Baaghi TV

Tag: عیدالفطر

  • اسٹریلیا،سنگاپور،افغانستان کےشمالی وزیرستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، آج عید ہوگی

    اسٹریلیا،سنگاپور،افغانستان کےشمالی وزیرستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، آج عید ہوگی

    کابل :اسٹریلیا،سنگاپور،افغانستان کےشمالی وزیرستان میں شوال کا چاند نظر آگیا،آج عید ہوگی ،اطلاعات کےمطابق شمالی وزیرستان میں مقامی علما کا شوال کا چاند نظر آنے پر آج عید منانے کا اعلان ہوچکا ہے

    صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں مقامی علما نے آج بروز اتوار کو عید الفطر کا اعلان کردیا۔

    میرعلی کی مقامی فقیران جامع مسجد کے مفتی شیر اکبر نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

    رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 9 افراد نے علمائے کرام کے سامنے چاند نظر آنے کی گواہی دی جس کے بعد اتوار کو عید کا اعلان کیا گیا۔

    ادھراطلاعات کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت نے شوال کا چاند نظر آنے اور کل عید الفطر کا اعلان کردیا۔

    سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر پیر کو ہوگی

    افغانستان کی سپریم کورٹ کے سربراہ مولوی عبدالحکیم کے مطابق ملک میں چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں اور اتوار کو ملک میں عید الفطر منائی جائے گی۔

     

    افغان وزارت داخلہ کے مطابق فراہ، غزنی، قندھار اور غور سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔طالبان کے ترجمان و نائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے بھی عید الفطر کا اعلان کیا اور تمام افغانوں کو عید کی مبارکباد دی۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں عید الفطر پیر 2 مئی کو ہوگی۔

    اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے لیے سوال کے چاند سے متعلق اہم پیش گوئی کر دی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امکان ہے کہ چاند کی پیدائش ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 1 بج کر 28 منٹ پر ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں یکم مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، ملک کے زیادہ تر حصوں میں آسمان پر بادل چھائے رہیں گے، عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

    آسٹریلیا اور سنگاپور میں عید الفطر کا چاند نظر آگیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور سنگاپور میں عید الفطر کا چاند نظر آگیا ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے جس کے بعد مملکت میں عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو ہوگی۔سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا تاہم چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

    سعودی سپریم کورٹ نے اپیل کی تھی کہ شہری اپنے طور پر آج 29 رمضان کی شام شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں، شوال کا چاند کھلی آنکھ یا دوربین سے دیکھنے کی کوشش کی جائے۔سعودی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ چاند نظر آنے کی صورت میں اپنی قریبی عدالت کو شہادت ریکارڈ کرائیں۔

    اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے کہا تھا کہ اُن ممالک میں عید الفطر 2 مئی کو ہوگی جہاں رمضان کا مہینہ 2 اپریل کو شروع ہوا تھا۔متحدہ عرب امارات میں رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ نے متعدد اعلی عہدیداروں کے ساتھ مل کر آج چاند دیکھنے کا اعلان کیا تھا۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں کل اتوار 29 رمضان المبارک کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

  • عیدالفطر کے دوران مری انتطامیہ سمیت تمام دیگر متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ

    عیدالفطر کے دوران مری انتطامیہ سمیت تمام دیگر متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ

    مری :عید الفطر کے دوران مری انتطامیہ سمیت تمام دیگر متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے مری میں عید الفطر کے دوران آنے والے سیاحوں کی سیکیورٹی اور ٹریفک کے حوالے سے اہم اجلاس میں عیدالفطر کے دوران مری انتطامیہ سمیت تمام دیگر متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

    ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے دوران سیاح مری میں پر سکون چھٹیاں گزارنے کے لیے آ سکتے ہیں، عید الفطر کی چھٹیاں گزارنے کے لیے آنے والے سیاحوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ مری میں آنے والے کے سیاحوں کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، عید الفطر کے دوران مری میں آنے والے سیاح ٹریفک پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مری میں آنے والے سیاحوں کو سفر کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے حل کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائے گی، پارکنگ ایریاز کے علاہ گاڑیاں پارک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے مزید کہا کہ سڑک کے کنارے گاڑی پارک کر کے کھانا بنانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی، مری کے داخلی اور خارجی راستوں پر پارکنگ پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

  • پاکستان میں عیدالفطر کس دن ہو گی؟ ماہرین فلکیات نے بتادیا

    پاکستان میں عیدالفطر کس دن ہو گی؟ ماہرین فلکیات نے بتادیا

    لاہور: ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ اتوار کی شام ملک کے کسی بھی علاقے میں چاند دکھائی دینے کا کوئی امکان نہیں تاہم پاکستان میں عیدالفطر منگل تین مئی کو ہوگی-

    باغی ٹی وی : رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نئے چاند کی رویت اس وقت ہوتی ہے جب اس کی عمر غروب آفتاب کے وقت 19 گھنٹے سے زائد اور غروب شمس و غروب قمر کا درمیانی فرق 40 منٹ سے زائد ہوجائے، چاند کا زمین سے زاویائی فاصلہ کم از کم 6 ڈگری اور چاند کا سورج سے زاویائی فاصلہ کم از کم 10 ڈگری ہونا چاہیے۔

    ناسا نے مریخ پر سورج گرہن کی ویڈیو جاری کردی

    انہوں نے کہا کہ نیا چاند 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی رات پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق ایک بج کر 28 منٹ پر پیدا ہوگا، اتوار یکم مئی کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 18 گھنٹوں سے کم ہوگی، نیز غروب شمس اور غروب قمر کا درمیانی فرق جو کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے وہ چترال، دیر، ہزارہ، ہنزہ، غذر اور گلگت میں 37 منٹ جبکہ ان علاقوں کے علاوہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 37 منٹ سے کم ہوگا جبکہ چاند کا سورج سے زاویائی فاصلہ جو 10 ڈگری ہونا چاہیے، پاکستان کے تمام علاقوں میں 8 ڈگری ہوگا لہٰذا پاکستان میں شوال کا چاند دوربین کی مدد سے بھی دکھائی نہیں دے سکتا۔

    ماہرین فلکیات کے مطابق پیر دو مئی کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 41 گھنٹوں سے بھی زائد ہوچکی ہوگی۔ دوسری جانب غروب شمس و غروب قمر کا درمیانی فرق جو 40 منٹ ہونا چاہیے وہ پا کستان کے تمام علاقوں میں 89 منٹ سے زائد ہوگا لہٰذا اگر پیر کی شام بادل نہ ہوئے تو چاند پاکستان کے تمام علاقوں میں واضح اور تادیر دکھائی دے گا اِس طرح یکم شوال المکرم یعنی عید الفطر 30 روزے مکمل کرنے کے بعد منگل 03 مئی 2022 ء کو ہو گی۔

    پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل جبکہ عیدالفطر 3 مئی 2022 کو ہوگی،رویت ہلال ریسرچ کونسل

    محکمہ موسمیات کی جانب سے وزارتِ مذہبی امور کو ہلال کی رویت بارے لکھے گئے خط کی کاپی اِسلامی ماہ کے آغاز کی ممکنہ تاریخ سے 15 روز قبل محکمہ موسمیات اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیتا ہے لیکن بوجوہ شوال کے ہلال کی رویت کے خط کو اِس بار 25 اپریل تک بھی اپ لوڈ نہیں کیا گیا۔

    خدشہ ہے کہ پاکستانی ماہرینِ فلکیات، محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارتِ سائنس کی تحقیقات کے برعکس اِس برس بھی عید الفطر سعودی عرب کے ساتھ منانے کے لیے یکم مئی 2022ء کی شام رویت ہلال کی جھوٹی شہادتوں کو قبول کر لیا جائے گا جس طرح گزشتہ برس کیا گیا تھا-

    13 سال کی عمر میں ’پی ایچ ڈی‘ کی تیاری کرنے والا ننھا آئن سٹائن

    دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی کی جانب سے عید الفطر پر 30 اپریل 29 رمضان سے 4 مئی تین شوال تک چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں برس عید الفطر دو مئی کو ہوگئی جبکہ چھٹیوں کا آغاز 29 رمضان سے ہوگا تاہم چاند نکلنے کے امکانات 30 رمضان کو ہےماہرین فلکیات کی پیش گوئی کے اعتبار سے اگر چاند 30 تاریخ کو نکلا تو اماراتی شہری عید الفطر پر پانچ روز کی تعطیلات سے لطف اٹھائیں گے ان تعطیلات کا اعلان متحدہ عرب امارات کے وفاقی سرکاری ملازمین کےلیے کیا گیا ہے۔

  • حکومت کا عیدالفطر پر 2 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    حکومت کا عیدالفطر پر 2 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے پرُمسرت موقع پر 2 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ریلوے حکام کے مطابق ایک خصوصی ٹرین کراچی سے لاہور اور دوسری کراچی سے پشاور کے لیے چلائی جائیگی۔حکام کے مطابق پہلی خصوصی ٹرین 29 اپریل کو ڈھائی بجے سٹی اسٹیشن سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی-

    کراچی سے پشاور روانہ ہونے والی عید اسپیشل ٹرین 14 کوچز پر مشتمل ہوگی اور تمام کوچز اکانومی کلاس ہوں گی کراچی سے پشاور روانہ ہونے والی عید اسپیشل ٹرین میں 1000 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

    پشاورکے لیے 29 اپریل کو روانہ ہونے والی پہلی اسپشل ٹرین کراچی کینٹ لانڈھی حیدرآباد نوابشاہ روہڑی خانپور بہاولپو،ملتان ،خانیوال، شورکوٹ کینٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرہ،فیصل آباد،چک جھمرہ،چنیوٹ،چناب نگر،شاہین آباد،سرگودھا،ملکوال،منڈی بہا الدین،لالہ موسی ،جہلم ،روالپنڈی،ٹیکسلا کینٹ،اٹک سٹی،نوشہرہ پشاور سٹی سے ہوتے ہوئے 30 اپریل کو رات 11:00 بجے پشاور پہنچے گی-

    ذاتی اخراجات پرجدہ آیا ہوں نہ تو پہلےکبھی سفارتخانے سے کوئی سہولت حاصل کی نہ اب کروں گا،حسین نواز

    جبکہ دوسری عید اسپیشل ٹرین30 اپریل کو کراچی سے لاہور کے لیے شام 7 بج کر 45 منٹ پر کراچی کینٹ سے روانہ ہوگی کراچی سے لاہور روانہ ہونے والی عید اسپیشل ٹرین میں 2 اے سی بزنس ،2 اے سی اسٹینڈرڈ اور 10 اکانومی کلاس کی کوچز شامل ہوں گی۔

    کراچی سے لاہور روانہ ہونے والی عید اسپیشل ٹرین میں 986 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

    لاہور کے لئے 30 اپریل کو روانہ ہونے والی دوسری اسپیشل ٹرین لانڈھی،حیدرآباد،نواب شاہ،روہڑی،صادق آباد،رحیم یار خان،خانپور ، بہاو لپور ،ملتان کینٹ،خانیوال،میاں چنوں،چیچہ وطنی،سابیوال،اوکاڑہ ،پتوکی،رائیونڈ ،کوٹ لکھپت سے ہوتے ہوئے یکم مئی کو دوپہر03:30 پر لاہور پہنچے گی۔

    کراچی سےلاپتہ تیسری لڑکی کا نکاح نامہ بھی سامنے آگیا

  • نواز شریف عیدالفطر کے بعد پاکستان پہنچیں گے

    نواز شریف عیدالفطر کے بعد پاکستان پہنچیں گے

    نجی خبررساں ادارے ” روزنامہ جنگ ” نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف عیدالفطر کے بعد پاکستان پہنچ جائیں گے-

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق لندن میں موجود میاں نواز شریف کے قریبی زرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم عیدالفطر کے بعد پاکستان پہنچ جائیں گے وہ رمضان المبارک کے آخری 10 دن مدینہ منورہ میں گزاریں گے اور اپریل کے تیسرے ہفتے میں سعودی عرب جائیں گے۔

