Baaghi TV

Tag: فرد جرم

  • رضوانہ تشدد کیس، سول جج کی اہلیہ فرد جرم کے لئے طلب

    رضوانہ تشدد کیس، سول جج کی اہلیہ فرد جرم کے لئے طلب

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد،کمسن گھریلوملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس کی سماعت ہوئی

    ملزمہ سول جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کو فرد جرم کی کاروائی کیلئے طلب کرلیاگیا۔کیس کی سماعت سول جج عمر شبیرکی عدالت نے کی۔ملزمہ سومیہ عاصم عدالت پیش نہ ہوئی جبکہ ملزمہ کے وکیل عدالت پیش ہوئے، پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت پیش ہوئے، تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ چالان رپورٹ عدالت جمع کرادی گئی ہے، جوفائل میں موجود ہے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ چالان عارضی ہے حتمی نہیں ہے،لیکن ٹرائل شروع کرنے اور فردجرم کیلئے کافی ہے۔

    عدالت نے چالان نقول کی تقسیم کیلئے ملزمہ کو طلب کرلیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت9 دسمبر تک ملتوی کردی۔

    24 جولائی کو تھانہ ہمک میں سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ پر ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ درج ہوا ،کمسن بچی رضوانہ کو ملازمت پر رکھنے کے الزام کی صفائی دینے تاحال سول جج شامل تفتیش نہ ہوئے۔ کمسن بچی کو ملازمت پر رکھنے اور تشدد سے محفوظ رکھنے کے الزام میں سول جج کو شامل تفتیش کرنا تھا۔ پہلے لاہور ہائیکورٹ پھر سیشن جج راولپنڈی کے ذریعے سول جج سے تفتیش کا کہا گیا۔ سول جج عاصم حفیظ جے آئی ٹی سربراہ اور تفتیشی کو بلا کر تحقیق کا حصہ بننا چاہتے ہیں،سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ بچی پر سونا چوری کرنے اور بچے کو نیند کی گولیاں دینے پر تشدد کرتی رہیں۔

    عاصم حفیظ کو لاہور ہائیکورٹ او ایس ڈی بنا چکی ہے، جس کے بعد انہیں طلب کیا گیا تھا، تا ہم وہ نہیں پیش ہو رہے،جے آئی ٹی کو بھی ملزمہ کے شوہر سے بطور جج کوشامل کرنا مشکل تھا ،جے آئی ٹی کی جانب سے جج کو شامل تفتیش کرنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع بھی کیا گیا تھا،جے آئی ٹی متاثرہ بچی کے والدین اور ملزمہ کا بیان ریکارڈ کر چکی ہے

    جج عاصم حفیظ بار بار طلبی کے باوجود جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے

     اسد شاہ کی بیوی حنا شاہ کے بہت مظالم برداشت کئے،

    13 سالہ گھریلو ملازمہ عندلیب فاطمہ تشدد کیس کی سماعت

    راجہ پرویز اشرف نے بچوں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اظہار تشویش کیا

  • سائفر کیس کا ٹرائل روکا جائے گا یا نہیں؟   اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

    سائفر کیس کا ٹرائل روکا جائے گا یا نہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،سائفر کیس میں فرد جرم کی کاروائی کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کے وکیل سلمان صفدر روسٹرم پر موجود تھے،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات دور کر دئیے،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ مجھے دس دن لگے ضمانت میں دلائل دینے میں ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی اسی وجہ سے دس دن لگے ، میں نے آپ کو کہا تھا اس قسم کا معاملہ پہلی دفعہ سامنے آیا ہے ، دونوں طرف سے اچھے طریقے سے دلائل دئیے گئے تھے اس لئے مجھے بھی وقت لگ رہا ہے،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ کاپیز تقسیم ہونے کے بعد چھ دن بعد مجھے پر فرد جرم عائد کر دی گئی ،سائفر نا چالان نا فائل کا حصہ ہے جس کا الزام ہے ، الزام تھا سائفر کے الفاظ تبدیل کئے گئے اب نہ تو تبدیل شدہ نہ ہی اصل سائفر ہمیں فراہم کیا گیا ،

    سائفر کیس میں عمران خان پر فرد جرم کےخلاف درخواست پر سماعت میں وکیل سلمان صفدر نےریلیف کی استدعا کی جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریلیف آپ کو کل بھی مل جاتا لیکن دوسرے جج صاحب مانے نہیں ،

    سائفر کیس کا ٹرائل کل رکے گا یا جاری رہے گا ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اسٹے کی عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

    چیئرمین پی ٹی آئی نے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی، عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مدعی مقدمہ یوسف نسیم کھوکھر اور ریاست کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق مقدمہ کی نقول تقسیم کرنے کے سات دن بعد چارج فریم کیا جا سکتا ہے، ٹرائل کورٹ نے سات دن کے قانونی تقاضے کو بھی مدنظر نہیں رکھا،ٹرائل کورٹ نے جلدبازی میں فردجرم عائد کی اور ٹرائل بھی جلدبازی میں مکمل کرنا چاہتی ہے، اعلی عدلیہ کی جانب سے ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر سماعت یا جلد مکمل کرنے کی کوئی ہدایت نہیں، جلدبازی میں ٹرائل آگے بڑھانے سے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہوں گے، مرکزی ثبوت سائفر ٹیلی گراف کی عدم موجودگی میں ٹرائل آگے نہیں بڑھایا جا سکتا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا 23 اکتوبر کا آرڈر کالعدم قرار دیا جائے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وکیل سلمان صفدر اور خالد یوسف کے ذریعے درخواست دائر کی

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • سائفر کیس،عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم کی کارروائی موخر

    سائفر کیس،عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم کی کارروائی موخر

    سائفر کیس، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کیس کی سماعت ہوئی
    چئیرمین پی ٹی اآئی کی لیگل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی ،بریسٹر سلمان صفدر، شیر افضل مروت، راجہ یاسر، عمیر نیازی، نعیم حیدر پنجوتھہ نیاز اللہ نیازی لیگل ٹیم میں شامل ہیں

    عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی گئی،چیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو چالان کی نقول تقسیم کر دی گئی،آج فرد جرم عائد نہ ہو سکی،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی گئی

    شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جج ابوالحسنات کی صدارت میں سماعت ہوئی ،چیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے میں اور سلمان صفدر پیش ہوئے ،جج صاحب کو بتایا کہ چالان کی نقول کے بغیر فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی،چیرمین پی ٹی آئی کو پنجرہ نما کمرے میں رکھا گیا ہے ،جج صاحب کو بتایا گیا کہ چیرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے حقوق کی خلاف ورزی ہے ،چیرمین پی ٹی آئی کو 9 مئی کھ واقعات میں پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے .22 افراد کے ذریعے بیان حلفی لیئے گئے، چیرمین پی ٹی آئی کےملٹری کورٹس ٹرائل کی کوشش کی جارہی ہے ،آج تفصیلی پریس کانفرنس کروں اور حقائق سے آگاہ کروں گا ،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میرا ٹرائل جہاں بھی ہو ورکرز اطمینان رکھیں ،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ورکرز خیبر پختونخوا میں کنونشن کا انعقاد کریں ،جیل میں ہونے والی سماعت کو ہم دوبارہ عدالت میں چیلنج کرنے جارہے ہیں

    بیرسٹر سلمان صفدر سماعت کے فورا بعد شیر افضل مروت کی میڈیا ٹاک پر برہم ہوگئے، میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت کو باقی وکلاء کا انتظار کرنا چاہئیے تھا،جیل ٹرائل سے متعلق بریفنگ میں خود دیتا ہوں آئندہ ایسا ہوا تو سخت ایکشن لونگا،سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست مسترد کر دی ہے ،آج کی سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی ہوئی ہے، نقول کی کاپیاں تقسیم کر دی گئی،ہمیں 7 روز کا وقت دیا جانا چاہئے تھا،ہمیں وقت نہیں دیا گیا،ایسا لگ رہا ہے کہ اس کیس کے حوالے سے بہت جلدی فیصلہ کیا جائے گا،سائفر کی اصلی حقیقت کوئی بھی نہیں،چیرمین پی ٹی آئی پر سائفر تبدیلی کا الزام ہے،جیل ٹرائل جلد بازی میں کیا جارہا ہے،رہائی کے بعد جیل ٹرائل ختم ہو جاتا ہے،چیرمین پی ٹی آئی بار بار کہتے رہے کہ عدالتوں میں فئیر ٹرائل کیا جائے،چیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے حوالے سے رشتہ داروں اور وکلاء سے لاعلم رکھا گیا،جیل ٹرائل میں میڈیا کا داخلہ نہیں ہے، سلمان اکرم راجہ اس کو عدالت میں چیلنج کریں گے،جیل ٹرائل کی بجائے اوپن ٹرائل ہونا چاہئے، میڈیا کو بھی اجازت ہونی چاہئے،

    قبل ازیں اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے شاہ خاور اڈیالہ جیل پہنچ گئے،اسپیل پراسیکیوٹر ایف آئی اے شاہ خاورنے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت مقرر ہے، گزشتہ سماعت پر ملزمان نے چالان کی نقول وصول کرنے سے انکار کیا تھا، عدالت کا حکم ہے کہ آج فرد جرم عائد ہوگی اب دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، فرد جرم عائد ہونے کے بعد استغاثہ کی شہادتیں ریکارڈ اور مقدمہ کا ٹرائل شروع ہوتا ہے، گواہان کی شہادتیں مکمل ہونے کے بعد ملزم کا بیان ہوتا ہے، اگر ملزمان کی شہادت صفائی ہوتی ہے تو انکو دفاع کا پورا موقع دیا جائے گا،زیادہ سے زیادہ سزا کیپیٹل سینٹینس، چودہ سال یا کم سے کم جرم میں دو سال سزا ہوتی ہے،

    چئیرمین پی ٹی آئی کے ترجمان عمیر نیازی نےاڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی سماعت میں نقول ہی تقسیم ہونی چاہئیے گزشتہ سماعت پر نقول تقسیم نہیں ہوئی،پراسیکیوشن کی سیکشن چودہ کی درخواست عدالت نے منظور نہیں کی، جیل میں سماعت ان کیمرہ نہیں میڈیا کو رسائی ہونی چاہئیے اس پر آج بات کرینگے، یہ چاہ رہے ہیں توشہ خانہ کی طرح اس مقدمے کا فیصلہ بھی سنایا جائے،

    جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

    جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا حکم چیلنج

    سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا حکم چیلنج

    اسلام آباد ہائیکورٹ: سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا حکم چیئرمین پی ٹی آئی نے چیلنج کر دیا

    چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 اکتوبر کے ٹرائل کورٹ حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی،چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل شیر افضل مروت کے زریعے درخواست دائر کی ، دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے لکھا کیس کی نقول وصول کر لیں حالانکہ نقول وصول نہیں کیں ، جیل سماعت کے خلاف ہائیکورٹ کے فیصلے کا بھی ٹرائل کورٹ نے انتظار نہیں کیا ، 9 اکتوبر کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ،

    دوسری جانب توشہ خانہ نیب تحقیقات اور القادر ٹرسٹ کیسز میں بھی عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی ، عمران خان نے عدم حاضری پر ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ پہلے ہی چیلنج کررکھا ہے سردار لطیف کھوسہ کے ذریعے دائر متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ” دس اگست کے احتساب عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد روکا جائے اپیل پر حتمی فیصلے تک عمران خان کی گرفتاری سے بھی روکنے کے احکامات جاری کئے جائیں ”

