Baaghi TV

Tag: عمران ریاض

  • بہت ہوا عمران ریاض نےکافی بدنام کر لیا، اب جنگ ہوگی، شیر افضل مروت

    بہت ہوا عمران ریاض نےکافی بدنام کر لیا، اب جنگ ہوگی، شیر افضل مروت

    پی ٹی آئی کے سنئیر لیڈر شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران ریاض نے مجھے بہت بدنام کر لیا اب میں سب سے لڑنے کے لیے تیار ہوں .

    باغی ٹی وی کے مطابق نجی چینل 365 نیوز میں سنئیر صحافی اور اینکر مبشر لقمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی تک سلمان اکرم راجا کےعلاوہ کسی کا نام نہیں لیا. انکا کہنا تھا کہ عمران ریاض نے پہلے میرے لیے بہت وی لاگ کیے وہ مجھے اپوزیشن لیڈر تک بنوانے کی بات کرتا تھا لیکن پھر اچانک ایک ہی دن میں ان سمیت پی ٹی آئی سے اور عمران ریاض گروپ سے وابستہ کئی صھافیوں نے میرے اوپر ہر قسم کے بے بنیاد الزام لگائے . انہوں نے اینکر مبشر لقمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خود اتنے سنئیر اور نامور صحافی ہیں آپ بتائیں کیا صحافت کے اصول یہ کہتے ہیں کہ مجھ سے کسی نے میرا موقف بھی نہیں لیا اور الزامات کے انبار لگا دیے .

    انکا مزید کہنا تھا کہ عمران ریاض نے اپنے وی لاگز میں میرے اوپر بدعنوان اور کرپشن کے الزام لگائے اور علی امین گنڈا پور کے حوالے سے بھی اپنے پاس سے پتا نہیں کیا کیا کہا.میں پی ٹی آئی کے جو دوست عمران ریاض کو فالو کرتے ہیں انکو ناراض نہیں کرنا چاہتا اس لیے میں نے ابھی تک انکے خلاف کچھ نہیں کہا . شیر افضل مروت نے اپنے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہوا اب کسی نے میرے خلاف کمپئین چلائی تو میں اسکو معاف نہیں کروں گا اورسب سے جنگ کے لیے تیار ہوں . انہوں نے بتایا کہ ابھی تک میں نے پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف کوئی بیان دیا اور نہ میں دوں گا.

    شیر افضل مروت نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو غلط نکالا گیا۔ نواز شریف کو اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ اور ثاقب نثار نے مل کر نکلوایا، اس میں پی ٹی آئی کا کوئی کردار نہیں ہوسکتا تھا۔ نواز شریف اور مجھ میں ایک مماثلت ہے۔ نواز شریف کو بھی آج تک سمجھ نہیں آئی کہ انہیں کیوں نکالا گیا؟ اور مجھے کیوں نکالا؟ یہ بات مجھے بھی کبھی سمجھ نہیں آئے گی۔ آج اسمبلی کے فلور پر بھی نعرہ لگایا کہ مجھے کیوں نکالا؟

    رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ جب بانی پی ٹی آئی کو عدت اور سائفر کیس میں سزائیں سنائی گئیں تو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کیمپ میں مٹھائیں تقسیم ہوئیں، جب نواز شریف کو نکالا گیا تو پی ٹی آئی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ کسی کو کوئی شک نہیں کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے ساتھ مل کر نواز شریف کو نکلوایا۔نواز شریف کو جس جرم پر نکالا گیا وہ غلط تھا، انہیں ایون فیلڈ، پاناما پر نکالتے تو اور بات تھی، انہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا۔

  • عمران ریاض کے خلاف  کتنے مقدمات،رپورٹ عدالت پیش

    عمران ریاض کے خلاف کتنے مقدمات،رپورٹ عدالت پیش

    اسلام آبادہائیکورٹ، صحافی و یوٹیوبر عمران ریاض کے خلاف اسلام آباد میں کوئی مقدمہ نہیں، ایف آئی اے میں تین مقدمات اور ایک انکوائری ہے،رپورٹ عدالت پیش کر دی گئی

