل پارلیمنٹ کے ذریعے خان کو ہٹانے کی ایک وجہ انتخابی اصلاحات کرنا ہے، ایک ایسا نظام قائم کرنا ہے جو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی اجازت دیتا ہو، سپریم کورٹ آف پاکستان کے پاس ایک موقع ہے کہ وہ تاریخ کو اپنے آپ کو دہرانے نہ دے، سپریم کورٹ آف پاکستان آئین اور عوام کی مرضی کو غالب آنے دے.

    چئیرمین پیپلز پارٹی نے لکھا کہ اگر پاکستان کے آئین اور جمہوریت پر اس حملے کی مذمت نہ کی گئی، تو اس سے پاکستان کو دوبارہ آمریت کی تاریک حکمرانی کی طرف لوٹنے کا خطرہ ہے، ہم پاکستانی عوام ایسا نہیں ہونے دیں گے، عمران خان کو نہ صرف شکست ہوگی بلکہ ماضی کے ڈکٹیٹروں کے ساتھ تاریخ کے کوڑے دان میں بھی ڈال دیا جائے گا.

    عمران خان کو پتہ بھی نہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوا،وہ اپنی حکومت ختم ہونے پرجشن منا…

  • وزیراعظم عمران خان آج لاہورکا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج لاہورکا دورہ کریں گے

    لاہور: پنجاب میں سیاسی بحران کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان آج لاہورکا دورہ کریں گے ،وزیراعظم عمرا ن خان پنجاب کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیں گے اہم امور پر مشاورت کی جائےگی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم اہم ملاقاتیں کریں گے وزیراعظم سے وزیراعلی عثمان بزدار، چوہدری پرویزالہی کی ملاقاتیں ہوں گی اس کے علاوہ وزیراعظم اتحادی جماعت کے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    ترکی میں لوگ جمع ہو کرعمران خان کی زندگی کیلئے دعائیں کر رہے ہیں،گورنر سندھ

    لاہور کے دورہ کے دوران وزیراعظم سے ناراض ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں کروائے جانے کا بھی امکان ہے وزیر اعظم عمران خان لاہور میں کارکنان کے ساتھ افطاربھی کریں گے افطار کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوگی۔

    اسمبلی تحلیل کرنے کا معاملہ :سندھ بار نے ڈپٹی اسپیکراورصدر کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست…

    عبدالعلیم خان کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے،ترجمان وزیراعلیٰ آفس

  • عمران خان کو پتہ بھی نہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوا،وہ اپنی حکومت ختم ہونے پرجشن منا رہے ہیں،بلاول بھٹو

    عمران خان کو پتہ بھی نہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوا،وہ اپنی حکومت ختم ہونے پرجشن منا رہے ہیں،بلاول بھٹو

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ چوروں کے خلاف نعرہ لگانے والا خود چور نکلا-

    باغی ٹی وی : بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کو کہاتھا 18ویں ترمیم کو نہ چھیڑو ورنہ حکومت گرادیں گے3سالوں کی جدوجہد کے بعد سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج دیا،ہم نےکہا تھاعوامی مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلےمستعفی ہوجائیں یہ کھلاڑی نہیں بزدل ہے-

    قومی اسمبلی تحلیل ہونے کا معاملہ: الیکشن کمیشن نے این اے 33 ہنگو میں ضمنی الیکشن ملتوی کردیا

    بلالو بھٹو نے کہا کہ اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن ارکان کی تعداد پوری تھی، اس شخص نے بھاگتے بھاگتے آئین کو توڑ دیا،عدالت کا جو بھی فیصلہ آیا نیازی مزید نہیں رہےگا،اگر پارلیمان پر آئین لاگو نہیں تو پھر پاکستان میں کہاں ہوتاہے،چاہتےہیں صاف و شفاف انتخابات ہوں،کوئی متنازعہ الیکشن نہ ہوں-

    چئیرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ عوام نے گالم گلوچ والی حکومت کو گھر بھیج دیا،کرپشن کے خلاف بات کرنے والا تاریخ کا کرپٹ شخص نکلا،آج علیم خان بھی وہی باتیں کررہے ہیں جو ہم کہتےتھے،عمران حکومت کو چلانے کے لیے پیسہ چلتاتھا پنجاب میں افسران کے تبادلوں کیلئےوزیراعظم کوپیسہ جاتاتھا-

    بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران کا کچن کرپشن کے پیسے سے چلتاتھا،فارن فنڈنگ کیس میں پھنسے ہوئے شخص کیخلاف کون سازش کرسکتا ہے،عمران کہتے ہیں کہ متحدہ اپوزیشن کے ارکان غدار ہیں،کیا بھٹو کا نواسہ ملک کا غدار ہوسکتاہے،یہ پاکستان کی سلامتی کا سوال ہے-

    ایوان صدر آرڈیننس فیکٹری بن چکا ہے،حمزہ شہباز

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ایک ہفتہ مزید وزیراعظم رہنے کیلئے آئین کو توڑ دیا،امید ہے اعلیٰ عدالت آئین کے مطابق فیصلہ کرے گی عوامی مارچ کے نتیجے میں عمران خان کی حکومت ختم ہو گئی،اس کا نیا پاکستان ختم ہو گیا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور عمران خان کو جمہوری طریقے سے بھگایا، اسے پتہ بھی نہیں کہ اس کے ساتھ کیا ہوا،وہ اپنی حکومت ختم ہونے پرجشن منا رہا ہے عمران خان پاکستان کے معاشی بحران کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے پاکستانی اداروں کونقصان پہنچایا عمران خان بزدل شخص ہے،مقابلےسےبھاگ گئے۔

    عمران خان اب تم خط کے ذریعے ہیرو نہیں بن سکتے، مولانا فضل الرحمان

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹونے ملک کو آئین دیا،ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں، ہمیشہ جمہوریت کی بات کرتے ہیں ہمیں انتخابی اصلاحات کرنے سے روک دیا گیا ہے،اگر انتخابی اصلاحات کے بغیر انتخابات ہوئے تو وہ بھی متنازع ہوں گے انتخابات میں کامیاب ہو کر آنے والوں کو بھی سلیکٹڈ کہا جائے گا۔

    چئیرمین پی پی پی نے کہا کہ 2013 اور2018 کے انتخابات شفاف نہیں تھےمگرپھر بھی مقابلہ کیا، پیپلزپارٹی ہر وقت الیکشن کیلئے تیار ہے ہمارا مقصد سلیکٹڈ کی حکومت کو ختم کرنا تھا، ہم پرامید ہیں عدلیہ سے ہمیں انصاف ملے گا۔

    ٹوئٹر پر بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کا نام ٹاپ ٹرینڈ پرکیوں؟

  • عمران خان اب تم خط کے ذریعے ہیرو نہیں بن سکتے، مولانا فضل الرحمان

    عمران خان اب تم خط کے ذریعے ہیرو نہیں بن سکتے، مولانا فضل الرحمان

    اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ مبینہ خط پر پوزیشن واضح کرے۔

    باغی ٹی وی : امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئینی بحران برپا کردیا گیا ہے ڈپٹی سپیکر نے غیر آئینی رولنگ دی ایک بیان کے نتیجے میں اور اپوزیشن کی رائے کے بغیر کاروائی ملتوی کردی ظلم بالا ئے ظلم عمران خان نے اسمبلی تحلیل کردی صدر نے بھی حکم جاری کردیا اس وقت قوم بحران میں یرغمال بن چکی ہے-

    عمران خان کی آئین شکنی ، آئی ایم ایف نے قرض پروگرام معطل کر دیا

    صحافی نے سوال کیا کہ سیکیورٹی ادارے کب تک اپنی پوزیشن واضح کریں ورنہ انہیں غیر جانبدار نہیں سمجھے جائیں گے؟ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے فوری طورپر اپنی پوزیشن واضح کریں اس کے لئے وقت نہیں دیا جاسکتا ہےپی ٹی آئی اپنی نااہلی کا جشن منانے جارہی ہے-

    مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عدالت غیر آئینی پارلیمان کی کاروائی کالعدم قرار دے سکتی ہے عدالت کو اس آئینی خلاف ورزی پر فوری فیصلہ دے دنوں پر لٹکایا نہ جائے جو کچھ حکومت نے کیا اس میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار خارچ از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا اسی لئے وضاحت ان سے مانگ رہے ہیں-

