Baaghi TV

Tag: عیدالفطر

  • عمران خان کیلئے عیدالفطر کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا

    عمران خان کیلئے عیدالفطر کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا

    راولپنڈی:عید الفطر سے قبل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے بھجوائےگئے سامان میں عید پر پہننےکے لیے 4 نئےجوڑے، جوتے اور ویسٹ کوٹ شامل ہیں، بانی پی ٹی آئی کےکپڑے جیل انتظامیہ کے حوالےکیےجائیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کتابیں فراہم کرنے اور بچوں سے بات کرانے کا حکم دیا تھا عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر جیل حکام کو احکامات جاری کرتے ہوئےکہا تھا کہ عمران خان کو فوری طور پر کتابوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور عید سے قبل بانی پی ٹی آئی کی اپنے بچوں سے بات بھی کرائی جائے، عید مذہبی تہوار ہے، درخواست گزار کی بچوں سے فوری بات کرائی جائے۔

    میانمار میں زلزلے کے دوران ہلاکتیں 1600سے متجاوز، سیکڑوں تاحال لاپتہ

    انڈونیشیا، ملائشیا اور آسٹریلیا میں عید الفطر پیر کو،سعودی عرب میں حتمی فیصلے کا انتظار

    کرم میں فریقین کے درمیان 8 ماہ کیلئے امن معاہدہ ہوگیا

  • وزیراعلی سندھ کا عیدالفطر پر قیدیوں کے لیے معافی کا اعلان

    وزیراعلی سندھ کا عیدالفطر پر قیدیوں کے لیے معافی کا اعلان

    وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عیدالفطر کے موقع پر سزا یافتہ قیدیوں کے لیے 120 دن کی رعایت کی منظوری دے دی۔

    ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق اس فیصلے سے 820 قیدی مستفید ہوں گے۔ تاہم، یہ معافی ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر لاگو نہیں ہوگی۔ مزید برآں، سزائے موت، قتل، جاسوسی، دہشت گردی، ریپ اور ڈکیتی کے مجرموں پر بھی یہ رعایت لاگو نہیں ہوگی۔دوسری جانب سندھ حکومت نے عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاوں میں خصوصی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    حکومت سندھ نے سزا یافتہ قیدیوں کو 120 دن کی خصوصی معافی دے دی ، سزاوں میں کمی کا محکمہ داخلہ سندھ نے حکم نامہ جاری کر دیا ، سزائے موت کے مجرم،ریاست مخالف سرگرمیوں کے مجرمان پر معافی لاگو نہیں ہو گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ خصوصی معافی سے سندھ کے مختلف جیلوں میں 820 قیدی مستفید ہوں گے۔

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام اسرائیلی مظالم کیخلاف ملک گیر احتجاج

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا کوئٹہ میں بلوچستان امن مارچ، سینکڑوں افراد کی شرکت

  • عیدالفطر کب ہو گی؟سپارکو کا اعلامیہ جاری

    عیدالفطر کب ہو گی؟سپارکو کا اعلامیہ جاری

    اسلام آباد : پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے بھی شوال 1446 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی کردی۔

    باغی ٹی وی: سپارکو کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان کا مہینہ 29 دن کا ہونے کی توقع ہے جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو ہوگی، شوال کا نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پائے گا اور 30 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی۔

    اعلامیے کے مطابق 30 مارچ کو چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ تقریباً 16 ڈگری اور غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی بلندی تقریباً 14 ڈگری ہوگی لہٰذا 30 مارچ کو ہلال انسانی آنکھ سے آسانی سے نظر آئے گا تاہم عیدالفطر کی حتمی رویت کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔

    اداکار دانش تیمور کا 4 شادیوں کے بارے بیان پر اداکارہ ثمن انصاری نے کیا کہا؟

    سپارکو کے اعلامیے کے اعلامیے کے مطابق سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، مکہ میں غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 5 گھنٹے ہوگی،سعودی عرب اور مشرقِ وسطیٰ میں ہلال 30 مارچ کو نظر آئے گا اسی طرح سعودی عرب میں بھی عید الفطر 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔

    سشانت سنگھ قتل کیس بند ہونے کے بعد ریا چکرورتی ایک اور قتل کیس میں پھنس گئیں

  • ریاستی بینک کی نئے  کرنسی نوٹ جاری نہ کیے جانے سے متعلق خبروں کی تردید

    ریاستی بینک کی نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کیے جانے سے متعلق خبروں کی تردید

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کیے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کردی-

    باغی ٹی وی: ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر کمرشل بینکوں کو نئے بینک نوٹ فراہم کیے جا رہے ہیں اور اب تک کمرشل بینکوں کی 17 ہزار برانچز کو نئے نوٹ فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر تمام مالیت کے 27 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ یہ نئے نوٹ عوام تک پہنچائیں اور اے ٹی ایمز کے ذریعے بھی بلا تعطل صاف ستھرے نوٹ فراہم کیے جائیں، عوام کی سہولت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عید کے موقع پر نئے اور صاف ستھرے کرنسی نوٹوں کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔

    میری اجازت کے بغیر پارٹی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس شر کت نہیں کر سکتی،عمران خان

    ننکانہ : ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ کا امتحانی مراکز کا اچانک دورہ

    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس: شرجیل میمن کا پی ٹی آئی کی عدم شرکت پر سخت ردعمل

  • سعودی عرب میں عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں

    سعودی عرب میں عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں

    سعودی عرب میں عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں ہوں گی۔

    عرب نیوز ادارےالعربیہ کے مطابق سعودی عرب میں عید کی سرکاری چھٹی 30 مارچ بروز اتوار سے شروع ہو گی یعنی ملازمین 28 اور 29 مارچ کے ساتھ طویل تعطیل کا لطف اٹھائیں گے۔عید الفطر کی تعطیلات دو اپریل بروز بدھ کو ختم ہوں گی اور جمعرات تین اپریل کو کام دوبارہ شروع ہو گا۔ وزارتِ تعلیم کے مطابق دوسری طرف طلباء کے لیے تعطیلات 20 مارچ سے چھے اپریل تک ہوں گی۔

    عیدالفطر کی اصل تاریخ کی چاند نظر آنے پر تصدیق ہو گی۔ سعودی عرب جون کے اوائل میں عید الاضحیٰ بھی منائی جائے گی جب چار سرکاری تعطیلات ہوں گی۔سال کے آخر میں مملکت میں سعودی قومی دن کے موقع پر بھی چھٹی ہو گی جو ہر سال 23 ستمبر کو آتا ہے۔

    عمران اور 9 مئی کیسز کی جے آئی ٹی کے سربراہ مستعفی

  • عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ؟ اہم خبر آ گئی

    عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ؟ اہم خبر آ گئی

    ملک بھر میں عید الفطر پر سرکاری ملازمین کی موجیں، اس بار چھ چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ اس بار ماہ رمضان 29 دنوں کا ہوگا اور عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ اس صورت میں عیدالفطر کے تین ایام ( پیر تا بدھ ) یعنی 31 مارچ اور یکم و دو اپریل کو عید منائی جائے گی۔تاہم تیس روزے پورے ہونے کی صورت میں عید یکم اپریل منگل تا جمعرات منائی جائے گی۔

    ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بیشتر حصوں میں 30 مارچ کی شام عیدالفطر کا چاند نظر آ جائے گا، کیونکہ اس وقت اس کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جو چاند کے نظر آنے کی شرائط کے عین مطابق ہے۔اس سے قبل ہفتہ و اتوار کو ویسے ہی سرکاری ملازمین کی چھٹی ہوتی ہے، یوں عید کی کم از کم چھ تعطیلات ہوں گی۔

    کراچی سے طالب علم اغوا، 6 کروڑ تاوان کا مطالبہ

    وزارت داخلہ میں کرپشن الزامات،سیکشن افسر کی واپسی

  • رمضان المبارک اور عیدالفطر کی آمد کی  تاریخیں سامنے آ گئیں

    رمضان المبارک اور عیدالفطر کی آمد کی تاریخیں سامنے آ گئیں

    رمضان المبارک اور عیدالفطر کی آمد کی تاریخیں سامنے آ گئیں-

    باغی ٹی وی: ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں رواں برس رمضان کا چاند 28 فروری بروز جمعہ یا پھر یکم مارچ بروز ہفتہ نظر آنے کا امکان ہے،جس کے بعد رمضان کا آغاز یکم یا مارچ کی دوسری تاریخ کو ہوسکتا ہے،اسی طرح پاکستان میں عیدالفطر کا چاند 29 یا 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے بعد عیدالفطر 30 مارچ یا 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کا آغاز چاند کی تاریخوں پر منحصر ہے، جبکہ حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرتی ہے۔

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    اسی طرح، عیدالفطر کے متعلق بھی ماہرین نے اپنے تخمینے ظاہر کیے ہیں۔ ان کے مطابق عیدالفطر کا چاند 29 یا 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے بعد عیدالفطر 30 مارچ یا 31 مارچ کو منائے جانے کی توقع ہے۔

    رمضان المبارک اور عیدالفطر کا آغاز ہمیشہ چاند کی رویت پر منحصر ہوتا ہے۔ جیسے ہی چاند دکھائی دیتا ہے، اسی دن رمضان یا عید کا آغاز کیا جاتا ہے۔ تاہم، اس بات کی تصدیق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کی جاتی ہے، جو ملک بھر میں چاند دیکھنے کے بعد حتمی اعلان کرتی ہے۔پاکستان میں باقاعدگی سے رویئت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوتا ہے اور ملک بھر سے رمضان اور عید کا چاند دیکھنے کے لئے شہادتیں موصول کی جاتی ہیں.پاکستان میں بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد رویئت ہلال کمیٹی کے چیئرمین ہیں جبکہ تمام صوبوں سے علما کرام بطور اراکین اس کمیٹی میں شامل ہیں.

    پی ایس ایل 10: ڈرافٹ کی تاریخ و مقام تبدیل ہونے کا امکان

    ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رمضان اور عید کی تاریخوں کا تعین صحیح فلکیاتی حساب کتاب پر مبنی ہے، مگر پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی ہی حتمی تاریخوں کا اعلان کرتی ہے۔پاکستان میں رمضان المبارک اور عیدالفطر کے دنوں کا شدت سے انتظار کیا جاتا ہے، اور ملک بھر میں اسلامی تہواروں کو بہت جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے-

    حکومت کا بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے مختلف آپشنز پر کام

  • وزیراعظم کا  بحرینی فرمانروا اور ملائیشین وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ،دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیراعظم کا بحرینی فرمانروا اور ملائیشین وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ،دورہ پاکستان کی دعوت

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے بحرین کے فرمانروا احمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کو ٹیلی فون کیا،اور دونوں رہنماؤں کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

    باغی ٹی وی: شہباز شریف نے دونوں رہنماؤں کو عید کی مبارکباد دی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی، وزیراعظم نے بحرین کے فرمانروا کو تجارت، سرمایہ کاری بڑھانےکیلئے بحرین کوپاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔

    ملائیشیا کے وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنا ایک تجارتی وفد جلد ملائیشیا بھیجے گا اور وفد کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا،انہوں نے مسئلہ کشمیر پر ملائیشیا کی پاکستان کے مؤقف کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

    6 ججوں کے خط پر ازخود نوٹس کی پہلی سماعت کا تحریری حکم نامہ …

    دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے افواجِ پاکستان کے سربراہان کو ٹیلیفون کرکے عید الفطر کی مبارکباد دی، وزیرِ اعظم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو ٹیلی فون پر عید کی مبارکباد دی۔

    قونصل خانے پر حملہ ہماری سرزمین پر حملہ ،اسرائیل کو سزا ملے گی، آیت …

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قوم وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، افواجِ پاکستان کے سربراہان کی قیادت میں ہمارے جوان وطن دشمنوں اور دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں، قوم شہداکو خراجِ عقیدت اور ان کے اہلِخانہ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

    سعودی عرب پاکستان کے ساتھ دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے،عطا تارڑ

  • پاکستان بھر میں عید الفطر آج منائی جائے گی

    پاکستان بھر میں عید الفطر آج منائی جائے گی

    لاہور: پاکستان بھر میں عید الفطر آج 10 اپریل بروز بدھ منائی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی جانب سے پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے شوال کے چاند کی رویت کی شہادتیں موصول ہوئیں، یکم شوال المکرم 1445 ہجری 10 اپریل بروز بدھ ہوگاقوم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں ایک ہی دن عید ہونے کی وجہ سے عالم اسلام کو ’اتحاد کا پیغام‘ مل رہا ہے۔

    بعد ازاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر کے موقع پر پیغام جاری کیا ، اپنے پیغام میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دعا گو ہوں عید ڈھیروں برکتیں، خوشیاں، امن اور سلامتی لائے، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہمیں رمضان کی سعادتیں اور خوشیاں نصیب ہوئیں، عید الفطر دوسروں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے اور ایثار و قربانی کا دن ہے، اخوت، رواداری سے سرشار ہو کر ایک متحد قوم بننے کی کوشش کریں۔

    ایران کے صوبے سیستان پولیس کی دو گاڑیوں پر حملہ ، 5 افسران ہلاک …

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورتینوں سروسزچیفس کی جانب سے قوم کوعیدکی مبارکباد دی گئی ہے،مسلح افواج کے سربراہان کا اپنے پیغام میں کہنا ہےکہ محاذپرموجودجوانوں کےلیے عیدکاحقیقی فخرفرنٹ لائن پرخدمات کی انجام دہی میں ہےقوم کی حفاظت اوراپنے پیاروں سے دورعیدکی خوشی قوم کی خدمت میں ہے ،اللہ تعالیٰ سب کومحفوظ ومستحکم کرے اس پرمسرت موقع پرقومی ہیروز کے غیرمتزلزل عزم کویادرکھیں،مسلح افواج اورقوم کےلیے قومی ہیروزمشعل راہ ہیں،ان جوانوں اوران کے اہلخانہ کی قربانیوں پرپوری قوم شکرگزارہے۔

    11 سالہ غیر مسلم لڑکی کا جبری مذہب تبدیل کرکے نکاح کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ …

  • وزیراعظم  کامختلف ممالک کےسربراہان سے ٹیلیفونک رابطہ،عیدالفطر کی مبارکباد

    وزیراعظم کامختلف ممالک کےسربراہان سے ٹیلیفونک رابطہ،عیدالفطر کی مبارکباد

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قطر، عمان اور ترکیہ کے سربراہان مملکت کو فون کرکے عید الفطر کی مبارکباد دی ہے۔

    باغی ٹی وی : اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور دونوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی،دونوں رہنماؤں نے بنیادی قومی مفادات پرایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھنے اور دوطرفہ تعاون مزیدمستحکم کرنے کا عزم کیا۔

    اس کے علاوہ شہباز شریف اورامیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا اور دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات اور مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں ملکر کام کرنے کا اعادہ کیا،دونوں رہنماؤں نے اقتصادی اورتجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، وزیراعظم نے قطر کے امیر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی اور جلد دورہ پاکستان کی یقین دہانی کرائی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیدیوں سے ان کے اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت

    وزیراعظم شہباز شریف نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کو ٹیلی فون کیا اور عید الفطر کی مبارکباد دی، وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان موجود تعاون کی وسیع استعداد پر روشنی ڈالی اور پاک عمان اداراہ جاتی اور اقتصادی روابط کے فروغ و مضبوطی کی اہمیت پر زور دیا،سلطان ہیثم بن طارق نے بھی وزیرِ اعظم کو عید کی مبارکباد پیش کی اور پاکستان کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیرِ اعظم نے عمانی سلطان کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی، عمانی سلطان نے بھی شہباز شریف کو عمان کے دورے کی دعوت دی۔

    عیدالفطر کا چاندنظر آنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی