Baaghi TV

Tag: غزہ

  • اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    فلسطینی صحافی مطیع مصابع نے پروگرام کھرا سچ میں بتایا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے ابھی بھی فلسطینیوں پر حملے جاری ہیں جس میں وہ عام عوام کے گھروں کو نشانہ بنا رہے اور سول بلڈنگ پر ببمباری کررہے ہیں انہوں نے اینکرپرسن مبشرلقمان کو بتایا کہ کہ اسرائیل کی طرف یہ نسل کشی کئی سال سے جاری ہے اور اب وہ سیدھا سویلن آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے جو انٹرنیشل لاز کی بھی خلاف ورزی ہے.


    فلسطینی صحافی مطیع مصابع کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف یہ تمام تر حملے فلسطینیوں کی زمین پر ہورہے ہیں اور غزہ میں رہائشی آبادیوں پر ہمباری کی جارہی ہے، جبکہ حزب اللہ کے حوالے سے مبشر لقمان نے سوال کیا کہ کیا واقعی ایسا ہے کہ حزب اللہ بھی حملے کررہا ہے اس پر فلسطینی صحافی نے کہا کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے کہ حزب اللہ کی طرف کی کوئی حملے کیئے جارہے ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بریکنگ؛ اسلام آباد؛ ریڈ زون میں وزارت خارجہ بلڈنگ میں آتشزدگی
    ورلڈکپ ؛ انڈیا چھوڑنے والی زینب نے وجہ بتادی
    دل کے مرض کی ایک نئی قسم دریافت
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان
    سینئر صحافی مبشر لقمان نے ایک سوال کیا کہ بین القوامی میڈیا یہ دعویٰ کررہا ہے کہ حماس کی طرف سے اسرائیل میں عام سویلین پر حملے کیئے گئے جس میں ایک ڈانس پارٹی کے دوران کئی لوگ مارے گئے اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس قسم کی بات کوئی معنی نہیں رکھتی اور ناہی یہ کوئی موازنہ ہے سوئے ہوئے فلسطینی بچوں اور خواتین کو مارا جائے اور یہ عالمی قوانین کے بھی خلاف ہے جبکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈہ ہے، کیونکہ جس ڈانس پارٹی کی بات کی جارہی ہے وہ عام سویلین نہیں تھے بلکہ اسرائیلی فوجی جوان تھے۔

  • غزہ کی صورتحال پر سینیٹ کا اجلاس فوراً بلایا جائے . سینیٹر رضاربانی

    غزہ کی صورتحال پر سینیٹ کا اجلاس فوراً بلایا جائے . سینیٹر رضاربانی

    پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال پر سینیٹ کا اجلاس فوراً بلایا جائے جبکہ رضاربانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں ایک ہزار سے زائد عمارات کو تباہ کیا گیا، غزہ میں 23 لاکھ افراد کا پانی ، کھانا،بجلی کی سپلائی منقطع ہے، ایسے میں سینیٹ اجلاس نہ بلا کر نگران حکومت پاکستانی عوام کے جذبات کی عکاسی نہیں کر رہی اور انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کو خوف ہے سینیٹ اجلاس ہوا تو اس کے الیکشن ایکٹ سیکشن 230 سے تجاوز کردہ اقدامات بے نقاب ہو جائیں گے۔

    سینیٹر رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت نیب میں بھرتی نہیں کرسکتی کیونکہ یہ معیادی تقرریاں ہوتی ہیں،جسے منتخب حکومت ختم نہیں کرسکتی ہے اور اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نجکاری نہیں کر سکتی،سرکاری اداروں کی نجکاری کے طویل مدتی اثرات ہوتے ہیں، پی آئی اےکی نجکاری کا فیصلہ نگران کابینہ نہیں کر سکتی،یہ مشترکہ مفادات کونسل دیکھ سکتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قطر آرمڈ فورسز کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات
    نواز شریف کی قیادت میں ترقی کاسفر 2018 سے شروع کریں گے. شہباز شریف
    دل کے مرض کی ایک نئی قسم دریافت
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان
    خیال رہے کہ شامی دارالحکومت دمشق کے ائیرپورٹ پر اسرائیلی فوج نے بمباری کی ہے جبکہ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے شامی دارالحکومت دمشق سمیت حلب کے ائیرپورٹ پر بھی بمباری کی ہے۔ تاہم دمشق کے ہوائی اڈے پر اسرائیلی بمباری کے بعد ائیرپورٹ سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دئے گئے، ہیں اور اسرائیلی بمباری کی وجہ سےہوائی اڈوں کے رن وے کو نقصان پہنچنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

  • محمد رضوان کی غزہ سے متعلق ٹوئٹ پر آئی سی سی کا ردعمل

    محمد رضوان کی غزہ سے متعلق ٹوئٹ پر آئی سی سی کا ردعمل

    دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جانب مین آف دی میچ ایوارڈ غزہ کے بہن بھائیوں کے نام کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بیان جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے آئی لینڈرز کے خلاف جیت کے بعد اپنا مین آف دی میچ کا ایواڈ غزہ میں اسرائیل کی جارحانہ بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کے نام کیا تھا جس پر بھارتی میڈیا سے خوب شور مچایا اور آئی سی سی سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

    سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گُپتا نے سوال اٹھایا تھا کہ کیا آئی سی سی اس کی اجازت دیتا ہے؟ کیا کرکٹرز کو آئی سی سی ایونٹس کے دوران سیاسی اور مذہبی بیانات دینے پر پابندی نہیں؟، مجھے یاد ہے کہ ورلڈکپ 2019 کے دوران مہندرا سنگھ دھونی کو اپنے دستانے سے آرمی کا نشان ہٹانے کو کہا گیا تھا۔

    ذکا اشرف آج بی سی سی آئی کی دعوت پر بھارت روانہ ہوں …

    جس پر پاکستانی مداحوں نےجواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ دھونی کی جانب سے فوجی دستانے پہننے کا عمل گراؤنڈ میں کیا گیا جبکہ رضوان سوشل میڈیا پر آزاد ہیں اور انہیں اپنی رائے کے اظہار کا حق حاصل ہے،جہاں بھارتی صحافی کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی وہیں آئی سی سی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا-

    آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد غزہ سے متعلق رضوان کی ٹوئٹ ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت میں بی جے پی کی حکومت اسرائیل کے فلسطین پر مظالم کی حمایت کرتی ہے جبکہ کئی بھارتی اداکاروں کو فلسطینیوں کی حمایت پر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

    ورلڈ کپ 2023: بھارت نے افغانستا ن کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی،

  • حماس کو ایران کی سپورٹ، مغربی میڈیا کے الزام میں کتنی سچائی؟

    حماس کو ایران کی سپورٹ، مغربی میڈیا کے الزام میں کتنی سچائی؟

    نائب سربراہ فلسطینی مشن نادر الترک نے پروگرام کھرا سچ میں سینئر اینکرپرسن مبشر لقمان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل دراصل میں غزہ میں ہیومن کرائسز پیدا کرنے کوشش میں ہے کیونکہ میڈیسن، فوڈ اور بجلی سپلائی منقطع کرنے کا اعلان کرچکا ہے اور امداد میں رکواٹیں پیدا کررہا ہے، جبکہ گیس بجلی سمیت خوراک کی سپلائی تو اب بند کردی گئی ہے اور تین دن سے مسلسل فلسطینی کافی مشکل میں ہیں اس جنگ کے دوران کیونکہ خوراک کی کمی ہے حالات کشیدہ ہیں.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک کئی ہزار سے زائد لوگ زخمی ہیں جنہیں ادویات فراہم کرنے ضرورت ہے مگر اسرائیل نے میڈیسن تک بلاک کی ہوئی ہے، اور زیانسٹ لیڈر شپ اور اسرائیلی حکومت کی طرف سے ایسا اقدام انسانیت کیخلاف ایک جرم ہےجب کہ اب تک جو اسرائیل کے لوگ مارے جاچکے ہیں اور کئی زخمی ہیں، اس میں ان کی سیکورٹی سسٹم کی مکمل ناکامی ہے.

    نائب سربراہ فلسطینی مشن نادر الترک نے بتایا کہ اسرائیل دراصل جنگ کی مارکیٹنگ کررہا ہے ، جبکہ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کئی سال سے فلسطینیوں پر حملے کرتا چلا آرہا ہے جبکہ خود پر آزادی کے متوالوں کی طرف سے کیئے گئے حملے کو کہتا کہ خواتین اور بچے مارے جبکہ اب تک فلسطین میں کئی خواتین کو جیل میں ڈال دیا کئی شہید ہوگئے جن میں بچے اور خواتین تھیں کیا وہ دہشگردی نہیں ہے.

    اسٹینڈرڈ چارٹرڈاور کراچی یونائٹیڈ کے تحت یوتھ فٹ بال لیگ، چھٹے ایڈیشن کا آغاز
    کوئلے کی کان میں دھماکہ؛ 11 مزدور زخمی
    ہمارا حق مارا جائے گا تو سڑکوں پر نکل کر بتائیں گے،مولانا فضل الرحمان
    شیخ رشید کی بازیابی کیلئے مزید آٹھ دن کا وقت مل گیا
    ” ون لائن” کی پہلی خاتون لکھاری مسرت ناز
    کیا پاکستان ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم کر پائے گا؟
    ورلڈکپ: پاکستان کو جیت کیلئے345 رنز کا ہدف
    انہوں نے کہا کہ ایران کی حماس کو حمایت بارے خبریں بالکل فیک ہیں اور یہ بین الاقوامی میڈیا کا دوغلا پن ہے اور میں پروپیگنڈہ پر یقین نہیں کرتا جو فریڈم فائیٹرز کیخلاف کیا جاتا ہے یہ انتہائی غلط حرکت ہے کیونکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے.

  • 100 افراد ہلاک؛ اسرائیلیوں کو بم پناہ گاہوں میں دن گزارنے کی  ہدایت

    100 افراد ہلاک؛ اسرائیلیوں کو بم پناہ گاہوں میں دن گزارنے کی ہدایت

    حماس نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر کسی بھی نئے بم دھماکے کے جواب میں ایک اسرائیلی یرغمالی کو پھانسی دے گی جو بغیر کسی پیشگی انتباہ کے سامنے آئے گا- اس گروپ کے ایک سینئر رہنما نے اسکائی نیوز کو بتایا کہ یرغمالیوں کے ساتھ "انسانی سلوک” کیا جائے گا۔ حماس کی جانب سے یہ انتباہ اس وقت جاری کیا گیا تھا جب جنوبی اسرائیل کی ایک کمیونٹی بیری سے کم از کم 100 لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

    جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے آج شام ایک بیان میں کہا کہ ہفتے کے روز ہونے والی دراندازی پر ان کے ملک کا ردعمل "ابھی شروع ہوا ہے”، انہوں نے مزید کہا: "آنے والے دنوں میں ہم اپنے دشمنوں کے ساتھ جو کریں گے وہ نسلوں تک ان کے ساتھ گونجتا رہے گا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے اندر ایک ہزار اہداف کو نشانہ بنائے جانے کے اعلان کے بعد انہوں نے اس سے پہلے کے انتباہ کو دہرایا تھا کہ حماس کہیں بھی موجود ہے اسے ‘ملبے’ میں تبدیل کر دیا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات یقینی بنائیں گے . میر علی مردان خان ڈومکی
    نگراں وزیراطلاعات سے روسی سفیر کی ملاقات؛ معیشت، تعلیم، ثقافت زیر بحث
    اسرائیل سے بھاگنے والوں کا ائیرپورٹ پر رش
    کارٹون آرٹسٹ نامین ناصر الحبارہ نے گولڈن جوبلی مقابلے میں پوزیشن حاصل کرلی
    نیتن یاہو نے مزید کہا کہ متعدد فلسطینی مسلح افراد اب بھی ملک کے اندر موجود ہیں اور انہوں نے ان پر ہتھکڑیاں لگائے گئے بچوں کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا۔ لندن میں اسرائیلی سفارت خانے کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ فوج نے اسرائیلیوں سے کہا ہے کہ وہ بم وں کی پناہ گاہوں اور محفوظ کمروں میں تین دن کے قیام کے لیے تیار رہیں۔ لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ بجلی کم ہونے کی صورت میں وہ خوراک، پانی اور بیٹری سے چلنے والے آلات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔


    دریں اثنا، اسرائیل نے غزہ کی پٹی کا "مکمل محاصرہ” کرنے کا بھی حکم دیا ہے، جو حماس کے زیر انتظام فلسطینی علاقہ ہے، جس سے اس کے پاس کھانا، بجلی یا ایندھن نہیں ہے۔ بعد ازاں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے محاصرے کے فیصلے پر ‘شدید پریشان’ ہیں۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان دو روز سے جاری تشدد میں اب تک کم از کم 900 اسرائیلی اور 687 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • حماس حملے؛ ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 800 سے بھی تجاوز  کرگئی

    حماس حملے؛ ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 800 سے بھی تجاوز کرگئی

    حماس کے مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کی جھڑپیں تیسرے دن بھی جاری ہیں، اسرائیل پر حماس کے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرچکی ہے ، جبکہ حماس کے حملوں میں 800 سے زائد اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق 2200 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے 343 شدید زخمی ہیں اور 22 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے

    تاہم دوسری جانب اسرائیل میں تل ابیب سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں نے خوراک ذخیرہ کرنا شروع کردی اور میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج آئرن ڈوم سسٹم سے لیس کچھ یونٹوں کو گولہ بارود فراہم نہیں کر رہی، اسرائیلی فوج کے پاس گائیڈڈ اینٹی ائیر کرافٹ میزائل محدود تعداد میں ہیں، اسرائیلی فوج غزہ سے قریب ایشکلون، اشدد اور سدیرات شہروں پر اسی وجہ سے راکٹ حملے روکنے میں ناکام رہی۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کارٹون آرٹسٹ نامین ناصر الحبارہ نے گولڈن جوبلی مقابلے میں پوزیشن حاصل کرلی
    چین نے ڈالر کے استعمال کا خاتمہ کرنے کا اعلان کردیا
    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت آج بھی مکمل نہ ہو سکی
    جبکہ میڈیا رپورٹ کے مطابق 130اسرائیلی فوجی اور شہری غزہ میں قید ہیں، تاہم حماس کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملوں میں چار اسرائیلی مغوی بھی ہلاک ہوگئے، آج بھی غزہ سے اسرائیلی شہر ایشکلون پر تقریباً 100 راکٹ داغےگئے جن میں سے کچھ نے ہدف کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوجی ترجمان نے اعتراف کیا ہےکہ حالات کنٹرول کرنے میں توقع سے زیادہ وقت لگ رہا ہے، حماس کا حملہ امریکا میں میں ہونے والے نائن الیون کے حملے جیسا تھا۔


    میڈیا ٹوڈے کے مطابق جو اسرائیل کل تک فلسطینیوں کو گھر میں گھس کر مارنے کیلئے مشہور تھا آج حماس کے حملوں سے اس کی ہوا نکل گئی اور کئی فوجیوں کو بھی یرغمال بنالیا گیا ہے جبکہ اسرائیلی شہری اب اسرائیل چھوڑنے پر مجبور ہیں‌ائیرپورٹ پر تش لگا ہوا ہے، حالانکہ اس سے قبل اسرائیل فلسطینی انسانوں کے خون کی ہولی کھیل رہا تھا مگر اب الاقصیٰ آپریشن کے بعد دنیا سے مدد کی بھیگ مانگ رہا ہے.

    واضح رہے کہ حماس نے اسرائیل پر تقریبا 500 ہزار میزائیل مارے ہیں، جس کے باعث اسرائیل میں خوف کی لہر ہے اور اب نیتن یاہو کہہ رہا ہے کہ ہماری مدد کی جائے کیونکہ ہم پر حملہ کردیا گیا ہے، جبکہ ان حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل نے بھی جواب میں غزہ پر حملے کرنا شروع کردیئے ہیں، فلسطین لڑاکوں نے ایسی کاروائی کی موساد کا بھی سر شرم سے ڈوب گیا ہے.

    میڈیا ٹوڈے مطابق ایسا پہلے کبھی بھی نہیں ہوا ہے جبکہ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں لگائی گئی باڑ کو بھی اکھاڑ پھینکا گیا ہے، فلسطینی لڑاکوں نے پیرا گلائیڈرز کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے، جبکہ 70 سال سے جو دنیا فلسطین کے ظلم کو نظر انداز کررہی تھی آج انہیں اسرائیل کا درد سنائے دے رہا ہے، اب انہیں یہ سب دہشتگردی لگ رہا ہے .

    میڈیا ٹوڈے نے بتایا کہ اسرائیل نے دھمکی دی کہ اسکی بڑی قیمت چکانی پڑے گی لیکن وہ قیمت اس سے بڑی کیا ہوگی جو اسرائیل 70 سال سے فلسطین پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور ان کے پیدا ہونے والے بچوں کو بڑا ہونے سے پہلے ہی مار دیتا اور کئی گھر تباہ کردیئے جبکہ انہیں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور سمیت در بدر ہونے پر مجبور کردیا اس سے بڑی قربانی کیا ہوگی. لہذا اب لگتا کہ وہ قیمت اسرائیل کے چکانے کا وقت آگیا ہے.

    خیال رہے کہ قطرکی ثالثی میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات جاری ہیں اور کہا جارہا ہے اسرائیلی بچوں اور خواتین کے بدلے فلسطینی بچے او ر خواتین چھڑوانے کیلئے مزاکرات جاری ہیں،

  • غزہ میں تعمیراتی کام کے دوران رومن عہد کے مقبروں کی دریافت

    غزہ میں تعمیراتی کام کے دوران رومن عہد کے مقبروں کی دریافت

    غزہ میں آثار قدیمہ کی دریافت کے سلسلے میں ماہرین نے رومن بادشاہت کے دور کے مکمل قبرستان کی دریافت کی ہے۔

    باغی ٹی وی : "العربیہ” کے مطابق شمالی غزہ میں رومن عہد کے درجنوں مقبرے دریافت ہوئے ہیں اور تعمیراتی کام کے دوران دیگر جگہوں کی دریافت ہوئی ہے تعمیرات سے منسلک کارکنوں نے 31 مقبرے دریافت کیے ہیں یہ مقبرے بیت لاہیا کے نزدیک دریافت کیے گئے ہیں۔

    قدیم ترین ڈی این اے سے سائنسدانوں نے 20 لاکھ سال پرانی دنیا دریافت کر لی

    یہ تعمیراتی کام مئی 2021 کی 11 روزہ جنگ کی تباہی کے بعد سے چل رہا ہے تاہم تعمیراتی کام کو ان دریافتوں کی وجہ سے جزوی طور پر روک دیا گیا ہے مقامی متعلقہ وزارت کے حکام کی ایک ٹیم نے پیر کے روز ان جگہوں کا دورہ کیا جہاں سے رومن عہد کے آثار دریافت کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے اب تک پہلی صدی عیسوی کے دور کی رومن عہد کے آثار کی دریافت کے سلسلے میں 51 مقبرے دریافت کیے جا چکے ہیں۔ جن میں سے ابتدائی طور پر تعمیراتی کارکنون نے دریافت کیے تھے اندازہ کیا گیا ہے کہ اس علاقے میں 75 سے 80 مقبروں کی دریافت متوقع ہے۔

    شہابی پتھر سے دو نئی معدنیات دریافت

    دوہزار سال پرانی قبرستانوں کی دریافت یونانی تباہ شدہ بندرگاہ کے پاس ملی ہیں نوادرات سے متعلقہ وزارت کی ٹیم ان مقبروں کو دستاویزی اعتبار سے محفوظ کرنے پر اور دریافت گاہ کو محفوظ بنانے میں ‘فوکس’ کر رہی ہے۔

    نوادرات کی وزارت کے انچارج جمال ابو ردا نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا اس جگہ کی غیر معمولی اہمیت ہے، ہمیں یقین ہے کہ یہ جگہ مزید وسعت پذیر ہو گی اور مزید دریافتیں ہو سکیں گی۔

    موت کے قریب پہنچنے پر انسان کن تجربات کا سامنا کرتا ہے؟

  • اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 23 فلسطینی شہید ہو گئے

    اسرائیل نے گزشتہ روز فلسطین پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 23 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے. اسرائیل نے یہ حملے حماس پر راکٹ حملے کا الزام لگاتے ہوئے کیے. اسرائیل کے مطابق حماس نے دارالحکومت تل ابیب پر راکٹ حملہ کیا جسکے نتیجے میں 4 اسرائیلیوں کی ہلاکت ہوئی. اسرائیل نے اپنے شہریوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے فلسطین پر حملہ کیا جس کے بعد بچوں اور حاملہ خاتون سمیت 23 فلسطینی شہید ہو گئے.

    1948 سے اب تک اسرائیل اب تک ہزاروں فلسطینیوں کو شہید اور گرفتار جبکہ لاکھوں کو زخمی کر چکا ہے. شہید اور گرفتار افراد میں بڑی تعداد بچوں کی ہے. اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک نے حالیہ اسرائیلی حملے کی مزمت کی ہے.