    جسٹس محسن اخترکیانی نے عمران ریاض کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی درخواست پر سماعت کی، وفاقی پولیس کے ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ اور ایف آئی اے حکام عدالت پیش ہوئے،عدالت نے استفسار کیا کہ وفاقی پولیس کے پاس عمران ریاض کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں، اسلام آباد پولیس حکام ایف آئی اے میں کوئی مقدمہ ہے کیا؟،ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم میں تین ایف آئی آر اور ایک انکوائری ہے، عدالت نے کہا کہ مقدمات اور انکوائری کی تفصیلات دے دیں،ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ایف آئی آرز اسلام آباد جبکہ انکوائری ایف آئی اے لاہور میں ہے، عدالت نے رپورٹ پیش ہوجانے پر درخواست نمٹادی

    عمران ریاض خان نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے سے جواب طلب کیا تھا

    پشاور ہائیکورٹ ، اسد قیصر کی راہداری ضمانت منظور

    سال 2024 میں بی آر ٹی پشاور میں چوری کے 27 واقعات

  • ایسے ہی گیلے تیتروں  کی وجہ سے سیاسی رہنما جیل میں ہیں،شاہد آفریدی کا عمران ریاض کو جواب

    ایسے ہی گیلے تیتروں کی وجہ سے سیاسی رہنما جیل میں ہیں،شاہد آفریدی کا عمران ریاض کو جواب

    پاکستان کی قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے صحافی و یوٹیوبر عمران ریاض کی جانب سے خود پر لگائے گئے الزامات کا جواب دیا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شاہد آفریدی نے عمران ریاض کی ویڈیو پوسٹ کی اور عمران ریاض کے الزامات کا جواب دیا،شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ” ایسے ہی گیلے تیتروں اور مشیروں کی وجہ سے سیاسی رہنما آج جیل میں ہیں، ان کے آس پاس بہتر لوگ ہوتے تو آج حالات مختلف ہوتے،موجودہ حالات میں یوٹیوب کانٹینٹ بنانے میں یقیناً مشکل پیش آرہی ہوں گی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ بنا کر پیش کیا جائے،میری طرف سے جھوٹے پراپیگنڈے کا یہ آخری جواب ہے کیونکہ آپ کو جھوٹ بول کر اور بار بار میرا نام لے کر یو ٹیوب پر ڈالر کمانے ہیں جبکہ مجھے اپنی فاؤنڈیشن سے کیے جانے والے فلاحی کاموں کی دیکھ بال کرنی ہے، اتنا وقت نہیں کہ ہر ٹرول کو جواب دیتا رہوں”۔

    واضح رہے کہ عمران ریاض نے شاہد آفریدی کے بارے میں کہا تھا کہ جب تک ٹیم کو شاہد آفریدی کی سیاست سے پاک نہیں کریں گے ٹیم اس وقت تک آگے نہیں جائے گی، جیسے ہی یہ ٹیم کے قریب آئیں انہیں اٹھا کر دور پھینک دیں، شاہد آفریدی اگر شاہین کے آس پاس رہیں گے اور اس کے اندر سیاست کو داخل کریں گے تو اس کا کھیل بھی تباہ کر دیں گے، شاہد آفریدی کی سیاست سے اس ٹیم کو جتنی جلدی بچایا جائے اتنا بہتر ہے۔

  • کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ ،عمران ریاض جیل سے رہا

    کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ ،عمران ریاض جیل سے رہا

    یوٹیوبر و صحافی عمران ریاض کو عدالت نے کارسرکار میں مداخلت کے مقدمے سے ڈسچارج کر دیا ہے جس کے بعد عمران ریاض کو جیل سے رہا کر دیا گیا

    عمران ریاض کو گزشتہ روز امانت میں خیانت کے مقدمے سے ڈسچارج کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے انہیں دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا تھا، پولیس نے آج عمران ریاض کو جسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت پیش کیا،عدالت میں پولیس نے کہا کہ ملزم کو ایف آئی آر میں نامزد ہونے پر گزشتہ روز گرفتار کیا گیا، ملزم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جانا ہے، لہٰذا ملزم کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے،عمران ریاض کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ عمران ریاض پر درج مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے .عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا جو سناتے ہوئے عمران ریاض کو رہا کرنے کا حکم دے دیا،

    جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم نامے میں کہا کہ ” ایف آئی آر میں درج جرم اور ریمانڈ پیپر کی نوعیت قابل ضمانت ہے، لہٰذا قانون کے مطابق جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جاسکتا تفتیشی افسر کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے،یہ نوٹ کیا گیا ہے کہ ملزم کے خلاف ثبوت ناکافی ہیں، لہذا عمران ریاض کو کیس سے ڈسچارج کیا جاتا ہے، تفتیشی افسر کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اگر ملزم کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہے تو ان کو رہا کیا جائے”.

    عمران ریاض نے رہائی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کوشش کرتا رہوں گااور اب میں روزانہ ایئرپورٹ جاؤں گا،اگر نہیں جانے دیا تو وہی قربانی کردوں گا،کیونکہ قرآن پاک میں حکم ہے آپ قربانی وہاں کرتے ہیں جہاں آپ کو روکا جائے،

    فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    انہوں نے زبردستی میرا احرام کھلوایا، میرے دل پر بہت زخم ہیں:عمران ریاض

    کارسرکار میں مداخلت،عمران ریاض پر ایک اور مقدمہ درج

  • کارسرکار میں مداخلت،عمران ریاض پر ایک اور مقدمہ درج

    کارسرکار میں مداخلت،عمران ریاض پر ایک اور مقدمہ درج

    صحافی ویوٹیوبرعمران ریاض پر ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا

    مقدمہ لاہور کے تھانہ سرور روڈ میں درج کیا گیا، ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کی مدعیت میں عمران ریاض پر مقدمہ درج کیا گیا،مقدمہ میں کارسرکار میں مداخلت ، املاک کو نقصان پہنچانے سمیت 6 دفعات لگائی گئی ہیں،عمران ریاض کے خلاف درج مقدمت کے متن میں کہا گیا کہ ” عمران ریاض کو اے ایس ایف ناکے پر روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہ رکے،عمران ریاض اور ساتھیوں نے اے ایس ایف کے بیرئیرز کو توڑا”.عمران ریاض نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور کار سرکار میں مداخلت کی،

    یہ چاہتے ہیں مجھے روتا ہوا دیکھیں. لیکن میں کبھی نہیں ٹوٹنے والا.عمران ریاض
    دوسری جانب عمران ریاض کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر آج دوبارہ عدالت پیش کر دیا گیا، عدالت پیشی کے موقع پر عمران ریاض کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرے ساتھ کسی کی ضد ہے. یہ چاہتے ہیں مجھے روتا ہوا دیکھیں. لیکن میں کبھی نہیں ٹوٹنے والا. مجھ پر جھوٹا،بے بنیاد الزام لگایا گیا ہے،جس کو گواہ بنایا اس نے انکو بے نقاب کردیا، وہ گواہی دینا چاہتا تھا، اس کو اغواء کرلیا، اس سے بڑی فسطایت اور کیا ہوسکتی ہے،مجھے 6 مہینے غائب رکھا گیا، مجھ پر بترین تشدد کیا،میں سکڑ کر تیلا ہوگیا، لیکن اسے باوجود میں اپنے موقف پر قائم رہا، میں نہیں مانا، اب میں کیسے انکا جھوٹا الزام مان لوں،یہ کہتے ہیں کہ میں نے تسلیم کرلیا کہ میں نے رقم لے لی ،یہ مجھ سے میرا نام نہیں اگلوا سکتے، یہ جتنے پیسوں کا الزام لگا رہے ہیں اتنے تو صدقہ خیرات کر دیتا ہوں،مجھے احرام کی حالت میں انہون نے گرفتار کیا،میں نے عدالت میں حلف دیا کہ میں حج کر کہ واپس آؤں گا، لیکن انہوں نے مجھے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ تمہیں پاکستان سے نہیں جانے دیں گے، ایک وقت تھا نواز اور شہباز شریف میرا ماتھا چومتے تھےکیونکہ وہ اپوزیشن میں تھے.پھر پی پی پی والوں کوبھی میں بہت پسندتھا.ادارے بھی مجھے بہت پسند کرتے تھے.آج کل پی ٹی آئی کو میں پسند ہوں ہو سکتا ہے کل یہ میرے خلاف ہوجائیں کیونکہ ہم صحافی اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں.