    نگران وزیراعظم کون؟ تحریک انصاف نام سامنے لے آئی

    مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کالعدم دی جائے ارکان اسمبلی کو ووٹ اور نیا وزیر اعظم چننے کا حق دیا جائے پارلیمنٹ کی اکثریت رائے رکھتی ہے کہ سابقہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی انتخابی اصلاحات کی جائیں پھر الیکشن کرائے جائیں-

    مولانا کا کہنا تھا کہ یہ دوسری مرتبہ دھاندلی سے آنے کا راستہ ہموار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے عمران خان نے مفروضے اور بدنیتی پر ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو استعمال کیا گیا آج یہ سب ایک کنبے کی طرح ایک دوسرے کو سہارا دے رہے ہیں ہم نے ایک نااہل حکمران کو ایسے گھائل کردیا کہ وہ اپنے رستے زخم چاٹتا رہے گا –

    سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر خط کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتے ہو قومی سلامتی کمیٹی اس سازش کو مسترد کرچکی ہے سیکیورٹی ادارے اپنی پوزیشن واضح کریں کہ ان کا خط پر کیا موقف ہے صرف اتنا کہہ دینا کافی نہیں کہ سیکیورٹی ادارے غیر جانبدار ہیں-

    عمران خان کا آج عشا کے بعد ریڈ زون میں احتجاج کا اعلان

    ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو اس وقت ازخود نوٹس لینا چاہئے تھا جب پوری اپوزیشن نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کیا تھا
    عمران خان اب تم خط کے ذریعے ہیرو نہیں بن سکتے صدر بھی سن لیں پارلیمان آپ کا بھی مواخذہ کرسکتی ہے اگر ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار نہیں دیا جاتا تو پھر 197ارکان کی وفاداری مشکوک ہوجاتی ہے-

    مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ سوال گندم جواب چنا کے مصداق سوال ووٹنگ جواب خط دیا گیا یہ جو آپ یوتھئے لئے پھرتے ہو انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی کعبہ کس منہ سے جاؤ گے غالب شرم تم کو مگر نہیں آتی ہم الیکشن چاہتے ہیں مگر آئین کی عزت پہلے بحال کی جائے آئین کی روشنی میں الیکشن اصلاحات ہوں، اس موقع پر سینیٹر عبدالغفور حیدری بھی موجود تھے۔

    شہباز گل نے بلاول اور مریم پر سنگین الزام لگا دیا

  • عمران خان کی آئین شکنی ، آئی ایم ایف نے قرض پروگرام معطل کر دیا

    عمران خان کی آئین شکنی ، آئی ایم ایف نے قرض پروگرام معطل کر دیا

    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہےکہ اس کا پروگرام معطل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ دوبارہ بات چیت کے لیے پرعزم ہیں۔

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے چھٹے جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرضہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا –

    سپیکرکی رولنگ غلط، پیچھے موجود تمام افراد پرآرٹیکل 6 لگنا چاہئے،قمرزمان کائرہ

    https://twitter.com/shaukat_tarin/status/1488928059562545159?s=20&t=2uumzh2glpNjCZY-pcFQuA
    2 فروری کو کی گئی ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا تھا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ آئی ایم ایف کے بورڈ نے پاکستان کے لیے امدادی پروگرام کے تحت رقم جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    شوکت ترین کی ٹویٹ کو وزارت خزانہ کے سرکاری اکاؤنٹ سے بھی شئیر کیا گیا تھا تاہم اب تحریک انصاف حکومت کے ختم ہونے کے بعد سے آئی ایم ایف کے پاکستان کے لیے پروگرام کی معطلی سے متعلق قیاس آرائیاں جاری تھیں اب اس سلسلے میں عالمی مالیاتی ادارے کا بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نئی حکومت کے ساتھ دوبارہ بات چیت کے لیے پُرعزم ہیں۔

    قوم راشن پرست یا آپ شہرت پرست ؟؟ ازقلم:غنی محمود قصوری

    آئی ایم ایف کے مطابق نئی حکومت بننےکے بعد قرض پروگرام میں شمولیت پر بات ہوگی، نئی حکومت سے معاشی پالیسیوں پر بات چیت کی جائے گی۔

    آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ اس کا پاکستان کے لیے اپنا قرض پروگرام معطل کرنےکا کوئی ارادہ نہیں، مجوزہ نئی حکومت کےساتھ دوبارہ بات چیت کے لیے پرعزم ہیں۔

    یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے قرضے کی اس قسط کا اجرا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے منی بجٹ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان سے متعلق بل پارلیمان سے منظور کروانے کے فوراً بعد کیا تھا۔

    نگران وزیراعظم کون؟ تحریک انصاف نام سامنے لے آئی

    خبر رساں ادارے اے ایف پی نے اہنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ جولائی 2019 میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے چھ ارب ڈالر کے قرضے کی منظوری دی تھی۔ اس قرضے کی میعاد تین سال تھی اور قرضہ منظور ہوتے ہی پاکستان کو ایک ارب ڈالر جاری کر دیے گئے تھے۔

    اس وقت آئی ایم ایف کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ’ہمارے قرضے کا مقصد انتظامیہ کے معاشی اصلاحات کے پروگرام کو تقویت دینا ہے۔

    آئی ایم ایف نے قرضے کے اجرا کو سخت معاشی اصلاحات اور سہ ماہی بنیادوں پر پاکستان کی کارکردگی کے جائزے سے مشروط کیا تھا اس پروگرام کے تحت اب تک پاکستان کو آئی ایم ایف سے موصول ہونے والی کل امداد کا تخمینہ تین ارب ڈالر ہو چکا ہے۔

    فارن فنڈنگ کیس، کیا فیصلہ روز محشرکیلئے چھوڑ دیا گیا ہے؟ احسن اقبال

  • نگراں وزیراعظم کون ہو گا؟ صدر مملکت نے خط لکھ دیا

    نگراں وزیراعظم کون ہو گا؟ صدر مملکت نے خط لکھ دیا

    نگراں وزیراعظم کون ہو گا؟ صدر مملکت نے خط لکھ دیا

    شہباز شریف نے وزیر اعظم سے مشاورت کرنے سے انکار کردیا ،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کے نام کے لئے مشاورت کا حصہ نہیں بنوں گا،ہماری نظریں سپریم کورٹ پر ہیں،آئین توڑنے والوں سے کوئی بات ،مشاورت نہیں ہوگی

    قبل ازیں نگران وزیراعظم کی تقرری کا معاملہ ، صدر مملکت نے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ دیا

    خط کے متن میں کہا گیا کہ نگران وزیراعظم کی تقرری تک عمران خان بطور وزیراعظم فرائض سر انجام دیتے رہیں گے آرٹیکل 224 اے ون کے تحت نگران وزیراعظم نامزد کیا جائے گا،صدر مملکت ،وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر باہمی مشاورت سے نگران وزیراعظم نامزد کریں گے اسمبلی تحلیل ہونے کے3 روز میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر متفق نہ ہوئے تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا جائیگا اسپیکر اپوزیشن اور حکومتی اراکین پر مشتمل 8 رکن کمیٹی تشکیل دیں گے جو نگران وزیراعظم کا فیصلہ کریگی

    اگر کمیٹی بھی نگران وزیر اعظم کا فیصلہ کرنے میں ناکام ہوتی ہے تو پھر معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجوایا جائے گا جو دو روز میں فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا

    واضح رہے کہ قومی اسمبی تحلیل ہو چکی ہے،گزشتہ روز قومی اسمبلی وزیراعظم عمران خان نے تحلیل کرنے کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوائی تھی جس کے بعد اسمبلی تحلیل کر دی گئی،عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ نہیں ہو سکی تھی اور ڈپٹی سپیکر نے اسے مسترد کر دیا تھا، اپوزیشن جماعتوں نے اس پر شدید احتجاج کیا تھا اور کہا تھا کہ عمران خان اورسپیکر پر آرٹیکل سکس لگے گا اور غداری کا مقدمہ درج ہو گا

    مصطفیٰ کمال نے اپوزیشن کو آئینہ دکھا دیا

    پنجاب اسمبلی توڑنے کا بھی قوی امکان،عمران خان نے اہم شخصیت کو طلب کرلیا

    ہارے ہوئے عمران خان کی الوداعی تقریر قوم نے کل سن لی، اہم شخصیت بول پڑی

    تحریک عدم اعتماد پر کارروائی روکی جائے،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    عمران خان رونے نہیں لگا ، بعض خوشی کے آنسو ہوتے ہیں،شیخ رشید

    وزیراعظم نے استعفے پر غور شروع کر دیا

    پنجاب اسمبلی،صوبائی وزیر نے صحافی کا گلہ دبا دیا،صحافیوں کا احتجاج

    شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

    دھمکی دینے والے کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ

    دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

    دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

    3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

    عمران نیازی کی فسطائی سوچ،گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا،شہباز

     

  • عمران خان کے زوال کے پیچھے تکبراور نااہلی

    عمران خان کے زوال کے پیچھے تکبراور نااہلی

    عمران خان کے زوال کے پیچھے تکبراور نااہلی

    لندن میں مقیم سینئر صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے اپنی تحریر میں کہا ہے کہ عمران خان شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ وہ اتحادیوں کی جانب سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نامی اپوزیشن اتحاد کی حمایت کرنے کے بعد وہ پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو بیٹھے۔ اب انہیں عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے استعفیٰ دینے یا معزول کرنے کے مطالبات کا سامنا تھا، تا ہم اب عمران خان نے اسمبلی تحلیل کر دی ہے

    دونوں سابق کرکٹ اسٹار اور مشہور شخصیت کے لیے ذلت آمیز منظرنامے ہیں جنہوں نے اقتدار میں رہنے کی شدت سے کوشش کی ہے۔انہوں نے تمام اصولوں ،دعووں وعدوں کو ماننے سے انکار کیا ، دو الفاظ ہی اب انکی تعریف بیان کرنے کو رہ گئے ہیں تکبر اور نااہلی

    ایسا نہیں تھا جب عمران خان 2018 میں اقتدار میں آئے۔ وہ مقبول تھے اور پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد کا خیال تھا کہ وہ ملک کو کرپشن اور غلط طرز حکمرانی سے نجات دلائیں گے انہیں موقع ملا ہے،انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ 90 دنوں میں پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے۔ بے مثال سرمایہ کاری کو راغب کریں گے دس ملین ملازمتیں دیں گے اور کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کے علاوہ ملک سے لوٹے گئے اربوں روپے واپس لائیں گے۔

    تقریباً چار سال گزرنے کے باوجود وہ ایک بھی وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اور، کچھ عرصہ پہلے تک، عمران خان کو ہر ممکن طریقے سے پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی مکمل حمایت حاصل رہی۔ درحقیقت، خان کے سب سے اہم اتحادی، پرویز الٰہی نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ساڑھے تین سال تک کسی اور نے ان کی نیپی بدلی اور اس طرح انہیں سیکھنے نہیں دیا

    عمران خان کو مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے میں اپنا وقت صرف کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ درجنوں صحافیوں کو قید کر دیا گیا۔ پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ گروپ کے چیف ایڈیٹر میر شکیل الرحمٰن کو ایک ایسے کیس میں بند کر دیا گیا جس کی ہیومن رائٹس واچ نے مذمت کرتے ہوئے اسے "سیاسی محرک” قرار دیا۔ بعد میں اسے عدالت نے بری کر دیا تھا۔

    یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ عمران خان کے پاس معاشی ترقی کا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔ اس نے ایک کے بعد ایک وزیر خزانہ تبدیل کیا لیکن معیشت گرتی رہی اور ملازمتوں کی تعداد کم ہوتی رہی۔ آج پاکستان میں مہنگائی جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے۔ عام لوگوں کے لیے جینا اور جینا بہت مشکل ہو گیا ہے۔

    آخر کار اس کی مقبولیت اس کے درمیانی طبقے میں کم ہوگئی۔ تین ماہ قبل معاملات نے ایک مختلف رخ اختیار کیا جب جنرل ندیم احمد انجم کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ ایک مکمل پیشہ ور جس نے لندن میں تین سال تعلیم حاصل کی، جنرل ندیم نے ایجنسی کو حکم دیا کہ وہ سیاست میں مداخلت نہ کرے، غیر جانبدار رہے اور سیاستدانوں کو اپنے معاملات آپس میں طے کرنے دیں۔ اس سے ان کے اتحادیوں کے لیے حزب اختلاف کی اہم جماعتوں سے بات کرنا اور اپنے آزاد مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کرنا آسان ہو گیا۔

    اس کے بعد سے بہت سارے الزامات سامنے آئے ہیں کہ وہ امریکہ کی طرف سے تیار کی گئی بین الاقوامی سازش کا شکار ہے کیونکہ وہ روس کے ساتھ ایک آزاد خارجہ پالیسی پر عمل پیرا تھا۔ ان کے ایک معاون نے دعویٰ کیا کہ انھیں انہی مغربی قوتوں کی جانب سے قتل کے خطرے کا سامنا ہے جنہوں نے انھیں اقتدار سے بے دخل کرنے کی سازش رچی تھی۔ اس کے بعد پتہ چلا کہ امریکہ کی طرف سے کوئی دھمکی آمیز خط نہیں لکھا گیا،

    میرا احساس یہ ہے کہ عمران خان جانتے ہیں کہ ان کے خلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی اور کوئی مغربی طاقت انہیں باہر پھینکنا نہیں چاہتی۔ لیکن اسے اس بات پر یقین کرنے کے لیے کچھ نہ کچھ تو کرنا پڑتا کہ وہ سازش کی وجہ سے باہر ہو گیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اسے اپنی پارٹی اور اپنے اتحادیوں سے خطرہ ہے کیونکہ اس نے چاند کا وعدہ کیا تھا لیکن کچھ بھی نہیں کیا۔ یہ اس کے تکبر اور غلط حکمرانی سے سراسر مایوسی ہے جو اس کے اتحاد کو توڑ رہی ہے۔

    نوٹ، یہ تحریر عدم اعتماد مسترد ہونے سے قبل کی ہے

  • عمران خان نے اپنے اوپر خود کش حملہ کر دیا:مریم نواز

    عمران خان نے اپنے اوپر خود کش حملہ کر دیا:مریم نواز

    اسلام آباد:طاقت کے نشے میں دُھت عمران خان آج اپنے اوپر خودکش حملہ کر بیٹھا ہے۔ عمران کا ڈرامہ اور کہانی اب ہمیشہ کے لیے ختم انشاءاللّہ! , یہ کہنا تھا مریم نواز کا عدم اعتماد تحریک کے مسترد ہونے کے بعد

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا۔

    مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ اپنی کرسی کو بچانے کی خاطر آئینِ پاکستان کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جانی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ اس جرم پر اگر اس پاگل اور جنونی شخص کو سزا نا دی گئی تو آج کے بعد اس ملک میں جنگل کا قانون چلے گا!

    واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے رولنگ کے تحت تحریک عدم اعتماد کو مسترد کیا جس کے بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی شروع کردی، اپوزیشن ارکان اسپیکر ڈائس کے قریب جمع ہوگئے اور شدید نعرے بازی کی۔

    ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے بعد قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ہوئی اور تمام اپوزیشن اراکین اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے۔

     

    ان کے چہروں کو نشان زد کریں۔ یہ وہ گروہ مافیا ہے جس نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین پر حملہ کیا اور اسے منسوخ کیا۔ ان سب پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلنا چاہیے۔

     

     

    اپنی کرسی کو بچانے کی خاطر آئینِ پاکستان کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جانی چاہیے۔ اس جرم پر اگر اس پاگل اور جنونی شخص کو سزا نا دی گئی تو آج کے بعد اس ملک میں جنگل کا قانون چلے گا!

  • عمران خان پر غداری کا مقدمہ ہو گا ، شہباز شریف

    عمران خان پر غداری کا مقدمہ ہو گا ، شہباز شریف

    قومی اسمبلی کا اجلس ملتوی کرنے پر اپوزیشن کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے،‏اپوزیشن نے فوراً سپریم کورٹ جانے اور قومی اسمبلی میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اب سپیکر اور وزیراعظم پر آرٹیکل سکس لگے گا کیونکہ انہوں نے قانون توڑا ہے اب بغاوت کا مقدمہ ہو گا آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا،عمران خان اور ان کے حواری جمہوریت کا چہرہ مسخ کرنا چاہتے ہیں،ڈپٹی اسپیکر نے آئین کی دھجیاں اڑا دیں-

    عامرلیاقت نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    ماہر قانون حامد خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو عدالت جانا چاہیے جبکہ ماہر قانون سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین توڑا ہےاسپیکر نے غیر آئینی رولنگ دی،یہ بڑا معاملہ ہے جو سپریم کورٹ کے سامنے آئے گا –

    بلاول کا کہنا ہے کہ سپیکر نے آئین توڑا اپوزیشن کا تعداد مکمل تھا ہم شکست دے رہے تھے آخری موقع پر سپیکر نے غیر آئینی کام کیا آئین کو توڑنے کی سزا واضح ہے اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم دھرنا دیں گے اور وکلا ابھی ہی سپریم کورٹ پہنچیں گے تا کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہی ہو وزیراعظم پارلیمان تحلیل نہیں کر سکتا انہیں عدم اعتماد کا مقابلہ کرنا پڑے گا جب کہ اسپیکر کے خلاف بھی عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔

    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ اب سپریم کورٹ نے فیصلہ دینا ہے، یہ بچگانہ حرکت ہے، یہ میدان سے بھاگنا ہے، عمران خان اپنے آپ کو ایکسپوز کرچکا ہے، عوام سے اپیل کرتا ہوں وہ جمہوریت اور آئین کا ساتھ دیں، ہم کسی غیر جمہوری شخص کو آئین پر ڈاکا مارنے کی اجازت نہیں دیں گے-

    ڈپٹی اسپیکر نے الیکشن کا شیڈول بدل دیا،پرویز الہٰی

    بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے آئین اور قانون توڑا ہے،وزیراعظم عمران خان نے آج بغاوت کی ہے،ہم نے پوری دنیا کو دکھایا کہ ہمارے پاس 190 سے زیادہ ارکان ہیں-

    انہوں نے کہا کہ عمران خان آرٹیکل 6 کے تحت پھنس گئے ہیں، انہوں نے جو الزام لگایا وہ کیس سپریم کورٹ نے بھی نہیں سنا، عمران خان کے پاس عالمی سازش کا کوئی ثبوت نہیں ہے سپریم کورٹ نے اتوار کے روز از خود نوٹس لیا


    مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ توئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپنی کرسی کو بچانے کی خاطر آئینِ پاکستان کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جانی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ اس جرم پر اگر اس پاگل اور جنونی شخص کو سزا نا دی گئی تو آج کے بعد اس ملک میں جنگل کا قانون چلے گا!

    اللہ کا شکر ہے کہ غیر آئینی کام کرنے سے بچ گیا،چوہدری سرور

    قمر زمان قائرہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم کہتا ہے کہ میں اقتدار نہیں چھوڑوں گا، میں آخری بال تک کھیلوں گا انہوں نے پورے پاکستان کی اسٹرکچر کو چیلنج کرنےکی کوشش کی تحریک انصاف والوں نے بد تمیزی کی انتہا کردی،آپ پاکستان کے اندر کون سا انارکی کا نظام لانا چاہتے ہیں،اب ان کو کان سے پکڑ کر ٹھیک کریں گے-

    واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے اسمبلی اجلاس میں بدترین ہنگامہ آرائی کو جواز بناتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کر دیا تھا پنجاب اسمبلی کا اجلاس صرف 6 منٹ ہی چل سکا جس کے باعث نا تو آج نئے وزیراعلیٰ کے چناؤ کے لیے ووٹنگ ہو سکی اور نا ہی پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جا سکی-

    اپوزیشن ارکان اسپیکر ڈائس کے قریب جمع ہوگئے اور شدید نعرے بازی کی اپوزیشن ارکان نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف ایوان میں دھرنا دے دیا ہے۔

    تحریک عدم اعتماد : ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کا رد عمل