Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • عمران خان نے تومشکل سفرطئےکرلیا اب توانجوائے کرنے کا وقت ہے:کامران بنگش

    عمران خان نے تومشکل سفرطئےکرلیا اب توانجوائے کرنے کا وقت ہے:کامران بنگش

    پشاور:عمران خان نے تومشکل سفرطئےکرلیا اب توانجوائے کرنے کا وقت ہے:اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا کامران بنگش نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جب ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالی تو پاکستانیت کا ایجنڈا لے کر آئے۔
    پی ٹی آئی رکن اسمبلی صوبائی وزیرکامران بنگش نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل پورا خیبر پختونخوا اسلام آباد پریڈ گراونڈ جائے گا، وزیر اعظم نے 2018 میں معاشی بھاگ دوڑ سنبھالی تو پاکستان ڈوبنے والا تھا، وزیر اعظم عمران خان نے جب ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالی تو پاکستانیت کا ایجنڈا لے کر آئے۔

    پی ٹی آئی رکن اسمبلی صوبائی وزیرکامران بنگش نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھائی، امت مسلماء کے عظیم قائد کے خلاف اندرونی نہیں بیرونی سازش بھی ہو رہی ہے، سندھ ہاؤس میں سب نے دیکھا۔

    پی ٹی آئی رکن اسمبلی صوبائی وزیرکامران بنگش کا کہنا تھا کہ جب بھٹو نے زد کی اور اکثریت کو اقلیت میں بدلا تو پاکستان دولخت ہوا، آج سب چور اچکے اکٹھے ہوئے ہیں، 1971 کی تاریخ کو دہرانے کی کوشش ہو رہی ہے، اس میں اپوزیشن کو ناکامی ہوگی۔

    کامران بنگش نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں بہت بڑا قافلہ کل اسلام آباد جائے گا، پشاور کا سب سے بڑا قافلہ تیمور جھگڑا، اشتیاق اڑمڑ، کامران بنگش کی قیادت میں جائے گا، کل کا جلسہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

    پی ٹی آئی رکن اسمبلی صوبائی وزیرکامران بنگش نے کہا کہ کل وزیر اعظم سرپرائز دیں گے، کے پی کا قافلہ سب سے بڑا ہوگا اور ایک ملین سے زیادہ لوگ اسلام آباد جائیں گے، اپوزیشن کو پیغام ہے کہ وہ غلط فہمی میں نا رہیں، تحریک انصاف کے ورکر عمران خان کا بال بھی بانکا نہیں ہونے دیں گے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا کامران بنگش کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کل ثابت ہوگا کہ وزیر اعظم عمران خان امت مسلمہ کے عظیم لیڈر ہیں۔

  • عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید

    عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید

    عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کل تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ہوگا،

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن جمع کرائی ہے،یہ لوگ بوکھلائے اور گھبرائے ہوئے ہیں ،کل اسلام آباد لوگ آرہے ہیں اس میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے،سری نگر ہائی وے رینجرز اور ایف سی کے حوالے کردیا ہے امن و امان کے لیے 15ہزار اہلکار تعینات کیے ہیں ن لیگ نے سری نگر ہائی وے کی درخواست دی جسے ہم نے مسترد کیا جے یو آئی کے سینیٹر نے کہا ہے کہ قانون کی پاسداری کریں گے عدالت کے احکامات پرہم سختی سے عمل کریں گے،اسپیشل برانچ سے اطلاعات ہیں اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،تحریک انصاف کی ریلیوں میں رکاوٹ ڈالی جاری ہے 2ہزر رینجرز ، 2 ہزار ایف سی اور 2 ہزار دیگر اہلکار سرینگر ہائی وے پر تعینات ہوں گے،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جلسے کی سب کو اجازت ہے دھرنے کی کسی کو نہیں، جے یو آئی کو اگر کل بھی جلسہ کرنا ہے تو نئی درخواست دینی ہوگی ایچ نائن گراؤنڈ جے یو آئی کو دیا ہے ،اپوزیشن کے تمام جماعتوں اور اراکین کو تحفظ دیں گے ،منحرف لوگ اسلام آباد کے فائیو اسٹار ہوٹلوں میں مزے کررہے ہیں ،اللہ کو منظور ہوا تو اتحادی ہمارے ساتھ ہوں گے ،ناظم جوکھیو کے قتل میں نامزد ملزم دبئی سے آرہے ہیں ناظم جوکھیو کے قتل میں نامزد ملزکو گرفتار کرکے سندھ پولیس کے حوالے کیا جائے گا ساری دنیا کی نظریں پاکستان کی جانب مبذول ہیں جام عبد الکریم کو گرفتار کرکے سندھ پولیس کے حوالے کیا جائے گا ،اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون ان کو ہاتھ میں لے گا،مفرور اور قاتلوں کو دبئی سے بلوایا جا رہا ہے اس سے لگ رہا ہے انکی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ جام عبدالکریم کا نام انٹرپول میں ڈلوایں گے اور ان کو گرفتار کرینگے