    نوازشریف پرحملہ،برطانوی میڈیابےخبر،بھارتی میڈیاچیخنےلگا:گارڈکی پیشانی پرکٹ؟پانامہ کے بعد ڈرامہ

    ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ نواز شریف اپنے ڈاکٹر سے مشاورت کرکے سفر کے بارے میں ہدایت لیں گے ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف جلد وطن واپس آنا چاہتے ہیں مگر وہ مناسب صورتحال کا انتظار کررہے ہیں۔

    زرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف لاہور کے بجائے اسلام آباد یا پشاور میں لینڈ کریں گے جہاں سے انہیں ایک بڑے جلوس میں لاہور لایا جائے گا۔

    حکومت نے گورنر پنجاب کو عہدے سے برطرف کر دیا

    واضح رہے کہ قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ لندن میں دفتر کے باہر نوازشریف پر نوجوان کے حملے کی کوشش انتہائی باعث تشویش اور لائق مذمت ہے، اللہ کا شکر ہے کہ حملے میں نوازشریف محفوظ رہے، ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھیں اس سے پہلے بھی سیاسی نفرت میں لوگوں کو ورغلایا گیا، جو موبائل محمد نوازشریف کو طرف پھینکا گیا وہ گارڈ کو لگا جس سے وہ زخمی ہوگیا-

    اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی انتہا پسند جماعت بن چکی ہے، تشدد، گالی، حملے اس کی پہنچان بن چکی ہے ہم دیکھ چکے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ہی ارکان قومی اسمبلی کے گھروں پر پتھراﺅ اور حملہ کرایا، اس شکست خوردہ ذہنیت سے برآمد ہونے والا انتشار معاشرے کے لیے زہر قاتل ہے جسے روکنا ہوگا۔

    عشائیہ میں وزیراعظم نےاپوزیشن کو سرپرائزدے دیا

  • پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل جبکہ عیدالفطر 3 مئی 2022 کو ہوگی،رویت ہلال ریسرچ کونسل

    پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل جبکہ عیدالفطر 3 مئی 2022 کو ہوگی،رویت ہلال ریسرچ کونسل

    رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشن گوئی کی ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل جبکہ عیدالفطر 3 مئی 2022 کو ہوگی۔

    باغی ٹی و ی: رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق نئے چاند کی پیدائش جمعۃ المبارک یکم اپریل 2022 کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 24 منٹ پر ہو گی، 29 شعبان المعظم یعنی ہفتہ یکم اپریل کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو عمومی طور پر کم از کم 19 گھنٹے ہونی چاہیے، پاکستان کے اکثر علاقوں میں 31 گھنٹوں سے بھی زائد ہو چُکی ہو گی۔

    مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں میں توسیع ،مزید 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش

    رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق غروبِ شمس اور غروب قمر کے درمیان فرق جو عمومی طور پر کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے، مظفر آباد، گلگت اور پشاور میں 70 منٹ، راولپنڈی / اسلام آباد میں 69 منٹ، لاہورمیں 68 منٹ، کوئٹہ میں 69 منٹ جبکہ کراچی میں 67 منٹ ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ ہلال کی رویت بآسانی ہو جائے گی اور رمضان المبارک کا آغاز اتوار 3 اپریل سے ہو گا۔

    طالبان نے بغیر داڑھی والے سرکاری ملازمین کیلئے نئی ہدایات جاری کردیں

    دوسری جانب رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق شوال کا چاند ہفتہ 30 اپریل اور اتوار یکم مئی کی درمیانی رات ایک بج کر 28 منٹ پر پیدا ہو گا، یکم مئی یعنی 29 رمضان المبارک کی شام غروبِ آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 18 گھنٹوں سے بھی کم ہو گی نیز غروبِ شمس اور غروبِ قمر کا درمیانی فرق جو کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے وہ گلگت میں 37 منٹ جبکہ گلگت کے علاوہ پاکستان کے کسی بھی علاقے میں 36 منٹ سے زائد نہیں ہو گا لہٰذا پاکستان میں ہلال کی رویت اس شام ٹیلی اسکوپ سے بھی ممکن نہیں ہو گی۔

    اِس طرح یکم شوال المکرم یعنی عید الفطر 30 روزے مکمل کرنے کے بعد منگل 03 مئی 2022 ء کو ہو گی۔

    خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت

  • عید الفطر پرکتنی چھُٹیاں ہوں گی؟تفصیلات آگئیں‌

    عید الفطر پرکتنی چھُٹیاں ہوں گی؟تفصیلات آگئیں‌

    دبئی :عید الفطر پرکتنی چھُٹیاں ہوں گی؟تفصیلات آگئیں‌ا،طلاعات کے مطابق امارات کے سرکاری کلینڈر کے مطابق امارات میں عیدالفطر کی چھٹیاں 29 رمضان سے 3 شوال تک دی جائیں گی

    اس سال متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو عید الفطر کے موقع پر چار یا پانچ چھٹیاں یقینی طور پر میسر آئیں گی۔ اماراتی اخبار ’خلیج ٹائمز‘ کا ایک رپورٹ میں کہنا ہے کہ فلکیاتی اندازوں کے مطابق امارات میں اس بار رمضان کا ا?غاز متوقع طور پر 2 اپریل سے ہوگا۔

    اسلامی مہینے 29 یا 30 دنوں کے ہوتے ہیں۔ فلکیاتی اندازے کے مطابق اس سال رمضان متوقع طور پر 30 دن کا ہوگا، جس کا مطلب ہے کہ امارات میں 2 مئی کو عید الفطر کا پہلا دن ہوگا۔ اب امارات کے سرکاری کلینڈر کے مطابق امارات میں عیدالفطر کی چھٹیاں 29 رمضان سے 3 شوال تک دی جائیں گی۔

    اگر اس سال رمضان 29 دنوں کا ہوتا ہے تو اماراتی باشندوں کو چار دنوں کی چھٹیاں ملیں گی اور اگر رمضان کا مہینہ 30 روزوں پر محیط ہوتا ہے تو انہیں پانچ دنوں کی چھٹیاں ملیں گی۔اگر رمضان کا مہینہ واقعی 30 دنوں کا ہوا تو امارات میں ہفتہ 30 اپریل سے بدھ 4 مئی تک عیدالفطر کی چھٹیاں دی جائیں گی۔

    دوسری طرف پاکستان میں رمضان المبارک کی آمد کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں اور حکومت کی طرف سے غریب عوم الناس کے لیے رمضان پیکج کی تیاریاں بھی جاری ہیں ، یہ بھی امکان ہے کہ بہت جلد اس حوالے سے اعلان کردیا جائے گا ، یہ بھی کہا جارہا ہےکہ اس سلسلے میں احساس راش پروگرام کو ہی اپ ڈیٹ کیا جائے گا اور اس کی ابتدا رمضان المبارک کےمقدس مہینے میں کی جائے گی

  • عید الفطر پولیس پہرے میں

    عید الفطر پولیس پہرے میں

    قصور
    ضلع بھر میں نماز عیدالفطر قصور پولیس کی سخت کی سخت سیکیورٹی میں ادا کی گئی
    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں عیدالفطر کی نماز پولیس جوانوں کے پہرے میں ادا کی گئی اس موقع پر ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے پولیس کے جوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے عید کی مبارکباد پیش کی
    نیز ڈی پی او قصور نے پولیس اہلکاروں کیساتھ پولیس لائن میں نماز عیدالفطر ادا کی اور نماز عید کے بعد پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کھانا بھی کھایا
    اس کے علاوہ قرنطینہ سنٹر میں وبائی مرض سے متاثرہ پولیس ملازمین کو عید کی مبارک دینے ڈی پی ایس سکول میں پہنچ گئے
    ڈی پی او نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کی خاطر اپنی زندگیوں کو داؤ پر لگانے والے پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں نیز متاثرہ اہلکاروں میں پھولوں کے گلدستے اور کھانا بھی تقسیم کیا گیا