    واضح رہے کہ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سائفر کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 17 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔

    جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

    جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے پر فردجرم عائد

    امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے پر فردجرم عائد

    امریکی صدر جوبائیڈن کی مشکلات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر جوبائیڈن پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بلی بارگین ختم ہونے پر امریکی محکمہ انصاف نے ہنٹر بائیڈن پر باقاعدہ الزامات عائد کئے ہیں،امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی نشہ استعمال کرنے کے دوران ڈیلر کو دھوکا دے کر آتشیں اسلحہ خریدا ،ہنٹر بائیڈن نے اعتراف کیا ہے کہ کہ وہ منشیات کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں ،

    امریکی صدر کے بیٹے کے عمر 53 برس ہے،ان پر دو الزامات عائد کیے گئے کہ انہوں نے ڈیلاویئر میں جب بندوق خریدی تو فارم میں غلط بیان درج کیا کہ وہ منشیات کا استعمال نہیں کرتے ہیں،دوسرا الزام یہ ہے کہ جھوٹے بیان کی بنیاد پر انہوں نے غیرقانونی طور پر بندوق اپنے پاس رکھی جس کے تحت انہیں 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے ،امریکی جسٹس ڈپارٹمنٹ کے وکیل ڈیوڈ ویئس نے ہنٹر بائیڈن پر مقدمہ درج کیا تھا، جس پر 2018 سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں برس ماہ جون میں امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے ٹیکس ادا نہ کرنے کا اقبال جرم کیا تھا انہیں ایک لاکھ ڈالر ٹیکس ادا کرنا تھا ،

    پینٹاگون نے حساس دستاویزات کا افشا ہونا قومی سلامتی کیلئےانتہائی سنگین خطرہ قرار دے دیا

    بھارت جی 20 کی صدارت کا غیرقانونی استعمال کررہا. وزیر خارجہ

    جی 20 اجلاس میں شرکت کے لئے نائیجریا کے صدر بولا احمد ٹینوبو بھارت پہنچ گئے ہیں

  • توہین عدالت کیس،ڈی سی اسلام آباد پر فرد جرم عائد

    توہین عدالت کیس،ڈی سی اسلام آباد پر فرد جرم عائد

    ایم پی او آرڈر جاری کرتے اختیارات سے تجاوز پر توہین عدالت کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن پر فرد جرم عائد کردی،جسٹس بابر ستار نے شہریار آفریدی کے کیس پر توہین عدالت پر ڈی سی اسلام آباد پر فرد جرم عائد کردی، جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ
    کھلی عدالت میں آپ کے سامنے چارج پڑھا گیا ،اب آپ ٹرائل کے دوران قانونی طور پر اپنا دفاع کر سکتے ہیں ،اگر آپ کو سزا ہوتی ہے تو زیادہ سے زیادہ جیل ہو گی، 6 مہینے کی سزا ہے آپ بھی ذرا جیل میں رہ کر دیکھ لیں کہ جنہیں آپ جیل بھیجتے وہ کیسے قید گزارتے ہیں،

    ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر پر پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا آغازہوا،جسٹس بابر ستار ، جمیل ظفر پر توہین عدالت کیس میں چارج پڑھ رہے ہیں ،شہریار آفریدی توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر پر بھی فرد جرم عائد کردی، عدالت نے ، ایس پی فاروق بٹر اور ایس ایچ او ناصر منظور پر فرد جرم عائد کردی ، ملزمان کی بیانات ریکارڈ ہوں گے اب ٹرائل چلے گا جسٹس بابر ستار نے ٹرائل میں ایڈووکیٹ قیصر امام کو پراسیکیوٹر مقرر کردیا

    نوٹ، اس خبر کو اپڈیٹ کیا جا رہا ہے

  • توہین عدالت کیس ، عدالت کا ڈی سی اسلام آباد پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

