Baaghi TV

Tag: عیدالاضحی

  • عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ، وفاقی بجٹ کی تاریخ میں پھر تبدیلی کا امکان

    عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ، وفاقی بجٹ کی تاریخ میں پھر تبدیلی کا امکان

    حکومت نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی تاریخ میں ایک بار پھر تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے –

    عیدالاضحیٰ کی وجہ سے 7 اور 8 جون کو عام تعطیل ہو گی جبکہ عید کے تیسرے دن 9 جون کو ورکنگ ڈے کا اعلان کرنا پڑے گا ، عید کے تیسرے دن 9 جون کو اقتصادی سروے جاری کرنے کا شیڈول ہے،بجٹ اب 10 جون کے بجائے 12 یا 13 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

    وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ایک ہی دن این ای سی اور اقتصادی سروے جاری کرنا ممکن نہیں ہو گا قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اور آزاد کشمیر کے وزیر اعظم شریک ہوں گےقومی اقتصادی کونسل کے اجلاس اور بجٹ پیش کرنے میں روایتی طور پر 2 دن کا وقفہ رکھا جاتا ہے، حکومت وفاقی بجٹ پیش کرنے کے تاریخ میں دو دن کی توسیع کر سکتی ہے۔

  • ملک میں عیدالاضحٰی  کب ہو  گی؟ سپارکو کی پیشگوئی

    ملک میں عیدالاضحٰی کب ہو گی؟ سپارکو کی پیشگوئی

    اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ذو الحج کے چاند کی رویت اور عید الاضحیٰ کی متوقع تاریخ کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے۔

    سپارکو نے کہا ہے کہ فلکیاتی ماڈلز کے مطابق، ذوالحجہ کے نئےچاند کی پیدائش 27 مئی 2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق 08:02 بجے ہوگی27 مئی 2025 (29 ذیقعد) کے لیے پاکستان کے حوالے سے سائنسی تجزیہ کے مطابق غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی،سائنسی لحاظ سے بہترین موسمی حالات میں بھی ملک بھر میں چاند کےنظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں، اس تناظر میں یکم ذوالحجہ 29 مئی 2025 کو متوقع ہے جس کے حساب سے ملک بھر میں عیدالاضحٰی 07 جون 2025 کو منائی جائے گی،تاہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی چشم دید گواہیوں اور موسمی حالات کے مطابق چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ کرنے کی مجاز ہے۔

  • پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

    پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

    پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پانچ خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارتِ ریلوے نے عید اسپیشل ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

    جاری اعلامیے کے مطابق ریلوے حکام عوام کی سہولت کے لیے 2 جون سے 4 جون کے درمیان ملک کے مختلف شہروں سے خصوصی عید ٹرینیں چلائیں گے تاکہ مسافروں کو بہتر، آرام دہ اور محفوظ سفر فراہم کیا جا سکے۔پہلی خصوصی ٹرین 2 جون کو دوپہر 1 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔دوسری ٹرین 3 جون کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔تیسری اسپیشل ٹرین 3 جون کو شام 5 بجے لاہور سے کراچی (براستہ ملتان) روانہ ہوگی۔

    چوتھی خصوصی ٹرین 3 جون کو رات 8 بجے کراچی سے راولپنڈی روانہ ہوگی۔پانچویں ٹرین 4 جون کو رات 8 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ترجمان کے مطابق یہ تمام اسپیشل ٹرینیں اکانومی، اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرڈ کلاسز پر مشتمل ہوں گی تاکہ مختلف طبقات کے مسافروں کو سہولت دی جا سکے۔

    وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واضح کیا ہے کہ عملے یا افسران کی جانب سے کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اور کوتاہی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    چینی سفیر کا ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، ایئر چیف سے اہم ملاقات

    یورپی یونین اور برطانیہ کی روس پر نئی پابندیاں، شیڈو فلیٹ اور مالیاتی ادارے شامل

    سندھ کابینہ اجلاس، ٹریفک اصلاحات، عدالتی نظام میں بہتری، اور سماجی ترقی کے اہم فیصلے

    پاکستان کا امارات کے بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

  • پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر اربوں مالیت کے کتنے جانور قربان کئے گئے؟اعدادوشمار جا ری

    پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر اربوں مالیت کے کتنے جانور قربان کئے گئے؟اعدادوشمار جا ری

    اسلام آباد: پاکستان بھر میں رواں سال اربوں روپے مالیت کے کتنے جانور قربان کئے گئے پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے اعدادوشمار جا ری کر دیئے-

    باغی ٹی وی : آغا سیدین رکن سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے تین دنوں میں ملک بھر میں 68 لاکھ سے زائد مویشی اللہ کی راہ میں قربان کیے گئے ہیں جن میں 29 لاکھ گائے، 33 لاکھ بکرے جبکہ 3 لاکھ 85 ہزار بھیڑیں اور دنبے شامل ہیں ہیں۔

    پاکستان میں مون سون کا آغاز 27جون سے 4جولائی کے درمیان ہونے کی پیشگوئی

    پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 98 ہزار اونٹوں کی بھی اللہ کی راہ میں قربانی دی گئی ہے اس کے علاوہ ایک لاکھ 65 ہزار کے لگ بھگ بھینسے بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے ذبح کیے گئے ہیں، قربانی کے جانوروں کی مالیت 500 ارب روپے سے زائد تھی جن کی کھالوں کی مالیت کا تقریبا 8.5 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سے اسپین کے سفیر کی ملاقات

    ایسوسی ایشن کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سخت گرمی اور غیرمناسب ہینڈلنگ سے 40 فیصد کھالیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے، عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں سے لیدر انڈسٹری کی 20 فیصد طلب پوری ہوتی ہے، رواں سال ملنے والی کھالیں 20 فیصد سے بھی کم طلب پوری کریں گی۔

    ذہنی معذور لڑکی سے رشتہ دار کی مبینہ زیادتی

  • عیدالاضحیٰ پر عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،مریم نواز

    عیدالاضحیٰ پر عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،مریم نواز

    لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ پر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں عید الاضحیٰ کے انتظامات اور سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں صوبے میں جانوروں کی آلائشیں نہروں اور نالوں میں پھینکنے پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ سری پائے بھوننے کے غیر قانونی کاروبار پر دفعہ 144 کے تحت پابندی بھی عائد کردی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل لیول کنٹرول روم مزید فعال کرنے کا حکم دے دیااجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ لاہور میں عملہ خود گھر گھر جاکر بائیوڈی گریڈ ایبل بیگ میں بند جانوروں کی آلائشیں اٹھائے گا، قربانی کے بعد شہر بھر کی سڑکوں کو دھویا جائے گا، چونا ڈالا جائے گا اور اسپرے ہوگا۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر درمیان ٹیلیفونک رابطہ،عید الاضحیٰ پر مبارکباد

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 294 مقامات پر جانوروں کے لیے سیل پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، پنجاب بھر میں ڈرین اور مین ہول وغیرہ کو آلائشیں ڈالنے سے محفوظ رکھا جائے دوران اجلاس 2600 مساجد اور 900 عید گاہوں پر سیکیورٹی کے انتظامات پر رپورٹ پیش کی گئی اور سیکیورٹی انتظامات کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم بھی دیا گیا عید گاہوں میں گرمی کے پیش نظر مسٹ فین اور پنکھے لگانے کی ہدایت دی اور کہا کہ نگرانی کے لیے کیمرے اور چیکنگ کے لئے واک تھرو گیٹس نصب ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے پارکس میں بچوں کے لیے جھولوں اور سلائیڈز کی انسپکشن کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ پارکوں میں نصب جھولوں کی باقاعدہ چیکنگ کی جائے اور حفاظتی معیار کو یقینی بنایا جائے، جہاں اندیشہ ہو سیکیورٹی بڑھائیں، عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔

    لاہور: ہاسٹل میں رہائش پذیر لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر بنانے والا ملزم

    انہوں نے مزید کہا کہ لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال اور اسلحہ نمائش پر پابندی یقینی بنائی جائے، مویشی منڈیوں، بازاروں اور مارکیٹوں کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے جائیں اور مویشی منڈیوں میں صفائی، شیڈ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور اسپرے بھی کیا جائے۔

    اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگز یب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، صوبائی وزیر قانون صہیب احمد بھرت، معاونین خصوصی راشد نصر اللہ، ذیشان ملک، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، سیکریٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی-

    پنجاب بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی پلان ترتیب

  • پنجاب بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی پلان ترتیب

    پنجاب بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی پلان ترتیب

    لاہور : پنجاب بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر پولیس نے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا-

    باغی ٹی وی : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق مساجد، امام بارگاہوں اور نمازِ عید کے اجتماعات کے لیے سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت 26 ہزار 500 مساجد، امام بارگاہوں، 900 کھلے عید کے اجتماعات پر 40 ہزار افسران اور اہلکار تعینات ہوں گے۔

    ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ لاہور میں نمازِ عید کے 5 ہزار سےزائد اجتماعات کی سیکیورٹی پر 6 ہزار اہلکار تعینات ہوں گےجبکہ 498 اسپیشل پولیس، 260 کیو آر ایف ٹیمیں بھی سیکیورٹی پر تعینات ہوں گی، اس کے علاوہ 13249 میٹل ڈکٹیٹرز، 217 واک تھرو گیٹس اور 4475 سی سی ٹی وی کیمرے نماز عید سکیورٹی انتظامات کے لیے استعمال کیے جائیں گے، لاہور سمیت صوبے بھر کی 227 مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی کے فرائض 3 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار انجام دے رہے ہیں۔

    لاہور: ہاسٹل میں رہائش پذیر لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر بنانے والا ملزم

    انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے حوالے سے محکمہ داخلہ کے ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جائے کالعدم تنظیموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نگرانی کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے، مساجد اور امام بارگاہوں کی چھتوں پر اسنائپرز اور سادہ لباس میں کمانڈوز کو تعینات کیا جائے۔

    انہوں نے عید کی تعطیلات کے دوران پارکوں اور تفریحی مقامات کی سیکیورٹی کے لیے اضافی نفری تعینات کرنے کا بھی حکم دیا ہے لاہور میں نماز ِعید کی سیکیورٹی کے لیے 06 ایس پیز، 22 ایس ڈی پی اوز، 83 ایس ایچ اوز، 480 اپر سبارڈنیٹس سمیت 06 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات

    سی سی پی او لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ پولیس مساجد، امام بارگاہوں اور نمازِعید کے اجتماعات کی حفاظت کے لیے پر عزم ہے، نمازِ عید کے اجتماعات کی سیکیورٹی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، نمازیوں کی سیکیورٹی کے لیے مساجد اور عید گاہوں کے باہر میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس نصب کیے جائیں گئے۔

    بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی کہ عید ِقرباں کے موقع پر شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، شہر کی داخلی و خارجی پولیس چیک پوسٹوں پر گاڑیوں کی سخت چیکنگ یقینی بنائی جائے، قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے حوالے سے حکومت پنجاب کی جاری کردہ ہدایات پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر درمیان ٹیلیفونک رابطہ،عید الاضحیٰ پر مبارکباد

  • وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر  عام تعطیلات کا اعلان کردیا

    وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کی سمری کی منظوری دی ہے، عید کے پہلے دن پیر 17 جون سے بدھ 19 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔

    واضح رہےکہ 7 جون کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں یکم ذی الحج 8 جون اور 10 ذی الحج یعنی عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔

    دوسری جانب پاکستان ریلویز نے عید الاضحیٰ پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا،یلوے حکام نے ٹرینوں میں رعایت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے نے عید کے تینوں دن تمام مسافر ٹرینوں پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے، کرایوں میں رعایت ریلوے کے زیرِ انتظام تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہوگی، کرایوں میں رعایت عید کے تین دونوں کے لیے میسر ہوگی،رعایت کا اطلاق صرف کرنٹ بکنگ پر ہوگا جبکہ عید اسپیشل ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافر رعایت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

    پاکستان ریلویز کا عید الاضحیٰ پر کرایوں میں رعایت کا اعلان

    ہم اپنی معیشت کی بحالی اور استحکام چاہتے ہیں،عطا تارڑ

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ چیئرمین منتخب

  • پاکستان ریلویز  کا عید الاضحیٰ پر کرایوں میں رعایت کا اعلان

    پاکستان ریلویز کا عید الاضحیٰ پر کرایوں میں رعایت کا اعلان

    لاہور: پاکستان ریلویز نے عید الاضحیٰ پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا،یلوے حکام نے ٹرینوں میں رعایت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
    
    باغی ٹی وی : ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے نے عید کے تینوں دن تمام مسافر ٹرینوں پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے، کرایوں میں رعایت ریلوے کے زیرِ انتظام تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہوگی، کرایوں میں رعایت عید کے تین دونوں کے لیے میسر ہوگی،رعایت کا اطلاق صرف کرنٹ بکنگ پر ہوگا جبکہ عید اسپیشل ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافر رعایت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ پر دو خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا تھا کہ دو عید اسپیشل ٹرینیں کراچی سے روانہ ہوں گی علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ عید کا چاند نظرآنے کے بعد عید اسپیشل ٹرینوں کا باضابطہ اعلان کیا جائےگا ایک عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور جبکہ دوسری عید ٹرین کراچی سے پشاور کے لے چلائی جائے گی، ٹرین میں اکانو می کلاس اوراےسی کی کوچزلگائی جائیں گی۔

  • مصر کے ماہرین کے مطابق عید الاضحی کب ہو گی؟

    مصر کے ماہرین کے مطابق عید الاضحی کب ہو گی؟

    قاہرہ: مصر کےماہرین کے مطابق عید الاضحیٰ 16 جون کو ہونے کا قوی امکان ہوگا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق مصر میں وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے قومی ادارہ برائے فلکیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم ذی الحجہ 7 جون بروز جمعے کو ہوگی، ماہ ذی الحج 1445ھ کا نیا چاند سورج غروب ہونے کے بعد سے مکہ معظمہ کے آسمان پر 11 منٹ اور قاہرہ میں 18 منٹ تک رہے گا، اس حساب سے وقوف عرفہ 15 جون اور عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی تاہم سعودی عرب کی طرف سے عید الاضحی کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد ہی حتمی رائے قائم کی جا سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ ذی الحجہ میں فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے مسلمانوں کی بڑی تعداد مکہ معظمہ پہنچتی ہے اور اس ماہ میں سال کی دوسری عید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جاتی ہے۔

    واٹس ایپ میں اے آئی فیچر کا اضافہ

    آسٹریلیا میں ایک پُراسرار قسم کی چیونٹی دریافت

    پی سی بی نے الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل کردی

  • اس سال ملک میں عید پر کتنے جانور قربان ہوئے؟

    اس سال ملک میں عید پر کتنے جانور قربان ہوئے؟

    پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ رواں سال عیدالاضحیٰ پر 63 لاکھ 60 ہزار جانوروں کی قربانی کی گئی۔

    باغی ٹی وی: پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق قربانی میں 20 لاکھ بچھڑے، 35 لاکھ بکرے، 8 لاکھ چھترے اور60 ہزار اونٹ شامل ہیں ملک میں گزشتہ سال کی نسبت قربانی میں 28 سے 30 فیصد کمی ہوئی ہے،عید پر قربان کیے گئے جانوروں کی مالیت 376 ارب روپے ہے پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن نے گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث 35 فیصد کھالیں خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    قبل ازیں پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق ایکسپورٹ کے لیے لیدر کی طلب کے باوجود گائے بیل کی کھال کی قیمت کم مقرر کی گئی ہے جس کی وجہ گائے بیل میں پائی جانے والی جلدی بیماری لمپی اسکن ہے،اس بیماری کی وجہ سے گائے بیل کی 35 سے 40 فیصد کھالیں ضایع ہورہی ہیں اور لیدر انڈسٹری کی لاگت بڑھ رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ ان نقصانات کا ازالہ کرنے لیے گائے بیل کی کھال کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا،وپے کی قدر میں کمی کی بنا پر صحت مند گائے بیل کی کھال کی قیمت 3000روپے تک ہونی چاہیے لیکن جلدی بیماری کے باعث لیدر کو پہنچنے والے نقصانات کے تناسب کی وجہ سے اس سال قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

    اسکاٹ لینڈ سے شکست، 2 بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ 2023 سے …

    واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں عید کے تینوں روز صبح سے ہی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جاتی ہے۔

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک عظیم رشتہ ہے،صدر مملکت