Baaghi TV

Tag: فتنہ الہندوستان

  • لورالائی کے قریب مسافروں کے اغواء کی اطلاع، فورسز کا سرچ آپریشن جاری

    لورالائی کے قریب مسافروں کے اغواء کی اطلاع، فورسز کا سرچ آپریشن جاری

    ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع لورالائی کے قریب بعض مسافروں کے اغواء کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    جاری بیان میں ترجمان نے بتایا کہ قلات، مستونگ اور لورالائی میں دہشت گرد تنظیم "فتنہ الہندوستان” سے وابستہ عناصر نے حملے کیے، جن کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔شاہد رند کے مطابق عوام کی جان و مال اور املاک کے تحفظ کے لیے فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کی پشت پناہی سے کام کرنے والی دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے ایک بار پھر انسانیت سوز کارروائی کرتے ہوئے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے دس بے گناہ پاکستانی شہریوں کو اغوا کر لیا ہے۔ یہ واردات لورالائی اور موسیٰ خیل کے درمیانی علاقے میں اُس وقت پیش آئی جب دہشت گردوں نے زبردستی سڑک پر غیرقانونی ناکہ لگا کر گاڑیوں کو روکا اور شناخت کی بنیاد پر مخصوص افراد کو زبردستی ساتھ لے گئے۔

    یہ واقعہ نہ صرف ایک سنگین نوعیت کی دہشت گردی ہے، بلکہ نسلی امتیاز پر مبنی نفرت، تعصب اور شدت پسندی کی بدترین شکل بھی ہے۔ اس نوعیت کی اغوا کاری محض اتفاقی نہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی گئی نسلی دشمنی کی عملی مثال ہے۔ بی ایل اے کے یہ اقدامات جبری گمشدگی، نسلی تعصب اور شہری آزادیوں کی سنگین خلاف ورزیوں کے زمرے میں آتے ہیں — اور یہ تمام عوامل بین الاقوامی قوانین کے مطابق نسلی ظلم و ستم (Ethnic Persecution) کی واضح تعریف پر پورا اترتے ہیں۔

    ریاستی اداروں، عوامی نمائندوں اور سول سوسائٹی کو اس سفاکیت پر یک زبان ہو کر مذمت کرنی چاہیے، کیونکہ ایسے جرائم نہ صرف متاثرہ خاندانوں کے لیے اذیت ناک ہیں بلکہ ملکی سالمیت اور قومی یکجہتی کے لیے بھی شدید خطرہ ہیں۔

    استنبول: خاتون سیاح کو ہراساں کرنے پر آئس کریم فروش گرفتار، دکان سیل

    2 لاکھ سے زائد نقد لین دین پر 20.5 فیصد ٹیکس کی خبر بے بنیاد

    وزیراعظم سے علی بابا وفد کی ملاقات، پاکستانی مصنوعات کی عالمی مانگ کا اعتراف

    پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن مکمل، 41 ہزار سے زائد حجاج وطن واپس پہنچے

  • بلوچستان میں دو آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان میں دو آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے 2 جون 2025 (پیر) کو بلوچستان میں بھارتی ایجنسیوں کے پروردہ دہشت گرد گروہ ”فتنہ الہندستان“ کے خلاف دو کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن کے دوران سات دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچا دیئے گئے۔

    پہلا آپریشن ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں کیا گیا، جہاں ”فتنہ الہندوستان“ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع تھی، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے۔

    دوسرا آپریشن ضلع قلات کے علاقے مرگند میں کیا گیا، جہاں ”فتنہ الہندستان“ کا ایک اور خفیہ ٹھکانہ تباہ کیا گیا، کارروائی میں مزید دو دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے،آپریشنز کے دوران مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دہشت گرد بلوچستان میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

    پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں اور قوم کی یہ غیر متزلزل خواہش ہے کہ بھارتی ایجنٹوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

  • بلوچستان کی دہشت گرد تنظیموں کو ’فتنہ الہندوستان‘ کا نام دیدیا گیا

    بلوچستان کی دہشت گرد تنظیموں کو ’فتنہ الہندوستان‘ کا نام دیدیا گیا

    وزارت داخلہ نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تمام تنظیموں کو ’فتنہ الہندوستان‘ کا نام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان میں سرگرم تمام دہشت گرد تنظیمیں اب سے ’فتنہ الہندوستان‘ کے عنوان سے جانی جائیں گی۔ وزارت داخلہ کے مطابق یہ نام ان تنظیموں کے نظریات، عزائم اور مقاصد کو اجاگر کرتا ہے، جو ملک کے امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔نوٹیفکیشن کے ذریعے حکومت نے دہشت گردی کی روک تھام اور اس کے خلاف مؤثر کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

    وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے عوام میں دہشت گرد تنظیموں کی اصلیت کے بارے میں آگاہی بڑھے گی اور دہشت گردی کے خلاف اجتماعی مؤقف کو مستحکم کیا جائے گا۔

    بولان میڈیکل کمپلیکس میں 4.15 ارب روپے کی بے قاعدگیاں بے نقاب

    بولان میڈیکل کمپلیکس میں 4.15 ارب روپے کی بے قاعدگیاں بے نقاب

    الیسٹر کک کی پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف، ایرن ہالینڈ نے پاکستانی پاسپورٹ مانگ لیا

    ملی یکجہتی کونسل کا کم عمری کی شادی کے خلاف قانون مسترد کرنے کا اعلان

  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،  فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے دو مختلف اضلاع، لورالائی اور کیچ میں کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم "فتنہ الہندوستان” کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، 28 مئی کو بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ دو علیحدہ آپریشنز کیے گئے۔ ضلع لورالائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق، ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ یہ دہشت گرد 26 اگست 2024 اور 18 فروری 2025 کو کیے گئے دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے، جن میں 30 معصوم شہری شہید ہوئے تھے۔ یہ تمام عناصر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔دوسری کارروائی ضلع کیچ میں کی گئی، جہاں ایک اور دہشت گرد مارا گیا.

    فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور ملک دشمن عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے عزم کو دہراتی ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
    وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی پراکسیز کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے ہماری سیکیورٹی فورسز شب و روز سرگرم ہیں۔

    کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کبھی دستبردار نہیں ہونگے، فیلڈ مارشل عاصم منیر