    توہین عدالت کیس ، عدالت کا ڈی سی اسلام آباد پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد ہائیکورٹ: شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    جسٹس بابر ستارنے کیس کی سماعت کی،ڈی سی اسلام آباد بطور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے،آئی جی اسلام اور چیف کمشنر اسلام آباد بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے،شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے،درخواست گزاروں کے وکیل شیر افضل مروت بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے،

    عدالت نے ڈی سی کو ہدایت کی کہ ڈی سی صاحب سامنے آجائیں ، ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ نو مئی کو غیر معمولی واقعات ہوئے لاہور کراچی میں بھی یہی ہوا ، عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ لاہور کراچی نہیں آپ اپنے دائرہ اختیار کی بات کریں ، عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو ایم پی او آرڈر پڑھنے کی ہدایت کی، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آئی بی کی رپورٹ تھی جس میں کہا گیا شہریار آفریدی ڈسٹرکٹ کورٹ پر حملہ کر سکتے ہیں ،دوران حراست بھی سوشل میڈیا کے ذریعے شہریار آفریدی مہم جاری رکھے ہوئے تھے ، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا شہریار آفریدی کو موبائل کے سہولت بھی تھی ؟ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ان کی فیملی ان سے ملتے رہے ہیں تب یہ ہو سکتا ہے ،عدالت نے استفسارکیا کہ کیا آپ نے پوچھا نہیں کہ جیل میں یہ پلاننگ کیسے کر رہے ہیں ؟ جون کے ایم پی او اور آج کے ایم پی او میں فرق کیا ہے ، اس وقت بھی ایم پی او میں آپ نے لکھا کہ تنصیبات پر حملے اب پھر لکھا ڈسٹرکٹ کورٹ پر حملے کا خدشہ ہے ،

    شہریار آفریدی کس کی معلومات پر گرفتار ہوئے ، عدالت نے ایس ایچ او کو روسٹرم پر طلب کر لیا، عدالت نے استفسار کیاکہ آپکے پاس کیا انفارمیشن تھی شہریار آفریدی کی پلاننگ سے متعلق ، ایس ایچ او نے جواب دیا کہ سر میں اس وقت وہاں ایس ایچ او نہیں تھا ، پہلے کوئی اور ایس ایچ او تھے ،عدالت نے کہا کہ پھر تو آپکی جان چھوٹ گئی ، ڈی پی او کون تھا ؟متعلقہ ڈی پی او روسٹرم پر آ گئے، عدالت نے استفسار کیاکہ آپکے پاس کیا انفارمیشن تھی شہریار آفریدی کی پلاننگ سے متعلق ، ڈی پی او نے جواب دیا کہ سر میں اس وقت چھٹی پر گیا ہوا تھا ،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کے شوکاز نوٹس کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا،ایم پی او آرڈر جاری کرتے اختیار سے تجاوز کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی، توہین عدالت کیس میں عدالت نے ڈی سی اسلام آباد پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ڈی سی اسلام آباد پر فرد جرم عائد ہو گی ،

    جسٹس بابر ستارنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون کو تماشا بنا چکے ہیں ہر عدالت ایم پی او کالعدم قرار دیتی ہے پھر ایم پی او جاری کر دیتے ہیں ، طاہر کاظم وکیل ایس ایس پی نے کہا کہ پہلا ایم پی او آرڈر کالعدم قرار دینے کی وجوہات مختلف تھیں، وکیل نے کہا کہ عدالت نے کہا کہ نظربندی احکامات بعد میں جاری ہوئے اور گرفتار پہلے کیا گیا، وکیل ایس ایس پی نے کہا کہ تھریٹ الرٹس پر کارروائی خدشات کی بنیاد پر ہی کی جاتی ہے،

    اسلام آباد کے ایس ایس پی آپریشنز پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کا جواب بھی غیر تسلی بخش قرار دے دیا،جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ایس ایس پی آپریشنز پر بھی فرد جرم عائد ہو گی ، عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کر دیا، آئی جی اسلام آباد کو متعلقہ افسران کے نام فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی، عدالت نے آئی جی کو ہدایت کی کہ جن پولیس اہلکار یا افسران نے معلومات دیں، ان کے نام عدالت کو دیں ،

    اسلام آباد ہائیکورٹ: شہریار آفریدی کے خلاف ایم پی او کا حکم عدالت نے معطل کر دیا ،عدالت نے شہریار آفریدی کو اسلام آباد سے باہر جانے سے روک دیا

    پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے،9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکےحق میں نہیں 

    عدالت کے گیٹوں پر پولیس کھڑی ہے آنے نہیں دیا جارہا 

    کنیز فاطمہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسی واقعات کو پسند نہیں کرتا،

     شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا یے

    واضح رہے کہ چار اگست کوشہر یار آفریدی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رہائی کے بعد فوری گرفتار کیا گیا ہے، شہر یار آفریدی کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے انہین رہا کرنے کا حکم دیا تھا

    نو مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات پر حملے کئے تھے، شہریار آفریدی کی بھی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ کارکنان کو جی ایچ کیو کی طرف جانے کا کہہ رہے ہیں، شہریار آفریدی کو پولیس نے گرفتار کیا تھا، وہ اڈیالہ جیل میں قید ہیں، گزشتہ سماعت پر جیل حکام نے تصدیق کی تھی کہ آفریدی اڈیالہ جیل میں ہی ہیں.

  • ہر بارفرد جرم عائد ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا،برطانوی اخبار

    ہر بارفرد جرم عائد ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا،برطانوی اخبار

    برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج میں ردو بدل کرنے کی کوششوں اور کیپیٹل ہل میں بغاوت کو ہوا دینے جیسے جرائم کے الزامات پر وفاقی محکمہ انصاف کی طرف سے 3 فرد جرم عائد کی گئی ہیں اخبار ”دی گارڈین“ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ دو بار مواخذہ سے گزر چکے ہیں اور تین بار ان پر فرد جرم عائد کی جاچکے ہیں، لیکن ان کی حمایت کی بنیاد مضبوط ہے۔

    درحقیقت، قانون کی عدالت میں ہر ایک منفی رائے عامہ کی عدالت میں مثبت میں ترجمہ کرتا ہے۔ وہ ریپبلکن ووٹروں میں ایک غالب شخصیت ہیں جو اپنا خیال رکھتے ہیں کہ ڈیموکریٹ جو بائیڈن کی مدد کرنے پر تلے ہوئے انصاف کے نظام کے ذریعہ انہیں غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    اے آئی ٹیکنالوجی،بل گیٹس نے لاکھوں اموات کی وجہ بننے والے نظام کی پیشگوئی کر …

    دراصل ریپبلکن ووٹرز میں یہ تاثر موجود ہے کہ ٹرمپ کو انصاف کے نظام کے ذریعہ مخالف جماعت ڈیموکریٹس کی جانب سے انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے کیلیفورنیا میں ہوور انسٹی ٹیوشن تھنک ٹینک کے ایک پالیسی فیلو بل وہیلن کہتے ہیں کہ جتنی زیادہ فرد جرم ہوں گی، ان کے پول نمبرز اتنے ہی بہتر ہوں گے یہ انتہائی مضحکہ خیز ہے، وہ امریکی سیاست میں سب سے نمایاں بدمعاش ہے، ڈونلڈ ٹرمپ سے بہتر ”مظلوم“ کا کارڈ کوئی نہیں کھیل سکتا۔

    اس سے قبل جرائم یا اسکینڈل کی ذرا سی بھی بھنک سیاست دان کے کیریئر کے خاتمے کا باعث بنا کرتی تھی اس کی مثالیں بھی موجود ہیں، جیسے کہ صدر رچرڈ نکسن نے واٹر گیٹ اسکینڈل پر استعفی دیا نائب صدر سپیرو اگنیو نے رشوت ستانی، ٹیکس چوری اور سازش کے الزامات کے بعد استعفی دیا۔ غیر ازدواجی تعلقات کے الزامات کی وجہ سے گیری ہارٹ کی صدارتی مہم ختم ہو گئی۔ اور اسی طرح انتھونی وینر نے سیکسٹنگ اسکینڈلز کے ایک سلسلے کے بعد کانگریس سے استعفی دیا۔

    پاکستان میں انتخابات میں تاخیر ہو سکتی ہے،غیر ملکی ماہرین

    لیکن ٹرمپ نے سیاسی طبیعیات کے قوانین کی دھجیاں اڑا دی ہیں انہوں نے ریاستی اور وفاقی الزامات کو اپنے ہی حق میں پلٹ دیا ہے اور خود کو سیاسی شہید کے طور پر پیش کیا ہےاپنی ریلیوں میں وہ مقدمات کو نہ صرف خود پر بلکہ ان کے حامیوں پر حملے کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے پچھلے ہفتے پنسلوانیا میں ایک ہجوم سے خطاب میں کہا کہ وہ مجھ پر فرد جرم عائد نہیں کر رہے ، وہ آپ پر فرد جرم عائد کر رہے ہیں-

    ایک تجربہ کار ریپبلکن اسٹریٹجسٹ اور ٹرمپ مخالف گروپ لنکن پروجیکٹ کے شریک بانی رِک ولسن نے کہاکہ جب بھی اس پر فرد جرم عائد کی جاتی ہے، اس کے ریپبلکن ووٹروں کی تعداد بڑھ جاتی ہے مجھے ابھی کوئی راستہ نظر نہیں آرہا ہے جہاں ریپبلکن بیس ووٹرز اچانک بیدار ہوں اور کہیں، ‘واہ، یہ ایک برا آدمی ہے اور ہم اپنی سوچ بدلنے جا رہے ہیں، ہم کرس کرسٹی یا رون کو ووٹ دینے جا رہے ہیں۔ DeSantis.’ یہ سب اپنے لیے مقدمہ بنانے میں بنیادی سطح پر ناکام رہے ہیں کیونکہ اگر وہ اس پر حملہ کرتے ہیں تو انہیں سزا دے گا۔

    چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر امریکا کا بیان

    جارجیا کی کانگریس وومن مارجوری ٹیلر گرین نے ٹوئٹر پرلکھا کہ وہ "ٹرمپ کو ووٹ دیں گی چاہے وہ جیل میں ہی کیوں نہ ہوں، اس کے امکانات کو تباہ کرنے سے بہت دور، بہت سے مبصرین کا خیال ہے کہ، امریکی جمہوریت کو کمزور کرنے میں اس کے مبینہ کردار کے لیے تازہ ترین اور انتہائی سنگین الزام ممکنہ طور پر 2024 میں ریپبلکن پارٹی کی صدارتی نامزدگی کی طرف مارچ کو ہوا دے گا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور فرد جرم عائد

    ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور فرد جرم عائد

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 2020 کے صدارتی الیکشن پراثرانداز ہونے اور 6 جنوری 2021 کے کیپیٹل ہل حملے کے الزامات پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: امریکی میڈیا کے مطابق 2020 کے صدارتی الیکشن پراثرانداز ہونے کا کیس منطقی انجام کی جانب بڑھنے لگا،ڈونلڈ ٹرمپ پر امریکیوں کو دھوکا دینے اور انسانی حقوق پامال کرنے کی سازش کا بھی الزام ہے، ڈونلڈ ٹرمپ پر تیسری بار فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 6 جنوری حملہ کیس میں شامل تفتیش کیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ پر کیپیٹل ہل پر حملے کے لیے اکسانے کا الزام ہے اس سے قبل کیپٹل ہل حملے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے سرغنہ کو 18 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ سرغنہ اسٹیورٹ رہوڈز پر بغاوت کی سازش اور سیکیورٹی اداروں پر حملے، توڑ پھوڑ کی الزامات تھے۔

    آن لائن نیوز ایکٹ؛ میٹا نے کینیڈین صارفین کی خبروں تک رسائی ختم کردی

    فرد جرم عائد ہونے سے قبل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سنا ہے اسپیشل کونسل جیک اسمتھ آج مجھ پرجعلی فردجرم عائد کریں گے،جعلی فردجرم 2024 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت ہے،تاہم فرد جرم عائد ہونے کے بعد اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نے کہا کہ عدالت سے ٹرمپ کے خلاف صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کے کیس کی تیز سماعت کا کہیں گےٹرمپ کے حامیوں کو جھوٹ کی بنیاد پر کیپیٹل ہل پر حملے کیلئے اکسایا گیا تھا،صدر بائیڈن کی کامیابی کو تسلیم نہ کرنے کیلئے کیپیٹل ہل پر چڑھائی کی گئی۔

    کالے جادو ٹونے کیلئے مقتولہ خاتون کا سر قبر سے چوری

    واضح رہے کہ 6 جنوری 2021 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نےکیپیٹل ہل پر دھاوا بول دیا تھا اور سکیورٹی حصار توڑتے ہوئے عمارت کے اندر داخل ہوگئے تھے کیپیٹل ہل پر ہنگامہ آرائی کے دوران 4 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے تھے،کیپیٹل ہل پر حملے کے الزام میں ایک ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا تھا کہ جب کیپیٹل ہل میں موجود کانگریس کی عمارت میں مشترکہ اجلاس ہو رہا تھا اور کانگریس کو نومبر 2020 میں انتخابات جیتنے والے نو منتخب صدر جوبائیڈن کی صدارتی فتح کی توثیق کرنی تھی تاہم ٹرمپ اور ان کے حامیوں کا خیال تھا کہ انتخابات میں ان کی فتح کو شکست میں تبدیل کیا گیا ہے۔

    جنوب مشرقی ایشیاء میں سالن بنانے کا طریقہ تقریباً 2000 سال پُرانا ہے،محققین

  • فواد چوہدری کو گرمی کا خاص جھٹکا تو نہیں لگا،عدالت،فرد جرم کی نئی تاریخ طے

    فواد چوہدری کو گرمی کا خاص جھٹکا تو نہیں لگا،عدالت،فرد جرم کی نئی تاریخ طے

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد،فواد چودھری کے خلاف سرکاری ملازمین کو بغاوت پر اکسانے کا کیس کی سماعت ہوئی

    فوادچودھری کی عدم حاضری پر فردجرم عائد نہ ہوسکی ،عدالت نے فواد چوہدری کی آج کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کیلئے 7 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی ،ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے کیس کی سماعت کی ،فوادچودھری کے وکیل فیصل چودہدری عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،اور عدالت میں استدعا کی کہ فواد چوہدری بیمار ہیں عدالت پیش نہیں ہوسکتے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، جج طاہر عباس سپرا نے وکیل فواد چوہدری سے استفسارکیا کہ فواد چوہدری کو کیا ہوا ہے، وکیل فواد چوہدری نے کہا کہ موسم کی وجہ سے فواد چوہدری کی طیب خراب ہوئی ہے ، جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو گرمی کا خاص جھٹکا تو نہیں لگا، فواد چوہدری پر فرد جرم عائد ہو جائے تو اس کے بعد لمبی چھٹی لے سکتے ہیں، فواد چوہدری اور آپ بھی اپنی صحت کا خیال رکھیں ،

    عدالت نے کیس کی سماعت 7 جولائی تک ملتوی کردی ،فواد چودھری کو آج سیشن عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا فوادچودھری پر آج فردجرم عائد ہونا تھی

    بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل