Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا، ہم لوگ عوام میں جائیں گے،اسد قیصر

    ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا، ہم لوگ عوام میں جائیں گے،اسد قیصر

    تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے بانی چیئرمین سے ملنے کی اجازت لی تھی، جیل انتظامیہ نے مجھے کہا ہے کہ کل آئیں، کل بانی چیئرمین سے ملاقات کے لئے پھر آؤ نگا،

    اسد قیصرکا کہنا تھا کہ کل عہدوں کی بندر بانٹ کی گئی ہے، مینڈیٹ ان کے پاس ہے نہیں،ان لوگوں کو شرم و حیا ، گریس ہونی چاہیئے، جعلی وزیر اعظم اور کابینہ ہوگی ان لوگوں کو کوئی بھی قبول نہیں کرے گا، تحریک انصاف کو بوگس طریقہ سے باہر رکھا، الیکشن کمیشن نے تاریخ کے بدترین الیکشن کرائے، کراچی، پنجاب میں ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا، ہم لوگ عوام میں جائیں گے قانونی جنگ بھی ہوگی، کوئی وزیر اعظم، گورنر ، وزیراعلی بننے جا رہا ہے،ہمیں اب بھی عدالتوں سے امید ہے،

    اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف میں اخلاقیات ہو تو شکست تسلیم کریں ،وہ اقلیت میں ہیں اکثریت میں نہیں ہیں ،فارم 45 ایک قانونی دستاویز ہے ،ہمیں معلوم ہے کہ جعلی ٹھپہ لگا رہے ہیں ،سپریم کورٹ سے مطالبہ کہ ملک پر رحم کریں ، کمشنر راولپنڈی کے انکشافات پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، ایک اسٹنٹ کمشنر بھی سامنے آیا ، چیف جسٹس کے لئے آئین مقدم ہے تو اس کیس کو دیکھیے ،پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ان کے پاس بڑے دفتر آجائیں،یہ پی ڈی ایم 2 ہے ان لوگوں نے ملک کو کنگال کیا ،یہ لوگ ذہنی طور پر ہارے ہوئے ہیں ، بہت جلد بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پاکستان کے وزیر اعظم ہونگے،

    اسلام آباد میں خواتین کی حنیف عباسی،خواجہ سعد رفیق کے ساتھ بدتمیزی

    پنجاب میں میاں اسلم،بلوچستان میں سالار وزارت اعلیٰ کے امیدوار،بیرسٹر گوہر کا اعلان

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

  • سینیٹ اجلاس، مشاہد حسین سید کا عمران خان سمیت سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

    سینیٹ اجلاس، مشاہد حسین سید کا عمران خان سمیت سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

    اسلام آباد: سینٹ اجلاس چئیرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت شروع، سینٹ سے وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک منظور، تحریک قائد حزب اختلاف وسیم شہزاد نے پیش کی، سینٹ میں عام انتجابات 2024پر بحث شروع کی گئی-

    باغی ٹی وی: سینیٹر عون عباس نے کہا کہ اعجاز چوہدری نو ماہ سے جیل میں ہیں ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کروانا آپکی ہماری ذمہ داری ہے، آج گیارہ ماہ بعد سینیٹ میں تقریر کر رہا ہوں، گیارہ ماہ میں میرے ساتھ کیا کیا نہیں ہوا، نو مئی کا واقعہ ہوا روپوش ہو گیا، بچے لے کے در بہ در پھرتے رہے، بیٹے نے باہر واپس جانا تھا چھپا کے اس کو باہر بھیجا، میری ماں کو فالج ہو گیا صدمے سے کہ شاید بیٹا مر چکا ہے، یہاں سے نکلا تو شاید پھر گرفتار کر لیا جاؤں ، لیکن مجھے اب فرق نہیں پڑتا ، اس ایک قیدی نے حقیقی معنوں میں آزادی دی ہے، اس ایک قیدی نے اس نظام کو ننگا کیا ہے، دس سے زیادہ ہمارے آزاد امیدوار آج ن لیگ میں گئے ہیں، ووٹ خان کا لیا لیکن آپ کے ساتھ ہیں-

    آزاد امیدواروں کے ن لیگ میں شامل ہونے کے سینیٹر عون عباس کے کمنٹ پر لیگی اراکین نے شور شرابہ کیا، سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ اپنے لیڈر کے لیے مخالف پارٹی سے لڑائی، بہت سے معاملات پر تلخ کلامی بھی ہوئی، میں ایوان میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں، پارلیمانی سسٹم کو مضبوط کرنا اسٹبلیشمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ سیاسی جماعتوں کا کون ذمہ دار ہیں ہم سب اس کے ذمہ دار ہیں، اگر ہم ووٹ کو طاقت دیں گے تو ہمیں عوام کے ساتھ بیٹھنا ہے، خاموش رہنے والے اس امید تھے کہ ان کوکچھ ملے، ہم دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں کہ ہمارا سسٹم کیا ہے ایک جماعت کا لیڈر الیکشن سے پہلے وزیراعظم کے طور پر تقریر کرتا ہے، کروڑوں روپے لیکر جیتنے اور کروڑوں روپے لیکر ہاروانے والے کون ہیں، اس ایوان میں اگر آپ صرف عوام کے لئے بات کریں تو کوئی آپ کے ووٹ چوری نہیں کر سکتا،ہ م یہاں بیٹھ کر اداروں کی بات کرتے ہیں

    بہرہ مند تنگی نے کہا کہ ہم اپنی غریب عوام کے لئے نہیں لڑتے ہم کرسیوں کے لیے لڑتے ہیں جس کی سیٹیں زیادہ ہیں انکو حکومت کرنے دیں ہم پاکستان کو آگے لیکر جانا چاہتے ہیں تو ہمیں اس سسٹم کو مضبوط کرنا ہے اس پانچ سالوں میں سیٹیوں کی بجائے جمہوریت اور سسٹم کی مضبوطی کے لیے کام کرنا چاہیے سیاسی ورکر قربانی دے کر اپنے لیڈر کے ساتھ رہتے ہیں وہ کامیاب ہوتے ہیں، مشکل وقت آتے ہیں لیکن کامیابی بھی انھیں کی ہوتی ہے-

    سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کو مبارک دیتا ہوں کہ وہ دوسری بڑی پارٹی ہیں الیکشن میں، سافٹ کو ہوا نواز شریف جیل گئے،لوگ ڈرتے تھے ہم نے بات کی، ہمارے ساتھ ہوا تو یہ خوش تھے اس بار انکے ساتھ ہوا تو ہم خوش ہیں، جتنے سیاسی قیدی ہیں بشمول عمران خان رہا کیا جائے-

    سینیٹر محمد اکرم نے کہا کہ پی پی پی اور پی ایم ایل دھندلی کی بات نہیں کرتی ہماری گفتگو کسی کو پسند نہیں آتی اس لیے مستقل میں ہم ایوان میں نہیں ہوں گے کیا پاکستان کے آئین قانون میں اسمگلر، چور، ڈاکو ایوان میں آ سکتا ہے اسٹبلیشمنٹ پسند نہیں کرتی اور دوسر ی طرف ہماری ساتھ دشمن تھے لیکن ہم نے ووٹ الیکشن مہم کی، یہ الیکشن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین الیکشن تھا، یہ متنازعہ ترین الیکشن ہے، جو بلوچستان میں ٹیم لائی گئی ہے یہ تباہی ہے ملک کی، بلوچستان میں ایک بڑے آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے، بلو چستان میں آنے والے دنوں میں بدترین صورتحال ہو گی، پاکستان میں ایک مثبت رزلٹ آتا ایک سٹبیلٹی آتی، اللہ کرے پاکستان میں امن آئے-

    سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کہا کہ صرف اپنی پارٹی نہیں بلکہ کسی اور پارٹی کے ساتھ بھی زیادتیاں ہوئی ہیں تو مذمت کرتا ہوں، جس طرح مشاہد حسین سید کا رویہ ہے بیلنس بات کرتے ہیں سب کا یہی رویہ ہونا چاہیے، ہمارے پشاور ڈسٹرکٹ میں ہم تمام سیٹیں جیتے ایک ہار گئے ہمارا این اے کا امیدوار ایک ہی پولنگ اسٹیشن پر ڈبل مارجن سے جیتا، ان لوگوں کے ساتھ ابھی بھی مذمت کرتا ہوں جو ابھی بھی جیل میں ہیں، اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لیے جو قرارداد دی ہے اس ہر نظرثانی کریں، بانی پی ٹی آئی لیڈر ہیں لیکن جیل میں ڈال کے ہیرو قیدی نمبر 804 بنایا، بانی پی ٹی آئی کو ان کا صحیح مینڈیٹ دینا چاہیے-

    سینیٹر مہر تاج روغانی نے کہا کہ فارم 45 ہمارے امیدواروں نے اپنے سینوں سے لگائے ہوئے ہیں، فارم 45 پر رزلٹ نکالیں اور کوئی جھگڑا نہیں ہے-

  • تحریک انصاف کے تمام آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوں گے،بیرسٹر گوہرکا اعلان

    تحریک انصاف کے تمام آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوں گے،بیرسٹر گوہرکا اعلان

    اسلام آباد: پی ٹی آئی ، سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے،تحریک انصاف کے بیرسٹر گوہر، ایم ڈبلیو ایم کے علامہ ناصر عباس اور سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اس موقع پر رؤف حسن ،عمر ایوب بھی موجود تھے،

    تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہرعلی خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سنی اتحاد کونسل، صاحبزادہ حامد رضا صاحب کو بھی خوش آمدید کہتا ہوں ،پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں 180 سیٹیں جیت چکی ہے، ہمیں خوشی ہے کہ علامہ ناصر عباس صاحب اور صاحبزادہ حامد رضا صاحب اکٹھے بیٹھے ہیں، ہمارے امیدواروں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا،ہمارے امیدواروں کو آزاد امیدوار تصور کیا گیا ،ان سب کو ٹکٹس بھی پاکستان تحریک انصاف کا جاری ہوا،، ہم نے سخت حالات میں ایک دوسرے کو کندھا دینا تھا تا کہ ہم قانون و آئین کے مطابق آگے بڑھیں، الیکشن کمیشن نے 3 نوٹیفکیشن جاری کیے، ایک 16 ایک 17 اور ایک 18 کو جاری کیا گیا، ان نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد امیدوار نے 3 دن میں کسی جماعت میں شامل ہونا ہوتا ہے، ہمارے درمیان اتحاد ہے، ہمارے ساتھ علامہ ناصر اور حامد رضا صاحب دونوں بیٹھے ہیں، سب کی باہمی مشاورت سے فیصلے کیے ہیں،

    بیرسٹر گوہر علی خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے پورے ملک میں تمام آزاد اراکین نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے،تحریک انصاف کے کامیاب امیدواران پنجاب، خیبر پختون خواہ اور وفاق میں سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کریں گے،قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے ہمارا معاہدہ ہوا ہے۔ ،پنجاب خیبرپختونخواہ اور وفاق کی مخصوص نشستوں کی درخواست آج دائر کرینگے،ہمارا اتحاد اس ملک کے لیے ہے۔قومی اسمبلی میں 70 مخصوص نشستیں موجود ہیں ، ان نشستوں کے حصول کے لیے ہم معاہدہ کر چکے ہیں،ہمارے امید وار ہمارے پاس بیان حلفی جمع کر چکے ہیں ،

    بانی چیئرمین پی ٹی آئی ، بشری بیگم کی رہائی کے اقدامات کریں گے،عمر ایوب
    تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں کسی قسم کی فرقہ واریت نہیں چاہتے، ہم اتحاد چاہتے ہیں، یک جہتی چاہتے ہیں،ہمارے جتنے بھی امیدوار کامیاب ہوئے ہیں وہ سنی اتحاد کونسل میں شامل ہو جائینگے، ریزرو سیٹیں ملنے سے ہماری طاقت میں اضافہ ہوگا، کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ نے بتا دیا ہے کہ کیسے الیکش سے پہلے، الیکشن کے دن اور الیکشن کے بعد دھاندلی ہوئی،فارم پینتالیس کے بناء پر فارم 47 بننا چاہیئے، کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیو ایم نے ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے، اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہمارے اسی سے زیادہ ساتھیوں نے شواہد رکھے،پی ٹی آئی کی نشستیں 180 ہیں،دھاندلی نہیں دھاندلا کیا گیا،ہمارے امیدواروں کو فارم 45 کے مطابق کامیاب ڈکلیئر کیا جائے، ہم انشاء اللہ مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائیں گے، سب سے پہلے دلوں پہ راج کرنے والے بانی چیئرمین پی ٹی آئی ، بشری بیگم ،کی رہائی کے اقدامات کریں گے ،شاہ محمود قریشی ، چوہدری پرویز الٰہی اور پابند سلاسل دیگر خواتین کی رہائی کے لیے بھی اقدامات کریں گے ،تمام تر تکالیف سہہ کر بھی عمران خان کے نظریے کیساتھ کھڑے وہ ورکرز جو بلا جرم قید و بند کی سختیاں برداشت کر رہے ہیں،

    پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے، اس پر بوجھ نہیں بنیں گے،علامہ راجہ ناصر عباس
    ایم ڈبلیو ایم کے علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان اور لیڈرشپ نے صبر کرنے کی تاریخ رقم کی، عالمی ایجنڈے کے تحت حکومت کو گرایا گیا اور ظلم کی انتہا کی گئی،جب الیکشن ہوئے تو کس طرح کے ہوئے سب نے دیکھا، جو حکومت چلانے میں ناکام ہو گئے تھے انہیں پھر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان کو ڈبونے کی پوری کوشش کی گئی، غیر آئینی طور پر الیکشن تاخیر کا شکار کئے گئے،آزاد امیدواروں کو ڈرایا اور دھمکایا گیا،بےڈھنگے طریقے سے انتخابات کرائے گئے،وطن کیلئے اپنی جان دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے، اس پر بوجھ نہیں بنیں گے

    پالیسی تحریک انصاف کی ہی ہو گی جس پر معاہدہ بھی سائن ہو چکا ہے،حامد رضا
    سنی اتحاد کونسل کے حامدرضا کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کا پی ٹی آئی سے اتحاد 7، 8 سال پرانا ہے،سنی اتحاد کونسل ایم ڈبلیو ایم پہلے ہی پی ٹی آئی کیساتھ بطور اتحادی موجود ہے، پاکستان تحریک انصاف کی تمام قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،الیکشن سے چند روز قبل تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لے لیا گیا،یہ ہماری مشاورت اور بانی پی ٹی آئی سے اپروول کے بعد فیصلہ ہوا ہے،مشکل وقت میں بھائی، بھائی کا دست بازو بنتے ہیں،پالیسی تحریک انصاف کی ہی ہو گی جس پر معاہدہ بھی سائن ہو چکا ہے،ملک میں انتشار پھیلانے والی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن ہے،آج نئے پاکستان کی حقیقی تخلیق آپکے سامنے ہے،

    پنجاب میں میاں اسلم،بلوچستان میں سالار وزارت اعلیٰ کے امیدوار،بیرسٹر گوہر کا اعلان

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

  • انسداد دہشتگردی عدالت،عمران خان  کوویڈیو لنک پر لینے کی درخواست دوبارہ دائر

    انسداد دہشتگردی عدالت،عمران خان کوویڈیو لنک پر لینے کی درخواست دوبارہ دائر

    لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت،جناح ہاؤس ، عسکری ٹاور ، مسلم لیگ ن ہاؤس جلانے سمیت سات مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی

    بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر لینے کی درخواست دوبارہ دائر کر دی گئی،بیرسٹر سلمان صفدر نےکہا کہ یہ سپریٹنڈنٹ کا نمبر ہے انکو کال کر کے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر لیں ، اگر ویڈیو لنک پر ممکن نہیں ہے تو بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے کا حکم دیا جائے ،اگر ویڈیو لنک پر نہیں لیا جاتا تو ہم ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دیں گے ، عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت پیش ہوئے ،انسداد دھشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے چار مقدمات پر سماعت کی ،ایڈمن جج محمد نوید اقبال نے تین مقدمات پر سماعت کی ، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک سے حاضری مکمل کرائی جائے ،

    دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت،نو مئی کو مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے دو مقدمات کا ٹرائل ، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد ٫ میان محمود الرشید٫ اعجاز چوپدری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کیخلاف مقدمات کی سماعت ہوئی،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کو جیل سے پیش کیا گیا ،عدالت نے دونوں مقدمات میں مزید سماعت 2 مارچ تک ملتوی کر دی ،عدالت نے ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کر رکھی ہیں ،عدالت نے آیندہ سماعت پر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلیے طلب کرلیا ،انسداد دہشتگردی عدالت کے ارشد جاوید چدھڑ نے سماعت کی،ملزمان کیخلاف ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون کا آفس کے جلانے کے دو مقدمات ہیں ،مقدمات میں ملزمان پر بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کا الزام ہے ،تھانہ ماڈل ٹاؤن میں ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 366/23 اور مقدمہ نمبر 367/23 درج ہیں

  • عمران خان کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی چھٹی،نیا جج تعینات

    عمران خان کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی چھٹی،نیا جج تعینات

    عمران خان کو سزا سنانے والے جج کی جگہ دوسرا جج تعینات کر دیا گیا
    جج محمد بشیر نے رخصت کی درخواست دے رکھی ہے، جس کے بعد آج سیشن جج ناصر جاوید رانا احتساب عدالت اسلام آباد کے جج تعینات کر دیئے گئے،وزارت قانون نے احتساب عدالت کے نئے جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، عمران خان کے القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت اب نئے جج کریں گے،

    جج ناصر جاوید رانا کو 23 جنوری 2027تک احتساب عدالت کا جج تعینات کیا گیا ہے،جج محمد بشیر کی چھٹیوں کے باعث ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت کا جج تعینات کیا گیا،جج محمد بشیر مارچ میں اپنی ریٹائرمنٹ تک چھٹیوں پر جا چکے ہیں،جج ناصر جاوید رانا نے حال ہی میں سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ سنا یا تھا، اب احتساب عدالت کا جج تعینات ہونے کے بعد وہ نیب مقدمات کی سماعت کریں گے

    توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایک بار پھر چھٹی کی درخؤاست دی تھی،جج محمد بشیر نے چھٹی کی درخواست میں کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ تک چھٹی دی جائے، صحت صحیح نہیں اسلئے چھٹی دی جائے اور درخؤاست منظور کی جائے،جج محمد بشیر نے چند دن قبل بھی چھٹی کی درخؤاست دے دی تھی تاہم بعدمیں انہوں نے واپس لے لی تھی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ کیس کی سماعت کی اور انہیں سزا سنائی،

    محمد بشیر ایک اور توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت بھی کر رہے ہیں جو سابق وزیراعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف اور سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف ہے۔ یہی جج آصف زرداری کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کے کیس اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایک نیب کیس کی سماعت بھی کر رہے ہیں۔

    20؍ جنوری کو جج بشیر نے خرابی صحت کو وجہ بتاتے ہوئے 14؍ مارچ کو اپنی ریٹائرمنٹ تک طبی چھٹی کی درخواست دی تھی جو منظور نہیں کی گئی تھی جس کے بعد جج محمد بشیر نے درخواست واپس لے لی تھی،

    جج بشیر 2012ء سے احتساب عدالت میں کام کر رہے ہیں، 2018 میں انہوں نے ایوین فیلڈ کیس میں نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کو سزا سنائی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ سال 29 نومبر 2023 کو فیصلے کو ختم کر دیا تھا، جج محمد بشیر 11 سال سے نیب عدالت میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی مدت ملازمت میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف نے 2018 اور عمران خان نے 2021 میں توسیع کی تھی۔ دونوں وزرائے اعظم کو اسی جج نے سزا سنائی جسے دو مرتبہ اپنے اپنے دور میں متعلقہ وزیراعظم نے عہدے میں توسیع دی،جج احتساب عدالت محمد بشیر خود 14 مارچ کو عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے

    واضح رہے کہ ‏توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال کی سزا سنا دی گئی.احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائی،توشہ خانہ کیس میں عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کو 787 ملین جرمانہ بھی کیا،عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عوامی عہدے کیلئے10 سال کیلئے نااہل کردیا.عدالت نے بشری بی بی کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا.جس وقت فیصلہ سنایا گیا بشریٰ بی بی عدالت میں موجود نہیں تھی،

    قبل ازیں سائفر کیس کی خصوصی عدالت نے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید با مشقت کی سزا سنادی،خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنائی۔

    سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

    عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • آڈیو لیکس، افسران کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم

    آڈیو لیکس، افسران کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم

    آڈیو لیکس کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،
    عدالتی حکم کے باوجود سینئر افسران عدالت میں پیش نہ ہوئے،سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے بیٹے اور عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کی۔چیئرمین پی ٹی اے، چیئرمین پیمرا، ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا،جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ ان افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں، ان افسران نے خود سے کیسے طے کر لیا کہ وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

    سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے بیمار ہیں، پیش نہیں ہو سکے، ڈی جی آئی بی کی جگہ ڈپٹی ڈی جی پیش ہوئے ہیں،جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہا کہ جو افسران بیمار ہیں وہ آئندہ سماعت پر اپنی میڈیکل رپورٹس پیش کریں،ایف آئی اے کی جانب سے ڈائریکٹر وقار الدین سید عدالت میں پیش ہوئے

    واضح رہے کہ عدالت نے آڈیو لیکس کیس میں چیئرمین پی ٹی اے، چیئرمین پیمرا، ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے کو آج طلب کر رکھا تھا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور سی پی این ای کے نمائندگان کو بھی بلایا تھا۔

    آڈیولیکس کیس میں وزارتِ دفاع نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کروایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سمارٹ فون کے ذریعے آڈیو ریکارڈنگ کی سہولت کے مختلف ٹولز موجود ہیں جو سستے اور باآسانی ہر کسی کے لئے دستیاب ہیں کچھ پلیٹ فارمز گروپس بھی معاوضے کے بدلے یہ سروسز فراہم کرتے ہیں جو مختلف طریقوں سے ڈیٹا چوری کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں ممکنہ طور پر یہ بھی ہو سکتا ہے کالز کرنے والے خود بھی ریکارڈ کر کے لیک کر سکتے ہوں یا فون ہیک بھی ہو سکتا ہے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹولز کے ذریعے کسی بھی آواز کے کنٹنٹ کو تبدیل کیا جاسکتا ہے.ریکارڈنگ کے سورس کی معلومات صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہی دے سکتا ہے، پیکا 2016کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے معلومات حاصل کرنے کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ مجاز اتھارٹی ہے، عدالت سے استدعا ہے اس معاملے پر مزید تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو ہدایت جاری کی جائیں ، کالز کرنے والے خود بھی ریکارڈ کر کے بعد لیک کر سکتے ہیں یا فون ہیک ہو سکتا ہے ،وزارت دفاع کے ایک صفحے پر مشتمل جواب میں چھ نکات شامل ہیں

    واضح رہے کہ اپریل میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی پنجاب اسمبلی کے حلقہ 137 سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والے ابوذر سے گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی۔ اسی طرح بشریٰ بی بی کی اپنے وکیل لطیف کھوسہ کے ساتھ کی گئی گفتگو کی آڈیو لیک ہوئی تھی جسے عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا.

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہنوں کے درمیان اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد لطیف کھوسہ نے اپنی اور بشریٰ بی بی کی سامنے آنے والی آڈیو کی تصدیق بھی کی تھی-

    آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

  • خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی نہیں یہودی لابی کی جیت ہوئی،عائشہ گلالئی

    خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی نہیں یہودی لابی کی جیت ہوئی،عائشہ گلالئی

    پاکستان مسلم لیگ ق کی ایڈیشنل سیکرٹری عائشہ گلالئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں انتخابات کے نتائج اور پی ٹی آئی کی جیت پر بھنگڑے ڈال رہے ہیں

    عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ یہ پی ٹی آئی کی نہیں یہودی لابی کی جیت ہے ،یہ مظلوم فلسطینیوں کی لاشوں پر منانے والا جشن ہے ،پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اسرائیل اور بھارت سے چلائے جا رہے ہیں ،قبروں پر سجدے کرنے والے کو پختون اپنا لیڈر نہیں مان سکتے ، پاکستان میں بے حیائی اور فحاشی پھیلانے کی ذمہ دار پی ٹی آئی اور عمران خان ہے ، عمران خان میں کوئی شرم وحیاء نہیں ،فحاش قوموں پر عذاب آتا ہے ،عمران نیازی قوم کے سامنے اسلامی ٹچ والی تصویر کے کر پھرتا ہے لیکن اصل چہرہ میں بتا چکی ہوں ،اپنے جلسوں میں پروفیشنل خواتین ڈانسر بلواتے ہیں تاکہ مرد جلسے میں زیادہ آئیں ،عمران خان انتقامی فطرت رکھتا ہے ،

    واضح رہے کہ عائشہ گلالئی تحریک انصاف میں تھیں تا ہم انہوں نے عمران خان پر مبینہ الزام لگاتے ہوئے تحریک انصاف چھوڑ دی تھی اور مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئی تھیں، سابق ایم این اے عائشہ گلالئی نے 2017 میں عمران خان اور پارٹی کے دیگر اعلیٰ ارکان پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا،عائشہ گلالئی نے عمران خان پر غیر اخلاقی ایس ایم ایس کے الزامات بھی لگائے تھے، کہا کہ ان کی وجہ سے پارٹی میں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت محفوظ نہیں عائشہ گلالئی نے اپنی پریس کانفرنس میں عمران خان کی جانب سے نامناسب پیغامات بھیجے جانے کا بھی دعویٰ کیا تھا جس کے بعد عمران خان نے عائشہ گلالئی کو پارٹی کی منحرف رکن قرار دیا اور ان کی اسمبلی رکنیت ختم کروانے کے لیے الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کیا، تاہم کمیشن نے عمران خان کا ریفرنس مسترد کر دیا تھا

    منہ کھولا تو بیٹی کے ساتھ بھی وہی کرینگے جو تمہارے ساتھ کیا،

    میں اب چپ نہیں بیٹھ سکتی، غیر اخلاقی پیغام،عائشہ گلالئی پھر میدان میں آ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

  • توشہ خانہ کیس،نکاح کیس میں سزاؤں کیخلاف بشریٰ بی بی کی اپیلیں دائر

    توشہ خانہ کیس،نکاح کیس میں سزاؤں کیخلاف بشریٰ بی بی کی اپیلیں دائر

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دو مختلف مقدمات میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں دائر کردیں

    بشریٰ بی بی نے نیب توشہ خانہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،بشریٰ بی بی نے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر، ظہیر عباس اور عثمان گل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی، بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں سنائی گئی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے،

    بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح کیس میں سزا کیخلاف اسلام آباد کی سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست میں کہا گیا کہ عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ غیر قانونی، غیر اسلامی، غیر شرعی اور انصاف کے برخلاف ہے، عدت میں نکاح کیس میں سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،

    ،دوران عدت نکاح کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت میں نکاح کیس میں سزا سنا دی گئی،عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دے دیا گیا،عمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،

    واضح رہے کہ ‏توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال کی سزا سنا دی گئی.احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائی،توشہ خانہ کیس میں عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کو 787 ملین جرمانہ بھی کیا،عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عوامی عہدے کیلئے10 سال کیلئے نااہل کردیا.عدالت نے بشری بی بی کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا.جس وقت فیصلہ سنایا گیا بشریٰ بی بی عدالت میں موجود نہیں تھی،

    قبل ازیں سائفر کیس کی خصوصی عدالت نے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید با مشقت کی سزا سنادی،خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنائی۔

    سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

    عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • عمران خان کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر

    عمران خان کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر

    لطیف کھوسہ نہیں ،عمران خان کی اپیل میں اور سلمان صفدر دائر کریں گے، بیرسٹر علی ظفر
    اسلام آباد ہائیکورٹ،عمران خان کی لیگل ٹیم میں روابط کا فقدان سامنے آگیا۔عمران خان نے سزاؤں کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے، لطیف کھوسہ کا میڈیا کو بیان، بیرسٹر علی ظفر نے لطیف کھوسہ کی ہی تردید کردی کہا اپیلیں وکیل سلمان صفدر دائر کریں گے، لطیف کھوسہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نہیں ہیں۔

    بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ کھوسہ صاحب اس کیس میں وکیل نہیں ہیں، سائفر کیس اور توشہ خانہ کیس کی اپیلیں میں دائر کر رہا ہوں، سلمان صفدر میرے ساتھ ہیں، ہم لوگ فائل کر رہے ہیں میں اسی کے لئے آیا ہوں، اپیل جب فائل ہو جائے گی کاپیاں دے دوں گا کوشش ہو گی کہ منگل تک کیس لگ جائے، اپیل ابھی تک دائر نہیں ہوئے، لطیف کھوسہ کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے،

    بعد ازاں عمران خان نے توشہ خانہ اور سائفر کیس میں سزاؤں کے اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دیں بیرسٹر سلمان صفدر اور بیرسٹر علی ظفر کی جانب سے دائر اپیلوں میں سزاؤں کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی، اپیلوں کے حتمی فیصلے تک عمران خان نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی بھی استدعا کی گئی

    قبل ازیں سائفرکیس، توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف بانی تحریک انصاف نے عدالت سے رجوع کر لیا،تحریک انصاف کے رہنما ،لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیلیں دائر کردی ہیں ، سائفر کیس اور توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں دائر کی ہیں ، عدت کیس کی اپیل سیشن کورٹ میں دائر کی ہے،تینوں کیسز میں اپیل دائر کر دی ہیں،

    سائفر کیس کا فیصلہ 30 جنوری ، توشہ خانہ نیب کیس کا فیصلہ 31 جنوری کو سنایا گیا تھا ،3 فروری کو دوران عدت نکاح کیس کا فیصلہ سیشن عدالت نے سنایا تھا ،دو ہفتے گزرنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیلیں دائر کی گئی ہیں،دوران عدت نکاح کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت میں نکاح کیس میں سزا سنا دی گئی،عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دے دیا گیا،عمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،

    واضح رہے کہ ‏توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال کی سزا سنا دی گئی.احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائی،توشہ خانہ کیس میں عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کو 787 ملین جرمانہ بھی کیا،عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عوامی عہدے کیلئے10 سال کیلئے نااہل کردیا.عدالت نے بشری بی بی کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا.جس وقت فیصلہ سنایا گیا بشریٰ بی بی عدالت میں موجود نہیں تھی،

    قبل ازیں سائفر کیس کی خصوصی عدالت نے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید با مشقت کی سزا سنادی،خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنائی۔

    سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

    عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • عمران خان نے تین سزاؤں کے خلاف  اپیلیں تیار کرلیں

    عمران خان نے تین سزاؤں کے خلاف اپیلیں تیار کرلیں

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے سائفر، توشہ خانہ اور دورانِ عدت نکاح کیس کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں تیار کرلی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق سائفر کیس، توشہ خانہ ریفرنس اور دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کریں گے، سائفر کیس کا فیصلہ 30 جنوری، توشہ خانہ نیب ریفرنس کا فیصلہ 31 جنوری جبکہ دوران عدت نکاح کیس کا فیصلہ تین فروری کو سیشن عدالت نے سنایا تھا۔

    تینوں مقدمات کے فیصلوں کے دو ہفتے گزر جانے کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سزا کے خلاف اپیلیں دائر نہیں کی گئی تھیں،توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی، عمران خان کو سائفر کیس میں بھی 10سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ عدت میں نکاح کے کیس بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

    اگر میں عدم اعتماد سے انکار کرتا تو کہا جاتا میں نے عمران خان کو …

    بیرون ملک مقیم شہری کی جائیداد ہتھیانے کی کوشش کرنیوالا 4 رکنی گروہ گرفتار

    پی ٹی آئی نے ہماری جماعت نظریاتی گروپ خریدنے کی بات کی ، اختر …