Baaghi TV

Tag: فائرنگ

  • ضلع کرم،مسافر گاڑیوں پر فائرنگ،اموات 38 ہو گئیں

    ضلع کرم،مسافر گاڑیوں پر فائرنگ،اموات 38 ہو گئیں

    خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 38 افراد کی موت ہو گئی ہے

    ضلع کرم میں پارا چنار سے پشاور جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر اوچت کے مقام پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 38 افراد جاں بحق ہوگئے۔اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے 3 خواتین سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا،واقعے کے بعد سکیورٹی حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود نے فائرنگ سے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

    پاراچنار سے پشاور جانے والی کانوائی میں شامل مسافر گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ،عینی شاہدین کے مطابق گاڑیوں پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی،پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد متعدد ایمبولینس اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوع پہنچ چکے ہیں جبکہ بگن چیک پوسٹ میں 30 سے زائد خواتین پناہ لئے امداد کا انتظار کر رہے ہیں ۔

    نہتے مسافروں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے،صدر مملکت
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع کُرّم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے،صدر مملکت نے کرم میں فائرنگ میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ نہتے مسافروں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے- معصوم شہریوں پر حملے کے ذمےداران کو کیفر کردار پہنچایا جائے،صدر مملکت نے زخمی افراد کو بروقت طبی امداد کی فراہمی، ذمے داران کے خِلاف کاروائی کی ضرورت پر زور دیا .

    شرپسند عناصر جو معصوم شہریوں کا خون بہاتے ہیں وہ مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں. وزیراعظم
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کرم میں شرپسندوں کی معصوم شہریوں بشمول خواتین اور بچوں کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،وزیرِاعظم نے حملے میں خواتین اور بچوں سمیت جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر کی دعا کی،وزیرِ اعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے،وزیرِاعظم نے حملہ آوروں کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملک کے امن کے دشمنوں نے معصوم شہریوں کے قافلے پر حملہ کیا جو حیوانیت کے مترادف ہے. ملک دشمن عناصر کے وطن عزیز کے امن کو تباہ کرنے کی تمام تر مزموم کوششوں کو ناکام بنائیں گے. واقعے میں ملوث شر پسند عناصر کی نشاندہی کرکے انہیں مثالی سزا دی جائے گی. تخریب کار ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے بہادر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے. شرپسند عناصر جو معصوم شہریوں کا خون بہاتے ہیں وہ مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں.

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ صوبے میں امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکے ،سینیٹر علامہ راجہ عباس ناصر
    سینیٹر علامہ راجہ عباس ناصر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے ضلع کرم اوچت(بگن)میں دہشتگردوں کی کانوائے پر فائرنگ کے نتیجے میں کم و بیش 38 افراد کی شہادت یا زخمی ہونے پر انتہائی افسردہ ہوں۔ دہشتگردی کی اس گھناونی واردات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ہم نے ضلع کرم اور پاراچنار کے حوالے سے صوبائی اور وفاقی حکومت کو کئی پریس کانفرنسز، احتجاجات، میٹنگز اور پیغامات کے ذریعے خبردار کیا ہے لیکن کسی کے کان میں جوں تک نہیں رینگی۔ صوبائی حکومت کی درجنوں میٹنگز اور کئی جرگے بھی اس ظلم کو روکنے میں ناکام ثابت ہوئے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ صوبے میں امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں اور حقیقت تو یہ ہے کہ وہ ضلع کرم(پاراچنار) کا ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او تک بدلنے کے اختیارات نہیں رکھتے۔ افسوس؛ ہمارے سیکیورٹی ادارے معاملات کو حل کرنے کے بجائے، جنگ کی آگ کو بڑھکانے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ پاراچنار اور ضلع کرم میں کشیدہ حالات کا فائدہ کس کو ہورہا ہے؟ کون سے عناصر ہیں جو پاراچنار میں امن نہیں چاہتے؟ میں صوبائی اور وفاقی حکومت کو ایک مرتبہ پھر ہوش کے ناخن لینے کی انتباہ کرتا ہوں۔

