Baaghi TV

Tag: فتنہ الخوارج

  • فتنہ الخوارج کا گروپ کیپٹن عاصم طارق کو شہید کرنے کادعوی، خواجہ آصف کا ردعمل

    فتنہ الخوارج کا گروپ کیپٹن عاصم طارق کو شہید کرنے کادعوی، خواجہ آصف کا ردعمل

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے گمراہ کن دعویٰ پر فتنہ الخوارج کے اوچھے ہتھکنڈوں کو بے نقاب کر دیا۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے فتنہ الخوارج کی جانب سے گروپ کیپٹن عاصم کی شہادت پر جھوٹے پراپیگنڈے پر سخت تنقید کی ہے،انہوں نے ایکس پر فتنہ الخوارج کا دعویٰ بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں گروپ کیپٹن عاصم طارق کے ایک بہیمانہ قتل کی ذمہ داری طالبان قبول کر رہے ہیں ، فتنہ الخوارج کا کوئی اعتبار نہیں، کل کو شاید پاکستان میں چوری، ڈکیتی اور عام جرائم کا کریڈٹ بھی لینا شروع کر دیں،فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا مقصد صرف کریڈٹ لینا ہے، حقیقت، اخلاقیات اور ذمہ داری سے انہیں کوئی غرض نہیں۔

    واضح رہے کہ اتوار کے روز ائیرفورس کے بہادر گروپ کیپٹن عاصم خاتون کو بچاتے ہوئے شہید ہوگئے تھے ، واقعہ اسلام آباد کے نائنتھ ایوینیو پر پیش آیاگروپ کیپٹن عاصم نےموٹرسائیکل پرسوار شخص کو ایک خاتون کا ہاتھ کھینچتے دیکھا،گروپ کیپٹن عاصم موٹرسائیکل کے قریب رکے تو خاتون گاڑی کی دوسری طر ف بھاگ گئی-

    اسی دوران مبینہ ملزم نے گروپ کیپٹن عاصم سے بدکلامی کی اور ان پر فائرنگ کر دی،گروپ کیپٹن عاصم زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے شہید ہوگئے، ملزم موقع سے فرار ہوگیا،خاتون کےمطابق ملزم ان کادفتری ساتھی ہےجس نےساتھ کام پرجانےکی پیشکش کی تھی،ملزم راستہ بدل کراسےکہیں اور لے جانا چاہتا تھا،گروپ کیپٹن عاصم نے بروقت مداخلت کر کے مجھے بچایا،گروپ کیپٹن عاصم شہید نے سوگواران میں بیوہ، بیٹی اور بیٹا چھوڑے۔

    بعدازاں آئی جی اسلام آباد نے پریس کانفرنس کر کے اعلان کیا کہ گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کے قاتل کو واقعے کے بعد 9 گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس میں گرفتار ملزم کو شناختی پریڈ کے لیے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کردیا۔

  • کراچی سے فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    کراچی سے فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    سندھ رینجرزنے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ایک مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت جاوید خان عرف سواتی کے نام سے ہوئی ہے، جو ضلع سوات کے علاقے شکردرہ کا رہائشی ہے ملزم کا تعلق کالعدم دہشت گرد کمانڈر فضل اللہ گروپ سے ہے اور وہ دہشت گردی کی متعدد سنگین کارروائیوں میں مطلوب تھاجاوید خان عرف سواتی نے سال 2007 میں فتنہ الخوارج میں شمولیت اختیار کی اور بعد ازاں مختلف دہشت گرد سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرتا رہا۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم متعدد اسکولوں، پولیس چوکیوں اور سرکاری تنصیبات پر حملوں میں ملوث رہا ہے، جبکہ اس پر سرکاری اسلحہ لوٹنے اور مختلف جائیدادوں پر غیر قانونی قبضوں کے الزامات بھی ہیں سال 2008 میں سوات میں ہونے والےفوجی آپریشن کے دوران ملزم مینگورہ میں روپوش رہااور بعد ازاں ملک سے فرار ہو کر بیرونِ ملک چلا گیا تھا۔

    رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ جاوید خان سال 2022 میں دوبارہ پاکستان واپس آیا اور دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ایک بار پھر متحرک ہوگیاگرفتار دہشت گرد سے مزید تفتیش مکمل کرنے کے بعد اسے قانونی کارروائی کے لیے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سوات کے حوالے کر دیا گیا ہےسیکیورٹی اداروں کے مطابق دہشت گردی کے خاتمے اور ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی، جبکہ گرفتار ملزم سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں مزید کارروائیوں کا بھی امکان ہے۔

  • سی ٹی ڈی  کی شبقدر میں خفیہ اطلاع پر  کارروائی،فتنہ الخوارج کے3 اہم دہشتگردہلاک

    سی ٹی ڈی کی شبقدر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی،فتنہ الخوارج کے3 اہم دہشتگردہلاک

    محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) مردان نے شبقدر میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 اہم دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا-

    سی ٹی ڈی کے مطابق شبقدر کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے3 اہم دہشت گرد مارے گئے ہلاک ہونے والوں میں حیات خان عرف حیات اللہ شامل ہے، جو مولانا عزت اللہ ٹارگٹ کلنگ کیس میں مطلوب اور اشتہاری مجرم تھا دوسرا دہشت گرد عاصم ضلع خیبر میں پولیس اہلکاروں اور مذہبی رہنماؤں کو ٹارگٹ کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا تیسرا دہشت گرد امین اللہ عرف معاویہ عرف قاری تھا، جس کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تین کلاشنکوفیں، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے کارروائی کے دوران کچھ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

  • ‏پاکستان کا سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف مؤثر وار، فتنہ الخوارج کے 26 دہشتگرد ہلاک، 4 اہم مراکز تباہ

    ‏پاکستان کا سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف مؤثر وار، فتنہ الخوارج کے 26 دہشتگرد ہلاک، 4 اہم مراکز تباہ

    ‏وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سرحد پار دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جس میں فتنہ الخوارج کے 26 دہشت گرد ہلاک، 4 اہم مراکز تباہ ہو گئے-

    عطا اللہ تارڑ کے مطابق حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد پاکستان نے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، موسیٰ درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری پوسٹ، شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی اور بنوں پولیس اسٹیشن پر حملوں کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر فتنہ الخوارج کے محفوظ ٹھکانوں اور منصوبہ سازوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    وزیراطلاعات نے بتایا کہ پاک افغان سرحدی علاقوں میں کیے گئے درست اور محدود نوعیت کے حملوں میں 26 بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج مارے گئے،کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے چار اہم مراکز مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے تباہ کیے گئے اہداف میں تربیتی مرکز، اسلحہ ڈپو، محفوظ پناہ گاہیں اور دہشت گردوں کے مراکز شامل ہیں کارروائی میں کمانڈر علیم خان خوشالی اور کمانڈر اختر محمد جانی خیل سے منسلک مراکز کو نشانہ بنایا گیا تمام اہداف کو انتہائی درستگی اور احتیاط کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ہمیشہ کوشاں رہا ہے پاکستانی شہریوں کا تحفظ اور قومی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے“عزمِ استحکام” کے تحت دہشت گردی کے خلاف آپریشن پوری قوت اور تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے وا لے ادارے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا-

  • فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، خارجی شہزاد  کی آڈیوز اور ویڈیوز وائرل

    فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، خارجی شہزاد کی آڈیوز اور ویڈیوز وائرل

    افغانستان میں فتنہ الخوارج اور بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ (RAW) کے لیے سرگرم دہشت گرد خارجی شہزاد کے کالعدم ایکشن کمیٹی (جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی) کے ساتھ گہرے روابط کی مبینہ ویڈیوز اور آڈیوز منظر عام پر آ گئی ہیں-

    سامنے آنے والی ویڈیوز اور آڈیوز کے مطابق، خارجی شہزاد افغانستان میں مقیم ہے اور اسے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کی مکمل مالی و عسکری معاونت حاصل ہےاس نیٹ ورک کے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کے ساتھ رابطوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کا بنیادی مقصد پاکستان مخالف ایجنڈے کو آگے بڑھانا تھا-

    ان روابط کا مقصد پاکستان، بالخصوص آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں میں بدامنی، انتشار اور پرتشدد احتجاج کی آڑ میں ریاستی اداروں کو نقصان پہنچانا تھا۔ملک میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور ریاست مخالف عناصر کو بے نقاب کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں-

    خارجی شہزاد نے تحریر شدہ بیان پڑھتے ہوئے کہا کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی احتجاج کرکے آپ سے آزادی لینا چاہتی تھی جو ان کا حق ہے، پاکستان کی ریاست کے حوالے سے آئندہ پیشرفت اور اس کے اثرات بہت جلد سب کے سامنے آ جائیں گے۔

    خارجی شہزاد اور کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے راہنما کی آڈیو لیک کے مطابق ’ہم انتخابات کے انعقاد کی ہر طرح سے مخالفت کریں گے اور انہیں کسی صورت منعقد نہیں ہونے دیں گے، ہمیں عسکریت اور طاقت کے ذریعے کشمیر کی فوج بحال کرکے آزادی اور دیگر معاملات میں سب کشمیروں کو شامل کرناچاہیے۔

    ماہرین کے مطابق لڑکھڑاتی آواز میں بھارتی تحریر کردہ بیان سے واضح ہےکہ بدامنی اور انتشار کے مذموم عزائم بھارتی پشت پناہی پر کیےجا رہے ہیں
    خا ر جی شہزاد کی بھارتی ایما پر پرتشددکارروائیوں کی حمایت عکاس ہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی کا فیصلہ درست ہے فتنہ الخوارج ایک دہشتگرد گروہ ہے جسے بھارت کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے اور اس کی کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی حمایت سے بھارت کا مکروہ چہرہ کھل کرسامنے آگیا ہے۔

    کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی حمایت میں فتنہ الخوارج کی اعلانیہ صف بندی، آزاد کشمیر میں بھارتی عزائم کی ناکامی پر اس کی بے چینی کا واضح ثبوت ہے-

  • افغانستان فتنہ الخوارج کومحفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہا ہے،امریکی میڈیا

    افغانستان فتنہ الخوارج کومحفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہا ہے،امریکی میڈیا

    امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ افغان طالبان رجیم افغانستان میں موجودہ دہشتگردتنظیموں کابخوبی علم رکھتی ہے مگر اسےظاہر نہیں کرتی۔

    امریکی جریدہ یوریشیاریویو کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے درمیان معاہدہ ہے افغان طالبان رجیم افغانستان میں موجودہ دہشتگردتنظیموں کابخوبی علم رکھتی ہے مگر اسےظاہر نہیں کرتی،اگر افغان طالبان خوارج کی موجودگی کو کھل کر تسلیم کریں تو پھر انہیں خوارج کیخلاف کارروائی کرنا پڑے گی افغانستان فتنہ الخوارج کومحفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہا ہے جو طویل عرصے سے پاکستان میں خونریزی میں ملوث ہیں۔

    عالمی ماہرین کے مطابق عالمی جریدے کا افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی سے متعلق پاکستانی موقف کی تائید کرنا ثابت کرتا ہے کہ پاک فوج کا دہشتگردو ں کیخلاف جاری آپریشن "غضب للحق” بالکل درست ہے۔

  • افواج پاکستان نے کابل اور ننگرہار میں 6 دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، عطا اللہ تارڑ

    افواج پاکستان نے کابل اور ننگرہار میں 6 دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، عطا اللہ تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے 16 مارچ کی شب کابل اور ننگرہار میں افغان طالبان کے عسکری ٹھکانوں پر درستگی کے ساتھ فضائی کارروائیاں کیں۔