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں غیر یقینی کی صورتحال سے دشمن فائدہ اٹھا سکتاہے،اہم دن ہے، سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا،میں بتا نہیں سکتا کہ ملک دشمنوں کا ایجنڈا کیا تھا،عدم اعتماد کی تحریک ختم ہونے کے بعد بریکنگ دوں گا،وزارت داخلہ وزیر اعظم اورکابینہ کی منظوری سے فوج طلب کرسکتی ہے،اللہ نہ کرے کہ ایسی صورتحال پیدا ہوجائے کہ فوج بلانی پڑے اپوزیشن والوں سے کہہ رہا ہوں ٹکراو سے گریز کریں ہماری کوشش ہے کہ یہ 7دن خوش اسلوبی سے گزریں پی ٹی آئی کو پریڈ گراونڈ میں جلسے کی اجازت دی ہے 3 یا 4 اپریل کو عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی، کسی کو کسی کا راستہ روکنے کی اجازت نہیں،عمران خان ان دنوں بہت مقبول ہوئے ہیں وزیر اعظم کو گورنر راج کی تجویز دی جو مسترد کردی گئی،میری رائے ہے کہ وقت سے پہلے انتخابات کی طرف جانا چاہیے، عمران خان میری رائے سے اتفاق کرتے ہیں تو صحیح ہے،اتحادیوں اور ناراض اراکین سے بات چیت چل رہی ہے،عمران خان کو کہا ہے بجٹ کے بعد الیکشن کی جانب جانا چاہیے میں جس شخص کو جانتاہوں ان کا نام عمرا ن خان ہے،راولپنڈی کی ریلی سب سے بڑی ریلی ہوگی،میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ امن و امان کو براقرار رکھیں ہم امن و امان برقرار رکھنے کے پابند ہیں

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی ایف آئی کو کہا کِہ فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر بات کرنے والوں کو اٹھائیں ، ابھی نام بتا دیا تو کام اور ہو جائے گا،امتحان کے وقت دوست ساتھ کھڑا ہوتا ہے،کسی نے دھرنا دیا تو ہائیکورٹ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرینگے، دھرنا دینے والے دھر لیے جائیں گے،کہاں گیا ان کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ ،اسلام آباد کی فضاعمران خان کےحق میں بدل چکی ہے،میرے پاس خبروں کا سمندر ہے ،حالات بہتری کی جانب دیکھ رہا ہوں مجھ سمیت یہ سارے زندگی کے پانچوں اوور کھیل رہے ہیں،آج تک کسی وزیراعظم نےملکی تاریخ میں 5 سال پورے نہیں کیے عمران خان کو اللہ فتح دے گا،

    ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

    گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

    اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

    مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

    پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

    پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

    لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

    کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

    ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

    اللہ نے یہ اجازت نہیں دی اچھے برے کی جنگ ہوتوآپ کہیں میں نیوٹرل ہوں،،وزیراعظم

    وفاقی دارالحکومت میں جلسوں کا موسم،سیکورٹی سخت،ٹریفک پلان بھی جاری

    تحریک انصاف کا جلسہ،قافلوں کی آمد جاری،تاریخی جلسہ ہو گا،اسد عمر

    مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب

    اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے

  • ’اپوزیشن کوجلسےکےبعد بھی سرپرائزملےگا‘:کپتان قوم کیلیےکھڑا ہےاورضرورکامیاب ہوگا:بابراعوان

    ’اپوزیشن کوجلسےکےبعد بھی سرپرائزملےگا‘:کپتان قوم کیلیےکھڑا ہےاورضرورکامیاب ہوگا:بابراعوان

    اسلام آباد:پاکستان کے سب مخالف سُن لیں‌ کہ ’اپوزیشن کوجلسےکےبعد بھی سرپرائزملےگا‘:کپتان قوم کیلیےکھڑا ہےاورضرورکامیاب ہوگا:اطلاعات کے مطابق مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو 27 مارچ کے جلسے کے بعد بھی سرپرائز ملے گا۔

    نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ ہمارے پاس سرپرائز بھی ہیں اور کارڈ بھی ہیں، وزیراعظم عمران خان جلسے میں سرپرائز شو کریں گے، اپوزیشن کو 28 مارچ کو بھی سرپرائز ملے گا۔

    بابر اعوان نے کہا کہ اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنا اپوزیشن کا کام ہے، حکومت کی جانب سے کوئی غیر جمہوری کام نہیں کیا جائے گا ہم آئین و قانون کے مطابق ہاؤس چلا کر ان کو شکست دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں رولز کے مطابق سب کو بولنے دیا جائے گا، اسپیکر اسمبلی میں کوئی غیرجمہوری کام نہیں کریں گے اور نہ کرنے دیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں بابر اعوان نے کہا کہ شہباز شریف بتائیں عدم اعتماد پیش کریں گے یا پھر دوائی کا بہانہ کریں گے، ہمارے 172 نمبرز پورے ہیں اتحادی ساتھ ہیں ہمیں چھوڑ کر نہیں گئے۔

    بابر اعوان نے کہا کہ ایک جتھا اور گروہ شاہراہیں بند کرنے کی کوشش کرچکا ہے، عدالت کا ہی حکم تھا کہ شاہراہیں بند نہیں کی جائیں گی، شاہراہ سری نگر بند کرنے کی کوشش توہین عدالت ہے، کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دیں گے۔

     

  • شاہ محمود قریشی کا چودھری پرویز الٰہی کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ:ملاقات بھی طئے،معاملات بھی طئے

    شاہ محمود قریشی کا چودھری پرویز الٰہی کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ:ملاقات بھی طئے،معاملات بھی طئے

    اسلام آباد:شاہ محمودقریشی کا چودھری پرویزالٰہی کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ:ملاقات بھی طئے،معاملات بھی طئے، اطلاعات کےمطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ساتھ ملاقات کے بعد وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مسلم لیگ ق کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹنگ سے قبل حکومت کے اپنے اتحادیوں کے ساتھ رابطے تیز ہو گئے ہیں، ایم کیو ایم کے بعد وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چودھری پرویز الٰہی کو ٹیلیفون کیا ہے ، جبکہ چودھری برادران کے ساتھ ملاقات کا وقت طے پا گیا ہے۔

    شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک کے ہمراہ ہفتہ کی دوپہر 2 بجے لاہور میں پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔ملاقات کے دوران وزیر خارجہ، وزیر اعظم عمران خان کا اہم پیغام چودھری برادران تک پہنچائیں گے۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

    ایم کیو ایم رہنماؤں میں وفاقی وزیر فروغ نسیم، وفاقی وزیر امین الحق، جاوید حنیف، صادق افتخار شامل تھے۔ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اہم پیغام متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں کو پہنچایا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حکومت کی اتحادی جماعت کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے واضح کہا کہ پیپلز پارٹی غلط بیانی کررہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ خیرسگالی کاپیغام لےکر ایم کیوایم پاکستان کے پاس گئے تھے اور وہ پیغام تھا کہ آپ ہمارےدوست ہیں ساتھ چلتےرہیں گے۔ ایم کیوایم وفد کے ساتھ خوشگوارماحول میں بات ہوئی اور ہماری اتحادی جماعت سےملاقات مثبت اورمفید رہی ہے جبکہ وفد میرا پیغام ایم کیوایم پاکستان قیادت تک پہنچائےگا۔

  • پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈہ عالمی سازش تقرروتبادلے     میں میرٹ:ہم اپنی افواج کےساتھ کھڑے ہیں:عمران خان

    پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈہ عالمی سازش تقرروتبادلے میں میرٹ:ہم اپنی افواج کےساتھ کھڑے ہیں:عمران خان

    اسلام آباد:پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈہ عالمی سازش ہےاور اس حوالے سے جو عالمی اموراورسیکورٹی کے معاملات دیکھتے ہیں وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ پاکستان میں آرمی چیف کی تقرری کا مسئلہ عالمی قوتوں کے لیے کیوں پریشانی کا باعٹ ہے ، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپریل میں نئے آرمی چیف کی تقرری کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، تعیناتی نومبر میں ہونی ہے۔

    سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت سیاسی عدم استحکام پھیلا جارہا ہے، تحریک عدم اعتماد قانونی اور سیاسی معاملہ ہے اس کا سامنا کریں گے، ضمیر فروشی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک پر آخری وقت تک پتا نہیں چلے گا، کتنے لوگ آتے ہیں، یہ اسی دن معلوم ہو گا۔ اتحادیوں کیساتھ رابطے میں ہیں، سارے کارڈ آخری دن سامنے آئیں گے، نمبرگیم آخری اوورتک چلے گی۔ پُر امید ہوں الیکشن جلد ہوں یا بدیر پوری طرح تیارہیں، عدم اعتماد کا نتیجہ جو بھی ہو اس کے لئے تیارہوں، جیسےبھی سیاسی حالات کا سامنا ہو ہم کبھی بھی اداروں سے متعلق اس نہج پرنہیں جائیں گے، جیسےماضی کی حکومتیں جاتی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، نئے آرمی چیف کی تعیناتی نومبر میں ہونی ہے، اپریل میں آرمی چیف کی تقرری کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔

    واضح رہے کہ 23 مارچ کو بھی صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کسی بھی صورت استعفی نہ دینے کے عزم کا اظہار کرتےہوئے کہا تھا کہ کسی کو غلط فہمی ہو سکتی ہے میں گھر بیٹھ جاؤں گا، ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپوزیشن کو سرپرائز ملے گا۔

    انہوں نے کہا کہ نیوٹرل والی بات کا غلط مطلب لیا گیا، نیوٹرل والی بات اچھائی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کے تناظر میں کی، فضل الرحمان سیاست کا بارہواں کھلاڑی ہے، فضل الرحمان کے اب ٹیم سے باہر ہونے کا وقت ہو گیا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاست کے لیے فوج کو بدنام نہ کیا جائے ، فوج نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوجاتے، مضبوط فوج ملک کی ضرورت ہے، فوج کو غلط تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

  • ترین گروپ کی وزیراعظم عمران خان سے صلح کے امکانات روشن ہوگئے

    ترین گروپ کی وزیراعظم عمران خان سے صلح کے امکانات روشن ہوگئے

    لاہور: ترین گروپ کی وزیراعظم عمران خان سے صلح کے امکانات روشن ہوگئے،اطلاعات کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کی پنجاب کے صوبائی وزرا سے ملاقات میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی جس کے بعد انہوں نے مزید بات چیت سے انکار کردیا ہے۔

    ادھر اس حوالے سے ذرائع کے مطابق ترین گروپ مانئس عثمان بزدار پر ڈٹ گیا اور مطالبے سے دستبردار ہونے سے صاف انکار کردیا ہے۔

    ترین گروپ کے سرکردہ رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم نے صوبائی سطح پر مزید بات چیت سے انکار کردیا ہے، عثمان بزدار کو ہٹانےکے بعد ہی مذاکرات نتیجہ خیز ہوسکتے ہیں۔

    عون چوہدری نے کہا کہ عثمان بزدار کو ہٹائے بغیر معاملات آگےنہیں بڑھ سکتے، پہلےبزدار کی تبدیلی پھر دیگر ایجنڈے پر بات چیت ہوگی،ہم مائنس عثمان بزدار کے مطالبے پر کھڑے ہیں، مراد راس کی عزت کرتےہیں، اب بات صرف عمران خان یا وفاقی وزرا سے ہونگی۔

    ترین گروپ کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم مائنس عثمان بزدار کے مطالبے پر کھڑے ہیں، ہماری حکومت کیساتھ کسی قسم کا کوئی ورکنگ ریلیشن شپ نہیں، ترین گروپ کی وزیراعلیٰ سے ملاقاتوں میں کوئی حقیقت نہیں، سوشل میڈیا پر وزرا اور ارکان اسمبلی کی ملاقاتوں کی پرانی تصاویر نکالی جارہی ہیں۔
    عون چوہدری نے واضح کیا کہ ترین گروپ جہانگیر ترین کی قیادت میں متحد اور مشترکہ فیصلےکررہاہے۔

    ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم این ایز کے بعد ترین گروپ کے ایم پی ایز میں بھی ٹوٹ پھوٹ کا عمل شروع ہو گیا، گروپ کے 5 ایم پی ایز نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقاتیں کی ہیں۔

    یہ ملاقاتیں گزشتہ ہفتے لاہور ہی میں ہوئی تھیں، ملاقات کرنے والوں میں تیمور لالی، بلال اصغر، افتخار گوندل، فیصل حیات اور اسلم بھروانہ شامل تھے۔

  • پاک فوج زندہ باد :پاکستان درست سمت آگےبڑھ رہا ہے:چینی وزیرخارجہ کی آرمی چیف سےگفتگو

    پاک فوج زندہ باد :پاکستان درست سمت آگےبڑھ رہا ہے:چینی وزیرخارجہ کی آرمی چیف سےگفتگو

    راولپنڈی :چین پاک فوج کی صلاحیتوں کا معترف ہے:پاکستان درست سمت آگے بڑھ رہا ہے:چینی وزیرخارجہ کی آرمی چیف سے گفتگو،اطلاعات کے مطبق چین کے وزیرخارجہ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چین کے وزیرخارجہ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور علاقائی سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران چین کے وزیرخارجہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

    اس موقع پر چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات خیالات کی ہم آہنگی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، دنیا کو علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں تسلیم کرنا چاہیے۔

  • اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کروں گا:اسد قیصرکااعلان:آئینی ذمہ داریوں کاسُن کراپوزیشن پریشان

    اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کروں گا:اسد قیصرکااعلان:آئینی ذمہ داریوں کاسُن کراپوزیشن پریشان

    لاہور: اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کروں گا: اسد قیصرنے اعلان کیا تو دوسری طرف اپوزیشن والے گھبرا گئے اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پریشانی کے عالم میں ایک دوسرے سے رابطے بھی کررہےہیں ، متحدہ اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کروں گا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ میں ملکی قومی اسمبلی کا نگراں ہونے کے ناطے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کروں گا اور آئین کے آرٹیکل95 اور قومی اسمبلی کے رولز آف بزنس 2007 کے رول 37 کے تحت کارروائی ہو گی۔

    خیال رہے کہ ان دنوں ملکی سیاسی صورتحال میں گہما گہمی ہے کیونکہ اپوزیشن ارکان نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔

     

     

    تحریکِ عدم اعتماد پر ن لیگ، پیپلز پارٹی، اے این پی سمیت 86 اراکین کے دستخط ہیں۔ تحریکِ عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے سٹاف نے وصول کی۔

    اس حوالے سے جہاں وزیراعظم عمران خان کے مخالفین سامنے آرہے ہیں تو وہیں اُن کے حمایتی خوب اُن کا ساتھ دیتے نظر آرہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کیا وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی گئی تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوسکے گی یا نہیں۔

    واضح رہے کہ 8 مارچ کو اپوزیشن ارکان نے اسپیکر آفس میں وزیراعظم کیخلاف تحریک جمع کرائی ہے۔ تحریک قومی اسمبلی کی کل رکنیت کی اکثریت سے منظور ہو جانے پر وزیر اعظم اپنے عہدے پر فائز نہیں رہ سکیں گے۔ اس وقت قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 172 ووٹ درکار ہیں۔

    متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لیے اتحادی جماعتوں کے ممبران اسمبلی کونشانے پر رکھے ہوئے ہیں۔ اگر اپوزیشن حکومتی اتحادیوں جماعتوں کے 10 ارکان لینے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو تحریک کامیاب ہو جائے گی۔

    قومی اسمبلی میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو اتحادیوں سمیت 178 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ ان اراکین میں پاکستان تحریک انصاف کے 155 اراکین، ایم کیو ایم کے 7، بی اے پی کے 5، مسلم لیگ ق کے بھی 5 اراکین، جی ڈی اے کے 3 اور عوامی مسلم لیگ کے ایک رکن حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں۔

    حزب اختلاف کے کل اراکین کی تعداد 162 ہے۔ ان میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن کے 84، پاکستان پیپلز پارٹی کے 57 اراکین، متحدہ مجلس عمل کے 15، بی این پی کے 4 جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کا ایک رکن شامل ہے۔ اس کے علاوہ 2 آزاد اراکین بھی اس اتحاد کا حصہ ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان سےعامرلیاقت کی ملاقات:کپتان دل وجان ہے:عدم اعتماد ناکام ہوگی:عامرلیاقت

    وزیراعظم عمران خان سےعامرلیاقت کی ملاقات:کپتان دل وجان ہے:عدم اعتماد ناکام ہوگی:عامرلیاقت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت کی ملاقات ہوئی ، عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ عمران خان پر امید ہیں تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی۔اس موقع پر عامر لیاقت نے کہا کہ میرے کپتان دل وجان سے عزیز ہیں میں ان کوکیسے چھوڑ سکتا ہوں

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات کے حوالے سے عامر لیاقت نے بتایا ملاقات میں ملک وقوم کے حوالے سے بہت باتیں ہوئیں ، وزیر اعظم سے دوستی پہلے سےتھی ختم نہیں ہوئی

    رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ابھی ووٹ کا فیصلہ نہیں ہوا، عمران خان پُراُمید ہیں تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی، جو ہونے والا ہے وہ نہیں ہونے والا اور جو نہیں ہونے والا وہ ہونے والا ہے۔

    اس دوران وزیر اعظم سے ارکان قومی اسمبلی عالیہ حمزہ اورسائرہ بانو کی بھی ملاقات ہوئی ، جس میں وفاقی وزرا اسد عمر، علی زیدی اورمعاون خصوصی عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔ارکان قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

    اجلاس میں 27مارچ جلسےکی تیاریوں کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیاگیا اور اتحادی جماعتوں اور پی ٹی آئی ارکان سے رابطوں پر بریفنگ دی گئی۔

  • چوہدری نثاراکیلے نہیں آئے ساتھ بہت کچھ لےکرآئےہیں:   فضل الرحمن12ویں کھلاڑی:اللہ خیرکریں گے:عمران خان

    چوہدری نثاراکیلے نہیں آئے ساتھ بہت کچھ لےکرآئےہیں: فضل الرحمن12ویں کھلاڑی:اللہ خیرکریں گے:عمران خان

    اسلام آباد :چوہدری نثاراکیلے نہیں آئے کچھ ساتھ لے کرآئےہیں:فضل الرحمن 12 کھلاڑی ہیں:اللہ خیرکریں گے:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کسی بھی صورت استعفی نہ دینے کے عزم کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ کسی کو غلط فہمی ہو سکتی ہے میں گھر بیٹھ جاؤں گا، ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپوزیشن کو سرپرائز ملے گا، چودھری نثار سے ملاقات ہوچکی۔

    ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔

    صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ نیوٹرل والی بات کا غلط مطلب لیا گیا، نیوٹرل والی بات اچھائی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کے تناظر میں کی، فضل الرحمان سیاست کا بارہواں کھلاڑی ہے، فضل الرحمان کے اب ٹیم سے باہر ہونے کا وقت ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے صحافیوں کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا،چوہدری نثار سے ملاقات ہوچکی ہے، ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپوزیشن کو سرپرائز ملے گا اور ووٹنگ سے ایک دن پہلے میرا کارڈ سامنے آئے گا۔

    اپوزیشن کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پہلے ہی اپنے سارے کارڈز شو کرچکی ہے اور ان کی سیاست ختم ہونے والی ہے، یہ لکھ لیں کہ تحریک عدم اعتمادناکام ہوگی۔

    اتحادیوں سے متعلق انھوں نے کہا اتحادی 27 تاریخ کے جلسے کے بعد حکومت کیساتھ رہنے کا فیصلہ کریں گے ، تحریک انصاف کی مقبولیت میں حالیہ دنوں بےپناہ اضافہ دیکھنے کو آیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان آج بچا ہوا ہے تو پاک فوج کی وجہ سے بچا ہوا ہے، فوج کیساتھ آج بھی اچھے تعلقات ہیں، فوج نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوجاتے ، فوج پر مسلسل حملے کئے جارہے ہیں ، پاکستان کو فوج کی سخت ضرورت ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ن لیگ کی سیاست چوری بچانے کے لئے ہے، کسی بھی صورت این آر او نہیں ملے گا، ابھی تو لڑائی شروع ہوئی ہے میں ہار ماننے والا نہیں، جب تک زندہ ہوں ان چوروں کیساتھ نہیں بیٹھوں گا۔

    شہباز شریف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کیساتھ بیٹھ کر کام کرنے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا، یہ لوگ اپنی کرپشن بچانے کیلئے میرے خلاف کٹھے ہوئے ہیں۔

    صدارتی ریفرنس پر عمران خان نے کہا سپریم کورٹ ریفرنس اس لئےبھیجا تاکہ ووٹوں کی خریدوفروخت پررکاوٹ آئے ، یہاں پرعرا ق کی طرح حملے کی ضرورت نہیں صرف 20ممبران پارلیمنٹ کو خریدیں۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ لڑائی ہونے دیں پتہ چلے گا کون استعفیٰ دیتاہے، 27مارچ کوعوام کو سمندراسلام آباد میں ہوگا، اتنا بڑا جلسہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ہوگا، پاکستان میں سب سے بڑےجلسے میں نے کیے ہیں، مینارپاکستان کو بھرنے کا کریڈٹ بھی مجھے جاتا ہے۔

    نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز کو نوازشریف نے خرید اہوا ہے، پاکستان میں لفافہ کلچرنوازشریف لیکر آیا ہے۔

    عمران خان نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ میں ریفرنس کا مقصدتحریک عدم اعتمادکی تاخیری ہرگزنہیں، یہ تومیں عدالت میں کہہ چکا ریفرنس اور پارلیمانی پروسیجرالگ الگ چلے گا، ہمارامقصد ملک میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ہے، شفاف الیکشن کیلئےہی سینیٹ الیکشن کےوقت ریفرنس دائرکیاتھا، یوسف گیلانی کے بیٹھے کی ویڈیوز منظرعام پرآئیں کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

    صحافیوں نے سوال کیا کہ کامران خان نےوی لاگ میں4مطالبےہیں، کامران خان کہتے ہیں جنرل فیض اور بزدار پر فیصلے کریں ؟وزیراعظم عمران خان نے جنرل فیض اور بزدار سےمتعلق سوال پر قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کامران خان کو کون بتاتا ہے کہ میں نے کیا کرنا ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہباز شریف مجرم ہے،اس کے ساتھ کیوں بیٹھوں گا، شہباز شریف جیسے چور کے ساتھ بیٹھ کر اپنی توہین نہیں کروں گا۔ چوروں کا جتنا بھی دباؤ ہو آخری بال تک لڑنے والا ہوں، ابھی تو لڑائی شروع ہی نہیں ہوئی تو استعفیٰ کہاں سے آگیا ، مجھے توسمجھ نہیں آتی استعفے کی بات کیوں کی جارہی ہے۔

    انھوں نے واضح کیا کہ حکومت چھوڑنے کیلئے تیار ہوں مگرانہیں استعفیٰ نہیں دوں گا، حکومت گر گئی تو چپ نہیں بیٹھوں گا۔

    نیوٹرل کی خبروں کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ نیوٹرل والی بات کا غلط مطلب لیا گیا، کسی سے کوئی دوریاں نہیں ، آرمی چیف سے دوریوں کی بات غلط ہے، کیا لڑائی سے پہلے ہاتھ کھڑے کردوں ؟ مولانا فضل الرحمان سیاست کے 12ویں کھلاڑی ہیں، عدم اعتماد والا میچ ہم جیتیں گے۔