  • چین:ووکیشنل اسکول میں چاقو  حملے میں8 افراد ہلاک اور 17 زخمی

    چین:ووکیشنل اسکول میں چاقو حملے میں8 افراد ہلاک اور 17 زخمی

    بیجنگ: چین کے ایک ووکیشنل اسکول میں چاقو حملے میں8 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: چینی میڈیا کے مطابق چاقو حملے میں ہلاکتوں کا واقعہ مشرقی جیانگسو صوبے کے ووکیشنل اسکول میں پیش آیا پولیس کے مطابق حملے میں 8 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے پولیس نے 21 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نوجوان ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونےکی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا اس کے علاوہ مبینہ طور پر وہ اپنے انٹرن شپ معاوضے سے بھی مطمئن نہیں تھاحکام کی جانب سے مقتولین اور زخمیوں کے حوالے سےکوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ 3 روز قبل ہی چین کے جنوبی صوبے گوانگڈونگ میں تیز رفتارگاڑی نے درجنوں لوگوں کو کچل دیا تھا جس سےکم ازکم 35 افرادہلاک اور 43 زخمی ہوگئے تھے چینی پولیس نے گاڑی کے 62 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا ، 62 سالہ ڈرائیور اپنی طلاق کے بعد ناخوش تھا۔

  • معمولی تکرار پر شوہر نےبیوی اور 16سالہ بیٹے کو قتل کر دیا

    معمولی تکرار پر شوہر نےبیوی اور 16سالہ بیٹے کو قتل کر دیا

    خیبر پختونخوا میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور 16سالہ بیٹے کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ شبقدر کے علاقے دلہ ذاک میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے ایک بچی زخمی بھی ہوئی۔ لاشوں اور زخمی بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق گھر میں فائرنگ کا واقعہ معمولی تکرار پر پیش آیا۔واضح رہے کہ اکثر گھروں میں اہل خاندان کے درمیان جھگڑے جاری رہتے ہیں۔ یہ جھگڑے زیادہ تر نفسیاتی ہوتے ہیں۔ حقیقی معنوں میں ان کا کوئی مادی سبب نہیں ہوتا۔ لوگ اگر صبر و اعراض کی حکمت جان لیں تو اس قسم کے جھگڑے اپنے آپ ختم ہوجائیں۔ ہر گھر امن کا گھر بن جائے۔

    پاکستان نےسکھ یاتریوں کو 3000 سے زائد ویزے جاری کر دیے

    ٹھٹھہ: دھند کے باعث 6 گاڑیوں میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی

  • کراچی،سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے دو غیر ملکی زخمی

    کراچی،سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے دو غیر ملکی زخمی

    شہر قائد کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں فائرنگ سے دو غیر ملکی شہری زخمی ہو گئے

    واقعہ سائٹ ایریا کی ایک کمپنی میں پیش آیا، سیکورٹی گارڈ نے اچانگ گولیاں چلا دیں جس کی وجہ سے دو غیر ملکی شہری زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ سیکورٹی گارڈ کی کسی بات پر غیر ملکی شہری سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد سیکورٹی گارڈ نے گولیاں چلا دیں،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔زخمی ہونے والے دونوں چینی باشندوں کو لیاقت نیشنل اسپتال لے جایا گیا ہے۔ زیر علاج چینی باشندوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

    وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے واقعے کی تفصیلات طلب کر لی ہیں،اور کہا ہے کہ سیکورٹی گارڈ کے حملے میں غیر ملکی شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعہ سے متعلق انکوائری کر کے حقائق کا پتہ لگایا جائے،انکوائری رپورٹ پر مشتمل تفصیلات اور پولیس کارروائی سے آگاہ کیا جائے۔

    ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ساؤتھ سید اسد رضا کا کہنا ہے کہ فیکٹری گارڈ نے جھگڑے کے بعد چینی شہریوں پر فائرنگ کی،انہوں نے فیکٹری کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی واضح کیا کہ آیا چینی شہری وہاں کام کرتے تھے

    امریکی صدارتی انتخابات،فیصلہ کن دن،ٹرمپ اور کملا کی نظریں کن ریاستوں پر

    کملا کی آخری ریلی،میوزک سپراسٹار لیدی گاگاکی شرکت،مداحوں کو پرجوش کر دیا

    انتخابی مہم،ٹرمپ کے 900 جلسے،گالیاں،کملاہیرس کو "سیکس ورکر”کہہ دیا

  • وینکوور مال میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، دو زخمی

    وینکوور مال میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، دو زخمی

    وینکوور مال کے فوڈ کورٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ وینکوور پولیس کے مطابق، مشتبہ شخص کوابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا

    جمعرات کی شام تقریباً 7:30 بجے مال میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی کہ اسی دوران دوسری منزل پر فائرنگ ہوئی۔ ہزاروں افراد بھاگ کر پارکنگ لاٹ میں پہنچ گئے، جبکہ کچھ افراد نے محفوظ جگہوں پر پناہ لی۔وینکوور پولیس کی ترجمان نے بتایا کہ مشتبہ شخص نے فوڈ کورٹ میں ایک شخص کو گولی ماری، اور پھر مزید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو دیگر افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، مگر ان کی حالت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ملی۔

    کیپ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مال میں کوئی خطرہ نہیں ہے اور اہلکار مال کو منظم طریقے سے کلیئر کر رہے ہیں، تفتیشی افسران نے مشتبہ شخص کی شناخت کے لیے مال کے اندر کی ویڈیوز کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔کیپ نے مشتبہ شخص کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔ وینکوور پولیس کا میجر کرائمز یونٹ اس تفتیش کی قیادت کر رہا ہے،

    نیٹالیہ براؤن، جو مال میں بند ہونے سے تقریباً آدھا گھنٹہ پہلے کام کر رہی تھیں، نے کہا: "ہم کام ختم کرنے والے تھے۔ اچانک ایک زور دار آواز سنائی دی۔ مجھے معلوم تھا کہ یہ گولیوں کی آواز ہے، سات سے آٹھ گولیاں،آواز سن کر لوگ بھاگنے لگے۔”براؤن اور ان کے ساتھیوں نے لوگوں کو دکان کے اندر لانے کی کوشش کی اور پھر شام 7:30 بجے کے بعد دروازے بند کر کے انہیں محفوظ کر لیا۔ وہ تقریباً 9 بجے تک اندر رہے جب پولیس نے ان سے رابطہ کیا۔

    وینکوور پولیس نے کہا: "جو لوگ مال کے اندر پناہ لیے ہوئے ہیں، وہ کسی بھی کھلے دروازے سے باہر نکل سکتے ہیں۔ اس تفتیش کے بارے میں کسی بھی معلومات کے لیے وینکوور پولیس کے ٹپ لائن پر کال کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔”وینکوور پولیس نے لوگوں سے اس علاقے سے دور رہنے کی درخواست کی ہے۔ اس واقعے کے بعد، ایک نوجوان رائن ٹوملن نے بتایا کہ وہ دوستوں کے ساتھ باؤلنگ کھیل رہا تھا جب اسے باہر سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔ "ہم نے پہلی بار باؤلنگ کی اور پھر ہمیں شور سنا کہ ‘شوٹنگ، شوٹنگ! فعال شوٹر!’”

  • پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،5 افراد ہلاک، دو زخمی

    پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،5 افراد ہلاک، دو زخمی

    بلوچستان کے علاقے پنجگور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، پروم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد کی موت ہوئی ہے

    مسلح افراد نے کمپنی مشینری کو آگ لگانے کے بعد فائرنگ بھی کی۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق اور زخمی افراد تعمیراتی کمپنی کےکیمپ میں سیکورٹی پرمامور تھے۔بلوچستان کی صوبائی حکومت کے ترجمان شاہد رند نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجگورکے علاقے پروم میں ڈیم کی دیکھ بھال پرمامور مقامی افراد پر فائرنگ کی گئی، نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں میں ظاہر علی ولد محمد علی سکنہ مجبور آباد پنجگور، امین اللہ سکنہ کوئٹہ، نواز سکنہ سندھ، حسین علی شاہ ولد محمد حق سکنہ سنگے قلات چتکان پنجگور اور عبدالغفور ولد انعام اللہ سکنہ بالگتر کے شامل ہیں جبکہ محمد شفیع ولد شہزاد کیلکور بالگتر وزخمی ہوا ہے۔جاں بحق افراد کی میتیں ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

    پنجگور ڈیم پر کام کرنیوالے اہلکاروں پر حملہ، وزیراعظم ،وزیر داخلہ کی مذمت
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں ڈیم پر کام کرنے والے اہلکاروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے،وزیرِ اعظم نے حملے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے،وزیرِ اعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور حملے میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے،
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پنجگور کی تحصیل پروم میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی مذمت کی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے زخمی شخص کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں پر حملہ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ریاست ایسے عناصر سے سختی کے ساتھ نمٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے

    غیر ملکی کوچز لگانے کافائدہ کیا ہے؟سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    فخر زمان کو بابر کے حق میں بولنا پڑا مہنگا،بابر اعظم فخر کونکالے جانے پر خاموش کیوں؟

    نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔محسن نقوی

    جیت کا سارا کریڈٹ پاکستانی عوام کو ملنا چاہیے۔شان مسعود

  • اسرائیل میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک،4 شہری شدید زخمی

    اسرائیل میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک،4 شہری شدید زخمی

    تل ابیب: اسرائیل میں مسلح شخص کی فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 4 شہری شدید زخمی ہوگئے-

    باغی ٹی وی : اسرائیلی میڈیا کے مطابق اشدود کے قریب مرکزی ہائی وے پر مسلح پیدل شخص نے پیٹرولنگ پر مامور پولیس گاڑی پر گولیاں برسادیں نامعلوم حملہ آور نے آس پاس سے گزرنے والی دیگر گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا، اس دوران ایک کارسوار نے حملہ آور پر جوابی فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا۔

    اس واقعے میں پولیس اہلکار سمیت مجموعی طور پر 5 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا دوران علاج پولیس اہلکار زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا جب کہ دیگر 3 کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے،جبکہ حملہ آور کی لاش کو شناخت کے لیے فرانزک لیب بھیج دیا گیا جو حلیے سے عرب شہری لگتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری اور فلسطینی نسل کشی کے باعث اسرائیل میں ہی عرب باشندوں کے انفرادی حملوں میں اضافہ ہوا ہےان حملوں میں اب تک درجن سے زائد یہودی ہلاک ہوچکے ہیں اور 50 کے قریب زخمی ہیں۔

  • فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور جاں بحق

    فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور جاں بحق

    کراچی: سپرہائی وے پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سپرہائی وے چاکر ہوٹل آکا خیل گراؤنڈ کے قریب پیش آیا،فائرنگ سے ہلاک شخص کی شناخت 45 سالہ شاہ نواز کے نام سے کی گئی، لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

    پولیس کے مطابق مقتول شاہ نواز پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور اور جنجال گوٹھ کا رہائشی ہے، مقتول صبح چار بجے گھر سے نکلا اور صبح 6 بج کر 50 منٹ پر لاش سڑک کنارے سے ملی شبہ ہے مقتول کو نامعلوم مسلح ملزمان نے کسی اور مقام پر قتل کیا اور لاش سپرہائی وے چاکر ہوٹل آکا خیل گراؤنڈ کے قریب پھینک کر فرار ہوئے بظاہر مقتول کو جسم پردو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    امریکا : مختلف ریاستوں میں انتخابی حکام کو مشتبہ پیکٹ موصول

    سی ٹی ڈی کی کارروائی،لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ واقعہ افسوسناک ہے، پولیس میرٹ پر تحقیقات کرے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے، کسی بھی انسانی جان کا نقصان قابل مذمت ہے۔ مقتول شاہنواز کے لواحقین اور پولیس سے رابطے میں ہوں، معاملے کے حقائق سامنے آنے چاہیئیں۔

    مقتول کے بیٹے کا کہنا تھا کہ والد کی کسی سے دشمنی نہیں تھی البتہ گزشتہ روز والد کو ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی تھی، ہم 6 بہن بھائی ہیں۔

    روس کسی بھی وقت جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار

  • بارکھان،راڑہ شم کے مقام پر بسوں سے اتار کر 23 افراد قتل،24 گاڑیاں نذر آتش

    بارکھان،راڑہ شم کے مقام پر بسوں سے اتار کر 23 افراد قتل،24 گاڑیاں نذر آتش

    بلوچستان لہو لہان ، ایک ہی دن میں مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 39 افراد کی موت ہوگئی، جوابی کاروائی میں 12 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے

    بارکھان ،راڑہ شم کے مقام پر رات گئے فائرنگ ،23افرادجاں بحق ہو گئے ہیں،تمام افراد کو بسوں سے اتار کرفائرنگ کرکے قتل کیاگیا ،ملزمان نےراڑہ شم شاہراہ پر ناکہ لگا کر مسافروں کو بسوں سے اتارا ،ملزمان نے 24 گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا ،جاں بحق تمام افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے ،بلوچستان کے ضلع موسی خیل کے علاقے راڑہ شم میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا،یہ جگہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان سے متصل بلوچستان کے ضلع بارکھان اور موسیٰ خیل کے درمیان واقع ہے۔اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری و ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں،لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

    ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کے مطابق تمام افراد کو ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا،مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگاکر مسافروں کو بسوں سے اتارا،واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے 24 گاڑیاں جلا دیں، جن میں 2 کاریں، 6 ٹرک، 10 مزدا، 4 پک اپ، 2 ویگن شامل ہیں،علاوہ ازیں قلات میں فائرنگ کر کے پولیس اور لیویز سمیت 10 افراد کو شہید کیا گیا ہے.

    موسیٰ خیل میں دہشت گردوں کے ہاتھوں گاڑیوں سے اتار کر مارے گئے افراد کی فہرست
    موسیٰ خیل میں دہشتگردی کا افسوسناک واقعہ،اندوہناک واقعہ میں لیہ کے رہائشی دو سگے بھائی بھی قتل کر دیئے گئے ،دہشتگردوں نے غلام مرتضیٰ اور محمد ضمیر کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارا،دونوں بھائیوں کا تعلق 125 ٹی ڈی اے ضلع لیہ سے تھا،پھلوں کا کاروبار کرتے تھے،موسی خیل میں مارے جانیوالے افراد کی مکمل فہرست سامنے آ گئی،مارے جانے والے افراد میں ملتان، وہاڑی، لاہور ، فیصل آباد، ساہیوال و دیگر شہروں کے افراد شامل ہیں.

    دہشت گردوں نے رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھایا، 2 سے 3 جگہوں پر حملہ کیا، ترجمان بلوچستان حکومت
    ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے موسیٰ خیل کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ موسیٰ خیل کا علاوہ ڈیرہ غازی خان سے ملتا ہے اور چھوٹی شاہراؤں پر عموما اتنی زیادہ سکیورٹی نہیں ہوتی، دہشتگردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسافروں کو قتل کیا، دہشت گردوں نے رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھایا، 2 سے 3 جگہوں پر حملہ کیا، موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں دہشت گردوں نے کچھ مسافروں کو شناخت کر کے گاڑیوں سے اتارا، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، ان واقعات کے خلاف سب کو مل کر کوشش کرنی ہو گی،دھماکے سے متاثرہ ریلوے پل کی تعمیر میں وقت لگے گا، ابتدائی طور پر لگتا ہے ڈیوائس کے ذریعے ریلوے پل دھماکا کیا گیا،

    کولپور اور مچھ ریلوے اسٹیشن کے درمیان پل دھماکے سے تباہ ، پنجاب سندھ ریلوے سروس معطل
    بولان کے علاقے دوزان میں کولپور اور مچھ ریلوے اسٹیشن کے درمیان پل تباہ ، پنجاب سندھ ریلوے سروس معطل ہو گئی ہے،درۂ بولان کے علاقے دوزان میں ریلوے پل پر نامعلوم ملزمان نے دھماکا کیا ،دھماکے کے نتیجے میں دوزان میں ریلوے پل گر گیا،بولان پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں،ریلوےحکام کے مطابق ریلوے پل کے گرنے سے پنجاب اور سندھ کے لیے ریل سروس معطل ہو گئی ہے۔

    بولان، قومی شاہراہ کولپور کے مقام پر سے6 لاشیں برآمد
    بولان، قومی شاہراہ کولپور کے مقام پر سے6 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، ایس ایس پی کچھی کے مطابق 2 لاشیں تباہ ہونے والے پل کے نیچے دبی ہوئی تھیں 4لاشیں قومی شاہراہ کولپور کے مقام سے برآمد ہوئیں چاروں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، حکام نے بتایا کہ 4 افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی ہیں لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے

    موسیٰ خیل واقعے کے ذمہ دار دہشتگردوں کو سزائیں دی جائیں گی،وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کرنے کے دہشتگرانہ فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے موسیٰ خیل میں مسافر بس پر دہشتگرد حملے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کیلیے دعائے مغفرت کی اور شہداء کے لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا کی،وزیراعظم شہباز شریف نے مقامی انتظامیہ کو لواحقین سے مکمل تعاون اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ملک میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی قطعاً قبول نہیں، موسیٰ خیل واقعے کے ذمہ دار دہشتگردوں کو سزائیں دی جائیں گی،ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہےگی۔

    سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری کی موسیٰ خیل بلوچستان میں مسافروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کی شناخت کرکے قتل کرنے والے مجرمین کو تلاش کرکے نشان عبرت بنانا ہوگا، دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے مددگاروں کو ڈھونڈ نکال کر قانون کے کٹہرے میں لایا جانا ضروری ہے،

    دہشتگرد اور سہولت کار عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے.وزیر داخلہ
    وزیرداخلہ محسن نقوی نے موسیٰ خیل کے قریب دہشتگردی کے بدترین واقعہ کی شدید مذمت کی ہے،وزیرداخلہ محسن نقوی نے انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا، وزیرداخلہ نےبزدلانہ کارروائی میں جاں بحق افراد کے لواحقین سےاظہارتعزیت وہمدری کی اور کہا کہ موسی ٰخیل میں دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بناکر بربریت کا مظاہرہ کیا. سفاکیت اور ظلم کی انتہا کی گئی.دہشتگرد اور سہولت کار عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے.دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز اورزندگی کے ہر طبقے نے لازوال قربانیاں دیں،

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے موسیٰ خیل میں بسوں،گاڑیوں سے مسافروں کو اتار کر ہلاک کرنے کی شدید مذمت کی ہے،اسپیکر نےحملے میں 23 مسافروں کےجانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کی یہ کارروائی انتہائی شرمناک ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،نہتے لوگوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے،دہشت گردی کی کاروائیاں ہمارے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں ، قوم اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں،

    آفتاب خان شیر پاؤ کا کہنا ہے کہ موسٰی خیل میں 23 افراد کو شناخت کے بعد بہیمانہ طریقے سے قتل اور دہشت پھیلانے کی خاطر 10 گاڑیوں کو آگ لگانے کی واقعہ نے دہلا کر رکھ دیا۔ دہشتگرد ملک بھر میں دندناتے پھر رہے ہیں۔ خوف کی فضا نے سماجی و معاشی سرگرمیوں کو تباہ کردیا ہے۔ حکومت اور متعلقہ اداروں کو امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کے مکمل خاتمہ کے لیے فوری اور سخت ترین اقدامات کرنا ہونگے

    جس لرزہ خیز انداز میں 23 شہریوں کو قتل کیا گیا وہ انتہائی قابل مذمت اور سخت تکلیف دہ ہے۔حافظ نعیم الرحمان
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہناہے کہ موسیٰ خیل بلوچستان میں جس لرزہ خیز انداز میں 23 شہریوں کو قتل کیا گیا وہ انتہائی قابل مذمت اور سخت تکلیف دہ ہے۔ یہ ہمارے سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے،حکومت اپنے شہریوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوتی نظر آرہی ہے۔ سندھ اورجنوبی پنجاب میں کچے کے ڈاکوؤں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے تو بلوچستان اور کے پی میں دہشت گرد جب جسے چاہے نشانہ بنالیتے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بیرونی آقاؤں کے پیسے پر پلنے والے دہشت گردوں نے گزشتہ شب بلوچستان کے اضلاع کی مختلف شاہراہوں پر عام شہریوں کو روک کر انکی گاڑیوں کو جلا دیا اور 23 نہتے بے گناہ افراد کو شہید کر دیا گیا کیا یہ دہشت گرد تنظیمیں بلوچ حقوق کی محافظ ہوسکتی ہیں؟ ان کو صرف اپنے مفادات عزیز ہیں،جس کے حصول کے لیے بے یہ انسانیت کا قتل کررہے ہیں!!

    ایک صارف نے لکھا کہ آپریشن گولڈسمتھ بینقاب ہوتےہی دشمن کی اصلیت سامنےآگئی۔را کے زرخرید غلاموں نے بلوچستان میں ایکساتھ پانچ مقامات پرحملے کرکے بدامنی پھیلانےکی کوشش کی،مگر الحمدللہ پاک فوج کی بروقت کارروائی نےان کےعزائم خاک میں ملادیےاپنی ناکامی چھپانےکیلئےبزدل دہشتگردوں نے ایک مسافربس کونشانہ بنایا۔

    https://twitter.com/manal_ahmed04/status/1827994161070420332

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کسی کے لاپتہ ہونے پر آسمان سر پر اٹھانے والے سرخوں اور لبرل سے سوال،بی ایل اے کے دہشت گردوں کے ہاتھوں نہتے شہریوں کے قتل پر کوئی مذمت یا ہمدردی کا اظہار کیا جائے گا؟یا یہ سہولت صرف دہشت گردوں کے لیے دستیاب ہے اور آپ صرف اداروں اور ریاست پر بہتان تراشیوں کی ذمہ داری پوری کریں گے؟

    صحافی امجد حسین بخاری نے ایکس پر لکھا کہ موسی خیل میں بے سدھ پڑے یہ پاکستانی حجام، نان بائی، دیہاڑی دار مزدور اور سرکاری ملازمین شکوہ کناں ہیں کہ انہیں کس جرم کی سزا ملی؟ یہ 23کمزور ، نہتے اور اپنوں کے رزق کی تلاش میں زندگی کی بازی ہار گئے، لیکن میں حیران ہوں کہ سمگلنگ رکنے کے بعد ہی انہیں گولیوں کا نشانہ کیوں بنایا گیا؟ میری سمجھ میں نہیں آرہا کہ بنگلہ دیش میں را کی ناکامی کے بعد ہی ایسا کیوں ہوا؟ میں سوچ میں پڑ گیا ہوں کہ اس سانحے سے قبل لاپتہ افراد پر بار بار ٹوئٹس کرکے بیانیہ کیوں بنایا گیا؟ میں بین الاقوامی نشریاتی اداروں پر کل سے بلوچستان کی مسلسل کوریج دیکھ کر بھی سمجھ نہیں پارہا۔ گوادر کی ترقی، بلوچستان کی خوشحالی کسے ہضم نہیں ہورہی؟ اب ان ڈاٹس کو ملائیں تو آپکو ان 23نہتے پاکستانیوں کے قاتلوں کا سراغ مل جائے گا۔

    جب تک آخری دہشت گرد زندہ ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، بلاول
    پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں دہشت گردوں اور ریاست مخالف عناصر کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈز چیک کر کے بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے،ان دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے، تمام شعبہ زندگی کے لوگوں کو اس دہشتگردی کے خلاف متحد ہوکر آواز اٹھانی ہوگی، بلوچستان حکومت ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائے، جب تک آخری دہشت گرد زندہ ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی،

  • اٹک میں سکول وین پر گولیاں چل گئیں، 2 بچوں کی موت

    اٹک میں سکول وین پر گولیاں چل گئیں، 2 بچوں کی موت

    پنجاب کے شہر اٹک میں سکول وین پر گولیاں چل گئیں، دو طلبا کی موت، پانچ زخمی ہو گئے

    واقعہ اٹک میں ڈھیری کوٹ کے علاقے میں پیش آیا، سکول وین پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے،اطلاع پر پولیس و ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، فائرنگ سے 2 بچوں کی موت ہوئی ہے، پانچ زخمی ہیں، لاشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان ہیں

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اٹک میں اسکول وین پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی ظالمانہ اور شرمناک فعل ہے، صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے،صدرِ مملکت نے جاں بحق بچوں کے ایصال ثواب اور زخمی بچوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اٹک میں سکول وین پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے، وزیر داخلہ نے فائرنگ سے 2 بچوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،وزیرداخلہ محسن نقوی نےجاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت اور زخمی بچوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ "معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے حقدار نہیں۔ سکول وین میں موجود بچوں پر فائرنگ درندگی ہے ۔ بربریت کا مظاہرہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔”

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اسکول وین پر فائرنگ کے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اٹک میں اسکول وین پر فائرنگ کے واقعے کی کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے،مریم نواز نے فائرنگ سے دو بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولت کی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی

    اٹک میں سکول وین پر فائرنگ سے 02 طالبات کی ہلاکت کا واقعہ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے،ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے ذاتی دشمنی کی بنا پر وین ڈرائیور پر حملہ کیا، فائرنگ کی زد میں آکر دو طالبات جاں بحق جبکہ ایک طالب علم زخمی ہو گیا،

    شکریہ جنرل باجوہ،اہم معلومات ہاتھ لگ گئی،فیض ،عمران ،بشریٰ کا گٹھ جوڑ

    فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

    فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

    فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان

    جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟

    فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

    گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

    فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

    فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات