Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • لاوا پک چکا ،صرف ایک تیلی کی ضرورت ہے سب تباہ ہو جائے گا،عمران خان

    لاوا پک چکا ،صرف ایک تیلی کی ضرورت ہے سب تباہ ہو جائے گا،عمران خان

    سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اگر مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں مانا اور چیف جسٹس کو ایکسٹینشن دینے کی کوشش کی تو ہم احتجاج کریں گے،

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے حالات بنگلہ دیش سے زیادہ بُرے ہیں، حسینہ واجد نے آرمی چیف،چیف جسٹس اور پولیس چیف اپنے لگائےہوئےتھے،حسینہ واجد نے جماعت اسلامی سمیت تمام اپوزیشن کو دیوار سے لگایا تھا،یہ ساری چیزیں پاکستان میں بھی ہوئی ہیں اور ہو رہی ہیں،الیکشن سے پہلے 9 مئی کے نام پر ہماری پارٹی پر کریک ڈاؤن کیا گیا،9مئی کی فوٹیج جنہوں نے چُرائی،انہوں نے ہی 9 مئی کیا ہے،ہماری آدھی لیڈرشپ کو پکڑ کر جیل میں ڈالا گیا،آدھی لیڈرشپ انڈر گراؤنڈ ہو گئی،باقیوں کو ویگو ڈالا کے ذریعے پارٹی چھڑوا دی،چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن ملے ہوئے تھے،8فروری کو ان کا سارا پلان ناکام ہو گیا،بنگلہ دیش میں طلباء نے خوف کا بُت توڑ ڈالا،بنگلہ دیش میں جب لوگ باہر نکلے تو فوج نے اپنی عوام پر گولی چلانے سے انکار کر دیا،حسینہ واجد نے طالب علموں پر جو ظلم کیا وہ بیک فائر ہو گیا،بنگلہ دیش اور پاکستان کے حالات مختلف نہیں،8فروری کو ظلم کے باوجود ہماری پارٹی جیتی ،اس وقت پی ٹی آئی کیساتھ 90 فیصد عوام ہے، خالدہ ضیاء کے ساتھ وہ عوام نہیں ہے جو پی ٹی آئی کیساتھ پاکستان میں ہے، انہوں نے الیکشن میں بڑا فراڈ کیا ہے، اب ان کو خدشہ ہے حلقے کُھلیں گے تو ان کی ساری چوری اوپن ہو جائے گی، یہ اسی لئے ٹریبونلز میں اپنے ججز کو بٹھانا چاہتے ہیں،ان کو معلوم ہو گیا ہے اتنا بڑا فراڈ کور نہیں ہو سکتا، راولپنڈی کے سابق کمشنر نے کہا 70،70 ہزار سے جیتنے والوں کو ہروایا گیاہے،پتن رپورٹ نے کہا نواز شریف کے حلقہ میں 74 ہزار ووٹ ڈالے گئے،مخصوص نشستیں ہمیں نہیں دے رہے،پہلے انہوں نے 2 صوبوں میں الیکشن نہ کروا کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے ،اب سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کر کے دوبارہ آئین شکنی کی جارہی ہے، میں نے کبھی پارٹی کو سٹریٹ مومنٹ کا نہیں کہا 9 مئی سے قبل بھی پرامن احتجاج کی کال تھی، اگر سُپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مانا گیا تو میں سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے لگا ہوں،

    میں ان کو وارن کر رہا ہوں،خوف کا بت ٹوٹ چکا ،اب لوگ جیلوں میں جانے اور جان دینے کو تیار ہیں،عمران خان
    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ قوم انتظار کر رہی ہے، لاوا پک چکا ہے،صرف ایک تیلی کی ضرورت ہے سب تباہ ہو جائے گا،یہ جو مرضی کر لیں،پاکستانی فوج عوام پر گولی نہیں چلائے گی،میں کال دینے لگا ہوں،لاوا پکا ہوا ہے،لوگ تیار ہیں، موجودہ حکومت 2 تہائی اکثریت کو قائم کر کے آئین میں تبدیلی کرنا چاہتی ہے تاکہ دوبارہ قاضی فائزعیسیٰ کو چیف جسٹس تعینات کر سکے، میں ان کو وارن کر رہا ہوں،خوف کا بت ٹوٹ چکا ہے،اب لوگ جیلوں میں جانے اور جان دینے کو تیار ہیں،آپ نے پاکستانی معیشت کو تباہ کر دیا،سُپریم کورٹ پر بھی اب حملے کر رہے ہیں، اگر آپ پاکستان میں آئین توڑیں گے تو نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں ہے،یہ سُپریم کورٹ کا فیصلہ اس لیے نہیں مان رہے ہیں کیونکہ قاضی فائز عیسیٰ کو مزید بٹھانا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن نے فراڈ کیا ہے ہم اس سے اُمید کریں کہ وہ انصاف دیں گے؟ جب اپ کو امپائر پر اعتماد نہ ہو تو انصاف کس سے مانگیں ہم نے اس لیے اسٹے حاصل کر رکھا ہے ،

    جب معلوم ہوتا ہے کہ عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہے تو ان کی کانپیں ٹانک جاتی ہیں،عمران خان
    صحافی نے سوال کیا کہ شیخ حسینہ واجد نے الزام عائد کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں میری حکومت امریکہ نے ختم کی آپ نے بھی اپنی حکومت گرانے کا الزام امریکہ پر لگایا تھا،جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس سائفر کی شکل میں امریکہ کے خلاف ایف آئی آر موجود ہے،مجھے نہیں پتہ حسینہ واجد کے پاس کیا معلومات ہیں، ان کو جب معلوم ہوتا ہے کہ عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہے تو ان کی کانپیں ٹانک جاتی ہیں،حالانکہ میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، میں نے محمود خان اچکزئی کو سیاستدانوں سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے،پی ٹی آئی مذاکرات نہیں کرے گی،اگر ہم سیاست دانوں سے مذاکرات کریں گے تو اس کا مطلب ہے ہم نے موجودہ حکومت کو تسلیم کر لیا، ہمارے مطالبات ریجیکٹ کرنے ہیں تو ریجیکٹ کر دیں میں بات ملک کے لیے کرنا چاہتا تھا، پی ٹی آئی کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے،آپ نے بات نہیں کرنی نہ کریں،مجھے کوئی جلدی نہیں ہے، میں چیلنج کرتا ہوں نواز شریف موجودہ حالات میں کسی چھوٹے سے گراؤنڈ میں بھی جلسہ کر کے دکھائیں،

    نومئی کے واقعات کی فوٹیجز سامنے آ گئیں،حساس عمارتوں کی جانب پیش قدمی،توڑ پھوڑ

    عمران خان کا بیان اور سانحہ 9 مئی کے ناقابل تردید شواہد

    فریج،سائیکل آ گئی،اب کلب بھی جیل میں بنا دیں تاکہ ناچ گانے کا پروگرام چل سکے،عطا تارڑ

    کل “شیخ مجیب بیانیہ” زمیں بوس ہوا اور آج عمران خان بیانیہ ڈھے گیا

    معافی مانگوں گا لیکن آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں،عمران خان

    جن کے پاس طاقت ہے ان سے ہی بات کروں گا ،عمران خان

    نومئی واقعہ، بشریٰ بی بی 12 مقدمات میں نامزد

    نومئی مقدمے، عمران خان کا پنجاب فارنزک ٹیم کو ٹیسٹ دینے سے انکار

    نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

    9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

    9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

    عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

    اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

  • 108 تحائف ہیں تو کیا نیب بشریٰ  کی 108 گرفتاریاں ڈالے گا؟عدالت

    108 تحائف ہیں تو کیا نیب بشریٰ کی 108 گرفتاریاں ڈالے گا؟عدالت

    سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عِدت کیس میں بریت کے باوجود رہا نہ کرنے اور دھکے دے کر دوبارہ گرفتار کرنے پر سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور خاتون اہلکاروں کے خلاف کارروائی اور مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے نیب حکام سے سوال کیا کہ نیب کا عِدت کیس میں بریت کے دن ہی بشریٰ بی بی کے نئے وارنٹ گرفتاری جاری کرنا محض اتفاق تھا؟ نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے کہا کہ جی بالکل، یہ محض اتفاق تھا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ میں پھر نیب کا یہ موقف ریکارڈ کر لیتا ہوں، 108 تحائف ہیں تو کیا نیب بشریٰ بی بی کی 108 گرفتاریاں ڈالے گا؟ کیا ہر بار بریت پر نئی گرفتاری ڈالی جائے گی؟

    وکیل شہباز کھوسہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ پہلے کیس میں سزا معطل ہو چکی ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ریاست کی مہربانی سے سزا معطل ہوئی، وکیل شہباز کھوسہ نے کہا کہ نہیں، ریاست کی نہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ریاست کی ہی مہربانی سے سزا معطل ہوئی، بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ نئے کیس میں گرفتاری کے خلاف کیس الگ سے زیرسماعت ہے جس میں عدالت نے دیکھنا ہے کہ اُنکی (عمران خان اور بشریٰ بی بی) گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی یا نہیں،

    قبل ازیں عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ نئے ریفرنس میں گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ،عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف نے دائر کی،اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب و دیگر نیب افسران کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان، بشریٰ بی بی کی گرفتاری غیرقانونی ہے، رہا کرنے کے احکامات دیے جائیں، آئندہ کسی بھی مقدمے میں گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات سے مشروط کی جائے،عمران خان، بشریٰ بی بی شامل تفتیش ہوئے،گرفتاری کی ضرورت نہیں، عدت کیس میں رہائی کے فوراً بعد عمران خان، بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی ضرورت نہیں، اعلیٰ عدلیہ نے بار بار کہا صرف نامزد ہونے پر کسی بھی شخص کو فوراً گرفتار نہ کیا جائے، عمران خان، بشریٰ بی بی کی گرفتاری اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی بھی خلاف ورزی ہے.

    واضح رہے کہ نیب ٹیم نے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈالی تھی۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر نیا کیس دس قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے، نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق عمران خان پر ایک نہیں، سات گھڑیاں خلاف قانون لینے اور بیچنے کا الزام ہے، گراف واچ ، رولیکس گھڑیاں، ہیرے اور سونے کے سیٹ کیس کا حصہ ہیں، تحفے قانون کے مطابق اپنی ملکیت میں لئے بغیر ہی بیچے جاتے رہے۔خیال رہے کہ  وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کیلئے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔

    عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

    نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

    9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

    9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

    عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

    اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا