Baaghi TV

Tag: فردوس عاشق اعوان

  • فواد چودھری، فردوس عاشق ،مشرف کو سزا سنانیوالے جج کی قبر پر جا کرمعافی مانگیں،عدالت

    فواد چودھری، فردوس عاشق ،مشرف کو سزا سنانیوالے جج کی قبر پر جا کرمعافی مانگیں،عدالت

    فواد چودھری، فردوس عاشق ،مشرف کو سزا سنانیوالے جج کی قبر پر جا کرمعافی مانگیں،عدالت
    توہین عدالت کیس کی پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

    وفاقی وزیرفواد چودھری، فردوس عاشق اعوان عدالت پیش ہوئے، فوادچودھری کے پیش ہونے کے ساتھ کمرہ عدالت میں رش لگ گیا، جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اے جی صاحب! آپ ان کو اپنے آفس لے جائیں،جب ان کے کیس کا نمبر آئے گا تو ہم بلالیں گے، ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ فرودس عاشق کو کورونا تھا، ان کو سانس کا مسئلہ ہے، ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت سے کیس کو جلد سننے کی استدعا کر دی، تا ہم عدالت نے کہا کہ کچھ نہیں ہوتا اس کیس کو بعد میں سنیں گے،

    بعد ازاں پشاورہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی فواد چودھری اورفردوس عاشق اعوان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی، جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس جج کی دل آزاری کی گئی اس کے قبر پر جا کر دعا کرے اور معافی مانگیں، ہم عوامی نمائندے ہیں، ہماری ذمہ داری زیادہ ہے، آپ ذمہ دار لوگ اس طرح زبان استعمال کریں گے تو عام آدمی سے کیا کہیں گے، آپ تحریری حلف نامہ جمع کریں،آپ حلف نامہ جمع کریں پھر ہم آرڈر کریں گے،

    پرویز مشرف سنگین غداری کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وفاقی وزرا نے اسلام آباد کے خصوصی عدالت کے جج جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف توہین آمیز پریس کانفرس کی تھی۔ گزشتہ سماعت پر توہین عدالت کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے عدالت نے قرار دیا کہ بار بار نوٹس کے باوجود فریق نمبر 5 فواد چوہدری اور فریق نمبر 6 فردوس عاشق اعوان عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔عدالت نے فریقین کے وکلا کی استدعا کو غیر تسلی بخش قرار دے کر مسترد کر دیا، اور حکم جاری کیا کہ دونوں فریق آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں۔

    عدالت نے قرار دیا کہ فریق 2 وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم، فریق 3 بیرسٹر شہزاد اکبر اور فریق 4 سابق اٹارنی جنرل انور منصور ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر معافی مانگ چکے ہیں، اور حاضری سے استثنیٰ کے لیے تحریری درخواستیں دے کر خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑا ہے، یہ عدالت فریق 5 اور 6 کو 19 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتی ہے

    توہین عدالت کیس، وزیراعظم بھی اپنا بیان حلفی جمع کرائیں،عدالت کا حکم

    سرینا عیسیٰ عدالت میں آبدیدہ،کل آپ کی بیویاں بھی یہاں کھڑی ہوسکتی ہیں،قاضی فائز عیسیٰ

    اللہ مجھےغرق کرے اگرمیں…جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سپریم کورٹ میں دلائل

    میں بوڑھا ہوں،بال سفید ہو گئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،کچھ خدا کا خوف کریں،جسٹس منظور ملک

    قاضی فائز عیسٰی کی بات غیر مناسب،آپ اچھے انسان ہیں بات ختم کریں،سپریم کورٹ

    قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس،سرکاری وکیل کے دلائل پر قاضی فائز خاموش نہ رہ سکے

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بینچ سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال پر سوال اٹھا دیا

    توہین عدالت کیس میں اہم شخصیت کو ریلیف مل گیا

    میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا

    بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

  • خبروں میں اِن رہنے کا فن، فردوس عاشق اعوان نے اپنی ویڈیو لیک کر دی

    خبروں میں اِن رہنے کا فن، فردوس عاشق اعوان نے اپنی ویڈیو لیک کر دی

    خبروں میں اِن رہنے کا فن، فردوس عاشق اعوان نے اپنی ویڈیو لیک کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی ویڈیو خود ہی لیک کر دی

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی ویڈیو ٹویٹ کی ہے ساتھ ہی انہوں نے پیغام بھی لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر و مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان فیملی کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں۔

    ٹویٹر پر ویڈیو ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے اکاؤنٹ سے ہی شیئر کی جس میں وہ اپنی فیملی کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں، فردوس عاشق اعوان کی جانب سے ٹویٹ کی گئی ویڈیو میں بچے بھی موجود ہیں

    ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے خود کو سابق وفاقی وزیر اور مرکزی رہنما تحریک انصاف لکھا جس پر ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھینس بھی مرکزی رہنما ھے کیا

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ اختلاف اپنی جگہ آپکی فیملی آباد رہیں۔آمین

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سابق مشیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بارے انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے سیالکوٹ میں پارٹی کو کمزور کرنے کے لئے حربے استعمال کرنے شروع کر دیئے ہیں

    فردوس عاشق اعوان پر کئی عدالتوں میں توہین عدالت کے مقدمات بھی چل رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان نے جس حلقے سے الیکشن لڑا تھا اس حلقے میں ترقیاتی کام بند کروا دیئے ہیں اور ضمنی الیکشن میں جیتنے والے ایم پی اے کو روک دیا ہے کہ خبر دار میرے حلقے میں کام کروایا تو،

    فردوس عاشق اعوان چند روز قبل اپنے حلقے میں راجہ ہرپال گئیں جہاں ایک سیاسی اکٹھ تھا وہاں فردوس عاشق اعوان کو ووٹ دینے والوں نے فردوس عاشق اعوان سے سوال کئے تو فردوس عاشق اعوان نے وہاں کہا کہ میں وزیر نہیں تھی بلکہ جہنم میں تھی،ملک رضا علی نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں ترقیاتی کام کروائے جائیں اور ووٹرز کے مسائل حل کئے جائیں علاقہ میں کام نہ کروانے پر اس سیاسی اکٹھ میں گرما گرمی ہوئی تا ہم فردوس عاشق اعوان اس دوران جلسہ چھوڑ کر چلی گئی تھی

    فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کے بعد کبھی بھی حلقے کا دورہ نہیں کیا ۔ تحریک انصاف کے کارکنان میں اس حوالہ سے سخت اضطراب پایا جاتا ہے کہ فردوس عاشق اعوان انکے کام کیوں رکوا رہی ہیں اگر وہ ہار گئی ہیں تو حکومت تو پی ٹی آئی کی ہے ۔ایک ایم پی اے کے کاموں میں مداخلت پر بھی نہ صرف ایم پی اے بلکہ ووٹرز بھی پریشان ہیں

    @MumtaazAwan

     قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کیلئے درخواست دے دی

    قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا

    فردوس عاشق اعوان کا ایم این اے قادر مندوخیل کو تھپڑ مارنے کا معاملہ

    فردوس عاشق اعوان معافی مانگیں، 58 ارب ہرجانہ دیں، نوٹس

    فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا

    وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

    افیا حکومت میں موجود ہے جس نے قیمتوں میں اضافے کا حکومت سے فیصلہ کرایا،رانا ثناء اللہ

    ‏کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان

    پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

    ‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

    میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا

    بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

  • ن لیگ کی روائتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دوقیمتی جانیں ضائع ہوئیں, فردوس عاشق  اعوان

    ن لیگ کی روائتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دوقیمتی جانیں ضائع ہوئیں, فردوس عاشق اعوان

    معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈ نے ڈسکہ میں ہونے والے پولنگ اسٹیشنز پر جاکر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ہراساں کیا۔ن لیگ کی روائتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دوقیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔رانا ثناء اللہ نے کارکنان کو اشتعال دلایا۔
    یہ بات انہوں نے ڈسکہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر نے انتخابی حلقوں میں افراتفری مچائی۔ پولنگ سٹیشنز کو ن لیگ نے یرغمال بنایااور تصادم کے نتیجہ میں دوافراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ انہوں نے فائرنگ کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے انتہا پسندی کے روائتی مزاج کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا۔شہید ہونے والے پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس پرتشدد کیا گیا اور گولیاں چلائی گئیں۔اس واقعہ کے پیچھے ن لیگ کی متشدد سوچ کارفرما ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آر او اور ڈی ایم او نے حکومتی امیدوار کے حمایتیوں کو جرمانے کئے جبکہ اپوزیشن کی جانب جان بوجھ کر آنکھیں بند رکھیں۔ن لیگی رہنما پولنگ کے عملے اور سرکاری ملازمین کو دھکیاں دیتے رہے اور ن لیگی ورکرز نے فائرنگ بھی کی۔حلقہ این اے 75کے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔پی ٹی آئی کارکنوں نے 45دن کی انتخابی مہم کے دوران غنڈہ عناصر کا جرات سے مقابلہ کیا۔
    معاون خصوصی نے کہا کہ الیکشن کے دوران جہاں ڈی ایم او اور آر اوز نے حکومت سے مدد طلب کی وہاں حکومت نے ان کا احسن طریقے سے ساتھ دیا۔ مگربدقسمتی یہ ہے کہ جس نظام کو بدلنے کیلئے حکومت پرعزم ہے، اس کے راستے میں ن لیگ کی چھتری تلے پلنے والے سانپ رکاوٹ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کے حلقہ سے لائے گئے ڈی ایم او الیکشن کو سبوتاژ کرتے دکھائی دئیے۔الیکشن کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کے خلاف الیکشن کمیشن متحرک کیوں نظر نہیں آیا؟پی ٹی آئی کے وہ کارکنان جو ن لیگ کی غنڈہ گردی کانشانہ بنے پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔غنڈوں اور ان کے سہولتوں کاروں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء اور عہدیداران پولنگ اسٹیشنز میں نہیں گھسے۔ حکومت اداروں کو بااختیار بنا چاہتی ہے۔ آزاد الیکشن کمیشن کے منصفانہ کردار کو یقینی بنائیں گے۔حکومت اپنی آئینی اور قانون ذمہ داریاں بطریق احسن انجام دے گی

  • کرپٹ سیاستدانوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ فردوس عاشق اعوان

    کرپٹ سیاستدانوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ فردوس عاشق اعوان

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا بیان
    جعلی راجکماری ایک بار پھر اداروں پر حملہ آور ہےاداروں کو متنازعہ بنا کر اپنا الو سیدھا کرنا جعلی راجکماری کے خاندان کا وطیرہ رہا ہے
    کرپٹ ٹولے نے نان ایشوز پر سیاست چمکاکر اپنا تماشہ خود لگوایا ہے۔اب بھی انہیں رسوائی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔ ادارے ہمارا فخر ہیں
    جعلی راجکماری اور کرپٹ ٹولے کی ہر مذموم سازش ناکام رہے گی۔ سینیٹ الیکشن میں یقینی شکست دیکھ کر کرپشن میں ڈوبی راجکماری اور کنیزاؤں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ ناکامی اور شکست کا داغ پی ڈی ایم کے بدنام زمانہ ٹولے کے ماتھے پر لکھا جا چکا ہے۔ کل تک سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والا ٹولہ اب کس منہ سے انتخابات میں حصہ لے رہا ہے۔ جعلی شیر سینیٹ الیکشن میں گیدڑ ثابت ہوں گے۔ پی ڈی ایم کا انجام عبرتناک نظر آ رہا ہے۔ کرپٹ سیاستدانوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

  • مولانا کسی طرح بھی عمران خان کے ہم پلہ نہیں، سیاسی اکھاڑے میں چیلنج نہ کریں، فردوس عاشق اعوان

    مولانا کسی طرح بھی عمران خان کے ہم پلہ نہیں، سیاسی اکھاڑے میں چیلنج نہ کریں، فردوس عاشق اعوان

    فردوس عاشق اعوان نے اپنی میڈیا ٹاک میں بتایا کہ عمران نوٹوں اور لوٹوں کی خریدوفروخت کا باب ہمیشہ کے لئے بند کرنا چاہتے ہیں- وزیراعظم نے NRO کی لانڈری کو تالے لگا دیئے ہیں، اب کرپٹ سیاستدان اپنی سیاسی گندگی دھو کر پوتر نہیں بن سکتے- کرپٹ ٹولے نے سرکاری ملازمین کو اپنے ایجنڈے کے لئے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے-

    لاہورمیں معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپٹ ٹولے کو عوام نے مسترد کیا تو اپوزیشن نے سرکاری ملازمین کو اپنے ایجنڈے کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔اپوزیشن  سرکاری ملازمین کے احتجاج کی حمایت کر کے بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانے کا کردار ادا کر رہی ہے۔مولانا فضل الرحمن 40 سال کی سیاسی استادی کے دعوے کے باوجود دو سیاسی نابالغوں کے کندھوں پر بیٹھ کر پارلیمنٹ پہنچنا چاہتے ہیں۔یہ وہی مولانا  ہیں جنہوں نے 40 سال تک نوٹ زدہ سیاست کا فلسفہ متعارف کروایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈی جی پی آر میں صوبائی وزیر زراعت کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان بریف کیس کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کرنا چاہتے ہیں۔دوسری طرف بریف کیس سیاست کے موجد لندن بیٹھ کر ہارس ٹریدنگ کا جال بن رہے ہیں۔ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے اوپن بیلٹنگ کی مخالفت کرکے نوٹ کو عزت دے رہے ہیں۔ڈاکٹرفردوس عاشق نے کہا کہ عمران خان ان سیاسی بونوں میں واحد دبنگ لیڈر ہے۔

    مولانا کسی طرح بھی عمران خان کے ہم پلہ نہیں ہو سکتے اس لئے عمران خان کو سیاسی اکھاڑے میں چیلنج نہ کریں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ خان نے ایک ہی جھٹکے میں پی ڈی ایم کو زمین بوس کر دیا ہے اور اب ان کی چیخیں بند نہیں ہو رہیں۔ اکھڑی ہوئی سانسوں والی پی ڈی ایم  اپنی مردہ سیاست میں جان ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری نوٹ زدہ سیاست کے بانی ہیں۔اوپن بیلٹنگ کے مخالفین ووٹ نہیں نوٹ کو عزت دینے  کے حامی ہیں۔ نوٹو ں کے ذریعے پارلیمنٹ  پہنچنے والے کرپشن کے گل کھلانے کے سوا کیا کر سکتے ہیں؟عمران خان سیاسی لوٹوں اور ووٹوں کی خرید و فروخت کا باب ہمیشہ کیلئے بند کرنا چاہتے ہیں۔عمران خان نے NROکی لانڈری کو تالے لگا دیئے ہیں۔اب کرپٹ سیاستدان اپنی سیاسی گندگی دھو کر پوتر نہیں بن سکتے۔

  • ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والے نوٹوں کی عزت کرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والے نوٹوں کی عزت کرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا حکومت کا زرعی شعبے میں انقلاب لانے کت حوالے سے کہا کہ پنجاب بڑا بھائ ہونے کے ناطے قائدانہ کردار ادا کرتا ہے-مجودہ حکومت نے زرعی شعبے میں انقلاب لانے کے لیے ڈیجیٹللائز پالیسی تشکیل دی گئ ہے- وزیراعظم کے وئژن کے تحت محنت کر کے سابقہ دور کی شوبازیوں کا ملیہ میٹ کیا ہے اور کسانوں کے حقوق کے لیے عملی اقدامات کیے گئے ہیں-

    اس سے قبل زرعی زمینوں کو ہاوسنگ سوسائٹیز میں تبدیل کر کے کنکریٹ میں تبدیل کر دیا جاتا تھا- پنجاب میں پہلی زرعی پالیسی کا سہراموجودہ حکومت کے سر جاتا ہے- اٹھتر ہزار سے زائد ایکڑ بنجر زمین کا قابل کاشت بنایا ہے گیا ہے- پانچ لاکھ انتالیس ہزار سے زائد کسانوں کی فصلوں کی انشورنس کی گئ ہے-سرکاری ملازمین کا احتجاج جاری ہے اپنے حقوق کی جنگ لڑنے والوں کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ سرکار کا حسن اسکا ملازم ہے- سرکار اور سرکاری ملازم لازم ملزوم ہیں- وزیراعظم اور وزیراعلی آپکے جائز مطالبات کے پاسدار ہے- سول گریڈ تک جو ملازمین کے ساتھ کمٹمنٹ کو سترہ سے بائیس گریڈ کے بابوں نے ہائ جیک کر لیا ہے- ہمیں معلوم ہے مسائل کے تحت تنخواہ نہیں بڑھی ہمیں آپکا احساس ہے – اس طرح اگر آپ سڑکوں پر آجائیں گے تو اپ اپوِزیشن کے لیے ایندھن بن جائیں گے-

    اپوزیشن اور پی ڈی ایم جو عوان کا مسترد شدہ اپنے ایجنڈے کی بھینٹ نہ چڑھ جائیں- ہم جانتے ہیں آپکے بغیر ملک نہیں چل سکتا عوام کے مسائل کو نہ بڑھائیں – عوام کی مشکلات کو نہ بڑھائیں مل بیٹھ کر معاملات طے کریں- پی ڈی ایم کا نظر بٹو کہتا ہے مجھ سے سیاست کی شاگردی لیں- کیسی استادی ہے آپ دو سیاسی نابالغ کے کندھو پر بیٹھ کر ایوان میں جانا چاہتے ہیں- کیا سیاسی نااہل وزیراعظم شفاف طریقے سے تمام انتخابات کے میکنزم کو یقینی بنانا چاہتے ہیں- جو ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتے تھے وہ اوپن بیلٹنگ کی مخالفت کر کے نوٹ کی عزت کر رہے ہیں- تمام سیاسی یتم عمران خان کے ہم پلہ نہیں ہے عمران خان کو چیلنج نہ کریں عمران خان نے ایک ہی پتخے سے آپکو زمیں بوس کیا ہے- عوام نسل در نسل غلامی سے نجات چاہتی ہے اپوزیشن مردہ سیاست کو زندہ کرنا چاہتی ہے-عمران خان انکے ہاتھوں سے بلیک میل نہیں ہوگا-

    حسین جہانیاں گردیزی کہتے ہیں کہ ماضی کی حکومتیں زبانی طور پر زراعت کو ترجیح دیتی رہی لیکن عملی اقدام نہیں کیا گیا- وزیراعظم دلچسپی لیتے ہیں زراعت میں اور زرعی شعبے کی ترقی کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں- میری وزارت بھی اس لیے بدلی گئ کہ زراعت میں بہترین کام کیا جا سکے- وزیراعظم نے تین سو ارب کا زراعت کا پیکج دیا تھا- چار میجر فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے پیسے خرچ کیے جا رہے ہیں- ان فصلوں میں گنا گندم چاول اور تیل والی اجناس پر کام جاری ہے- سورج مکھی لگانے والے کسان کو پانچ ہزار فی ایکڑ سبسڈی دی جا رہی ہے- کھادوں اور بیجوں پر سبسڈی دی جا رہی ہے تاکہ پیداوار کو بڑھایا جا سکے- ہندوستان نے عالمی عدالت میں باسمتی چاول کی ملیکت کے لیے کیس کیا تھا- وزیراعظم کی ہدائت پر اس دعوے کو چیلنج کیا گیا ہے امید ہے ہم اس میں کامیاب ہونگے – وزیراعظم کے پیکج کے تحت کاشتکاروں میں مشینری تقسیم کی جا رہی ہے – بارہ سو لیزر مشینیں تقسیم کی جاچکی ہے- زرعی مشینری کو امپورٹ کرنے کے لیے ٹیکس کم کیا جائے اور زرعی قرضہ کے شرائط آسان بنائیں گے- ہمارا کاشتکار آڑھتی کا محتاج ہوتا ہے ہم الیکٹرونک رسیڈ کا سلسلہ شروع کرنے لگے ہیں- اس بار گندم پہلے سے زیادہ کاشت کی گئ ہے- ماضی میں گنے کے کاشتکاروں کا استحصال ہوتا رہا ہے- سینیٹ کی افادیت کے تحت ہر شخص سمجھتا ہے کہ وفاق کی اکئیوں کو اکٹھا کرنے ولا ادارہ سینیٹ ہے- ماضی میں مال و دولت والے لوگوں نے خود کا تعارف کروانے کے لیے پیسہ استعمال کیا- نوٹوں والے لوگوں نے سینیٹ کا رخ کیا پہلی دفعہ پی ٹی آئ نے عام آدمی کو سینیٹ میں بٹھایا-

    عمران خان اکیلا اس طریقے کو نہیں بدل سکتا آئینی ترامینم اسکا واحد حل ہے سپریمم کورٹ ستے درخواست ہے ہماری رہنمائ کرے نوٹوں کی خریدو فروخت والوں کو کیسے روکا جائے کے پی حکومت نے وڈیو پر تحقیقاتی کمیشن بنایا ہے کردار اگر وڈیو کے مطابق ممثالت رکھتے ہیں تو کوئ بھی قانون سے بالا تر نہیں- وزیراعظم نے وڈیو میں آنے والے وزیر سے استعفی لے کر گھر بھیجاّ- وزیراعظم کو وڈیو کا بتایا گیا تھا لیکن وزیراعظم نے وڈیو اب دیکھی ہ- عدالتیں آئین اور قانون کے دباو میں ہوتی ہیں کسی شخصیات کے دباو میں نہیں- ہم نے کالی بھڑوں کا بے نقاب کیا ہے چھپایا نہیں ہے جس نے جو بویا ہے وہ کاٹے گا- ڈی جی آئ ایس پی آر نے اہنے موقف میں خود احاطہ کیا ہے – بریف کیس سیاست کی نفی ہمارا عزم ہے اسکے بانی لندن مین بولیاں لگانے کے لیے انڈر نائینٹین کو چھوڑ گئے ہیں- اگر شفاف میکنزم نہ بنایا گیا تو اپوزیشن کو چہیے حکومت کے ساتھ کھڑے ہوکر چور دروازے کو روکا جا سکے

  • اپوزیشن کا اپنا ”لونگ گواچ“چکا ہے،فردوس عاشق اعوان کا پی ڈی ایم کے لانگ مارچ پر ردعمل

    اپوزیشن کا اپنا ”لونگ گواچ“چکا ہے،فردوس عاشق اعوان کا پی ڈی ایم کے لانگ مارچ پر ردعمل

    فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ پر ردعمل پیش کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ پی ڈی ایم ٹولے کیلئے ایک ڈروانا خواب ثابت ہوگا،اپوزیشن عناصر کا اپنا ”لونگ گواچ“چکا ہے، یہ لانگ مارچ کیا کرینگے- سر سے پاؤ ں تک کرپشن کی دلدل میں دھنسے اس ٹولے کو صرف لوٹی دولت بچانے کی فکر ہے، پی ڈی ایم کرپشن کے مگر مچھوں کا ٹولہ ہے-جعلی راجکماری، سندھ کے شہزادے او رمولانا ایک دوسرے کو زیادہ دیر فریب نہیں دے سکیں گے،پی ڈی ایم تاش کے پتوں کی طرح جلد بکھر جائے گی-

    لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لانگ مارچ پی ڈی ایم ٹولے کے لئے ایک ڈروانا خواب ثابت ہوگا-اپوزیشن عناصر کا اپنا ”لونگ گواچ“چکا ہے، یہ لانگ مارچ کیا کریں گے – 26مارچ ابھی دور ہے،لانگ مارچ بھی استعفوں کی طرح ناکام ہی رہے گا- سر سے پاؤ ں تک کرپشن کی دلدل میں دھنسے اس ٹولے کو صرف لوٹی دولت بچانے کی فکر ہے – پی ڈی ایم کرپشن کے مگر مچھوں کا ٹولہ ہے -عوام کرپشن میں لت پت چوروں اور لیٹروں کو پہچان چکے ہیں -لیٹروں، چوروں اور بہروپیوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں -جعلی راجکماری، سندھ کے شہزادے او رمولانا ایک دوسرے کو زیادہ دیر فریب نہیں دے سکیں گے-پی ڈی ایم تاش کے پتوں کی طرح جلد بکھر جائے گی-وزیراعظم عمران خان کی شفاف سیاست کے سامنے اس ٹولے کی منفی سیاست کا حشر نشر ہو چکا ہے-

  • سیلیکٹڈ کو شرم نہیں آنی تھی،نہیں آئی:عظمیٰ بخاری کاردعمل سامنے آگیا

    سیلیکٹڈ کو شرم نہیں آنی تھی،نہیں آئی:عظمیٰ بخاری کاردعمل سامنے آگیا

    مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا-

    اانھوں نے فردوس عاشق اعوان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فردوس باجی اگر پی ڈی ایم کی تحریک ناکام ہے تو بار بار نوازشریف کو”معافی نامے“کے پیغامات کیوں بھجوائے جارہے ہیں؟ ہمارا مینار پاکستان پر جلسہ اور الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج”آر پار“کےلئے کافی تھا،لیکن سیلیکٹڈ کو شرم نہیں آنی تھی،نہیں آئی- پی ڈی ایم کی تحریک ملکی تاریخ کی واحد تحریک ہے جو بغیر کسی ریٹائرڈ جنرل کی مدد سے جاری ہے- تحریک انصاف کس نے بنائی اور پی ٹی آئی کامینار پاکستان پرجلسہ کس نے کرایا وہ سب پرویزالٰہی قوم کو حقیقت بتاچکے ہیں-

    بوٹ پالش کرکے لیڈر بننے والا شخص کس منہ سے خود کو عوام کا وزیر اعظم کہتا ہے- عوام کا منتخب کردہ وزیراعظم پیٹرول مہنگاکر کے ملبہ سابقہ حکومتوں پر نہیں ڈالتا-کٹھ پتلی وزیراعظم مہنگائی کرکے کہتا ہے مہنگائی مافیا مجھ سے بھی پاور فل ہے- عمران صاحب اگر آپ مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکتے تو وزیراعظم ہاﺅس پر قابض کیوں ہیں؟

  • پی ڈی ایم والے دل کھول کر مارچ کریں، یہی گھوڑا اور یہی میدان ہے، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فردوس کی (ن) لیگ کو للکار اورطنزوں کی بوچھاڑ سب مخالفین کے پول کھول دیئے۔

    پی ڈی ایم والے دل کھول کر مارچ کریں، یہی گھوڑا اور یہی میدان ہے، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فردوس کی (ن) لیگ کو للکار اورطنزوں کی بوچھاڑ سب مخالفین کے پول کھول دیئے۔

    پاکستان میں ایک بھی ایسا ہسپتال نہ بنایا گیاجہاں شاہی خاندان کے افراد اپنا علاج کروا سکیں
    وائسرائے ہند کی طرح یہ لوگ پاکستان حکومت کرنے آتے ہیں، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فردوس کا کہنا ہےتھا کہ ظل سبحانی نے جس ایون فیلڈ سے انکار کیا آج وہاں شان سے مقیم ہیں ، اقتدار سے محرومی پر عوام کو لاورث چھوڑ کر اپنے بچوں کے پاس جانا ان کا وطیرہ ہے۔
    ایک طرف دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے پناہ گاہیں اور لنگر خانے تعمیر کئے جا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف ایون فیلڈ فلیٹ، جاتی امرا ء محل اور سرے محل تعمیر کئے گئے۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے صحت انصاف کارڈ مہیا کر رہی ہے دوسری طرف 35سال تک باریاں لینے والے ظل سبحانی نے پنجاب پر نحوست کو مسلط رکھا اور پاکستان میں ایک بھی ایسا ہسپتال نہ بنایا جہاں شاہی خاندان کے افراد اپنا علاج کروا سکیں۔
    نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ظل سبحانی کے کالے کرتوت بین الاقوامی سطح پر عیاں ہوئے، براڈ شیٹ کی چارج شیٹ ن لیگ کے خوشامدیوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔ن لیگ والے چوری اور اوپر سے سینہ زوری کر رہے ہیں۔کنیز اول حکومت پر برستی رہتی ہیں، نادان درباریوں سے کہتی ہوں کہ ظل سبحانی ہجرت کرچکے ہیں۔
    عوام جواب چاہتے ہیں پریس کانفرنس کے بدلے پریس کانفرنس نہیں چاہتے۔ کشمیر کمیٹی کا چئیرمین ہوتے ہوئے مولانا نے مقبوضہ کشمیر پر چڑھائی کا اعلان کیوں نہ کیا۔مودی کی بجائے مولانا کا رخ پنڈی کی جانب ہوتا ہے۔ہم منتظر ہیں کہ پی ڈی ایم کب اعتراف جرم کرے گی ۔ پی ڈی ایم والے دل کھول کر مارچ کریں،یہی گھوڑا اور یہی میدان ہے۔عمران خان اور آرمی چیف ایک پیج پر ہیں.دونوں کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے.
    معاون خصوصی وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ مشکل پڑنے پر مولانا کو بھی زرداری اور نواز شریف اپنے پاؤں کے نیچے دبا لیں گے۔
    ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے داتا دربار پناہ گاہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت غریب، بے سہارا، نادار اور مستحقین کے حقوق کی پاسدار ہے۔ماضی کے ڈرامے بازوں اور شوبازوں کے برعکس عوام کے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بزدار حکومت معاشرے کے کمزور طبقہ کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے پناہ گاہوں اور لنگرخانوں کا قیام عمل میں لائی ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار کی زیرسرپرستی پناہ گاہوں میں مقیم افراد کوبہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔
    پناہ گاہوں کا منصوبہ غریب اور مستحق افراد کیلئے ہے۔مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے پناہ گاہوں کی تعمیر میں حصہ لیا.پناگاہوں میں معیاری کھانا مہیا کیا جاتا ہے. حکومت نے باہمت بزرگ اور وسیلہ پروگرام کے ذریعے بوڑھے بزرگوں کی ذمہ داری اٹھائی۔حکومت کبھی اپنے پسے ہوئے طبقات کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ معاون خصوصی نے پناہ گاہ میں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور وہاں مقیم افراد کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔

  • فردوس عاشق اعوان ریڈیوپاکستان اسٹیشن پہنچ گئیں‌، کیاگفتگو کی خبر آگئی

    فردوس عاشق اعوان ریڈیوپاکستان اسٹیشن پہنچ گئیں‌، کیاگفتگو کی خبر آگئی

    لاہور: فردوس عاشق اعوان ریڈیوپاکستان اسٹیشن پہنچ گئیں‌، کیاگفتگو کی خبر آگئی ، اطلاعات کے مطابق معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کے سفیر کا کردار ادا کیا جس کی وجہ سے دنیا بھر میں اُن کی آواز طاقت بن کر ابھری ہے۔

    ڈاکٹر حفیظ اے پاشا پھر ایکٹو، کیا ذمہ داریاں‌نبھائیں‌گے ، خبر آگئی

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی، پہلی مرتبہ دنیا کے سامنے کشمیر کے حقائق پیش کیے گئے۔ریڈیو پاکستان اسٹیشن میں‌ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے 7 روز کے دورۂ امریکا میں 120 مٹینگز کیں، عمران خان کی کاوشوں کی بدولت دنیا بھر میں کشمیریوں کی آواز طاقت کے طور پر ابھری اور آج بین الاقوامی میڈیا بھی مظلوم کشمیریوں کی حمایت کررہا ہے، یہ پاکستان اور کشمیر دونوں کی بڑی جیت ہے۔

    مولانا فضل الرحمن کا ملین مارچ ، اربوں روپے کہاں سے آئے ، باغی ٹی وی کی خصوصی

    آزادی مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان کی گیڈربھپکیاں ہیں، عوام نےفضل الرحمان کوقابل نہیں سمجھاکہ پارلیمنٹ میں بیٹھیں، حکومت کوفضل الرحمان سےکچھ لینادینا نہیں ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی بیانیہ یہ ہےکہ پاکستان کوکمزورکیاجائے ، انشااللہ فضل الرحمان جیسےعناصرکوناکامی ہوگی۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مسئلہ دو ٹوک الفاظ میں بیان کرتے ہوئے مودی حکومت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا تھا۔

    زیرزمین پانی کا آلودگی80فیصد لوگ ہیپا ٹائٹس کا شکار