    نشتر کالونی مقدمہ سے عمران ریاض ڈسچارج، نئے مقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی
    عمران ریاض کیخلاف امانت میں خیانت کے کیس میں پولیس کیجانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمران ریاض کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا ،ماڈل ٹاؤن کچہری کے مجسٹریٹ نے محفوظ فیصلہ سنادیا،تھانہ نشتر کالونی پولیس نے صحافی عمران ریاض کو ایک روزہ جسمانی مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا تھا ، عدالت کے فیصلے کے بعد پولیس نے عمران ریاض خان کی ایک اور مقدمے میں گرفتاری ڈال دی ۔۔عمران ریاض پر کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج ہے

    فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    انہوں نے زبردستی میرا احرام کھلوایا، میرے دل پر بہت زخم ہیں:عمران ریاض

  • عمران ریاض  کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    عمران ریاض کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    اسلام آباد ہائیکورٹ: عدالتی احکامات کے باوجود وی لاگر عمران ریاض خان کو حج پر جانے سے روکنے کا معاملہ، عمران ریاض خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ 11 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ عمران ریاض خان کو حج پر جانے سے نہ روکا جائے، عمران ریاض خان کو عدالتی احکامات اور سفری دستاویزات ہونے کے باوجود آف لوڈ کر دیا گیا،عمران ریاض خان کو سعودی عرب جانے کیلئے بورڈنگ کی اجازت نہ دی گئی،عمران ریاض خان کی معلومات کے مطابق وہ کسی مقدمے میں تفتیش کے لیے بھی مطلوب نہیں، فریقین نے جان بوجھ کر اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے، فریقین کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے اور ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے،فریقین کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 11 جون کے احکامات پر عمل درآمد کا حکم دیا جائے، درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، امیگریشن، آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے

    انہوں نے زبردستی میرا احرام کھلوایا، میرے دل پر بہت زخم ہیں:عمران ریاض
    دوسری جانب عمران ریاض کو پولیس نے عدالت میں پیش کر دیا، عمران ریاض کو ماڈل ٹاؤن کچہری پیش کرنے کیلئے بکتر بند گاڑی لائی گئی،عمران ریاض نے عدالت پیشی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رات کو میں نے پولیس والوں کو روتے ہوئے دیکھا، کہتے ہیں اللہ سے دعا کریں کہ ہمیں معاف کردیں، ہم بہت مجبور ہیں۔انہوں نے زبردستی میرا احرام کھلوایا، میرے دل پر بہت زخم ہیں جو کبھی ٹھیک نہیں ہوسکتے، یہ مجھے ماریں گے تو کیا میں میٹھا بولوں گا، جتنا مرضی ماریں ایسا نہیں ہوگا جو آپ کہیں وہ بولوں، بلکہ میں وہ بولوں گا جس کے بدلے ڈالر زیادہ ملیں گے

    عمران ریاض پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ، مدعی مریم نواز کا پولنگ ایجنٹ ہے.وکیل
    عمران ریاض کے خلاف امانت میں خیانت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس نے عمران ریاض کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ مانگ لیا،ماڈل ٹاون عدالت نے عمران ریاض کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے،وکیل نے کہا کہ عمران ریاض پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ، مدعی مریم نواز کا پولنگ ایجنٹ ہے ، پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمران ریاض نے شہری سے اڈھائی کروڑ روپے لئے ،عمران ریاض کے وکیل نے کہا کہ ‏پاکستان کا کوئی ایسا ادارہ نہیں بچا جہاں ریاستی یا غیر ریاستی مدعیت میں عمران ریاض پر کوئی مقدمہ نہ بنایا گیا ہو،عمران ریاض نے عدالت میں کہا کہ ‏یہ چھوٹا پرچہ ہے مگر یہ پرچہ میرے اور میرے اللہ کے درمیان آیا ہے، میں حج پر جا رہا تھا، ‏ان کی بدمعاشی، کی وجہ سے میری بیٹی ذہنی مریض بن چکی ہے۔ میرے گھر میں 50 ، 50 پولیس والے گھس جاتے ہیں،، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہیں،

    عمران ریاض کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا،جوڈیشل مجسٹریٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،تھانہ نشتر کالونی پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے

    فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    سیاسی جماعتوں کے سینئیر رہنما سینیٹ ٹکٹ سے محروم

  • عمران ریاض کا نام ای سی ایل سے  نکال کر پی سی ایل میں ڈال دیا گیا

    عمران ریاض کا نام ای سی ایل سے نکال کر پی سی ایل میں ڈال دیا گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،یوٹیوبر وصحافی عمران ریاض کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حکم کے باوجود بیرون ملک جانے سے روکنے کا کیس کی سماعت ہوئی

    ای سی ایل سے نام نکال کر پی سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کر دیا ،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ 31 مئی کو اینٹی کریشن پنجاب کی ریکوئسٹ پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالا گیا ہے، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے کہہ دیا آپ نے ڈال دیا اپنا مائنڈ اپلائی کرنا ہوتا ہے، آپ کو 31 مئی کو چٹھی آئی 31 مئی کو ہی آپ نے نام ڈال دیا،

    عمران ریاض خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ اپنے موقف کے حق میں کوئی عدالتی فیصلہ دے سکتے ہیں تو کچھ ہی دیر میں دے دیں تحریری آرڈر آئے گا،

    واضح رہے کہ   صحافی عمران ریاض خان کو حج پر جانے سے روکنے کا معاملہ ،عمران ریاض خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ 29 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران ریاض کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود عمران ریاض کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا،

    قبل ازیں یوٹیوبر و صحافی عمران ریاض کو حج پر جانے سے روک دیا گیا، عمران ریاض ایئر پورٹ سے واپس روانہ ہو گئے،عمران ریاض خان کو عدالتی حکم کے باوجود حج پر جانے کی اجازت نہ مل سکی،عمران ریاض ایئر پورٹ پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ” ان کا نام ممنوع مسافروں کی فہرست میں شامل ہے” ۔اس موقع پر عمران ریاض نے ایئر پورٹ حکام کو عدالتی احکامات دکھائے اور کہا کہ عدالت نے انہیں حج پر جانے کی اجازت دی ہے تا ہم عملے نے انہیں جانے دیا.حج سے روکے جانے پر عمران ریاض خان کا کہنا تھا کہ وہ حج پر جانے کی اجازت کے لئے دوبارہ عدالت میں درخواست دائر کریں گے،

    واضح رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کیس کی سماعت کے بعد صحافی عمران ریاض خان کو حج کے لیے جانے کی اجازت دی تھی. دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ زیادتی ہے، حج اپنے وقت پر ہونا ہے،پاکستانی ہے واپس پاکستان میں ہی آنا ہے،آپ نے چالان جمع کروایا ہے انکو سمن کر دیں، درخواست گزار عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔

    فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    سیاسی جماعتوں کے سینئیر رہنما سینیٹ ٹکٹ سے محروم

  • عمران ریاض کو حج پر جانے سے روک دیا گیا

    عمران ریاض کو حج پر جانے سے روک دیا گیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ: صحافی عمران ریاض خان کو حج پر جانے سے روکنے کا معاملہ،عمران ریاض خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ 29 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران ریاض کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود عمران ریاض کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا،

    قبل ازیں یوٹیوبر و صحافی عمران ریاض کو حج پر جانے سے روک دیا گیا، عمران ریاض ایئر پورٹ سے واپس روانہ ہو گئے،عمران ریاض خان کو عدالتی حکم کے باوجود حج پر جانے کی اجازت نہ مل سکی،عمران ریاض ایئر پورٹ پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ” ان کا نام ممنوع مسافروں کی فہرست میں شامل ہے” ۔اس موقع پر عمران ریاض نے ایئر پورٹ حکام کو عدالتی احکامات دکھائے اور کہا کہ عدالت نے انہیں حج پر جانے کی اجازت دی ہے تا ہم عملے نے انہیں جانے دیا.حج سے روکے جانے پر عمران ریاض خان کا کہنا تھا کہ وہ حج پر جانے کی اجازت کے لئے دوبارہ عدالت میں درخواست دائر کریں گے،

    واضح رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کیس کی سماعت کے بعد صحافی عمران ریاض خان کو حج کے لیے جانے کی اجازت دی تھی. دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ زیادتی ہے، حج اپنے وقت پر ہونا ہے،پاکستانی ہے واپس پاکستان میں ہی آنا ہے،آپ نے چالان جمع کروایا ہے انکو سمن کر دیں،درخواست گزار عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔

    فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    سیاسی جماعتوں کے سینئیر رہنما سینیٹ ٹکٹ سے محروم

  • عمران ریاض کی حج پر جانے کی درخواست منظور

    عمران ریاض کی حج پر جانے کی درخواست منظور

    یوٹیوبر و صحافی عمران خان کی حج کے لیے جانے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی،عمران ریاض خان اپنے وکیل میاں اشفاق کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ عمران ریاض خان کا نام ای سی ایل اور پی سی ایل میں بھی نام ہے،لاہور ایف آئی اے کے پاس کیس پینڈنگ ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا چالان جمع کروا دیا گیا ہے؟اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ جی جی چالان جمع کروایا جا چکا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آپ کو کس نے ریکمنڈ کیا کہ نام ای سی ایل میں ڈالا جائے؟اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے کے کہنے پر نام ای سی ایل میں رکھا گیا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں نام ای سی ایل میں کیوں ہے؟اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ نام انٹیلیجنس ایجنسی کی رپورٹ پر نام ای سی ایل میں ڈالا گیا،وزیر داخلہ نےمتعلقہ اداروں کو لکھا ہے جواب آتا ہے میں عدالت میں بتا دوں گا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ زیادتی ہے، حج اپنے وقت پر ہونا ہے،پاکستانی ہے واپس پاکستان میں ہی آنا ہے،آپ نے چالان جمع کروایا ہے انکو سمن کر دیں،درخواست گزار عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔ اب بتائیں نام سی پی ایل میں نام کیوں ہے۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ان پر توہین آئی جی پنجاب کا کیس ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے پیکا قانون کے ذریعے ہی کارروائی کی ہو گی ناں،یہ بتائیں ان پر مقدمات کتنے ہیں،عمران ریاض خان پر ایک ہی مقدمہ ہے؟اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے کے ساتھ سکیورٹی ایجنسی نے بھی نام ریکمنڈ کیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ دونوں سفارشات میں کیا چیز بتائی گئی ہے؟

    عمران ریاض خان نے کہا کہ میں نے 2022 میں حج کرنا تھا گرفتار ہو گیا، 2023 میں غائب ہو گیا اب حج کرنے دیا جائے،مقدمات واپس آ کر لڑ لوں گا۔عدالت نے عمران ریاض کو حج پر جانے کی اجازت دے دی ۔

    فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    سیاسی جماعتوں کے سینئیر رہنما سینیٹ ٹکٹ سے محروم

  • عمران ریاض، سمیع ابراہیم سمیت 24 افراد کے نام ای سی ایل میں

    عمران ریاض، سمیع ابراہیم سمیت 24 افراد کے نام ای سی ایل میں

    وفاقی کابینہ نے سمیع ابراہیم اور عمران ریاض خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

    یکم مارچ کو ہونے والے ای سی ایل کمیٹی کے اجلاس میں دونوں صحافیوں کے خلاف زیر التوا انکوائریز کے باعث ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی جو کہ وفاقی کابینہ نے منظور کر لی،وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی، وفاقی کابینہ نے 24 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی،

    تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی گئی،بابراعوان کا نام دسمبر 2023 میں القادر ٹرسٹ کیس کے باعث ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا،وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی سفارشات کی روشنی میں منظوری دی۔

    فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    سیاسی جماعتوں کے سینئیر رہنما سینیٹ ٹکٹ سے محروم

    پنجاب میں بڑا معرکہ،سات سینیٹر بلا مقابلہ منتخب