    وزیر اطلاعات نے منگل کو ایکس پر ایک پیغام میں بتایا کہ یہ کارروائیاں ان ہی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئیں جو افغان طالبان کے ذریعے دہشت گرد گروپوں فتنہ الخوارج اور فتنہ ہندوستان کی مدد کے لیے استعمال ہو رہے تھےکابل میں دو مقامات پر تکنیکی معاونت اور گولہ بارود کی ذخیرہ گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں، جن کے بعد ہونے والے ثانوی دھماکوں سے بڑے گولہ بارود کے ذخائر کی موجودگی ظاہر ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ ننگرہار میں چار عسکری ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں لاجسٹک، گولہ بارود اور تکنیکی ڈھانچے تباہ کر دیے گئے طالبان کی طرف سے کیے جانے والے جھوٹے دعوے افغان اور عالمی سطح پر ان کے دہشت گردانہ اقدامات کو چھپا نہیں سکتے۔

    فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 427 ملین ڈالر ریکارڈ

    عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ تمام ٹارگٹ صرف ان انفراسٹرکچر کو درستگی کے ساتھ کیا گیا ہے جنہیں افغان طالبان حکومت اپنے متعدد دہشت گرد پراکسیوں بشمول فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی حمایت کے لیے استعمال کر رہی ہے، جیسا کہ ساتھ والی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے پروپیگنڈا کرنے والے طالبا ن حکومت کے جھوٹے دعوے خطے میں دہشت گردی کی حمایت اور سرپرستی کرنے والے اپنے گھناؤنے اقدامات سے افغانوں اور دنیا کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ غضب للحق کے تحت پاکستانی شہریوں کو دہشت گردی کے خلاف ماسٹر ٹیرر پراکسی کے ذریعے تحفظ فراہم کرنے کے لیے آپریشنز اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک مطلوبہ مقاصد مکمل طور پر حاصل نہیں ہو جاتے۔

    ابوظہبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک پاکستانی جاں بحق

  • پاک افغان سرحد پرفتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک

    پاک فوج نے پاک افغان سرحد چمن سیکٹر پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ہے جب کہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگیا-

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے سرحدی باڑ کی حفاظت اور دراندازی روکنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، پاک افغان بارڈر پر چمن سیکٹر سے ملحقہ سرحدی علاقے میں 3 سے 4 خوارج پر مشتمل تشکیل کی دراندازی کو پاک فوج نے ناکام بنا دیا ہے پاک فوج نے باڑ کاٹنے والے خوارج کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جب کہ بروقت کارروائی کے دوران ایک خارجی دہشت گرد ہلاک جب کہ دیگر زخمی حالت میں فرار ہو گئے ہیں، خارجی دہشت گردوں سے 4 سے 5 آئی ای ڈیز اور باڑ کاٹنے کا سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے، پاک فوج کی منظم کارروائی سے دہشت گردوں کے منصوبے خاک میں مل گئے ہیں۔

    پنجاب میں دفعہ 144 میں توسیع

    کل تک پپٹرول کے 3 جہاز پاکستان پہنچنے کی توقع ہے،وزیر پیٹرولیم

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مختلف جھڑپوں میں 13 خوارج ہلاک

  • پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، خودکش حملہ آور سمیت 5 خوارج ہلاک

    پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، خودکش حملہ آور سمیت 5 خوارج ہلاک

    سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے خودکش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج کے5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پشین کے علاقے میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران خودکش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج کے5 دہشتگرد مارے گئے ہلاک خوارج متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا،ملک بھر سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے اقدامات جاری ہیں، دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • کراچی سے فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشت گرد  گرفتار

    کراچی سے فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے باجوڑ کے رہائشی فتنہ الخوارج کے مطلوب دہشت گرد دوست محمد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم 2020 میں ساتھیوں کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر نواگئی خیبرپختونخوا پر فائرنگ میں ملوث ہے مذکورہ واقعے کامقدمہ تھانا سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن میں دہشت گردی دفعات کے تحت درج ہے گرفتار ملزم واقعے کے بعد کراچی میں روپوش تھا،ملزم دیگر فتنہ الخوارج ساتھیوں کے ہمراہ حساس مقامات پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہاتھا،گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